1966ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

7
$ 1966
ذیلی تنظیمیں فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ نہ ہو
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 7 جنوری 1966ء میں فرمایا۔" جماعت کی ذیلی تنظیموں انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کو بھی اپنے منصوبے اور پلان
(Plan) ریوائز (Revise) کرنے چاہئیں انہیں مزید غور کے بعد ان میں کچھ تبدیلیاں کر لینی چاہئیں۔اور اس اصول کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ وہ ایسے کاموں کی طرف توجہ نہ دیں۔جوان کے سپردنہیں کئے گئے۔اور
ان کاموں کو نظر انداز نہ کریں جو ان کے سپرد کئے گئے ہیں۔کیونکہ فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ ہونا
کوئی نیکی نہیں اور نہ اس کے اچھے نتائج ہی نکلتے ہیں۔پس جماعت کی ان ذیلی تنظیموں کو اپنے مفوضہ فرائض احسن طور پر بجالانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت دے کہ وہ جماعت کی مضبوطی کیلئے قائم کی گئی ہیں اور اگر یہ تنظیمیں اپنے
فرائض کو پوری طرح ادا کریں تو یہ جماعت کیلئے بہت برکت کا موجب بن سکتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو
جذب کر سکتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ایسا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین"
( خطبات ناصر جلد اول صفحہ 88-89)
جماعتوں میں قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس انصاراللہ کے سپرد کرتا ہوں
حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 4 فروری 1966 ء میں فرمایا۔" اس سلسلہ میں جو ابتدائی منصوبہ میں جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جماعت
احمد یہ لا ہور کے تمام بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس خدام الاحمدیہ کرے۔اور کراچی کی جماعت
کے بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام میں مجلس انصار اللہ کے سپر د کرتا ہوں۔ضلع سیالکوٹ کی دیہاتی
جماعتوں میں یہ کام مجلس خدام الاحمدیہ کرے ضلع جھنگ میں جو جماعتیں ہیں ان کے بچوں کو قرآن کریم
ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس انصاراللہ کے سپرد کیا جاتا ہے ان کے علاوہ جو جماعتیں ہیں ان میں اس اہم کام کی
طرف نظارت اصلاح و ارشاد کو خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ دو تین سال کے اندر
ہمارا کوئی بچہ ایسا نہ رہے جسے قرآن کریم ناظرہ پڑھنا نہ آتا ہو۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت کو اس طرف

8
بڑی توجہ دینی پڑے گی اور اس کے لئے بڑی کوشش درکار ہوگی ہم بڑی جدوجہد کے بعد ہی اس کام میں
کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس منصو بہ کو کامیاب بنانا نہایت ضروری ہے۔اگر ہم نے الہی سلسلہ کے طور پر ان نعمتوں کواپنے اندر قائم رکھنا ہے۔واللہ تعالیٰ نے محض رحمانیت کے ماتحت
ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل عطا کی ہیں تو ہمیں اپنے اس منصو بہ کو کامیاب بنانے میں
اپنے آپ کو پورے طور پر لگا دینا ہوگا۔اس منصوبہ کی تفاصیل متعلقہ محکمے تیار کریں اور ایک ہفتہ کے اندر اندر مجھے پہنچا ئیں۔یعنی جو حلقے
مجلس خدام الاحمدیہ کو دیئے گئے ہیں اور جو جماعتیں مجلس انصار اللہ کے سپرد کی گئی ہیں اور باقی جماعتیں جو
اصلاح وارشاد کے صیغہ کے سپرد کی گئی ہیں ان میں انہوں نے کس کس رنگ میں کام کرنا
ہے اس کے متعلق وہ
اپنا اپنا منصوبہ تیار کریں اور اس منصوبہ کی تفاصیل ایک ہفتہ کے اندراندر مجھے پہنچائیں ان سب محکموں کو یہ بات
مد نظر رکھنا چاہئے کہ وہ پہلے ہی سال اس کام میں سو فیصدی نہیں تو 90 فیصدی کامیابی ضرور حاصل کر لیں۔کیونکہ جو ذہین بچے ہیں وہ تو چھ ماہ کے اندر بلکہ بعض بچے اس سے بھی کم عرصہ میں قرآن کریم ناظرہ پڑھ لیں
گے قاعدہ میسر نا القرآن اگر صحیح طور پر پڑھا دیا جائے تو بچہ کیلئے قرآن کریم ناظرہ پڑھنا مشکل نہیں ہوتا۔مجھے یہ سن کر بہت تعجب ہوا ہے کہ ہمارے کالج کے بہت سے طلباء بھی قرآن
کریم نہیں پڑھ سکتے اور
اگر یہ بات درست ہے کہ ان میں سے ایک تعداد قرآن کریم ناظرہ پڑھنا بھی نہیں جانتی یا ان میں سے بہت
سے لڑ کے قرآن کریم کا ترجمہ نہیں جانتے تو انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ اگر انہیں قرآن کریم سے وابستگی نہیں اگر
انہیں قرآن کریم سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں قرآنی علوم حاصل نہیں تو انہوں نے دنیوی علوم حاصل کر کے کیا
لینا ہے۔دنیا کے ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں دہر یہ لوگ دنیا کے ان علوم کو حاصل کر رہے ہیں۔وہ دیکھیں
کہ یہ علوم دنیا کو کس طرف لے جارہے ہیں۔اُخروی زندگی کو تو چھوڑ وہ دنیا کو بھی تباہی کی طرف لے جارہے
ہیں وہ دیکھیں کہ آخر دنیا کو ان دنیوی علوم سے کون سی خیر و برکت حاصل ہورہی ہے۔آج دنیا کے ہر طبقہ کو اس
بات کا احساس ہو چکا ہے کہ جس طرح ہم نے دنیوی علوم سیکھے ہیں اور جس طور پر ہم نے انہیں استعمال کیا ہے
وہ انسانیت کو بھلائی کی طرف نہیں بلکہ تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔غرض ہمارے کالج کا طالب علم ہو اور
پھر وہ قرآن کریم سے ناواقف ہو یہ بڑی شرم کی بات ہے۔بہر حال ہم نے یہ کام کرنا ہے اور واضح بات ہے کہ اتنے بڑے کام کے لئے چند مربی یا معلم یا
مجالس خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے بعض عہدیدار کافی نہیں۔یہ تھوڑے سے لوگ اس عظیم کام کو پوری طرح
نہیں کر سکتے۔اس کیلئے ہمیں اساتذہ درکار ہیں ہمیں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے رضا کار
چاہئیں جو اپنے اوقات میں سے ایک حصہ قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کے لئے یا جہاں ترجمہ سکھانے کی

ضرورت ہو وہاں قرآن کریم کا ترجمہ سکھانے کیلئے دیں تا یہ اہم کام جلدی اور خوش اسلوبی سے کیا جاسکے۔میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نعمت جو قرآن کریم کی شکل میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے طفیل دوبارہ ملی ہے اگر وہ ورثہ کے طور پر آپ کے بچوں کو نہیں ملتی تو آپ اپنی زندگی کے دن
پورے کر کے خوشی سے اس دنیا سے رخصت نہیں ہوں گے۔جب آپ کو یہ نظر آ رہا ہوگا کہ خدا تعالیٰ کے
فضلوں کا خزانہ یعنی قرآن کریم جو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل حاصل کیا تھا اس
سے آپ کے بچے کلیہ نا واقف ہیں تو موت کے وقت آپ کو کیا خوشی حاصل ہو گی۔آپ ان جذبات کے
ساتھ اس دنیا کو چھوڑ رہے ہوں گے کہ کاش آپ کی آئندہ نسل بھی ان نعمتوں کی وارث ہوتی جن کو آپ نے
اپنی زندگی میں حاصل کیا تھا پس تم اپنی جانوں پر رحم کرو۔اپنی نسلوں پر رحم کرو۔اپنے خاندانوں پر رحم کرو اور پھر
ان گھروں پر رحم کرو جن میں تم سکونت پذیر ہو کیونکہ قرآن کریم کے بغیر آپ کے گھر بھی بے برکت رہیں گے۔ہر احمدی کا گھر ایسا ہونا چاہئے کہ اس میں رہنے والا ہر فرد جو اس عمر کا ہے کہ وہ قرآن کریم پڑھ سکتا
ہو صبح کے وقت اس کی تلاوت کر رہا ہو۔لیکن اگر مثال کے طور پر آپ کے گھر میں دس افراد ہیں اور ان میں
سے صرف ایک فرد قرآن کریم پڑھنا جانتا ہے باقی نو افراد قرآن کریم پڑھنا نہیں جانتے تو گویا آپ نے اس
نعمت کا 1/10 حصہ حاصل کیا لیکن دنیوی لحاظ سے آپ ساری کی ساری چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں"
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 124-127)
پھر اسی سلسلہ میں مورخہ 8 اپریل 1966ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا۔اس منصوبہ کے لئے میں نے لاہور کی جماعت اور سیالکوٹ کا ضلع مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر د کیا
تھا اور کراچی کی جماعت اور جھنگ کا ضلع مجلس انصار اللہ کے سپر د کیا تھا اور باقی تمام جماعت کا کام نظارت
اصلاح وارشاد نے کرنا تھا۔اس سلسلہ میں بھی کچھ کام ہوا ہے لیکن میرے نزدیک ابھی وہ کام تسلی بخش نہیں۔کوئی جماعت ایسی نہیں رہنی چاہئے کہ جہاں قرآن کریم پڑھانے کا انتظام نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سلسلہ میں میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ بعض جگہ سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ گو
ہماری یہ جماعت خدام الاحمدیہ کے سپرد نہ کی گئی تھی لیکن انہوں نے جماعتی انتظام سے علیحدہ قرآن کریم
سکھانے کا اپنے طور پر انتظام کر دیا ہے اور وہ جماعت سے تعاون نہیں کر رہے۔اگر ایک مقام پر بھی ایسا ہوا ہو
تو یہ بہت افسوسناک ہے خدام کو یا درکھنا چاہئے کہ جو طریق انہوں نے اختیار کیا ہے وہ درست نہیں جن جگہوں
میں قرآن کریم کے پڑھانے کا کام خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے مثلاً لا ہور اور ضلع سیالکوٹ کی جماعتیں۔وہاں جماعتی نظام سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ مجلس خدام الاحمدیہ سے پورا تعاون کریں گے۔اور جس جگہ یا
علاقہ میں قرآن کریم پڑھانے کا کام مجلس انصار اللہ کے سپرد کیا گیا ہے اس علاقہ کی جماعتوں سے میں امید

10
اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ مجلس انصار اللہ سے پورا پورا تعاون کریں گی اور وہ مقامات ، جماعتیں یا اضلاع جہاں
قرآن کریم کی تعلیم کا کام جماعتی نظام کے سپر د کیا گیا ہے وہاں جہاں تک قرآن کریم پڑھانے کا سوال ہے
خدام
الاحمد یہ یا انصار اللہ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے کیونکہ یہ کام ان کے سپرد کیا ہی نہیں گیا۔تمام دوستوں کو انصار میں سے ہوں یا خدام میں سے، جوان ہوں یا بڑی عمر کے یہ بنیادی بات یاد
رکھنی چاہئے کہ احمدی ہونے اور انصار یا خدام کے رکن ہونے میں بڑا فرق ہے۔ایک احمدی پر اللہ تعالیٰ
نے بڑی اہم اور بڑی وسیع ذمہ داری ڈالی ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں حضور کے
منشاء اور ارشاد کے ماتحت اور پھر بعد میں حضور کے خلفاء کے منشاء اور ارشاد کے ماتحت تمام دنیا میں اسلام کو
غالب کرنے کے لئے جو سکیم میں تیار کی جائیں ہر احمدی اپنا سب کچھ قربان کر کے ان سکیموں کو کامیاب کرنے
کی کوشش کرے تا کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ جو آسمان پر ہو چکا ہے کہ وہ اسلام کو اس زمانہ میں جو سیح موعود علیہ السلام
کا زمانہ ہے تمام ادیان باطلہ پر غالب کرے گا۔اس فیصلے کا نفوذ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جسے ہماری کوشش
جذب کرے اس دنیا میں بھی ہمیں جلد تر نظر آ جائے۔یہ الہی فیصلہ جو آسمان پر ہو چکا ہے زمین پر نافذ ہو کر رہے گا۔دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں
سکتی !!! لیکن اس راہ میں انتہائی قربانی پیش کرنا ہمارا فرض ہے۔یہ کام جو ایک احمدی کے سپرد ہے احمدی
نوجوان کے بھی ، احمدی بوڑھے کے بھی ، احمدی مرد کے بھی ، احمدی عورت کے بھی اور احمدی بچے کے بھی !!!
اس وسیع کام کا ایک حصہ جو شاید اس کام کا ہزارواں حصہ بھی نہ ہو۔مجالس خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماءاللہ
اور ناصرات الاحمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے تا کہ ان مختلف گروہوں کی تربیت ایسے رنگ میں کی جاسکے۔یا ان کی
تربیت ایسے طور پر قائم رکھی جاسکے کہ وہ اس ذمہ داری کو کما حقہ ادا کرسکیں جو ایک احمدی کی حیثیت سے ان کے
کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔پس مجلس خدام الاحمدیہ یا مجلس انصار اللہ کا رکن ہونے کی حیثیت سے تم پر جوذ مہ داری عائد ہوتی
ہے وہ بہت ہی محدود ہے۔اس محدود ذمہ داری کو ٹھیک طرح نباہ لینے کے بعد اگر کوئی رکن خوش ہو جاتا ہے کہ
جتنی ذمہ داری بھی بحیثیت احمدی ہونے کے اس پر ڈالی گئی تھی وہ اس نے پوری کر دی تو وہ غلطی خوردہ ہے۔کیونکہ جو ذمہ داری اس پر ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے ڈالی گئی ہے یہ ذمہ داری اس کے مقابل پر شاید
ہزارواں حصہ بھی نہیں۔اس پر خوش ہو کے بیٹھ جانا بڑی خطر ناک بات ہے۔یہ ہمارے لئے سوچ اور فکر کا مقام ہے اور اس کیلئے خطرہ کا مقام ہے اسی طرح اگر جوانی کے جوش
میں یا اپنے تجربہ کے زعم میں وہ اپنے حدود سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو بھی وہ اچھا کام نہیں کرتا۔جو جماعتی نظام کی ذمہ داری ہے وہ جماعتی نظام نے ہی ادا کرنی ہے اور تم نے جماعت کا ایک فرد

11
ہونے کی حیثیت سے اس میں حصہ لینا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مجالس خدام الاحمدیہ اور مجالس انصاراللہ اتنی
زیر الزام نہیں آتیں جتنے کہ جماعتی عہدیدار۔حضرت مصلح موعود (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے مجالس خدام الاحمدیہ
اور مجالس انصار اللہ کے متعلق یہ ارشاد فرمایا تھا کہ میں نے ایک محدود کام محدود دائرہ عمل میں ان تنظیموں کے
سپر د کیا ہے۔جماعتی نظام کو میں یہ حق نہیں دیتا کہ وہ ان کے کاموں میں دخل دے کوئی عہد یدار پریذیڈنٹ ہو
یا امیر امیر ضلع ہو یا امیر علاقائی، اس کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ خدام الاحمدیہ کے کام میں دخل دے یا انہیں حکم
دے لیکن میں اجازت دیتا ہوں کہ اگر وہ ضرورت محسوس کریں تو وہ ان سے درخواست کر سکتے ہیں کہ بحیثیت
مجلس خدام الاحمدیہ تم یہ کام کرو۔درخواست کرنے کی اجازت دینا تو دراصل امراء کو غیرت دلانے کے لئے تھا
تا وہ اپنی تنظیم کو اس حد تک بہتر بنالیں کہ ان کو کبھی اس قسم کی درخواست نہ کرنی پڑے لیکن انہوں نے اس
اجازت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور جب بھی کوئی جماعتی کام ان کے سامنے آیا تو انہوں نے بجائے اس
کے کہ جماعتی نظام سے کام لیتے ، آرام سے مجلس خدام الاحمدیہ کے مقامی قائد کو بلایا اور ان سے درخواست کی
کہ مہربانی کر کے یہ کام آپ کر دیں اور اس طرح وہ جماعتی نظام کو کمزور کرنے کا موجب ہوئے۔اس لئے
آج سے ان کا یہ حق میں واپس لیتا ہوں جماعت کا کوئی عہد یدار اب اس بات کا مجاز نہیں ہوگا کہ وہ مجالس
خدام الاحمدیہ یا مجالس انصار اللہ سے کسی قسم کی کوئی درخواست کرے۔حکم وہ دے نہیں سکتا وہ پہلے ہی منع ہے۔درخواست کی اجازت اب واپس لے لی جاتی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ آئندہ جماعتی کام انہوں نے
جماعتی نظام کے ذریعہ سے ہی کروانے ہیں۔مجلس خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ سے کبھی اس قسم کی درخواست نہ
کرنا ہوگی۔فی الحال میں اس اجازت کو صرف ایک سال کے لئے واپس لیتا ہوں پھر حالات دیکھ کر فیصلہ
کر سکوں گا اس کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھایا۔جماعتی عہد یداروں کو بھی اور ان لوگوں کو بھی جو ایک طرف احمدی ہیں اور دوسری طرف احمدی
ہونے کی وجہ سے بعض مخصوص محدود ذمہ داریاں بطور رکن خدام الاحمدیہ یا بطور رکن مجلس انصار اللہ ان پر عائد ہوتی ہیں۔میں بڑی وضاحت سے یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعتی کام بہر حال اہم ہیں اگر امیر جماعت یا
پریذیڈنٹ بحیثیت احمدی کے انہیں کوئی حکم دے تو ان کا فرض ہے کہ وہ اس حکم کو بجالائیں۔خواہ اس حکم کی
بجا آوری کے نتیجہ میں انہیں مجلس خدام الاحمدیہ کے کسی افسر کی حکم عدولی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔سرکشی تو کسی
صورت میں جائز نہیں لیکن انہیں چاہئے کہ اپنی تنظیم کو اطلاع دے دیں کہ پریذیڈنٹ یا امیر نے میرے ذمہ
فلاں کام لگایا ہے اس وقت مجھے وہ کام کرنا ہے۔اور اس وقت آپ نے ایک دوسرا کام میرے ذمہ لگایا تھا۔میں خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ کا وہ کام اس وقت نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس سے زیادہ اہم کام مجھے بڑی تنظیم کی
طرف سے ملا ہے اس لئے میں جماعتی کام کروں گا اس ذیلی تنظیم کا کام نہیں کر سکوں گا اس طرح وہ معذرت کر

12
دیں لیکن جماعتی تنظیم سے معذرت نہ کر بیٹھیں۔یہ طریق قطعاً جائز نہیں بہر حال جماعتی کام کو ذیلی تنظیموں کے
کام پر مقدم رکھنا ہوگا۔اور جہاں جہاں مجالس خدام الاحمدیہ نے قرآن کریم کے پڑھانے کا انتظام جماعتی
انتظام سے علیحدہ ہو کر اپنے طور پر شروع کر دیا ہے۔وہ میری آواز پہنچتے ہی اس کام کو بند کر دیں اور اپنی
خدمات جماعت کے پریذیڈنٹ یا امیر کو پیش کر دیں اور جماعتی انتظام کے ماتحت اس کام کو کریں۔قرآن
کریم کا سمجھنا، اس کا فہم حاصل کرنا سب سے اہم کام ہے مگر قرآن
کریم خود فرماتا ہے کہ جب مجھے سمجھنا ہوتو یاد
رکھو کہ اپنے نفس کی اصلاح کے بعد میرے پاس آنا کیونکہ سوائے اس شخص کے جو پاک ہو میں کسی کو ہاتھ نہیں
لگانے دیتا اور اگر تم مطہر ہوئے بغیر مجھے ہاتھ لگانا چاہو گے تو مجھے خدا تعالیٰ نے یہ طاقت بخشی ہے کہ وہ ہاتھ
مجھے چھونے نہیں پائے گا۔تمہارا ہاتھ مجھے اس وقت چھو سکے گا جب تم جتنا مجھے جانتے ہو۔اس پر عمل کرنے
والے بھی ہو۔اور پھر میرے پاس اس نیت کے ساتھ آؤ کہ جو زائد علم تم مجھ سے حاصل کرو اپنی زندگیوں کو اس
کے مطابق ڈھالو گے۔یہ بڑا ہی اہم کام ہے قرآن کریم کا سمجھنا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے۔قرآن کریم کی اشاعت
کے لئے ہی ہمیں زندہ کیا گیا ہے اور ہمیں منظم کیا گیا ہے اس الہی سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے قائم ہی اسی لئے کیا ہے
کہ قرآن کریم کی تعلیم کو دنیا بھر میں اس رنگ میں پھیلائیں کہ دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے کہ اگر ہم اس
دنیا اور اخروی زندگی کی فلاح چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن
کریم کی تعلیم پر عمل کرنا ہوگا۔دنیا میں قرآن کریم کی
تعلیم آپ پھیلا کیسے سکتے ہیں جبکہ خود آپ کو ہی اس کا علم حاصل نہ ہو۔تو جو ہماری پیدائش کی غرض ، ہمارے
قیام کی غرض اور ہماری زندگی کا مقصود ہے وہ حاصل ہو ہی نہیں سکتا جب تک کہ ہم خود قرآن کریم کو نہ سمجھیں
اور اس کے علوم اچھی طرح ہمارے ذہنوں میں مستحضر نہ ہوں۔پس میں تمام امراء اضلاع کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے ضلع کی ہر جماعت میں قرآن کریم
پڑھانے کا با قاعدہ ایک نظام کے ماتحت انتظام کریں اور ہر دو ماہ کے بعد مجھے اس کی رپورٹ بھجوایا کریں"
(خطبات ناصر جلد اول صفحہ 206-211)
ذیلی تنظیمیں خلیفہ وقت کے اعضاء ہیں
حضور نے خطبہ جمعہ 25 نومبر 1967 ء میں فرمایا۔" اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کام خلیفہ وقت کے سپرد کئے جاتے ہیں ان میں سے ایک بڑا اہم کام یہ
ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی نگرانی کریں کہ قوم اِعْتِصَامُ بِحَبْلِ اللهِ “ کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزار

13
رہی ہے کہ نہیں۔جس کے نتیجہ میں اللہ تعالی محض اپنی نعمت کے طور پر اور اپنے فضل اور برکت کے نتیجہ میں ان
کے درمیان مودت اور اُلفت پیدا کرتا اور انہیں بنیان مرصوص بنادیتا ہے۔اس ذمہ داری کو نباہنے کے لئے خلفاء امت محمدیہ نے مختلف تدابیر اختیار کیں ہمارے زمانہ میں
ہمارے سلسلہ میں ایک تدبیر اس کے لئے یہ اختیار کی گئی ہے کہ مختلف نظام قائم کر دئے گئے ہیں۔ایک جماعتی
نظام ہے جو سلسلہ کے تمام بنیادی کاموں پر حاوی ہے اور ان کو کما حقہ ادا کرنے کی اس پر ذمہ داری ہے۔ایک
تحریک جدید کا نظام ہے جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس لئے جاری کیا تھا کہ غیر ممالک میں اسلام
کی اشاعت کی جائے اور توحید کا جھنڈا گاڑا جائے۔ایک وقف جدید کی تنظیم ہے کہ جس کے سپر د اشاعت
قرآن اور تربیت سلسلہ کا ایک محدود دائرہ کے اندر کچھ کام کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ذیلی تنظیمیں ہیں۔انصار اللہ ہے۔لجنہ اماءاللہ ہے، خدام الاحمدیہ ہے، ناصرات
احمدیہ ہے ، اطفال احمد یہ ہے اور بعض دفعہ وقتی طور پر ہم کچھ کام کرتے ہیں یا ایسی کوئی تدبیر کرتے ہیں کہ نہیں
کہا جاسکتا کہ وہ وقتی ہے یا مستقل شکل اختیار کر جائے گی۔مثلاً وقف عارضی کا نظام میں نے جاری کیا ہے اس
کے نتائج خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھے نکل رہے ہیں لیکن نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تحریک کیا رنگ اختیار کرے
گی۔جس رنگ میں اور جس طور پر اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوگا اور اس کی ہدایت ہوگی اس کے مطابق ہی وہ شکل
اختیار کرلے گی۔لیکن اس وقت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔بہر حال یہ مختلف تدابیر اور ذرائع ہیں تا جماعت کو اغتصامُ بِحَبْلِ اللہ کے مقام سے ہٹنے نہ دیا
جائے اور یہ تمام تنظیمیں خواہ وہ بنیادی ہوں یا ذیلی ہوں خلیفہ وقت کے اعضاء ہیں۔اور ان میں سے کسی کو بھی
کمزور نہیں کیا جاسکتا نہ عقلاً نہ شرعاً۔عقل بھی اس کی اجازت نہیں دیتی اور شریعت بھی اس کو برداشت نہیں کرتی
کہ وہ ذرائع جو خلیفہ وقت کی طرف سے جاری کئے گئے ہوں ان میں کسی کو کمزور کر دیا جائے اور ہر تنظیم میں
سب سے زیادہ طاقت اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنی حدود کے اندر کام کر رہی ہوا گر آپ ایک گز کپڑا لیں اور سواگز
جگہ میں اس کو بچھانا چاہیں اور دو آدمی زورلگا کر اسے پھیلائیں تو وہ تارتار ہوجائے گا اور اپنی افادیت کھودے گا۔تو ہر ذیلی تنظیم کا جہاں اپنے حدود کے اندر ہنا ضروری ہے وہاں دوسری تنظیموں کے لئے یہ بھی
ضروری ہے کہ وہ اس میں کسی قسم کی کمزوری نہ پیدا ہونے دیں۔دراصل کسی تنظیم کا بھی کسی دوسری تنظیم کے
ساتھ براہ راست
کوئی تعلق نہیں ہے۔سارے تعلق خلافت کے ذریعہ اوپر سے ہو کر نیچے کی طرف آتے ہیں اور
جب خلیفہ وقت سارے کاموں کی نگرانی کر رہا ہے تو جماعت کو یہ خطرہ نہیں ہے"
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 505-506)

14
عہد یداران نظام کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ پورا تعاون کریں
حضور نے خطبہ جمعہ 25 نومبر 1966ء میں فرمایا۔" یہی حال ہر عہدیدار کا ہونا چاہئے۔اگر آپ خدا کے ان پیارے بندوں
کو انتہائی محبت نہیں دے
سکتے تو آپ عہد یدار رہنے کے قابل ہی نہیں۔کسی شخص کے دل میں یہ وہم بھی پیدا نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی
عہد یدار اس سے پیار نہیں کرتا، اس سے ہمدردی نہیں رکھتا، اس کی غمخواری نہیں کرتا۔وقت پر اس کے کام نہیں
آئے گا۔ہر عہد یدار کی پہلی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ اپنی تکلیف بھول جائے اور اپنے بھائیوں کی تکلیف کا
اسے خیال رہے اگر یہ کیفیت ہو تو پھر وہاں بشاشت کے نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جہاں عہد یدار
ڈھونڈ ڈھونڈ کر یہ کام کریں کہ کسی کو دوائی کی ضرورت ہے وہ دوائی پہنچائی جائے۔کسی کی بیماری کے نتیجہ میں اس
کے بعض کام رکے ہوئے ہیں۔وہ کام کر دیئے جائیں کسی کو مالی تکلیف ہے اسے اس تکلیف سے نکالا جائے۔یہ صحیح ہے کہ ہم نے بادشاہتیں نہیں دینی ہیں۔لیکن ہر احمدی کی کم سے کم ضرورت بہر حال ہم نے
پوری کرنی ہے۔اس سے وہ اس قدر سیکوریٹی اور اطمینان محسوس کرے گا کہ خود بخود اس کے دل میں بشاشت
محسوس ہوگی۔انفرادی طور پر ہی نہیں ( گووہ بھی بہت ضروری ہے) انتظامی لحاظ سے بھی ، ہر نظام کو خواہ وہ بنیادی
ہو یا ذیلی ہو یقین ہونا چاہئے کہ دوسرے نظام میرے ساتھ سو فی صدی تعاون کرنے والے اور میرے کاموں
کو آگے سے آگے بڑھانے میں میرے مرد اور معاون اور ناصر ہیں۔میرے راستے میں روکیں پیدا کرنے
والے نہیں ہیں۔جب ہر نظام اور ہر نظام کے عہدیداروں کے دماغ میں یہ بات آ جائے گی اور یہ ذہنیت
سب میں پیدا ہو جائے گی تو ہمارے یہ سارے نظام ایک جست میں ہی کہیں سے کہیں پہنچ جائیں گے۔چھوٹی چھوٹی باتوں میں بعض دفعہ بدظنی پیدا ہو جاتی ہے۔بدظنی تو کسی کے لئے بھی جائز نہیں لیکن
عہد یداروں کے لئے تو بڑی ہی مہلک چیز ہے۔جس طرح اگر کوئی کسی کے پیچھے سے السلام علیکم کہے تو آپ کو
خود کو اتنا بڑا نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ سلام آپ کو کیا گیا ہے۔اسی طرح اگر کوئی کسی کو پیچھے سے گالی دے رہا ہو اور
آپ کے کان تک وہ آواز پہنچے تو آپ کو یہ بھی نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ گالی آپ کو دی جارہی ہے یہ دونوں باتیں
غلط ہیں۔اگر کوئی برا بھلا کہتا ہے تو غلطی کرتا ہے آپ یہی سمجھیں کہ وہ آپ کو نہیں کہہ رہا بلکہ کسی اور کو کہہ رہا
ہے۔آپ اپنا کام کئے جائیں اور یاد رکھیں کہ نظام کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ پورا تعاون اور اتفاق ہونا
چاہئے خدام الاحمدیہ کی طاقت ، انصار اللہ کی طاقت، لجنہ اماءاللہ کی طاقت ، ناصرات الاحمدیہ اور اطفال کی
طاقت اس بات میں ہے کہ جو حد و د خلیفہ وقت نے ان کے لئے مقرر کی ہیں وہ ان سے باہر نہ جائیں اور جس

15
وقت دوسری تنظیموں کو ان کے تعاون کی ضرورت ہو بحیثیت تنظیم بھی وہ اتنا تعاون کریں کہ دنیا میں اس کی مثال
نہ ملتی ہو۔اگر یہ حالات ہوں، یہ صورت ہو۔تو ان حالات میں ہر تنظیم بشاشت کے ساتھ اپنے کاموں میں لگی
ہوئی ہوگی۔اس کو یہ پتہ ہوگا کہ اپنے دائرہ کے اندر رہا تو ہر دوسری تنظیم میری مدد کو آئے گی۔اور اگر میں نے اپنے
دائرہ سے باہر قدم رکھا تو اوپر سے تنیہ ہو جائے گی اور جس کو یہ پتہ ہو کہ وہ اپنے دائرہ عمل سے باہر نہیں جاسکتا"
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 508-509)

آج 10 میں سے 10 باقی