1967ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

16
$ 1967
دنیا کو اس وقت ہماری دعاوں کی بڑی ضرورت ہے
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 24 فروری 1967 ء میں فرمایا۔"ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا ہادی اور رہبر تسلیم کیا ہے اور اپنے رب رحیم کے حکم کے
ماتحت اور اس کی خوشنودی اور رضا کے حصول کے لئے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اپنے محبوب آقا محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنے لئے ہمیشہ اسوۂ حسنہ بنائے رکھیں گے اور وہی رنگ اپنی طبیعتوں پر اور اپنی زندگیوں پر
چڑھانے کی کوشش کرتے رہیں گے جس رنگ کو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت صحیحہ پر
چڑھایا تھا اور یہ صفات باری کے انوار کا حسین رنگ تھا۔ایک بڑی نمایاں خصوصیت جو ہمارے آقا میں پائی جاتی تھی اور جو اپنی انتہاء کو پہنچی ہوئی تھی اور جس
کے نتیجہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس مقام کے لئے منتخب کیا تھا اور چنا تھا کہ آپ تمام دنیا کے لئے اور تمام
جہانوں کے لئے اور تمام زمانوں کے لئے ابدی شریعت لے کر آئیں اور قرآن کریم کے حامل ہوں جس کے
اندر کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی اور جس کا کوئی لفظ اور کوئی حرف اور کوئی زبر اور زیر بھی کبھی منسوخ نہیں
ہوئی وہ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ “ ہونے کی خصوصیت ہے۔بنی نوع انسان سے کسی انسان نے اس قدر شفقت اور محبت نہیں کی جتنی شفقت اور محبت کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائی انسانوں سے کی ، نہ صرف ان انسانوں سے جو آپ کے سامنے تھے نہ صرف
ان انسانوں سے جو آپ کے ملک میں رہنے والے تھے، نہ صرف ان انسانوں سے جو آپ کی زندگی میں
ساری دنیا اور دنیا کے ہر ملک کو آباد ر کھے ہوئے تھے بلکہ تمام ان انسانوں سے بھی جو آپ سے پہلے گزر چکے
تھے اور تمام ان بنی نوع انسان سے بھی جنہوں نے آپ کے بعد پیدا ہونا تھا آپ نے سب سے ہی اس محبت
کا اس رحمت اور شفقت کا سلوک کیا۔اور یہ جذ بہ اللہ تعالیٰ نے اس شدت سے آپ کے دل میں پیدا کیا تھا
جس کی مثال انسان
کو کہیں اور نظر نہیں آتی۔یہ ایک بڑی نمایاں صفت تھی جو ہمارے آقا میں پائی جاتی تھی اور
یہی وہ صفت ہے جس کی طرف میں بڑے اختصار کے ساتھ اپنے بھائیوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔آج دنیا کو ضرورت ہے اس رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ کے جاں نثاروں کی جو دنیا کی بہتری کے لئے اپنی
زندگیاں قربان کر رہے ہوں۔ہمارا جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہوتے ہیں ویسے تو ہر کام ہی ، ہر منصوبہ
ہی ، ہر کوشش ہی اور ہر جد وجہد ہی بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہے لیکن ان تمام کوششوں اور ان تمام

17
تدابیر کے علاوہ اس وقت دنیا کو ہماری دعاؤں کی بڑی ہی ضرورت ہے۔"
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 588-589)
تو حید خالص کو اپنے نفسوں اور اپنے ماحول میں قائم کریں
حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 24 فروری 1967 ء میں فرمایا۔ہماری جماعت کا پہلا اور آخری فرض یہ ہے کہ توحید خالص کو اپنے نفسوں میں بھی اور اپنے ماحول
میں بھی قائم کریں اور شرک کی سب کھڑکیوں کو بند کر دیں ہمارے گھروں میں صرف تو حید کے دروازے ہی
کھلے رہیں اور شرک کی سب راہوں کو ہم کلیۂ چھوڑ دیں اور توحید کی راہوں پر بشاشت کے ساتھ چلنے لگیں ہم
بھی اور ہمارے بھائی بھی اور نوع انسان کے رشتہ سے جو ہمارے بھائی ہیں وہ بھی اس توحید خالص کی تعلیم پر
قائم ہو جائیں۔توحید کے قیام میں ایک بڑی روک بدعت اور رسم ہے یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا
جاسکتا کہ ہر بدعت اور ہر بد رسم شرک کی ایک راہ ہے اور کوئی شخص جو تو حید خالص پر قائم ہونا چاہے وہ توحید
خالص پر قائم نہیں ہو سکتا جب تک وہ تمام بدعتوں اور تمام بد رسوم کو مٹانہ دے۔ہمارے معاشرے میں خاص طور پر اور دنیا کے مسلمانوں میں عام طور پر بیسیوں، سینکڑوں شائد
ہزاروں بدرسمیں داخل ہو چکی ہیں احمدی گھرانوں کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام بدرسوم کو جڑ سے اکھیڑ کے اپنے
گھروں سے باہر پھینک دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس وقت اصولی طور پر ہر گھرانے کو یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میں ہر گھر کے دروازے پر کھڑے
ہو کر اور ہر گھرانہ کو مخاطب کر کے بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں۔اور جو احمدی گھرانہ بھی آج کے
بعد ان چیزوں سے پر ہیز نہیں کرے گا اور ہماری اصلاحی کوشش کے باوجود اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہو گا وہ
یہ یادر کھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے وہ اس طرح جماعت سے
نکال کے باہر پھینک دیا جائے گا جس طرح دودھ سے
مکھی پس قبل اس کے کہ خدا کا عذاب کسی قہری رنگ میں
پ پر وارد ہو یا اس کا قہر جماعتی نظام کی تعزیر کے رنگ میں آپ پر وارد ہو اپنی اصلاح کی فکر کرو اور خدا سے
ڈرو اور اس دن کے عذاب سے بچو کہ جس دن کا ایک لحظہ کا عذاب بھی ساری عمر کی لذتوں کے مقابلہ میں ایسا ہی
ہے
کہ اگر یہ لذتیں اور عمریں قربان کر دی جائیں اور انسان اس سے بچ سکے تو تب بھی وہ مہنگا سود نہیں ستا سودا ہے۔پس آج میں اس مختصر سے خطبہ میں ہر احمدی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے
آن

18
مطابق اور جماعت احمدیہ میں اس پاکیزگی کو قائم کرنے کیلئے جس پاکیزگی کے قیام
کیلئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ہر بدعت اور بدرسم کے خلاف جہاد کا
اعلان کر دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں گے اور اپنے
گھروں کو پاک کرنے کے لئے شیطانی وسوسوں کی سب راہوں کو اپنے گھروں پر بند کر دیں گے دعاؤں کے
ذریعہ اور کوشش کے ذریعہ اور جد و جہد کے ذریعہ اور حقیقتاً جو جہاد کے معنی ہیں اس جہاد کے ذریعہ اور صرف اس
غرض سے کہ خدا تعالیٰ کی توحید دنیا میں قائم ہو ، ہمارے گھروں میں قائم ہو، ہمارے دلوں میں قائم ہو، ہماری
عورتوں اور بچوں کے دلوں میں قائم ہو اور اس غرض سے کہ شیطان کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کے لئے
بند کر دیئے جائیں۔"
خطبات ناصر جلد اول صفحہ 758-763)
رسالہ ماہنامہ انصار اللہ کو پڑھیں اس سے فائدہ اٹھائیں
حضور نے جلسہ سالانہ 1967ء کے دوسرے روز مورخہ 27 جنوری 1967 ء 1ء کے خطاب
میں فرمایا۔پھر رسالوں میں’انصار اللہ کا رسالہ، خدام الاحمدیہ کا رسالہ ”خالد“ ہے۔اطفال کا رسالہ
تفخیذ الاذہان اور لجنہ اماءاللہ کا رسالہ ” مصباح“ ہے۔جامعہ احمدیہ کا رسالہ ہے۔مکرم ومحترم ابوالعطاء
صاحب کا ”الفرقان ان سب رسالوں کو پڑھنا چاہئے اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اگر آپ انہیں
پڑھیں گے اور ان سے فائدہ اٹھائیں گے تو علاوہ فائدہ کے آپ کو یہ ثواب بھی پہنچ رہا ہوگا کہ آپ اس
طرح ان رسالوں کو زندہ رکھنے میں مدد دے رہے ہوں گے کیونکہ ان میں سے کوئی رسالہ بھی ایسا نہیں جو
انسانی تدبیر کے بغیر زندہ رکھا جا سکے۔گوتدبیر میں بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہوا کرتا ہے لیکن تدبیر کوخدا تعالیٰ
نے دنیا میں پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ اس سے اس دنیا میں فائدہ حاصل کیا جائے۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحه 99-100)

آج 10 میں سے 10 باقی