پیش لفظ طبع اول

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

vii
پیش لفظ طبع اول
خلافت ثالثہ کے بابرکت دور میں جہاں اللہ تعالیٰ کے بہت سے وعدے پورے ہوئے وہاں ہم نے
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت اور نشانات کو آسمانوں سے بارش کی طرح نازل ہوتے دیکھا۔حضرت مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی پیدائش کی خبر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو ” إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامِ نَافِلَةٌ لَّكَ“ کے الفاظ میں دی۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:
ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہوکہ محمود کے ہاں لڑکا ہو کیونکہ نافلہ پوتے کو بھی کہتے ہیں۔“
( تذکره صفحه ۵۱۹)
حضرت مصلح موعود نے جہاں جماعت احمدیہ میں خلافت کے استحکام کی ایک طویل جدو جہد فرمائی اور
کامیابی حاصل کی وہاں آپ نے آنے والے خلیفہ کو یہ بھی خوشخبری دے دی۔میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان
لا کر کھڑا ہو جائے گا۔۔۔۔اگر دنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکرلیں گی تو ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔“
(خلافت حقہ اسلامیہ صفحہ ۱۷)
۹ نومبر ۱۹۶۵ء کو جب وہ وجود مسعود خلافت پر متمکن ہوا تو دنیا نے اس کو ایک نئے روپ میں دیکھا۔آپ نے خلافت پر متمکن ہوتے ہی جماعت احمدیہ کو یہ خوشخبری سنائی۔میں جماعت احمدیہ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ چھپیں تمہیں سال جماعت احمدیہ کے لئے نہایت اہم
ہیں کیونکہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا ہے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کون سی خوش بخت قو میں ہوں گی
جو ساری کی ساری یا ان کی اکثریت احمدیت میں داخل ہوں گی اور وہ افریقہ میں ہوں گی یا جزائر میں یا دوسرے علاقوں
میں لیکن میں پورے وثوق اور یقین کے ساتھ آپ کو کہہ سکتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا میں ایسے ممالک اور
علاقے پائے جائیں گے جہاں کی اکثریت احمدیت کو قبول کرلے گی۔“ ( روزنامه الفضل ربوه ۹ جنوری ۱۹۶۶ء)
۱۹۷۴ ء کے پُر آشوب دور میں جب جماعت احمدیہ کے مخالفین کو پس پردہ حکومتوں کی حمایت حاصل تھی اور
دنیوی آنکھ دیکھ رہی تھی کہ یہ جماعت اپنی زندگی کی آخری چکی کب لیتی ہے اور حاکم وقت جماعت احمدیہ کے ہاتھوں
میں کشکول پکڑوانے کے دعوے کر رہے تھے۔اس ابتلاء اور آزمائش کے موقع پر آپ نے غم زدہ اور زخم خوردہ احمد یوں
کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔

viii
فرماتے ہیں:
د مسکراؤ مسکراؤ اور مسکراتے چلے جاؤ کسی ماں نےایسا بچہ نہیں جنا جو ہماری مسکراہٹیں چھین سکے
آپ کے دل میں احباب جماعت کے لئے جو پیار و محبت کا سمندر موجزن تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے
دنیوی لحاظ سے وہ تلخیاں جو دوستوں نے انفرادی طور پر محسوس کیں وہ ساری تلخیاں میرے سینے میں جمع
ہوتی تھیں۔ان دنوں میں مجھ پر ایسی راتیں بھی آئیں کہ میں خدا کے فضل اور رحم سے ساری ساری رات ایک منٹ
سوئے بغیر دوستوں کے لئے دعا کرتا رہا ہوں۔“
(جلسہ سالانہ کی دعائیں صفحہ ۹۷)
خلیفہ وقت کے دل میں احباب جماعت کے لئے اور احباب کے دلوں میں خلیفہ وقت کے لئے محبت کا جو
جذ بہ موجزن ہوتا ہے اُس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
” خلیفہ وقت کے دل میں اللہ تعالیٰ احباب جماعت احمدیہ کے لئے اس قدر شدید محبت پیدا کرتا ہے کہ دنیا
اس کا اندازہ نہیں کر سکتی اور جماعت کے دل میں اس کے لئے ایک ایسی محبت پیدا کرتا ہے جو دنیا کی عقل کو حیران کرنے
والی ہو اور جب ان دو محبتوں کی آگ اکٹھی ہوتی ہے تو سارے وجود غائب ہو جاتے ہیں اور سارے مل کے ایک وجود
بن جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک طرف ایک وہ دل ہوتا ہے کہ جماعت کے ہر فرد کے دکھ میں برابر کا شریک
اور ان کی پریشانیوں میں برابر کا حصہ دار۔انسان کے ساتھ پر یشا نیاں لگی ہوئی ہیں اس لئے آپ میں سے ہر شخص کسی نہ
کسی وقت ضرور پریشان ہوا ہو گا اور آپ میں سے ہر شخص یہ اندازہ کر سکتا ہے کہ آپ ایک کی پریشانی نے آپ کو کتنا
پریشان کیا۔وہ اس پریشانی کے وقت کس قدر پریشان ہوا۔تو وہ دل جو ہر پریشان دل کے ساتھ اسی طرح پریشان ہوا اور
جس نے ہر دُ کھ اٹھائے جانے والے بھائی کے ساتھ ویسا ہی دُکھا اٹھایا اس دل کی کیا کیفیت ہوگی۔“
(کتاب ہذا صفحه ۷۲-۷۳)
آپ نے بنی نوع انسان کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کے لئے جہاں خود جد و جہد کی وہاں جماعت
احمدیہ کو یہ لائحہ عمل دیا کہ LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE محبت سب کے لئے نفرت
کسی سے نہیں۔خدا اور اس کے رسول اور قرآن کی محبت آپ کی روح کی غذا تھی۔اس محبت کو تمام بنی نوع انسان میں پیدا
کرنے کے لئے آپ ساری زندگی سرگرم عمل رہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
" حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات وصفات، آپ کی انسانی خدمات ، آپ کا احسان اور وہ حسن جو خدا نے
آپ کے اندر پیدا کیا وہ اس بات کا شاہد ہے کہ جب کوئی چیز محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی صفت یا خوبی کے یا آپ کے کسی حسن و
احسان یا آپ کے کسی نور کے مقابلہ میں آئے گی تو دھتکار دی جائے گی۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ
تو۔

ix
کے احسانوں
کو گنا چا ہو تو نہیں گن سکو گے۔بارش کے قطرے گنے جاسکتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے احسانات اور اس کی
نعمتوں
کو نہیں گنا جا سکتا۔خدا تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک وجود ہم پر احسان کرنے کے لئے ، خدا کے
حسن کے جلوے اپنی زندگی میں ہمیں دکھانے کے لئے مبعوث کیا تھا۔“
(کتاب ہذا صفحه ۲۵۱)
پھر قرآن کریم کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
" قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے۔اس لئے اس سے پیار کریں۔۔قرآن کریم کی عظمت کو ہم
نے خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔قرآن کریم کی عظمتوں کو اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کیا۔ہم نے قرآن کریم کی
مٹھاس اپنی زبان سے چکھی۔اس کی سریلی آواز کو ہمارے کانوں نے سنا۔اس کی نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی خوشبو کو
ہمارے ناکوں نے سونگھا۔ہمارے سارے حواس اس کی عظمت کے قائل اور اس کی بڑائی کے مداح ہیں۔اس کو ہم نہیں
(کتاب ہذا صفحه ۲۵۰)
حضرت خلیفہ المسح الثالث" نے اپنے دور خلافت میں جماعتی اور ذیلی تنظیموں کو تیز تر کرنے کے لئے
ہدایات فرما ئیں اور مجلس انصار اللہ کو اپنی ذمہ واریوں اور فرائض کی طرف بار بار توجہ دلائی کہ اللہ اور رسول اور قرآن
کریم کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت کریں۔اُن کا مطالعہ کریں کہ
چھوڑ سکتے۔“
آئندہ آنے والے ہزار سال کے لئے ضروری علوم اور پیدا ہونے والے مسائل کا حل ان میں بیان ہوا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے انصار اللہ سے متعلق خطابات اور ارشادات کو مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب
نے سبیل الرشاد جلد دوم کے نام سے ترتیب دیا ہے جسے مجلس انصار اللہ شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی
ہے خدا کرے کہ تمام انصاراس روحانی مائدہ سے استفادہ کرنے کی توفیق پائیں۔وباللہ التوفیق!
خاکسار

آج 10 میں سے 10 باقی