اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
393
سیدنا حضرت خلیفہ امسح الثالث رحم اللہ تعالی کا انتقامی خطاب
فرموده ۱/۲۸ خاء۱۳۵۸اهش ۲۸ اکتوبر ۱۹۷۹ء بمقام احاطہ دفا تر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ )
سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے موقع پر مورخه ۲۸ را خاء ۱۳۵۸اهش ( ۲۸ را کتوبر ۱۹۷۹ء)
سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جو اختتامی خطاب فرمایا۔اس کا مکمل متن ذیل میں
درج ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
سورہ انفال کی پانچویں آیت یوں ہے - اوتيك هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجتْ
عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِیم اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مذکورہ بالا صفات رکھنے والے جن
کا ذکر پہلی چار آیات میں آیا ہے۔سچے مومن ہیں۔ان کے رب کے پاس ان کے لئے بڑے بڑے
مدارج، بخشش کا سامان اور معزز رزق ہے۔اس سے ہمیں پتہ لگا کہ مومن دو قسم کے ہیں قرآنی اصطلاح
میں۔ایک وہ جنہیں اس آیت میں الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا کہا گیا ہے۔سچے مومن۔ایک وہ مومن ہیں جو
مومن تو ہیں مگر ان کے لئے قرآن کریم نے سچے مومن کا لفظ استعمال نہیں کیا لفظ نہ معناً۔اس آیت میں سچے مومنوں کے لئے تین وعدے دیئے گئے ہیں۔ایک یہ کہ اللہ کے حضوران
کے درجات ہیں۔درجات کے متعلق قرآن کریم نے دوسرے مقامات پر تفصیل سے بیان کیا ہے۔مثلاً ایک
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بچے مومن وہ ہیں جو علم حقیقی رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ رفیع الدرجات
ہیں۔اور ایک دوسری جگہ فرمایا ہر شخص، ہر قوم کے لئے اس کے اعمال کے مطابق اللہ تعالیٰ نے درجات
مقرر کئے ہوئے ہیں۔بخشش کا سامان جو یہاں کہا گیا، قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ بخشش کے تین بنیادی سامان
ہیں۔ایک تو دعا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو انسان جذب کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پاتا ہے اور
یہ تمام دوسرے سامانوں کی بنیاد ہے۔دوسرے ہجرت ہے۔یعنی ہوائے نفس کی یلغار سے بچنا اور دنیا کی
سبیل الرشاد جلد دوم
394
طرف مائل ہونے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا اور ہر گندگی کو اپنے وجود سے نکال باہر کرنا اور کوشش
کرنا کہ انسان خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پاک اور مطہر بن جائے بخشش کا تیسرا اصولی سامان جس کا قرآن
عظیم میں ذکر کیا گیا ہے ، وہ مجاہدہ ہے۔مجاہدہ اپنے نفس کے خلاف بھی ہوتا ہے اور مجاہدہ حقیقتاً ہر اس
طاقت کے خلاف ہے۔( اصطلاحی معنی میں ) جو طاقت کہ انسان کو خدا سے دور لے جانے کی کوشش کرتی
ہو۔اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ میں نے بخشش کے سامان تمہارے لئے پیدا کر دئیے ، میری ہدایت کے
مطابق ، میری رضا کے حصول کے لئے ان سامانوں کو استعمال کرو اور میرے پیار کو حاصل کرو۔تیسری چیز جس کا یہاں ذکر ہے وہ انعام مومنوں کو دیا جائے گا ، وہ رزق کریم ہے محض رزق
نہیں کہا۔خدا تعالیٰ بڑا دیا لو ہے اور سب ہی کو دیتا ہے۔مومن ہو یا کا فرکسی سے بخل نہیں کرتا۔کسی کو بھو کا
نہیں مارتا۔ہر ایک کی سیری کا اس نے انتظام کیا ہے۔کسی کو جاہل نہیں رکھنا چاہتا۔ہر ایک کے لئے علم
کے حصول کی طاقتیں اس نے مہیا کی ہیں۔کسی کو ظلمات میں بھٹکتے دیکھنا نہیں چاہتا۔ہر ایک کے لئے نور
کے سامان اس نے پیدا کر دئیے۔بندہ خود اپنے آپ کو ان چیزوں سے محروم کر لیتا ہے۔پس اس آیت میں ایک تو سچے مومنوں کا ذکر ہے۔دوسرے اشارۃ ان کا جو سچے مومن نہیں۔تیسرے بنیادی طور پر سچے مومنوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو انعامات مقرر کئے ہیں ان کا ذکر ہے اور جیسا
کہ میں نے بتایا یہاں تین بنیادی ایسے انعامات کا ذکر ہے۔یہاں یہ جو فرمایا کہ مذکورہ صفات رکھنے والے ہی سچے مومن ہیں۔وہ صفات پہلی چار آیات
میں یہ بتلائی گئی ہیں۔نمبر 1 یہ کہ سچے مومن تقویٰ کے حصول کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔تقویٰ کے معنی ہیں ایسے
اعمال صالحہ بجالانا جن کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی امان ، حفاظت اور پناہ میں آ جائے۔دوسرے یہ فرمایا کہ سچے مومن وہ ہیں جو آپس میں اصلاح کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اصلاح یافتہ معاشرہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔معاشرہ سے ہر قسم کی گندگی کو دور کرنے کی کوشش
میں لگے رہتے ہیں۔اور تیسرے یہ کہ تقویٰ کے حصول اور اصلاح کی کوشش، ان دو اغراض کے لئے سچا مومن
اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں زندگی گزارتا ہے۔اور چوتھے یہ کہ ایسا سچا مومن وہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اس کا شعار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت تو یہ ہے کہ اس نے اپنی کامل تعلیم ، قرآن عظیم میں جو احکام دیئے ہیں ان
395
سبیل الرشاد جلد دوم
پر انسان کار بند ر ہے۔اور رسول اللہ کی اطاعت یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، معلم حقیقی سے
قرآن عظیم کی جوتفسیر سیکھیں اور ہمارے سامنے بیان کریں ہم کوشش کریں کہ اس کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے والے ہوں۔رسول اللہ کی اطاعت کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قرآن کریم کی جو تفسیر کریں خدا داد، نور فراست کے نتیجہ میں ، اس کو ہم مضبوطی سے پکڑیں اور اپنی دینی
اور دنیوی ترقیات کے لئے اس پر عمل کرنا ضروری سمجھیں۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا تیسرا
مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو اسوہ ہمارے سامنے پیش کیا اس کے حسن اور عظمت
سے ہم واقف ہوں اور اپنی زندگی میں بھی اسی حسن کو پیدا کرنے کی کوشش کریں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اطاعت کے چوتھے معنی یہ ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اجتہاد کیا اس اجتہاد کو ہر دوسرے
اجتہاد پر فوقیت دیں اور ان پر اسے بالا سمجھیں اور اپنی فلاح کی بنیاد اس اجتہاد کے مطابق اعمال صالحہ بجا
لانے میں دیکھیں۔پھر ان آیات میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ بچے مومن کی پانچویں صفت یہ ہے کہ پہلی چار باتوں
کے حصول کے نتیجہ میں اس کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ جب اس کے سامنے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس
کا دل، اس کی روح اور اس کا سارا وجو دخشیت اللہ سے بھر جاتا ہے۔اور چھٹی صفت سچے مومن کی یہ بتائی کہ جب ان کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو وہ ان
کے ایمان کو بڑھاتی ہیں۔آیات کا لفظ قرآن کریم نے دو معانی میں استعمال کیا ہے۔ایک یہ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ کہ زمین و آسمان کی
پیدائش میں آیات بھری ہوئی ہیں۔ہر چیز جو دست قدرت باری سے ظاہر ہوئی وہ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم
آیت ہے۔اور سچے مومن کا یہ فرض ہے کہ وہ اس حقیقت پر ایمان بھی لائے اور اس حقیقت سے فائدہ
اٹھانے کی ہر آن کوشش بھی کرتا رہے۔دست قدرت باری سے ظاہر ہونے والی ہر شے غیر محد ودصفات
سے متصف ہے۔مثلاً خشخاش کا ایک دانہ ہی لے لو۔آج تک انسان خشخاش کے دانہ کی ساری کی ساری
خصوصیات کا علم حاصل نہیں کر سکا۔ہر نسل پہلے علم پر زیادتی کرتی چلی آئی ہے، زیادتی کرتی چلی جائے
گی۔بظاہر چھوٹی نظر آنے والی چیزیں بھی اپنی عظمت کے لحاظ سے آیات اللہ میں شمار ہوتی ہیں۔اور
انسانی ترقی کا راز اس چیز میں ہے کہ وہ انہیں آیات اللہ سمجھے اور دوسرے آیات کا لفظ اس معنی میں
سورة آل عمران آیت ۱۹۱
396
سبیل الرشاد جلد دوم
استعمال ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو معجزات اور نشانات انسان کو اپنی طرف راہبری کرنے کے
لئے دکھائے جاتے ہیں۔وہ معجزات ونشانات بھی آیت اللہ کہلاتی ہیں۔اور ہر دو قسم کی آیات کا علم رکھنے کے بعد، ان کی حقیقت سمجھ لینے کے بعد انسان اس بات پر مجبور
ہوتا ہے کہ اُس سر چشمہ کو جس سے وہ نکلیں ، اُس ہستی کو جس نے انہیں پیدا کیا شناخت کرے اور صرف اُس
ہستی پر تو کل اور بھروسہ رکھے۔اور مومن کی ، ان آیات میں، ساتویں یہی صفت بیان کی گئی ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ پر تو کل اور بھروسہ رکھتا ہے اور خدا کے سوا ہر شے کو لاشئے محض سمجھتا ہے۔نہ اپنے وجود کو کچھ سمجھتا
ہے، نہ بڑے سے بڑے انسان پر تکیہ رکھتا ہے ، نہ دنیا کی ایجادات کو اپنی کامیابی کا ذریعہ سمجھتا ہے ، نہ دنیا
کے اموال اس کے دل میں کوئی خوف یا جذب پیدا کرتے ہیں، نہ دنیا کی طاقتیں اسے اپنے رب کریم
سے دور لے جانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔تو سچے مومن کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل
رکھنے والا اور اسی سے سب کچھ پانے والا ہے۔کامل تو کل دو باتوں کا مطالبہ کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں مومن کی آٹھویں صفت یہ بیان ہوئی
يُقِيمُونَ الصَّلوة کہ وہ حقوق اللہ پورے طور پر ادا کرنے والے ہوتے ہیں۔دل میں کھوٹ نہیں ہوتی ،
شرک کی ملونی نہیں ہوتی ، غیر اللہ کی طرف کوئی رغبت نہیں ہوتی۔اور نویں صفت ان کی یہ ہے وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کہ اللہ کی مخلوق کے سب حقوق ادا کرنے
کے لئے ہر وقت وہ تیار رہتے ہیں۔جب ہم ان آیات پر غور کرتے ہیں اور جب ہم سچے مومنوں کی وہ صفات اپنے سامنے رکھتے
ہیں جو یہاں بیان ہوئی ہیں تو ہمارے سامنے ہمارا ، جماعت احمدیہ کا اور اس کی ذیلی تنظیموں کا انصار اللہ
خدام الاحمدیہ کا پروگرام آ جاتا ہے اور اسی کا اس وقت میں اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اعلان سے قبل یہ بتا
دینا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعتی زندگی کے سو سال پورے ہونے میں قریباً دس سال باقی ہیں اور میرے
اس پروگرام کا تعلق ان دس سالوں سے ہے۔نمبر 1۔علوم روحانی کا سیکھنا، اس کے لئے پروگرام یہ ہے کہ عمر کے لحاظ سے ہر بچہ قاعدہ،
یسرنا القرآن پڑھنے والا ہو۔جب میں ہر بچہ کہتا ہوں تو میری مراد ہر احمدی بچہ سے ہے خواہ وہ شہر میں
رہنے والا ہو خواہ وہ دیہات میں رہنے والا ہو خواہ وہ بڑی جماعتوں کا ایک طفل ہو خواہ وہ ایسے خاندان
سے تعلق رکھتا ہو کہ جہاں صرف ایک ہی خاندان احمدی ہے۔جتنی جلد ممکن ہو سکے ہر بچے کو قاعدہ
میسرنا القرآن پڑھا دیا جائے۔
397
سبیل الرشاد جلد دوم
ب۔یہ علوم روحانی اور علوم قرآنی کے سیکھنے کے عنوان کے نیچے ب نمبر یہ ہے کہ عمر کے لحاظ
سے ہر طفل ، ہر خادم، ہر نیا احمدی ، ہر پر ا نا غافل احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سکھنے کی طرف متوجہ ہو۔اور ب نمبر ۲ یہ ہے کہ جو قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں۔وہ قرآن کریم کے معانی ، اس کی تفسیر پڑھنے
کی طرف متوجہ ہوں۔جب ہم نے یہ کہا کہ ایک سچا مومن اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتا ہے تو وہ شخص جو یہ جانتا ہی
نہیں کہ اللہ تعالیٰ حکم کیا دیتا ہے۔وہ اس کی کامل اطاعت کیسے کر سکے گا۔دوسرے وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت کیسے کر سکے گا جنہوں نے دنیا میں یہ اعلان کیا: اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى کہ جو وحی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے مجھ پر نازل ہوئی ہے میں صرف اُسی کی اتباع کرنے والا ہوں۔تفسیر قرآن سیکھنے کے لئے ( یہ بات ضروری ہے کہ معلم حقیقی اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو خود جو تفسیر سکھائی ہمیں اس کا علم ہو۔پس سارے تو نہیں ( میں سمجھتا ہوں سارے نہیں سیکھ سکتے )
مگر کثرت سے جماعت احمد یہ میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اُن کتب حدیث کو پڑھنے اور جاننے
والے ہوں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی تفسیر پائی جاتی ہے۔اور اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے
والے ہوں کہ وہ اس پیاری تفسیر کو ہر احمدی کے کان تک پہنچائیں گے۔اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خود تفسیر کی۔قرآن کریم سے اس کی مثالیں میں دے کے بتا سکتا ہوں لیکن وہ بڑا لمبا مضمون
ہے اس واسطے میں چھوڑ رہا ہوں پھر کسی وقت بتا دوں گا یعنی دو تفسیریں ہیں ایک وہ جو اللہ تعالیٰ نے سکھائی
خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔اور دوسری وہ تفسیر ہے جو محمد رسول صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ
تعالیٰ کے عطا کردہ نور کے نتیجہ میں خود کی۔پھر اس کے بعد وہ تفاسیر ہیں جو چودہ سو سال پر پھیلی ہوئی ہیں
اور چودہ سوسال میں پیدا ہونے والے نئے مسائل کو حل کرتی ہیں۔اس وعدہ کے مطابق کہ اِنَّهُ لَقُرْآنٌ
كَرِيمُ فِي كِتَبٍ مَّكْنُونٍ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَکہ ہر زمانہ
میں ہر نسل کے لئے اُس نسل کے نئے مسائل حل کرنے کی خاطر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے
والے خدا کی نگاہ میں جو مطبر ہوں گے۔انہیں ایسی تفاسیر سکھائی جائیں گی اور یہ مطالعہ قرآن کریم کی عظمت
ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہر بگڑے ہوئے ماحول میں جب انسان اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام
ہو جائے تو انسان کی مدد کے لئے خدا اور محمد کا قرآن ہی آتا رہا۔آتا رہے گا۔صلی اللہ علیہ وسلم
پروگرام نمبر ۲۔یہ جو کہا گیا کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش آیاتِ باری سے بھری ہوئی ہے اس
1 سوره یونس آیت : ۱۶ سورۃ الواقعہ آیت ۷۸ تا ۸۱
398
سبیل الرشاد جلد دوم
میں یہ حکم پنہاں ہے کہ جن علوم کو دنیوی علوم کہا جاتا ہے جن کا تعلق افلاک سے ہے، کیمیا سے ہے ،طبیعات
سے ہے، کھانے پینے کی اشیاء سے ہے، زراعت سے ہے ، طب سے ہے۔وغیرہ وغیرہ۔اُن میں بھی خدا
کی آیات نظر آتی ہیں۔اور انہیں بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے۔اور ان کا بھی
ایک مسلمان کے لئے سیکھنا ضروری ہے۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جماعت ، میری خواہش
کا احترام کرتے ہوئے ، اپنی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اور دنیا پر احسان کرنے کی خاطر ، خدا اور
رسول کی اطاعت میں دنیوی علوم بھی روحانی نور کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کرے۔اور اس دس سال میں یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارا کوئی بچہ بھی میٹرک سے کم تعلیم کا نہ ہو۔اس کی
ذمہ داری امرائے اضلاع پر ہے۔تنظیم انصار اللہ پر ہے۔تنظیم خدام الاحمدیہ پر ہے۔جماعت پر ہے۔پوری کوشش کریں کہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک تک پڑھ جائے ، دس سال کے اندراندر۔اور پھر وہ بچے
جب دسویں پاس کریں اور یہ پتہ لگے ہمیں کہ بعض بڑے ذہین ہیں تو ان کے آگے پڑھانے کا جماعت
ذمہ لے، وہ انتظام کرے تا کہ خدا تعالیٰ نے جو اتنا بڑا ہم پر احسان کیا کہ ہم غریبوں کے گھروں میں
ذہین بچے پیدا کر دیئے اور ذہانت سے ہماری جھولیاں بھر دیں ، ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ
بننے والے ہوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں سے پیار کرتا اور وہ جوشکر نہیں کرتے اُس کا ، غصے
کی نگاہ ان پر ڈالتا ہے۔پروگرام کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت ، ( دین حق ) کے حسین اخلاق پر
قائم ہوا اور اصلاح یافتہ معاشرہ اپنے ماحول میں پیدا کرنے کی کوشش کرے۔معاشرہ کی بُرائیوں سے خود
کو محفوظ رکھنا۔اور معاشرہ کو بُرائیوں سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔اور آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے
کہ جو کوئی بھی معاشرہ کو بُرائیوں سے بچانے کی کوشش میں ہو اس کو آپ کا پورا تعاون حاصل ہو۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں اخلاق کو کامل کرنے کے لئے بھی مبعوث ہوا ہوں۔اس وقت چند
موٹی باتیں میں آپ کو بتا دوں۔(۱) کوئی احمدی جھوٹ نہیں بولتا (۲) کسی احمدی کو گالی دینے کی عادت
نہیں ہونی چاہئے خصوصاً دیہاتی جماعتیں اس طرف متوجہ ہوں (۳) ہر احمدی اپنی بات کا پکا ہو۔جو عہد
کرے وہ پورا کرے۔جو بات کہے اس کے مطابق اس کا عمل ہو۔اور (۴) یہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے جو
نجشیں پیدا ہو جاتی ہیں ، جماعت کے اندر یا باہر اس قسم کی رنجش نہ پیدا ہونے دے (۵) کوئی احمدی اپنے
احمدی بھائی سے، نہ دوسرے بھائیوں سے لڑائی جھگڑا نہیں کرے گا۔(۶) اگر احمدیوں میں باہمی کوئی
399
سبیل الرشاد جلد دوم
اختلاف پیدا ہو جائے تو جہاں تک قانونِ ملکی اجازت دیتا ہو اُس اختلاف کو جماعتی مصالحت کے ذریعہ
سے دور کیا جائے۔اور آپس کی رنجشیں ہرگز پیدا نہ ہونے دی جائیں اور نہ کوئی تلخی پیدا ہونے دی جائے۔( ۷ ) کوشش کرو کہ پیار سے رہو (۸) کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے جیتو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو
ہر دو جہان
کی نعمتیں تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی اور چیز کی تمہیں ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ
ایسا ہی ہو۔“
پھر حضور نے نمازوں کے بارہ میں اعلان فرمایا کہ کھانے سے قبل ( بیت ) مبارک میں نماز ظہر و
عصر ہوں گی۔اس کے بعد فرمایا:
امسال جو مجالس اس اجتماع میں شریک ہوئی ہیں ان کی تعدا د ۲ ۶۷ ہے۔اور گزشتہ برس کے
مقابلہ میں ۱۸۵ کی زیادتی ہے۔الحمد للہ۔مگر یہ بھی تسلی بخش نہیں۔سب جماعتوں کو یہاں آنا چاہئے۔نمائندے بھیج کر۔اور اب ہم عہد دہراتے ہیں۔“
اس کے بعد حضور نے انصار اللہ کا عہد دہرایا اور پھر اجتماعی دعا فرمائی۔جس کے ساتھ یہ
با برکت اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔( غیر مطبوعہ )
سبیل الرشاد جلد دوم
ہمارا کوئی بچہ میٹرک سے کم پڑھا ہوا نہ ہو
ہمارا کوئی بچہ بھی میٹرک سے کم تعلیم کا نہ ہو۔اس کی ذمہ داری امرائے
اضلاع پر ہے۔تنظیم انصار اللہ پر ہے۔تنظیم خدام الاحمدیہ پر ہے۔جماعت پر ہے۔پوری کوشش کریں کہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک تک پڑھ جائے ، دس سال کے اندر
اندر۔اور پھر وہ بچے جب دسویں پاس کریں اور یہ پتہ لگے ہمیں کہ بعض بڑے ذہین
ہیں تو ان کے آگے پڑھانے کا جماعت ذمہ لے ، وہ انتظام کرے تا کہ خدا تعالیٰ نے جو
اتنا بڑا ہم پر احسان کیا کہ ہم غریبوں کے گھروں میں ذہین بچے پیدا کر دیئے اور ذہانت
سے ہماری جھولیاں بھر دیں، ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ بننے والے
ہوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں سے پیار کرتا اور وہ جو شکر نہیں کرتے اُس
کا ، غصے کی نگاہ ان پر ڈالتا ہے۔(سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 398)
400