افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
401
سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحم اللہ تعالیٰ کا افتاحی خطاب
فرموده ۳۱ را خاء ۱۳۵۹ بهش ۳۱ راکتو بر ۱۹۸۰ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ)
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۳۱ راخاء۱۳۵۹ہش ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۰ء
کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ احاطہ انصار الله مرکز یہ ربوہ سے جو افتتاحی خطاب فرمایا
اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
۲۶ جون کو میں ربوہ سے سفر پر روانہ ہوا تھا اور ۲۶ / اکتوبر کو واپسی ہوئی۔جہاں تک ربوہ سے
جانے ، واپس آنے کا سوال ہے پورے چار ماہ ہوئے۔ان چار ماہ میں تین بر اعظموں میں زمانہ کی آنکھ
نے جو دیکھا وہ تو ایک لمبی داستان ہے۔آہستہ آہستہ بیان کروں گا۔یہاں آتے ہی ابھی کوفت دور نہیں
ہوئی تھی کہ نئی ذمہ داریاں آ گئیں۔آج جمعہ، پھر انصار اللہ کا اجتماع، پھر چند دن کے بعد ایک جمعہ اور
خدام الاحمدیہ کا اجتماع۔یہ کام ۳۱ /اکتوبر سے ۹ / نومبر تک رہیں گے۔پھر سلسلہ دوسری نوعیت کے کام کا
شروع ہو جائے گا۔اس کے بعد شاید کچھ آرام کا بھی موقع ملے۔اگر نہ ملے تو بھی حرج نہیں کیونکہ جب تک میں کام
میں لگا رہتا ہوں مجھے کوفت کا احساس نہیں ہوتا۔جب کام کم ہو جاتا ہے اُس وقت تکان اپنا سر اٹھاتی ہے۔یہ جو کچھ ہو گیا ان چار مہینوں میں اس کا ایک پس منظر بھی ہے۔جمعہ کے خطبہ میں میں نے تحریک جدید
کا پس منظر بیان کیا۔کیونکہ اسی پس منظر کے تسلسل میں ہم اس زمانہ میں داخل ہوئے اور اس میں سے
گزرے۔مختلف واقعات کا ایک اور سلسلہ ہے۔اس وقت میں ان کے متعلق کچھ بتاؤں گا اور پھر انصار
اللہ کی جو ذمہ داریاں ہیں ، چند ایک کا ان میں سے ذکر کروں گا۔سپین میں ۷۰ء میں بھی میں گیا۔میڈرڈ گئے ، وہاں سے قرطبہ گئے۔میڈرڈ کے قریب ایک
قصبہ ہے طلیطلہ۔کچھ عرصہ طلیطلہ، مسلمان حکومت کا دارالحکومت بھی رہا۔یہ قریباً ستر میل کے فاصلہ پر ہے۔میڈرڈ سے۔( صحیح فاصلہ اس وقت ذہن میں نہیں کم و بیش اتنا فاصلہ ہے ) قرطبہ بہت بڑا شہر ہے۔اُس
وقت بھی بہت بڑے شہروں میں سے ایک تھا۔آبادی اتنی نہیں تھی۔دارالحکومت تھا اسلامی حکومت کا۔

402
سبیل الرشاد جلد دوم
کہتے ہیں چھ سو مساجد اس شہر میں تھیں اور ایک وہ مسجد بھی جو دنیا میں سب سے بڑی مسجد ہے۔جس مسجد
کے مستقف حصے میں چالیس ہزار نمازی نماز پڑھ سکتا ہے۔اتنی بڑی مسجد ہے اور یہ مسجد آباد تھی ، دن کے
اوقات میں بھی اور رات کے اوقات میں بھی ، اور ایک رات میں کوئی تھیں چالیس من تیل اس مسجد میں
روشنی کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔نیز اس شہر کے گرد و نواح میں کئی ہزار مساجد تھیں۔پھر غرناطہ گئے۔وہاں عجائبات روحانی و مادی کا ایک شاندار مجموعہ ہے۔ایک محل ہے وہاں جو
بہت سے معجزات اپنے اندر رکھتا ہے۔عقل اور مہارت جو اللہ تعالیٰ سے اُسی کے حضور جھک کے اور اس
کے حضور دعائیں کر کے مسلمان نے حاصل کی۔اس عقل اور مہارت کے نقوش ہی نہیں بلکہ بعض حقیقتیں
بھی ان جگہوں پر جو پانچ سو سال سے کھنڈر کی شکل میں پڑی ہوئی ہیں۔آج بھی ہمیں نظر آتی ہیں۔جو
گائیڈ (Guide) ہم نے لیا وہ کہنے لگا یہاں سب سے بڑا معجزہ پانی ہے۔اس پہاڑی پر پانی نہیں تھا۔جب مسلمان بادشاہ نے اپنے سب سے بڑے انجینئر سے یہ کہا کہ میں یہاں محل بنوانا چاہتا ہوں تو ساتھ یہ
بھی کہا کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے اس کا بھی انتظام کرو۔پانی کا کوئی چھوٹا سا چشمہ بھی نہیں تھا اور پہاڑ
کی چوٹی اتنی اونچی نہیں کہ جہاں ہر وقت برف رہے اور برف کا پانی چشموں کی صورت میں میسر ہو۔اس
پہاڑی کے ایک طرف وادی کے اُس پار اور پہاڑیاں اٹھتی ہیں جو بہت بلند ہیں۔جو قریباً سارا سال
برف سے ڈھکی رہتی ہیں۔برف جب پہاڑیوں پر ہو تو پچھلتی بھی ہے اور پانی زمین جذب کرتی ہے۔پھر
وہ زمین دوز نالیوں میں ہیں میل دور، پچاس میل دور، سینکڑوں میل دور چشمے کی شکل میں باہر نکل آتا
ہے۔کبھی میدانوں میں وہ چشمے بہہ نکلتے ہیں۔پہاڑیوں پر نکلتے ہیں اور آبشاریں بن جاتی ہیں۔مختلف
نظارے پہاڑوں پر ہمیں نظر آتے ہیں۔آپ میں سے بہتوں نے بھی دیکھے ہوں گے۔میں نے بھی
دیکھے ہیں۔بڑی اونچائیوں سے آبشار میں گرتی ہیں۔میدانوں میں بھی چشمے نکلتے ہیں۔انجینئر ز نے ان
برفانی پہاڑیوں کا پانی جو زمین دوز اور بڑے راجباہ کی شکل میں تھا اس کو تلاش کیا اور زمین کے اندر ہی
اندر اُس پانی کو پہاڑی کی چوٹی پہ جہاں محل بنانا تھا لے جا کے اسے باہر نکال لیا۔اس طرح وہاں خدا
تعالیٰ کے قانون کے عین مطابق ایک نہر جاری ہو گئی۔خدا تعالیٰ کے قانون کے عین مطابق اور خدا تعالیٰ نے انسان کو جو طاقت عطا کی ہے اس کی
عجیب شان نظر آئی۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ظاہر ہوئے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں کے
متعلق جو یہ کہا گیا کہ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِى السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ عین اس کے
سورة الجاثیہ آیت ۱۴

403
سبیل الرشاد جلد دوم
مطابق زمین کے اندر خدا تعالیٰ نے انسان کی خدمت کے لئے جو پانی کو پیدا کیا تھا۔انسانی عقل خدا تعالیٰ
کے حضور عاجزانہ دعا اور اپنی خدا داد قوت اور استعداد کے نتیجہ میں وہ زمین دوز پانی کو پہاڑ کی چوٹی پر
لے آئی۔آج کی مہذب ترقی یافتہ چاند پر اترنے والی نسل انسانی ڈر کے مارے اس کو چھیڑتی نہیں یہ
دیکھنے کے لئے کہ کیا اصول انہوں نے استعمال کیا۔ڈراس بات کا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم اسے کھول دیں اور
پھر اس کو بنا نہ سکیں۔مسلمان کی یہ عظمت، مسلمان کی عاجزی اور اس کی دعا اور اس کی تدبیر کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ نے قائم کی۔اس محل کی تعریف یہ ہے کہ بادشاہ وقت نے بڑے شوق سے بڑی دولت خرچ کر
کے اسے تیار کر وایا۔کہتے ہیں تین ہزار سنگ تراش کئی سال کام کرتے رہے اس کو بنانے پر۔اور فصیل
اس کی ایک وسیع خطہ ارض کو گھیرے ہوئے ہے۔در و دیوار اور گنبدوں ، محرابوں کو بہت خوبصورت سجایا
گیا۔جب بادشاہ وقت اپنے درباریوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہو کر اس محل کی طرف روانہ ہوئے تو
شیطان نے دل میں وسوسہ پیدا کیا اور انانیت نے جوش مارا۔میں اتنا بڑا بادشاہ کئی ہزار ساری دنیا
سے آئے ہوئے ماہرین فن یہاں جمع ہوئے ”میری خاطر“ ”میری خاطر انہوں نے اتنے سال کام
کیا اور اتنی عظیم چیز تیار ہو گئی۔ساتویں عجوبہ سے بھی بڑھ کر ایک عجوبہ۔ایک چشمہ اندر ہی اندر پہاڑ کی
چوٹی پر پہنچا دیا۔بغیر پھول اور پھل اور گھاس کے تو وہ لوگ رہ ہی نہیں سکتے تھے۔اُن کو قدرت کے مناظر
بڑے پسندیدہ تھے۔”میں“۔میں نے جوش مارا تو خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اسے جھنجھوڑا۔یہ
میں “۔”میں کیا لگائی ہے۔جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بتایا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو بھی نعمت
تمہارے پاس ہے۔تمہارے شامل حال ہے وہ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔تمہارے زور بازو سے یا
تدبیر سے یا دولت سے نہیں ملی تمہیں۔جب فرشتوں نے اسے جھنجھوڑا تو وہ سخت پریشان ہوا اور ابھی جب
وہ دروازے سے باہر ہی تھا۔اس نے گھوڑے سے چھلانگ ماری اور زمین پر سجدہ کر دیا اور کہنے لگا واپس
چلو۔میرے رہنے کے لئے نہیں یہ محل۔اور انجینئرز سے کہا کہ سارے نقوش مٹاؤ اور ان در و دیوار اور
چھتوں پر صفات باری لکھو خو بصورتی کے لئے۔اور لا غَالِبَ إِلَّا اللہ کو اس محل کے حسن کا مرکزی نقطہ
بناؤ۔چاروں طرف دیوار پر یوں چل رہی ہے پٹی۔لَا غَالِبَ إِلَّا الله - لَا غَالِبَ إِلَّا الله -
لَا غَالِبَ إِلَّا اللہ پھر اس میں بیضوی شکل میں اور گول شکلوں میں بھی۔اس کے علاوہ الْقُدْرَةُ لِلہ۔الْحُكْمُ لِلّه الْعِزَّةُ لِلہ۔یہ ساری خوبصورتی اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے لئے تھی۔دیوار میں بھی اپنی خاموشی سے خدا کی حمد کے ترانے گا رہی ہیں۔پھر کئی سال مزید لگے اور سنگ تراشوں نے
سنگ میں سے یہ حروف ابھارے ہیں۔دو۔دو۔تین۔تین سوت تراشا ہے سنگ کو۔بعض حصوں پر تو زمانے
66۔66

404
سبیل الرشاد جلد دوم
نے اثر کیا ہے۔لیکن بعض حصے ایسے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ کل لا غَالِبَ إِلَّا الله“ یہاں کندہ کیا گیا ہے
اس پتھر پر۔اس محل میں ایک گنبد ایسا ہے جس میں غار ثور میں مکڑی نے جالا بنا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی جان کی حفاظت کے لئے۔خدا تعالیٰ نے عظیم نشان دکھایا تھا کہ دشمن سر پر آ گیا ہے۔تو مکڑی کے
ذریعے سے وہ جال بن دیا۔کبوتر آیا ، اس نے گھونسلا بنا دیا۔اس حقیقت کو ایک گنبد میں ظاہر کیا ہے
نہایت ہی خوبصورت طریق پر۔مکڑی کا جالا نہیں لیکن پتھر کو کچھ اس طرح تراشا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ یہاں مکڑی نے جالائین دیا اور اس کے ساتھ کبوتر کے گھونسلے بنا دیے۔یہ پیارا اسلام کے ساتھ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کے
ساتھ۔یہ شان وہاں نظر آئی۔دل بے چین ہو گیا۔۷۰ ء کی بات میں کر رہا ہوں۔خدا تعالیٰ دعا کی تو فیق
دیتا ہے۔اتنی سخت بے چینی اور کرب پیدا ہوا کہ میں ساری رات خدا کے حضور دعا کرتا رہا کہ خدایا ! یا وہ
شان تھی اور یا اس ملک میں ایک مسلمان بھی باقی نہیں رہا، اپنی غفلتوں ، کوتاہیوں اور گناہوں کے نتیجہ
میں۔اور میں نے کہا۔اے خدا ! رحم کر اس قوم پر۔اسلام کی روشنی اور اسلام کا حسن پھر انہیں دکھا اور اسلام
کے جھنڈے تلے انہیں جمع کرنے کے سامان پیدا کر۔صبح کی اذان کے وقت مجھے خدا تعالیٰ نے بڑے پیار
سے یہ کہا۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ جو لوگ خدا پر توکل کرتے ہیں ان کے لئے اللہ
کافی ہے وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِم۔خدا تعالی بڑی طاقت والا
ہے اور جو چاہتا ہے وہ کر دیتا ہے۔کوئی اس کو روک تو نہیں سکتا نا۔قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا لیکن
ہر چیز کے لئے اس نے ایک وقت مقرر کیا ہے۔ہوگا تو سہی یہ یعنی تیری دعا تو قبول کی جاتی ہے لیکن ہو گا
اپنے وقت پر۔مجھے تسلی ہوگئی۔۷۰ء میں تعصب کا یہ حال تھا کہ طلیطلہ جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے وہاں ایک چھوٹی سی مسجد
ہے۔یہ جو ہمارا انصار اللہ کا ہال ہے اس سے بھی چھوٹی ٹوٹی پھوٹی ایک مسجد ، گرد و غبار سے اٹی ہوئی،
دروازے کھلے، کوئی دیکھ بھال بھی اس کی نہیں ہو رہی تھی۔اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا ٹوٹا پھوٹا مکان
تھا۔میں نے کرم الہی صاحب ظفر کو کہا کہ ایک درخواست دیتے ہیں حکومت کو کہ بیس سال کے لئے ہمیں
یہاں نماز پڑھنے کی اجازت دے دیں۔وہ مجھے کہنے لگے کہ آپ مانگتے کیوں نہیں کہ ہمیں دے دیں یہ
مسجد۔میں نے کہا نہیں۔میں نے کہا اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے گا اپنی مسجد بنانے کی۔اس واسطے مانگنا
نہیں۔وہ کہنے لگا۔پھر سو سال کے لئے نماز پڑھنے کی اجازت مانگیں۔میں نے کہا کیا با تیں کرتے ہو۔سوسال
ہیں سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ انقلاب بپا کرے گا۔چنانچہ ہم نے جب درخواست دی، جنرل فرینکو اس وقت

405
سبیل الرشاد جلد دوم
زندہ تھے بڑے اچھے انسان۔انہوں نے کہا ان کے وزراء نے کہا، پوری کیبنٹ (Cabinet) نے کہا کہ
ہم اجازت دے دیں گے نماز پڑھنے کی یہاں لیکن دفتری کارروائی کرنی ہوتی ہے۔چند ہفتوں تک آپ
کو اجازت مل جائے گی۔میں نے بات کو اور پکا کرنے کے لئے مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو سپین
بھیجا اور کہا آپ لاء منسٹر سے ملیں اور ان سے بات کریں۔اس نے کہا آپ خواہ مخواہ گھبراتے ہیں۔ہو
جائے گا سارا کام۔بالکل فکر نہ کریں۔لیکن جب شروع میں مسلمانوں کو مغلوب کرنے کے بعد وہاں
عیسائیوں کی حکومت بنی تو اس دستور میں یہ تھا کہ مسلمانوں کی جو جائیداد ہے اس کے متعلق کوئی فیصلہ بھی
لاٹ پادری کارڈینل (Cardinal) کے منشاء کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ساری حکومت تیار دینے کو اور
پادری صاحب نے کہا نہیں دینی۔وقت نہیں آیا تھا نا ابھی۔تو نہیں ملی ہمیں۔خیر ہم نے کہا ٹھیک ہے۔اور
دس سال نہیں گزرے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی قرب قرطبہ میں مسجد بنانے کی۔ہاں ایک اور
چیز بتا دوں۔اُس وقت میری نگاہ نے دو جگہ کا انتخاب کیا۔جہاں ہماری مسجد بن سکتی ہے عوام کی طبیعت
کے لحاظ سے، ایک طلیطلہ، وہاں تھوڑی دیر کے لئے گئے اور طلیطلہ کے عوام نے ہم سے بڑے پیار کا اظہار
کیا اور ایک قرطبہ جس کے مکین ہنس مکھ ، کوئی غصہ نہیں ، کوئی پرانی عداوت نہیں ، کوئی تعصب نہیں ، بڑے
پیار سے ملتے تھے ایسا پیار کہ قرطبہ کی مسجد دیکھ کر نکلے تو سڑک پار کتابوں کی دکان تھی ہم وہاں چلے گئے۔میرا خیال تھا کوئی انگریزی کتاب ملے تو تازہ کریں اپنا علم ، کوئی ہیں پچیس منٹ کے بعد جب باہر نکلے تو
جس دروازے سے مسجد کے ہم نکلے تھے وہاں دومیاں بیوی اور دواڑھائی سال کا بچہ جو انہوں نے اٹھایا
ہوا تھا کھڑے ہوئے تھے۔بچے نے ہاتھ ہلانے شروع کر دیئے۔مجھے بڑا پیار آیا۔ہماری موٹر کا منہ
دوسری طرف تھا۔میں نے ڈرائیور کو کہا کہ موڑ کے اس طرف لے آؤ۔جہاں وہ بچہ کھڑا ہوا ہے۔جب
وہاں گئے تو اس کا باپ کہنے لگا۔آپ اس دوکان کے اندر جب داخل ہوئے ہیں اس وقت اس بچے نے
ضد کی کہ جب تک یہ باہر نہیں نکلتے میں یہاں سے نہیں ہلوں گا اور ہمیں چھپیں منٹ اس نے ماں باپ کو ملنے
نہیں دیا صرف اس لئے کہ جب ہم باہر نکلیں تو ہمیں دیکھ کر وہ ہاتھ ہلائے۔دواڑھائی سال کا بچہ کچھ اس
کو پتہ نہیں لیکن اس کے خدا کو تو پتہ تھا۔پیار کیا اُس کو ، بہت پیارا لگا اور وہ بھی پیار کرتا تھا۔شیشہ چڑھا ہوا
تھا تو منصورہ بیگم اس کو دیکھ رہی تھیں تو شیشے کو باہر سے اس بچے نے پیار کیا۔اس قسم کے تھے وہ لوگ۔سارا جائزہ لے کے میں نے کہا مسجد یہاں بنے گی۔انشاء اللہ۔اور اب دس سال گزرے اللہ تعالیٰ نے ہمیں
توفیق دی۔قریباً ڈیڑھ۔دو گھماؤں زمین ہم نے وہاں خرید لی اور خریدنے سے پہلے میں نے انہیں کہا کہ
لوکل آبادی سے اور مرکز سے یہ تحریر لو کہ ہمیں مسجد بنانے کی اجازت دیں گے۔تو مقامی انتظامیہ نے بھی
اور مرکزی حکومت نے بھی تحریری اجازت دی کہ یہاں تم مسجد بنا سکتے ہو۔پھر ہم نے وہ زمین خرید لی۔یہ

406
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے اللَّهُ غَالِبٌ عَلَی آمیرہ۔اور وقت مقد رتھا۔ہمارے مبلغ صاحب تو کہ رہے تھے سوسال تک دوسروں کی
مساجد میں نماز پڑھیں گے۔میں نے کہا تھا نہیں۔انقلاب عظیم بڑی جلدی بپا ہونے والے ہیں۔دس سال کے
بعد ہمیں اجازت مل گئی اور مسجد کے متعلق باقی باتیں انصار اللہ کے یا خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بتاؤں گا۔یہ تو
بیک گراؤنڈ (Back Ground) آج میں بتا رہا ہوں نا۔ایک اور واقعہ اس عرصہ میں ہوا۔اللہ تعالیٰ اپنے جاں نثاروں کا امتحان بھی لیتا ہے۔۷۴ ء کا
واقعہ جو سب جانتے ہیں۔حکومت وقت نے یہ سمجھا تھا کہ جماعت احمدیہ کو قتل کر کے سڑک کے پرے
پھینک دیا اس کا لاشہ۔مگر اس وقت بہت سی باتیں اللہ تعالیٰ نے بتا ئیں۔ان میں سے ایک یہ تھی وَسِعُ
مَكَانَكَ کہ مہمان تو پہلے سے بہت زیادہ آتے رہیں گے۔ان کا انتظام کرو۔إِنَّا كَفَيْــكَ
المُستهزئين يه جو استہزاء کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس کے لئے میں کافی ہوں تمہارے لئے۔( نعرے ) جہاں تک استہزاء کا منصوبہ تھا۔وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ کا
نظارہ دنیا نے دیکھ لیا اور جہاں تک آنے والوں کا نظارہ تھا آج دیکھ لو وَسِعُ مَكَانَكَ۔چھ سال کے
اندر جماعت تعداد کے لحاظ سے بھی پاکستان میں نیز بیرونی ممالک میں کہیں سے کہیں پہنچ گئی ( نعرے ) یہ
بھی ایک پس منظر ہے۔واقعات بعد میں بتاؤں گا۔ایک اور پس منظر۔یورپ میں فن لینڈ کے علاوہ سیکنڈے نیویا کے تین ملک ہیں۔ڈنمارک،
سویڈن اور ناروے۔ناروے میں سب سے بڑی جماعت ہے وہاں کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں نماز پڑھی
جا سکے، بچوں کی تربیت و تعلیم کا انتظام ہو سکے۔بڑی مشکل تھی۔طبیعت میں پریشانی تھی۔۷۸ء میں
میرے وہاں جانے سے پہلے ناروے کے پرانے شہر کے ساتھ جو ایک سیٹلائٹ ٹاؤن بن رہا تھا۔نئی
میونسپلٹی وہاں بنا دیتے ہیں۔زمین دینے کا میئر (Mayor) نے وعدہ بھی کیا اور مکر گیا۔جب میں وہاں
پہنچا تو معلوم ہوا ایک مکان مل رہا تھا کوئی پندرہ یا بیس لاکھ روپے کا تو میں نے جماعت کو کہا کہ سروے کروا
کے لے لو اور یہ خیال ہی نہیں کیا کہ پاکستان سے تو ہم پیسہ نہیں بھیج سکتے۔یورپ میں یا بیرون پاکستان کسی
اور جگہ اتنا روپیہ بھی پڑا ہے یا نہیں۔اس کے بعد لندن آئے۔میں نے جائزہ لیا تو میں نے فون کیا ان کو کہ
اس عمارت کی خرید کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں۔اس واسطے چھوڑ واس کو۔یہ ۷۸ ء کی بات ہے اور اس
سال جس مسجد ، مشن ہاؤس کا میں نے افتتاح کیا ناروے میں یہ پہلے مکان سے ڈیڑھ گنا بڑا مکان ہے۔نہایت اچھی Locality ، شرفا کا محلہ جہاں کوئی نعرہ بازی بھی نہیں ہوتی۔دنیا کے ہر ملک میں نعرہ باز بھی
ال عمران آیت ۵۵

407
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں۔اچھے لوگ بھی ہیں۔بُرے لوگ بھی ہیں۔نہایت شریف لوگوں کا وہ علاقہ ہے اور تین منزلہ وہ مکان
ہے اور بڑا اچھا بنا ہوا۔البتہ مرمت طلب تھا۔پرانا مکان تھا۔قریبا تمیں پینتیس لاکھ کی اس کے لئے
ضرورت پڑی تھی۔پچھلے سال خریدا گیا تھا اور اس سال میں نے اس کا افتتاح کیا ہے۔اور انگلستان،
ناروے، سویڈن، ڈنمارک ، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ ان ملکوں میں اتنا پیسہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی
قیمت ادا کر دیں گے۔اور وہاں کے میئر (Mayor) مجھے کہنے لگے۔آپ نے بڑا خرچ کر دیا۔میں نے
کہا خرچ تو بڑا نہیں کیونکہ ہماری ضرورت کے مطابق ہے۔کئی سو احمدی تھا۔ان کے بچوں کی تربیت نہیں
ہو رہی تھی۔نمازیں اکٹھے پڑھنے کا انتظام نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ کے انعامات جو بارش کی طرح برستے ہیں
ان تک وہ انعامات پہنچتے نہیں تھے۔ان باتوں سے تقویت ایمان ہوتی ہے۔کوئی جگہ ہی نہیں تھی آپس
میں مل بیٹھنے کی۔یہاں بھی آپ مساجد بنایا کریں کیونکہ جو گھروں میں پڑھتے ہیں نماز باجماعت بعض
جب چھوٹی سی رنجش ہو جائے آپس میں تو ایک دوسرے کے گھر نماز پڑھنے کے لئے بھی نہیں آتے۔بڑی
بُری بات ہے۔لیکن میں کہتا ہوں چھوٹی چھوٹی باتوں میں رنجش تو ہو ہی جاتی ہے انسان کی۔پھر بعد میں
تو بہ کر لیتا ہے۔کیوں نہیں تم خدا کا گھر بناتے جس پر کسی انسان کا کوئی حق نہیں اللہ کا حق ہے اور اللہ تعالیٰ
نے کہا ہے ہرموحد جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہتا ہے اس کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں
چاہے وہ موحد ، موحدین کے فرقے جو ہیں عیسائیت میں اس سے تعلق رکھتا ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا
ہو۔انسان کا حق ہی نہیں کہ وہ دروازے بند کرے خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کے لئے۔مساجد میں ایک اور پس منظر تو وہ نہیں لیکن چھوٹا سا ٹکڑا ہے ایک واقعہ کا۔نائیجیریا میں ایک جگہ
ہے الا رو (Ilaro) اور اس کا فاصلہ ہے لیگوس دارالخلافہ سے قریباً اتنی میل اور اس کی آبادی ہے کم و بیش
تمیں پینتیس ہزار اور جماعت احمد یہ ہزاروں کی تعداد میں ہے وہاں۔بڑی فعال جماعت۔نڈر جماعت
اور انہوں نے اپنے خرچ سے ایک وین (Van) لی ہے۔اس کے اوپر لکھا ہوا ہے' جماعت احمدیہ کی تبلیغی
کار اور چار پانچ انہوں نے لئے ہوئے ہیں سکوٹر اور وہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔تفصیل میں بعد میں بتاؤں
گا۔انہوں نے چار مسجد میں پہلے بنائی ہوئی تھیں مرکز سے ایک دھیلا مانگے بغیر اور اب ایک جامع مسجد
بنائی پانچویں اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اور جماعت کو کہا کہ حضرت صاحب آ رہے ہیں۔حضرت صاحب ہم چاہتے ہیں ، افتتاح کریں۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔ہم وہاں گئے تو کئی ہزار ہوں
گے۔احمدی مردوزن اور بچے اور بے شمار دوسرے لوگ آئے ہوئے۔اور بڑا ان کا اثر اور رسوخ ہے۔جماعت کا بھی یعنی اُس اِلا رو (llaro) کے احمدیوں کا بھی اور ویسے جماعت احمدیہ کا بڑا اثر بڑھ گیا ہے۔

408
سبیل الرشاد جلد دوم
اور وہاں ہم نے جمعہ پڑھا اور بڑی خوشی ہوئی ان سے مل کے۔بات جو میں اس وقت مختصراً بتا نا چاہتا
ہوں کہ افریقہ میں سینکڑوں مساجد احمد یہ جماعت بنا چکی ہے اور ایک دھیلا بھی انہوں نے مرکز سے نہیں لیا
مسجد کے لئے اور ان کے دماغ میں یہ بات ہے کہ خدا کے گھر کے لئے مانگنا نہیں ، بناؤ۔بعض دفعہ چھ چھ
مہینے بناتے رہتے ہیں یعنی اگر زیادہ امیر نہیں اور مسجد بنانا چاہتے ہیں تو ہر مہینے پیسہ کچھ دے کے بنیادیں بنا
دیں گے۔پھر کھڑ کیوں تک وہ اٹھا دیں گے دیوار میں پھر اور لے جائیں گے۔پھر چھ مہینے آٹھ مہینے کے
بعد وہ مسجد تیار ہو جائے گی۔پھر اندر کا وہ کام کرتے رہیں گے۔نہ ادھر دیکھیں گے نہ اُدھر دیکھیں گے
صرف آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔ان کی نقل کریں۔بنا ئیں یہاں مساجد اور مرکز سے ایک دھیلا نہ
مانگیں۔اس بات میں آپ کا ان کا مقابلہ کروا دیا آج میں نے۔وہ آیا کرتے ہیں جلسے پر۔وہ آپ سے
پوچھیں گے ان کو میں کہہ دوں گا کہ جب آپ سے ملیں تو پتہ کریں کہ آپ نے کتنی مساجد بنائیں۔وہ آپ کو
بتا ئیں گے کہ انہوں نے کتنی مساجد بنا ئیں۔یہ جو حالات دیکھے اصولی طور پر اس سے ہمیں یہ تاثر ملا کہ جماعت کو ایثار پیشہ، ذہین مبلغین کی
بہت زیادہ ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ذہن دیا ہے اور ایثار بھی دیا ہے۔اخلاص بھی دیا ہے
لیکن ایثار اور اخلاص کے بعض پہلو پوری طرح ابھی چمکے نہیں۔پالش نہیں ہوئی انہیں۔پالش کریں ان
کو۔بچے دیں جامعہ کے لئے لیکن ذہین بچے۔ایک وقت میں جس شخص کا بچہ بالکل جاہل ، خر دماغ ہوتا تھا
اور میٹرک میں دو نمبر لے کے وہ پاس ہو جاتا تھا وہ خدا تعالیٰ پر احسان جتانے کے لئے آ کے جامعہ میں
داخل کر دیتا تھا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی چھوڑ کے چلے گئے۔بڑی بدمزگیاں ہو گئیں۔اب میں نے یہ
قانون بنایا ہے کہ اصل تو مجھے چاہئیں فرسٹ ڈویژن کے بچے لیکن سیکنڈ ڈویژن والوں کو ایک حد تک
برداشت کر لیں گے، تھرڈ ڈویژن والوں کو نہیں لیں گے۔اب اس سال بھی میں آیا ہوں تو میرے
سامنے ایک فہرست میں تین بچے تھر ڈ ڈویژن والے پیش کر دیئے گئے کہ بچے تھوڑے ہیں اس لئے تھرڈ
ڈویژن والوں کو بھی داخل کرنے کی اجازت دے دیں۔میں نے اوپر تو نہیں لکھا اس کاغذ کے لیکن
میرے ذہن میں یہ آیا کہ اگر ایک بھی نہ آتا اور یہ تین آتے تو میں کلاس جاری نہ کرتا۔ان تین بچوں کو
میں نے نہیں لینا۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے فائدے کے لئے یہ حکم دیا کہ جس رکابی میں بال
آیا ہو باریک تریر جو انگلی اگر پھیریں تو انگلی محسوس بھی نہیں کرے گی۔اس میں کھانا نہ کھاؤ۔کیونکہ وہاں
بیکٹریا پرورش پاتا ہے اور انسان کو انفیکشن (Infection) کی بیماری ہو جائے گی۔خدا کے جس رسول
نے آپ کا اتنا خیال رکھا آپ اپنا ٹوٹا ہوا بیٹا اس کے حضور پیش کرنے کی کس طرح جرات کرتے ہیں۔تو اول تو

409
سبیل الرشاد جلد دوم
مجھے فرسٹ ڈویژن کے چاہئیں۔مولوی احمد خاں صاحب مرحوم کا بڑا پیارا بچہ ہے نسیم مہدی۔اس نے
فرسٹ ڈویژن بھی بڑی اونچی پاس کر لی۔اس نے کہیں اپنے باپ
کو کہا کہ میں کالج میں چلا جا تا ہوں اور
بی۔اے کرنے کے بعد آ جاؤں گا۔اس نے زندگی وقف کی ہوئی تھی دل سے۔وہ اس کو لے کے میرے
پاس آگئے۔مجھے کہنے لگے کہ کیا خیال ہے آپ کا۔وہ بڑا سخت مخلص انسان تھا اور بڑی اطاعت کرنے
والا وہ کہنے لگے میں اس کو پہلے بی اے کروا کے نہ لے آؤں جامعہ کی طرف۔میں نے کہا نہیں ابھی جاؤ
اور جامعہ میں داخل کراؤ۔انہوں نے جا کے جامعہ میں داخل کروا دیا۔جامعہ میں پڑھ کے اب وہ
زیورک میں ہیں۔خدا کے فضل سے ( آپ دعا بھی کریں اس نوجوان کے لئے ) اتنا اچھا کام کر رہا ہے
کہ بہتوں کے لئے قابل رشک ہے اور جذبہ ہے تبلیغ کا۔ابھی ایک سکیم پر عمل کرنے کو کہا گیا تھا ( کثرت
سے فولڈ رز Folders شائع کرنے کی) سب سے آگے وہ نکل گیا یعنی جو نیکی کی بات ، جو مفید بات، جو تبلیغ
کی بات میں بتا تا ہوں کوئی آہستہ سے اس کو لیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں، کوئی جلدی سے لیتا ہے۔وہ تو
چھلانگ مار کے لیتا اور کہیں کا کہیں نکل گیا۔اس ٹائپ کا ہے۔ویسے ہی چاہئیں۔دنیا میں ایک انقلاب بپا ہو رہا ہے۔یہ انقلاب جو دنیا میں بپا ہو رہا ہے وہ اسلام کے حق میں ہو
رہا ہے۔یہ انقلاب آپ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام اس کے سامنے پیش کیا جائے۔اسلام جس کے
معنی سلامتی ہیں جس کے معنی حقوق انسانی کی ادائیگی کے ہیں خواہ وہ انسان دہریہ اور خدا کو گالیاں دینے
والا ہی کیوں نہ ہو۔قرآن کریم نے ہر چیز کو کھول کے بیان کر دیا۔اسلامی تعلیم کا مطالبہ کرتا ہے یہ
انقلاب۔میں جب پیش کرتا ہوں بعض دفعہ کہہ دیتا ہوں۔جو تعلیم پیش کر رہا ہوں تم میں جرات نہیں ہوگی
کہ کہو کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں یا ہم یہ تسلیم نہیں کرتے۔کسی کو آج تک جرات نہیں ہوئی کہنے کی کہ نہیں
یہ خراب ہے ہم نہیں مانتے۔اور قسم کے اعتراض کر جاتے ہیں۔یہ کہہ دیتے ہیں کہ کہاں کون سے مسلمان
ان پر عمل کر رہے ہیں۔میں کہتا ہوں میں تمہارے پاس قرآن پیش کر رہا ہوں۔میں تمہارے سامنے
نمونہ سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی کو پیش نہیں کرتا۔یہ قرآن ہے اس کی تعلیم دیکھو۔وہ نمونہ ہے
کامل نمونہ اس کے نقوش پر چلو۔جو اس کے نقشِ قدم پر ٹھیک طرح چلا وہ ایک حد تک تمہارے لئے اسوہ بن گیا۔جو نہیں چلا وہ تمہارے لئے اسوہ نہیں ہے۔اس کی طرف کیوں دیکھتے ہو۔پس منظر کی ایک آدھ بات دوسری بھی میں نے تھوڑی سی بتا دی ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ یہ تو
لمبا سلسلہ ہے۔میں نے ایک بار آپ سے پھر باتیں کرنی ہیں۔اس موقع پر میں اس کا کافی حصہ انصار اللہ کو
اُس موقع پر کچھ بتاؤں گا۔پھر خدام الاحمدیہ میں دو یا تین تقاریر ہیں۔یہ ابھی نہیں میں کہہ سکتا۔اس میں میں

سبیل الرشاد جلد دوم
410
بتاؤں گا۔انصار تو خدام الاحمدیہ میں نہیں آتے لیکن ہر ضلع اپنے پانچ دس نمائندے بھیجے جو ان کو جا کے
بتائیں کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں میں نے کیا کہا۔وہ ضرور یہاں رکیں یا بھیجیں بہر حال وہ موجودرہنے
چاہئیں کیونکہ بہت سی اہم باتیں کرنے کا ارادہ ہے میرا اور اللہ تو فیق دیتا ہے۔دعا کریں آپ کہ اللہ آپ کو
اور مجھے توفیق دے اور آپ کو باتیں سننے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۸۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی