1965ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
3
$ 1965
حضرت مسیح موعود نے دعا کی۔اے میرے رب ! مجھے انصار دے تا کہ
تیرے کام بخیر و خوبی چلائے جاسکیں
حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 3 دسمبر 1965ء میں فرمایا۔" جب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا اور حکم دیا کہ اُٹھ اور ساری دنیا میں
میری تو حید کو قائم کر اور دنیا کے تمام ادیان پر اسلام کے غلبہ کو ثابت کرنے کیلئے کوشش میں لگ جا اور دنیا کے ہر
ملک اور قوم تک اسلام کا پیغام پہنچا تو اس اہم اور وسیع ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اپنے رب کے حضور جھکے اور بڑے بجز اور گریہ وزاری کے ساتھ آپ نے اپنے رب کو پکارا اور کہا کہ اتنا
اہم اور اتنا وسیع کام اکیلے مجھ سے تو نہ ہو سکے گا۔اس لئے میری درخواست ہے کہ تو اپنی طرف سے مجھے انصار
دے تا تیری شریعت اور احکام کو اس دنیا میں قائم رکھا جا سکے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو وعدہ دیا۔يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ (براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ 238)
کہ ہم تمہیں ایسے مددگار عطا کریں گے۔جنہیں ہم آسمان سے وحی کریں گے کہ اٹھو اور میرے اس
بندہ کے مددگار بنو اور انصار کی حیثیت سے اس کے ساتھ شامل ہو جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصہ میں اپنی اس گریہ وزاری اور دعا کا ذکر جن الفاظ میں کیا ہے ان کا
ترجمہ یہ ہے۔اور میں رات دن اللہ تعالیٰ کے حضور چلاتا رہا اور کہتا رہا يَا رَبِّ مَنْ أَنْصَارِبُ يَارَبِّ مَنْ
انصاری کہ اے میرے رب ! میرے انصار کون ہیں؟ مجھے مددگار دے تا کہ تیرے کام خیر و خوبی کے ساتھ
چلائے جاسکیں
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 581)
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 28
4
دوستوں کو ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری کی طرف توجہ کرنی چاہئے
حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ماہنامہ انصار اللہ مجلس انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کی پالیسی بھی مخصوص نوعیت کی ہے اور اسے خاص غرض کے
لئے جاری کیا گیا ہے۔جن لوگوں نے یہ رسالہ دیکھا ہے انہوں نے نوٹ کیا ہو گا کہ اس میں اشتہارات نہیں
ہوتے اس میں زیادہ تر تربیتی مضامین ہوتے ہیں اور تبلیغ کو بالواسطہ طریق سے مد نظر رکھا جاتا ہے کیونکہ تربیت خود
اشاعت مقصد اور اشاعت عقائد کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔دوستوں کو اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کرنا چاہئے۔"
(خطابات ناصر جلد اول صفحہ 8)
ذیلی تنظیموں کے سپر د جو کام ہے ان کو بجالانے میں وہ
بہترین رضا کار ثابت ہوں
حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب میں فرمایا۔ان تینوں تنظیموں یعنی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے علاوہ حضرت مصلح
موعود نے جماعت میں کچھ ذیلی تنظیمیں بھی قائم کی ہیں اور وہ ذیلی تنظیمیں مجلس انصار اللہ، مجلس خدام
الاحمدیہ مجلس اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ ہیں۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر د جو کام حضرت
مصلح موعود نے کئے وہ اصولاً تین قسم کے ہیں بعض کام جماعتی تنظیموں کے رضا کار کے طور پر ان کے سپرد
کئے گئے تھے کیونکہ وہ کام ان کے اپنے نہیں تھے بلکہ وہ کام جماعتی تنظیموں کے تھے اور ان ذیلی تنظیموں سے
کہا گیا تھا کہ وہ رضا کار کے طور پر وہ کام کریں۔پھر بعض کام ایسے تھے جو ان کے سپر د جماعتی نظام کے
رضا کار کے طور پر کئے گئے تھے۔وہ کام نہ ان کے اپنے تھے اور نہ صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے تھے بلکہ وہ
جماعتی نظام سے تعلق رکھتے تھے جو صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید کے مجموعہ کا نام ہے اور
جس کی نگرانی خلیفہ وقت کے سپرد ہے اور کچھ کام بطور نوافل کے خودان کے سپرد کئے گئے تھے وہ ان کے
اپنے کام تھے۔میں ان تنظیموں سے کہوں گا کہ جو کام ان کے سپر د جماعتی تنظیموں یا جماعتی نظام کے رضا کار
کے طور پر سپرد کئے گئے ہیں ان کو بجالانے میں وہ بہترین رضا کا رثابت ہوں مثلاً تربیت کا کام ہے وہ
5
جماعتی نظام کے رضا کار کے طور پر خدام الاحمدیہ کے سپرد ہے اور خلیفہ وقت کی براہ راست نگرانی میں ہے
ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ احمدی نوجوانوں میں تذلل اور تواضع کا جذبہ ابھار کر اسے ان کا شعار بنا
دیں گے۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحه 20
جہاں جماعت قائم ہے وہاں ذیلی تنظیمیں اپنی مجلس قائم کریں
حضور نے جلسہ سالانہ 1965 ء کے دوسرے روز 20 دسمبر کو خطاب میں فرمایا۔خدام الاحمدیہ کے سپر د جو کام ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں انہیں اور باقی
تنظیموں انصار اللہ ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو ان کی بنیادی کمزوری کی طرف
متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو آج ان میں نظر آ رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان ذیلی تنظیموں کی بعض مجالس
بہت ہی اچھا کام کر رہی ہیں۔وہ قابل رشک ہیں اور ہماری دعاؤں کی مستحق ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزائے
خیر دے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مغربی پاکستان میں ہماری جماعتوں کی تعداد آٹھ سو اور ہزار کے
درمیان ہے ان جماعتوں کی بھاری اکثریت ایسی ہے جہاں یہ ذیلی تنظیمیں فعال تنظیم کی حیثیت سے موجود
نہیں۔ہمیں تمام نو جوانوں کو چاہئے وہ لاہور کے رہنے والے ہوں یا کسی چھوٹے سے قصبے کے رہنے
والے ہوں۔تمام بہنوں کو چاہئے وہ کراچی کی رہنے والی ہوں یا سندھ کے
کسی دُور افتادہ گوٹھ کی رہنے والی
ہوں اور تمام انصار کو چاہئے وہ ڈھاکہ کے رہنے والے ہوں یا چٹا گانگ کے ہل ٹریکس Hill)
(Tracks یعنی پہاڑی علاقوں میں کسی جگہ ان کی رہائش ہو مدعا کہ ان سب کو کم از کم اس معیار تک ضرور
لانا ہے اور جلد تر لانا ہے اس کے بغیر ہماری ترقی میں تیزی پیدا نہیں ہوسکتی اور نہ اس میں وسعت پیدا ہو سکتی
ہے۔اس کے بعد پھر ان تمام ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ وہ ہر اس مقام پر جہاں جماعت
احمد یہ قائم ہے اپنی مجلس کو منظم کریں آٹھ دس ہیں یا تمھیں یا چالیس پچاس مجالس کا فعال اور ایکٹو
(Active) ہونا ہماری تسلی کا موجب نہیں اور نہ ہی اس طرح ہم خدا تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے
ہیں۔پس جہاں جہاں جماعتیں پائی جاتی ہیں وہاں یہ تنظیمیں ہونی چاہئیں اور پھر فعال قسم کی ہونی
چاہئیں۔اگر آئندہ سال تک ہر جماعت میں یہ ذیلی تنظیمیں فعال قسم کی قائم ہو جائیں تو میں بھی خوش ہوں
گا۔آپ بھی خوش ہوں گے اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ ان سے خوش ہوگا اور انہیں اپنے فضلوں اور
برکتوں سے نوازے گا۔"
6
خطابات ناصر جلد اول صفحه 21-22)
ذیلی تنظیموں کے اچھے اور خوشکن نتائج سے حضرت مصلح موعود کا نام زندہ رہے گا
حضور نے جلسہ سالانہ 1965ء کے تیسرے روز 21 دسمبر کو اختتامی خطا ہمیں فرمایا۔اس میں شک نہیں کہ صدر انجمن احمد یہ جس کو موجودہ شکل حضرت مصلح موعود نے دی ہے تحریک
جدید جسے آپ نے قائم کیا ہے اور وقف جدید جسے آپ نے جاری کیا ہے اسی طرح مجلس انصار اللہ ، خدام
الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ، ناصرات الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ جو ذیلی تنظیمیں آپ نے قائم فرمائی ہیں یہ سب
( بنیادی اور ذیلی تنظیمیں ) جب تک قائم رہیں گی اور جب تک ان کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں
گے (اور ہم اپنے رب سے امیدرکھتے ہیں کہ قیامت تک ان تنظیموں کے اچھے اور خوش کن نتائج نکلتے رہیں
گے ) اس وقت تک حضرت مصلح موعود کا نام زندہ رہے گا اور دنیا عزت کے ساتھ آپ
کو یاد کرتی رہے گی۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحہ 34-35)