فروری 1957ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

599
632
جنوری 1957ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ جنرل آئزن ہاور نے میرا یا جماعت کا تعریف کے ساتھ ذکر
کیا ہے یہ واقعہ ایک مجلس میں بیان ہوا تو کسی نے کہا یہ کون سی بات ہے تو اس پر میں نے کہا کہ
ظاہر ہے تو بات کچھ بھی نہیں مگر اس سے یہ پتہ لگتا ہے کہ احمدیت کی اہمیت دور دور تک واضح ہو
گئی ہے۔الفضل 2۔فروری 1957ء صفحہ 1
633
فروری 1957ء
فرمایا : دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں لیکن اس دفعہ میں نے اپنے آپ کو مسجد مبارک میں
نہیں دیکھا بلکہ اس صحن میں دیکھا ہے جس میں پارٹیشن کے وقت ام ناصر رہا کرتی تھیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی وفات کے قریب عرصہ میں گرمیوں میں وہاں سویا
کرتے تھے اس صحن میں ایک دروازہ کھلتا ہے جو نیچے ڈیوڑھی ہے آتا ہے جو اس گلی کے ساتھ
ملتی ہے جو میاں بشیر احمد صاحب کے مکان کے پہلو میں سے گزرتی تھی ایک طرف حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پر انا مکان تھا۔دوسری طرف میاں بشیر احمد صاحب والا مکان تھا اور
بیچ میں سے گلی آتی تھی اور اس کا رستہ مسجد مبارک کے نیچے سے ہو تا تھا پھر وہ گلی مرزا سلطان
احمد صاحب والے مکان کی طرف چلی جاتی تھی اور رستہ میں اس کے دائیں طرف ڈیوڑھی آتی
تھی اس کے اندر داخل ہونے کے بعد سیڑھیاں آتی تھیں جن کے اوپر ہمارے گھر میں راستہ
ہو تا تھا میں نے دیکھا کہ ان سیڑھیوں میں کچھ حرکت ہوئی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ لوگ
ہیں جو ملنے آئے ہیں اس پر میں نے جاکر کنڈی کھولی کنڈی کھولنے پر ایک ہاتھ آگے نکلا جیسے کوئی
مصافحہ کرنا چاہتا ہے میں نے اس شخص کی شکل تو نہیں دیکھی لیکن ہاتھ سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ
یہ چوہدری رحمت خان صاحب کا ہاتھ ہے چوہدری رحمت خان صاحب ایک مخلص احمدی
نوجوان ہیں اب تو شاید وہ نوجوان نہیں رہے بلکہ ادھیڑ عمر کے ہوں گے ) گجرات میں رہتے ہیں
ان کے بھائی چوہدری غلام رسول صاحب یہاں سکول میں ماسٹر ہیں 1922ء میں میں نے جو
درس دیا تھا اس میں وہ بڑے شوق کے ساتھ قادیان آگر شامل ہوئے تھے اس کے بعد میں برابر

600
سنتا رہا ہوں کہ انہوں نے اس درس سے پورا پورا فائدہ اٹھایا اور اپنی سروس کے دوران میں
انہیں جہاں جہاں بھی جانے کا موقع ملا وہ درس دیا کرتے تھے اور لوگوں کو قرآن کریم کے
مضامین سے واقف کیا کرتے تھے بہر حال میں نے رویا میں سمجھا کہ یہ ہاتھ چوہدری رحمت خاں
صاحب کا ہے میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا میں کتنی ہی دیر سے آپ کو تلاش کر رہا تھا آج آپ
کو پکڑا ہے اور پھر اس خیال سے کہ انہیں علمی ذوق ہے اور قرآن کریم کے مضامین سے و
فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور درس دیتے رہے ہیں میں نے کہا اندر آجاؤ تاکہ ہم حضرت مسیح
موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتابوں کے متعلق باتیں کریں چنانچہ میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور ان کو
اندر کھینچ کر لے آیا اس وقت چند اور آدمی بھی اس صحن میں ہیں لیکن اس وقت وہ مجھے نظر نہیں
آئے بعد میں ان میں سے بعض آدمی مجھے نظر آئے بہر حال میں ان کو لے کر صحن میں آگیا اور
میں نے ان کو اپنے پہلو میں کھڑا کر لیا اور کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو کتابیں
ہیں ان میں سے چشمہ معرفت میں بہت لطیف مضامین ہیں اور وہ مجھے بہت پسند ہے اس وقت
میں نے دیکھا کہ سامنے ڈاکٹر شاہ نواز صاحب بیٹھے ہیں انہوں نے اس سال جلسہ سالانہ پر تقریر
بھی کی تھی ڈاکٹر شاہ نواز صاحب کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب
براہین احمدیہ " کو کوئی کتاب نہیں پہنچتی۔میں نے کہا ” براہین احمدیہ اپنی جگہ پر اچھی کتاب
ہے اور بعض اور کتابیں بھی ہیں جن میں اپنی جگہ پر بڑے اعلیٰ درجہ کے مضامین ہیں چنانچہ اس
وقت میرے ذہن میں آئینہ کمالات اسلام بھی آتی ہے لیکن چشمہ معرفت " کی یہ خوبی ہے
کہ اس میں بہت سے مضامین چند سطروں میں آجاتے ہیں اور چند سطروں کے بعد مضمون بدلتا چلا
جاتا ہے پس ” براہین احمدیہ اپنی جگہ پر اعلیٰ ہے اور بعض اور کتا بیں اپنی جگہ پر اعلیٰ ہیں مگر ان
سب میں لمبے لمبے مضامین آتے ہیں لیکن چشمہ معرفت میں بہت سے مضامین کی تشریح
آجاتی ہے اور چند سطروں میں آتی ہے اس لئے میں نے خاص طور پر اس کا ذکر کیا کہ اپنے رنگ
میں وہ اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں بھی میں نے اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا اور یہ بھی اتنی جلدی دیکھا کہ ابھی
پچھلے ہفتہ میں میں نے ایک رؤیا سنائی تھی کہ میں مسجد مبارک میں پھر رہا ہوں اور مولوی
عبد الکریم صاحب خطبہ پڑھ رہے ہیں اتنا تو ا تر جو خوابوں میں ہو رہا ہے اس کی بناء پر خیال آتا

آج 10 میں سے 10 باقی