1972ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
40
1972
انصار اللہ ، ربوہ کے ہر شہری کے لئے ورزش کا انتظام کروائے
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 3 مارچ 1972ء میں فرمایا۔" جہاں تک قوت کا تعلق ہے، اس کے بعض پہلو ورزش سے نشو و نما پاتے ہیں۔اس لئے جسمانی
ورزش کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔جوان کو بھی اور بوڑھے کو بھی۔( بوڑھا تو میں کسی کو نہیں کہا کرتا اس لئے
میں کہوں گا ) جو ان کو بھی اور جوانوں کے جوان یعنی انصار اللہ کو بھی۔مرد کو بھی اور عورت کو بھی اس طرف توجہ
دینی چاہئے۔کبھی توجہ ہو جاتی ہے کچھ اور کبھی بھول ہو جاتی ہے بہت سی۔اس لئے چند دن ہوئے بچوں کے ایک
اجتماع میں میں نے ایک اعلان کیا تھا۔میں آج اسے دُہرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ساری جماعت کی ذمہ واری ہے۔میں نے اُس اعلان میں بچوں سے یہ کہا تھا کہ تم ربوہ میں کھیلوں
کو منظم کرنے کا کام سنبھالو کیونکہ
اس انتظام میں اکثر نوجوان ہی آگے آئیں گے اور ان کو میں نے اس انتظام کی یہ شکل بھی بتائی تھی کہ دو
نمائندے تعلیم الاسلام کالج کے ، دو جامعہ احمدیہ کے، دو تعلیم الاسلام ہائی سکول کے، دو خدام الاحمدیہ کے اور دو
انصار اللہ کے مل کر سر جوڑیں اور ایسا انتظام کریں کہ ربوہ کا ہر شہری روازنہ ورزش کیا کرے"
(خطبات ناصر جلد چہارم صفحہ 70)
ستی دکھلانے والے عہد یداران کو عہدیداران رہنے کا کوئی حق نہیں
حضور نے خطبہ جمعہ 14 اپریل 1972 ء میں فرمایا۔"پس جن جماعتوں نے اپنا بجٹ پورا کر کے دس فیصدی زائد چندے دینے کی خواہش کو پورا کرنے
کی کوشش کی ہے وہاں آپ کو جماعتی نظام یعنی جو عہدیدار ہیں وہ ہر لحاظ سے خصوصا وقت کی قربانی کے لحاظ
سے زیادہ تندہی سے کام کرنے والے یا زیادہ وقت دینے والے نظر آئیں گے۔غرض جہاں تک اموال کی قربانی کا سوال ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری جماعت آگے بڑھنے
کی تمنا، خواہش اور تڑپ رکھتی ہے اسی طرح جہاں تک نظام جماعت کا سوال ہے اکثر جگہ بڑا اچھا نظام قائم
ہے۔عہد یداروں کی اکثریت ایسی ہے جو علاوہ دوسری قربانیوں کے اوقات کی قربانی بھی دے رہے ہیں لیکن
بعض جگہیں ایسی بھی نظر آتی ہیں۔جہاں باوجود اس کے کہ جماعت کے افراد ہر قسم کی قربانی بشمول اموال کی
41
قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔مگر عہدیداروں کی سستی کی وجہ سے نتیجہ ٹھیک نہیں نکلتا۔جہاں بھی ایسے
عہد یدار ہیں جو اپنی کسی کمزوری کی وجہ سے یعنی ایمان کی کمزوری کی وجہ سے یا نا اہلیت کی وجہ سے یا احساس
ذمہ داری کے فقدان کے نتیجہ میں سنتی دکھاتے ہیں ان کا بہر حال کوئی حق نہیں کہ وہ عہد یدار ر ہیں ان کو بدلنا
پڑے گا"
خطبات ناصر جلد چہارم صفحہ 162-163)
انصار کو اجتماعات کے موقع پر تسبیحات پڑھنے کی تلقین
حضور نے خطبہ جمعہ 17 نومبر 1972ء میں فرمایا۔"جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں آج انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے۔۔۔۔6 go۔۔۔۔۔غرض انصار اللہ بجنات دونوں کے اجتماع آج شروع ہورہے ہیں۔امت محمدیہ میں جب
بھی اجتماع ہوں اس بارہ میں قرآن کریم کی ایک ہدایت موجود ہے جسے بھولنا نہیں چاہئے اور وہ یہ ہے کہ جب
بھی دینی اجتماع ہو اس وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید اور توبہ و استغفار بڑی کثرت سے کرنا چاہئے۔اس پر نہ
تو کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے اور نہ وقت لگتا ہے۔یہ صرف عادت کی بات ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان
دنوں کثرت سے سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ
مُحَمَّدٍ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 25 ) کا ورد کریں۔تسبیح وتحمید سمیت درود پڑھنے کی تحریک تو میں پہلے بھی
کر چکا ہوں۔پھر استغفار ہے یعنی اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِي مِنْ كُلِّ ذَنْبِ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ بھی کثرت سے
پڑھنا چاہئے۔اس کے ساتھ جو دوست لَا حَول پڑھ سکیں وہ لَا حَولَ بھی پڑھیں۔میرا تجربہ ہے کہ استغفار
کرنا اندرونی کمزوریوں کے دور کرنے کے حق میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے اور لا حول بیرونی حملوں کے شر سے
حفاظت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔پس لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ نَّكُمُ (ابراہیم : 8 ) کی رو سے آپ جتنی زیادہ تسبیح وتحمید کرینگے آپ
اپنے محسن اور انسانیت کے محس صلی اللہ علیہ وسلم پر جتنا زیادہ درود پڑھیں گے اتنے ہی زیادہ آپ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے وارث بنیں گے انصار اللہ کا اجتماع عملاً جمعہ کے بعد شروع ہو جاتا ہے۔اسلئے دوست ابھی سے تسبیح
و تحمید اور درود و استغفار پڑھنے لگ جائیں اور اگر ہو سکے تو اپنے اس ورد میں لا حول کو بھی شامل کر لیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنے فضل نازل فرمائے۔اسکی جو برکات ہمارے لئے مقدر ہیں اور
ان برکات کے حصول کیلئے جس قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں وہ قربانیاں دینے
42
کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں قبول بھی فرمائے۔یعنی ہمیں مقبول ایثار کی مقبول قربانیوں کی توفیق عطا ہوتا کہ
ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنیں اور انسان کے ضمن میں دنیا کی
بحیثیت مجموعی جو ذمہ داریاں ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں ہم ان ذمہ داریوں کو الہی توفیق سے بہتر رنگ میں
ادا کر سکیں"
انصار اللہ کا رومال
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه 504-506)
حضور نے 5 اکتوبر 1972ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر افتتاحی
خطاب میں فرمایا۔قبل اس کے کہ میں اس وقت وہ باتیں کہنا شروع کروں جن کے کہنے کا ارادہ لے کر میں یہاں
آیا ہوں، میں خدام کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے خادم کی علامت کے طور پر ایک رومال تجویز
کیا ہے۔کیونکہ وقت کم تھا اس لئے یہ صرف پانچ سو کے قریب تیار ہو سکے ہیں جن میں سے نصف کے
قریب تو نو جوان بچوں نے خرید لئے ہیں اور نصف ابھی پڑے ہوئے ہیں۔خدام کو چاہئے کہ وہ بھی خرید
لیں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ساری دنیا میں ہر خادم اسلام کے پاس یہ رومال ہونا چاہئے۔اس رومال میں ایک چھلا پڑتا ہے۔یہودی بڑی ہوشیار قوم ہے۔وہ دنیا میں ہر لحاظ سے اپنی
بڑائی پھیلانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔اس سلسلہ میں ان کے بعض خاموش ذرائع بھی ہیں۔غرض ان کی
دنیوی شہرت کا ایک ذریعہ چھلا بھی بنا اور انہوں نے گردن میں ڈالنے والے رومال کیلئے جو چھلا بنا رکھا
ہے، اس پر سانپ کی شکل بنادی ہے اور اس طرح گویا انہوں نے ہر مسلمان کے گلے میں جو یہ رنگ
استعمال کرے، اپنی یہ علامت ڈال دی ہے۔چنانچہ جس وقت مجھے اس رومال اور چھلے کا خیال آیا تو میں
نے سوچا ہمیں اپنے لئے رنگ (چھلے ) خود تجویز کرنے چاہئیں اور اسی طرح سکارف ( رومال ) کا نمونہ بھی
خود ہی بنانا چاہئے۔مجھے یاد آیا کہ پین میں الحمرا کی دیواروں پر مجھے چار فقرے نظر آئے تھے۔(1) لا
غَالِبَ إِلَّا اللہ جو بڑی کثرت کے ساتھ لکھا ہوا تھا۔(2) الْقُدْرَةُ لِلَّهِ (3) الحُكْمُ لِلَّهِ (4) الْعِزَّةُ
للہ۔ان سے فائدہ اٹھا کر یہ تجویز کی ہے۔عام اطفال اور خدام یعنی ہر رکن کیلئے الْقُدْرَةُ لِلَّهِ کا رنگ یعنی
چھلا ہے اور جو عہدہ دار ہیں ان کیلئے الْعِزَّةُ لِلہ کا۔اور یہی لجنہ اماءاللہ کا نشان ہے۔البتہ ان کے رومال کا
43
رنگ مختلف ہے۔ویسے تو جھنڈوں کیلئے عام طور پر سبز رنگ ہوتا ہے مگر ہمارے اس رومال کا رنگ کالا اور
سفید اس لئے ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو جھنڈے تھے وہ یا کالے رنگ کے تھے اور یا
سفید رنگ کے تھے چنانچہ پہلی بار جب ہماری جماعت کا جھنڈا بنا تھا اس وقت حضرت مصلح موعود نے اس
سلسلہ میں چھان بین کرنے کیلئے ایک کمیٹی مقرر فرمائی تھی جس میں مجھ خاکسار کو بھی شامل کر دیا تھا۔چنانچہ
اس پر ہم نے پوری چھان بین کی تو ہمیں یہی پتہ لگا تھا کہ ان دو رنگوں کے سوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے کا اور کوئی رنگ نہیں تھا۔اس واسطے ہم نے جماعت کے جھنڈا میں سیاہ اور سفید رنگوں کا ایک
امتزاج پیدا کر دیا ہے اور یہی دو رنگ یعنی سیاہ اور سفید ہمارے اس رومال میں بھی آئے ہیں اور ایک
دوسری شکل میں ناصرات اور لجنہ اماء اللہ کے رومال میں آئے ہیں اور تیسری شکل میں انشاء اللہ انصار اللہ
کے رومالوں میں آئیں گے۔انصار اللہ کو چاہئے کہ وہ مجھ سے مشورہ کر کے اپنے رومال تیار کریں۔ان کے
اجتماع میں ابھی کچھ وقت ہے اس وقت کچھ نہ کچھ تو ضرور تیار ہو جانے چاہئیں۔ان کیلئے میں رومالوں کی
کوئی اور شکل تجویز کروں گا۔تاہم انصار اللہ کے چھلے کیلئے لا غَالِبَ إِلَّا اللہ کا نشان مقرر کیا گیا ہے۔چاہے وہ عام رکن ہو، چاہے وہ مجلس انصار اللہ کا کوئی عہدہ دار ہو سب کا یہی نشان ہوگا"۔(مشعل راه جلد دوم صفحه 345-346)
جوانوں کے جوان یعنی انصار، ماہنامہ انصار اللہ میں دلچسپی لیں
حضور نے 1972ء کے جلسہ سالانہ کے دوسرے روز مورخہ 27 دسمبر کے خطاب میں فرمایا۔" پھر ماہنامہ انصار اللہ ہے جس کا تعلق جماعت کے اس حصہ سے ہے جن کو میں بوڑھے کہنے کی
بجائے ” جوانوں کے جوان“ کہا کرتا ہوں۔اس لئے جوانوں کے جوان اس میں دلچسپی لیں۔"
خطابات ناصر جلد اول صفحہ 537)