1970ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

29
$ 1970
انصار اللہ کو ہر قدم پر دعا کرنے کی تلقین
حضرت خلیق اسح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 6 مارچ 1970ء کوفر مایا۔"ہمارا کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لئے ہے خواہ وہ تہجد کی نماز ہو خواہ وہ گھٹیالیاں کا انٹر
میڈیٹ کالج ہو یا کہیں پرائمری سکول ہو خواہ وہ بچوں کی قاعدہ پڑھانے والی کلاس ہو یا خدام الاحمدیہ یا انصار
اللہ کا تربیتی کورس ہو یا یہاں جو قرآن کریم کی کلاس ہوتی ہے وہ ہو چاہے دھوبی کو کپڑے دینے کا کام ہو یا
درزی سے کپڑے سلوانے کا کام ہو سب کام ہم نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کرنے ہیں اگر ہم درزی کو
کپڑے سینے کے لئے اس لئے دیتے ہیں کہ اپنے لباس کی نمائش مطلوب ہے تو خدا تعالیٰ کا غضب تو ہمیں مل
سکتا ہے اس کی رضا نہیں مل سکتی لیکن اگر ہم درزی سے کپڑے اس نیت سے سلواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کہا
ہے کہ میں نے اے مومنو! تمہارے لئے ان چیزوں کو پیدا کیا۔اسراف سے بچتے ہوئے افراط و تفریط ہر دو
پہلوؤں سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے ان چیزوں
کو استعمال کرو میں تمہیں جہاں باطنی حسن دینا چاہتا ہوں
وہاں میں تمہیں ظاہری حسن بھی دینا چاہتا ہوں اپنے لباس کو اس نیت سے بنواؤ اور پہنو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک
عطا ہے ہم اس کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ لباس بنواتے ہیں۔ایک شخص دھوبی کو کپڑے عادتا دیتا ہے ایک دوسرا
شخص ہے جو یہ کہتا ہے کہ میرے رب کو نجاست اور گندگی اور میل کچیل پسند نہیں ہے میں اپنے کپڑوں کو صاف
رکھوں گا۔اس نیت کے ساتھ دھوبی کو کپڑے دیتا ہے چنانچہ وہ صاف کپڑے بھی پہن لیتا ہے اور فرشتوں کی
دعا ئیں بھی اسے حاصل ہو جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت بھی اسے مل جاتی ہے۔غرض ایک احمدی کا ہر کام اسلام کے معیار پر پورا اترنا چاہئے ورنہ اس کام کے کرنے کا کوئی فائدہ
نہیں اس کے نتیجہ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا نہیں مل سکتی۔پس جوتعلیمی ادارے ربوہ سے باہر ہیں ان کی بھی
بڑی سختی سے نگرانی ہونی چاہئے۔تعلیم کے لحاظ سے بھی اور تربیت کے لحاظ سے بھی ہمارے تعلیمی ادارے اور کسی
اور کے تعلیمی ادارے میں نمایاں فرق ہونا چاہئے ورنہ ہم اللہ تعالیٰ کی گرفت میں ہوں گے۔"
(خطبات ناصر جلد سوم صفحہ 52)

30
انصار اللہ کو تحریک جدید کے حوالہ سے ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں
حضور نے خطبہ جمعہ 23 اکتوبر 1970ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔ان تین دنوں میں انصار اللہ کا اجتماع ہے انصار اللہ کے دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں یہ بھی
کافی بڑا پروگرام ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے
اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں جو یکم نبوت ( یکم نومبر ) سے
شروع ہوگا یہ نیا سال تحریک جدید کے دفتر اول کا سینتیسواں سال ہے اور دفتر دوم کا ستائیسواں سال ہے اور
دفتر سوم کا چھٹا سال ہے۔دو سال قبل میں نے جماعت کو یہ توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید کے کام کی طرف پہلے سے زیادہ متوجہ
ہوں اور زیادہ قربانیاں کریں اور زیادہ ایثار دکھا ئیں اور اپنی نئی نسل کو زیادہ بیدار کریں اور انہیں قربانیوں کے
لئے تیار کریں دفتر سوم کی ذمہ داری تو انصار اللہ پر ڈالی گئی تھی اس میں بھی ابھی کافی سنتی ہے۔اس دو سال میں وہ ٹارگٹ جو میں نے تحریک جدید کے سامنے رکھا تھا یا یوں کہنا چاہئے کہ تحریک
کے تعلق میں جماعت کے سامنے رکھا تھا وہ یہ تھا کہ پاکستان کے احمدیوں کی یہ مالی قربانی سات لاکھ نوے ہزار
روپے ہونی چاہئے مگر جماعت اس ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکی کچھ جائز وجو ہات بھی ہیں۔پہلے فضل عمرفاؤنڈیشن
کے چندوں
کا زائد بار تھا اب بار تو نہیں کہنا چاہئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کے جو دروازے کھولے تھے ہم اپنی
غفلتوں کی وجہ سے یا اپنی بشری کمزوری کے نتیجہ میں اتنا فائدہ نہیں اٹھا سکے جتنا کہ ہمیں اٹھانا چاہئے تھا یا جتنا
ہمارا پیارا رب ہم سے توقع رکھتا تھا کہ ہم اٹھائیں گے۔باوجود فضل عمر فاؤنڈیشن کی زائد قربانیوں کے جو
جماعت دے رہی تھی پھر بھی پہلے کی نسبت تحریک نے ترقی کی ہے پینتیسویں سال میں چھ لاکھ میں ہزار تک
پہنچے اور چھتیسویں سال میں چھ لاکھ پینسٹھ ہزار تک پہنچے اور سات لاکھ نوے ہزار تک جو میں نے ٹارگٹ مقرر کیا
تھا اس میں ابھی ایک لاکھ پچیس ہزار کی کمی ہے کیونکہ اس عرصہ میں نصرت جہاں ریز روفنڈ“ کا بھی مطالبہ ہوا
ہے یہ مطالبہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا ہے۔مغربی افریقہ کی ضرورت کے مطابق یہ مطالبہ ہوا ہے۔اس
لئے میں نے سات لاکھ نوے ہزار کا جو ٹارگٹ رکھا تھا کہ یہاں تک جماعت کو پہنچنا چاہئے اس میں کوئی
زیادتی نہیں کرنا چاہتا لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس سال انشاء اللہ وہاں تک پہنچ جائے گی۔بعض جماعتوں نے اس طرف توجہ دی ہے بعض نے بڑی غفلت برتی ہے اگر ہم جماعتوں کا سرسری
جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کی جماعت اپنے ٹارگٹ کو پہنچ گئی ہے جب میں نے یہ اعلان کیا تھا یعنی
سات لاکھ نوے ہزار کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا تو دفتر تحریک نے ہر بڑی جماعت اور ضلع کا نسبتی طور پر ٹارگٹ

31
مقرر کر دیا یعنی چونتیسویں پینتسویں سال کا چندہ تھا اس کے ٹوٹل اور سات لاکھ نوے ہزار کی جو نسبت بنتی تھی اس
نسبت سے تحریک نے کہا کہ ہر جماعت اور ضلع اتنا زیادہ دے دے تو جو ٹارگٹ ہے وہ پورا ہو جاتا ہے۔اس
نسبت سے یعنی سات لاکھ نوے ہزار کے ٹارگٹ کے لحاظ سے کراچی کو جتنا دینا چاہئے تھا اتنا اس نے دے دیا
ہے۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔اسی طرح اسلام آباد ہے پھر ضلع ہزارہ ہے پھر جہلم شہر
ہے اسی طرح بنوں شہر ضلع ہے پھر ساہیوال شہر ہے، پھر ڈیرہ غازیخاں شہر ضلع ہے پھر بہاولپور شہر ضلع ہے اور
اسی طرح ڈھا کہ شہر، ان سب نے اپنے تحریک جدید کے چندے اس نسبت سے بڑھا دیئے کہ جس نسبت
سے سات لاکھ نوے ہزار کی رقم پوری کرنے کے لئے ان پر ذمہ داری آتی تھی اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزائے خیر
عطا فرمائے۔لیکن بعض ایسی جماعتیں بھی ہیں جو کچھ ست ہیں اور بعض ایسی جماعتیں ہیں جن سے ہم توقع
رکھتے تھے کہ وہ اس طرف زیادہ توجہ دیں گی مگر انہوں نے توجہ نہیں دی مثلار بوہ ہے۔ربوہ اپنے اس ٹارگٹ کو
نہیں پہنچا اور یہ بڑے افسوس کی بات ہے ربوہ کو تو باہر کی جماعتوں کے لئے نمونہ بنا چاہئے مگر یہ نمونہ نہیں بنے
نہ صرف یہ کہ ربوہ کے دوست باہر کی جماعتوں کے لئے نمونہ نہیں بنے بلکہ انہوں نے کراچی اور دوسرے شہر
واضلاع کے نمونے سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا ٹارگٹ کے لحاظ سے ربوہ کو نوے ہزار کی رقم دینی چاہئے تھی جس
میں سے صرف ستاون ہزار کے وعدے ہیں۔اسی طرح لاہور شہر کا حال ہے یہ امیر احمدیوں کا شہر ہے لیکن
معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کی کامل روح موجود نہیں یا اس روح کو بیدار نہیں کیا گیا دوسری بات زیادہ صحیح معلوم
ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے روح تو ہے لیکن نظام جماعت لاہور نے اس روح کو کما حقہ بیدار نہیں کیا جس
کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کا بھی چورانوے ہزار ٹارگٹ بنتا تھا لیکن صرف بہتر ہزار کے وعدے ہیں پھر سیالکوٹ شہر
ہے۔انہیں پندرہ ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ان کے دس ہزار کے وعدے ہیں (ویسے میں نے سینکڑے
چھوڑ دیئے ہیں ہزاروں میں بات کر رہا ہوں ) اسی طرح راولپنڈی شہر ہے جس کے پہلو میں اسلام آبادشہر
ہے جس نے اپنا ٹارگٹ پورا کر دیا ہے لیکن راولپنڈی شہر کا چون ہزار روپے ٹارگٹ بنتا تھا اور انہوں نے
وعدے صرف تمہیں ہزار کے کئے ہیں لیکن قریباً پچپن فیصد ہیں یہ بہت پیچھے رہ گئے ہیں پھر ملتان شہر ہے اس کا
ٹارگٹ سترہ ہزار تھا اور انہوں نے وعدے کیے ہیں گیارہ ہزار کے۔دفتر نے یہ رپورٹ دی ہے کہ جو شہر یعنی
ضلع کا صدر مقام پیچھے ہے وہاں کی ضلعی جماعتیں بھی پیچھے ہیں۔یہ تو ایک طبعی بات ہے جب کسی جماعت نے
توجہ نہیں کی اور سنتی دکھائی نظامِ جماعت نے اپنی ذمہ داری کو نہیں نباہا تو اگر ہر پیچھے ہے تو ضلع یقینا پیچھے ہوگا
بلکہ غالباً کچھ زیادہ پیچھے ہوگا بہر حال ہمارے سامنے یہ بڑی افسوسناک تصویر آتی ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے اور
ہمیں اپنی ذمہ داری نباہنے کی توفیق عطا کرے۔

32
میں نے آپ
کو کچھ معیار بھی بتائے تھے یعنی دفتر اول اس حساب سے اوسطا رقم دے رہا ہے دفتر
دوم کی اوسط کیا ہے اور دفتر سوم کی اوسط کیا ہے اور چونکہ دفتر اول کی اوسط بہت اچھی تھی اور اب بھی ہے اسلئے
میں نے اس میں زیادتی نہیں کی تھی دفتر اول میں جو حصہ لینے والے ہیں ان کی اوسط فی کس۔64 روپے ہے
اور یہ اوسط بڑی اچھی ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ دفتر اول میں بہت سے احباب کافی بڑی عمر کے ہیں اور
میرا یہ خیال ہے (اگر چہ اس حصہ کی میرے پاس رپورٹ
تو نہیں لیکن ان کی میرے پاس جو روزانہ رپورٹیں
آتی ہیں ان سے پتہ لگتا ہے) کہ دفتر اول کی مجموعی رقم کم ہوگئی ہے اور ہونی چاہئے تھی کیونکہ بڑی عمر کے لوگ
اس میں شامل ہیں۔وفات بھی انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے بعض دفعہ تو روزانہ یا دوسرے دن یہاں جنازہ
آجاتا ہے اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ زندگی تو فانی ہے ہمیشہ کے لئے دنیا میں تو کسی نے نہیں رہنا ہم یہاں آئے
ہیں پھر گزرجائیں گے۔تاہم دفتر اول والوں نے اپنی 64 کی اوسط برقرار رکھی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے اللہ تعالیٰ
انہیں بہترین جزاء عطا فرمائے 64 کے مقابلے میں دفتر دوم کی اوسط فی کس غالباًا۔20 یا۔21 تھی لیکن میں
نے کہا اسے 30 تک لیکر جاؤ یہ اوسط بڑھی تو ہے لیکن 30 تک ابھی نہیں پہنچی صرف 24 تک پہنچی ہے۔دفتر دوم وہ دفتر ہے جس نے دفتر اول کی جگہ لینی ہے اور عملاً خاموشی کے ساتھ لے رہا ہے۔دفتر
اول میں حصہ لینے والوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ نئے تو اس میں شامل نہیں ہور ہے۔دفتر
دوم کی تعداد زیادہ ہے اور انہوں نے ان کی جگہ لینی ہے اور پھر دفتر سوم نے دفتر دوم کی جگہ لینی ہے اور پھر دفتر
چہارم آ جائے گا اپنے وقت پر جس نے دفتر سوم کی جگہ لینی ہے۔دفتر اول کی اوسط فی کس اور دفتر دوم کی اوسط
فی کس میں بڑا فرق ہے۔ایک طرف 64 روپے فی کس اور دوسری طرف 24 روپے فی کس جس کا مطلب یہ
ہے کہ 40 روپے فی کس کا فرق ہے اور یہ فرق ہمیں فکر میں ڈالتا ہے اس کا ایک نتیجہ تو یہ نکلتا ہے کہ دفتر دوم میں
قربانی کی وہ روح نہیں جو دفتر اول میں پائی جاتی ہے یہ بھی ہے کہ دفتر دوم والوں کی آمد شروع تھوڑی ہوتی ہے
مگر انسان ترقی کرتا ہے مثلاً جو دوست گورنمنٹ کے ملازم ہیں ان کی ہر سال ترقی ہوتی ہے جتنی بڑی عمر کے
ہوں گے وہ زیادہ تنخواہ لے رہے ہوں گے پھر انسان تجربے میں بھی ترقی کرتا ہے ایک شخص نو کر نہیں لیکن
تجارت کر رہا ہے شروع میں اسے تجربہ نہیں یا شروع میں اس کے پاس سرمایہ نہیں تھا پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ
جن لوگوں کے مالوں میں برکت ڈالتا ہے وہ اپنے تجربے میں بھی ترقی کرتے ہیں اور ان کے سرمائے میں بھی
ترقی ہوتی ہے، ان کی آمد بھی زیادہ ہونے لگ جاتی ہے یہ اپنی جگہ صحیح ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ 64 اور 24 کی
نسبت ہمارے دل میں بڑا فکر پیدا کرتی ہے۔اس لئے ہمیں دفتر دوم کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے اور ان
کے معیار کو بلند کرنا چاہئے۔دفتر سوم میں بہت سے طالب علم بھی ہیں دفتر دوم میں بھی کچھ ہوں گے لیکن دفتر

33
سوم کی نسبت بہت کم ہیں۔دفتر سوم کا معیار 13 فیصد تھا۔پھر میں نے کہا اسے بڑھا کر 20 تک لے جاؤ۔یہ
بڑھا تو ہے یعنی 13 سے 15 تک آگئے ہیں لیکن ابھی 20 تک نہیں پہنچے دفتر سوم کی دوذمہ داریاں انصار اللہ
پر عاید ہوتی ہیں ایک یہ کہ دفتر سوم میں زیادہ کم عمر بچے ہیں یا وہ ہیں جن کی احمدیت میں کم عمر ہے یہ ہر دوتر بیت
کے محتاج ہیں اور ان ہر دو کی تربیت کا کام خدام الاحمدیہ کا نہیں بلکہ انصار اللہ کا کام ہے مجموعی حیثیت میں وہ
زیادہ تربیت یافتہ ہیں۔یہ صحیح ہے کہ انصار اللہ میں بعض نئے احمدیت میں داخل ہو نیوالے بھی شامل ہو جاتے
ہیں۔انہیں ہم خدام الاحمدیہ یا اطفال میں تو نہیں بھیجتے مثلاً جو 45 یا 50 سال کی عمر میں آج احمدی ہوا ہے اور
ہر مہینے بیسیوں اور سینکڑوں لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ بہر حال اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ میں
جائیں گے اور ان کی تربیت کمزور ہوگی لیکن زیادہ رواس وقت نو جوانوں میں ہے اور میں بڑا خوش ہوں ہماری
اگلی نسل میں بڑوں کی نسبت دین کی طرف بھی اور اسلام کے حقیقی نور کی طرف بھی اور احمدیت کی طرف بھی
زیادہ توجہ ہے اور بعض جگہ تو اس وجہ سے فکر پیدا ہوتی ہے دو تین جگہ سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ انہوں نے ایک
فتویٰ دے دیا تھا کہ احمدی کا فر ہیں اس کے مقابلے میں اس وقت تک دو چیزیں آگئی ہیں۔میں ضمنا یہ بھی بتا دوں کہ دنیا جو مرضی کہتی رہے اگر ہمارا رب ہمیں کا فرنہیں
کہتا تو ہمیں کوئی فکر نہیں
لیکن چونکہ بہت سے احمدیت سے باہر ہیں وہ غلط راستے پر چل سکتے ہیں غلط نتائج لے سکتے ہیں اسلئے ہمیں
بعض دفعہ کفر کے فتوؤں کا جواب دینا پڑتا ہے کہ ہائیکورٹ نے بھی یہ فیصلہ کیا اور قوم کے محبوب سیاسی رہنما
قائد اعظم نے بھی یہ کہا وغیرہ وغیرہ۔یہ جو نئے نئے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں یا جو احمدی نہیں ہیں ان کے
لئے ہمیں یہ چیزیں چھپوانی پڑی ہیں ورنہ ہمیں کیا ضرورت ہے؟ جس کے کان
میں اللہ تعالیٰ یہ کہ رہا ہو کہ میں
تجھے مسلمان سمجھتا ہوں اسے کسی اور کے فتوے کی ضرورت تو باقی نہیں رہتی۔اللہ تعالیٰ کا فرمان کافی ہے اور
الْحَمْدُ لِلَّهِ وہ ہمیں یہی کہہ رہا ہے میں تمہیں مسلمان سمجھتا ہوں لیکن جب ہم دوسروں کے لئے چھپواتے
ہیں۔جماعت احمدیہ لاہور کے ایک دوست نے کچھ پوسٹر شائع کئے تو دو تین جگہ سے یہ رپورٹ آئی کہ جب
یہ پوسٹر لگائے جارہے تھے تو چونکہ ہمارے خلاف تعصب بھی ہے اور یہ تعصب جہالت کے نتیجہ میں ہے یا
عدم علم کے نتیجہ میں ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں صحیح واقفیت بہم پہنچائیں اس لئے ایسے موقع پر
ہمیں ان کے اوپر رحم ہی آتا ہے اپنے اوپر غصہ آتا ہے کہ ہم نے صداقت صحیح رنگ میں ان تک کیوں نہیں
پہنچائی بہر حال تعصب ہے) چنانچہ کئی لوگ کھڑے ہو گئے کہ ہم یہ پوسٹر نہیں لگانے دیں گے اس پر کئی غیر
احمدی دوست ان کے مقابلے پر کھڑے ہو گئے کہ ہم دیکھیں گے تم کس طرح پھاڑتے ہو پس ایسی لڑائی میں ہم
شامل تو نہیں ہو نگے لیکن ملوث سمجھے جائیں گے حالانکہ وہاں کوئی احمدی نہیں لڑے گا کیونکہ لڑنے کا تو نہ ہمیں
حکم ہے اور نہ ہمیں ایسی تربیت دی گئی ہے لیکن جن کی توجہ غلبہ اسلام کی اس مہم کی طرف ہوتی ہے ان کو جوش

34
آجاتا ہے اور ہمیں وہاں خاموش ہی رہنا پڑتا ہے۔1953ء میں جب کالج پر کئی طرف سے انہوں نے یورش کی تو ایک ایسا گروہ آیا جس نے پتھراؤ
کیا۔تعلیم الاسلام کا لج اس وقت لاہور میں ڈی۔اے۔وی کالج کی بلڈنگ میں تھا چنانچہ جب کالج پر پتھراؤ
کیا گیا تو ان کے مقابلے میں ہمارے طالبعلموں نے بھی پتھراؤ کیا۔مجھے جب پتہ لگا تو میں بڑا پریشان ہوا کہ
انہوں نے احمدیت کی تربیت کے خلاف ایسا کیسے کر دیا؟ دراصل ہمارے کالج کے ہوٹل میں 60 فیصد طالب
علم ایسے تھے جو احمدی نہیں تھے۔جب میں نے تحقیق کی تو مجھے پتہ لگا کہ جن لڑکوں نے جوابا پتھراؤ کیا ہے۔ان میں ایک بھی احمدی نہیں تھا لیکن چونکہ وہ ہمارے درمیان رہتے تھے ہمارے طالب علموں کو دیکھتے تھے
ہمارے ساتھ ان کا تعلق تھا انہیں یہ پتہ تھا کہ یہ مظلوم جماعت ہے اس لئے ان کو غصہ آ گیا اور جوابی پتھراؤ کیا
مگر اس میں احمدی طلبہ ملوث نہیں تھے۔انکوائری کمیشن میں آئی جی انور علی صاحب نے اس بات کو پیش کرایا
کہ دیکھیں جی یہ دونوں طرف سے ہو جاتا ہے اس سے زیادہ پیش آ جاتا ہے تعلیم الاسلام کالج پر جب حملہ ہوا تو
اندر سے بھی پتھراؤ ہو گیا میرے ساتھی میرے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ آپ کو پتہ ہے کہ اس پتھراؤ میں احمدی
طلباء شامل نہیں تھے اس لئے ہماری طرف سے یہ موقف لینا چاہئے کہ یہ غیر احمدی طلباء کا کام ہے میں نے کہا
یہ نہیں ہوسکتا جنہوں نے پیار کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم ان کے خلاف انکوائری کمیشن میں کچھ نہیں کہیں
گے ہمیں وہ بدنام کرتے ہیں تو کرتے رہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ طالب علم جو احمدی نہیں تھے ان کو اپنے
کالج کے لئے جوش اور غیرت آئی اور انہوں نے ہماری خاطر ایک قدم اٹھا یا بے شک وہ ہمارے نزدیک غلط
قدم تھا لیکن ان کے نزدیک تو درست تھا اگر ان کا قدم غلط ہے تو باہر سے بھی پتھراؤاندر نہیں آنا چاہئے تھا اور
اندر سے بھی باہر پتھر نہیں جانا چاہئے تھا لیکن جنہوں نے ہماری خاطر یہ قدم اٹھایا ہے ہم ان کے خلاف یہ قدم
نہیں اٹھائیں گے وہ احمدی نہیں تھے غیر احمدی تھے وہ تو ہمارے ہیں چاہے احمدی ہیں یا نہیں ہماری خاطر انہیں
غیرت آئی ہماری خاطر انہیں جوش آیا پس ہمیں فکر یہ رہتا ہے کہ کام کوئی کرے گا اور نام ہمارا بدنام ہوگا ہمارا
موقف پیارکا موقف ہے ہم ان کو بدنام نہیں کریں گے جو ہماری خاطر غلطی کر رہے ہوں گے اپنے سر لے لیں گے۔غرض یہ نوجوان طبقہ اس وقت احمدیت کی طرف زیادہ توجہ کر رہا ہے اور ہم پر بھی بڑی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے پڑھے لکھے طالب علم ہیں لیکن اکثر مظلوم ہیں ان سے بھی کوئی پیار نہیں کرتا ایک دفعہ بہت سے
غیر احمدی طالب علم مجھ سے ملنے آئے ان میں کئی ایک لیڈر ٹائپ کے تھے جب میں اٹھا تو ایک لیڈ ر طالب علم
کے منہ سے ایک ایسا فقرہ نکلا جسے سن کر مجھے خوشی بھی ہوئی لیکن مجھے دکھ بھی بہت ہوا جب ہم ڈیڑھ دو گھنٹے کی
ملاقات کے بعد فارغ ہوئے اس کے بعد مصافحہ کرنا تھا وہ میرے دائیں طرف بیٹھا ہوا تھا پہلے اسی سے میں
نے مصافحہ کرنا تھا۔وہ آہستہ سے مجھے کہنے لگا کہ آج پہلی دفعہ کسی شریف آدمی نے ہم سے شرافت سے باتیں

35
کی ہیں۔مجھے یہ سن کر خوشی تو ہوئی کہ اس طرح جماعت کا اس پر اثر ہوالیکن مجھے انتہائی دکھ ہوا کہ وہ نسل جس
کے اوپر قوم کی ساری ذمہ داری پڑنے والی ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عقل دی ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں فراست
دی ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں جذبہ دیا ہے وہ آگے نکلنے والی نسل ہے میں یہ نہیں کہتا کہ ان سے
کبھی کسی نے
شرافت سے بات کی ہے یا نہیں میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کے دل میں یہ احساس ہے کہ ہم سے کسی نے کبھی
شرافت سے بات نہیں کی اور اصل تو احساس ہوتا ہے پس جہاں مجھے تھوڑی بہت خوشی ہوئی وہاں مجھے بڑی
تکلیف بھی ہوئی پس یہ پیارے بچے اب آرہے ہیں اور آئیں گے ان کی تربیت انصار اللہ کا کام ہے یہ کام
میں نے خدام الاحمدیہ کے سپرد نہیں کیا اس طرف توجہ دینی چاہئے دفتر سوم کے چندے کی فی کس
اوسط 13 سے 15 تک پہنچ گئی ہے یہ خوشکن ہے لیکن 20 تک ان کو پہنچنا چاہئے اور اس سال پہنچنا چاہئے
انصار اللہ ہر جگہ جائزہ لیں اور اپنی تھوڑی سی مستیاں ترک کر دیں تو زیادہ اچھا ہے حالات بڑی تیزی سے
بدل رہے ہیں"
خطبات ناصر جلد سوم صفحہ 377-384)
تربیت کی ذمہ داری انصار کی ہے
حضور نے خطبہ جمعہ 23 اکتوبر 1970 ء کو فرمایا۔دفتر سوم کو جس میں روز بروز ترقی ہوتی چلی جائے گی کیونکہ نو جوانوں کو اس طرف بڑی توجہ پیدا
ہو رہی ہے۔وہ آئیں گے تو دفتر سوم میں داخل ہو جائیں گے دفتر سوم میں جب داخل ہونگے غیر تربیت یافتہ
ہوں گے آج احمدی ہوئے کل کو اس نے تحریک جدید کا چندہ لکھوا دیا اس پر ذمہ داری پڑ گئی جو ہر احمدی نوجوان
پر پڑتی ہے اس کو اپنا نفس مارنا پڑے گا اس کو گالیاں سن کر بجائے چیڑ لگانے کے دعا دینی پڑیگی اسے بڑے
زبر دست ضبط اور نفس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔دوسروں کو تو بڑا آرام ہے ،غصہ آیا چپیڑ لگا دی۔ایک چپیڑ
کھالی ایک چیڑ لگا دی ، پر ایک احمدی کی نہ یہ تربیت ہے اور نہ اسے یہ زیب دیتا ہے اسے تو یہ تربیت دی جاتی
ہے کہ چیڑ کھاؤ اور دعا دو اور دل جیتو ہم نے لوگوں کے سر پھاڑ کر ترقی نہیں کرنی بلکہ غلبہ اسلام کی یہ ہم لوگوں
کے دل جیت کر سر ہوگی۔جس طرح یورپ سے میں نے جا کر کہا تھا کہ تمہارے دل جیتیں گے اور اسلام
کو پھیلائیں گے اسی طرح میں یہاں بھی کہتا ہوں۔کسی سے ہماری دشمنی اور لڑائی نہیں ہم دل جیتیں گے اور
احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو پھیلائیں گے۔اس لئے جب تم چپیڑ کھاؤ گے تو چپیڑ کا جواب چپیڑ سے نہیں دینا۔اسلئے بڑی زبردست تربیت کی ضرورت ہے نفس کی مثال گھوڑے کی ہے نفس یا تو منہ زور گھوڑا بن سکتا ہے یا

36
مطیع گھوڑا بن سکتا ہے گھوڑے میں بڑی طاقت ہے اگر چاہے اور مطیع نہ ہو تو دس آدمیوں کو کھینچ کر لے جائے،
لگام آپ جتنی مرضی کھینچتے رہیں وہ کوئی پرواہ نہیں کرتا اسی طرح نفس امارہ اور اس کی بدیاں بڑی زور دار ہیں
لیکن اللہ تعالیٰ کی محبت کی اور عاجزانہ دعاؤں کی لگام اس کے منہ میں پڑنی چاہئے اور اس کو ایک ہلکا سا اشارہ
کافی ہونا چاہئے گھوڑے کو جو سکھایا جاتا ہے صرف اشارہ سکھایا جاتا ہے۔اسے یہ نہیں بتایا جاتا کہ میں تم سے
زیادہ طاقتور ہوں، یہ بتایا جاتا ہے کہ میں تم سے زیادہ ہوشیار ہوں تمہیں میرے اشارے پر چلنا پڑے گا۔خدا
تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ گھوڑے کو ہم نے تمہارے لئے مسخر کیا ہے اور یہی گھوڑے کو سمجھایا جاتا ہے ویسے لگام کا
اشارہ ہوتا ہے لیکن اگر اچھا گھوڑا ہو تو سوار اگر بغیر لگام کے اشارے کے ٹھہرانا چاہے تو وہ کھڑا ہو جاتا ہے پس
نفس کو بھی اسی طرح مطیع ہونا چاہئے یہ نہیں کہ جو مرضی کرے آپ کا شعور یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اچھے
کھانے نہ کھاؤ اس وقت مجھے تمہارے پیسوں کی اسلئے ضرورت ہے۔تم اپنے جسموں کو کھانے سے اسلئے محروم
کرو کہ کسی اور روح کو تمہارے پیسے کی ضرورت ہے تو بہر حال یہ روح جسم پر مقدم ہے پس اپنے جسم کی
آسائش اور اچھے کھانے کی لذت کی قربانی دو تا کہ کوئی اور روح جہنم سے بچائی جاسکے اور یہ تربیت نفس کو آپ
نے دینی ہے وہ جو باہر سے آئیں گے وہ تو اور بھی فکر مند کر دیں گے کہ پہلوں کی جو تربیت ہے اس میں رخنہ نہ
پڑ جائے۔ان کو آتے ہی سنبھالنا چاہئے اور پیار کے ساتھ اور محبت کے ساتھ صحیح راستہ پر ان کولگادینا چاہئے یہ
ذمہ داری انصار اللہ پر ہے"
خطبات ناصر جلد سوم صفحہ 387-389)
ہمدردی مخلوق انصار اللہ کا بھی کام ہے
حضور نے 16 اکتوبر 1970ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی
خطاب میں فرمایا۔"
پھر ہمدردی مخلوق ہے۔میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے ہمارے سب چھوٹوں اور بڑوں کا کام
ہی ہمدردی مخلوق ہے۔انصار کا بھی یہ کام ہے اور آپ کا بھی یہ کام ہے۔(دراصل انصار بھی خادم ہیں
صرف نام بدلا ہے )۔جماعت احمدیہ پیدا ہی دنیا کی خدمت کے لئے ہوئی ہے ہم نے دنیا سے بہر حال
ہمدردی کا سلوک روارکھنا ہے۔مجھے یاد آ گیا میں افریقہ میں گیا تو جب میں یہ بات کہتا تھا کہ اسلام ہمدردی
مخلوق کی تلقین کرتا ہے تو وہ حیران رہ جاتے تھے اور اس کا بڑا اثر لیتے تھے اور بڑے خوش ہوتے تھے۔میں
ان سے کہتا تھا کہ میں آپ کے لئے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں ، مساوات کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ایک

37
دفعہ میں نے ان سے کہا کہ تمہاری عزت اور احترام کا سورج طلوع ہو چکا ہے، اب
آئندہ دنیا تمہیں نفرت
اور حقارت سے نہیں دیکھا کرے گی ہم اس کے ضامن ہیں۔"
مشعل راه جلد دوم صفحه 252-253)
انصار ماحول کو ہداثرات اور گندی باتوں سے محفوظ رکھیں
حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر مورخہ 17 اکتوبر 1970ء کو
اطفال الاحمدیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔یہ ماحول جس میں آپ رہ رہے ہیں۔اس میں تو لوگ خدا کو نہ اس طرح پہچانتے ہیں نہ اس
کے فضلوں کو جانتے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اس کی صفات کی معرفت رکھیں اور اس کو
پہچانیں اور اس کے فضلوں
کو دیکھیں۔اس واسطے سے ماحول کے بداثرات اور گندی باتیں آپ پر اثر انداز
ہوتی رہتی ہیں اور ان سے آپ کو محفوظ رکھنا یہ جماعت کا اور خدام الاحمدیہ کا اور اطفال الاحمدیہ کا اور انصار جو
بزرگ ہیں غرض ساری تنظیموں کا یہ کام ہے۔"
( مشعل راه جلد دوم صفحه 262)

آج 10 میں سے 10 باقی