افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
441
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ للہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب
(فرموده ۳۰ را خاء۱۳۵۶۰ بهش ۳۰ راکتو برا ۱۹۸ء بمقام بیت اقصی ربوہ )
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۳۰ راخاء۱۳۶۰ش ( ۳۰ راکتو بر ۱۹۸۱ء)
چار بجے شام بیت اقصیٰ ربوہ میں مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے ۲۴ ویں سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے
جو خطاب فرمایا تھا ، اُس کا پورا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوّذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
دین اسلام ایک تعلیم بھی ہے اور ایک ہدایت بھی اور ایک لائحہ عمل انسانی زندگی کے لئے بھی ہے۔اور ایک عشق کا جذ بہ اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی ہے۔ہم جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہوتے
ہیں۔ہمارے سامنے جماعت احمدیہ کے عقائد جنہیں ہم اسلام کی تعلیم اور ہدایت سمجھتے ہیں ، وہ آتے رہنے
چاہئیں۔یہ ہدایت قرآن کریم میں ہے۔اس قرآن کی تفسیر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوشکلوں میں کی
ہے۔ایک اپنے ارشادات میں اور ایک اپنے عمل سے۔ایک لمبا زمانہ گزرنے کے بعد بہت سی بدعات
دین اسلام میں داخل ہوگئیں ایک علاقے کی بدعتیں ہیں اور ایک بین الاقوامی بدعتیں ہیں۔علاقے
علاقے کی بدعتوں کے دُور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اُن پیار
کرنے والوں کو بھیجا جن کے متعلق کہا گیا تھا : " عُلَمَاءُ أُمَّتِی كَانُبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ“ اس ارشاد نبوی
کے بہت سے معانی ہیں۔ایک معنی اس کے یہ بھی ہیں۔جس کی طرف ہمیں توجہ دلائی گئی کہ جس طرح
بنی اسرائیل کے انبیاء حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح امتِ موسویہ کی طرف بحیثیت امت موسویہ نہیں
آتے تھے بلکہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ بعض دفعہ سینکڑوں ہوتے تھے وہ سارے کے سارے امتِ
موسویہ کو تو مخاطب نہیں کرتے تھے۔اُن کے دائرے اللہ تعالیٰ نے مقرر کر دیئے تھے۔وہ اپنے اپنے دائرہ
میں بنی اسرائیل کی اصلاح میں کوشاں رہتے تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
پہلے حقیقی تو حید پر قائم رہنے والے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ، اپنے اپنے دائرہ استعداد میں،
کرنے والے اپنے اپنے خطہ میں اسلام کی خدمت کر رہے تھے مثلاً ہندوستان میں جو ہمارے بزرگ
سبیل الرشاد جلد دوم
442
گزرے ہیں اللہ تعالیٰ اُن پر بڑی رحمتیں نازل کرے۔اُن کا مشن ساری دُنیا کی طرف نہیں تھا۔یعنی اُن
میں سے کسی نے یہ کوشش نہیں کی اور تاریخ اس پر گواہ ہے کہ افریقہ میں جا کے اسلام میں جو بدعتیں پیدا ہو
گئیں اُن کو دور کریں یا یورپ میں جا کر وہ تبلیغ کریں۔داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ بڑے بزرگ مدفون ہیں لاہور میں ، انہوں نے اپنے اس علاقے کو
سنبھالا اور ہزار ہا غیر مسلموں کو اُن کی برکات اور فیوض سے جو اُنہوں نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے حاصل کی تھیں یہ توفیق ملی کہ وہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔تو جو کیفیت انبیائے بنی اسرائیل کی تھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد، وہی کیفیت تھی
صلحاء امت کی مگر وہ نبی نہیں تھے لیکن اللہ کا مکالمہ مخاطبہ ہوتا تھا اُن سے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیوض رُوحانی سے حصہ لینے والے۔عاشق خدا کے بھی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی اور دینِ اسلام کے بھی اور
قرآن کریم کے بھی۔وہ انبیائے بنی اسرائیل کی طرح اپنے اپنے خطہ میں دینِ اسلام کی خدمت میں لگے
ہوئے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات جو ہے وہ بڑی عظیم ہے اور ہمیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اُس عظیم ہستی سے جو تعارف کرایا ہے ، اُس کے نتیجہ میں ہمارے سینے اور ہماری رُوح محمدؐ کے
عشق سے معمور ہو گئی ہے۔ہمیں کہا گیا ہے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِہ جہاں تک رسالت اور
تبلیغ رسالت کا تعلق ہے سارے رسول برابر تھے یعنی جو خدا نے اُن کو آگے پہنچانے کا کہا وہ آگے پہنچایا
اُنہوں نے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل شریعت لانے والے نبی جن کی طرف شریعت آئی ، جو
اُن کا فرض تھا۔وہ انہوں نے ادا کیا احسن رنگ میں۔اپنی اپنی امت تک خدا کی وحی کو پہنچایا۔اور اُن
کے بعد آنے والے امت موسویہ میں انبیاء جو تھے ، انہوں نے حضرت موسیٰ کی شریعت کو دوسروں تک
پہنچایا۔سوائے اس کے کہ کسی جگہ اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ سے بعض احکام شریعتِ موسویہ کو بدلا ہو۔مثلاً
جس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بعثت ہوئی اُس وقت انسانی دماغ ابھی اپنے عروج کو نہیں پہنچا تھا۔اس واسطے اُن کو قرآن عظیم کا ایک حصہ دیا گیا تھا۔ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت ہوئی۔انسان کے ہاتھ میں ایک کامل کتاب دے دی گئی قرآن عظیم کی شکل میں۔اس لمبے زمانہ
میں زمانے کے بدلنے کے ساتھ یہودیوں کی ، بنی اسرائیل کی اخلاقی اور روحانی ضرورتیں بدلتی گئیں اور
موسوی شریعت میں کسی نبی نے کسی جگہ ترمیم کر دی۔خدا کے حکم سے کسی نے کسی جگہ۔حضرت
عیسی علیہ السلام نے
سوره بقره آیت ۲۸۶
سبیل الرشاد جلد دوم
443
اس حکم میں ترمیم کی کہ انتقام ضرور لینا ہے۔جو تیرے تھپڑ مارتا ہے ، چپیڑ مارواس کو۔بڑا زور دیا ہے اس
پر۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت۔خدا تعالیٰ نے یہ حکم اس لئے دیا تھا کہ ان کی اخلاقی اور روحانی
حالت گر گئی تھی۔وہ بُزدل بن گئے تھے اور مومن بزدل نہیں ہوا کرتا۔یہ یا درکھیں کہ مومن بزدل نہیں ہوا
کرتا اور بنی اسرائیل بزدل بن گئے تھے۔اس واسطے ان کی بزدلی کا علاج ہونا چاہئیے تھا۔ان کو حکم دیا گیا
تھا انتقام لینے کا۔لیکن اُنہی کی شریعت کی پیروی کرنے والے حضرت عیسی علیہ السلام جب آئے تو وہ لوگ
دوسری انتہا ء تک پہنچ چکے تھے۔بزدلی سے تو نجات حاصل کر لی تھی۔لیکن ظلم کے پھندے میں پھنس گئے
تھے۔اس واسطے حضرت عیسی علیہ السلام نے اُن کو یہ کہا۔موسیٰ کی شریعت کے پابند ہی تھے۔لیکن اُن کو یہ
کہا کہ اگر تیری ایک گال پہ کوئی تھپڑ مارتا ہے تو دوسری بھی آگے کر دے اور پس وہ تھے تو شریعت موسویہ
کے پابند تھوڑے تھوڑے فرق کے ساتھ۔اس سے ہم نے یہ نتیجہ نکالا کہ ان انبیاء کو جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل میں
پیدا ہوئے نبوت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کامل اتباع کے نتیجہ میں نہیں ملی۔کیونکہ کامل اتباع انہوں نے
نہیں کی مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام نے نہیں کی۔ایک حکم تو بڑا واضح ہے نا ہمارے سامنے جس میں تبدیلی
کی۔اسی طرح دوسرے انبیاء کا حال تھا۔جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں تو وہ تو ہر بات
میں ہر وصف میں یکتا نکلے، یعنی کوئی مقابلہ ہی نہیں۔کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا چوبیس ہزار انبیاء
آئے۔ان ایک کے علاوہ جتنے انبیاء تھے رسالت کے لحاظ سے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِم ہم اُن پر درود بھیجتے ہیں۔ہمارے دل میں اُن کی قدر ہے۔خدا
کا پیار حاصل کیا انہوں نے۔ہمارے دل میں بھی خدا تعالیٰ نے اُن کا پیار پیدا کیا۔لیکن جتنے بھی
ہزاروں کی تعداد میں بنی اسرائیل میں نبی پیدا ہوئے۔انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے روحانی
فیوض کے نتیجہ میں اور اُن کی کامل اتباع کی وجہ سے نبوت حاصل نہیں کی۔لیکن یہ ایک شخص ہے۔یکتا ویگا نہ
صلی اللہ علیہ وسلم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا کہ نبوت کا مقام تو علیحدہ
رہا۔کوئی روحانی درجہ خواہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو کوئی شخص حاصل نہیں کر سکتا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے۔اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ہر روحانی درجہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں حاصل کیا جائے گا۔یہ میں آپ کو اپنا عقیدہ بتا رہا ہوں۔جماعت احمدیہ
کا۔اچھی طرح یا درکھیں۔اس لئے ہم یہ بات ماننے پر مجبور ہیں کہ اگر نبی کے یہ معنے ہیں جو ایک لاکھ نہیں
یا چوبیس ہزار انبیاء کی زندگی میں ہمیں نظر آئے کہ نبی متبوع سے اُنہوں نے نبوت حاصل کرنے کے لئے یا
444
سبیل الرشاد جلد دوم
روحانی فیوض حاصل کرنے کے لئے کچھ نہیں پایا۔یہ معنے ہیں اگر نبی کے اور یہی معنے ہیں نبی کے جیسا
کہ ابھی میں بتاؤں گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہی معنے گئے ہیں۔اور اگر یہ درست ہے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد کوئی شخص چھوٹے سے چھوٹا روحانی رتبہ اور درجہ بھی
حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ کامل اتباع اپنی استعداد کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہ کر رہا
ہو۔تو پھر ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔نبی کی مذکورہ تعریف کی رو
سے کوئی نبی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
,,
چونکہ اسلام کی اصطلاح میں نبی اور رسول کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ
کامل شریعت لاتے ہیں یا بعض احکام شریعت سابقہ کو منسوخ کرتے ہیں۔یا نبی
سابق کی امت نہیں کہلاتے اور براہ راست بغیر استفادہ کسی نبی کے خدا تعالیٰ سے
تعلق رکھتے ہیں۔اس لئے ہوشیار رہنا چاہئے کہ اس جگہ بھی یہی معنی نہ سمجھ لیں کیونکہ
ہماری کتاب بجز قرآن کریم کے نہیں اور ہمارا کوئی رسول بحجر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وسلم کے نہیں ہے اور ہمارا کوئی دین بجز اسلام کے نہیں اور ہم اس بات پر ایمان
رکھتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور قرآن شریف خاتم الکتب
ہے۔سو دین کو بچوں کا کھیل بنانا نہیں چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں بجز خادمِ
اسلام ہونے کے اور کوئی دعوی بالمقابل نہیں ہے۔اور جو شخص ہماری طرف اس کے
خلاف منسوب کرے وہ ہم پر افتراء کرتا ہے۔ہم اپنے نبی کریم کے ذریعہ سے فیض
و برکات پاتے ہیں اور قرآن کے ذریعہ سے ہمیں فیض معارف ملتا ہے۔یعنی نبی کے یہ معنی ہیں اور اس معنی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔یہ
ہمارا عقیدہ ہے۔ہم یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور رفعت اور بلندی
اور قرب الہی کی پوری اور حقیقی معرفت رکھتا ہے اور اس کے دل میں ایک ایسی محبت پیدا ہوتی ہے آپ
کے لئے کہ کسی اور کے دل میں ویسی پیدا نہیں ہو سکتی اور کامل اتباع کرتا ہے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے ذکر
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود میں محو رہتا ہے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر وہ
روحانی فیض حاصل کر سکتا ہے جو پہلے انبیاء نے براہ راست خدا تعالیٰ سے حاصل کیا۔یعنی بالفاظ دیگر جو
الحکم ۱۷ار اگست ۱۸۹۹ء صفحه ۶ نمبر ۲۹ جلد۳
سبیل الرشاد جلد دوم
445
کامل طور پر اور سچے معنے میں امتی بن جاتا ہے۔اور اپنا وجود محمد کے وجود میں کھو دیتا ہے صلی اللہ علیہ
وسلم۔اس کے لئے مکالمہ مخاطبہ کے دروازے کھلے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
دو امتی ہونے کے بجز اس کے اور کوئی معنے نہیں کہ تمام کمال اپنا اتباع کے
ذریعہ سے رکھتا ہو۔“
پھر آپ فرماتے ہیں :
”نبی کے لفظ سے اس زمانہ کے لئے صرف خدا تعالیٰ کی یہ مراد ہے کہ کوئی
شخص کامل طور پر شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ حاصل کرے اور تجدید دین کے لئے
مامور ہو۔یہ نہیں کہ وہ کوئی دوسری شریعت لاوے کیونکہ شریعت آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر ختم ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی پر نبی کے لفظ کا اطلاق
بھی جائز نہیں۔جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک
انعام اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے پایا نہ براہ راست -
پس ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا اور ہم یہ عقیدہ
رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کی شان یہ تقاضا کرتی تھی ہے کہ وہ تمام فیوض رُوحانی
اور مدارج روحانی جو پہلے انبیاء کو مختلف امتوں میں ملے وہ آپ کی امت کو آپ کی اتباع اور پیروی کے
نتیجہ میں ملیں۔اس لئے امت محمدیہ میں خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہا ہے۔آج بھی
کھلا ہے اور قیامت تک کھلا رہے گا۔جو اولیاء پہلے گزرے بڑی کثرت سے اُن کے اُو پر خدا کا کلام نازل ہوا اور اُن کو خدا نے
ہدایت دی۔اُن کو قرآن کریم کے وہ معانی بتائے جو اُس زمانہ کے مسائل کو حل کرنے والے تھے۔ایک
دفعہ مجھے خیال آیا اور جتنی کتابیں دستیاب تھیں یہاں۔ایک دوست کو مقرر کیا میں نے کہ پہلے بزرگوں
کے وحی والہام اور کشوف کو اکٹھا کرو۔تو ساری صدیوں کے میں یہ نہیں کہتا وہ سارے تھے کیونکہ مجھے پتہ
ہے کہ بہت ساری ہماری لائبریریاں ہمارے دشمنوں نے جلا دیں لیکن جو کتا ہیں ہمیں ملیں ان میں سے
تیرہ صدیوں کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ تک کے بزرگوں کے الہام اور وحیاں اکٹھی
کیں کا پیوں میں ، وہ ساری مل کے اس کلام سے کم تھیں جو کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوا۔ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی صفحه ۸ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱۶ تجلیات الہیہ حاشیہ صفحہ ۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱
سبیل الرشاد جلد دوم
446
ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امتی نبی مانتے ہیں اور علی وجہ البصیرت یہ یقین رکھتے
ہیں۔اس لئے کہ جب ہم آپ کا کلام دیکھتے ہیں تو آپ کے کلام ، تقریر اور تحریر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے اتنی محبت پاتے ہیں کہ امت محمدیہ کے کسی اور دل میں وہ محبت نظر نہیں آرہی۔اور جو خدا تعالیٰ نے
محمد کے طفیل آپ کو عطا کیا گھر سے تو کچھ نہ لائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل جو پایا وہ اس سے زیادہ ہے جو ان سارے بزرگ اولیاء امت نے پایا جو تیرہ
سو سال کے زمانہ میں گزر چکے ہیں۔یہ ایک کیسا روحانی فرزند پیدا ہو گیا ، امت محمدیہ میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا۔جس کے دل کی کیفیت اپنے نبی متبوع کے دل کی لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ كیسی کیفیت تھی
جس کا دل اُس انسان کے لئے بھی دُکھی ہوا جو آسٹریلیا میں رہنے والا ہے۔اُس کے لئے بھی دُکھی ہوا جو
امریکہ میں اور کینیڈا میں اور ساؤتھ امریکہ میں رہنے والا ہے اور سب کی ضروریات پوری کرنے کے
لئے اُس نے خدا سے مانگا اور خدا نے اُسے دیا۔اس لئے نہیں دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابلہ میں کسی کو کھڑا کرنا تھا۔اس لئے دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت جسے دُنیا بھول چکی تھی
اُس سے دوبارہ دنیا کو روشناس کیا جائے۔(نعرے)
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم كافة للناس مبعوث ہوئے ساری دُنیا کو آپ نے مخاطب
کیا۔آپ کے یہ روحانی فرزند جو ہیں۔انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو کچھ اس طرح پکڑا کہ
خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کہ ایک ایسا غلام آپ کا پیدا ہو جو آپ کی طرح
ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے اپنی کمر کے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو چن لیا۔یہ ہے ہمارا عقیدہ۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ آپ امتی نبی ہیں۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ
ا
علیہ وسلم کا عکس کامل ہیں۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ پہلے بزرگ گزرے وہ بھی عکس تھے مگر عکس کامل نہیں تھے
جیسا کہ اُن کی زندگیوں کی تاریخ ہمیں بتا رہی ہے۔جو شخص اپنی کوشش اور سعی اور جد و جہد اور عشق کی مستی
میں ایک خطہ ارض میں چکر لگا رہا ہے۔وہ اس کے ساتھ کیسے مل جائے گا جس کی ساری دنیا میں آواز گونج
رہی ہے۔پس آپ اُمتی نبی تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔آپ کے رُوحانی فرزند تھے۔محبوب تھے آپ کے۔اُمت مسلمہ جس میں کروڑوں خدا رسیدہ اولیاء پیدا ہوئے اور بڑے پایہ کے پیدا
ہوئے۔اپنے اپنے رنگ میں۔اُن سب میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ صرف ایک پہ پڑی اور اس
کے متعلق فرمایا کہ جب اُسے ملو میر اسلام اسے پہنچا دو۔سورۃ الکہف آیت ۷
سبیل الرشاد جلد دوم
447
تیسرے ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ امت محمدیہ میں امتی نبی صرف ایک ہوگا۔جو آنا تھا وہ آ گیا۔اس
کی ایک عقلی دلیل ہے، ایک اس کی دلیل ہے۔ابھی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حوالہ
پڑھوں گا۔عقلی دلیل یہ ہے کہ اگر کسی کے سپرد یہ کام کیا جائے کہ وہ ساری دُنیا میں اسلام کو غالب کرے تو
اس کی کوشش میں ایک تسلسل کا پایا جانا ضروری ہے مثلاً سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک خطہ
میں کام کیا۔اُن کی اولا داب بھی درود پڑھتی ہے اور ذکر بھی کرتی ہے لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کا۔مگر کوئی کوشش
ساری دنیا کو اسلام میں داخل کرنے کی نہیں گئی۔تسلسل کے بغیر یہ ہو نہیں سکتا۔کیونکہ ایک زندگی کی یہ ذمہ
واری نہیں۔کوئی ایک نسل اپنی زندگی میں ساری دُنیا میں اسلام کو غالب نہیں کر سکتی۔بشارت دی گئی ہے
کہ تین سوسال کے اندراندر۔اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بھی منصوبہ اپنے عروج کو پہنچ جائے گا۔دوسری صدی
میں یعنی جو نو سال کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اس میں دس بارہ ، خدا جانے کتنی نسلوں نے پیدا ہونا
اور اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالنا ہے۔ایک سوسال تو گزر گیا نا۔پہلے بزرگوں کو دیکھو۔امت مسلمہ میں جو مجدد پیدا ہوئے تھے ان پر بھی جب سو سال گزرگیا اُن
کا زمانہ ختم ہو گیا۔پھر نئے آنے والے نے نئے سرے سے شروع کر دیا کام۔تسلسل ختم ہو گیا۔اُن کا کام
بھی ختم ہو گیا۔اُن کی افادیت بھی ختم ہو گئی۔اُن کے اثرات بھی ختم ہو گئے۔وہ ایک خاص زمانے کے
لئے ایک خاص خطہ ارض کے لئے تھے۔جس کے سپر د خدا یہ کام کرے کہ ساری دُنیا میں اسلام کو غالب
کر ولیکن اُسے یہ کہے کہ تیری جماعت کو زندگی صرف سو سال کی دوں گا۔کام تیرے سپر د تین سو سال کا
ہے اور زندگی ایک سو سال کی ، خدا تعالیٰ تو یہ نہیں کہہ سکتا۔کیونکہ کوئی نقص اس کی طرف منسوب نہیں ہو
سکتا۔اس لئے حقیقت یہ ہے کہ یہ امتی نبی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں کچھ اس طرح تڑپا
کہ خدا نے ایک ہزار سال کے لئے اُسے اُمتی نبی اور مجدد آخر بنا دیا۔(نعرے)
بہت سے حوالے ہیں لیکن میں ان میں سے چند ایک کو ہی لے سکتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں :
غرض بروزی رنگ کی نبوت سے ختم نبوت میں فرق نہیں آتا اور نہ مُہر
ٹوٹتی ہے۔لیکن کسی دوسرے نبی کے آنے سے اسلام کی بیخ کنی ہو جاتی ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس میں سخت اہانت ہے کہ عظیم الشان کام دجال کشی کا
عیسی سے ہوا نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور آیت کریمہ وَلكِنْ رَسُولَ اللهِ
وَخَاتَمَ النَّبيِّنَ نعوذ باللہ اس سے جھوٹی ٹھہرتی ہے اور اس آیت میں ایک پیشگوئی
مخفی ہے اور وہ یہ کہ اب نبوت پر قیامت تک مُہر لگ گئی ہے اور بجز بروزی وجود کے جوخود
سبیل الرشاد جلد دوم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے کسی میں یہ طاقت نہیں جو کھلے کھلے طور پر نبیوں کی
طرح خدا سے کوئی علم غیب پاوے۔اور چونکہ وہ بروز محمد کی جو قدیم سے موعود تھا، وہ
میں ہوں۔اس لئے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی اور اس نبوت کے مقابل پر
اب تمام دنیا بے دست و پا ہے۔کیونکہ نبوت پر مہر ہے۔ایک بروز محمد می جمیع
کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا۔سو وہ ظاہر ہو گیا۔میں بتا رہا ہوں کہ صرف ایک امتی نبی کی بشارت دی گئی تھی۔66
448
پھر حقیقۃ الوحی کے صفحہ ۳۰ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس موضوع پر بحث کر رہے
ہیں کہ مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ امت محمدیہ پر بند نہیں۔آپ فرماتے ہیں:
اور اس ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کی امت کے لئے قیامت تک
مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ کبھی بند نہ ہو گا۔اور بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم
نہیں۔ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے جس کے لئے امتی ہونا
لازمی ہے۔اور اُس کی ہمت اور ہمدردی نے اُمت کو ناقص حالت پر چھوڑنا نہیں چاہا۔اور ان پر وحی کا دروازہ جو حصول معرفت کی اصل جڑھ ہے بند رہنا گوارا نہیں کیا۔اس کے نیچے حاشیہ ہے۔حاشیہ میں آپ فرماتے ہیں :
دد لیکن اِس امت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے
ہزار ہا اولیاء ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔"
اسی طرح حقیقۃ الوحی میں آپ فرماتے ہیں :
غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور اُمور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی
ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس
امت میں سے گزر چکے ہیں۔اُن کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔پس اس وجہ
سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام
کے مستحق نہیں کیونکہ کثرت وحی اور کثرتِ امور غیبیہ اس میں شرط ہے اور وہ شرط اُن
میں پائی نہیں جاتی اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
ایک غلطی کا ازالہ صفحه ۱۱، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۵ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰
حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰
سبیل الرشاد جلد دوم
صفائی سے پوری ہو جاتی۔کیونکہ اگر دوسرے صلحاء جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں وہ
بھی اسی قدر مکالمہ و مخاطبہ الہیہ اور امور غیبیہ سے حصہ پالیتے تو وہ نبی کہلانے کے
مستحق ہو جاتے تو اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی میں ایک
رخنہ واقع ہو جاتا۔اس لئے خدا تعالیٰ کی مصلحت نے ان بزرگوں کو ، اس نعمت کو
پورے طور پر پانے سے روک دیا جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک
ہی ہوگا۔66
449
ایسا شخص کون؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق جو نبی نہیں ، امتی نبی ہے۔یہ یاد رکھیں۔آپ نے کہا
ہے کہ مجھے کبھی خالی نبی نہ کہا کرو۔امتی نبی کہا کرو جیسا کہ میں نے ابھی بتایا نبی کے معنی امتی نبی کے معنی
سے بالکل مختلف ہیں۔اگر ہم نبی کہیں تو نعوذ باللہ یہ کہہ رہے ہوں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے تمام روحانی مدارج بغیر اتباع وحی قرآنی کے حاصل کئے۔یہ بات بالکل غلط ہے۔آپ تو
بدعات کو مٹا کر خالص اسلام قائم کرنے کے لئے ، ان راہوں کو روشن کرنے کے لئے آئے تھے جن
را ہوں پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش ہمیں نظر آتے ہیں۔مجدد، امام ، مسیحی ، خلیفہ یہ لفظ ہم استعمال کرتے ہیں۔ان کے متعلق ہر ایک کا ذکر کر کے آپ
نے فرمایا ہے کہ میں آخری ہوں۔چنانچہ لیکچر لاہور میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
تب سخت لڑائی کے بعد جو ایک رُوحانی لڑائی ہے خدا کے مسیح کو فتح ہوگی
اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی اور ایک مدت تک خدا کا جلال اور عظمت اور
پاکیزگی اور توحید زمین پر پھیلتی جائے گی اور وہ مدت پورا ہزار برس ہے جو سا تواں
دن کہلاتا ہے۔بعد اس کے دُنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔سو وہ مسیح میں ہوں۔پھر آپ فرماتے ہیں :
قرآن شریف میں بلکہ اکثر پہلی کتابوں میں بھی یہ نوشتہ موجود ہے کہ وہ
آخری مُرسل جو آدم کی صورت پر آئے گا اور مسیح کے نام سے پکارا جائے گا۔ضرور ہے
کہ وہ چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو۔جیسا کہ آدم چھٹے دن کے آخر میں پیدا ہوا۔“
پھر آپ لیکچر سیالکوٹ میں فرماتے ہیں :
66
حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۶ - ۴۰۷ لیکچر لا ہور روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۹
لیکچر لا ہور روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۵
450
سبیل الرشاد جلد دوم
اور عیسائی مذہب تخم ریزی کے ساتھ ہی خشک ہو گیا اور اُس کا پیدا ہونا
اور مرنا گویا ایک ہی وقت میں ہوا۔پھر ہزار پنجم کا دور آیا جو ہدایت کا دور تھا۔یہ وہ
ہزار ہے جس میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور خدا تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر تو حید کو دوبارہ دُنیا میں قائم کیا۔پس آپ کے
منجانب اللہ ہونے پر یہی ایک زبر دست دلیل ہے کہ آپ کا ظہور اُس ہزار کے اندر
ہوا جو روز ازل سے ہدایت کے لئے مقرر تھا۔اور یہ میں اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ
خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں سے یہی نکلتا ہے۔اور اسی دلیل سے میرا دعویٰ مسیح موعود
ہونے کا بھی ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ اس تقسیم کی رُو سے ہزار ششم ضلالت کا ہزار ہے
اور وہ ہزار ہجرت کی تیسری صدی کے بعد شروع ہوتا ہے اور چودھویں صدی کے بر
تک ختم ہوتا ہے۔اس ششم ہزار کے لوگوں کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج
اعوج رکھا ہے۔اور ساتواں ہدایت کا ہے جس میں ہم موجود ہیں چونکہ یہ آخری
ہزار ہے اس لئے ضرور تھا کہ امام آخر الزمان اس کے سر پر پیدا ہو۔اور اسکے بعد
کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظن کے ہو۔لیکچر لدھیانہ میں آپ فرماتے ہیں:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر شریعت اور نبوت کا خاتمہ ہو چکا ہے اب
کوئی شریعت نہیں آ سکتی۔قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔اس میں اب ایک شعشہ یا
نقطہ کی کمی و بیشی کی گنجائش نہیں ہے ہاں یہ سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
برکات اور فیوضات اور قرآن شریف کی تعلیم اور ہدایت کے ثمرات کا خاتمہ نہیں ہو
گیا۔وہ ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود ہیں اور انہی فیوضات اور برکات کے ثبوت
کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں :
میں بڑے زور سے اور پورے یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ دوسرے مذاہب کو مٹا دے اور اسلام کو غلبہ اور قوت
دے۔اب کوئی ہاتھ اور طاقت نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس ارادہ کا مقابلہ کرے۔وہ
لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۸ • لیکچر لدھیانہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۹
سبیل الرشاد جلد دوم
فَعَّالٌ لِمَا يُريدُ ہے۔یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں یہ خبر دی ہے اور
میں نے اپنا پیام پہنچا دیا ہے۔اب اس کو سنا نہ سُنا تمہارے اختیار میں ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں :
قرآن شریف اپنے نصوص قطعیہ سے اس بات کو واجب کرتا ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر جو موسوی خلیفوں کے خاتم الانبیاء ہیں اس
امت میں سے بھی ایک آخری خلیفہ پیدا ہوگا تا کہ وہ اسی طرح محمدی سلسلہ خلافت کا
خاتم الاولیاء ہو۔مجددانہ حیثیت اور لوازم میں حضرت عیسی علیہ السلام کی مانند ہو اور
اسی پر سلسلہ خلافت محمد یہ ختم ہو جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام پر سلسلہ خلافت موسویہ ختم
2
66
451
ہو گیا ہے۔“
قرآن کریم کی آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
اب جب ہم مانند کے لفظ کو پیش نظر رکھ کر دیکھتے ہیں جو محمدی خلیفوں کی
موسوی خلیفوں سے مماثلت واجب کرتا ہے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ جو ان دونوں
سلسلوں کے خلیفوں میں مماثلت ضروری ہے اور مماثلت کی پہلی بنیاد ڈالنے والا
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہے اور مماثلت کا آخری نمونہ ظاہر کرنے کا وہ مسیح خاتم
خلفائے محمد یہ ہے جو سلسلہ خلافت محمدیہ کا سب سے آخری خلیفہ ہے۔سب سے پہلے
خلیفہ جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہے وہ حضرت یوشع بن نون کے مقابل اور اُن کا مثیل
ہے جس کو خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کے لئے اختیار
کیا۔یہ بات بہت ضروری یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر ایک دائرہ کا عام
قاعدہ یہی ہے کہ اُس کا آخری نقطہ پہلے نقطہ سے اتصال رکھتا ہے لہذا اس عام
قاعدہ کے موافق خلافت محمدیہ کے دائرہ میں بھی ایسا ہی ہونا ضروری ہے یعنی یہ
لازمی امر ہے کہ آخری نقطہ اُس دائرہ کا جس سے مراد مسیح موعود ہے جو سلسلہ خلافت
محمد یہ کا خاتم ہے۔وہ اس دائرہ کے پہلے نقطہ سے جو خلافت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نقطہ
لیکچر لدھیانہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۹۰ تحفہ گولڑ و یه صفحه ۹۶ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۱۸۲
تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۳
سبیل الرشاد جلد دوم
452
ہے جو سلسلہ خلافت محمدیہ کے دائرہ کا پہلا نقطہ جو ابوبکر ہے۔وہ اس دائرہ کے انتہائی
نقطہ سے جو مسیح موعود ہے اتصال تام رکھتا ہے۔جن حوالوں پر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پڑھتے ہوئے نشان لگائے
ہیں وہ بیسیوں ہیں جو یہی بات بیان کر رہی ہیں لیکن وہ ساری کی ساری تو یہاں بیان نہیں ہو سکتی تھیں۔میں اس وقت آپ کے سامنے اب اس کا خلاصہ بتا تا ہوں۔ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ محمد رسول
الہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بات ، ہر وصف میں یکتا ہیں۔کوئی نظیر آپ کا نہیں ملتا اس آدم کی نسل میں۔ہم یہ
یقین رکھتے ہیں کہ چونکہ آپ یکتا ہیں ہر صفت میں۔اس صفت میں بھی یکتا ہیں کہ جوڑ وحانی فیوض آپ
کی اتباع کے نتیجہ میں نوع انسانی کو مل سکتے ہیں اور ملے ہل رہے ہیں اور آئندہ ملتے رہیں گے وہ اُن
روحانی فیوض سے کہیں زیادہ ہیں اپنی وسعتوں کے لحاظ سے بھی ، اپنی رفعتوں کے لحاظ سے بھی اور اپنی
شان کے لحاظ سے بھی جو پہلے شرعی انبیاء کی امتوں کو ملے۔ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی کے معنی ہیں براہ راست موہبتِ باری تعالیٰ کے نتیجہ میں نبوت مل گئی۔اس
مقام پر کھڑے کئے جانے میں اسرائیلی نبیوں کی اگر مثال ہم لیں ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے رُوحانی
فیوض کا کوئی دخل نہیں تھا یعنی یہ ضروری نہیں تھا بلکہ واقعہ یہ نہیں تھا کہ آپ کی اتباع ، پوری کی پوری لازم
ہوتی۔اس لئے ایک مسلسل تدریجی تبدیلی اُس کے اندر پیدا ہو رہی تھی۔ہر نبی آکے کوئی نہ کوئی تبدیلی پیدا
کر دیتا تھا خدا کے حکم سے۔تو ایک وہ شریعت جو پتھر کی پلیٹوں پر کندہ ہو کر اُن کو دی گئی اور ایک وہ جس
کے اندر پھر بھی تبدیلیاں ہوئیں اور ہر اسرائیلی نبی کو ضرورت کے مطابق ہر علاقہ میں وحی کے ذریعہ تبدیلی
کا حکم ملا۔ایک علاقہ میں ایک حکم چل رہا ہے دوسرے میں ایک اور حکم۔انسانیت اپنے ارتقاء کے ادوار
میں سے گزر رہی تھی۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے۔انسانیت اپنی ارتقاء کو پہنچ چکی تھی۔ایک کامل اور مکمل شریعت کو سمجھنے کی اس معنی میں اہلیت رکھتی تھی کہ ہر آنے والا زمانہ اپنی ضروریات کو سمجھنے
کے لئے خدا سے ایک مظہر یا بہت سے مطہر وجود پاتا تھا جنہیں اللہ تعالیٰ معلم حقیقی کی حیثیت سے
لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی میں تفسیر کر رہا ہوں قرآن کریم کے وہ بطون سمجھا تا تھا جو اُس زمانہ یا
اُس خطہ کے مسائل کو حل کرنے والا تھا۔لیکن اُس پیش خبری کے عین مطابق جو امت محمدیہ کو دی گئی تھی کہ
میرے علماء جو ہوں گے ، علمائے رُوحانی۔وہ انبیائے بنی اسرائیل کی طرح ہوں گے۔میری طرح نہیں ہوں
گے۔اُس میں یہ خبر دی گئی تھی۔یہ نہیں آپ نے فرمایا کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَمَثَلِی۔یہ نہیں کہا آپ نے
تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد۱۷ حاشیہ صفحہ ۱۹۱