ضمیمه رو یا کشوف سید نا محمود
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
ضمیمه رو یا کشوف سیّد نا محمود
7- اپریل 1912ء
17
فرمایا: مجھے راستہ میں ایک الہام ہوا ہے: اِنَّكَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ - احكام می ۱۹۱۲ء
17
نمبر 13 جلد 16
4- اگست 1920ء
فرمایا: آج رات میں نے ایک علمی رؤیا دیکھی ہے اور اس سے پہلے اس قسم کی چار رؤیا دیکھی ہیں۔-1
ایک خلافت کے متعلق۔- دوسری لولا النبض لقضى الحبض -
+-
تیسری الحمد کی تفسیر کے متعلق۔-۴- چوتھی خواجہ کے متعلق۔آج رات کو میں نے دیکھا کہ شعور کے متعلق مجھے سمجھایا گیا ہے اور میں اسے آگے بیان کر
رہا ہوں اور نہایت لطف اور حظ اُٹھا رہا ہوں۔میں بیان کر رہا ہوں کہ شعور کے مختلف مدارج ہیں
اور اس بات کے بیان کرنے میں اسلام کو دوسرے مذاہب پر خاص فوقیت ہے اور ہر درجہ شعور کے
متعلق جو عمر کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا ہے مناسب تعلیم اور احکام دیئے ہیں۔میں ان مدارج کو اوپر
سے نیچے کی طرف بیان کر رہا ہوں۔مثلاً انسانی عمر کے ساتویں سال میں بھی ایک تبدیلی واقع ہوتی
ہے۔اس تبدیلی کے وقت شریعت اسلام نے حکم دیا ہے کہ بچے کو نماز پڑھائی جائے کیونکہ
عمر انسانی کا یہ حصہ اخلاق اور عادات کے حصول کے لئے نہایت مناسب اور موزوں ہوتا ہے اور
دراصل یہی وقت ہوتا ہے کہ جس میں اخلاق کی بنیا درکھی جاسکتی ہے۔
اس سے نیچے اتر کر پیدائش کا وقت ہے۔اس وقت بھی انسان میں ایک شعور پیدا ہوتا ہے اور
وہ ایک نئی دنیا میں آتا ہے۔یعنی نباتی زندگی سے نکل کر وہ ایسی زندگی میں آتا ہے کہ جب اُس کے
اعضاء میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ بیرونی اثرات سے متاثر ہو کر اپنے آپ کو پھیلانا چاہتا
ہے۔اُس وقت شریعت غراء اسلام نے حکم دیا ہے کہ بچے کے کان میں آذان کہی جائے۔سلسلہ تقریر کے اس حصہ کے بیان کے بعد آنکھ کھل گئی اور ان دو مدارج کے اوپر کے مدارج
مجھے یاد نہیں رہے لیکن اسی طرح بلوغت اور بڑھاپے کے متعلق قیاس کیا جا سکتا ہے اور اس مضمون
پر نہایت لطیف پیرایہ میں غور کیا جا سکتا ہے مثلاً بڑھاپے کے متعلق قرآن شریف کی اس آیت سے
لِكَيْلا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا ایک شعور کی تبدیلی کا پتہ چلتا ہے اور لطیف استدلال کیا جا سکتا
ہے۔الحکم 7 - اگست 1920 ءجلد 23 نمبر 27