1968ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

19
$ 1968
ربوہ کی صفائی ستھرائی کے لئے وقار عمل میں انصار بھی شامل ہوں
حضرت خلیفہ ایسیح الثالث رحمہ اللہ نے 5 جنوری 1968ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔ربوہ میں بسنے والوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان دنوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں ربوہ
کے ایک چھوٹے سے حصہ میں آج بھی وقار عمل منایا گیا ہے یعنی خدام الاحمدیہ کے انتظام کے ماتحت رضا
کارانہ طور پر کچھ کام کیا گیا ہے جس کی تفصیل کا مجھے علم نہیں ہے میں امید رکھتا ہوں کہ انہوں نے صفائی پر زیادہ
زور دیا ہوگا اور ان رخنوں کو بند کرنے پر زیادہ زور دیا ہو گا جس کے نتیجہ میں گندگی پھیلتی ہے اگر خدام الاحمدیہ
ہمت کرے اور انصار اور اطفال بھی ان کے ساتھ شامل ہوں تو کم از کم دو دن عصر اور مغرب کے درمیان ربوہ کو
صاف ستھرا کرنے پر خرچ کرنے چاہئیں"
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه 10)
اسلام کے استحکام کے لئے ایمان کا تقاضا ہے کہ تم انصار اللہ بنو
حضور نے خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1968ء میں فرمایا۔" يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارَ اللهِ (الصف: 15) ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ انسان کی
ساری زندگی اس رنگ میں گذرے کہ اس کے نتیجہ میں اللہ کے دین کو استحکام اور اس کی اشاعت کے سامان
پیدا ہوں اگر کوئی شخص مسلمان ہونے کا اسلام لانے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن اس اسلام کے استحکام کے جذبات
اس کے دل میں نہیں اور اشاعت اسلام کی کوشش اس کے اعمال کا حصہ نہیں تو پھر وہ مومن کیسا وہ ایمان کیسے لایا
تو فرمایا کہ تمہارے ایمان کا تقاضا ہے کہ تم انصار اللہ بنو اگر حقیقتا تم اللہ کے دین کے مددگار نہیں ہو گے تو تمہیں
رحمت الہی نصیب نہیں ہوگی جیسے دوسری جگہ فرمایا کہ اللہ کی نصرت انہیں لوگوں کو ملتی ہے جو اس کے دین کی
نصرت میں ہر وقت لگے رہتے ہیں فرمایا انصار اللہ بننے میں تمہارے اموال اور تمہاری اولا د روک بنے گی
شیطان تمہارے اپنے ہاتھ سے محنت سے بلکہ محنت شاقہ سے کمائے ہوئے اموال کو اور تمہاری محبوب اور
پیاری اولاد کو بڑے اچھے بچوں کو تمہارے ایمان کے راستہ میں روک بنانے کی کوشش کرے گا تو تمہارے
ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ تم شیطان کی اس چال میں نہ آؤ فرمایا۔تايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ

20
أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ (المنافقون: 10 ) اموال کو شیطان ذریعہ بنائے گا اور اولا دکو
بھی شیطان ذریعہ بنائے گا اس بات کا خدا کا ایک بندہ اپنے رب کو بھول جائے اور اس کے ذکر سے غافل ہو
جائے اور رب کے ذکر سے غافل ہوگا وہ انصار اللہ کیسے بنا تو فرمایا کہ ہر وقت چوکس اور بیدار رہوا گر شیطان
مال کے رخنہ سے تمہارے ایمان پر ڈاکہ ڈالنا چاہے یا اگر شیطان تمہارے بچوں کو تمہارے روحانی اموال
لوٹنے کے لئے بطور چور کے استعمال کرنا چاہے تو اس کو اس میں کامیاب نہ ہونے دینا بلکہ کوشش یہ کرنا کہ تمہارا
اموال شیطان کو شکست دینے والے اور تمہارے بچے شیطان کے خلاف صف آرا ہونے والے ہوں یہ چند
مثالیں میں نے دی ہیں اور انتخاب بھی صرف ان آیات کا کیا ہے جن میں مومن کو مخاطب کر کے ایمان
کا تقاضا
بتایا ہے بڑی وضاہت کے ساتھ تو بنیادی چیز اللہ کی رحمت کے حصول کے لئے یہ ہے کہ ہم اللہ پر اور اس کے
رسول پر ایمان لائیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی معرفت کو حاصل کریں اور جو شریعت ہماری روحانی تقلید کے
لئے اس نے نازل کی ہے اور جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اس کی بہترین رحمتوں کے وارث بن سکتے ہیں اس
شریعت پر چلنے والے ہوں اور جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے لئے بطور ایک نمونہ کے پیدا کیا اور
مبعوث کیا آپ کے اسوہ کے مطابق اور آپ کے اسوہ کی اتباع کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔یعنی
ایمان کے سب تقاضوں کو پورا کریں تا کہ اللہ تعالیٰ ایسا فضل کرے کہ اس کی رحمت کے سارے ہی دروازے
ہمارے لئے کھل جائیں اور یہ اس کی توفیق سے ہوسکتا ہے"
خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 285-286)
تحریک جدید دفتر دوم کی ذمہ داری انصار اللہ کے سپرد کرتا ہوں
حضور نے خطبہ جمعہ 25 اکتوبر 1968ء میں فرمایا۔" اس لحاظ سے جب میں نے غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہم آج دفتر دوم میں شامل ہونے
والوں سے یہ امید نہیں کر سکتے کہ ان کی اوسط بھی 64 روپے فی کس تک پہنچ جائے کیونکہ ان میں عمر اور ادھیڑ عمر
کے بھی ہیں کم تربیت یافتہ بھی ہیں اور بعد میں داخل ہونے والے بھی ہیں لیکن میں نے سوچا اور غور کیا اور مجھے
یہ اعلان کرنے میں
کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی کہ انہیں روپے اوسط بہت کم ہے اور آئندہ سال جو یکم نومبر
سے شروع ہورہا ہے جماعت کے انصار کو ( دفتر دوم کی ذمہ داری آج میں انصار پر ڈالتا ہوں ) جماعتی نظام کی
مدد کرتے ہوئے (آزادانہ طور پر نہیں ) یہ کوشش کرنی چاہئے کہ دفتر دوم کے معیار کو بلند کریں اور اس کی اوسط
انیس روپے سے بڑھا کر تمیں روپے فی کس پر لے آئیں۔میں سمجھتا ہوں کہ چونسٹھ روپے فی کس اوسط پر لانا

21
ابھی مشکل ہوگا اور یہ ایسا بار ہوگا جسے شاید ہم نبھا نہ سکیں لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم کوشش کریں تو اس معیار کو
دفتر اول کے چونسٹھ روپے فی کس کے مقابلہ میں انہیں روپیہ سے بڑھا کر تمیں روپیہ تک پہنچا سکتے ہیں پھر اللہ
تعالیٰ ہمت اور توفیق اور مالوں میں برکت دے، اخلاص میں برکت دے تو یہی لوگ تمہیں سے چالیس اوسط
نکالیں گے پھر پچاس اوسط نکالیں گے پھر ساٹھ اوسط نکالیں گے پھر ستر اوسط نکالیں گے اور دفتر اول سے بڑھ
جائیں گے لیکن آئندہ سال کے لئے میں یہ امید رکھتا ہوں کہ جماعتیں اس طرف متوجہ ہوں گی اور میں حکم دیتا
ہوں کہ انصار اپنی تنظیم کے لحاظ سے جماعتوں کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں اور کوشش کریں کہ آئندہ سال
دفتر دوم کے وعدوں اور ادائیگیوں کا معیارانہیں روپیہ فی کس اوسط سے بڑھ کر تمیں روپیہ فی کس اوسط تک پہنچ
جائے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ سال رواں کے جو تین لاکھ چون ہزار
روپے کے وعدے ہیں وہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپیہ تک پہنچ جائیں گے"
خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 353-354)
رسالہ انصار اللہ ایک تربیتی رسالہ ہے
حضور نے جلسہ سالانہ 1968ء کے دوسرے روز 12 جنوری 1968ء کے خطاب میں فرمایا۔انصار الله تربیتی رسالہ ہے لیکن اس سے وہ لوگ جو ابھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے یہ
اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی تربیت کس رنگ میں اور کس طور پر کی جا رہی ہے آیا یہ جماعت
اپنے بزرگوں کو اور اپنے بچوں کو خدا اور اس کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور لے جارہی ہے
یا ان کے عشق میں اور بھی زیادہ شدت اور تیزی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحہ 187-188)
مسابقت فی الخیر کی روح اُجاگر کرنے کیلئے ذیلی تنظیموں کو قائم کیا گیا ہے
حضور نے جلسہ سالانہ 1968 ء کے تیسرے روز 13 جنوری کے خطاب میں فرمایا۔"ہماری جماعت میں روح مسابقت قائم رہنی چاہئے یعنی یہ نہیں کہ بعض جماعتیں کہیں کہ کراچی
چندہ دے دے گا۔ہمیں اس کی طرف توجہ کرنے کی کیا ضرورت ہے یا یہ کہ بعض جماعتیں یہ کہیں کہ مرکز
سے لوگ آکر اصلاح و ارشاد کا کام کریں گے۔ہمیں اس طرف توجہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ نہیں

22
بلکہ ہر ایک یہ کہے کہ مرکز کے پورا وقت کام کرنے والے مربی جتنا کام کرتے ہیں ہم ان سے زیادہ کام
کریں گے۔ان سے آگے بڑھ جائیں گے یہ زیادہ استحقاق رکھتے ہیں خدا تعالیٰ سے بہتر انعامات پانے
کا۔ہم پائیں گے۔ان سے آگے بڑھیں گے یہ نہیں کہ وہ یہ انعامات نہ پائیں وہ بھی پائیں لیکن ہم ان
سے زیادہ پائیں گے ہر ایک کے اندر یہ روح ہونی چاہئے اور صرف اس نسل میں نہیں کیونکہ ہمارا کام اس
نسل کے کام پر ختم نہیں ہو جاتا۔یہی روح مسابقت انگلی نسل کے اندر پیدا کرنی چاہئے اور اس کو قائم رکھنے
کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات
الاحمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا۔میں جو کہتا ہوں کہ جنت کی طرف روح
مسابقت کے ساتھ تیز قدم اٹھاتے ہوئے بڑھتے چلے جاؤ اس سے کیا مراد ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرہ:149 ) کہ ہر ایک شخص یا قوم کا ایک مطمع
نظر ہوتا ہے تم خیرات کے تعلق میں روح مسابقت کو اپنا مطمع نظر بناؤ اور یہاں الْخَيْرَاتِ کے ایک معنی
احکام قرآن ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنْزَلَ رَبُّكُمْ
قَالُوا خَيْرًا (النحل : 31) کہ قرآن کریم کے احکام خیر ہیں یہ ایک لفظ میں قرآن کریم کی تعریف بیان
کی گئی ہے یعنی ان میں بھلائی ہی بھلائی ہے۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحہ 245-246)
ذیلی تنظیمیں جس ماحول کے لئے اپنے رسالے شائع کرتی ہیں اس ماحول
میں ان کا پہنچنا ضروری ہے
حضور نے جلسہ سالانہ 1968ء کے دوسرے روز 27 دسمبر کے خطاب میں فرمایا۔" پھر ہمارے رسالے ہیں یعنی الفرقان ہے ریویو آف ریجنز ہے۔تحریک جدید کا رسالہ ہے
انصار اللہ ہے خدام الاحمدیہ کا رسالہ ہے
لجنہ اماءاللہ کا رسالہ ہے بچوں کا رسالہ ہے جس جس ماحول کے لئے
یہ رسالے شائع کئے جاتے ہیں اس ماحول میں ان
کا پہنچنا ضروری ہے۔اگر یہ نہیں پہنچیں گے تو ہمارا دعویٰ
ایک خیال اور ایک غیر حقیقی اعلان ہوگا۔اس کے پیچھے روح نہیں ہوگی۔ایک مُردہ اور بے روح جسم ہوگا۔آپ اسے ایسا نہ بنا ئیں۔"
(خطابات ناصر جلد اول صفحہ 296)

آج 10 میں سے 10 باقی