27/26 مارچ 1957ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

601
ہے کہ الہی منشاء کے مطابق آسمان پر کوئی تحریک ہو رہی ہے۔الفضل 12۔فروری 1957ء صفحہ 3-2 طابق آسمان
634
22۔مارچ 1957ء
فرمایا : رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص بیٹھا ہے جس کو میں پہچانتا نہیں میں اسے ایک نسخہ دے
رہا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر فضل نے یہ لکھ کر دیا ہے اور اس کے اوپر پیڈ پر اس کا مونو
گراف بھی چھپا ہوا ہے جو نہایت اعلیٰ اور خوبصورت ہے یہ بھی عجیب بات ہے کہ ایک ڈاکٹر
فضل کو میں جانتا ہوں میں کوئٹہ گیا تو وہاں گاؤٹ کا دورہ ہوا تو ڈاکٹروں نے کہا دانٹ دکھائیں
جب ایک ڈاکٹر کو میں دانت دکھانے گیا تو اس کے مکان پر بورڈ لگا ہوا تھا کہ ”ڈاکٹر فضل " جب
ہم فیس دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ میں تو سید محمود اللہ شاہ صاحب کا شاگرد ہوں انہوں نے کہا
انہوں نے مجھے بچوں کی طرح پالا ہے اس لئے میں آپ سے فیس نہیں لے سکتا تو میں ایک ڈاکٹر
فضل کو جانتا ہوں جو ڈنٹسٹ تھا یعنی خواب میں جو میں نے دیکھا ڈاکٹر فضل نسخہ دیتا ہے
در حقیقت اس کے معنے صحت کے آثار تھے چنانچہ میں نے یہ خواب پر سوں دیکھی تھی اس کے
بعد کل بھی میں نے سارا دن کام کیا اور آج بھی کام کیا یہ وہ فضل ہے جو چل رہا ہے۔رپورٹ مجلس
مشاورت 1957ء صفحہ 120
635
27/26۔مارچ 1957ء
فرمایا : میں نے ایک ایسی رویا دیکھی ہے جو اپنے اندر ایک انداری پہلو رکھتی ہے لیکن
ساتھ ہی اس کا انجام بخیر بھی معلوم ہوتا ہے میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں اور اپنے گھر
کے اس صحن میں ہوں جو مسجد مبارک کی اوپر والی چھت کے ساتھ ہے جہاں امتہ الحی مرحومہ رہا
کرتی تھیں اور جس میں میں نے پہلے بھی ایک دفعہ رویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو دیکھا تھا اس وقت دروازہ کے سامنے ٹاٹ کا کپڑا لٹکا کر تا تھا رویا میں میں نے وہی ٹاٹ
کا کپڑا لٹکا ہوا دیکھا مگر ٹاٹ کا وہ کپڑا ایک طرف کھسکا ہوا ہے میں نے دیکھا کچھ لوگ کھڑے ہیں
جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ غیر احمدی مخالف ہیں اور ان کی نیت اچھی نہیں اس وقت
میں نے ایسا محسوس کیا کہ گویا انہی غیر احمدیوں نے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر

602
حملہ کیا تھایا میں نے یہ سمجھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خلیفہ ہوں مجھے پر حملہ
کیا تھا بہر حال ذہن میں یہی آتا ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملہ کیا
تھا تب میں نے بلند آواز سے کہا کہ اے احمد یو! تمہاری نادانی اور غفلت میں یہ لوگ ایک دفعہ
حملہ کر چکے ہیں اب تم کو پتہ ہے کہ یہ لوگ حملہ کی نیت سے آئے ہیں اگر اب تم ان لوگوں کے
شر کو دور کرنے کے لئے آگے نہ آئے تو تم خدا تعالیٰ کی گرفت میں آؤ گے اور تمہیں سزا ملے گی
کیونکہ پہلی دفعہ تو تمہیں اس لئے معاف کر دیا گیا کہ انہوں نے تمہاری غفلت اور نادانی میں
حملہ کیا تھا مگر اب تم دیکھ رہے ہو کہ یہ لوگ تم پر حملہ کرنے کے لئے آئے ہیں اور بار بار میں
اونچی آواز سے کہتا ہوں اے احمد یو آگے بڑھو۔اے احمد یو آگے بڑھو۔میرے اس کہنے پر چند
غیر احمدی کود کر اندر آگئے اور ان میں سے ایک میرے پیچھے کی طرف چلا گیا اور دو میرے سامنے
آگئے جو شخص میرے پیچھے کی طرف گیا اس نے اپنے ہاتھ میری کمر کے گرد ڈال لئے ہیں جسے
پنجابی میں جپھا مارنا کہتے ہیں اس نے مجھے جپھا مارا ہوا ہے یعنی اس نے میری کمر کو بھی پکڑا
ہوا ہے اور میرے ہاتھ بھی پکڑے ہوئے ہیں اس وقت میرے ہاتھ میں ایک پستول ہے ان
لوگوں کے کو دنے سے پہلے میں نے پستول چلانے کی کوشش کی مگر لبلبی دبی نہیں میں نے اس کو
دبانے کے لئے بہتیرا زور لگایا مگروہ نہیں دبی جب میرے زور لگانے کے باوجود بھی لبلبی نہیں دبی
تو میں نے رویا میں ہی سمجھا کہ یہ اصلی گولی والا پستول نہیں بلکہ کھلونا ہے لیکن ایسا کھلونا ہے جو
آج کل نئے بنے ہوئے ہیں یعنی وہ ایسا بھاری بنا ہوا تھا کہ بڑے بھاری پستول کے برابر معلوم
ہو تا تھا پس میں نے اپنے دل میں سمجھا کہ اگر لبلبی دبی نہیں تو کوئی حرج نہیں میں اس کا کندہ جو بڑا
بھاری ہے ان کے سر پر ماروں گا اور یہ بے ہوش ہو جائیں چنانچہ میں نے پستول کا کندہ ان غیر
احمدیوں کے سر پر مارنے کی کوشش کی جو کود کر میرے سامنے آگئے تھے مگر چونکہ ایک دوسرے
شخص نے میری کمر اور میرے ہاتھ پیچھے کی طرف سے پکڑے ہوئے تھے اس لئے جب میں کندہ
مارتا تھا تو چوٹ اچھی طرح نہیں لگتی تھی اس طرح وہ بے ہوش ہو کر گرے تو نہیں مگر یوں
معلوم ہوا جیسے نیم بے ہوشی کی حالت طاری ہو گئی ہے پیچھے کی طرف سے ہاتھ پکڑے ہوئے
ہونے کی وجہ سے میرا ہاتھ کبھی کبھی اُچٹ بھی جاتا ہے اور اس طرح ان دو چار احمدیوں کو بھی جا
لگتا ہے جو کود کر اندر آگئے ہیں میں ان کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں مگر بوجہ اس کے کہ میرے

آج 10 میں سے 10 باقی