افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
319
سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب
فرموده ۱/۲۸ خاء۱۳۵۶ بهش ۲۸ را کتوبر ۱۹۷۷ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی نے مورخہ ۲۸/ اخاء ۱۳۵۶ ہش بمطابق
۲۸ /اکتوبر ۱۹۷۷ء کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے دفا تر انصار اللہ
کے لان میں جو بصیرت افروز خطاب فرمایا، اُس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
تین سال کے بعد مکمل اجتماع
اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ تین سال کے ناغہ کے بعد چوتھے سال ہمیں خدا کی رحمت نے یہ
توفیق عطا کی کہ ہم انصار اللہ کا یہ سہ روزہ اجتماع معمول کے مطابق منعقد کریں۔گو پچھلے سال ایک دن کا
مختصر سا اجتماع تو ہوا تھا لیکن وہ تو ویسے ہی ٹوکن اجتماع تھا۔۷۴ ء سے ۷۶ ء تک کے تین سال ہمارے
لئے غیر معمولی حالات بنائے گئے تھے اور ان میں ہم اپنے معمول کے مطابق انصار اللہ کا اجتماع نہیں کر
سکے تھے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے ملک کے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔خدا کرے کہ
سارے حالات ہی معمول کے مطابق آجائیں اور ملک میں امن اور استحکام پیدا ہو جائے۔روحانی اور اخلاقی اغراض
ہمارا یہ اجتماع روحانی اور اخلاقی اغراض کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔گو اس میں کچھ جسمانی اور
ذہنی پروگرام بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ذیلی حیثیت کے ہوتے ہیں۔ہمارا یہ اجتماع علمی ہے اس معنی میں کہ
یہاں اسلامی تعلیم کے مطابق کچھ سنا جاتا ہے اور کچھ سنایا جاتا ہے اور اس امید پر سُنایا جاتا ہے اور اس
عزم کے ساتھ سنایا جاتا ہے کہ اسلام کی جو تعلیم ہے اُس پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم اپنی زندگیوں میں عمل
کرنے والے ہوں گے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
320
یاد دہانی کروانا مومن کی علامت ہے
قرآن کریم کی صداقتیں ابدی صداقتیں ہیں اور یہ تعلیم ایک مومن پر واضح ہے لیکن اس کے
با وجود خود قرآن کریم ہی نے ہمیں یہ حکم دیا ہے :
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ۔کہ آپس میں ایک دوسرے کو یاد دہانی کراتے رہا کرو کیونکہ یاد دہانی مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔منافق
اور غیر مومن کو یہ فائدہ نہیں دیتی۔غرض یاد دہانی کروانا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ یہ مومن ہیں جن کو مخاطب کیا جا رہا ہے
اس بات کی علامت نہیں ہوتی کہ یہ منافق ہیں یا دینی لحاظ سے کمزور ہیں یا روحانی اور اخلاقی طور پر دل
کے مریض ہیں جن کو کچھ نصیحت کے طور پر بتایا جارہا ہے پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ذکر میں مومن
ہی مخاطب ہیں۔اور چونکہ بیچ میں تین سال کا وقفہ پڑ گیا۔اس لئے جہاں تک انصار اللہ کا تعلق ہے اس
عرصہ میں ہم اپنے اجتماع میں ذکر کے حکم پر عمل نہیں کر سکے۔اور اب چوتھے سال ہم یہاں مل بیٹھے ہیں
اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ ہم اس حکم پر عمل کریں۔قرآن کریم کی شریعت اور اس
کے بعض پہلوؤں کو آپ کے سامنے رکھیں اور بتائیں کہ اسلامی تعلیم کس طرح انسان کی انفرادی اور قومی
زندگی میں ایک زبر دست انقلاب پیدا کر دیتی ہے۔ہے۔قرآن کی تعلیم قیامت تک کے لئے ہے
قرآن کریم کا بنیادی پہلو یہ ہے کہ اس کی تعلیم چونکہ قیامت تک کے لئے ہے اور چونکہ زمانہ
کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں اس لئے قیامت تک کے حالات شروع زمانہ میں ایک ہی وقت
میں انسان
کو بتائے ہی نہیں جا سکتے تھے کیونکہ جب مسائل نہیں تھے تو اُن کا حل انسان کے سامنے کیسے رکھا
جا سکتا تھا۔اگر اُس وقت مسائل بتا دیے جاتے تو کسی کو سمجھ ہی نہ آتی۔مثلاً پہلے زمانہ میں ایک گاؤں میں
ایک خاندان یا اگر گاؤں بڑا ہے تو دو خاندان کھڈیاں لگاتے تھے اور گاؤں کی کپڑے کی ضرورت کو پورا
کر دیتے تھے اور اب یہ زمانہ ہے جس میں یورپ میں کپڑا بننے کے ایک ایک کارخانے میں دس دس پندرہ
پندرہ ہزار مزدور کام کر رہے ہیں اور ایک کارخانے میں مزدوروں کا اتنا بڑا اجتماع بہت سے مسائل پیدا
کر دیتا ہے۔مثلاً اُن کی رہائش کا مسئلہ ہے ، اُن کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنے کا مسئلہ ہے، اُن کے بچوں
سورۃ الد ریت آیت ۵۶

321
سبیل الرشاد جلد دوم
کی تعلیم کا مسئلہ ہے۔غرض اسی طرح کے اور بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔لیکن یہ مسائل آج سے
چار سو سال پہلے بھی نہیں تھے۔چودہ سو سال پہلے بھی نہیں تھے۔پس قرآن کریم کی وہ تعلیم جو ان مسائل کو حل کرنے والی ہے ، ضروری نہیں تھا کہ پہلی صدی میں
وہ انسان کو بتائی جاتی اور اگر بتائی بھی جاتی تو کسی کو سمجھ ہی نہ آتی کیونکہ اُس وقت ایک گاؤں میں جو ایک
خاندان کپڑا بن رہا تھا یا دوخاندان کپڑا بن رہے تھے ، وہ یہ سمجھ ہی نہیں سکتے تھے کہ یہ کیا مسئلہ ہے جس کا
حل انہیں بتایا جا رہا ہے۔اُن کے سامنے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور کوئی اُلجھن نہیں تھی جس کو سلجھانے کی
ضرورت پڑتی۔پس قرآنی تعلیم چونکہ اپنے زمانہ کے لحاظ سے قیامت تک ممتد ہے اس لئے اس کے دو
پہلو ہیں۔اس کا ایک پہلو وہ ہے جسے قرآن کریم کی اصطلاح میں کتاب مبین کا حصہ کہا گیا ہے یعنی
قرآن کریم کی ایسی تعلیم جو وضاحت سے بیان کر دی گئی ہے اور جو مسائل ضرور یہ ہیں اُن کے متعلق ہمیں
یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرح کرنا ہے اور اس طرح نہیں کرنا۔قرآن کریم کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس
کی تعلیم کتاب مکنون ( چھپی ہوئی کتاب ) کا حصہ ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
في كِتَبٍ مَّكْنُونِ لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ 6
قرآن کریم کے رُوحانی اسرار کا یہ حصہ جس کا تعلق کتاب مکنون سے ہے، یہ زمانہ زمانہ میں ظاہر ہوتا رہتا
ہے۔جس طرح ایک لکھی ہوئی کتاب کا ورق الٹایا جاتا ہے۔اسی طرح قرآن کریم کی تفسیر کا ورق ورق
اُلٹا جاتا ہے اور ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی رُو سے مطہر بندے، پاک
دل ، پاک فطرت اور پاک رُوح بندے ایسے ہوتے ہیں جن کا خود خدا معلم بنتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ۔قرآن کریم کے اسرار سیکھتے اور زمانہ کی ضرورتوں کو حل کرتے ہیں اور قرآن کریم پر یہ اعتراض قائم نہیں
رہنے دیتے کہ کوئی سر پھرا یہ کہہ دے کہ وہ کتاب جو آج سے دو سوسال پہلے یا چارسوسال پہلے یا ہزار سال
پہلے یا چودہ سو سال پہلے نازل ہوئی تھی ، وہ آج کے مسائل کو کیسے حل کرے گی۔آج کل بھی بعض لوگ یہ
کہہ دیتے ہیں۔بلکہ خود اسلام کی طرف منسوب ہونے والوں میں سے بھی بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں اور
جو لوگ اسلام کی طرف منسوب نہیں ہوتے وہ تو اس کو ایک بڑا وزنی اعتراض سمجھتے ہیں کہ چودہ سوسال
پہلے جو کتاب نازل ہوئی ، وہ چودھویں صدی کے مسائل کو کیسے حل کرے گی۔اس کا جواب خود قرآن کریم
میں موجود ہے اور وہ یہ کہ یہ اس طرح حل کرے گی کہ تعلیم تو ہو گی مگر پہلے بیان نہیں کی گئی ہوگی۔یعنی خود
قرآن کریم میں وہ تعلیم موجود ہوگی لیکن بوجہ ضرورت کے نہ ہونے کے وہ تعلیم کھول کر خدا کے بندوں کو
سورۃ الواقعہ آیت ۷۹-۸۰

سبیل الرشاد جلد دوم
322
سکھائی نہیں گئی ہوگی۔لیکن ہر زمانہ میں خدا کے ایسے مطہر بندے پیدا ہوں گے جو قرآن کریم کی وہ تعلیم جو
اُن کے زمانہ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے خدا سے سیکھیں گے اور پھر دنیا کو یہ بتائیں گے اور اُن پر ثابت کریں
گے کہ خدا نے یہ جو دعویٰ کیا ہے کہ قرآن ، خدا رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے اور قیامت تک
کے مسائل کو حل کرنے والا اور انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہے، یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے۔خدا کے
مطہر بندے قرآنی تعلیم کے نئے پہلو خدا سے سیکھ کر لوگوں کو بتائیں گے اور اس بات کو ثابت کر دکھائیں
گے کہ واقعی قرآن کریم کا یہ دعویٰ درست ہے کہ وہ تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ ہے۔مہدی کی بعثت کا زمانہ
اس زمانہ میں جس میں سے ہم گزر رہے ہیں اور یہ زمانہ شروع ہوا ہے بعثت مہدی ومسیح موعود
علیہ السلام سے۔اور یہ زمانہ جس میں قریباً ۸۶-۸۷ سال گزر چکے ہیں اس زمانہ کی روحانی اور اخلاقی
ضرورتوں کو اور انسان کی معاشرتی ضرورتوں کو قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں پورا کرنے کے لئے
مہدی آگئے۔اللہ تعالیٰ نے پہلے سے یہ بشارتیں دی تھیں۔اور مہدی علیہ السلام کو بھی کہا کہ عمر دنیا کا جو
ایک ہزار سال باقی رہ گیا ہے جس میں سے قریباً ایک صدی ختم ہو رہی ہے۔باقی نوسو اور چند سال رہ گئے
ہیں۔اس ایک ہزار سال کے زمانے کے لئے مہدی کو قرآن کریم کی تفسیر سکھائی جائے گی۔مہدی اور مسیح
کا زمانہ ایک ہزار سال پر پھیلا ہوا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خلافت میں یقیناً اور آپ کی
کامل اتباع کے نتیجہ میں یقیناً اور عشق اور محبت کی وجہ سے آپ میں فنا ہونے کی وجہ سے یقیناً محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا یہ روحانی جرنیل ایسا ہے جس کے ذریعہ ایک ہزار سال تک کی قرآن کریم کی تفسیر تفصیل کے لحاظ
سے یا بیج کے طور پر مہدی کی کتب کے اندر پائی جاتی ہے۔آپ کی تحریروں میں پائی جاتی ہے۔آپ کے الہام
اپنے اندر ایسے بیج رکھتے ہیں۔آپ کی جو تحریرات اور کتب ہیں اُن
کو دیکھ کر آ دمی حیران ہو جاتا ہے کہ ایک
ایک فقرہ ایسا ہے جس پر پوری ایک کتاب
لکھی جاسکتی ہے۔یعنی اس کا مضمون بطور بیج کے اس میں موجود ہے۔قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم پر کچھ زائد نہیں کیا اور نہ کچھ کم کیا ہے۔اس لئے کہ
ہمارا یہ عقیدہ ہے اور یہی ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے اس
لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن پر نہ کچھ زائد کیا اور نہ اس میں کچھ کم کیا۔اور نہ کوئی
سورۃ الواقعہ آیت ۸۱

323
سبیل الرشاد جلد دوم
اور ایسا کر سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد
قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہے۔خواہ ہمیں یہ سمجھ آئے یا نہ آئے کہ یہ قرآن کریم کی کس آیت
کی تفسیر ہے۔لیکن ہے تفسیر اس لئے کہ قرآن کریم کا یہ دعوئی ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کتاب کے متعلق
فرمایا ہے :
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ )
کہ دین ہر لحاظ سے کامل اور مکمل ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یا تو قرآن کریم کی تفسیر کی
ہے یا جو تفسیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی فرمائی تھی آگے اس کی تفسیر کی ہے اور اس کو کھول
کر بیان کیا ہے۔پس زائد تو کچھ نہیں کیا۔لیکن قیامت تک کے زمانہ کے لئے جن علوم کی ضرورت تھی وہ
اپنی تفصیل میں یا اپنے پیج کے طور پر آپ کی تفسیر کے اندر موجود ہیں۔جس طرح دریا کا پانی نہر میں ڈالا
جاتا ہے اُسی طرح اُن تمام برکتوں کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل انسان
کو ملتی ہیں اُن کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ مجھ سے علیحدہ ہو کر قیامت تک کوئی
شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کو حاصل نہیں کر سکے گا۔اور نہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو پاسکے گا۔مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود ضروری ہے
اب یہ ایک ہزار سال کا زمانہ ہے جو خدا کے مسیح کا زمانہ ہے اور خیر و برکت کا زمانہ ہے۔اس
میں سے قریباً ایک صدی گزرنے والی ہے اور اس وجہ سے شیطان انسانی دماغ کے اندر بعض وسوسے
ڈال رہا ہے کہ گویا کوئی نیا سلسلہ دنیا میں قائم ہو گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا زمانہ ختم ہو گیا اور اب
کوئی اور آ جائے گا جس کا زمانہ ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھول کر بیان کیا ہے کہ
میں صدی کا مجدد نہیں بلکہ آپ نے فرمایا میں امام آخر الزمان ہوں اور آپ نے کھول کر بیان کیا ہے کہ
اس آدم کی اولاد کی عمر ایک ہزار سال باقی رہ گئی ہے اور اس ایک ہزار سال کا خدا نے مجھے امام بنایا ہے
اور میں مجد دصدی بھی ہوں اور مجد دالف آخر بھی ہوں۔ایک ہزار سال کے لئے خدا تعالیٰ نے تجدید دین
کا کام مجھ سے اور میرے ذریعہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تو تھی تمہید اس بات کی جو دراصل آج میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا کثرت سے اور بغور مطالعہ کرنا ضروری ہے۔چونکہ الخَيْرُ كُلَّهُ فِي
القُرآن کے مطابق قرآن کریم سے باہر کوئی خیر نہیں اور قرآن کریم کی تفسیر کو سمجھنے کے لئے اور جاننے کے
سورۃ المائدہ آیت ۴

سبیل الرشاد جلد دوم
آ۔324
لئے اور اس کا علم حاصل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا پڑھنا از بس ضروری ہے۔پ کے زمانہ میں آپ سے باہر ہمیں قرآن کریم کی وہ تفسیر کہیں نہیں مل سکتی جو اس ہزار سال کے مسائل
کو حل کر نے والی ہو۔لیکن آنے والے اپنے اپنے وقت پر قرآن کریم کی تفسیر کریں گے۔جس زمانہ میں
اور جس نسل میں ہم ہیں ہمیں تو اپنی فکر کرنی چاہئے۔دوا ہم ذمہ داریاں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب فی الحقیقت روحانی خزانے ہیں لیکن جماعت ان سے استفادہ
کرنے کی طرف پوری توجہ نہیں کر رہی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے اور بڑے فکر کی بات ہے اور میرے لئے بڑی
پریشانی کی بات ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی جو تفسیر ہمارے ہاتھ میں دی ہے۔وہ
بڑی ہی عجیب چیز ہے۔ہم اسے جتنی دفعہ پڑھتے ہیں اتنی دفعہ نئے سے نئے معنے سمجھ میں آتے ہیں۔میں نے بعض
کتب کو شاید دس دس پندرہ پندرہ دفعہ پڑھا ہے۔ہر دفعہ نئی سے نئی چیزیں ذہن کے اندر آ جاتی ہیں۔چونکہ خدا تعالیٰ نے
ایک ہزار سال کی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کریم کی تفسیر سکھائی ہے اس
لئے وہ ساری چیزیں اس میں موجود ہیں جن کی اب ہمیں ضرورت ہے یا آئندہ پیش آئے گی۔البتہ کچھ تفصیل سے ہیں اور
کچھ پیج کے طور پر اشارے ہیں جن کو اگلی صدی والے سمجھیں گے اور پھر اس سے اگلی صدی والے سمجھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پڑھنا آتا ہو۔اب جو شخص اُردو نہیں پڑھ سکتا، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب بھی نہیں پڑھ سکتا۔اس کے لئے ہمیں
کوئی انتظام کرنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں اس کی ذمہ داری انصار اللہ پر عائد ہوتی ہے۔وہ احمدی خاندانوں کے
باپ ہیں۔گو بہت سارے خدام بھی باپ ہیں اور ان کی بھی ذمہ داریاں ہیں لیکن بہت سے خدام ایسے باپ ہیں
جن کے اپنے والد بھی موجود ہیں۔پس اگر چہ ذمہ داری بٹ جاتی ہے تاہم ہزاروں ایسے انصار ہیں جو خود ہی اپنے
خاندان کے ذمہ دار ہیں۔انصار میں الا ماشاء اللہ کوئی ایسا احمدی بھی ہو شاید ہزار میں ایک جس کا کوئی اور سر پرست
ہو۔ایسے بہت کم ہوں گے ممکن ہے کوئی نہ ہو۔میرے دماغ میں بعض ایسی مثالیں بھی آتی ہیں۔مگر اس استثناء کے
بغیر سارے انصار ہی ایسے ہیں جو اپنے اپنے خاندان کے سر پرست ہیں۔پس انصار اللہ چونکہ اپنے اپنے خاندان کے سر پرست ہیں اس لئے اُن پر دوذمہ داریاں عائد
ہوتی ہیں ایک یہ کہ ہر خاندان کا ہر فر دارد و پڑھنا جانتا ہو۔ہمیں جماعت میں تعلیم کا یہ کم سے کم معیار قائم
کرنا پڑے گا ورنہ وہ برکتیں جو قرآن کریم کے ذریعہ ہمیں ملی ہیں اور جو سمندروں سے بھی زیادہ ہیں ، اُن

325
سبیل الرشاد جلد دوم
سے ہم اپنے آپ کو بھی محروم کر رہے ہوں گے اور اپنی نسلوں کو بھی محروم کر رہے ہوں گے۔اور دوسرے
یہ کہ جو خاندان پڑھنا جانتے ہیں ، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کریں۔مجھے یہ
کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے کہ چونکہ آپ کو عادت پڑ گئی ہے کتابیں نہ خریدنے کی اس لئے ہمارے
اشاعت لٹریچر کے جو ادارے ہیں ان کو یہ گندی عادت پڑ گئی ہے کہ جب کبھی میں اُن سے کسی کتاب کے
متعلق یہ پوچھتا ہوں کہ کتنی تعداد میں شائع کر رہے ہو تو وہ کہہ دیتے ہیں جی ہم ایک ہزار کی تعداد میں
شائع کریں گے۔پاکستان میں خدا کے فضل سے ہماری بہت بڑی جماعت ہے۔زبان بھی اردو ہے۔لیکن ان کے لئے ہمارے ادارے ایک ہزار کی تعداد میں کتاب شائع کرتے ہیں۔میں اُن سے کہتا ہوں
کہ تمہارے دماغ میں تو یہ آنا چاہئے کہ ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کرتے ہیں۔ایک ہزار کی تعداد میں تو
وہاں بھی کتابیں شائع نہیں ہوتیں جہاں ہماری چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں اور ملک بھی ہمارے ملک سے
بہت چھوٹے ہیں اور جماعتیں بھی اسی نسبت سے بہت چھوٹی ہیں۔اب مثلاً غانا کی جماعت نے مجھے لکھا
کہ انہیں انگریزی ترجمہ قرآن کریم کی ضرورت ہے۔اس لئے اجازت دیں کہ وہ دس ہزار کی تعداد میں
شائع کریں۔حالانکہ غانا کی کل آبادی ۳۰ - ۳۵ لاکھ سے زیادہ نہیں۔شاید اب تک ۴۰ لاکھ تک پہنچ گئی
ہو۔اور ہماری آبادی سات کروڑ ہے۔وہ تو دس ہزار شائع کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن ہمارے
اشاعت کے جو مختلف ادارے ہیں وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ایک ہزار کی تعداد میں شائع کر دیتے ہیں۔بعض
دفعہ کہتے ہیں کہ ایک ہزار بھی نہیں بکتی۔ٹھیک ہے یہ میری ذمہ داری ہے لیکن جب تک آپ میرے ساتھ
تعاون نہیں کرتے۔میں اپنی اس ذمہ داری کو کیسے نباہوں گا۔میں چاہتا ہوں کہ ہر گھر کے اندر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب موجود ہوں اور کثرت سے اُن کے پڑھنے والے ہوں اور پھر آپس میں
تبادلہ خیالات کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں ہر مسئلہ پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔آپ
کوئی مسئلہ لے لیں مثلاً وفات مسیح کا مسئلہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دس پندرہ کتب میں اس
کے متعلق لکھا ہوا ہے۔یہ مسئلہ پوری طرح تو ہمارے سامنے تب آئے گا جب ہم آپ کی کتب پڑھیں گے
اور ان کا دور کریں گے۔آپ کی کتابوں میں خدا تعالیٰ کی عجیب شان نظر آتی ہے کہ کس طرح معلم حقیقی
نے آپ
کو سکھا یا تھا۔آپ نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے الہام و وحی سے میں نے یہ علم حاصل کیا ہے۔کہ
حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے۔وہ صلیب پر سے زندہ اُترے، زندہ رہے۔انہوں نے
بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں یعنی بکھرے ہوئے قبائل میں تبلیغ کی۔پشاور کے راستے کشمیر گئے۔وہاں پر

326
سبیل الرشاد جلد دوم
ہی فوت ہوئے اور وہیں اُن کی قبر ہے۔آپ نے فرمایا یہ تو مجھے خدا نے بتایا ہے اور میں تمہیں خدا کے علم
سے یہ بھی بتا تا ہوں کہ جو باتیں میں تمہیں بتا رہا ہوں ، اُن کی تائید میں وہی لوگ دلائل اکٹھے کریں گے جو
ہمارے اور اسلام کے مخالف ہیں۔چنانچہ خدا کی یہ شان ہے کہ ایک تو جس چادر میں حضرت مسیح علیہ
السلام کے زخموں پر مرہم لگا کر اُن کو لپیٹا گیا تھا، وہ اُس وقت سے محفوظ پڑی ہے۔کچھ عرصہ ہوا مختلف
علوم کے ماہر تین سوسائنسدانوں نے اس چادر پر تحقیق کی۔پھر انہوں نے صلیب کے متعلق تحقیق کی۔اُس
زمانہ میں آج کل کی طرح پھانسی پر لٹکانے والی صلیب نہیں ہوا کرتی تھی یعنی یہ کہ گلے میں پھندا لگایا اور
ایک جھٹکے کے ساتھ گردن کا منکا ٹوٹ گیا۔بلکہ صلیب پر زندہ آدمی کے ہاتھ پاؤں لکڑی کے ساتھ گاڑ
دیتے تھے اور پھر اُن میں کیلیں ٹھوک دیتے تھے۔اس طرح آدمی لٹکتا رہتا تھا اور بھوکا پیاسا بڑی تکلیف
کے اندر رہ کر کوئی دو دن کے بعد اور کوئی تین دن کے بعد فوت ہو جاتا تھا۔حضرت مسیح علیہ السلام کے
دشمنوں نے ظلم کی راہیں اختیار کرتے ہوئے جہاں اُن کو اس قسم کی کئی اور تکلفیں دیں اور زخم پہنچائے
وہاں اُن کے سینے میں بائیں طرف نیزہ بھی مارا اور لوگ کہنے لگے کہ نیزہ تو دل کے اندر چبھ گیا تھا کیونکہ
وہ دل کی جگہ تھی۔جب نیزہ دل میں لگا تو وہ بیچ کیسے سکتے تھے چنانچہ ان ہی سائنسدانوں نے یہ بھی ثابت
کیا ہے کہ نیزہ اُن کے دل میں نہیں لگا تھا۔کیونکہ اُس زمانے میں جس طرح آدمی کو صلیب پر لٹکایا جاتا تھا
دل اُس جگہ نہیں رہتا جس جگہ عام طور پر ہوتا ہے بلکہ اس حالت میں کہ انسان کا جسم صلیب پر لٹکا ہوا ہو تو
دل اپنی جگہ چھوڑ کر نیچے آ جاتا ہے پس جس جگہ نیزہ لگا ہے وہ تو وہ جگہ ہی نہیں جہاں دل تھا۔جہاں تک اس چادر پر تحقیق کا تعلق ہے جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے زخموں پر مرہم لگا کر
لپیٹا گیا تھا اس سے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ کی تصدیق ہوتی ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام صلیب پر سے زندہ اُترے تھے کیونکہ ان سائنسدانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس چادر پر جو
خون کے دھبے ہیں وہ بہتے ہوئے خون کی نشاندہی کرتے ہیں حالانکہ جو آدمی فوت ہو جاتا ہے اس کا
خون تو منجمد ہو جاتا ہے اور خون میں بہنے کی جو صفت ہے وہ باقی نہیں رہتی۔خون میں بہنے کی جو خاصیت
ہے وہ تو صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب دل حرکت کر رہا ہو۔دل کی حرکت کے مطابق خون گردش
کرتا ہے۔اس حالت میں اگر کوئی زخم آئے تو وہ بہنے لگتا ہے لیکن مردہ کے اندر سے خون نہیں بہتا۔اس تحقیق کے نتیجہ میں ضمناً ایک اور چیز بھی مل گئی اور وہ یہ کہ پہلی دفعہ حضرت مسیح علیہ السلام کی صحیح
شبیہ ( تصویر ) کا عکس اس چادر پر مل گیا۔حضرت مسیح علیہ السلام کے منہ پر بھی زخم آئے تھے اس لئے اُن
کے سارے سر پر مرہم لگائی گئی تھی جس نے Negative کا کام کیا جس طرح کیمرہ سے ایک Negative

327
سبیل الرشاد جلد دوم
بنتا ہے اور اس سے ہم تصویریں لیتے ہیں، بالکل اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی شکل کاNegative
چادر کے اوپر آ گیا اور اس سے انہوں نے Positive یعنی تصویر نکالی تو پتہ لگا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
کی وہ دو تصویر میں جو عیسائیوں کے دو مختلف گروہوں نے بنا رکھی تھیں اور ان میں سے ہر ایک یہ
کہتا تھا کہ یہ
صحیح ہے اور دوسرا کہتا یہ صحیح ہے۔وہ دونوں غلط تصویر میں تھیں۔گویا تثلیث کا سارا ڈھانچہ قیاس آرائیوں پر
کھڑا کیا گیا تھا۔غرض کفن مسیح پر سائنسدانوں کی تحقیق پر مشتمل یہ کتاب خاصی نعیم ہے جو غالبا جرمن زبان میں
لکھی گئی تھی۔پھر انگریزی زبان میں اور اب ڈچ میں بھی اس کا ترجمہ ہو گیا ہے۔افغانستان کے ایک حصے میں کوئی ایک ہزار کے قریب ایسے عیسائی بستے ہیں جو اپنے آپ کو
عیسائی مسلمان کہتے ہیں اور اُن کا یہ دعوئی ہے کہ حضرت مسیح کشمیر جاتے ہوئے وہاں سے گزرے تو کچھ
یہودی جو وہاں بستے تھے ان میں وہ ٹھہرے اور اُن کو تبلیغ کی۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح کی اصل
انجیل اُن کے پاس موجود ہے۔اور دُنیا میں اس وقت جو انجیلیں پیش کی جارہی ہیں ، اُن کا وہ مذاق اڑاتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو رطب و یابس کا مجموعہ ہیں۔ان میں تو وہ باتیں ہی نہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام نے
صحیح انجیل میں بتائی تھیں اور یہ بھی کہ انسانی ہاتھ نے تحریف کر کے انجیلوں کو بدل دیا ہے۔غرض یہ ایک نئی
بات سامنے آ گئی جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کی تصدیق میں ایک اور دلیل مل گئی۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ یہ شان ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں اور تقریروں کی جو آپ
کی کتابوں میں محفوظ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اب خدا تعالیٰ نے اسلام کو غالب
کرنے کا فیصلہ کیا ہے عیسائیت خود بخود مر جائے گی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بڑے بڑے لاٹ پادری ہیں
جن کے دلوں سے عیسائیت مٹ گئی ہے۔وہ لوگ جو خداوند یسوع مسیح کا پیار اور محبت دنیا میں بانٹنے کا
دعویٰ کرتے تھے انہوں نے خود اپنے دلوں سے عیسائیت کی محبت کو نکال باہر کیا۔بڑے بڑے لاٹ پادری
اور بشپ حضرت مسیح علیہ السلام کے خلاف اس قسم کے بیان دینے لگ گئے ہیں کہ ہم کانپ اُٹھتے ہیں۔غالباً ایک بشپ جو بہت بڑا پادری ہے۔اس نے ایک کتاب لکھی ہے جس کے آخر میں وہ لکھتا ہے کہ
میں نے ساری عمر مسیح کی زندگی پر تحقیق کی ہے اور میری تحقیق کا نچوڑ یہ ہے کہ مسیح نعوذ باللہ بدمعاش تھا۔اور اس کو عیسائیت سے نکالنے کی بجائے ترقی دے کر کوئی اور اونچا عہدہ دے دیا گیا ہے۔عیسائیوں کے
جو گرجے ہیں وہ خالی ہو گئے۔میں نے خود اپنی آنکھوں سے لندن میں گرجوں کے سامنے’برائے
فروخت کا بورڈ دیکھا ہے۔مجھے بتایا گیا کہ بہت سے گرجے بک گئے ، کسی جگہ شراب خانہ بن گیا، کسی
جگہ مختبہ خانہ بن گیا اور کسی جگہ موٹر گیراج بن گیا۔

سبیل الرشاد جلد دوم
328
پس جو باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام بتائی گئی تھیں وہ باتیں اب واقعہ پوری
ہو رہی ہیں اور یہ بڑے عظیم الشان نشان ہیں لیکن اگر آپ اُن کو پڑھیں گے نہیں تو ان سے واقفیت کیسے ہو
گی۔اگر آپ کے بچے نہیں پڑھیں گے اور دنیا کا گندہ اثر تو لیتے رہیں گے اور جو چیز میں اس گندے اثر
کو مٹانے والی ہیں وہ آپ کے گھروں میں داخل نہیں ہوں گی۔اس لئے پہلی بات میں آج آپ سے یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے گھروں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے رکھنے اور اُن کا مطالعہ کرنے
اور بچوں کو سُنانے کا انصار اللہ کے ذریعہ کوئی انتظام ہونا چاہئے اور اس کی کوئی خاطر خواہ نگرانی بھی ہوئی
چاہئے کہ عملاً ایسا ہو رہا ہے۔مجلس موصیان کی ذمہ داری
میں نے حکمت کے ماتحت موصیان کی انجمن بنائی تھی۔اس کام کی نگرانی کا ذمہ دار میں اُن کو
ٹھہراتا ہوں۔وہ اس بات کی نگرانی کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ہر جگہ موجود ہیں۔میں
یہ نہیں کہتا کہ ایک ہی وقت میں ساری خرید لو۔بہت سے لوگوں کے پاس اتنی رقم ہی نہیں ہوتی کہ وہ ساری
کتب ایک وقت میں خرید سکیں۔کتب حضرت مسیح موعود خرید نے کا طریق
میں یہ کہتا ہوں کہ بے شک تم تین مہینے میں ایک کتاب خرید ولیکن خرید وضرور۔اور خریدنے کا
عمل اس طرح جاری رکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کتاب سب سے آخر میں لکھی ہے اُسے
پہلے خریدو اور پھر اسی طرح پچھلی طرف چلتے چلے جاؤ۔اور یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ شروع میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخاطب وہ علماء تھے جو کہتے تھے کہ آپ کو تو نہ دین کا علم آتا ہے اور نہ عربی
کا۔اس لئے آپ اپنی ابتدائی کتابوں میں بڑی گہرائی میں گئے ہیں۔مثلاً براہین احمدیہ ہے۔گو یہ ایک
بڑی عظیم کتاب ہے۔لیکن اس کا عام آدمی کے لئے سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہ اتنی دقیق کتاب ہے کہ
میں نے مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب سے کہا کہ اس کا انگریزی میں ترجمہ کریں تو اگر چہ انہوں
نے پہلے بھی اس کو کئی بار پڑھا ہوا تھا اب اس کا کچھ حصہ ترجمہ کرنے کی خاطر پڑھ کر کہنے لگے کہ کسی عالم کو
میرے ساتھ لگا ئیں جو پہلے مجھے یہ کتاب پڑھائے پھر میں اس کا ترجمہ کر سکوں گا۔وہ کہنے لگے کہ قرآن
کریم کا ترجمہ کرنے میں یہ آسانی ہے کہ بہت سے تراجم ہو چکے ہیں اُن سے رہنمائی مل جاتی ہے لیکن اس
کا پہلی دفعہ ترجمہ کرنا ہے اور اس کی عبارتیں سمجھنے میں مشکل پڑ جاتی ہے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
329
كتب مسیح موعود سے عربی کا بلند معیار
غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں عربی کی بعض ایسی عبارتیں ہیں جن کے
متعلق میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا میں بڑے چوٹی کے جو علماء ہیں اُن کے لئے بھی اُن کو سمجھنا مشکل ہو جاتا
ہے۔۱۹۷۰ ء میں افریقہ کے دورے میں ایک ملک کے سفیر مجھ سے علیحدہ ملے۔وہ بڑی نیک طبیعت کے
انسان تھے۔ان کے دل میں اسلام سے پیار تھا۔کیونکہ وہ متعصب نہیں تھے اس لئے کہنے لگے میں نے
جماعت احمدیہ پر یہ یہ اعتراض سُنے ہیں میں سمجھنے کی خاطر ان کے جواب سُننا چاہتا ہوں۔میں نے کہا
میں آپ کو ان کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام سے دیتا ہوں۔میری عادت ہے جب
میں سفر کرتا ہوں تو تینوں ڈری مینیں یعنی فارسی، عربی اور اردو کی در تشین اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی ساری کتابیں تو ساتھ رکھی نہیں جاسکتیں ان میں خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔میں نے
اُسے عربی کی درمشین سے کچھ اشعار پڑھ کر سنانے شروع کئے تو کئی اشعار سناتے وقت اُن کے چہرے پر
ایسے آثار آتے تھے کہ گویا وہ عربی کو نہیں سمجھ رہے۔ایک دفعہ یہاں ہمارے چھ سات چوٹی کے علماء مجھ سے کہنے لگے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
عربی کا ایک محاورہ باندھ گئے ہیں اور ہمارے علم کے مطابق تو عربی زبان میں یہ محاورہ استعمال ہی نہیں
ہوتا۔ہمیں اس کا ترجمہ کرنے میں مشکل پیش آ گئی ہے اور سمجھ نہیں آتا کہ ہم اس کا ترجمہ کس طرح
کریں۔میں نے اُن سے کہا کہ یہ تو میں مان نہیں سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جنہوں نے خدا تعالیٰ
سے عربی سیکھی ہے وہ کوئی ایسا محاورہ بھی لکھ جائیں جو عربی زبان میں مستعمل نہ ہو۔اس لئے تم دوبارہ
تلاش کر و۔انہوں نے ۱۰۸ دن تک تلاش کی اور میرے پاس آ کر کہنے لگے کہ نہیں ملتا۔میں نے کہا پھر
تلاش کرو کیونکہ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ نہ ملے۔چنانچہ چودھویں پندرھویں دن ایک عالم عربی کی ایک
کتاب لے کر آ گئے اور کہنے لگے دیکھیں یہاں یہ محاورہ لکھا ہوا ہے اور وہ محاورہ وہی تھا جسے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے اپنے مضمون میں استعمال کیا تھا۔سے پہلے سب سے آخری کتاب خرید کر پڑھو
غرض ایک وقت تک آپ کے مخاطب وہ علماء تھے جو اپنے علم وفضل کا بڑا ادعا ر کھتے تھے۔آپ
نے اُن کو مخاطب کر کے بڑی دقیق کتا ہیں لکھیں لیکن پھر ایک وقت آیا جب خدا تعالیٰ نے آپ کو مامور کیا
اور فرمایا کہ اٹھ اور میرے دین کی خدمت کر تو اس وقت آپ کے مخاطب عوام بن گئے۔تو آپ کا جو

330
سبیل الرشاد جلد دوم
طریق تھا اور لکھنے کا جو سٹائل تھا وہ بالکل بدل گیا۔آپ نے بڑا سہل انداز اختیار فرمایا جسے ہر آدمی سمجھ سکتا
ہے اس لئے میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ پہلے وہ کتاب خرید و جسے آپ نے سب سے آخر میں لکھا ہے اور
پھر پیچھے کو چلتے آؤ اور خرید کر بار بار پڑھو پھر دیکھو ان کے اندر سے آپ کو کیا کیا ملتا ہے۔پھر کچھ اور
پڑھنے کو دل ہی نہیں کرے گا۔سوائے قرآن کریم کے۔کیونکہ وہ تو بنیادی چیز ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتا ہیں تو اس کی شرح ہیں۔اسی طرح احادیث نبویہ ہیں ان کی اپنی شان ہے۔حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات بہت ہی عجیب شان رکھتے ہیں۔لیکن جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابیں پڑھتے ہیں تو تیرہ سو سال کے زمانہ میں جو علماء گزرے ہیں اُن کی کتابیں پڑھنے میں کوئی مزہ
نہیں آتا۔گوضرور تا ہم پڑھتے ہیں کیونکہ بہت سی چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں۔لیکن جو چیز حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی کتب میں ہے اور جو اس کی شان ہے وہ ہمیں اور کہیں نظر نہیں آتی۔اور ہونا بھی یہی
چاہئے تھا۔کیونکہ پہلوں نے بھی یہی کیا اور ہمارے شیعہ حضرات کا لٹریچر جو ایران میں بڑی کثرت سے
چھپ رہا ہے اس میں بھی یہی ہے اور دوسرے فرقوں کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ امت محمدیہ میں مہدی معہود
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عکس کامل ہیں۔اور مہدی کے متعلق پہلوں نے خبر دی تھی کہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والے اور آپ کا کامل عکس یعنی پوری شبیہ رکھنے والے
ہیں۔باقیوں میں اس قسم کا کمال نہیں۔اس کو ہم محاورہ میں فنافی الرسول کہتے ہیں۔آپ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے وجود میں فنا ہو گئے۔آپ کا اپنا کچھ نہیں تھا بلکہ مہدی علیہ السلام کا سب کچھ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو گیا تھا۔اور اپنے لئے کچھ نہیں چھوڑا تھا۔حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو صرف
سارے کا سارا مال و دولت لے آئے تھے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کر دیا تھا اور وہ
بھی وہ دولت تھی جو اُس وقت آپ کے پاس تھی۔اور خدا نے جو بعد میں دیا اس سے آپ فائدہ بھی
اٹھاتے رہے۔لیکن مہدی علیہ السلام نے تو ساری زندگی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دی اور
آپ کے دین کی خدمت میں دن رات ایک کر دیا۔اور آپ کے دل میں ایک ہی جوش اور ایک ہی تڑپ
تھی کہ کسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت بنی نوع انسان کے دل میں قائم ہو جائے اور آپ
کا جھنڈا ساری دنیا میں لہرانے لگے۔اگلی صدی کی ذمہ داریاں
میں نے یہ تمہید اس لئے باندھی ہے کہ اب احمدیت کی تاریخ میں اگلی صدی بس آنے ہی والی

آج 10 میں سے 10 باقی