اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
211
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحم اللہ تعالی کا انتقامی خطاب
فرموده ۷ اراخاء۱۳۵۰ہش ۱۷ راکتو برا۱۹۷ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سیدنا حضرت
نضرت خلیفۃ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۷ را خاء۱۳۵۰ ہش ( مطابق ۱۷ار
اکتوبر ۱۹۷۱ء) کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو اختتامی خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن
درج ذیل ہے۔تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیات پڑھیں۔في صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ بِأَيْدِى سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَرَةٍة
اور پھر فرمایا:
ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اپنے فضل سے موجودہ کشمکش کے حالات میں بھی
ہمیں یہاں بخیریت جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور نیکی کی باتیں سننے اور دلوں میں یہ عہد کرنے کی توفیق
دی کہ ہم ان باتوں پر عمل کریں گے۔انصار اللہ اور اشاعت قرآن کریم
انصار اللہ کا پہلا اور آخری فرض یہ ہے کہ وہ قرآن کریم کی تعلیم کو عام کریں۔قرآن کریم کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ اور اس سے پتہ لگتا
ہے کہ قرآن کریم کی بڑی شان ہے اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کی بڑی عزت ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے علم کامل
کے چشمے سے نکلا ہے اور اسی کی طرف اس کے تمام نتائج رجوع کرتے ہیں۔پس قرآن کریم بڑی بلندشان والا ہے۔یہ پاکیزگی کے چشمے سے نکلا ہے اور انسان کے لئے
پاکیزگی کا چشمہ بننے والا ہے یہ ایک کامل اور مکمل اور حسین اور خوبصورت اور پاک اور مطہر شریعت ہے
سوره عبس : ۱۴ تا ۱۷

سبیل الرشاد جلد دوم
جس کے بغیر عقل مند انسان کی حسین اور پیاری زندگی ممکن ہی نہیں۔212
پھر فرما یا بِأَيْدِي سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَرَةٍ اور اس میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد بھی ہے کہ اگر تم عزت
حاصل کرنا چاہتے ہو اور نیکیوں میں ترقی کرنا چاہتے ہو، تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ قرآن کریم پر
تمہارا Grasp ( گراسپ ) ہو۔عبور ہو (بائیڈنی میں اسی طرف اشارہ ہے ) اور قرآن کریم کے لکھنے اور
پھیلانے میں تم کوشاں رہو۔کیونکہ اشاعتِ قرآن انسان کو نیک بھی ٹھہراتی ہے اور پاک بھی ٹھہراتی ہے اور
باعزت بھی ٹھہراتی ہے۔جو آدمی قرآن کریم کو چھوڑتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت نہیں پاسکتا۔اس لئے
جو شخص اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت پانا چاہتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں نیک ٹھہر نا چاہتا ہے تو اس کے لئے
یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے عمل اور اپنے فعل اور اپنے قول سے قرآن کریم کی اشاعت کرنے والا ہو۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے۔انصار اللہ کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ اشاعت قرآن کے لئے
کوشاں رہیں۔میں پھر دوبارہ بطور یاد دہانی آج یہ نصیحت اس لئے کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپ واپس
جائیں اور جہاں بھی آپ ہوں دعائیں کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے توفیق پا کر قرآن کریم کی اشاعت کی
طرف متوجہ رہیں۔قرآن کریم کا مخاطب ہر انسان ہے
جیسا کہ خود قرآن کریم نے بتایا ہے قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کو مہجور بنانے والے لوگ بھی
پائے جاتے ہیں۔یعنی وہ اس کی کوئی پروا نہیں کرتے۔انہوں نے اس کو چھوڑ دیا ہے۔وہ اس کی طرف
توجہ نہیں کرتے۔وہ اپنی زندگیوں کے مسائل کا حل اس سے تلاش نہیں کرتے اور اس کے سہارے اس
کے نور سے اپنی زندگیوں کو روشن کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔دنیا میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں۔جہاں بھی آپ کو ایسے لوگ ملیں۔آپ ان کو اس طرف متوجہ کریں کہ قرآن کریم کے بغیر تو مسلمان کی کوئی
زندگی نہیں ہے۔ہر اس شخص کو جو اسلام کی طرف منسوب ہوتا ہے اور ہر اس شخص کے لئے جس کا یہ دعویٰ
ہے کہ صاحب شریعت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار میرے دل میں ہے۔اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ قرآن
کریم کو پڑھے اور اس کو سمجھے یعنی ترجمہ جانتا ہو اور اس پر غور کرنے کی عادت رکھتا ہو۔اس کے بغیر تو ایک
مسلمان کی زندگی ہی نہیں اور اس کے بغیر جو مسلمان زندہ ہیں، خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ان کی زندگی زندگی ہی
نہیں ہے۔دیکھو ہر انسان کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ وہ ایک حسین زندگی گزارے اور یہ صرف قرآن
کریم ہی کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے انعام بھی مقرر کئے ہیں کیونکہ یہ ایک
عظیم اور ہمیشہ قائم رہنے والی جد و جہد ہے اور ہرنئی نسل کے ساتھ جد و جہد کرنی پڑتی ہے۔یہ مجاہدہ کرنا پڑتا ہے

213
سبیل الرشاد جلد دوم
اور یہ کوشش کرنی پڑتی ہے کہ ان کے دل میں قرآن کریم کی محبت قائم ہو۔یہ کوشش ان کے ساتھ بھی کرنی
پڑتی ہے جو بڑے ہو گئے ہیں اور جنہوں نے بدقسمتی سے قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کی۔اگر میں یہ کہوں
تو مبالغہ نہ ہوگا کہ دنیا میں سارے فتنے اس لئے پیدا ہوئے کہ قرآن کریم کی تعلیم کو چھوڑ دیا گیا۔مثلاً
عیسائی فتنہ ہے ، دہریت کا فتنہ ہے، شرک کا فتنہ ہے۔یہ سارے فتنے اسی وجہ سے ہیں۔قرآن کریم کا
مخاطب صرف وہ نہیں جو بعد میں مسلمان بنا۔قرآن کریم کا مخاطب تو ہر انسان ہے۔ہر انسان کو خدا تعالیٰ
نے کہا تھا کہ وہ اپنی نجات کے لئے قرآن کریم کی شریعت کی طرف لوٹے تا کہ اس کے دل میں میری
محبت پیدا ہو اور وہ میری محبت کا وارث بنے۔قرآن کریم میں ہر فتنہ کا علاج ہے
پس دنیا کا ہر فتنہ قرآن کریم کی تعلیم کو چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور دنیا کے ہر فتنے اور
فساد کا علاج قرآن کریم میں موجود ہے اور اسی کے ذریعہ ہر فتنے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔اگر میرے اور
پ کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت ہے اور ان سے ہمدردی ہے اور ان سے تعلق ہے۔اور یہ
خواہش ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچیں تو پھر میرا اور آپ کا یہ فرض ہے کہ ہم ہر شخص کے پاس ہر
ذہن کے پاس ، ہر دل کے پاس ، اور ہر روح کے پاس قرآن کریم کو لے کر جائیں اور اس سے کہیں کہ
اس میں تمہاری نجات اور اس میں تمہاری بھلائی اور اس میں تمہاری ترقی کا راز مضمر ہے۔اس میں
تمہارے لئے نور کے سامان ہیں۔اس میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کے جذب
کرنے کے سامان ہیں۔تم اس کی طرف توجہ کرو۔قرآن کریم اور خدائی انعامات
غرض قرآن کریم نے فرمایا کہ اگر تم بِأَيْدِي سَفَرَةٍ - كِرَاهِم بَرَرَةٍ “ کے گروہ میں شامل ہونا
چاہتے ہو اور اس میں شامل ہونے کی کوشش کرو گے تو تمہیں بڑا انعام ملے گا اور انعام یہ ملے گا کہ
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلُ - 1
یعنی قرآن کریم ایک قائم رہنے والی مکمل اور حسین تر اور منور تر شریعت ہے جس وقت تم اس پر
عمل کرو گے اور اس کو دنیا میں پھیلاؤ گے۔تو فر ما یاوَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
اللہ تعالیٰ تم پر بار بار آسمانوں سے برکتوں اور رحمتوں کے دروازے کھولے گا اور اللہ تعالیٰ
سورة الطارق آیت ۱۲ تا ۱۴

سبیل الرشاد جلد دوم
214
ایسے سامان پیدا کرے گا کہ تم اُن رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ گے۔تمہاری روح
اور تمہارا دل کھل اُٹھے گا۔جس طرح بادلوں سے پانی برستا ہے اور زمین پر تر و تازگی کے آثار پیدا
کر دیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت آسمانوں سے نازل ہوگی۔البتہ کبھی وہ وحی کے ذریعہ سے نازل
ہو گی۔کبھی وہ الہام کے ذریعہ سے نازل ہو گی۔کبھی وہ کشوف کے ذریعہ سے نازل ہو گی۔کبھی وہ
رویائے صالحہ کے ذریعہ سے نازل ہو گی۔کبھی وہ فرشتوں کے نزول کے ساتھ آئے گی اور کبھی وہ کسی اور
طریق سے آئے گی۔کیونکہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ - اللہ تعالیٰ کا تو ہر رنگ ہی نرالا ہے۔اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کو تو ہم گن نہیں سکتے۔بے شمار زاویوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور بے شمار طریقوں سے اس کی
رحمتیں نازل ہوں گی اور وہ تمہارے لئے بے شمار خوشیوں کے سامان پیدا کرتی جائیں گی اور اس سے یہ دعویٰ
ثابت ہوگا کہ اِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلُّ
صحیح محنت اور اس کے نتائج۔اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ ہم تمہیں جو کہتے ہیں کہ محنت کرو گے۔جد و جہد کرو گے
محنت کی طرف میں نے شروع میں افتتاحی تقریر میں بھی ایک رنگ میں توجہ دلا ئی تھی تو تمہارا دل اس
طرف بھی مائل ہوسکتا ہے۔تمہاری توجہ اس طرف بھی پھر سکتی ہے کہ ساری محنتیں تو نتیجہ خیز نہیں ہوا کرتیں
یعنی ساری محنتیں اور کوششیں ایسی نہیں ہوتیں کہ ان کے نتیجہ میں تسلی ملے۔سکون ہو، کامیابی ہو، رحمتوں
کے سامان پیدا ہوں ، نور کی وسعتیں پیدا ہوں۔بشاشت قلب پیدا ہو۔چہرے پر مسکراہٹیں ہوں۔غموں
سے نجات ملے۔پس ساری محنتیں تو کامیاب نہیں ہوتیں عَامِلَةً نَاصِبَةٌ بھی تو ہوتی ہیں۔ایسے لوگ
کوشش کرتے ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکلتا۔چنانچہ بے نتیجہ کوشش کا اثر یہ ہوتا ہے کہ چہرے پر سیاہی آ جاتی
ہے۔بددلی کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔آدمی کی تیوریاں چڑھی ہوتی ہیں۔وہ بڑا پریشان ہوتا ہے۔کبھی آپ نے بے نتیجہ کوشش والا نا کام انسان دیکھا ہے؟ میں نے تو بہت دیکھے ہیں۔میں تو آدمی کا چہرہ
دیکھ کر ہی پہچان جایا کرتا ہوں کہ وہ کہیں سے ناکام ہو کر آیا ہے۔لیکن جو کامیاب ہو جاتا ہے اس کے
چہرے سے پتہ لگ جاتا ہے۔میں ایک موٹی مثال لیتا ہوں۔دسویں جماعت کا بچہ پاس ہوتا ہے۔کوئی
تھرڈ ڈویژن میں ، کوئی سیکنڈ ڈویژن میں اور کوئی فرسٹ ڈویژن میں۔جس وقت وہ نتیجہ سُن کر اپنے گھر
میں آتا ہے اس وقت اسے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ میں پاس ہو گیا ہوں اس کے چہرے کے آثار
بتاتے ہیں کہ وہ پاس ہو گیا ہے۔اس کے جسم میں سے ، اس کی روح میں سے خوشی کی شعاعیں نکل رہی ہوتی
سورة الرحمن ۳۰ سورة الغاشية آیت ۴

215
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں۔پس جو دسویں میں پاس ہو جاتا ہے۔اس کے چہرے کے آثار ایسے ہوتے ہیں تو وہ آدمی جو خدا تعالیٰ
کے امتحان میں پاس ہو کر خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرتا ہے اس کے جسم اور روح میں سے جو نور نکل رہا ہوگا۔اس کی شعاعوں کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں کر سکتا۔لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ“ کے گروہ میں ہیں۔وہ جو بھی عمل کرتے ہیں اس کا
کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔اُن کے چہروں پر وہی بددلی ، وہی پریشانی اور وہی گھبراہٹ کے آثار اور وہی نیند
کے اُڑے رہنے کی کیفیت طاری رہتی ہے۔مثلاً ایٹم بم ایجاد کر دیا۔دنیا کہتی ہے یہ بڑا کارنامہ ہے۔مگر
جن قوموں نے ایٹم بم ایجاد کیا ہے ان کو اپنی ہلاکت کا اتنا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ ایٹم بم کی ان کو کیا خوشی
ہے۔ان کو تو اب یہ فکر لاحق ہے کہ کہیں ایک دوسرے پر اس کا استعمال ہو گیا تو یہ انہیں تباہی کے گڑھے
میں پھینک دے گا۔محنت اور بشاشت کا احساس
0
پس دنیا کی وہ ساری کوششیں جو دعاؤں کے حصار کے اندر نہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں
اور رحمتوں کے حصار کے اندر نہیں ہیں ، ان
کا نتیجہ خوشی نہیں ہے۔آدمی منہ سے جو مرضی کہہ لے لیکن ان
قوموں کے چہروں پر ہمیں فکر کے آثار نظر آ رہے ہیں حالانکہ ان کے چہروں پر خوشی اور بشاشت کا یہ
احساس پیدا ہونا چاہئے تھا کہ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔اور ہمیں وہ کچھ مل گیا ہے جس کی ہمارے ذہن
بھی امید نہیں کر سکتے تھے اور جہاں تک ہمارا خیال بھی نہیں پہنچ سکتا تھا۔غرض عَامِلَةً نَّاصِبَةً بھی ہیں یعنی ایسے محنت کرنے والے لوگ جن کی محنت کا نتیجہ نہیں نکلتا۔وہ
نتیجہ جو وہ اپنے لئے نکالنا چاہتے ہیں۔وہ نتیجہ جو بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہو۔وہ نتیجہ جو انسان کی
بشاشت کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔اس کی خوشی کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔لوگوں کی بے فکری
کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔ان کے سکون کے سامان پیدا کرنے والا ہو۔وہ نتیجہ نہیں نکلتا۔لیکن
قرآن کریم نے ہمیں یہ فرمایا ہے کہ اگر تم اپنے فعل و عمل اور دوسرے ذرائع ( مثلاً طباعت ہے ) سے
اشاعت قرآن کرو گے تو تمہاری اس کوشش کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔اور وہ بڑا شاندار ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجُوهٌ يَوْمَذٍ نَّاعِمَةٌ لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ فِي جَنَّةِ عَالِيَةٍ لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةً۔کہ اسلام کی اشاعت کی جدوجہد کو اللہ تعالیٰ کا میاب کرے گا اور بڑی ہی کامیابی دے گا۔سورۃ الغاشیۃ آیت ۹ تا ۱۲

سبیل الرشاد جلد دوم
ذہین بچوں
کی صحیح نشو ونما اور کامیابی
216
کا میابی تھوڑی بھی ہوتی ہے اور بڑی بھی ہوتی ہے۔ایک شخص بی اے یا ایم اے میں پاس ہوتا
ہے۔یہ ایک شخص کی کامیابی ہے۔ایک قوم کے جتنے ذہین بچے ہیں جو دراصل اللہ تعالیٰ کی دین ہے اور جو
ایم اے تک پہنچ سکتے ہیں اگر وہ سب کامیاب ہو جائیں تو یہ قوم کی خوشی کا دن ہے۔ہمارے ملک میں
بدقسمتی سے بہت سے ذہن ضائع کر دیئے جاتے ہیں اور یہ بات خدا تعالیٰ کو پیاری نہیں ہے۔خدا تعالیٰ
نے ایک اچھا ذہن دیا ہے تو اس کا شکر کرنا چاہئے۔بہر حال اگر کوئی ایسی قوم ہو کہ اگر اس کے سارے
ذہین بچے اپنی صلاحیتوں کی پوری نشو و نما کر سکیں تو یہ اس قوم کے لئے بڑا خوشی کا دن ہے۔ایک دفعہ ہمارے ایک مشہور سائنٹسٹ جو ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے مضمون بھی
لکھا اور مجھ سے زبانی بھی بات کی۔کئی سال پہلے کی بات ہے کہ بڑا فکر رہتا ہے۔اس وقت ملک میں
صرف پانچ ہزار سائنسدان ہیں اور ہمیں ان کی بڑی ضرورت ہے۔میں نے ان سے کہا کہ تم نے پچاس
ہزار سائنسی ذہن ضائع کر دیئے اور آج تم روتے ہو کہ ہمارے پاس سائنسدان نہیں ہیں۔خدا تعالیٰ نے
تو تمہیں نہیں چھوڑ ا تھا لیکن تم نے خدا کو اور اس کی نعمتوں کو چھوڑ دیا اور اب تم اس کا نتیجہ بھگت رہے ہو۔ذہین بچوں کی اعلیٰ تعلیم
ایک اور دوست سے میں نے بات کی۔میں نے کہا ہم غریب سی جماعت ہیں۔جہاں تک
ہماری بساط اور طاقت ہے ہم اپنے ذہین بچوں کو ضائع نہیں ہونے دیتے۔ابھی انشاء اللہ کل ہی ایک
غریب مگر ذہین بچہ انگلستان جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے حساب کے ایک خاص شعبہ میں بڑا اچھا ذہن
دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی ذہانت اور فراست کو اور زیادہ تیز کرے۔پس قوم نے اس کا انتظام کیا۔وہ
ولایت جا کر پڑھے گا اور اگر حالات یہی رہے اور اس کی توجہ بھی قائم رہی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے ذہن
کو بھی اسی طرح ٹھیک رکھا تو وہ انشاء اللہ دس سالوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے چوٹی کے
دماغوں میں شامل ہو جائے گا۔پس ہم اس معاملہ میں کنجوس نہیں ہیں۔جو جماعت کے بچے نہیں ابھی تک اگر اُن کے متعلق ہمیں
پتہ لگ جائے۔اور ہمیں طاقت ہو تو ہم ان کی بھی مدد کرتے ہیں۔ہم نے خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے
اپنے غیر احمدی بھائیوں کے سینکڑوں بچوں کو اعلی تعلیم دلوائی ہے۔جس سے ان کے خاندانوں کی کایا پلٹ
گئی ہے۔ہمارے اس علاقہ کے ایک مزدور کا بچہ تھا۔جس کے لئے باپ ایک پیسہ خرچ نہیں کر سکتا تھا۔

217
سبیل الرشاد جلد دوم
پتہ نہیں کس طرح اس بیچارے نے میٹرک پاس کیا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی پڑھائی کے لئے مدد کر نے
کی توفیق عطا فرمائی اور اب وہ وکیل ہے۔اس پر ہمارا کوئی احسان نہیں ہے۔ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمیں اپنا فرض ادا کرنے کی توفیق بخشی۔یہ اس کا حق تھا۔دوسرے لوگ اُسے دے نہیں رہے تھے۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ ہم اُسے یہ حق دے دیں۔اب اس کا گھر ایک مزدور کا گھر نہیں رہا۔وہ ایک
وکیل کا گھر بن گیا ہے۔دنیوی نقطہ نگاہ سے بھی اس میں بڑا فرق ہے اور عزت کے لحاظ سے بھی اور مال
کے لحاظ سے بھی بڑا فرق ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم اپنے قول اور فعل سے قرآن کریم کی اشاعت میں لگے
رہو گے اور اشاعت قرآن کے لئے اپنی طرف سے انتہائی کوشش کرو گے یعنی وہ کوشش جس کو کبھی ہم غلبہ
اسلام کی کوشش کہتے ہیں، کبھی اشاعت اسلام کی کوشش کا لفظ بولتے ہیں۔کبھی ہم خدا تعالیٰ کی محبت پیدا
کرنے کے الفاظ بولتے ہیں اور دراصل ہر کوشش کا آخری نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پیار ہو۔کیونکہ اللہ ہی اللہ ہے اور یہ حقیقت ہے اس میں ذرا بھی مبالغہ نہیں ہے۔باقی تو سارے وسائل ہیں یا غیر
متعلق چیزیں ہیں۔دنیا نے غیر متعلق بنا دیا ہے ورنہ اصل میں تو اللہ تعالیٰ نے سب چیزوں کو وسائل ہی
بنایا تھا اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا۔اشاعت قرآن کریم کی کوشش اور افضال الہیہ
بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو میری راہ میں اشاعتِ قرآن کی کوشش ہوگی ، وہ تمہیں اس
گروہ میں شامل نہیں کرے گی جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ بلکہ اس گروہ میں
شامل کرے گی۔جس کے متعلق اس نے فرمایا ہے۔وُجُوهٌ يَوْمَبِذٍ نَاعِمَةٌ لِسَعْيِهَارَاضِيَةً یعنی جو
اپنی کوشش کے نتیجہ سے راضی اور مطمئن ہوں گے اور وہ سمجھیں گے کہ ان کی کوشش کا نتیجہ بہت زیادہ نکل
آیا۔اس لئے کہ مثلاً ایک غریب آدمی ہے اس کی انتہائی کوشش دس روپے ہو سکتی ہے۔لیکن ساری دنیا
میں اشاعت اسلام کے لئے دس روپے تو کوئی کوشش نہیں۔مگر یہ بھی خدا تعالیٰ کا بڑا رحم ہے کہ انتہائی
کوشش دس روپے بلکہ انتہائی کوشش چار آنے بھی اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی۔اب یہ چار آنے کی انتہائی
کوشش تھی جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں فرمایا ہے۔آپ نے ایسے
لوگوں کا جنہوں نے چار آنے میں انتہائی کوشش کو پایا اور خدا کے حضور وہ قربانی پیش کر دی ، ان کا نام
قیامت تک کے لئے دعا کے لئے محفوظ کر دیا۔

218
سبیل الرشاد جلد دوم
پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم قرآن کریم کی اشاعت کے لئے انتہائی کوشش کرو گے ( خواہ
وہ دنیا کی نگاہ میں دس روپے ہو یا دس آنے ہو یا دس پیسے ہو ) تو اللہ تعالیٰ تم پر اپنے انتہائی فضل کرے گا
اور اللہ تعالیٰ کے انتہائی فضلوں کا تو شمار بھی نہیں ہو سکتا اور اللہ تعالیٰ جو فضل نازل کرتا ہے انہیں ہم اپنی
زندگیوں میں دیکھ رہے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑا عظیم وعدہ دیا ہے۔ہمیں یہ خوف نہیں کہ ہماری کوششیں رائیگاں
جائیں گی۔البتہ ہمیں یہ خوف ضرور ہے کہ ہماری کوششوں میں شیطانی وساوس کا گھن نہ لگ جائے۔لیکن
ہمیں ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ فکر پیدا نہیں ہوتی کہ اگر ہم نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی
محبت میں محو ہو کر کوئی کوشش کریں گے تو وہ ضائع چلی جائے گی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہم سے وعدہ فرمایا
ہے کہ ہماری ایسی کوششیں ضائع نہیں جائیں گی۔دنیا کی جنت اور ہماری ذمہ داری
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فی جَنَّةٍ عَالِيَةٍ کہ ایسے لوگوں کو جنت ملے گی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس زندگی کی بھی ایک جنت ہے اور اُس زندگی کی بھی ایک جنت ہے
اور یہاں کی جنت بھی۔یعنی اس دنیا کی جنت بھی جَنَّةٍ عَالِيَة کی مصداق ہے۔جنت کی زندگی کے متعلق
قرآن کریم نے جو بیانات دیئے ہیں۔وہ اس پر بھی چسپاں ہوں گے اور دنیا کی جنت میں بھی لا تَسْمَعُ
فِيهَا لَاغِیة کوئی لغو بات نہیں کی جائے گی۔دراصل اس میں ایک مومن پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔آج میں سوچ رہا تھا تو میرا دماغ
اس طرف گیا کہ دنیا کامیابی کے بعد لغو باتوں میں مشغول ہو جاتی ہے۔بچے میٹرک کا امتحان دے کر
آتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اب ہم فارغ ہیں اور بیٹھ کر گپیں ماریں گے۔یہی حال ایف ، اے کے امتحان
دینے کے بعد ہوتا ہے بی۔اے۔کے امتحان دینے کے بعد ہوتا۔ایم اے کے امتحان دینے کے بعد ہوتا
ہے اور اجتماعات کے بعد ہوتا ہے۔مثلاً اب آپ یہاں سے واپس جائیں گے تو کہیں گے آؤ ذراستا
لیں۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً خدا کی جماعتیں لغو باتوں میں ایک منٹ بھی ضائع
نہیں کیا کرتیں۔جلسہ سالا نہ ہوتا ہے۔دماغ تھکے ہوتے ہیں دعائیں کر کے اور باتیں سُن کر۔مگر ایک عقی
انسان کا دماغ باتوں کو ذہن میں حاضر رکھنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔کیونکہ لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةً کی رو
عقلمند

219
سبیل الرشاد جلد دوم
سے یہ دنیوی جنت بھی ایسی ہے کہ اس میں وقت کے ضیاع کی اجازت نہیں ہے۔امت محمد یہ جو اپنے مقام کو پہچانتی
ہے یا امت محمدیہ کے وہ حصے جو اپنے مقام کو پہچانتے ہیں۔وہ کامیابی کے بعد لغو باتوں کی طرف نہیں جاتے۔اس
واسطے کہ انگلی اور ایک نئی اور بڑی کامیابی کا وعدہ ہے اور اس کے لئے بھی انتہائی جدوجہد کی ضرورت ہے۔متواتر جد و جہد اور الہی رحمتیں
ہے۔اگر چہ میرا مضمون اس وقت روحانیت اور روحانی ترقیات اور روحانی رفعتوں کے متعلق۔لیکن میں وہی میٹرک کے امتحان کی مثال دے کر بات واضح کرتا ہوں۔جس لڑکے نے دسویں کے
امتحان میں فرسٹ پوزیشن لی ہے اور امید رکھتا ہے کہ وہ ایف اے کے امتحان میں بھی بورڈ میں اول نمبر
پر آئے گا تو وہ پہلے سے تیاری کرنی شروع کر دیتا ہے۔کیونکہ اس کے لئے انتہائی کوشش کی ضرورت ہے
جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بیچ میں قریباً دو سال کا فاصلہ ہے اس کا ایک منٹ بھی ضائع نہ ہو۔مگر ایف اے
کی کامیابی اس کامیابی کے مقابلے میں بالکل بیچ ہے۔جو اللہ تعالیٰ روحانی میدانوں میں ایک کے بعد
دوسری کامیابی دیتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْعِ یعنی اللہ تعالیٰ انسان پر بار
با رفضل کرتا ہے اور دو فضلوں کے درمیان انسان کی اپنی کوشش ہے۔ایک فضل ہوتا ہے۔اس پر وہ تسلی پاتا
ہے مگر وہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس پر ٹھہر نا نہیں۔اے میرے بندے! تو نے میرا پیارلیا۔لیکن اس سے بڑا پیار میں تجھے دینے کے لئے تیار ہوں۔تو اس کے لئے کوشش کر۔غرض ایک ہی وقت
میں پہلی کامیابی پر اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے جلوے دیکھنے کے بعد روح سرور بھی حاصل کر رہی ہے اور
دماغ اور جسم اور روح نئی کوشش میں بھی لگ گئی ہے۔پس سرور اور جد وجہد متوازی چلنے شروع ہو گئے اور یہ شروع سے اسی طرح چل رہے ہیں۔اس لئے وقت کو ضائع کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةٌ -
اب آپ یہاں سے جائیں گے، ستانے کے لئے آپ کو کوئی وقت نہیں۔اگلی کامیابی کے لئے آپ
کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر مزید رحمتیں نازل فرمائے۔اس طرح ایک غیر متناہی سلسلہ اللہ تعالیٰ
کے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا شروع ہو جاتا ہے۔اُخروی جنت اور ترقیات
جب انسان خدا تعالیٰ پر حقیقی ایمان لاتا ہے تو اُسے اُخروی جنت بھی ملتی ہے اور وہاں بھی
اگر چہ وہ عمل کی دنیا نہیں ہے۔مگر جس طرح گلاب کا پھول جب پورا بن جاتا ہے تو اس کے بعد گلاب کے

220
سبیل الرشاد جلد دوم
پھول کے بننے کا تو کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔لیکن پتیوں کے کھلنے کا سوال پیدا ہو جاتا ہے۔گلاب کی تو
محدود پیتیاں ہیں۔لیکن انسان جب دوسری زندگی میں داخل ہو کر اللہ تعالیٰ کے پیار کی نئی زندگی حاصل
کرتا ہے تو اس کی مثال یوں سمجھ لو کہ وہ ایک گلاب کا پھول ہے جو نہایت خوب صورت اور خوشبو دار اور
حسین رنگوں کا مجموعہ ہے اور جس کی پتیاں غیر محدود ہیں اور جب کھلتی ہیں تو اس کے حسن میں خدا تعالیٰ کا
پیار اور اس کی محبت کا جلوہ ترقی کرتا چلا جاتا ہے اور اس کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی۔پس میرے اور آپ کے لئے کسی ایک مقام پر ٹھہرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ہم تو ایک راستے
پر چل پڑے ہیں کہ ٹھہرے تو مارے گئے۔کون ہے ہم میں سے جو زبانی یہ کہنے کے لئے تیار ہو کہ کچھ گھنٹے
ہماری زندگی میں ایسے بھی ہونے چاہئیں جن میں اللہ تعالیٰ اور ہمارے درمیان دوری پیدا ہو جائے۔جب آپ کا دماغ اس تصور کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تو آپ کا عمل اس بات کو قبول کرنے کے لئے
کیسے تیار ہو جائے گا۔پس یہ تسلسل جو ایک طرف انسانی کوشش اور محنت میں ہمیں نظر آ رہا ہے۔اس تسلسل
کو قائم رکھنا چاہئے تا کہ دوسری طرف وہ تسلسل جس کا ہمیں وعدہ دیا گیا ہے اور جسے ہم اپنی زندگیوں میں
دیکھ رہے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے جن میں سے ہر جلوہ پہلے سے بڑھ کر ہوتا ہے ، وہ تسلسل
قائم رہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں عہد اور دعا کرانے کے بعد آپ کو رخصت کروں گا۔سفر اور حضر میں آپ جہاں بھی
ہوں اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے جسموں میں اور آپ کے عمروں میں برکت
ڈالے اور آپ کی محنت میں برکت ڈالے اور آپ کے مال میں برکت ڈالے اور آپ کی اولاد میں
برکت دے۔آپ کی اولا د کو آپ کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سرور بنائے۔پاکستان کی حفاظت وسالمیت کے لئے مساعی
پاکستان کی حفاظت اور سالمیت کے لئے آج قوم ایک عظیم جد و جہد کر رہی ہے۔اس جد و جہد
میں شامل کرنے کے لئے میں آپ کو واپس آپ کے گھروں میں بھجوار ہا ہوں۔خدا کرے کہ آئندہ سال
میں آپ کو کامیاب و کامران واپس آنے پر آپ کا استقبال کروں اور آپ کو سینے سے لگاؤں۔میری
دعا ہے اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمتیں ، اس کی مدد اور اس کی نصرتیں ہر وقت اور ہر آن آپ کے
شامل حال رہیں۔روزنامه الفضل ۱۵-۱۶ - ۱۸-۱۹ / فروری ۱۹۷۲ء )

آج 10 میں سے 10 باقی