اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
411
سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا اختتامی خطاب
(فرموده ۲ رنبوت ۱۳۵۹ بهش ۲ نومبر ۱۹۸۰ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصار اللہ مرکز ی ربوہ)
مل انصار اللہ مرکز یہ کے تیسویں سالانہ اجماع کے موقع پر۲ نومبر ۱۹۸ء کوحضرت خلیفۃ المسح الثالث
رحمہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب فرمایا اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
بعض بہت ہی اہم باتیں میں خدام ، انصار اور لجنہ یعنی جماعت سے کرنا چاہتا ہوں۔اس لئے
ایسی باتوں کا ذکر میں نے خدام الاحمدیہ کے اجتماع تک ملتوی کیا ہے اور میں نے آپ سے کہا تھا کہ ہر ضلع
کے انصار کے نمائندے خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہونے چاہئیں ، لیکن لجنہ میں میں علیحدہ تقریر
میں وہ باتیں مختصراً بیان کر دوں گا۔لجنہ کا اجتماع خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے ساتھ ہوتا ہے۔اُن سے
علیحدہ باتیں ہو جائیں گی۔بہت سی تو ایسی باتیں ہیں جن کا میری ذات سے تعلق بظاہر نظر آتا ہے وہ تو مجھے
حجاب ہو گا شاید میں نہ بیان کروں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میری ذات سے کسی چیز کا بھی تعلق نہیں اس لئے
کہ میں ایک نہایت ہی عاجز انسان ہوں اور جو کچھ بھی اس وقت دنیا میں ہو رہا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی سچی
تو حید کے قیام کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو دلوں میں گاڑنے کے لئے ہو رہا ہے۔پہلے میں
افریقہ کے ان دو ملکوں کو لیتا ہوں جن میں میں گیا اس سفر میں۔بہت پھرا ، ہیں تمہیں ہزار میل کا غالبا سفر کیا
ہے میں نے ان دنوں میں۔پھر بھی ہر جگہ نہیں جاسکا۔مغربی افریقہ کے بہت سے ملکوں میں دل کرتا تھا کہ
جاؤں جہاں نصرت جہاں ، جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے جاری کی گئی تھی ، کام کر رہی ہے۔صرف نائیجیریا اور
غانا میں جاسکا۔نائیجیریا میں جو انقلاب عظیم ذہنی طور پر بپا ہو رہا ہے اُس کا ایک ظاہر ہے اور ایک باطن
ہے۔ایک مثال میں لیتا ہوں ظاہر کی۔جس وقت ہم وہاں پہنچے یعنی ہوائی جہاز سے اتر کے آئے تو اس
قدر وہاں اللہ کے فضل سے اور اللہ ہی کے نام کو بلند کرنے کے لئے ہجوم جمع تھا کہ میرے اندازے سے
بھی کہیں زیادہ تھا۔کیونکہ دس سال پہلے میں اسی ہوائی اڈے پر اُترا تھا اور اس وقت وہاں چند سو سے
412
سبیل الرشاد جلد دوم
زیادہ احمدی نہیں تھے اور اس بار با وجود رات ہو جانے کے ہزار ہا احمدی نمائندے ( ہر جگہ کے نمائندے
حاضر بھی نہیں تھے کیونکہ بہت بڑا ملک ہے وہ ) وہاں پر موجود تھے اور بڑا جوش اور جذبہ تھا اُن میں۔اور
دیکھنے والی آنکھ نے اور رپورٹ کرنے والی قلم نے یہ بیان کیا یعنی وہ آنکھ اور وہ قلم جس کا احمدیت سے
تعلق نہیں ادھر اُدھر رپورٹیں جاتی رہتی ہیں نا کہ اس وقت وہ زبر دست استقبال ہوا کہ آج تک نائیجیریا
میں کسی سر براہ مملکت کا بھی ویسا استقبال نہیں ہوا۔( نعرے ) یہ جو کچھ بھی ہوا وہ مرزا ناصر احمد کے لئے
نہیں ہوا بلکہ اللہ اور اُس کے رسول کے ایک ادنیٰ خادم کے لئے ہوا۔وہاں ایک اور واقعہ بھی ہوا۔ہم
ابادان گئے۔ابادان مسلمانوں کا شہر ہے، بہت بڑا ۲۰،۱۵ لاکھ کی آبادی ہے۔غالباً ، بہت پرانا مسلم
آبادی کا شہر ہے ، وہاں بڑی جماعت ہے ، ایک نئی بہت بڑی مسجد انہوں نے بنائی ہے۔وہاں ہم صبح گئے ،
شام کو واپس آئے ، بہت دوست وہاں جمع تھے اور ایسے بھی تھے جو ابھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے
کل کو ہو جائیں گے انشاء اللہ )۔راستے میں بارش ہوئی اور بارش میں اندھیرے میں ہم سفر کرتے
ہوئے جس وقت لیگوس جو ان کا دارالخلافہ ہے جہاں ہم ٹھہرے ہوئے تھے وہاں پہنچے تو شہر کی سرحدوں
کے قریب ایک خطر ناک قسم کا حادثہ ہوا ہماری کار کے ساتھ۔کار تو بالکل ٹوٹ پھوٹ گئی اور ہمارا یہ حال
تھا کہ کچھ دیر کے بعد جب دروازہ کھول کے مجھ سے کسی نے پوچھا کہ چوٹ تو نہیں آئی تو میں نے کہا پہلے
کھڑ کی کھولو کہ میں باہر نکل کے یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ میری کوئی بڑی تو نہیں ٹوٹی۔خیر اللہ نے بڑا فضل کیا۔جب ہوٹل پہنچے تو ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کو میں نے کہا باقی ہڈیاں تو ٹھیک ہیں۔ریڑھ کی ہڈی کو پہلے بھی
گھوڑے سے گر کے تکلیف ہوئی تھی اور لمبی چلی تھی اس کو دیکھیں ریڑھ کی ہڈی میں تو نہیں تکلیف۔تو
انہوں نے جائزہ لیا اور تسلی دلائی کہ وہ ٹھیک ہے۔اُس وقت میں نے اپنے رب سے یہ عہد کیا کہ اُس
نے اس خادم کی جان بچائی ہے محض اپنے فضل اور رحم کے ساتھ نہ کہ میری کسی خوبی کے نتیجہ میں ، اس لئے
میں اپنے پروگرام میں اس حادثہ کی وجہ سے ایک سیکنڈ کی بھی تبدیلی نہیں کروں گا۔اگر چہ کوئی ہڈی تو نہیں
ٹوٹی تھی۔لیکن سر سے لے کر کمر کے نچلے حصے تک مسلز (Muscles) میں اتنی شدید درد کی تکلیف تھی کہ
آپ اُس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ڈاکٹروں نے جو دوائی بتائی اُس نے درد کو کم کیا اور ہم نے اپنے
پروگرام کو جاری رکھا۔جن کو نہیں پتہ تھا حادثہ کا اُن کو اندازہ بھی نہیں ہوسکتا تھا کہ کس حادثے سے ہم گزر
کے آئے ہیں۔تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نائیجیر یا وہ ملک ہے جہاں آج سے دس سال پہلے
غلط فہمیوں اور عدم علم کے نتیجہ میں بہت سی بدظنیاں اور بدمزگیاں پیدا ہوگئی تھیں جماعت احمدیہ کے
413
مشتمل
سبیل الرشاد جلد دوم
خلاف۔مسلم نارتھ بہت بڑا علاقہ نائیجیریا کے شمال میں ہے جو قریباً قریباً سو فیصد مسلمان آبادی پرمستنم
ہے۔اُس وقت تو غالباً نو صوبے تھے پھر بعد میں وہ بارہ بنے اور اب اُنیس صوبے کر دیئے گئے ہیں۔سارے نائیجریا کے۔تو بہت سے صوبے ہیں اور بہت سا علاقہ ایسا ہے جہاں عثمان فودی جو حضرت بانی
سلسلہ احمدیہ سے ایک صدی پہلے اُس علاقہ کے مجدد ہو کر آئے۔دنیوی سیاست میں تو نہیں لیکن ویسے دو
حصوں میں ان کے دو بیٹوں کی اولاد کا اتنا اثر ہے کہ وہاں کے صوبہ کا گورنر بھی اُن سے مشورہ کے بغیر کوئی
کام نہیں کرتا۔اُن کے چھوٹے بیٹے کی جو اولاد ہے اس میں تو تعصب نہیں۔انہیں رائل بلڈ Royal)
(Blood شاہی خون کے نام سے پکارا جاتا ہے اُن کی زبان میں۔اُن میں بعض احمدی بڑے دلیر قسم کے
ہو چکے ہیں۔عثمان فودی کی اولاد میں سے۔اور دوسرے صوبے میں یہ لوگ پڑھے لکھے ہیں۔اتفاق یہ
ہے کہ عثمان فودی کے وہ صاحبزادے جن کا نام عبد الرحمن تھا وہ بڑے عالم اور تفقہ فی الدین رکھنے والے
تھے۔بہت سی عربی میں کتابیں لکھی ہیں۔میں نے بھی اُن میں سے بعض پڑھی ہیں۔اُن کی اولاد میں سے
جو اس وقت ہیں وہاں وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں، لیکن متعصب بڑے ہیں۔اُن کے علاقے میں تو کوئی
احمدی گھس ہی نہیں سکتا تھا اتنی مخالفت تھی، لیکن اُس زمانے میں بھی اُن کا داماد احمدی تھا اور چھپا ہوا تھا،
لیکن ۱۹۷۰ء میں جب یہ نصرت جہاں کا منصوبہ جاری ہوا اور وہاں سکول کھلا تو ہمارے قائم کردہ ایک
سکول میں ایک وزیر آئے اور وہاں اُن کے منہ سے کچھ ایسی باتیں احمدیت کی تعریف میں نکلیں کہ ہمارے
احمدی حیران ہوئے کہ یہ اُس خاندان سے تعلق رکھنے والا اُن کا داماد ہے اور یہ ایسی باتیں کیسے کہہ گیا
احمدیت کے حق میں۔کوئی دوست اُن کو ملے تو وہ کہنے لگے میں تو چھپا ہوا احمدی ہوں۔میں تو سکول کے
زمانے سے احمدی ہوں اور میرے جیسے چار پانچ اور بھی ہیں۔یہاں احمدی چھپے ہوئے ، جو بڑے بڑے
عہدوں پر ہیں ، اپنے آپ کو ظاہر نہیں کرتے۔بہر حال یہ اُس زمانے کی بات ہے۔پھر خدا تعالیٰ نے
توفیق دی اور وہاں دو سکول جماعت احمدیہ نے نصرت جہاں سکیم کے ماتحت کھولے اور ہمارے ٹیچر وہاں
گئے اور اثر ہوا اور جو عدم علم اور جہالت کی وجہ سے خیالات تھے ، اُن میں ایک تبدیلی آنی شروع ہوئی۔بہت سے ہونسا کے رہنے والے باہر ادھر اُدھر گئے ہوئے تھے وہ بھی احمدی ہوئے۔پھر واپس آئے۔حالات بدلتے رہتے ہیں ملکوں میں۔اُن کے حالات بھی بدلے اور اب یہ حال ہے ، ایک میں مثال دوں
گا یوں تو بہت سی مثالیں ہیں۔میں یہاں سے جب جانے لگا دورے پر تو نائیجیریا سے ایک خط ملا جس کا
میں نے کہا، جواب دے دیں۔پھر سفر میں مجھے خط ملا اور خط یہ تھا، ( یہ تبدیلی جس کو میں ذہنی انقلاب کہتا
ہوں اس سے اس کا پتہ لگتا ہے ) انہوں نے لکھا کہ فلاں صوبے میں آبادی کی نسبت کچھ اس طرح ہے کہ
414
سبیل الرشاد جلد دوم
ایک تہائی مسلمان ہیں ، ایک تہائی عیسائی ہیں اور ایک تہائی بت پرست ہیں۔عیسائی پادری بُت پرست
لوگوں میں مشنری کام کر رہے ہیں ، انہیں عیسائی بنارہے ہیں اور مسلمانوں میں کوئی ایک بھی فرقہ نہیں ہے
جو ان کا مقابلہ کر سکے ، اس واسطے اگر آپ اس صوبے کو عیسائی صوبہ بننے سے بچانا چاہتے تو فوری طور پر
یہاں
پانچ ہائر سیکنڈری سکول (انٹرمیڈیٹ کالج ) کھولیں کیونکہ صرف جماعت احمدیہ ہے جو عیسائی مشنریز
کا مقابلہ کر سکتی ہے۔سواتنا عظیم انقلاب بپا ہو گیا ہے وہاں۔غانا میں بڑے مسلمان ہیں تعداد کے لحاظ
سے لیکن منتشر اور پراگندہ جن کا کوئی وقار اور کوئی مقام نہیں اور جماعت نے وہاں کام شروع کیا اور پیار
کے ساتھ ان کے دل جیتنیشر وع کئے۔دو جگہوں کا مجھے علم ہے جہاں شروع میں جب احمدی ہوئے تو ان کو
اس قسم کے اسی طرح دُکھ اُٹھانے پڑے جس طرح بعض مقامات پر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے
زمانہ میں احمدیت کی ابتداء میں جو احمدی اکا دکا ہو جاتا تھا گاؤں میں اُن کا حقہ پانی بند کر کے اُن کو دُکھ
پہنچائے جاتے تھے ہمارے ملک میں اور وہ ثابت قدم رہے۔ایک اُن میں سے ”وا‘ کا علاقہ ہے غانا
کے شمال میں۔ابتداء میں وہاں چند آدمی ، چند خاندان احمدی ہوئے انہوں نے بڑی مصیبتیں جھیلیں
اسلام کی خاطر ، جسے ہم احمدیت کہتے ہیں۔اور اب وہاں پندرہ بیس ہزار پر مشتمل احمدی جماعت قائم ہو
چکی ہے اور اخلاق کا رُعب ہے۔ہنستے ہوئے مسکراتے ہوئے جب آپ ملاقات کرتے ہیں وہ اپنا اثر
کرتی ہے لوگوں کے کام آنا ، لوگوں کے دُکھوں کو دُور کرنے کی کوشش کرنا ، ان کی عزت کرنا یہ اپنا اثر رکھتا
ہے۔اب حالت اتنی بدل گئی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے رستے ٹوٹے ہوئے تھے میں وہاں جانہیں سکا، کئی
سومیل کا فاصلہ ہے’اکر ا دارالخلافہ سے۔اُن کا ایک چھوٹا سا وفد اڑھائی سو افراد پر مشتمل وہاں سے
آیا۔اکرا میں ملا اور سالٹ پانڈا گلے روز میں گیا جمعہ کے لئے تو وہاں وہ بھی شریک ہوئے۔یہ بیچ میں
ایک بات میں کر جاؤں سالٹ پانڈ کی۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک خراب سے ٹی وی کے اوپر آپ نے کچھ
جھلکیاں فلم کی دیکھی ہیں رات کو۔ٹی وی سیٹ اگر اچھا ہو تو اس فلم کی آواز بھی بڑی صاف ہے۔مجھے بتایا
گیا ہے صاف آواز نہیں تھی۔آواز صاف ہے ویسے یہ جو یہاں ٹی وی تھا اُس کی آواز صاف نہیں تھی۔فلم
کی آواز صاف ہے۔وہاں ہم نے بہت محتاط اندازہ لگایا تھا۔پچیس ہزار کے قریب احمدی جمعہ میں شامل
تھےمردوزن افريقينز (ہماری جو جماعت ہے وہاں ) ان کا اندازہ تھا چالیس اور پچاس ہزار۔لیکن یہ
جو جمعہ ہم نے پڑھا ہے پرسوں ، آپ نے دیکھا ہوگا مسجد کا صحن بھی بھرا ہوا تھا، اندر کا حصہ بھی بھرا ہوا تھا۔آپ نے جو بیٹھے ہوئے تھے وہ نہیں دیکھا جو میں نے دیکھا۔میں صفیں درست کرواتا ہوں۔یہ بھی سنتِ
نبوی صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم ہے۔آپ صفیں درست کرواتے تھے ایسے مجمع میں۔تو ہر جمعہ میں مجھے کچھ
6۔
415
سبیل الرشاد جلد دوم
وقت انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ فاصلے فاصلے پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں دوست۔درمیان میں خالی جگہ نہیں
چھوڑی جاسکتی۔پیچھے سے نمازی آگے آتا ہے تب صف درست ہوتی ہے۔پرسوں جب کھڑے ہوئے
ہیں تو میرے خیال میں ایک جگہ بھی خالی نہیں تھی یعنی بیٹھے ہوئے تھے۔کندھے سے کندھا جوڑ کے اور میرا
انداز ہے کہ یہ بارہ چودہ پندرہ ہزار آدمی تو ہو گا جمعہ میں۔اگر یہ بارہ ہزار بھی تھا تو اُن کی بات صحیح ہے
وہاں چالیس پچاس ہزار تھا۔(نعرے) یہاں غانا میں بھی تعداد بڑی ہوگئی ہے۔ان کا اندازہ اور میرا
خیال درست ہے کہ پانچ لاکھ اور دس لاکھ کے درمیان احمدی غانا میں ہو گئے ہیں جو چھوٹا سا ملک ہے جس
کی کل آبادی ستر اسی لاکھ ہے۔وہاں ان کا بڑا اثر ہے ”وا (WA ) سے جو دوست آئے جن کا میں
ذکر کر رہا تھا وہ کہنے لگے کہ وہاں کے عیسائی عیسائیت سے مایوس ہو چکے ہیں۔اور وہ سارے میرے وہاں
پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے اور اپنے طور پر استقبال کی تیاریاں کر رہے تھے۔تو ایک بڑی تبدیلی پیدا ہو رہی
ہے اور وہ ملک اس نتیجہ پہ پہنچ چکا ہے جس کا وہاں اظہار بھی کیا گیا کہ جماعت احمد یہ اس مضبوطی سے مستحکم
ہو چکی ہے کہ اسے اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چنانچہ مسلمانوں کو بوجہ اس کے کہ وہ منتشر تھے اور اُن میں
اتحاد نہیں تھا کہ کثرت کے باوجود ان کو وہاں کے لوگ نظر انداز کر رہے تھے اور کوئی اُن کو پوچھنے والا نہیں
تھا، لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدی مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔افریقہ اور یورپ، کینیڈا اور امریکہ جہاں میں گیا ہوں ایک بنیادی چیز ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ
یہ سارے ممالک اور ان کی آبادیاں جو کچھ اُن کے پاس ہے (مذہب اور اصول تہذیب واخلاق ) اُس
سے مایوس ہوتی چلی جارہی ہیں اور اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔اُن کی مشکل یہ ہے کہ صحیح اسلام اُن
کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا۔اسلام ایک عظیم مذہب ہے:
اسلام ایک عظیم مذہب ہے۔اسلام نام ہے سلامتی کا، اسلام نام ہے امن کا ، اسلام نام ہے
حقوق کو قائم کرنے اور اُن کی حفاظت کا، اسلام نام ہے نہ صرف حقوق انسانی کی حفاظت بلکہ حقوقِ
اشیائے کائنات کی حفاظت کا کیونکہ اعلان کیا گیا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ“ اسلام نام ہے مرد اور عورت کی
مساوات اور برابری کا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اپنی استعدادی طاقتوں کے لحاظ سے ، اپنی اخلاقی
رفعتوں کے لحاظ سے، اپنی روحانی عظمتوں کے لحاظ سے ایک فرد واحد ہیں کہ جس کے مقابلے میں کوئی اور
انسان نہ کسی نے پیش کیا نہ کوئی کر سکتا ہے نہ کر سکے گا۔یہ اپنی جگہ درست ، لیکن آپ بشر بھی ہیں ، انسان بھی ہیں
416
سبیل الرشاد جلد دوم
اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو کہا کہ دنیا میں یہ اعلان کر دو کہ بشر ہونے کے لحاظ سے میں ہرانسان کے برابر ہوں۔کسی انسان مرد ہو یا عورت اُس میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں۔قُلْ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ) اور یہ
اتنا عظیم اعلان ہے کہ جس وقت میں نے ۱۹۷۰ء میں غانا ہی میں ٹیچی مان کے مقام پر دس ہزار کے مجمع
میں اور بہت سارے اُس وقت آئے ہوئے تھے بُت پرست وغیرہ بھی یہ اعلان کیا۔اُن کا لاٹ پادری
بھی آیا ہوا تھا وہاں اور کہنے والوں نے بتایا کہ وہ اس طرح اُچھلا جس طرح کسی نے اُسے سوئی چبھودی
ہے۔میں نے کہا دیکھو جو سب سے بڑا تھا اس کے منہ سے خدا نے یہ اعلان کروایا انسان کو مخاطب کر کے
کہ انہیں کہہ دو بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں تو وہ جو بہر حال اُس سے جو نیئر ہیں
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام وہ اور اُن کے ماننے والے تم پر برتری کا دعوی نہیں کر
سکتے۔اس پر خوشی کی زبر دست لہر دوڑی افریقنز میں اور وہ پادری پریشان ہوئے کہ ہماری برتری کو
خاک میں ملا دیا گیا ہے۔حقیقت یہی ہے اسلام نے اس اعلان کے ساتھ دنیا کا دل جیتا ہے دنیا کو اپنی
طرف متوجہ کیا ہے۔بلال جو اپنے آقاؤں کا جو حاکم وقت تھے مکہ میں غلام تھا ، ان کے کوڑے کھایا کرتا
تھا ، اُس بلال کو زمین سے اُٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا کہ خلیفہ وقت بھی اُسے مخاطب کر کے کہتے تھے
سیدنا بلال، کہیں دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ہمارے ہاں بھی ہندوؤں کی روایتیں چلی آ رہی ہیں کہ
یہ پٹھان ہے اور یہ وہ ہے اور یہ وہ ہے۔احمدیت اور اسلام میں پٹھان وٹھان کوئی نہیں سارے مسلمان
ہیں ہاں اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوششیں کرو۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جو زیادہ عزت پائے گا دنیا کی نگاہ میں وہی زیادہ معزز بن جائے گا۔خدا تعالیٰ کی نگاہ سے گر کے نہ تمہارا مغل ہونا نہ تمہارا سیّد ہونا نہ تمہارا پٹھان ہونا نہ تمہارا چو ہدری ہونا نہ
راجپوت ہونا قطعاً کوئی معنے نہیں رکھتا۔اگر تم خدا کی بات نہیں مانتے ، اگر تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار نہیں تو میں سچ کہتا ہوں کہ دنیا بھی تمہیں جو تیاں مارے گی اور تمہاری کوئی
عزت نہیں کرے گی۔آج وہی عزت پائے گا جو قرآن کریم کی عزت کرنے والا ہو گا۔آج وہی عزت
پائے گا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو اس مضبوطی سے پکڑے گا کہ دنیا کی کوئی طاقت اُس سے اس
دامن کو چھڑوا نہیں سکے گی۔آج وہی عزت پائے گا جو خدائے واحد و یگانہ کی وحدانیت کے ترانے گا تا
ہوا اپنی زندگی کے دن گزارے گا۔خدا تعالیٰ خالقِ گل ، مالک گل ، ساری صفاتِ حسنہ اُس میں پائی جاتی
ہیں۔ایسی عظیم ہستی ہے کہ انسان اُس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔وہ پیار کرنا چاہتا ہے اپنے بندوں سے۔اُس
سورۃ الکہف آیت ۱۱۱ سورۃ الحجرات آیت ۱۴
417
سبیل الرشاد جلد دوم
نے پیدا کیا ہے بندوں کو اس لئے کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کہ اُس کی
صفات کی جھلک اُس کے بندوں میں ہو، وہ رنگ چڑھے ، وہ حُسن ان میں پیدا ہو، وہ نور اُن کی زندگیوں
سے جھلکے۔جس کی زندگی میں اللہ کا نور چمک رہا ہو ، جس کی زندگی پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن کے نقوش
پائے جاتے ہوں، کون ہے دنیا میں جو اُس کی عزت نہیں کرے گا۔لیکن تم اپنے زور بازو سے کسی سے بھی
عزت نہیں کروا سکتے۔یہ دنیا کی عزتیں ساری جھوٹی عزتیں ہیں۔یہ خوشامدوں میں لپٹی ہوئی دنیا کی
عزتیں دروغ گوئی میں لپٹی ہوئی۔دنیا کی عزتیں عارضی ہیں آج جو شاہی تخت پر بیٹھا ہے کل وہ آپ کو
دار پر نظر آتا ہے۔یہ تاریخ کے افسانے نہیں ہیں یہ آج کے واقعات ہیں اس زندگی کے۔سب بڑائیاں
اسلام نے ختم کر دیں۔میں تو انگریزی میں کہا کرتا ہوں " Islam is a great Leveller" سب
اونچے سر جو تھے ان کو ایک برابر کر کے کھڑا کر دیا۔سب بھائی بھائی برابر۔پریس والے علیحدہ بھی ملتے
ہیں بعض دفعہ۔پھر وہ پڑ جاتے ہیں تفصیل میں۔اپنے متعلق بتلائیں کیا مقام ہے آپ کا؟ میں نے کہا میرا
مقام ! ایک میرا مقام ہے ہدایت دینے کا ، ایک میرا مقام ہے ہر احمدی میرا بھائی ہے اور ہر احمدی ( یہ
حقیقت ہے ) سمجھدار ہے۔وہ آتا ہے، میرے ساتھ بیٹھتا ہے، بالکل بے تکلف باتیں کرتا ہے۔عورتیں
خط لکھ دیتی ہیں مجھ کو ، اپنے باپ کو وہ خط نہیں لکھ سکتیں جو مجھے لکھ دیتی ہیں۔گجرات سے ایک دفعہ خط آ گیا
کہ میرا باپ زبر دستی شادی کرنا چاہتا ہے۔میں خلیفہ وقت کو اپیل کرتی ہوں ، وہ خط میں نے بند بعد میں
کیا پہلے آدمی کو بلایا اور اس کو وہاں بھیج دیا کہ باپ کو سمجھاؤ کہ تمہیں جس چیز کی خدا تعالیٰ نے اجازت نہیں
دی ، تم کیسے جرات کر سکتے ہو۔وہ کرنے کی۔بچی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں ہو گی۔مخلص تھا مگر غلطی کر رہا
تھا کہا نہیں ہو گی۔اب امریکہ سے (ساری دنیا میں یہ حال ہے ) جلسے پر ایک شادی شدہ بچی آئی۔اُس
کے خاوند کا مسئلہ تھا اُس کا نہیں تھا لیکن تھا بڑا بھیا نک سا، احمدیت سے پہلے کی زندگی سے متعلق۔اُس کے
خاوند کی زندگی سے تعلق رکھتا تھا۔اپنے ملک میں اپنے مزاج کے احمدیوں کے سامنے بات کرنے کی
جرات نہیں کی اُس نے۔مجھے کہنے لگی علیحدہ وقت دیں۔میں نے کہا جلسہ ہے مشغولیت بڑی ہے اگر وقت
ملا تو دے سکوں گا۔( اکٹھی مل رہی تھیں وہ ساری امریکن احمدی مستورات) اگر نہ دے سکا وقت تو مجھے
لکھ کے دے دینا اور تسلی رکھو کسی کو نہیں بتاؤں گا۔وہ مجھے اس نے لکھ دیا اور کسی کو اُس نے نہیں بتایا۔بڑی
اہم تھی بات۔پھر میں نے اس کے امیر کو بلا کے، یہ بتائے بغیر کہ ایک واقعہ ہوا ہے، کہا تمہارے ملک کے
حالات ایسے ہیں۔اس قسم کے واقعات ہونے لگ جائیں گے آئندہ۔تو تمہیں میں مسئلہ بتا دیتا ہوں
سورۃ الڈ ریات آیت ۵۷
سبیل الرشاد جلد دوم
600006
418
اسلام کا۔اگر تمہارے سامنے ایسی کوئی بات آئے تو اس کے مطابق حل کر لیا کرنا۔اس طرح اُس کو
سمجھایا۔تو کتنا احسان ہے اللہ کا۔آتے ہیں بے تکلف بیٹھتے ہیں، باتیں کرتے ہیں۔آدھی تکلیف تو ویسے
دور ہو جاتی ہے اور ساری پھر اللہ تعالیٰ دُور کر دیتا ہے۔مجھ میں تو یہ طاقت نہیں ہے کہ سب احمدی جو ساری
دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں میں ان کی تکالیف دور کر دوں لیکن میرے خدا میں یہ طاقت ہے اور اُس نے یہ
اعلان کیا کہ خلافت کو قائم اس لئے کیا جاتا ہے کہ تا کہ دکھوں کو دور کیا جائے۔(نعرہ) اور عجیب عجیب
معجزانہ واقعات ہو جاتے ہیں۔ایک لنڈن کا واقعہ سن لیں یعنی مجھ میں تو طاقت ہی نہیں۔میں تو غریب
مسکین انسان ہوں۔ایک شخص کے دو تین مہینے کے بعد بچہ ہونا تھا۔مجھے کہنے لگا نام رکھ دیں ایک لڑکے کا،
ایک لڑکی کا۔میں نے کہا۔میں تو صرف لڑکے کا ہی نام رکھ دیتا ہوں۔دو مہینے پہلے انگلستان کی ساری
لیڈی ڈاکٹر ز نے کہا کہ تیری بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے۔اُس کے دوستوں نے کہا۔جا کے حضرت
صاحب سے کہو نام بدلیں۔اُس نے کہا میں نے کوئی نہیں کہنا۔دو مہینے تک اصرار کرتی رہیں لیڈی ڈاکٹرز
کہ پیٹ میں لڑکی ہے۔بہت سارے ٹیسٹ نکلے ہیں ، اُن کا دعوی ہے کہ وہ صحیح معلوم کر لیتی ہیں۔اور
ہمارے وہاں ہوتے ہوئے بچہ پیدا ہوا اور وہ لڑکا تھا۔ساری لیڈی ڈاکٹروں کی جو تشخیص تھی اور جو علم تھا
وہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ایک اور شخص نے مجھے کہا۔اُس نے نام پوچھا میں نے ایک نام لڑکے کا لکھ کے
لفافے میں بند کر کے اُس کو دے دیا اور میں نے کہا جب بچہ ہو اس لفافے کو کھولنا اور نام رکھ دینا۔جب
اُس نے لفافہ کھولا تو اُس میں ایک ہی نام تھا اور وہ لڑکے کا تھا اور وہ لڑکا اُس کے ہوا تھا۔تو اب میں کیا
چیز ہوں یعنی اگر میں ان چیزوں کو اپنی طرف منسوب کروں تو سب سے بڑا دنیا کا پاگل میں ہوں گا مگر خدا
کا فضل ہے میں پاگل نہیں ہوں۔میں اپنے مقام کو بھی جانتا ہوں اور اپنے خدا کے مقام کو بھی پہچانتا
ہوں۔مجھ سے کینیڈا میں پوچھا ایک شخص نے کہ اسلام میں وحی اور الہام کا کیا تصور ہے۔ان لوگوں کی
عادت ہے کہ جو بھی بتاؤ کہتے ہیں کہ بائیبل میں بھی یہی لکھا ہوا ہے۔میرے ساتھ تو چالاکیاں کرنی مشکل
ہیں۔میں نے کہا پہلے تم مجھے یہ بتاؤ کہ بائیل میں وحی اور الہام کا کیا تصور ہے۔اُس نے بتایا بائیل کیا
کہتی ہے۔پھر میں نے اُس کو بتایا کہ اسلام میں وحی اور الہام کا یہ تصور ہے اور میں تمہیں مثال دیتا ہوں
۱۹۷۴ ء کی۔جب یہ کہا گیا کہ سوال و جواب ہوں گے اور اُسی وقت آپ نے جواب دینا ہوگا تو صدر
انجمن احمدیہ نے لکھا کہ نوے سال پر لٹریچر پھیلا ہوا ہے۔سینکڑوں کتابیں ہیں اور امام جماعت احمدیہ کا یہ
دعویٰ ہرگز نہیں کہ ساری کتب ان کو زبانی یاد ہیں۔اس واسطے ایک دن پہلے آپ سوال کریں اور اگلے
دن جواب مل جائے گا۔انہوں نے کہا نہیں یہی ہو گا۔طبعا بڑی اہم ذمہ داری تھی اور پریشانی۔ساری
419
سبیل الرشاد جلد دوم
رات میں نے خدا سے دُعا کی۔ایک منٹ نہیں سویا ، دعا کرتا رہا۔صبح کی اذان کے وقت مجھے آواز آئی
بڑی پیاری وَسِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِين“ ہمارے مہمانوں کی فکر کرو۔وہ تو بڑھتے
ہی رہیں گے تعداد میں۔اب دیکھا نا ساری قناتیں اُٹھانی پڑیں ، آج وَسِعُ مَكَانَكَ مہمان بڑھتے
چلے جائیں گے، ان کی فکر کرو، اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو، استہزاء کا منصوبہ ضرور بنایا ہے انہوں نے
مگر اس کے لئے ہم کافی ہیں۔۵۲ گھنٹے دس منٹ میرے پر جرح کی اور (۵۲) گھنٹے دس منٹ میں نے خدا کے
فرشتوں کو اپنے پہلو پہ کھڑا پایا۔بعض اور باتیں بتا ئیں میں نے ان کو۔بعض لوگوں نے کہا آپ ابھی لکھا دیں
ہمیں۔میں نے کہا لکھ لو وہ کہتا کہ یہ کیسے پتہ لگے یہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات ہے۔میں نے کہا مستقبل بتاتا
ہے جو بات کہی جائے اگر وہ پوری ہو جائے اس کا مطلب ہے خدا نے بتائی۔خدا کے علاوہ تو آئندہ کی بات
کوئی نہیں بتا سکتا۔علام الغیوب صرف خدا تعالیٰ کی ہستی ہے۔پھر میں نے مزید بتایا۔میں نے کہا میں بچوں
سے پوچھتا ہوں۔بعض دفعہ کہ کوئی کچی خواب آئی۔چھوٹے چھوٹے زمینداروں کے بچے دیہات میں رہنے
والے، ماحول اُن کا اسی قسم کا ہے، وہ کہتے ہیں جی ہمیں خواب آئی سچی۔کیا خواب آئی بچی؟ جی بھینس کے بچہ
ہونے والا تھا اور خدا نے ہمیں خواب دکھائی کہ کٹی ہوئے گی تے وی (۲۰) دن بعد کئی ہو گئی۔چھوٹی سی
بات ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اُس بچے کے ساتھ بچے کی زبان میں بات کرنی ہے اُس بچے کے ساتھ ابن خلدون
کے فلسفہ پر گفتگو نہیں کرے گا اللہ تعالیٰ۔بچہ سمجھ ہی نہیں سکتا اُس کو۔تو خدا تعالیٰ نے پہلے دن بچپن میں یہ سبق
دینا ہے کہ میں ہوں اور علام الغیوب ہوں اور طاقتوں والا ہوں اور وہ اس کو تربیت دیتا ہے۔آپ لوگ تو
تربیت میں سست ہو گئے۔خدا تعالیٰ تو سست نہیں ہوا۔وہ ہماری جماعت کی تربیت کرتا چلا جاتا ہے۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں
بعض باتیں انصار اللہ کے متعلق ہیں۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں ہیں زیادہ یعنی خاندان ہے،
شادی ہوئی ہوئی ہے، بیوی ہے، بچے ہیں ، اکثر یہاں وہی بیٹھے ہوں گے۔قرآن کریم نے کہا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيْكُمُ نَارا پہلی ذمہ داری انسان پر
اُس کے نفس کی ہے اور دوسرے نمبر پر اُس پر اُس کے خاندان کی ہے۔خدا کہتا ہے خود اپنے نفسوں کو اور
اپنے خاندانوں کو خدا تعالیٰ کے غضب سے بچانے کی کوشش کرو۔اور قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے غضب
سے بچنے اور بچانے کی تدابیر خود بیان کی ہیں۔بڑی عظیم کتاب ہے یہ۔صراط مستقیم جو ہے وہ خود بتایا
ہمیں۔ہر آدمی کے لئے بعض پہلو اُسی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔دعا ئیں سکھا ئیں۔انھدِنَا
سورۃ التحریم آیت ۷
420
سبیل الرشاد جلد دوم
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ- اَرِنَا مَنَا سِگنا۔ہم سے تعلق رکھنے والے جو پہلو ہیں وہ ہم پر اُجا گر کر۔تا کہ وہ
راستہ جو تیری رضا کی طرف لے جانے والا ہے اُس تک میں اور میرا خاندان پہنچے۔اگر جماعت احمدیہ
کے سارے خاندان خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں تو جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک مثالی
جماعت بن جاتی ہے۔آج دنیا اسلام کی طرف متوجہ بھی ہے اور نمونہ مانگتی ہے۔ہر سفر میں ، ہر موقع پر
پر یس کا نفرنس میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ہمارے سامنے نمونہ پیش کیا جائے۔اسلام کی تعلیم پر کون عمل
کر رہا ہے اور ثمرات اسلام کیا ہیں یعنی اسلام پر ایمان لا کر کیا حاصل ہوتا ہے اور کیا حاصل ہو رہا ہے۔دنیوی لحاظ سے عقلمند لوگ ہیں یہ اُن کا حق ہے کہ یہ پوچھیں۔میں کھل کے بات کرتا ہوں۔میں تو خدا کا
ایک عاجز بندہ ہوں کوئی چیز چھپا کے نہیں رکھتا۔میرے لئے دنیوی مصلحت کوئی نہیں۔میرے لئے سچ بولنا
ایک ہی مصلحت ہے۔کھل کے کہتا ہوں کہ دیکھوا گر ہم تمہارے سامنے کوئی ایسی چیز پیش کریں جو اُس سے
اچھی ہو جو تمہارے پاس موجود ہے تم لے لو گے اُسے۔عقل کا یہ تقاضا ہے۔لیکن اگر ہم تمہیں کنونس
(Convince) نہ کر سکیں۔اگر ہم تمہیں باور نہ کروا سکیں کہ جو ہم پیش کر رہے ہیں وہ بہتر ہے اس چیز
سے جو تمہارے پاس ہے تو تم نہیں لو گے، لیکن اگر باور کروانے میں ہم کامیاب ہو جائیں تو ہو ہی نہیں سکتا
کہ تم نہ لو۔تم چھوڑ دو گے اس کو جو تمہارے پاس ہے۔کیونکہ تم قائل ہو گے اس بات کے کہ جو تمہارے
پاس ہے وہ اچھی نہیں ، جو ہم دے رہے ہیں وہ اچھی ہے اور میں نے اس دفعہ تحدی سے ان کو کہا کہ دیکھو
تم نے سائنس میں بڑی ترقی کی اور ایک پہلو یہ ہے کہ تم نے اپنے ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم اور دوسرے
مہلک ہتھیاروں کے پہاڑ جمع کر لئے۔صرف یہی نہیں ، تم نے ایسے مسائل پیدا کر لئے اپنی زندگی میں اور
وہ بھی بڑھتے چلے جارہے ہیں جن مسائل کا حل تمہارے پاس نہیں
The problems you haven't got the solution of
وہ Pile up کر لئے ہیں اور پہاڑ بن رہے ہیں ایسے مسائل کے۔اور میں تمہیں بتا تا ہوں کہ
ایک دن عنقریب آنے والا ہے جب یہ مسائل اتنے بڑھ جائیں گے جن کا حل تمہارے پاس نہیں ہو گا۔کہ تم مجبور ہو جاؤ گے اِدھر اُدھر دیکھنے کے لئے۔وہ دن اسلام کا دن ہے، اسلام آئے گا تمہارے پاس
اور کہے گا کہ تمہارے ہر مسئلے کو میں حل کرتا ہوں۔تم مجبور ہو جاؤ گے اسلام کو ماننے پر تمہیں آنا پڑے گا
اسلام کی طرف۔ایک شخص نے پوچھا آپ جو کہتے ہیں۔ساری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
جمع ہو جائے گی تو اگر جنگ ہوگئی ایک اور یعنی Third World War تو جو مر جائیں گے وہ تو
جمع نہیں ہوں گے۔میں نے کہا۔میں نے یہ نہیں کہا کہ جو مر دے ہیں وہ بھی جمع ہو جائیں گے۔جن کو تم
421
سبیل الرشاد جلد دوم
مار دو گے وہ تو تم نے مار دیئے۔میں تو یہ کہ رہا ہوں کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ زندوں کی ننانوے فیصد
اکثریت جو ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔(نعرے) آج کے زمانہ کی یہ
ایک حقیقت ہے جو میں نے ان کے سامنے رکھ دی لیکن اس حقیقت کی تفاصیل بیان کرنا یہ جماعت احمدیہ کا
کام ہے۔اس حقیقت کے مطابق اپنی زندگیوں کو بطور نمونہ ان کے سامنے پیش کرنا یہ آپ میں سے ہر
خاندان کا کام ہے۔اس واسطے عہد کرو آج کہ ہم دنیا کی لالچ میں خدا کی طرف پیٹھ کر کے اپنی زندگیاں
نہیں گزاریں گے۔ہم دنیا کی خاطر کسی اور کا دامن نہیں پکڑیں گے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو چھوڑ
کے۔ہم خدا تعالیٰ کی رحمت کی بھیک مانگتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں گے۔ہمارے ہاتھ میں ہمیشہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا دامن مضبوطی سے پکڑا رہے گا اور انشاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت اس دامن کو ہم سے چھڑا نہیں
سکے گی۔جو مرضی کر لے دنیا۔انشاء اللہ۔اور آپ بھی عہد کریں اور اپنے بچوں کو دین سکھا ئیں۔بہت سے
منصوبے میں نے بنائے ہیں اُن پر عمل کریں۔قرآن کریم کا منصوبہ ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے
اس مادی دنیا میں ہیں وہ بھی آیات اللہ ہیں قرآن کریم کی اصطلاح میں۔علمی میدان میں آگے بڑھو،
آگے بڑھو ! آگے بڑھو ! آگے بڑھو ! یہاں تک کہ دنیا اس بات کی بھی قائل ہو جائے (جس طرح سپین نے
اُن کو قائل کیا تھا ایک وقت میں) کہ ہر میدان میں احمدی مسلمان ہم سے آگے نکل گیا اور ہم مجبور ہو گئے
ہیں اُس سے سیکھنے ، اُس سے بھیگ مانگنے پر۔اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے۔آمین
اس کے بعد حضور نے عہد دہر وایا اور پھر فرمایا:
ظہر اور عصر کی نماز انشاء اللہ مسجد مبارک میں ڈیڑھ بجے ہوگی اور اس کے بعد جہاں بھی
کھانے کا انتظام ہے کھانا ہوگا۔پہلے نماز ہوگی اگر آپ جلدی آ سکتے ہیں۔اس وقت ایک بجنے میں اکیس
منٹ ہیں۔سوا ایک بجے نماز ہو سکتی ہے۔سوا ایک بجے نماز ہو گی۔یعنی ایک بج کے پندرہ منٹ پر اور اس
کے بعد کھانا ہوگا ، اور جتنا مرضی وقت لگا ئیں پھر۔“
دعا فرمانے کے بعد حضرت اقدس نے احباب جماعت کو حسب ذیل الوداعی نصیحت فرمائی:
چند دنوں تک چودہویں صدی ختم ہو رہی ہے۔اس صدی کو خدائے واحد و یگانہ کی تو حید کے
ورد کے ساتھ الوداع کہیں۔لا الہ الا اللہ اتنی کثرت سے پڑھیں کہ کائنات کی فضا اس ترانہ کے ساتھ
معمور ہو جائے۔دن رات اُٹھتے بیٹھتے بالکل خاموشی کے ساتھ نہیں ، اونچی آواز میں بھی نہیں ، اس طرح
( حضور نے دھیمی آواز میں لا الہ الا الله متعدد بار دہرا کر دکھایا اور پھر فرمایا ) لَا إِلَهَ إِلَّا الله - لَا إِلَهَ
الا اللہ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے پڑھتے رہیں۔اس ندا کے ساتھ اس صدی کو الوداع کہیں اور اسی ندا کے
سبیل الرشاد جلد دوم
422
ساتھ ہم اگلی صدی کا استقبال کریں گے۔انشاء الله تعالى - السلام عليكم ورح
م ورحمة الله و
برکاتہ۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔(آمین )
(روز نامه الفضل ربوه جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۸۰ء صفحہ ۷ تا ۱۱)