افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
389
سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث حمد اللہتعالیٰ کا افتاحی خطاب
(فرموده ۱/۲۶ خاء۱۳۵۸ هش ۲۶ را کتوبر۱۹۷۹ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز بیر بوہ )
سید نا وامامنا حضرت خلیفۃ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے۲۲ ویں
سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے مورخہ ۲۶ اکتوبر ۱۹۷۹ ء کو جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا متن ذیل میں
افادہ احباب کے لئے درج کیا جاتا ہے۔لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے حضور کا یہ خطاب
مکرم مولوی عبد العزیز ویس صاحب مربی سلسلہ نے اونچی آواز میں احباب تک پہنچایا۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
انسانوں کو عادتیں بھی پڑ جاتی ہیں۔میں نے ساری عمر اس بات کا خیال رکھا کہ عادت نہ پڑے
لیکن اب معلوم ہوا کہ لاؤڈ اسپیکر پر بات کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔اس سے قبل اس مجمع سے بھی بڑے
مجمعوں میں بغیر لاؤڈ سپیکر کے میں تقریر کرتا رہا ہوں۔مگر اب بُری عادت پڑ چکی ہے اور ویس صاحب
کی آواز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِيْنَ کی حیثیت سے مبعوث ہوئے اور جہاں تک
انسانوں کا تعلق ہے۔آپ تمام بنی نوع انسان کی طرف نہ ختم ہونے والی رحمتوں کو ساتھ لئے بطور نبی کے
مبعوث ہوئے۔اس لئے جہاں تک انسانوں کا تعلق ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت نے انسان انسان
میں کوئی امتیاز اور فرق نہیں کیا۔آپ سب کے لئے ہی رحمت، مومن و کافر کا یہاں سوال پیدا نہیں ہوتا۔جو تعلیم
آپ لے کر آئے اُس کا ہر حکم ، امر ہو یا نہی۔مومن کے لئے بھی رحمت ہے اور کافر کے لئے بھی رحمت ہے۔جو احکام آپ لے کر آئے اُن میں سے اس وقت میں کچھ کہوں گا۔انسان
کو عمل صالح کا حکم ہے یعنی جو کچھ بھی وہ کرے خدا تعالیٰ کی ہدایت اور تعلیم کی روشنی میں
کرے اور اس تعلیم کی وسعت بہت بڑی ہے۔ہمارے اعمال ہماری زبان سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور زبان سے تعلق رکھنے والے اعمال صالحہ
390
سبیل الرشاد جلد دوم
بہت سے ہیں۔اُن میں سے میں ایک کو اس وقت لوں گا جس کی بنیادی حیثیت ہے اور وہ ہے ” بولنا“
تعلیم یہ دی کہ (۱) جھوٹ مت بولو۔(۲) دوسرے یہ کہ سچ بولو۔تیسرے یہ کہ صرف سچ نہیں بلکہ قول
سدید ہو۔سچ بھی ہو اور ہر قسم کی کجی سے پاک بھی ہو۔اور اس پر زائد یہ کہ قول طیب بھی ہو۔یعنی جھوٹ
نہ ہو سچ ہو ، سدید ہوا اور طیب بھی ہو۔طیب کے معنی ہیں جو موافق ہو۔یہ موافق ہونا انسان کے مخاطب کو
مد نظر رکھ کر بھی ہے یعنی جس ماحول میں باتیں کر رہے ہو اس ماحول میں سننے والوں کو زیادہ سے زیادہ
فائدہ پہنچانے والی باتیں کرو۔فرمایا :
جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص سے اُس کی
عقل کے مطابق بات کرو۔یہ طیب ہی کی تفسیر ہے۔پھر جہاں تک حقوق کا سوال ہے۔اسلام نے حقوق کی تعیین اور اُن کی حفاظت کے سلسلہ میں انسان
انسان میں کوئی تمیز نہیں کی مثلا لیاقت کے لحاظ سے انسان میں پیدائشی فرق تو ہے لیکن حکم یہ ہے کہ ہر ایک شخص کو
معاشرہ میں اُس کی لیاقت کے مطابق مقام دیا جائے اور اس میں مسلم وکافر کی کوئی تمیز نہیں۔فرمایا:
أنْ تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا اسلامی تعلیم اہلیت کے مطابق تقرریاں بھی کرتی ہے
اور ترقیات بھی دیتی ہے۔اس کی بیسیوں مثالیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ملتی ہیں۔خلفائے راشدین نے اپنے اپنے فن کے ماہرین کو مدینہ بلا کر بہت سے شعبوں کا افسر اعلیٰ مقرر کیا۔حالانکہ ان
لوگوں کا تعلق نہ صرف یہ کہ غیر مسلم عقائد کے ساتھ تھا بلکہ اسلام سے لڑنے والی جنگجو اقوام کے ساتھ بھی تھا۔اسلام ایک حسین مذہب ہے۔قولانہ فعلاً کسی جگہ بھی دُکھ کے سامان نہیں پیدا کئے اس نے بلکہ ہر
ایک کے لئے مسرت اور اطمینان کے حالات پیدا کئے۔یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان کے ہاتھ میں گند
تلوار میں تھیں ، اسلام کے حُسن نے لاکھوں انسانوں کے دل جیتے اور اس پیاری تعلیم نے انہیں رب کریم
کے محبوب رسول کے قدموں میں لا بٹھایا۔پس انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ اپنی زندگیاں اس نمونہ کے مطابق ڈھالیں اور انصار اللہ کا یہ
فرض ہے کہ اپنی نسلوں کی صحیح طور پر تربیت کریں۔اپنے گھروں میں بچوں کو ( دین حق ) سکھائیں۔قرآن
پڑھا ئیں۔ہمارے رسول کی پیاری باتیں اُن کے کانوں میں ڈالیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے
بڑے عاشق حضرت مہدی کی باتیں اُن تک پہنچائیں۔اور مہدی علیہ السلام کی کتب کا خود بھی مطالعہ
کریں اور اپنی نسلوں کو بھی کروائیں تا کہ جو ہماری ذمہ داری ہے کہ ساری دنیا میں اسلام غالب ہو۔اس
سورۃ النساء آیت ۵۹
سبیل الرشاد جلد دوم
ذمہ داری کو کماحقہ ادا کر سکیں۔اور اپنے خدا کے حضور سرخرو ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔391
اور خدا تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے۔وہ ہمیں کامیاب طریقے پر کرنے کی وہ خود تو فیق
عطا کرے۔آمین۔( غیر مطبوعہ )
سبیل الرشاد جلد دوم
جماعت کی پہلی نمایاں صفت
جماعت کی پہلی نمایاں صفت یہ ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی عاجز اور منکسر المزاج
جماعت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو عاجزانہ
را ہیں پسند ہیں۔اور جو چیز ہمارے محبوب خدا کو پسند ہے وہی ہمیں بھی پسند ہے۔اس
لئے ہم احمدی عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے والے ہیں اور ہمارے دلوں میں کبھی تکبر
اور فخر کے جذبات پیدا نہیں ہوتے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انعامات میسر آتے
ہیں اور وہ بے حد و شمار ہیں۔ہم علی وجہ البصیرت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ
میں ہمیں خدا کی طرف سے نہیں ملے بلکہ یہ محض اس کا فضل ہے کہ اس نے اپنے ان
انعامات سے ہمیں نوازا ہے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 369)
392