افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
81
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعلی کا افتاحی خطاب
فرموده ۲۵ را خاء۱۳۸۹ هش ۲۵ اکتو بر ۱۹۶۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے تیرہویں سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے
ہوئے مورخہ ۲۵/اکتوبر ۱۹۶۸ء جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا متن ذیل میں افادہ احباب کے لئے درج کیا جاتا ہے۔سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مقصد کے لئے مبعوث کئے گئے تا کہ آپ اسلام کا نور
تمام دنیا میں پھیلائیں اور اس نور کو دنیا کے سب اندھیروں پر غالب کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے یہی دعویٰ کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ میں دنیا میں یہ اعلان کروں کہ اسلام کا نور
تمام دنیا میں پھیل جائے گا اور اس کو پھیلنے سے کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔آپ فرماتے ہیں :
یہ لوگ یا درکھیں کہ ان کی عداوت سے اسلام کو کچھ ضر ر نہیں پہنچ سکتا۔کیڑوں کی
طرح خود ہی مر جائیں گے مگر اسلام کا نور دن بدن ترقی کرے گا۔خدا تعالیٰ نے چاہا
ہے کہ اسلام کا نور دنیا میں پھیلاوے۔۔۔اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان
پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ۔اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔یقیناً
سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجز دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت
نہیں بلکہ اب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری
مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۲۵۵ طبع دوم

سبیل الرشاد جلد دوم
82
73
طاقت دکھلا چکا ہے یہ پیشگوئی یاد رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلّت کے
ساتھ پسپا ہو گا اور اسلام فتح پائے گا۔آپ فرماتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ
جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہو گا جب تک دجالیت کو
پاش پاش نہ کر دے۔“
اس کا مطلب سمجھنے کے لئے ہمیں قرآن کی طرف رجوع کرنا ہے۔جب ہم قرآن کریم پر غور
کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے نور سے دو چیزیں مراد ہیں ایک قرآن کریم کا نور۔ایک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نور اللہ تعالیٰ سورۃ شوری میں فرماتا ہے کہ قرآن کریم ایک ایسا نور ہے جو
سب سے سیدھے راستہ کی طرف انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔ایسے راستہ کی طرف جو انسان کو اگر وہ اس
راستہ کو اختیار کرے اللہ تعالیٰ کا مقرب بنا دیتا ہے اور انسان
کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتا ہے اور انسان کو یہ
توفیق عطا کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نور سے منور ہو جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا
کہ ہم نے قرآن کریم کو نور بنایا ہے اور اس کے ذریعہ سے صداقت کی سب راہوں کو منور کیا
ہے اور اس کے ذریعہ سے انسان کو یہ توفیق عطا کی ہے کہ وہ اس کی ہدایتوں پر چل کر اللہ تعالیٰ کے نور سے
حصہ لے اور وہ جونور کا سر چشمہ اور سراپا نور ہے اس کا مظہر بن کر دنیا میں ایک نورانی وجود کی شکل میں
ظاہر ہو اور دنیا کی اصلاح کی توفیق پائے اور اسے اس بات کی توفیق ملے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ہدایت پانے
والا اور اللہ تعالیٰ سے رحمتیں حاصل کرنے والا ہو اور اس کے فضلوں کا وارث بنے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنْزَلْنَا
یعنی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس قرآن کریم پر بھی جو ایک نور کی شکل میں ہم نے
اتارا ہے۔قرآن کریم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بہت سی آیات میں نور قرار دیا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑی تفصیل کے ساتھ اس مسئلہ پر روشنی ڈالی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ایک ابدی نور کی شکل میں دنیا میں ظاہر ہوئے۔اللہ تعالیٰ سورۃ مائدہ میں فرماتا ہے۔1
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴ ۲۵ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۷ طبع دوم
سوره شوری آیت ۵۳
سورہ تغابن آیت ۹

سبیل الرشاد جلد دوم
83
قَدْ جَاءَ كُم مِّنَ اللهِ نُوْرٌ وَكِتُبٌ مُّبِينٌ)
جَاءَكُمْ
تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تو نور اترا ہے اور ایک روشن کتاب آ چکی ہے یہاں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نور قرار دیا گیا ہے اور قرآن کریم کو بھی نور قرار دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق سورۃ احزاب میں سراجاً منيراً کا فقرہ آیا ہے کہ ایک چمکتا ہوا سورج بنا کر اللہ تعالیٰ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ہے۔ایک ایسا سورج جو رات کے اندھیروں میں چھپتا نہیں
بلکہ دنیا کو ابدی طور پر منور کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اور وہی شخص خدا کی نگاہ میں منور ہوتا ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے حصہ لیتا ہے اور آپ کے فیوض اور برکات پاتا ہے۔دنیا میں اب
کوئی شخص بھی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ ایک پختہ تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ قائم نہ کرے اور آپ کے فیوض سے حصہ نہ لے۔اس مضمون میں تو اس وقت میں نہیں
جاؤں گا یہ ایک مستقل مضمون ہے۔وہ کون سی راہیں ہیں جن پر چل کر اللہ تعالیٰ انسان کو یہ توفیق عطا کرتا
ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک پختہ تعلق قائم کرے اور آپ کے فیوض اور آپ کی
برکات سے حصہ لینے والا ہو۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بشارت
دی که كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ہر برکت کا
سر چشمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور مبارک وہی ہے جو اس چشمہ سے برکت کا پانی پئے۔جو
اس چشمہ پر نہیں آتا وہ گدلا پانی تو پی سکتا ہے، ایسا پانی جو برکتوں اور رحمتوں اور فضلوں کا پانی نہیں اور
اس پیاس کو نہیں بجھا سکتا جو قرب الہی کے حصول کی پیاس اللہ تعالیٰ نے انسان کو لگائی ہے۔قرآن کریم
نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ قرآن بھی نور ہے اور اس میں اس قد ر ز بر دست صداقتیں بیان ہوئی ہیں کہ کوئی
باطل عقیدہ ان کے خلاف ٹھہر نہیں سکتا اور علوم جدیدہ کے ہتھیار اس کے مقابل پر گند اور نا کارہ ہیں لیکن
اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی بتایا کہ اس نور کا مقابلہ کرنے کے لئے شیطانی اندھیرے اپنا پورا زور لگا ئیں گے
اور ہمیں یہ بھی بتایا کہ جس شخص کا سینہ اللہ تعالیٰ ، اسلام کے نور کے لئے کھول دے اور اسے علی نور من
ربہ اپنے رب کے نور کا حامل بنائے ایسا شخص اس دوسرے شخص کی طرح نہیں ہو سکتا جس نے اسلام کے
نور سے نور حاصل نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم ہدایت کی راہوں پر اس وقت چل سکتے ہو جب تم
قرآن کریم کے نور سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے اپنی ہدایت کی راہوں کو منور کرو۔يَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمُشُونَ بِہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ایک نور مقدر کر
سوره مائده آیت ۱۶ تذکره صفحه ۳۵ ایڈیشن چهارم سورة حديد آیت ۲۹

84
سبیل الرشاد جلد دوم
دے گا جس کی مدد سے تم ہدایت کی اور قرب الہی کی راہوں پر چل سکو گے لیکن جیسا کہ میں نے ابھی بتایا
ہے کہ شیطان اور شیطانی اندھیرے۔طاغوتی ظلمات خاموشی کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ۔حقیقی طاقت جو نورانی قدرت کے مقابلہ میں کسی کو حاصل ہو سکتی ہے وہ تو حاصل نہیں ہوسکتی
کیونکہ ایسا ممکن نہیں لیکن زبانی دعوے اور زبانی اظہار اور بیان تو بہر حال کیا جا سکتا ہے یہ لوگ اپنے منہ کی
پھونکوں سے یہ کوشش کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں۔گالیوں کے ساتھ ، بد زبانی کے ساتھ ،
تہمتیں لگا کر ، غلط باتیں بیان کر کے ، غلط استدلال کر کے، عقل کے غلط استعمال سے، سائنس کے غلط
استعمال سے فلسفے کی بودی اور ادھوری دلیلوں کے ساتھ ، اس قسم کے حربے تو ضرور استعمال ہوں گے اور
بہت سے بد بخت اور بدقسمت ان اندھیرے حربوں کے نتیجہ میں نور سے محروم بھی ہو جائیں گے لیکن ایک
وقت میں اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ ساری دنیا میں اسلام کے نور کو پھیلائے اور جب اللہ تعالیٰ یہ
فیصلہ کرے گا تو پھر طاغوتی طاقتیں اسلام کے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔اور جو منکر ہیں
وَاللهُ مُتِمُّ نُورِ ؟ اس وقت اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہی جاری ہوگا اور اللہ تعالیٰ اپنے نور کا اتمام کرے گا اس
کو کامیابی کے ساتھ ساری دنیا میں پھیلا دے گا اور اسلام کی غرض پوری ہو جائے گی اور وہ غرض یہ ہے کہ
وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي )
جب تک اللہ تعالیٰ کا نور پورے طور پر دنیا میں غالب نہیں آتا اس وقت تک اسلام جن نعمتوں کو
بنی نوع انسان کے لئے لے کر آیا ہے اس مقصد میں وہ کامیاب نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس
زمانہ میں جب وہ آئے گا اللہ تعالیٰ اپنے نور کو متم کرنے والا ہے اور اس طرح پر یہ صداقت ظاہر ہوگی
اسلام کی اور قرآن کریم کی کہ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمُ نِعْمَتِي )
دنیا اس کی اکثریت جو ہے وہ اسلام کے نور سے منور ہوگی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور
برکات کے نتیجہ میں ان نعمتوں کو حاصل کرے گی جن نعمتوں کو سوائے اسلام کے کسی اور ذریعہ سے حاصل
نہیں کیا جا سکتا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی یہ غرض ہے کہ اسلام کو تمام دنیا میں غالب کیا
جائے ، قرآن کریم کے انوار ساری دنیا میں پھیلائے جائیں اور بنی نوع انسان کے دل میں قرآن کریم
کی محبت پیدا کی جائے تا کہ وہ اس نور کو حاصل کرے جس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے صراط
مستقیم پر چل کر اس کی محبت اور اس کے قرب کو حاصل کر سکے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید محبت
3
1 سورة الصف آیت ۹ 2 سورۃ الصف آیت ۹ سوره مائده آیت ۴ سوره مائده آیت ۴

85
سبیل الرشاد جلد دوم
بنی نوع انسان کے دل میں پیدا ہو اور ایک محسن اعظم کی حیثیت سے دنیا آپ کو پہچاننے لگے اور آپ پر
درود بھیجنے کے نتیجہ میں اور آپ کے اسوہ کو اپنانے کی وجہ سے اور آپ کے نقش قدم پر چلنے کی وجہ سے یہ
لوگ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں اور ان فضلوں اور ان رحمتوں کے وارث بنیں جو پہلی امتیں اس قسم کی نعمتوں
کی وارث نہیں بن سکتیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ اس اتمام نعمت اور اس اتمام نور سے پہلے ایک
عظیم جنگ اندھیرے اور روشنی کے درمیان ، ظلمت اور نور کے درمیان ہونی ضروری ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔دو لیکن جو صادق اور اس کی طرف سے ہیں وہ مر کر بھی زندہ ہو جایا کرتے ہیں کیونکہ
خدا تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ ان پر ہوتا ہے اور سچائی کی روح ان کے اندر ہوتی ہے اگر
وہ آزمائشوں سے کچلے جاویں اور پیسے جائیں اور خاک کے ساتھ ملائے جائیں اور
چاروں طرف سے ان پر لعن طعن کی بارشیں ہوں اور ان کے تباہ کرنے کے لئے
سارا زمانہ منصوبے کرے تب بھی وہ ہلاک نہیں ہوتے۔کیوں نہیں ہوتے ؟ اس سچے
پیوند کی برکت سے جو ان کو محبوب حقیقی کے ساتھ ہوتا ہے۔خدا ان پرسب سے زیادہ
مصیبتیں نازل کرتا ہے مگر اس لئے نہیں کہ تباہ ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ تا زیادہ سے
زیادہ پھل اور پھول میں ترقی کریں ہر یک جو ہر قابل کے لئے یہی قانون قدرت
ہے کہ اوّل صدمات کا تختہ مشق ہوتا ہے۔اسی طرح وہ حقیقی کسان
(اللہ تعالیٰ ) کبھی اپنے خاص بندوں کو مٹی میں پھینک دیتا ہے اور لوگ ان کے اوپر
چلتے ہیں اور پیروں کے نیچے کچلتے ہیں اور ہر یک طرح سے ان کی ذلت ظاہر ہوتی
ہے تب تھوڑے دنوں کے بعد وہ دانے سبزہ کی شکل پر ہو کر نکلتے ہیں اور ایک عجیب
رنگ اور آپ کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں جو ایک دیکھنے والا تعجب کرتا ہے۔یہی
قدیم سے برگزیدہ لوگوں کے ساتھ سنت اللہ ہے کہ وہ ورطۂ عظیم میں ڈالے جاتے
ہیں لیکن غرق کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے کہ تا وہ ان موتیوں کے وارث ہوں کہ
جو دریائے وحدت کے نیچے ہیں۔اور وہ آگ میں ڈالے جاتے ہیں لیکن اس لئے
نہیں کہ جلائے جائیں بلکہ اس لئے کہ تا خدا تعالیٰ کی قدرتیں ظاہر ہوں۔اور ان سے
ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور لعنت کی جاتی ہے اور وہ ہر طرح سے ستائے جاتے ہیں اور دکھ
دیئے جاتے اور طرح طرح کی بولیاں ان کی نسبت بولی جاتی ہیں اور بدظختیاں بڑھ

سبیل الرشاد جلد دوم
جاتی ہیں یہاں تک کہ بہتوں کے خیال و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ سچے ہیں بلکہ جو
شخص ان کو دکھ دیتا اور لعنتیں بھیجتا ہے وہ اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ بہت ہی
ثواب کا کام کر رہا ہے۔پس ایک مدت تک ایسا ہی ہوتا رہتا ہے۔۔۔۔پس وہ صبر کرتا
رہتا ہے یہاں تک کہ امر مقدرا اپنی مدت مقررہ تک پہنچ جاتا ہے تب غیرت الہی اس
غریب کے لئے جوش مارتی ہے۔اور ایک تحتی میں اعداء کو پاش پاش کر دیتی ہے۔سو۔86
اول نوبت دشمنوں کی ہوتی ہے اور اخیر میں اس کی نوبت آتی ہے۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مجھے بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند کے طور پر مبعوث فرمایا ہے اور اس زمانہ میں یہ مقدر کیا کہ اشاعت اسلام
کی کوششوں کے نتیجہ میں محبت اور پیار کے ساتھ ساری دنیا کے دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
جیتے جائیں۔اور اپنے کلام سے مجھے کلیم بنایا اور اپنی محبت کی چادر مجھ پر ڈال دی۔آپ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کا وہ کلام جو مجھ پر نازل ہوا وہ اس قسم کا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ آپ کے الہامات ، پیشن
گوئیاں اور کشوف اور وحی وہ خدا کا کلام ہے۔ایک کلام جس نے معجزہ کی طاقت دکھلائی اور اپنی قوی
کشش ثابت کی۔غیب کے بیان کرنے میں وہ بخیل نہیں نکلا بلکہ ہزار ہا امور غیبیہ اس نے ظاہر کئے اور
ایک باطنی کمند سے مجھے اپنی طرف کھینچا اور ایک کمند دنیا کے سعید دلوں پر ڈالی اور میری طرف ان کو لایا
اور ان کو آنکھیں دیں جن سے وہ دیکھنے لگے اور کان دیئے جن سے وہ سننے لگے اور صدق وثبات بخشا
جس سے وہ اس راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں اپنی
جماعت کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ وہ لوگ خلوص نیت کے ساتھ اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام میں شریک
ہونے کے لئے میرے اردگرد جمع ہوئے ہیں۔وہی ہیں جن پر اللہ نے ایک کمند پھینکی اور انہیں اپنی طرف
اور اپنے اس عاجز بندہ کی طرف کھینچا اور یہ جو سعید دل ہیں، سعید فطرت ہیں ، سعید روحیں ہیں کہ جو میرے
اردگرد جمع ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی ذات اور صفات کی معرفت کے حصول کے لئے آنکھیں بخشی ہیں
اور وہ عرفان کے مقام پر کھڑے ہیں ان کا تعلق اپنے رب کے ساتھ ظنی باتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ یقینی طور
پر وہ اپنے پیدا کرنے والے اللہ کی قدرتوں کو پہچانتے ہیں اور یہ علمی معرفت اور شناخت نہیں بلکہ علی وجہ
البصیرت ان کا مشاہدہ ہے کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے اور اس کی زندہ قدرتوں کو ہم اپنے وجودوں میں
مشاہدہ کرتے ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے کان دیئے ہیں جو قرآن کریم کی آواز کوسن سکتے اور سمجھ سکتے ہیں
انوار الاسلام صفحه ۵۱-۵۲ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۵۲-۵۳
-

87
سبیل الرشاد جلد دوم
اور اللہ تعالیٰ نے ان کی روح کو ایسا صدق و ثبات بخشا ہے کہ اگر ساری دنیا مل کر ان کو کچلنے اور مار ڈالنے
کے لئے تیار ہو تو وہ اپنی حقیر جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور کسی قسم کی ہچکچاہٹ کے
بغیر اپنا سب کچھ ، اپنی جان بھی خدا کی راہ میں قربان کر دیتے ہیں۔یہ اس محمد مکی ابراہیم کی اولاد ہے۔یہ
اُس محمد کی ابراہیم کے اسماعیل ہیں کہ جب ان سے جان کی قربانی بھی مانگی جائے تو وہ یہی کہتے ہیں جو خدا
کی مرضی ہو وہ پوری ہو، یہ جان بھی اس نے دی تھی اس کے حضور حاضر ہے اور جان کو چھوڑ کر جو چھوٹی
نعمتیں انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی ہیں انہیں تو ہر وقت قربان کرنے کے لئے یہ سعید جماعت
تیار رہتی ہے۔اس سعید روح کو، جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ والسلام کے ذریعہ بہت سی بشارتیں
ملیں ، اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما یہ بشارت دی اور آپ نے اسے ہمارے سامنے
ان الفاظ میں رکھا۔آپ فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور
معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی
رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔“
اس میں اللہ تعالیٰ نے بشارت یہ دی ہے کہ جماعت احمدیہ کو قرآن کریم کا نور عطا کیا جائے گا۔اور قرآن کریم کے حقانی دلائل کی معرفت اور علم انہیں بخشا جائے گا اور قرآن کریم کے دلائل وہ دنیا کے
سامنے اسی رنگ میں اور مؤثر طور پر پیش کریں گے کہ ان کے سامنے علوم جدیدہ ٹھہر نہیں سکیں گے۔ان
کے لئے ایک ایسا نور مقدر کیا جائے گا کہ جس کے سامنے کوئی ظلمت ٹھہر نہیں سکتی اور پھر یہ قرآنی دلائل ہی
انہیں نہیں ملیں گے بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات کے نتیجہ میں آسمانی نشان بھی انہیں
دیئے جائیں گے اور انہیں آسمانی نشانوں میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ہوں گے
اور ورثہ میں اس فنا فی الرسول ہونے کے نتیجہ میں جو تو فیق وہ اپنے رب سے پائیں گے محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے نشانوں میں سے ہی انہیں نشان عطا کئے جائیں گے۔اور یہ دلائل اس قدر ز بر دست اور
یہ آسمانی تائیدات اس قدر قوی ہوں گی کہ ساری دنیا ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی اور نتیجہ یہ ہو
گا کہ ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی لیکن قبل اس کے کہ ایسا ہو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آ ئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا
تجلیات الہیہ صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹

سبیل الرشاد جلد دوم
88
دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ خوشخبری دیتے ہوئے اور ہمارے دلوں کو ڈھارس
وو
دیتے ہوئے فرماتے ہیں :
یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین
میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس
کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر
ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا
آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں
صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا
نقصان نہیں کرے گا اور بدبختی اس کو جہنم تک پہنچائے گی۔اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس
کیلئے اچھا تھا۔مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے
زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی
اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی اور وہ آخر فتح یاب ہوں گے
اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے
یہ بشارتیں اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ مقدر کر دیا ہے کہ
اسلام ساری دنیا پر غالب آئے۔اسلام کے ہر دو انوار سے ساری دنیا کے سب اندھیرے نور سے بدل
جائیں اور بنی نوع انسان اپنے پیدا کرنے والے رب اور اس کے نور کو پہچانے لگیں اور اپنے محسن اعظم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے دل میں شدید محبت پائیں اور اس محبت سے مجبور ہو کر وہ قرآن کے گرد بھی اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی عاشقانہ اور بے تابانہ دنیا کیلئے اور دنیا کی تربیت کے لئے
قربانیاں دیتے چلے جائیں۔یہ آسمانوں پر مقدر ہے اور یہ ہو کر رہے گا اور اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی جماعت کو سعید ارواح عطا کرے گا اور نیک دل دے گا اور ان کے سینوں کو اپنے نور سے منور
کرے گا اور ایک شدید محبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے دلوں میں پیدا کرے گا۔اور ہر قسم کی
قربانیاں وہ اس کی راہ میں ہمیشہ پیش کرتے رہیں گے مگر کسی اپنی خوبی کے نتیجہ میں نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ
کے فضل سے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے متعلق یہ فرمایا ہے کہ۔تجلیات الهیه صفحه ۲۲ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ الوصیت صفحه ۱۳-۱۴ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۹

سبیل الرشاد جلد دوم
89
88
"
میں اپنے نفس میں کوئی نیکی نہیں دیکھتا اور میں نے وہ کام نہیں کیا جو مجھے کرنا
چاہئے تھا اور میں اپنے تئیں صرف ایک نالائق مزدور سمجھتا ہوں۔یہ محض خدا کا فضل
ہے جو میرے شامل حال ہوا۔پس اُس خدائے قادر اور کریم کا ہزار ہزار شکر ہے کہ
اس مُشتِ خاک کو اس نے با وجود تمام بے ہنریوں کے قبول کیا۔تو اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے مخلصین کو قبول تو کرتا ہے اور کرتا رہے گا لیکن جماعت کے دل
میں کبھی تکبر اور فخر کے جذبات پیدا نہیں ہونے چاہئیں اور جب ان کا آقا اپنے رب کے حضور ایک مزدور
کی حیثیت میں ایک نالائق اور بے ہنر مزدور کی حیثیت پیش کر رہا ہے تو ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن
کے ذریعہ ہم اپنی کم مائیگی اور بے ہنری کو بیان کر سکیں۔پس عاجزانہ راہوں کو ہمیشہ اختیار کرتے رہوا اور
شیطان کے ایسے حربوں سے اپنے نفوس کو بچاؤ جن کے نتیجہ میں انسان تکبر جیسی مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے
اور ہر خیر جو تم سے صادر ہو ہر نیکی جسے کرنے کی تم توفیق پاؤ اسے اپنے نفس کی طرف منسوب نہ کرو بلکہ
اپنے رب کے فضلوں کی طرف منسوب کرو اور اگر تم ان عاجزانہ راہوں کو ہمیشہ اختیار کرتے رہو گے تو یاد
رکھو کہ دنیا کی کوئی طاقت اسلام کے غلبہ کے دن کو دور نہیں کر سکتی وہ دن تو مقدر ہو چکا آسمانوں پر۔وہ دن
تو ضرور چڑھے گا اس زمین پر دنیا کے اندھیرے اس سورج کو طلوع ہونے سے روک نہیں سکتے۔لیکن
اللہ تعالیٰ ہم سے کچھ قربانیاں چاہتا ہے تاکہ ہم اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔ہمیں گالیاں دی جاتی
ہیں ، طعنہ زنی کی جاتی ہے، استہزاء اور تحقیر سے نام لئے جاتے ہیں، دیواروں پر ہمارے خلاف گندے
فقرے لکھے جاتے ہیں۔کیا دیواروں پر لکھے گئے یہ فقرے ہماری اس بنیادکو کمزور کر سکتے ہیں جس بنیاد کو
اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کیلئے دنیا میں کھڑا کیا ہے۔وہ بنیاد کمزور نہیں ہو سکتی اس لئے کہ اس بنیاد پر اسلام
کے محل تیار ہونے ہیں۔اس میں ساری دنیا نے پناہ لینی ہے۔شیطان سے حفاظت کیلئے ان محلوں کا بنایا
جانا ضروری ہے۔یہ وہ محل ہیں جہاں سے اس روشنی نے طلوع کرنا ہے جس نے ساری دنیا میں اسلام کے
نور کو پھیلانا ہے۔جس نے ساری دنیا میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کی اشاعت کرنی ہے اور
جہاں سے ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات اور فیوض کا انتشار ہونا ہے۔ان محلات
کی بنیادوں کو ہوا میں بکھرے ہوئے گندے فقرے یا دیواروں پر لکھی گئی گندی عبارتیں کمزور نہیں کر
سکتیں۔یہ تو مقدر ہے۔ہمارے دلوں کو دکھ دیا جا سکتا ہے، ہمارے جسموں کو زخمی کیا جاسکتا ہے لیکن خدا کی
تقدیر کو نہیں بدلا جا سکتا ہے۔یہ تقدیر تو اٹل ہے ، اسلام کا غلبہ تو ضرور ہونا ہے۔دہریت جتنا مرضی ہے زور لگا
ا تجلیات الہیہ صفحه ۲۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه۴۱۰

سبیل الرشاد جلد دوم
90
لے۔عیسائیت جو چاہے کر لے۔جہالت اور اندھیرا پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کریں یہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔بڑھے گا نور ہی۔غالب آئے گا اسلام ہی اور فتح انشاء اللہ ہو گی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان قربانیوں کو دینے کیلئے تیار رہیں
جو آپ کا خدا آپ سے چاہتا ہے تا کہ آپ ان برکتوں اور فیوض کے بھی وارث بنیں جو ان قربانیوں کے
بعد آپ کو ملنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔( غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی