30 مئی 1958 ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

608
پر اعتراض کیا اور بادشاہ نے اس کو روپیہ دینے سے انکار کر دیا اور کہا تجھے وہم ہو گیا ہے اور تو
پاگل ہے تو اس نے کہا نہیں میں نے یہ بات ایسے لوگوں سے سنی ہے جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے
یعنی مسلمانوں سے اور پھر انہوں نے بھی یہ بات اپنے ایک بہت بڑے بزرگ کے حوالہ سے کسی
ہے اس لئے میں ضرور کامیاب ہوں گا اگر ناکام واپس آیا تو آپ کا اختیار ہے کہ جو چاہیں مجھے سزا
دیں۔آخر ملکہ نے اپنے زیور بیچ کر اس کے لئے روپیہ مہیا کیا پادری اس وقت اتنے احمق تھے کہ
ایک پادری نے دربار میں تقریر کی کہ یہ تو پاگل ہو گیا ہے اور عیسائیت کے خلاف تقریریں کرتا
ہے اس وقت پادریوں کا خیال تھا کہ زمین چپٹی ہے گول نہیں اس نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
اگر زمین گول ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی علاقہ ایسا بھی ہے جہاں انسانوں کا سر نیچے ہوتا ہے
اور ٹانگیں اوپر اور بارش بھی اوپر سے نیچے نہیں ہوتی بلکہ نیچے سے اوپر ہوتی ہے اولے بھی نیچے
سے اوپر گرتے ہے اور یہ ساری حماقت کی باتیں ہیں لیکن آخر وہی کامیاب ہوا۔غرض میں نے لوگوں سے کہا کہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ یا تو اتنے کمزور
اور ناطاقت تھے کہ سارے عرب میں دس ایرانیوں یا دس رومیوں کا مقابلہ کرنے کی بھی طاقت
نہیں تھی اور یا وہ دن آیا کہ وہ اسلام کے سیاہ جھنڈے ہاتھوں میں لے کر نکلے اور دنیا کے گوشہ
گوشہ میں پھیل گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ابھی پندرہ سال کا عرصہ ہی
گزرا تھا کہ مسلمان ہندوستان اور چین تک جا پہنچے تم کو بھی چاہئے کہ چھوٹے چھوٹے سیاہ
جھنڈے بنا لو اور وقف جدید کے جو مجاہد ہیں وہ دنیا میں پھیل جائیں اور اسلام کا جھنڈا ہر جگہ گاڑ
دیں یہاں تک کہ ساری دنیا میں اسلام کی حکومت قائم ہو جائے اور گو یہ حکومت سیاسی نہیں
ہو گی بلکہ دینی اور مذہبی ہوگی کیونکہ یہ لوگ دوسروں کو پڑھائیں گے اور علاج معالجہ کریں گے
اور دین سکھائیں گے مگر پھر بھی ان کے ذریعہ اسلام کا ایک نشان قائم رہے گا۔الفضل 29۔اپریل
21958
644
30 مئی 1958ء
فرمایا : رویا میں دیکھا کہ ایک جگہ بہت سے لوگ بیٹھے ہیں اور میں انہیں مخاطب کر کے کہتا
ہوں کہ مختلف مذاہب میں جو خدا تعالیٰ کا تصور پایا جاتا ہے وہ تمہارے سامنے بیان کرتا ہوں

609
{
چنانچہ سب سے پہلے میں نے بدھ مذہب میں جو خدا تعالیٰ کا تصور پایا جاتا ہے وہ ان کے سامنے
بیان کیا اور اس پر ایک تقریر کی صبح کے وقت میں نے اپنی اس رویا پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ
خدا تعالیٰ کے تصور کے الفاظ اختصار اً بولے گئے ہیں ورنہ اس سے مراد خد اتعالیٰ سے ملنے کا
تصور تھا چنانچہ میں نے ان کے سامنے جو تقریر کی وہ یہ تھی کہ دیکھو مچھلی پانی میں رہتی ہے لیکن
اس پانی پر جو سورج کی شعاعیں گرتی ہیں یا دریا میں بہنے والی ریت کے ذرات سے جو چمک پیدا
ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ مچھلی پر ایسا اثر ڈالتی ہے کہ اس پر جانے پڑ جاتے ہیں در حقیقت یہ
جانے اس لئے ہوتے ہیں کہ دیر تک اس پر ریت کی چمک اور سورج کی شعاعوں کا اثر ہو تا رہتا
ہے اور آخر اس کے جسم پر بھی ویسی ہی چمک آجاتی ہے اگر سنہری ریت ہو تو یہ جانے سنہری بن
جاتے ہیں چنانچہ کئی مچھلیوں پر میں نے خود سنہری رنگ کے جانے دیکھے ہیں بلکہ بعض دفعہ ان پر
سات سات آٹھ آٹھ رنگ کے جانے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ تو ایسے نیلے رنگ کا چانہ ہوتا ہے
کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ فیروزہ ہے پھر میں کہتا ہوں دیکھو جسم پر جو ایک کثیف چیز ہے اگر اس
اتصال کے نتیجہ میں دوسری چیزوں کا اثر قبول کر لیتا ہے تو روح جو ایک نہایت ہی لطیف چیز ہے
وہ کیوں اثر قبول نہیں کرے گی پھر میں دوسرے مذاہب پر اسلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
کہتا ہوں کہ دیکھو مذ ہب نے صرف یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ سے اتصال پیدا ہو سکتا ہے مگر اتصال
پیدا کرنے کا طریق اس نے نہیں بتایا اور جو بتایا ہے وہ اتنا لمبا ہے کہ انسان کے لئے اس پر عمل
ممکن نہیں وہ کہتے ہیں کہ بدھ ساٹھ سال تک اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لئے ایک جنگل
میں بانس کے درخت کے نیچے بیٹھا رہا اور خدا تعالیٰ کی عبادت اور ذکر الہی میں اتنا محو ہوا کہ اس
کے نیچے سے ایک درخت نکلا جو اس کے جسم کو چیرتا ہوا سر سے نکل گیا اور اسے پتہ تک نہ لگا
اب یہ ایک لایعنی سی بات ہے جسے عقل قبول نہیں کر سکتی لیکن اسلام نے نہ صرف وصال الہی کا
تصور بیان کیا ہے بلکہ وہ رستہ بھی بتایا ہے جس پر چل کر انسان خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے مثلا بدھ
نے دعا کی قبولیت پر کوئی زور نہیں دیا صرف نروانا پر زور دیا ہے یعنی اس نے کہا ہے کہ انسان کو
چاہئے کہ وہ اپنے نفس کی تمام خواہشات کو نکال دے حالانکہ خدا تعالیٰ کے قرب کی خواہش بھی
تو ایک خواہش ہے اگر خواہشات کو نکالے گا تو یہ خواہش کیسے باقی رہ سکتی ہے۔الفضل
18 جون 1958ء صفحہ 2۔نیز دیکھیں۔تفسیر کبیر جلد پنجم حصہ سوم صفحہ 384 - 383
وہ سب

آج 10 میں سے 10 باقی