25 نومبر 1959ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
613
لیکن خدا بھی خاموش نہیں اس کے فرشتے بھی خاموش نہیں وہ دفاع کے لئے پوری طرح تیار
ہیں جب وقت آئے گا اور حقیقت حال تجربات کا لباس مکمل طور پر پہن لے گی تو سائنس دانوں
پر کھل جائے گا کہ وہ ایک ایسے جال میں پھنس گئے ہیں جو دو سروں کے لئے بن رہے تھے لیکن
اس وقت وہ پیٹ بھرتے بھرتے کسی اور چیز کے بھرنے کے قریب پہنچ چکے ہوں گے اور اس
وقت ندامت کوئی فائدہ نہیں دے گی اس کے بعد میں نے دیکھا کہ دشمنوں کا ایک رسالہ میرے
ہاتھ میں ہے اس میں کوئی اعتراض سکھوں کی شہادت کی بناء پر کیا گیا ہے میں نے اس رسالہ کا
جواب لکھوانا شروع کیا اور ایک سکھ جو میرے سامنے بیٹھا تھا اسے کہا کہ کیا ایسی شہادت آپ
کے پاس موجود ہے اس نے کہا میرے پاس تو کوئی ایسی شہادت موجود نہیں۔میں نے اسے کہا لکھ
دیجئے کہ ایسی کوئی شہادت نہیں۔اس نے کہا میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ایسی کوئی شہادت موجود
نہیں مگر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایسی کوئی شہادت مجھے معلوم نہیں۔اس پر میں نے اسے کہا کہ
اچھا یہی لکھ دیجئے۔اس پر اس نے آمادگی ظاہر کی تو میں نے اس سے وہی تحریر لے لی اور یہی
بات میں نے اس رسالہ کے جواب میں لکھ دی۔الفضل 22۔فروری 1959ء صفحہ 1
652
اکتوبر 1959ء
فرمایا : مجھے بھی ایک دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے رویا میں دکھایا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا نور ایک
سفید پانی کی شکل میں دنیا میں پھیلنا شروع ہوا ہے یہاں تک کہ پھیلتے پھیلتے وہ دنیا کے گوشے
گوشے اور اس کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔اس وقت میں نے بڑے زور سے کہا کہ
احمدیوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتے ہوتے ایک زمانہ ایسا آئے گا۔انسان یہ
نہیں کہے گا اے میرے رب اے میرے رب! تو نے مجھے کیوں پیا سا چھوڑ دیا بلکہ وہ یہ کہے گا کہ
اے میرے رب اے میرے رب تو نے مجھے سیراب کر دیا یہاں تک کہ تیرے فیضان کا پانی
میرے دل کے کناروں سے اچھل کر بہنے لگا۔الفضل 28۔اکتوبر 1958ء صفحہ 4
653
25 نومبر 1959ء
فرمایا : میں نے کشف میں دیکھا کہ نواب صاحب بہاول پور مجھ سے ملنے کے لئے آئے ہیں
614
اور بڑی دیر تک میرے پاس بیٹھے رہے ہیں کوئی گھنٹہ بھر کے بعد وہ اٹھ کر چلے گئے۔بہاول پور کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں چاچڑاں شریف ہے جس میں نواب صاحب کے
پیر حضرت خواجہ غلام فرید صاحب رہتے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم مصدقین
میں سے تھے۔اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہاول پور میں لوگوں کا رجحان احمدیت کی طرف
بڑھ رہا ہے یہاں تک کہ نواب صاحب کے بعض عزیز بھی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں غالبا یہ
کشف بھی خدا تعالیٰ نے اس لئے دکھایا ہے نواب صاحب گھنٹہ بھر میرے پاس بیٹھ کر چلے گئے
انگریزی حکومت کے زمانہ میں نواب صاحب بہاول پور شملہ میں مجھے ملا کرتے تھے اور چونکہ
ان کے پیر حضرت مسیح موعود کے معتقد تھے اس لئے وہ میرا بڑا لحاظ کرتے تھے بعض دفعہ انہیں
مشاعرہ میں بلایا جا تا تو میری موجودگی میں مجھ سے پہلے نہیں بیٹھتے تھے بلکہ منتظمین سے کہتے تھے کہ
پہلے ان کو بٹھاؤ پھر میں بیٹھوں گا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے علاقہ کو ترقی عطا فرمائے اور
نواب صاحب کو تمام مشکلات سے نجات دے۔یہ خاندان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب چچا کی اولاد میں سے ہے اور خلفاء بنو
عباس سے اس کا تعلق ہے اس لئے یہ لوگ اب تک انہی کے ناموں پر اپنے شہروں کے نام
رکھتے ہیں چنانچہ ہارون آبادان کا ایک پرانا شہر ہے جو خلیفہ ہارون الرشید کے نام پر ہے اس طرح
صادق آباد غالبا حضرت امام جعفر صادق کے نام پر ہے کیونکہ حضرت عباس کا حضرت علی سے
بھی رشتہ تھا اور وہ اس کا ادب ملحوظ رکھتے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ مکرمہ
سے ہجرت فرمائی تو اس وقت مدینہ کے لوگوں سے حضرت عباس نے ہی گفتگو کی تھی اور انہوں
نے انصار سے کہا تھا کہ تم میرے بھتیجے کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہو مگر یاد رکھو کہ اگر یہ
تمہارے پاس گیا تو سارا عرب تمہارے مخالف ہو جائے گا پس پہلے اس کی حفاظت کے لئے اپنی
جانیں قربان کرنے کا عہد کرو اور پھر اسے ساتھ لے جاؤ چنانچہ مدینہ والوں نے اس کا اقرار کیا اور
پھر ہمیشہ انہوں نے اس عہد کو نباہا۔حضرت عباس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کے بیٹے اور
حضرت حمزہ اور ابو لہب کے بھائی تھے بہر حال یہ خاندان بنو عباس میں سے ہے اور چاچڑاں
شریف وہ مقام ہے جس کے سجادہ نشین حضرت خواجہ غلام فرید صاحب حضرت مسیح موعود علیہ