افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
53
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحم اللہ تعالی کا فتاحی خطاب
فرموده ۱/۲۷ خاء۱۳۸۸ هش ۲۷ اکتو بر ۱۹۶۷ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصار اللہ مرکز یہ ربوہ
حضرت خلیفہ مسح الثالث رحم اللہ تعالیجب مٹی پر تشریف فرماہوئے تو فرمایا۔دعا ہے کہ اے ہمارے پیارے
رب ! تو نے محض اپنے فضل سے اس بات
کی توفیق دی ہے کہ ہم تیرے اس پیارے بندے، تیرے مسیح کو شناخت کریں اور
اس طرح ہمارا شمار تیرے انصار میں ہونے لگا ہے۔تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر کہ ہمیں توفیق ملے کہ ہم واقعی اور
حقیقی معنے میں تیرے انصار بن جائیں۔اور تیری مدداور تیری الفت ہمیشہ ہمارے شامل حال رہے۔دعا کر لیں۔دعا کے بعد حضور پر نور نے تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا۔ہمارا یہ دعویٰ ہے اور یہ دعوی حقیقتا تو ہر احمدی کا ہے۔لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
جماعت احمدیہ میں بڑی اور پختہ عمر والوں کی تنظیم کو قائم کر کے اس کا نام بھی انصار اللہ رکھا تا کہ دُہرا احساس
اس عمر میں پیدا ہو کہ ہما را مقام اس دنیا میں انصار اللہ کا مقام ہے۔تو ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہم انصار اللہ ہیں۔یہ
دعوی کوئی معمولی دعوی نہیں ہے بلکہ بڑی ہی اہمیت کا حامل اور بڑی ہی ذمہ داریوں کا حامل یہ دعویٰ ہے۔جو
لوگ حقیقی معنی میں اللہ کے انصار بن جائیں۔ان کی شناخت قرآن کریم نے بتائی ہے اور وہ یہ ہے کہ
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصَرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ وَيُتَيْتُ أَقْدَامَكُمْ اگر تم حقیقی معنی میں اللہ کے انصار بن جاؤ گے۔تو اسکے نتیجہ میں دو باتیں ظاہر ہوں گی۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کو آسمانوں سے اترے گا اور اتر تارہے گا۔اور
دوسرے یہ کہ ایک دفعہ حقیقی معنے میں اس کے انصار بن جانے کے بعد تمہاری ثبات قدم میں کوئی لغزش پیدا نہ ہوگی۔اور تم ہمیشہ ہر آن اپنے فعل، اپنے عمل، اپنے قول سے یہ ثابت کرتے رہو گے کہ واقع میں تم اس کے انصار ہو۔اللہ تعالیٰ کی مددکئی رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔جب ہم مصیبتوں میں یا ابتلاؤں میں یا دُکھوں میں
مبتلا ہوں اور ہم اس کے حضور جھکیں اور گڑگڑائیں اور عاجزی کریں اور زاری کریں تو وہ ہماری دعاؤں
کو سنتا اور اپنی مددکو ہم پر نازل کرتا ، اور ہمارے دُکھوں اور پر یشانیوں کو دور کرتا ہے۔یہ ایک طریق ہے
1 سوره محمد آیت ۸

سبیل الرشاد جلد دوم
54
اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہونے کا۔ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس میدان میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور غیر محد ودفضل نازل ہور ہے
ہیں۔ایسے ایسے رنگ میں وہ ہماری مدد کو آتا ہے۔کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔اور اس کا دل
اپنے رب کی حمد سے معمور ہو جاتا ہے۔اگر میں صرف اپنی ذات سے تعلق رکھنے والی یعنی جو کسی نہ کسی
رنگ میں مجھ سے تعلق رکھتی ہیں ، نصرتیں بیان کرنے لگوں تو سمندر کا پانی اگر سیا ہی ہو تو وہ بھی خشک ہو
جائے۔اور ان نصرتوں اور ان فضلوں کو میں بیان نہیں کر سکوں گا۔میں بعض مثالیں دے دیتا ہوں تا کہ
دوست یہ سمجھنے کے قابل ہو جا ئیں کہ اس وقت میرا مدعا کیا ہے۔ایک احمدی بہن کی دولڑکیاں ہی تھیں۔ابھی کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا تھا۔وہ اپنے رب سے
دعائیں کر رہی تھی کہ اے خدا ہمیں ایک لڑکا دے۔ہر احمدی ماں اور باپ یہ دعا خاص کرتے ہیں کہ وہ
نیک ہو۔وہ خادم دین ہو۔وہ تیرے انصار میں سے ہو۔شیطان کے شر سے محفوظ رہنے والا ہو۔وغیرہ
وغیرہ ایک رات (۷ جون ۱۹۶۶ ء ) میں اس نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
خواب میں تشریف لائے ہیں اور اس بہن نے انہیں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے اولا دنرینہ ہو۔حضور دعا کریں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے کہا کہ گومیں بھی دعا کروں گا لیکن تم میاں
ناصر احمد کو دعا کے لئے لکھو۔چنانچہ اگلے دن صبح اٹھ کر اس نے مجھے خط لکھا کہ میں نے یہ خواب دیکھی ہے۔آپ میرے لئے دعا کریں۔تو وہ بھی دعا کرتی رہیں۔اور ان کا خاوند بھی دعا کر رہا ہوگا۔اور اس کے
عزیز بھی کرتے رہے ہوں گے اور جن کو اس نے کہا۔اور میں نے بھی اس کے لئے دعائیں کیں۔چند
روز ہوئے اس کے خاوند کا مجھے یہ خط ملا۔اور یہ تاریخ اس دوسرے خط سے ہی میرے ذہن میں حاضر
ہوئی۔کیونکہ سینکڑوں خطوط میں روزانہ پڑھتا ہوں دعائیں بھی کرتا ہوں۔لیکن سارے خطوط ذہن میں
محفوظ تو نہیں رہتے۔بھول جاتا ہے انسان۔میں بھی بھولا ہوا تھا۔تو اس کے خاوند نے چند روز ہوئے لکھا
کہ اس طرح میری بیوی نے خواب دیکھی تھی اور صبح اٹھ کر اس نے آپ کو دعا کے لئے لکھا تھا۔اب
آپ خوش ہوں گے۔یہ سن کر کہ اس کے بعد پہلا بچہ جو ہمارے ہاں ہوا ہے وہ لڑکا ہی ہے۔دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ اس کو صحت والی زندگی دے اور یہ عام دعائیں جو انسان کرتا ہے اپنے بچوں کے لئے وہ
لکھی ہوئی تھیں۔ایک خط افریقہ سے آیا۔ہمارے ایک مقامی احمدی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرے ہاں چھ
لڑکیاں ہیں اور اولا دنرینہ کوئی نہیں، عمر کافی ہو گئی ہے۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں لڑکا بھی عطا کرے

55
سبیل الرشاد جلد دوم
اور اس کے بعد جو بچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو دیا وہ لڑکا تھا۔تو افریقہ میں کئی ہزار میل دور بیٹھے ہوئے اس کے
دل میں یہ خیال پیدا ہونا کہ میں دعا کے لئے وہاں لکھوں پھر اللہ تعالیٰ کا اس دعا کو قبول کر لینا ، اور ان چھ
لڑکیوں کے بعد اس کولر کا عطا کرنا یہ ایک ایسی نصرت ہے کہ اس کا دل اپنے اللہ کی محبت سے اور اس کی حمد
سے معمور ہو گیا ایک طرف۔اور دوسری طرف سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ساتھ اس کی عقیدت پہلے سے
کہیں بڑھ گئی کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایک ایسی جماعت پیدا کر دی ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے۔اور اس طرح ہم ایک دوسرے کے لئے جو دعائیں کرتے ہیں۔وہ سنتا ہے اور تسکین قلب کے سامان
-
پیدا کرتا ہے۔تو سینکڑوں ہزاروں مثالیں اس قسم کی قبولیت دعا کی بیان کی جاسکتی ہیں۔ہر موقع پر ، ہر مقام
سے ، یہاں بھی ، امریکہ میں بھی ، انگلستان میں بھی اور یورپ میں بھی اور افریقہ کے سارے ملکوں میں اور
نبی میں اور آسٹریلیا میں ، جہاں احمدی ہیں وہاں ، فلپائن میں ، جہاں جہاں بھی احمدی ہیں۔ان کو اللہ تعالیٰ
نے ایک ایسی برادری بنا دیا ہے۔کہ جو برا دری حقیقی معنی میں اس وقت تک ہمیں نظر آتی ہے۔انصار اللہ
کی برادری ہے اور اللہ تعالیٰ جماعت کی دعاؤں کو ایسے رنگ میں قبول کرتا ہے کہ وہاں ہزار ہا میل پر بیٹھے
ہوئے وہ حیران ہوتے ہیں اور احمدیت کی برکت سے ہزاروں لاکھوں ایسے ہیں جنہوں نے پہلی دفعہ
اپنے رب کو شناخت کیا ہے۔وہ بڑی قدرتوں والا اور طاقتوں والا اور دنیا اور اس کی ہر چیز اس کے قبضہ
اور تصرف میں ہے۔جس طرح وہ چاہتا ہے اسی طرح اس دنیا میں ہوتا ہے۔ابھی چند دن ہوئے۔ہماری چھوٹی پھوپھی جان حضرت امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے ایک منذر
خواب دیکھی۔یا کوئی نظارہ دیکھا۔وہ تو انہوں نے مجھے نہیں لکھا۔بہر حال مجھے لکھا کہ آپ دعا کریں اور
دعا کی تحریک کریں۔اور صدقہ دیں۔اتفاقاً جس جمعہ کو مجھے وہ خط ملا۔اس جمعہ کو چار پانچ روز ہو چکے
تھے۔ان کے ایک نواسے کی بیماری جسے انفیکشن تھی۔اور بخار جو تھا وہ کم ہوتا ہی نہ تھا۔ہرقسم کی دوائیں جو
آج موجود ہیں وہ اس کے اوپر استعمال کی جا چکی تھیں لیکن بخار میں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔حتی کہ یہ بھی
نہیں کہ دو ڈگری کم ہو جائے۔وہ روزانہ ۱۰۵ کا ہوتا تھا۔جس کے بعد سے وہ بہت پریشان تھیں۔تو میں
نے جمعہ میں بھی اس عزیز بچہ کے لئے دعا کی تحریک کی۔اس شام میں انہیں وہاں ملنے بھی گیا۔اس کو
دیکھا۔وہاں بھی اس کے لئے دعا کی۔اور میں نے اس کی والدہ کو کہا کہ دیکھو کل صبح تک اس کا بخار اتر
جائے ورنہ میں تمہاری خبر لوں گا۔اس رنگ میں میں نے اس سے بات کی اور خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ کل صبح
اس کا بخار اتر گیا۔اور اب وہ بالکل خیریت سے ہے۔کمزوری کچھ رہتی ہے۔تو میری طبیعت میں یہ

سبیل الرشاد جلد دوم
56
بھی ایک بشاشت پیدا ہوئی کہ اس دن دو دعاؤں کی تحریک کی گئی تھی۔ایک میں نے اپنے متعلق دوستوں
کو کی تھی کہ جو انذار کا پہلو ہو۔وہ اللہ تعالیٰ ٹال دے وہ پہلو تو نمایاں نہیں تھا۔نہ پتہ لگ سکتا ہے اس مادی
آنکھ کو کہ وہ کیا پہلو تھا۔وہ کس طرح ٹلایا نہیں ٹلا - وَالله اَعْلَمُ۔ہم اپنے رب پرامید رکھتے ہیں کہ وہ بھی
ٹل گیا۔لیکن ساتھ ایک ایسی دعا کی گئی جو نظر آ رہا تھا کہ پوری ہو گئی۔مادی آنکھ نے بھی دیکھا اور آنکھ
نے محسوس کیا کہ بچہ کے لئے دعا کی گئی تھی۔جس کو کئی روز سے شاید پانچ دن سے بھی زیادہ ۱۰۵ سے کم
بخار نہیں ہوتا تھا۔اس رات اللہ تعالیٰ نے میری اور آپ کی دعاؤں کو قبول کر کے بخار کو اتار دیا۔اس
سے میرے دل میں یہ بشاشت پیدا ہوئی کہ دو دعائیں کی گئیں تھیں۔ایک ظاہر اپوری ہو گئی تھی۔دوسری
نظر نہیں آ سکتی اس لئے امید رکھتے ہیں کہ وہ دعا بھی اللہ تعالیٰ نے قبول کر لی اور جو بھی بلا تھی۔اور پریشانی
تھی۔وہ اللہ تعالی نے ٹال دی - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - تو ایک نصرت تو اللہ تعالیٰ کی اس رنگ میں
نازل ہوئی ہے اور اس کثرت سے نازل ہو رہی ہے کہ صرف اس نصرت کے شکر کے طور پر اگر ہم اپنی
-
زندگیوں کے باقی سانس اس کی حمد میں گزاریں تب بھی اس کی حمد کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔دوسرے رنگ میں جو اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہوتی ہے۔وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر
فیصلہ کیا کہ وہ دنیا میں دوبارہ اسلام کو غالب کرے گا۔اور اپنے اس فیصلہ کے نفاذ کے لئے اس نے اپنے
ایک بندے کو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولاد میں سب سے بلند مقام اور ارفع مقام رکھتا تھا۔اسے مبعوث کیا اور مامور کیا اور اس کے گرد ایک چھوٹی سی جماعت اس نے جمع کر دی۔جو آج قریباً سو
سالہ ترقیات کے بعد بھی اپنی تعداد میں دنیا کی آبادی کے لحاظ سے چھوٹی سی جماعت ہے۔اور ایک
غریب سی جماعت ہے۔اور ایک کم مایہ کی جماعت ہے۔اور ایک ایسی جماعت ہے جس کے پاس کوئی
سیاسی اقتدار نہیں ہے لیکن خدا تعالیٰ نے کہا۔میں اس جماعت اس ذرہ ناچیز کو اپنے ہاتھ میں لوں گا اور
اس کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا اور پھر اس نے ایک طرف اس جماعت کو یہ توفیق دی
کہ وہ اس کی راہ میں قربانیاں دیں اور دیتے چلے جائیں اور دوسری طرف آسمان سے فرشتوں کو نازل
کیا۔اور ان سے کہا کہ جماعت کی حقیر قربانیوں کی طرف نگاہ نہ کرنا۔بلکہ میرا فیصلہ جو آسمانوں پر ہو چکا
ہے۔زمین پر اس کو نازل کرو۔چنانچہ ہماری حسین قربانیوں کا جو نتیجہ اس وقت تک نکلا ہے۔اگر ہم
آنکھیں کھول کر اس نتیجہ پر غور کریں تو ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ ان اچھے نتائج کا ہماری قربانیوں کے ساتھ
کوئی تناسب ہی نہیں بلکہ قربانیاں اتنی حقیر ہیں۔اور نتائج بڑے شاندار نکل رہے ہیں۔آج بھی میں نے جمعہ میں بتایا تھا کہ تحریک جدید کی فوج نے ۳۴ ء سے لے کر ۴۴ ء تک

57
سبیل الرشاد جلد دوم
دس سال کی جو قربانیاں دی تھیں اتنی بڑی دنیا میں اور اتنے بڑے اموال کے مقابلہ پر چند لاکھ کی حقیقت
ہی کیا ہے۔ان حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں جو اپنے فضل اور نصرتیں نازل کیں انکی ایک شکل یہ ہے کہ ۴۴ء
کے بعد غیر ممالک میں ایسی جماعتیں پیدا ہونی شروع ہو گئیں جو اخلاص رکھنے والی اور ایثار کا نمونہ
دکھانے والی ، اپنے رب کی معرفت رکھنے والی اور اسکی راہ میں اپنی ہر چیز قربان کرنے والی تھیں۔اور مالی
میدان آج ۳۰ لاکھ کے قریب انکی (سالانہ ) قربانیاں ہیں۔اس میں سے ہم نکال دیں گے وہ امداد جو
گورنمنٹ کی طرف سے سکولوں کو دی جاتی ہے۔تب بھی بڑی قربانی ہے جو وہ دے رہے ہیں۔تو وہ دس سالہ قربانی جو ہے، وہ ممکن ہے (ممکن ہے کیونکہ اس وقت اعداد و شمار میرے سامنے
نہیں ) لیکن ممکن ہے کہ دس سال کی مجموعی قربانی اس سال کی بیرونی ممالک کی قربانی سے کم ہو۔تو جو دس
سال میں پھیلا کر آپ نے مالی قربانی دی تھی۔اور اپنے مالوں کا ایک حصہ اللہ تعالیٰ کے قدموں میں لا رکھا
تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی برکت ڈالی کہ وہ اموال جب غیر ممالک میں تبلیغ اسلام پر خرچ ہوئے۔تو
اس کے نتیجہ میں ایسی جماعتیں پیدا ہو گئیں کہ ان جماعتوں کی مجموعی قربانی آج ایک سال کی ، ان دس
سال کے اموال سے زیادہ ہے۔تو کتنی بڑی برکت ہے جو ہمیں نظر آ رہی ہے ، اتنی بڑی نصرت ہے ، اس
کی جوان قربانیوں کے شامل حال رہی۔وہ لوگ جن کو یہ خیال بھی نہیں آ سکتا تھا کہ کوئی اسلامی گروہ یہاں آ کر اسلام کی تبلیغ کرے گا۔جب وہ اپنے اموال کو دیکھتے تھے جب وہ اپنے سیاسی اقتدار کو دیکھتے تھے۔جب وہ عیسائیت کی اشاعت
کے لئے اپنی قربانیوں کو دیکھتے تھے۔جانی بھی اور مالی بھی تو وہ سمجھتے تھے کہ ہم فاتح ہو جائیں گے۔اور
عیسائیت کو ساری دنیا میں غالب کر دیں گے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایسی ہوا چلائی جس کا ذکر میں نے اپنے
اس مضمون میں بھی کیا ہے کہ خواب تو یہ دیکھ رہے تھے کہ افریقہ سارے کا سارا مسیح کے قدموں میں گر
جائے گا۔خواب تو وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ ہندوستان میں اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو دیکھنے کی خواہش کرے
گا تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔کیونکہ ہندوستان میں کوئی مسلمان باقی نہیں رہے گا سب
عیسائی ہو جائیں گے۔اور خواب تو وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مکہ پر خداوند یسوع مسیح کا
جھنڈا لہرائے گا۔لیکن آسمان کے خدا نے کہا کہ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔میں نے اپنے مسیح کو بھیجا اور
اس لئے بھیجا کہ وہ دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑ دے جس نے مسیح کی ہڈیوں کو تو ڑا اور آپ کے جسم کو
زخمی کیا تھا۔اور دلائل کے ساتھ جیسا کہ بتایا گیا تھا۔اس صلیب
کو تو ڑ دیا گیا ہے اور خود عیسائی اس بات کو
ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ مسیح صلیب پر نہیں مرے۔اور اس پر بہت سی کتابیں لکھی جا رہی ہیں۔ابھی چند

58
سبیل الرشاد جلد دوم
روز ہوئے مجھے امام بشیر کا خط ملا کہ ایک نئی کتاب انگریزی میں شائع ہوئی ہے جس کے مصنف نے اپنی
اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرے۔تو خود عیسائی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دعویٰ کی تصدیق کر رہے ہیں اور اس کے لئے کتب لکھ رہے ہیں۔اور اس میں ہمارا اتنا دخل نہیں جتنا کہ
ہمارے رب کی نصرت اور ملائکہ کے نزول کا دخل ہے۔دلوں کو بدل رہا ہے۔ایسے شواہد وہ خود دنیا کے
سامنے لا رہے ہیں کہ وہ لوگ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ صلیب ٹوٹ چکی۔کیونکہ اگر مسیح
صلیب پر نہیں مرے تو کفارہ کا مسئلہ ختم ہو گیا کہ وہ قربانی جس کے اوپر ان کے مذہب کی بنیاد تھی۔وہ تو
دی ہی نہیں گئی جب دی ہی نہیں گئی تو لوگوں کے گناہ کیسے معاف ہو گئے۔عیسائیت مرجاتی ہے اور صلیب پر
نہ مرنے اور مسیح کے طبعی موت مرجانے سے عیسائیت مرجاتی ہے۔تو صلیب پر وہ نہیں مرے خود وہ اس
کے قائل ہو گئے ہیں اور کفارہ اور تثلیث اور الوہیت مسیح۔اور ہم تو مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں
یہ ہے کہ کوئی بچہ بغیر باپ کے بھی پیدا ہو جائے لیکن وہ نہیں مانتے اور اس بات کا خود پادری انکار کر رہے
ہیں۔جیسا کہ ابھی ذکر کیا تھا۔ایک پادری نے اپنے کسی لیکچر یا مضمون میں یہ لکھ دیا کہ میں الوہیت مسیح
اور مسیح کے بن باپ ہونے کا وغیرہ وغیرہ ، جس طرح ان کے بنیادی عقائد سمجھے جاتے ہیں میں ان کا قائل
نہیں ہوں۔اور وہ اچھا بھلا پادری ہے۔اس پر انہوں نے بڑا شور مچایا۔اور پادریوں نے ایک کمیشن بھی
بٹھایا ہے۔کچھ اخباروں میں کچھ خطوط بھی اس کے متعلق لکھے گئے۔تو اس نے پھر جواب میں لکھا۔جو
اخباروں میں چھپ گیا اور اس میں اس نے لکھا کہ اگر تم لوگ جو میرے پیچھے پڑے ہوئے ہوایسے
پادریوں کی تلاش کرو گے۔جو ورجن برتھ (VIRGIN BIRTH) میں اور تثلیث میں اور فلاں میں
اور فلاں میں جو ان کے عقائد ہیں ان میں یقین رکھتا ہو گا۔اور ان پر ایمان رکھتا ہو گا۔تو میں تمہیں بتا تا
ہوں کہ تمہیں پادری کوئی نہیں ملے گا یعنی سارے پادری اب ان عقائد کو چھوڑ چکے ہیں اور یہ حقیقت بھی
ہے۔میں نے آج خطبہ میں بھی بتایا تھا کہ پادری اتنے گندے الزام مسیح علیہ السلام پر لگا رہے ہیں کہ
انسان زبان پر لانہیں سکتا۔اور پھر اپنی طرف سے نہیں لگا رہے۔ایک پادری نے لکھا ہے کہ انجیل کی فلاں فلاں آیات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسیح بڑے گندے
اخلاق کا مالک تھا۔تو وہ جو ایک وقت میں خدا بنایا گیا۔وہ جو ایک وقت میں اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کھڑا
کیا گیا اور اس کے ماننے والی دنیا نے یہ کہا کہ اللہ کا نام مٹا کر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو
ملیا میٹ کر کے ہم مسیح کی عزت کو دنیا میں قائم کریں گے۔اور اس کی الوہیت کو دنیا میں قائم کریں گے۔وہ
سب دعوے ہوا میں اُڑ گئے۔اور وہی بات پوری ہوئی۔جو ہمارے رب نے کہی تھی۔تو یہ ایک میدان

سبیل الرشاد جلد دوم
59
ہے۔جس میں اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہوتی ہے۔اور ہم اس کے بھی بے شمار مظاہرے اور جلوے ہمیشہ
دیکھتے رہتے ہیں اور بھی بہت سے میدان ہیں۔جن میں اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیں نظر آتی ہے اور جب ہم
اللہ تعالیٰ کے اس پیار کو دیکھتے ہیں تو ہمارے سر جھک جاتے ہیں اور ہماری روح پکھل کر آستانہ الوہیت
پر بہنے لگتی ہے اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اس خواہش میں دیوانہ ہورہا ہوتا ہے کہ وہ خدا کی راہ میں قربان
ہو جائے۔جب تک یہ جذ بہ جماعت میں قائم ہے۔اس وقت تک ہم واقعہ میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی
انصار اللہ ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ ثابت کر رہی ہے کہ ہم انصار اللہ ہیں کیونکہ اس کی نصرت
ہمارے شامل حال ہوتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعویٰ کیا کہ جو میری مدد کرے گا میں اس
کی مدد کے لئے آؤں گا۔تو جس کی مدد کے لئے اللہ تعالیٰ آسمانوں سے آئے اور اس کے فرشتے نازل
ہوں اس کے متعلق قرآن کریم کی اس آیت کی روشنی میں ہم حتمی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ واقع میں حقیر ہونے
کے باوجود، کم مایہ ہونے کے باوجود، کمزور ہونے کے باوجو د غفلتوں کے باوجود جو کچھ انہوں نے خدا
کے حضور پیش کیا تھا اُس نے وہ قبول کر لیا۔کیونکہ اگر وہ قربانیاں نہ ہوتیں تو یہ جماعت انصار اللہ نہ بنتی
اور اگر یہ انصار اللہ نہ ہوتی۔تو خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت اس کے شامل حال نہ ہوتی۔چونکہ
اللہ تعالیٰ کی نصرت اس کے شامل حال ہے۔اس لئے ہم اس نتیجہ پر پہنچنے کے لئے مجبور ہیں کہ واقع میں
خدا کی نگاہ میں یہ جماعت انصار اللہ کی جماعت ہے۔-
یہ تو تھی انصار اللہ کی شناخت - اب میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔انصار اللہ کی ذمہ داریوں پر - جب
اللہ تعالیٰ اپنا کوئی مامور دنیا میں مبعوث فرماتا ہے تو اس کا زمانہ تین حصوں پر تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ایک
زمانہ ہوتا ہے بنیا دوں کو مضبوط کرنے کا۔اس وقت بنیادیں قائم کی جا رہی ہوتی ہیں۔پھر دوسرا زمانہ آتا
ہے۔ان بنیادوں پر روحانی قلعوں کی تعمیر کا اور پھر تیرا زمانہ آتا ہے۔ان روحانی قلعوں کو خوبصورت
بنانے اور کنسالیڈیشن (Consolidation) کا اور ان کے فیوض کو ساری دنیا میں قائم رکھنے کی
جد و جہد کا۔قائم کرنے کی جد و جہد اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہے۔اور قائم رکھنے کی جد و جہد پھر شروع ہو جاتی
ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے پر جب نگاہ ڈالیں۔یعنی اسلام کی نشاۃ اولیٰ پر تو اس زمانہ میں
بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ ایک لمبے عرصہ تک مسلمانوں کی تعداد تھوڑی تھی۔پہلے عرب کے لئے بنیا دیں
مضبوط کی گئیں پھر خود سا را جزیرہ نما عرب جو تھا وہ بطور بنیاد کے بن گیا۔اور وہاں دنیا میں جو اسلام کے
قلعے تعمیر ہوئے تھے۔ان کی بنیادوں کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے گئے اس کے بعد پھر ایسا زمانہ آیا کہ وہ

60
سبیل الرشاد جلد دوم
روحانی قلعے ساری دنیا میں بننے شروع ہوئے اور معروف دنیا کے چپہ چپہ پر اللہ تعالیٰ کا گھر جو تھا۔وہ بن
گیا اور اس کے فیوض اور برکات سے اللہ تعالیٰ کے گھر سے اللہ یاد آیا۔جب اللہ یا د آیا۔تو اللہ تعالیٰ نے
اپنی مدد اور نصرت کے جلوے اپنی رحمت کے نشان انہیں دکھانے شروع کئے اور خدا تعالیٰ کی محبت ساری
دنیا کی اقوام میں پیدا ہو گئی اور پھر اس محبت کو قائم رکھنے کی جو جد و جہد تھی وہ شروع ہوگئی۔تین صدیوں
تک اسلام جو تھا۔وہ اپنے عروج پر رہا اور پھر اس کے بعد قائم رکھنے کی جدو جہد تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ تک رہی، لیکن کمزور ہوتی چلی گئی۔جیسا کہ پہلے بتایا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے زمانہ میں چھوٹے چھوٹے چراغ اسلام کے ہمیں جلتے نظر آتے تھے۔اور کچھ آپ کی بعثت کے
وقت کے قریب کے زمانہ میں بجھ گئے۔وہ اولیاء فوت ہو گئے اور کچھ نے ٹھو کر کھائی اور وہ وجود جو اسلام
کی روشنی پھیلانے والے تھے۔اندھیرا پھیلانے کا موجب ہو گئے اور بہت تھے جن کی روشنیاں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے چاند میں گم ہو گئیں اور آپ کے وجود کا وہ ایک حصہ بن گئے اور اس طرح ابدی
حیات کو انہوں نے حاصل کر لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو مجھے وعدے دیئے ہیں
غلبہ اسلام کے متعلق وہ تین صدیوں کے اندر اندر پورے ہو جائیں گے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تین
صدیوں کے اندر اندر ہی یہ تینوں زمانے ہیں۔بنیادوں کے رکھنے اور انہیں مضبوط کرنے کا زمانہ ، روحانی
قلعوں کی تعمیر کا زمانہ اور روحانی قلعوں کی حفاظت کا زمانہ اپنے عروج اور اس کے بعد کا زمانہ جو ہے۔وہ
تین صدیوں کے اندر اپنے کمال کو پہنچ جائے گا۔جو حفاظت کا زمانہ ہے۔وہ تو پھر آگے چلتا ہے۔قیامت
تک جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ وعدے ہیں وہ چلے گا۔یہاں تک کہ انسان پھر اپنے
رب کو بھول جائیں گے اور اس دنیا کی صف لپیٹ دی جائے گی۔یہ ایک مستقل مضمون ہے۔میں اس کی تفصیل میں تو ابھی نہیں جاتا۔بہر حال ان تین زمانوں کا
ان تین صدیوں کے اندراندر ضروری نہیں کہ تین صدیاں ہوں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے خود وضاحت سے فرمایا ہے۔اس سے زیادہ زمانہ نہیں ہو گا۔ہوسکتا ہے کہ دوسوسال کے
اندر، ہوسکتا ہے کہ تین سو سال کے اندر، ہوسکتا ہے کہ سوا دو سو سال، اڑھائی سوسال کے اندر بھی یہ تینوں
زمانے آجائیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جو بنیا دیں مضبوط کرنے کا زمانہ تھا۔وہ ختم ہو رہا ہے اور روحانی قلعوں
کی تعمیر
کے زمانہ میں ہم داخل ہورہے ہیں۔ان بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے

61
سبیل الرشاد جلد دوم
اموال ، عزتیں ، آرام اور سکون اور صحابہ مسیح موعود علیہ السلام کے خون کو استعمال کیا گیا ہے۔اسی طرح
تابعین کی ایک جماعت تھی۔جنہوں نے مالی قربانیاں دیں۔جنہوں نے جانی قربانیاں دیں جنہوں نے
اپنی عزت کی قربانیاں دیں۔جنہوں نے اپنے وقت کی قربانیاں دیں۔جنہوں نے اپنی خواہشات کی
قربانیاں دیں ہر قسم کی قربانیاں انہوں نے دیں تا کہ ان قلعوں کی تعمیر مضبوط بنیادوں پر ہو سکے۔جو آج
اللہ تعالیٰ دنیا میں روحانی طور پر کرنا چاہتا ہے۔اب ہم اس زمانہ میں داخل ہو رہے ہیں۔جب ان
بنیادوں پر روحانی قلعوں کو تعمیر کیا جائے۔اور یہ زمانہ جس میں بنیا دوں پر قلعوں کو تعمیر کیا جاتا ہے۔اس
لحاظ سے بڑا اہم ہے کہ ہمیں پہلے کی نسبت بہت زیادہ اموال کی ضرورت پڑے گی۔ہمیں پہلے کی نسبت
بہت زیادہ اوقات کی ضرورت پڑے گی۔ہمیں پہلے سے زیادہ بہت زیادہ عزتوں کی قربانی کی ضرورت
پڑے گی۔ہمیں پہلے سے زیادہ سکون اور آرام کی قربانیوں کی ضرورت پڑے گی اور ہمیں پہلے سے کہیں
زیادہ جان کی قربانی کی ضرورت پڑے گی اور اس وقت انصار اللہ کا بڑا فرض یہ ہے کہ وہ خودان قربانیوں
کو دینے کے لئے تیار ہو جائیں اور تیار رہیں اور اگلی نسل کو تیار کریں کہ وہ یہ قربانیاں اپنے رب کے حضور
پیش کریں۔اگر ہم نے اس زمانہ میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے۔وہ قربانیاں خدا کے حضور پیش کر
دیں۔جن کا آج کا وقت مطالبہ کر رہا ہے۔تو میں امید رکھتا ہوں اپنے رب سے کہ وہ اگلے پچپیں تھیں
سال کے اندر اس سے زیادہ فتوحات اسلام کو عطا کرے گا۔کہ ہماری آنکھ تو ہمیشہ ہی حیرت سے خدا کے
فضلوں
کو دیکھتی ہے۔دنیا کی آنکھ بھی حیرت سے خدا کے فضلوں کو دیکھنے لگے گی۔اور اس بات کے تسلیم
کرنے پر مجبور ہو جائیں گی کہ بڑا ہی عظیم تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ روحانی فرزند جس نے یہ
دعوی کیا تھا کہ میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کو غالب کرے گا۔پس اس زمانہ کی نزاکت کو سمجھیں اور اس زمانہ کی آواز کو سنیں اور اس زمانہ میں اسلام جو مطالبہ
کر رہا ہے۔اس مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے ہر دم تیار ہوں۔اگر ہم ایسا کریں اور اگر ہم خدا کرے کہ
اس کی نگاہ میں انصار اللہ بنے رہیں۔تو پھر میں اپنے رب پر کامل یقین رکھتے ہوئے بڑی ہی خوشیاں اور
فتوحات مستقبل قریب میں دیکھ رہا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ اعلیٰ تو یہ ہیں - اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ
مؤْمِنِينَ اگر اس پختہ ایمان پر ہم قائم رہیں اور ایمان کی علامت اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان
کی ہے کہ لَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا۔ایک یہ کہ تدبیر میں کمی نہ ہو۔قربانیاں دینے میں غفلت کو اختیار نہ کیا
کرو جہاں ایثار کے نمونے دکھانے ہوں۔وہاں سستی نہ دکھائی جائے اور تدبیر کو کمال تک پہنچانے
سوره آل عمران آیت ۱۴۰

62
سبیل الرشاد جلد دوم
کے بعد کوئی ضرر پیدا نہ ہو۔بلکہ آدمی یہ سمجھیں کہ ہم نے جو کچھ ہم سے ہو سکا کر دیا اور جو نتیجہ ہم چاہتے ہیں
کہ دنیا میں نکلے۔اس نتیجہ کے مقابلہ میں ، ان شاندار فتوحات کے مقابلہ پر یہ قربانیاں کوئی چیز نہیں۔کہیں
ایسا نہ ہو کہ وہ نتیجہ نہ نکلے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے لَا تَحْزَنُوا کہ پھر غم نہ کرنا۔کیونکہ میری نصرت ان تمام
خامیوں اور کمزوریوں کو دور کر دے گی اور وہ نتیجہ نکل آئے گا جو ضرورت کے مطابق انتہائی خرچ کے بعد
نکلنا چاہئے تھا۔انتہائی تدبیر اپنی طاقت کے مطابق تو تم نے کر دی لیکن ضرورت وقت کے مطابق وہ نہیں
تھی۔تو یہ جو فرق ہے تمہاری طاقت تمہاری استعداد اور ضرورت وقت کا اس فرق کو میں اپنی نصرت سے
پورا کروں گا اور تمہیں پھر اس سکیم پر قائم رہنا چاہئے۔کہ انتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ که اگر
ایمان کے وہ نمونے دکھاؤ گے۔جو میں چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں تم دکھاؤ۔تو غالب تم نے ہی آنا ہے۔دنیا کی ساری طاقتیں مل کے بھی اس الہی فیصلہ کو بدل نہیں سکتیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ اسلام
کو غالب کرے۔ہماری عقل نہیں سمجھ سکتی کہ کیسے غالب کرے گا۔لیکن ہماری عقل نے تو ۹۱ - ۱۸۹۰ء میں
کب سمجھا تھا کہ ہمیں اتنی طاقت حاصل ہو جائے گی جواب ہے۔گزشتہ قریباً ۹۰-۱۰۰ سال میں جماعت
نے جس رنگ میں جس طور سے ترقی کی ہے۔اس وقت کی عقل انسانی اس کو سمجھ آ سکتی تھی ؟ ہر گز نہیں۔اس
وقت ایمان بالغیب وہ چند افراد جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گرد جمع ہوئے تھے۔ایمان
بالغیب لائے تھے۔ان کو یہ پختہ یقین تھا کہ نتیجہ ہماری نظر سے اوجھل ہے۔اور ہماری آنکھ وہاں تک نہیں
پہنچ سکتی نہ ہماری جد و جہد وہاں تک پہنچ سکتی ہے۔لیکن خدا نے کہا اس لئے نتیجہ وہ نکلے گا۔پھر ہم نے اس
ایک آواز کو جس کی طرف شاید پہلے دن کسی ایک نے بھی توجہ نہ کی تھی۔ساری دنیا میں گونجتے دیکھا
اور لاکھوں آدمیوں نے اس آواز کو پہچانا غیر معمولی حالات میں مخالف حالات میں اور اس پر ایمان
لائے اور ان کے دل اس نفس پر اس وجود پر قربان ہونے کے لئے تیار ہو گئے جس کی وہ آواز تھی اور
دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں رہا کہ جہاں احمدیت پہنچ نہیں گئی اس سفر کے دوران ہی بعض جگہ مجھ سے سوال
کیا گیا تھا۔کہ آپ کی جماعت کی تعداد کتنی ہے تو میں ان کو تفصیل سے یہ بتا تا تھا کہ تعداد بے معنی
ہے۔ہم اس وقت کم و بیش تین ملین یعنی تمیں لاکھ ساری دنیا میں ہوں گے۔کچھ اوپر شاید ہوں۔لیکن جو
چیز ہمیں تسلی دلانے والی ہے اور جو چیز ہماری صداقت پر ایک گواہ ہے۔وہ یہ ہے کہ ایک شخص کھڑا ہوا
اور اس نے کہا کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری
مدد کرے گا۔اس کے بعد سے ہر سورج جو چڑھا اس سورج کی آنکھ نے جماعت کو پہلے سے زیادہ
تعداد میں اور پہلے سے زیادہ مضبوط دیکھا۔کوئی ایک دن بھی تو ایسا نہیں۔کہ ہم اسے پہلے دن سے

63
سبیل الرشاد جلد دوم
کمزور نظر آئے ہوں اور ہر روز سورج کی آنکھ نے ایک تعداد میں زیادہ اور اس کے کام میں زیادہ
مضبوط جماعت پر نگاہ ڈالی اور اللہ تعالیٰ کا یہی وعدہ ہے کہ وہ تدریجی ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔جب تک کہ
اس کی جماعت اپنے عروج کو نہیں پہنچ جاتی۔اس لئے تم ہماری تعدا د کو نہ دیکھو جو اللہ تعالیٰ کا ہم سے
سلوک ہے۔اس پر نگاہ رکھو۔اور کیسے تم کہہ سکتے ہو کہ ہم غالب نہیں آئے۔یہ ایک حقیقت ہے نا ؟ ؟ ؟ کہ
ہر روز جو سورج چڑھتا ہے۔وہاں وہ ہمیں پہلے دن کی نسبت سے زیادہ اور مضبوطی میں مستحکم پاتا ہے۔اسی
نسبت سے وہ ساری انسانیت کو جو ہمارے مقابل پر ہے۔تعداد میں کم اور اس سے کام میں بھی کم پاتا
ہے۔کیونکہ جو ہمیں ملا۔وہ ان سے چھین لیا گیا۔جو لوگ ہم میں شامل ہوں گے۔وہ ان میں سے کم ہو
گئے۔اور جتنی طاقت ہماری بڑھ گئی اتنی طاقت ان کی کم ہو گئی۔جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ہے۔انہوں
نے دعوی کیا تھا کہ افریقہ عیسائیت کی گود میں ہے۔اب سوال ہی کوئی نہیں یعنی شبہ کوئی نہیں۔ان کے
دماغ میں تھا یہ انیسویں صدی کے آخر کی بات ہے۔جب عیسائیوں نے اپنی کا نفرنس میں یہ دعوی کیا تھا
کہ افریقہ جو ہے وہ تو عیسائیت کو مل چکا ہے۔اس میں کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہی اور اب یہ حال
ہے کہ اپنی ہی کا نفرنس میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ حالات یہ ہو گئے ہیں کہ اگر ایک شخص عیسائیت کو قبول
کرتا ہے۔تو اس کے مقابلہ میں دس اسلام کو قبول کرتے ہیں اور خدا کے فضل سے وہ دن بھی آنے والا
ہے۔جب کوئی شخص بھی عیسائیت کو قبول نہیں کرے گا اور دس نہیں بلکہ دس ہزار ، دس لاکھ اسلام کے اندر
داخل ہو رہے ہوں گے کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بڑی کثرت سے آسمان سے فرشتوں کا نزول ہو کے
ہمارے لئے راہ ہموار کر رہا ہے۔اس راہ پر چلنا ہمارا کام ہے۔فرشتوں نے راہ ہموار کر دی ہے۔ہم
نے دیکھنا ہے کہ ہم ان راہوں پر اب گامزن ہوتے ہیں کہ نہیں یہ ہماری آج کی ذمہ داری ہے۔یہ
دوسرے دور کی ذمہ داری ہے۔میں سمجھتا ہوں۔کہ پہلے دور کی ذمہ داریاں دوسرے دور کی ذمہ
داریوں سے زیادہ تھیں۔لیکن بعض لحاظ سے دوسرے دور کی ذمہ داریاں پہلے دور سے بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ دوسرے دور میں وسعت ہے۔اور وسعت میں بہت سی کمزوریوں کے پیدا ہو جانے کا بھی خطرہ
ہوتا ہے۔کمزوریوں سے بچتے رہنا اور وسعت کے مطابق کام کی وسعت قربانیوں کی وسعت اس کے
مطابق قربانیاں دیتے چلے جانا خدا کی راہ پر یہ پہلے سے زیادہ مشکل ہو گا۔کیونکہ کچھ کمزور ہوں گے۔تربیت کے لحاظ سے ان کو اپنے ساتھ چلانا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ہماری جماعت کا ایک قدم تو آسمان پر ہے
اور دوسرا تحت الثریٰ میں ہے۔پھر ہم کیسے چلیں گے۔ایک کم سے کم معیارا خلاص وصدق وصفا کا جو الہی
جماعتوں میں ہونا چاہئے وہ ہر احمدی بڑے اور چھوٹے مرد اور عورت میں پیدا ہو جانا چاہئے۔اس کے

64
سبیل الرشاد جلد دوم
بغیر ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ نہیں سکتے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ انصار اللہ کا یعنی جو تنظیم کے لحاظ سے انصار
اللہ ہیں۔ان کا بہت بڑا فرض ہے یہ کہ وہ جہاں اپنے نفس کی اصلاح پر بروقت اور ہر آن کوشاں رہیں۔وہاں وہ ہر وقت یہ بھی دیکھتے رہیں کہ اگلی نسل جو ہے۔جو ان کے بچے ہیں۔چھوٹے بھائی ہیں جن کے وہ
گارڈین (GUARDIAN) ہیں۔جن کے داعی ، اللہ تعالیٰ نے انہیں مقرر کیا ہے۔وہ بھی اس کم سے کم
مقام سے نیچے نہ گریں۔کوشش تو یہ ہونی چاہئے کہ بلند سے بلند مقام تک وہ پہنچیں تا کہ ہم اس دوسرے دور
کی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کر سکیں، تا کہ اس دور میں جو روحانی اسلامی قلعے تعمیر ہونے ہیں ، دنیا کے چپہ
چپہ پر وہ روحانی قلعے ہماری زندگیوں میں تعمیر ہو جائیں۔اُن کا پورا حصہ تعمیر ہو جائے اور ہم خوشی اور
بشاشت کے ساتھ اس دنیا کو چھوڑیں کہ ہماری قربانیوں کو اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیا ہے اور ہم نے اسلام کی
فتوحات کو ایک حد تک اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی