اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
191
انصار اللہ کےسالانہ اجماع پر سیدنا حضرت خلیفہ اصبح المال رحمہ اللہ تعلی کا
پر معارف اور بصیرت افروز اختتامی خطاب ۲۵ را کتوبر ۱۹۷۰ء
ظاہری اور باطنی پاکیزگی کی دو علامتیں ہیں ایک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمکلامی کا شرف دوسرے فوق العادت نشانوں کا ظہور،
غلبہ اسلام کے لئے ضروری ہے کہ نہ صرف ہم خود بلکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی ان دونوں انعاموں کی مورد بنی رہیں۔حضور کا یہ خطاب کسی اخبار و رسالہ میں شائع نہیں ہوا۔اور نہ ہی اس کا کیسٹ مل سکا ہے۔اس لئے
روز نامہ الفضل سے خلاصہ ذیل میں دیا جا رہا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے روح پرور اختتامی خطاب میں (جس کا سلسلہ نزلہ اور زکام کی شدید
تکلیف اور نا سازی طبع کے باوجود قریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ) اس امر پر بہت ہی پُر معارف اور
بصیرت افروز انداز میں تفصیل سے روشنی ڈالی کہ قدم صدق یا بالفاظ دیگر ظاہری اور باطنی صفائی کی کیا
علامتیں ہیں اور ان سے ہر احمدی کو ہی نہیں بلکہ احمدی کی ہر آئندہ نسل کا متصف ہونا کیوں ضروری ہے؟
حضور رحمہ اللہ نے قرآنِ مجید کی آیات اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر معارف
ارشادات کی روشنی میں واضح فرمایا کہ جس انسان کو پختہ اور ہمہ گیر ایمان نصیب ہونے کے نتیجہ میں
ظاہری اور باطنی صفائی میسر آ جاتی ہے۔خدا تعالیٰ اپنے ایسے بندے کو دو عظیم الشان انعاموں سے نواز تا
ہے ان میں سے ایک ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور اتباع کی برکت سے خدا تعالیٰ کے
ساتھ ہمکلامی کا شرف اور دوسرے ایسے مومن بندے کے ذریعہ فوق العادت نشانوں کا ظہور۔حضور نے ان دونوں انعاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد مزید واضح فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
نے ہمیشہ ہمیش جاری رہنے والے افاضہ محمدیہ کے طفیل امت محمدیہ کے افراد کو ہر زمانہ میں ہمکلامی کے
شرف سے مشرف رکھنے اور ان کے ذریعہ فوق العادت نشانوں کا ظہور جاری رکھنے کے لئے قرآن مجید
میں مومنوں کو دو عظیم الشان بشارتیں دی ہیں۔ایک بشارت تو قیام خلافت کے وعدہ پر مشتمل ہے جو سورۃ
النور کی آیت ۵۶ میں مذکور ہے اور دوسری بشارت مومنوں پر نزول ملائکہ کے وعدہ پرستی
پرمشتمل ہے جس کا
192
سبیل الرشاد جلد دوم
ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۃ حم السجدہ کی آیت اس میں فرمایا ہے۔اس موقع پر حضور نے خلافت اور مجد دیت
کے باہمی تعلق پر بھی بہت بصیرت افروز پیرائے میں روشنی ڈالی اور واضح فرمایا کہ مجد دخلیفہ نہیں ہوتا وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت کے صرف ایک حصہ میں کام کرتا ہے برخلاف اس کے ہر خلیفہ مجد دبھی
ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے کاموں میں آپ کا نائب ہوتا ہے
اور وہ آپ کے افاضۂ روحانیہ کی برکت سے دین کی ساری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔حضور نے آخر میں واضح فرمایا کہ احباب جماعت کا جن کے کندھوں پر اسلام کو ساری دنیا میں
غالب کرنے کی عظیم ذمہ داری ڈالی گئی ہے یہ فرض ہے کہ وہ پختہ اور ہمہ گیرایمان پر ہمیشہ قائم رہیں اور
اس درجہ ظاہری اور باطنی پاکیزگی حاصل کریں کہ خدا تعالیٰ انہیں اپنی ہمکلامی اور فوق العادت نشانوں
کے ظہور سے ہمیشہ ہی نواز تار ہے۔پھر احباب جماعت کا اور بالخصوص انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ وہ خود ہی
ان ہر دو انعاموں کے وارث نہ بنیں بلکہ ان کی آئندہ نسلیں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور
اتباع کی برکت سے ان انعاموں کی وارث بنتی چلی جائیں یہاں تک کہ اسلام ساری دُنیا میں غالب آ
جائے۔حضور نے فرمایا ، سوال یہ نہیں ہے کہ افاضہ محمد کی جاری ہے یا نہیں وہ تو جاری ہے اور جاری رہے
گا سوال یہ ہے کہ افاضہ محمد مکی کے ہم بھی وارث ہیں یا نہیں۔ہم میں سے ہر شخص کو ہمیشہ اس کوشش میں لگا
رہنا چاہئے کہ وہ اور اس کی نسلیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی اور اتباع کے نتیجہ میں افاضہ
محمد سمی کی وارث بنی رہیں تا خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی ہمیں بھی اور ہماری نسلوں
کو بھی اپنی ہمکلامی اور فوق العادت
نشانوں کے ظہور سے نوازتا رہے۔ہمارا اولین فرض یہ ہے کہ ہم دُنیا اور اس کی رنگینیوں کی طرف جو ان
ہر دو عظیم الشان خدائی انعاموں کے بالمقابل ثمن قلیل کی حیثیت رکھتی ہیں کبھی راغب نہ ہوں اور خدا
تعالیٰ کے اس قرآنی حکم پر کہ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُ وَ بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا پختی
سے کار بندر ہیں۔اس نہایت درجہ بصیرت افروز خطاب کے شروع میں حضور نے احباب کو ایک نہایت اہم امر کی
طرف توجہ دلائی۔حضور نے یہ واضح کرنے کے بعد کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق جماعت کو
روز افزوں ترقی دیتا چلا آ رہا ہے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کا سلوک یہ ہے کہ وہ ہمیں ترقیات پر ترقیات
سے نوازتا چلا آ رہا ہے تو پھر ہمارا بھی یہ فرض ہے کہ غلبہ اسلام کے ضمن میں اپنی کوششوں کو ہرلمحہ اور ہر آن تیز
سے تیز تر کرتے چلے جائیں۔ہمارا ہر قدم ہمیشہ آگے ہی کی طرف اٹھے نہ کہ پیچھے کی طرف۔ہمیں ہمیشہ یہ
سورۃ المائدہ آیت ۴۵
193
سبیل الرشاد جلد دوم
کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کی
تعداد میں اضافہ ہوتا رہے نہ یہ کہ اس میں کمی ہو۔اگر ہر میدان میں ہمارا قدم آگے کی طرف نہیں اُٹھے
گا۔تو پھر ہمیں خدائی برکات کیسے حاصل ہوں گی۔حضور نے فرمایا کہ بعض اوقات چند ایک کی غلطی کی وجہ سے دوسروں کو بھی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔پچھلے سالوں میں خدام الاحمدیہ ایک بڑے نازک دور سے گزری ہے یہ دور ۱۹۶۶ء میں ختم ہوا۔اُس
وقت اجتماع میں شامل ہونے والی مجالس کی تعداد گرتے گرتے صرف ۱۰۱ رہ گئی تھی۔سو گویا خدام الاحمدیہ
بجائے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جارہی تھی۔اللہ تعالیٰ تو جماعت کو ترقی دے رہا تھا
لیکن اس کا ایک عضو ننزل کی طرف جا رہا تھا۔خدا نے میری توجہ اس طرف پھیری کہ اللہ تعالیٰ کا فضل
حاصل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جسمانی رشتہ کی ضرورت نہیں ، روحانی رشتہ
مضبوط ہونا چاہئے۔چنانچہ بہت دعاؤں کے ساتھ میں نے ایک سادہ، بے نفس اور عشق کا جذبہ رکھنے والے
نوجوان کو جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جسمانی تو نہیں روحانی تعلق مضبوط تھا خدام الاحمدیہ
کا صدر مقرر کیا۔خدا تعالیٰ نے اس مخلص نو جوان کو کام کرنے کی توفیق دی چنانچہ امسال اللہ تعالیٰ کے
فضل سے خدام کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ۱۰۱ سے بڑھ کر ا ۴۰ تک پہنچ گئی۔خدا تعالیٰ
نے اپنی قدرت کا ایسا حسین جلوہ دکھایا کہ دل اس کی حمد سے لبریز ہو گیا۔پھر مجھے فکر ہوئی کہ اللہ تعالیٰ
نے خدام الاحمدیہ پر تو اتنا بڑا فضل کیا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ انصار اللہ والے پیچھے رہ جائیں چنانچہ میں نے
انہیں بھی توجہ دلائی کہ وہ آگے قدم بڑھانے کی کوشش کریں۔اب تازہ رپورٹ یہ ہے کہ امسال خدام کی
۴۰۱ مجالس کے بالمقابل انصار اللہ کے اجتماع میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۴۶۵ مجالس انصار اللہ نے حصہ
لیا ہے۔اس طرح مجالس انصار اللہ نے مسابقت کی رُوح سے کام لیا ہے۔آئندہ خدام کو چاہئے کہ وہ
۴۶۵ کی تعداد سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اُدھر انصار اللہ کو چاہئے کہ وہ خدام سے آگے بڑھیں
اور اس طرح روح مسابقت سے کام لیتے ہوئے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں آگے ہی آگے قدم
بڑھاتے چلے جائیں۔علاوہ ازیں حضور نے آئندہ نسلوں
کی صحیح تربیت کے ضمن میں انصار اللہ کوان کی نہایت اہم ذمہ داری
کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اگر دیکھا جائے تو خدام کی تربیت اس لحاظ سے انصار کے ذمہ
ہے کہ اکثر و بیشتر خدام انصار کے اپنے بیٹے ہیں اور اسلام نے ہر باپ کو اپنے بیٹے بیٹیوں کی تربیت کا
ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔بعض باپ یہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ اولاد کی تربیت کے وہ خود ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ یہ
194
سبیل الرشاد جلد دوم
ذمہ داری خدام الاحمدیہ کی تنظیم کی ہے کہ وہ نوجوانوں کی تربیت اور اصلاح کا فریضہ انجام دے۔حضور
نے انصار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا یہ خیال ہرگز درست نہیں ہے۔پہلی اور اصل ذمہ داری تو باپ کی
ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی تربیت کا ہر طرح خیال رکھے۔اس لئے انصار اللہ کے رکن ہونے کی حیثیت میں
بطور باپ اپنے اپنے بیٹوں کی تربیت آپ کی ذمہ داری ہے۔تربیت اولاد کی اہمیت واضح کرتے ہوئے حضور نے مزید فرمایا کہ جولوگ لمبا عرصہ احمدیت میں
رہے ہیں اور انہیں براہِ راست تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ، آئندہ نسلوں کی تربیت کرنے کا بوجھ
زیادہ تر ان پر ہے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعد کے زمانہ میں اسلام کا جو غلبہ انقلا۔عظیم کی صورت میں ظاہر ہوا اس کی جان وہ صحابہ رضوان اللہ علیہم ہی تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے براہ راست تربیت یافتہ تھے۔بعد میں وہ نئی نسلوں کی اس رنگ میں تربیت کرتے چلے گئے کہ نئی نسلیں
بھی غلبہ اسلام کے لئے قربانیاں دیتی چلی گئیں۔اس کے ثبوت میں حضور نے جنگ یرموک کے موقع پر
صحابہ کرام اور ان کے زیر اثر نئی نسلوں کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی قربانیوں اور ان کے سنہری
کارناموں کا بہت ہی مسحور کن انداز میں ذکر فرمایا اور انصار اللہ کونئی نسلوں کی تربیت کے ضمن میں ان کی
ذمہ داریوں کی طرف بہت پُر اثر انداز میں توجہ دلائی۔حضور کی اِس رُوح پرور اور بصیرت افروز تقریر نے جو قریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی احباب
پر وجد کی کیفیت طاری کر دی اور اس کے دوران انہیں علوم و معارف اور حقائق و دقائق سے اپنی جھولیاں
بھرنے کے انمول مواقع میسر آئے۔فالحمد للہ۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ اکتوبر ۱۹۷۰ء)