1969ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
23
$ 1969
قرآن کریم سیکھنا اور سکھانا انصار اللہ کی ذمہ داری ہے
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 14اپریل 1969 کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔" انصار اللہ کو آج میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے طوعی اور رضا کارانہ چندوں کی ادائیگی میں
ست ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو چست ہو جانے کی توفیق عطا کرے) لیکن مجھے اس کی اتنی فکر نہیں جتنی
اس بات کی فکر ہے کہ آپ ان ذمہ داریوں کو ادا کریں جو تعلیم القرآن کے سلسلہ میں آپ پر عائد ہوتی ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم کے سلسلہ میں آپ پر دو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ایک ذمہ داری تو خود قرآن کریم
سیکھنے کی ہے اور ایک ذمہ داری ان لوگوں ( مردوں اور عورتوں) کو قرآن کریم سکھانے کی آپ پر عائد ہوتی
ہے کہ جن کے آپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق رائی بنائے گئے
ہیں۔آپ ان دونوں ذمہ داریوں
کو سمجھیں اور جلد تر ان کی طرف متوجہ ہوں ہر رکن انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ
وہ اس بات کی ذمہ داری اُٹھائے کہ اس کے گھر میں اس کی بیوی اور بچے یا اور ایسے احمدی کہ جن کا خدا کی نگاہ
میں وہ راعی ہے قرآن کریم پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کے سیکھنے کا وہ حق ادا کرتے ہیں جو حق ادا ہونا چاہئے اور
انصار اللہ کی تنظیم کا یہ فرض ہے کہ وہ انصار اللہ مرکزیہ کو اس بات کی اطلاع دے اور ہر مہینہ اطلاع دیتی رہے کہ
انصار اللہ نے اپنی ذمہ داری کو کس حد تک نبھایا ہے اور اس کے کیا نتائج نکلے ہیں"
(خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 564)
انصار اللہ بحیثیت مجلس اپنے اندر ایک فعال زندگی پیدا کرے
حضور نے 16 مئی 1969ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔" تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ زیادہ مستعدی سے اپنے
پروگراموں کی طرف متوجہ ہوں اور بحیثیت مجلس اپنے اندر ایک فعال زندگی پیدا کریں۔ہر دو مجالس کا ایک
حصہ بڑا ہی اچھا کام کر رہا ہے اور قابلِ رشک ہے۔اگر خدام الاحمدیہ ہیں تو وہ انصار اللہ کے لئے قابل رشک
ہیں اور انصار ہیں تو جماعت کے لئے قابل رشک ہیں۔خدا کے لئے فدا ہونے والی اور اپنے نفسوں اور اموال
کو فدا کرنے والی زندگیاں ہیں جو وہ گزار رہے ہیں لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو دنیا کے غلط اصول کے
24
مطابق تینتیس فیصد کام کر کے کامیاب ہونے کی امید رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں گناہوں کی
معافی کا وعدہ تو دیا ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ وہ لوگ
جن کی بدیاں اور جن کے گناہ ان کی نیکیوں اور اعمال صالحہ کا احاطہ کر لیں گے انہیں بہر حال جہنم کی تکلیف میں
سے گزرنا پڑے گا۔اگر اللہ تعالیٰ معاف کرنا چاہے تو یہ اس کی شان اور قدرت ہے وہ اس کا بھی مظاہرہ کرتا
ہے اور ہمارے دلوں میں اپنی محبت اور عظمت کو اس طرح بھی قائم کرتا ہے لیکن اس نے ایک عام اصول یہ بنایا
ہے کہ اگر گناہ اور بدیاں نیکیوں اور اعمال صالحہ کو اپنے احاطہ میں لے لیں تو جہنم کی تکلیف میں سے گزرنا پڑے
گا۔اگر آپ جیومیٹری کی ایک شکل کے ذریعہ اس احاطہ کو سمجھنے کی کوشش کریں تو جو دائرہ دوسرے کو اپنے اندر
احاطہ کئے ہوئے ہے وہ قریباً 55 فیصد بنتا ہے۔پس اگر سو میں سے 45 نیکیاں ہوں اور 55 بداعمالیاں ہوں
تو بد اعمالیوں کی سزا سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ بد اعمالیوں نے سارے راستے بند کر دیئے۔انہوں نے
ایک ایسا چکر ڈال لیا ہے کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔لیکن اگر ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ نیکیاں پچاس فیصد
سے زائد ہوں تو پھر اگر بدیاں احاطہ کرنے کی کوشش کریں تو وہ احاطہ کر نہیں سکیں گی کیونکہ ایک دروازہ کھلا رہ
جاتا ہے اور وہ نجات کا دروازہ بن جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے اور وہاں سے اپنے بندے کو اپنے احسان
سے نکال لیتا ہے۔اس گرفت سے اسے چھڑا لیتا ہے جو اس کی بدیوں نے اس کے گردا حاطہ کر کے کی ہوئی
ہوتی ہے غرض اس دنیا کے غلط اصول کے مطابق تو ایک نوجوان
تینتیس فیصد نمبر لے کر کامیاب ہو جاتا ہے
لیکن اللہ تعالیٰ نے جو قانون قرآن کریم میں وضع کیا ہے وہ یہ ہے کہ پاس ہونے کے لئے کم از کم پچپن فیصد
نمبروں کی ضرورت ہے استثنائی صورت اس کے علاوہ ہے۔خدا تعالیٰ کسی پر رحمت کرنا چاہے تو وہ اور بات
ہے۔اس کی رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔پس نیکیوں کا پلڑا بدیوں اور کوتاہیوں اور غفلتوں کے پلڑے
پر غالب اور وزنی رہنا چاہئے۔نیکیوں کا دائرہ بدیوں کے دائرہ سے بڑا ہونا چاہئے ورنہ نجات کی راہ عام اصول
کے مطابق بند ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کی خاص قدرتوں کی تجلیات کا تو ذکر نہیں۔اللہ تعالیٰ ویسے بھی فضل ہی
کرتا ہے لیکن عام اصول کے مطابق اگر بدیاں اس طرح پھیلی ہوئی ہوں کہ باہر نکلنے کا راستہ تنگ ہو تو پھر
نیکیوں کے باوجود انسان ہلاکت میں چلا جاتا ہے۔نیکیوں کی توفیق بھی فضل الہی سے ہی ملتی ہے۔اسی واسطے
اسلام نے یہ کہا ہے کہ نجات خدا کے فضل کے ذریعہ ہی حاصل ہوتی ہے۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو صرف اس بات سے خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ انہوں نے 30 فیصد یا
40 فیصد نمبر لے لئے ہیں۔خدمت بنی نوع انسان کی اس تنظیم کو تو سو فیصد سے کم نمبروں پر خوش ہونا ہی نہیں
چاہئے۔انسان چونکہ فطرتا کمزور ہے اس لئے ہم دس پندرہ فیصدی کا چھوٹا سا مارجن (Margin) رکھ لیتے
ہیں یعنی اگر پچاسی یا نوے فیصد کامیابی نہ ہو تو وہ کوئی کامیابی نہیں ہے۔ان دونوں تنظیموں کو یادرکھنا چاہئے کہ
25
انصار اللہ کی تنظیم میں تربیت اور حصول قرب الہی پر زور دیا گیا ہے اور خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں خدمت
بنی نوع انسان اور حصول قرب الہی پر زیادہ زور ہے۔اگر آپ سوچیں تو آپ اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اگر یہ
خدمت کی روح غائب ہو جائے تو انسانی اقدار قائم نہیں ہو سکتیں اور اگر انسانی اقدار قائم نہ ہوں تو روحانی
ترقیات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ روحانی ترقیات کے لئے جتنی ہدایتیں اور شریعتیں نازل کی گئی ہیں وہ
انسان پر نازل کی گئی ہیں وہ گدھے یا گھوڑے یا بیل یا دوسرے جانوروں پر نازل نہیں کی گئیں۔جس کا مطلب
یہ ہے کہ شرعی تقاضوں کو پورا کر کے روحانی رفعتوں کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان میں انسانی
اقتدار قائم ہوں۔اگر انسان انسانی اقدار کو قائم نہیں کرتا تو روحانی ارتقاء کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا اور جب کسی
سلسلہ میں یا کسی قوم میں یا بحیثیت مجموعی بنی نوع انسان میں روح خدمت نہ ہو اس وقت تک اس سلسلہ یا اس
قوم یا بحیثیت مجموعی بنی نوع انسان میں انسانی اقدار قائم نہیں ہوسکتیں۔اگر ہم انسانی اقدار کو قائم کرنا چاہتے
ہیں تو ہمیں خدمت کی روح کو زندہ کرنا پڑے گا اور اس خدمت کی زندہ روح کو لے کر کام کے میدان میں
سرگرم عمل رہنا خدام الاحمدیہ کا ضروری پروگرام ہے۔خدام الاحمدیہ اس نکتہ کو سمجھتے ہوئے اس کام میں لگ
جائیں کیونکہ خدمت اسلام واحمدیت تقاضا کرتی ہے خدمت انسان کا۔جو شخص انسان کی خدمت نہیں کرتا وہ
احمدیت کی خدمت نہیں کرتا۔احمدیت اور اسلام ایک ہی چیز ہیں اور اسلام نے بنی نوع انسان کی بحیثیت بنی
نوع انسان خدمت کی ہے۔وہ ایک مسلمان کو بلاتا ہے اور کہتا ہے تم نے انسان کی خدمت کرنی ہے۔قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک دہر یہ جو مجھ کو گالیاں دیتا ہے ( تم نے اس کے حقوق کو بھی تلف نہیں کرنا )
اس کے حقوق کی بھی تم نے حفاظت کرنی ہے تب یہ امید ہو سکتی ہے کہ وہ کسی وقت اپنے پیدا کرنے والے ربّ
کی طرف رجوع کرے۔اگر تم اس کے حقوق تلف کرو گے تو وہ کون سی ایجنسی دنیا میں دیکھے گا جو یہ ثابت
کرے گی کہ پیدا کرنے والے رب کی ربوبیت سے کوئی انسان باہر نہیں۔پس خدام الاحمدیہ کا کام ہے انسان کی خدمت، اس کے بغیر نہ اسلام کی خدمت ہوسکتی ہے اور نہ
خدا تعالیٰ کے احکام عبادت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔آپ اس خدمت کے جذبہ کو ، اس خدمت کی
روح کو زندہ رکھ کر کام کریں اور دنیا کوخداکے نام پر اورمحمدرسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے ماتحت اس
بات کو تسلیم کرنے پر مجبور کریں کہ واقعی مسلمان بنی نوع انسان کا خادم ہوتا ہے۔اگر آپ اسلام کے خادم
ہونے کی حیثیت میں بنی نوع انسان کو یہ تسلیم کروا دیں کہ اسلام کا خادم بنی نوع انسان کا خادم ہوتا ہے تب وہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان احسانوں کو سمجھنے لگیں گے جو واقعہ آپ نے ان پر کئے ہیں اور جن کو وہ اس
وقت سمجھتے نہیں اور جس کے بغیر محبت اور پیار کا وہ تعلق قائم نہیں ہوسکتا جو بنی نوع انسان کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ ہونا چاہئے۔پس خدام الاحمد یہ روح خدمت کے ماتحت اپنے پروگراموں پر عمل کریں اور
26
انصار اللہ روح تربیت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے پروگرام پر عمل کریں۔روح تربیت بھی روح خدمت ہی ہے صرف اس کی شکل بدلی ہوئی ہے۔اس لئے ہر دو تنظیمیں اس
طرح بنی نوع انسان کی خدمت میں لگ جائیں اور لگی رہیں کہ اپنے نفسوں کا بھی خیال رکھیں، اپنے رشتہ
داروں اور عزیز واقارب کا بھی خیال رکھیں ، پھر یہ دائرہ وسیع ہوتا چلا جائے یہاں تک کہ وہ تمام بنی نوع انسان
کو اپنے اندر سمیٹ لے اور خدا کے نام پر اسلام کی اشاعت میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بنی نوع
انسان کے دل میں پیدا کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہر وقت تیار رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ
داریوں کے نبھانے کی توفیق عطا کرے۔اہل ربوہ کو نماز با جماعت ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور ذمہ دار
دوستوں کو ان کی نگرانی کی توفیق عطا کرے۔فضل عمر فاؤنڈیشن میں جماعت کے دوستوں نے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے جو وعدے لکھوائے ہیں وہ ان کی ادائیگی کر دیں تا وہ بہترین جزا کے وارث بنیں۔انصار اللہ اور
خدام الاحمدیہ تکبر اور ریاء کے بغیر اپنے اپنے پروگرام اور دائرہ کے اندر بے نفس اور بے لوث خدمت کرنے
والے ہوں کہ اللہ کی توفیق سے ہی سب نیکیوں کی توفیق عطا ہوتی ہے اور اللہ کے فضلوں سے ہی نیکیوں اور
اعمال صالحہ کے نیک انجام نکلتے ہیں۔"
( خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 645-648)
ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات میں
تمام مجالس کی نمائندگی ضروری ہے
ضور نے خطبہ جمعہ 31 اکتوبر 1969ء میں فرمایا۔پچھلے دنوں ناصرات الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ، خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع
تھے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا، بڑی رحمتیں نازل کیں اور ہر طرح خیر و برکت کے ساتھ یہ اجتماع انجام پذیر
ہوئے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جیسا کہ اس نے ہمیں بتایا ہے کہ ایک زندہ فعال الہی جماعت ہر قدم آگے ہی
آگے بڑھاتی چلی جاتی ہے۔ہمارے یہ اجتماع بھی گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بارونق اور زیادہ بابرکت اور
زیادہ مخلصانہ ماحول میں ہوئے۔فَالْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِك لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انصار اللہ کے اجتماع میں سب سے زیادہ مجالس کی نمائندگی تھی لیکن اس نمائندگی کی تعداد بھی صرف
346 کے قریب تھی جب کہ ہماری مغربی پاکستان کی جماعتیں قریباً ایک ہزار ہیں۔ہمارا مقصد ہمیں صرف
اس وقت حاصل ہوسکتا ہے کہ جب ہم یہ کوشش کریں اور ہماری روایت اور معمول یہ ہو کہ ان اجتماعات میں ہر
جماعت کی نمائندگی ضرور ہو اور یہ کم سے کم معیار ہے۔ترقی کے مختلف مدارج میں سے گزرتے ہوئے ابھی ہم
اس کم سے
کم معیار تک بھی نہیں پہنچے "
خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 946)
27
پھر اسی خطبہ میں حضور نے آگے چل کر فرمایا۔یہ کوشش ہونی چاہئے کہ آئندہ ہم کم سے کم معیار پر ضرور پہنچ جائیں یعنی تمام جماعتوں کے
نمائندے لجنہ اماءاللہ، ناصرات الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعوں میں ضرور
شامل ہوں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں صرف اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے جو اب تک ہوتی نہیں رہی اور جو
جماعتی نظام ہے وہ میرے سامنے ذمہ دار ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاء اللہ میں نگرانی کروں گا کہ ان
جماعتوں میں ہر جماعت کی نمائندگی ضرور ہو یعنی جماعت میں جو افراد خدام الاحمدیہ کی عمر کے ہیں وہ خدام
الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہوں اور اس طرح اپنی جماعت کی نمائندگی کریں جو افرا دانصار اللہ کی عمر کے ہیں
ان کی نمائندگی انصار اللہ کے اجتماع میں ہونی چاہئے۔اسی طرح ہر جماعت کی مستورات اور ناصرات الاحمدیہ
کی نمائندگی لجنہ اماءاللہ کے اجتماع میں ہونی چاہئے۔اگر چھوٹی سی جماعت ہے ایک نمائندہ ہی وہاں سے آ
جائے لیکن ہر جماعت کا کوئی نہ کوئی نمائندہ ان اجتماعوں میں شامل ضرور ہو کیونکہ جو نمائندے ان اجتماعوں میں
شامل ہوں گے وہ ایک نئی روح اور ایک نئی زندگی لے کر واپس جائیں گے۔"
خطبات ناصر جلد دوم صفحہ 948-949)
اجتماعات پر تقریری پروگرام حالات و معمول کے مطابق بنائیں
حضور نے خطبہ جمعہ 31 اکتوبر 1969 ء میں فرمایا۔اسی طرح جو مختلف پروگرام ہیں ان کے متعلق بھی جور پورٹ ملی ہے وہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا
معیار خدا تعالیٰ کے فضل سے گرا نہیں بلکہ پہلے سے بلند ہی ہوا ہے۔ہرست تنظیمیں مختلف روا تیں رکھتی ہیں ان
میں ہے ہر ایک کے اندر ایک انفرادیت پائی جاتی ہے۔جب میں انصار اللہ کا صدر تھا اس وقت اللہ تعالیٰ نے
مجھے تو فیق دی تھی کہ ان کے سالانہ اجتماع کا پروگرام اس طرح بنایا جائے کہ ایک مضمون سے لے کر یکے بعد
دیگر مختصر تقاریر کی جائیں یا لکھے ہوئے مضمون پڑھے جائیں اور پھر اس رنگ میں پڑھے جائیں کہ ان کا اثر
دماغوں پر بہت گہرا اور وسیع ہو۔اصل میں تو ہمارا مضمون ایک ہی ہے اور وہ تو حید باری ہے لیکن تو حید باری کو
سمجھنے کے لئے اور بہت سی راہیں ہمیں اختیار کرنی پڑتی ہیں مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری عظیم اور بڑی
حسین زندگی کا اگر نچوڑ نکالا جائے اور وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے ) یہی حال
رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا ہے " خطبات ناصر جلد 2 صفحہ 949-950)
28
جماعت احمدیہ میں مختلف تنظیمیں تمکین دین اور خوف کو امن میں بدلنے کے سامان
پیدا کرنے کے لئے بطور ہتھیار کے ہیں اور یہ ہتھیار خلیفہ وقت کے ہاتھ میں ہوتا ہے
حضور نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے اعزاز
میں ( جب وہ انصار اللہ میں جارہے تھے ) دعوت کے موقع پر 29 اکتوبر 1969ء کو خطاب
کرتے ہوئے فرمایا۔قرآن کریم میں خلافت کے دو کام بتائے گئے ہیں ایک ہے تمکین دین اور دوسرا ہے خوف سے
حفاظت۔اور قرآن کریم کی رو سے یہ دونوں کام جب تک خلافت ہے کسی اور کے ذریعہ سے سرانجام نہیں
پاسکتے۔اس لئے (جس طرح پہلے الہی سلسلوں میں ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے ) جماعت احمدیہ میں بھی مختلف
تنظیمیں تمکین دین اور خوف کو امن سے بدلنے کے سامان پیدا کرنے کے لئے بطور ہتھیار کے ہوتی ہیں اور
یہ ہتھیار خلیفہ وقت کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ہماری جماعت میں اس وقت مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔مثلاً صدر انجمن احمد یہ ہے۔یہ سب
سے پرانی تنظیم ہے اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی موجود تھی۔پھر تحریک جدید
ہے۔حضرت مصلح موعود نے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور جماعت کی
جدو جہد کو تیز اور اس کے جہاد بالقرآن میں ایک شدت پیدا کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا۔پھر
وقف جدید ہے اسی طرح وقف عارضی کا نظام ہے۔پھر موصیوں کی انجمن ہے۔گو اس کے کام کی بھی ابتداء
ہے اور جو اس کی ذمہ داریاں ہیں ان کو نبھانے کے لئے یہ تنظیم بھی انشاء اللہ اپنے وقت پر نمایاں شکل میں
سامنے آجائے گی۔خدام الاحمدیہ کے ساتھ مجلس اطفال الاحمدیہ ہے۔اس واسطے میں نے اس کا ذکر نہیں
کیا۔پھر لجنہ اماء اللہ کی تنظیم ہے۔یہ تنظیمیں خلیفہ وقت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی حیثیت میں بڑے ہی
مفید کام کرتی رہی ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہیں گی۔لیکن ہر تنظیم میں بعض
دفعہ وقتی طور پر بعض کمزوریاں بھی آجاتی ہیں۔یہ خلیفہ وقت کا کام ہوتا ہے کہ ان کمزوریوں کو جس طرح وہ
مناسب سمجھے اور جس طرح اللہ تعالیٰ کی اسے ہدایت ہو دور کرنے کی کوشش کرے۔بسا اوقات ایک ظاہر
بین آنکھ اس کوشش کو دیکھ ہی نہیں سکتی۔جو کسی کمزوری کو دور کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔لیکن بہر حال
خلیفہ وقت تو کسی وقت بھی اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہو سکتا خواہ دنیا دیکھے یا نہ دیکھے اور سمجھے یا نہ سمجھے۔"
( مشعل راه جلد دوم صفحه 210-211)