1973ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
44
$ 1973
احیائے دین اور قیام شریعت کی بھاری ذمہ داری عہدیداران پر عائد ہوتی ہے
حضرت خلیفتہ امیج الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 16 اپریل 1973ء میں فرمایا۔قرآنی تعلیم پر عمل پیرا رہنا ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے متعلق يُخي الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 55 ) کا الہام ہے۔اس الہام کی رو
سے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وساطت سے آپ کو یہ بشارت بھی دی اور احیائے دین اور
قیام شریعت کی بھاری ذمہ داری بھی آپ پر عائد کی گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی ایک غرض یہ
بھی ہے کہ آپ دین کا احیاء فرمائیں گے دین کی جو باتیں لوگ بھول گئے ہیں وہ اُن کو دوبارہ یاد کرائیں گے۔ویسے دین تو حسی یعنی زندہ ہے اسلامی شریعت تو ابدی ہے لیکن اس پر عمل کرنے والوں پر شرعی لحاظ سے جب
مردنی چھا جاتی ہے تو احیائے دین یعنی بنی نوع انسان کو دین پر قائم کرے اور انہیں ایک نئی روحانی زندگی دینے
کے لئے کسی آسمانی وجود کی ضرورت ہوتی ہے۔چنانچہ اسی غرض کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ہوئی
ہے یعنی شریعت حقہ اسلامیہ کو قائم کرنے کیلئے آپ کو مبعوث کیا گیا ہے یہ وہ عظیم الشان فریضہ ہے جس کو سر
انجام دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے مہدی معہود علیہ السلام کو مرسل بنا کر اس دُنیا میں بنی نوع انسان کی طرف
بھیجا ہے۔پس ان واضح ہدایات کے باوجود اگر کوئی احمدی ایسا نہیں کرتا تو وہ احمدیت سے نکل جاتا ہے لیکن
اگر وہ بے جانے بوجھے ایسا نہیں کرتا تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے اُس کے کانوں میں یہ باتیں بار بار نہیں
ڈالیں اس صورت میں اس کی غلط روش کے ذمہ دار ہم ٹھہرتے ہیں۔مجھ پر یہ ذمہ داری آتی ہے۔جماعت
کے عہدیداروں پر ذمہ داری آتی ہے۔شاہدین مربیان پر ذمہ داری آتی ہے۔صرف عہد یداران یا مربیان کا
سوال نہیں بلکہ تَعَاوَنُوْاعَلَي الْبِرِّ وَالتَّقْوى (المائدة: 3) کی رو سے ہر ایک احمدی پر اپنے اپنے مقام
کے لحاظ سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ہم سب پر یہ ذمہ داری عقلاً اور شرعاً معروف باتوں کے متعلق ہے"
( خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ 103-104)
45
اجتماعات کے موقعوں پر طہارت ظاہری و باطنی کا خیال رکھنا چاہئے
حضور نے خطبہ جمعہ
" اس نقطہ نگاہ سے اہل ربوہ کو جن ذمہ داریوں کی طرف میں آج توجہ دلانا چاہتا ہوں ان میں پہلی
ذمہ داری کا تعلق طہارت ظاہری کا خیال رکھنے سے ہے۔میں اس سے پہلے بھی کئی موقعوں پر احباب ربوہ
کو توجہ دلا چکا ہوں کہ وہ ربوہ کی صفائی کریں بلکہ ربوہ کو دلہن کی طرح سجادیں اور اب تو یہ اس لئے بھی ضروری
ہے کہ پہلی دفعہ بیرونی ملکوں سے بھی خدا اور اسکے رسول کے مہمان آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری بنیادی ذمہ داری طہارت باطنی سے متعلق ہے۔اجتماعات کے دنوں میں جہاں بہت
سے لوگ اکٹھے ہو جا ئیں تو بہت سے دباؤ بھی پڑتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اسی لئے فرمایا ہے فَلَا رَفَتَ وَلَا
فُسُوقَ وَلَا جَدَالَ فِي الْحَجّ۔(البقرہ: 198) کیونکہ حاجیوں کا بہت کثرت سے ہجوم ہوتا ہے اس لئے
رفت ، فسوق اور جدال سے منع کیا گیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حج کے موقع پر تو یہ نہیں ہونا چاہئے
دیگر اجتماعات پر کوئی حرج نہیں یعنی لوگ آپس میں لڑیں جھگڑیں اور دوسری بداخلاقیاں کریں بلکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ جہاں بھی اجتماع ہو وہاں اجتماعی اخلاق کا مظاہرہ ہونا اور اجتماع کے نتیجہ میں جن کمزوریوں کے
پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ان کمزوریوں سے بچنے کی کوشش ہونی چاہئے"
( خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ 346-347)
ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے زیر انتظام تین تین کمروں پر مشتمل گیسٹ ہاؤس غیر
ملکی مہمانوں کے لئے بنوائیں
حضور نے جلسہ سالانہ 1973ء کے اختتامی خطاب میں مورخہ 28 دسمبر کو فرمایا۔"مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام عالم کے وفود کی شرکت کا جو نظام جاری ہوا ہے اس کو مضبوط کیا
جائے۔اس میں بعض وقتیں بھی ہیں۔مثلاً ان کی رہائش کی، ان کے آرام و آسائش کی دقت ہے۔اس دفعہ ان کو
مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن سوچ رہی ہے کہ وہ ایک گیسٹ ہاؤس بنا دے جو 20 رہائشی
کمروں پر مشتمل ہو۔میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ ور لجنہ اماءاللہ کی ذیلی تنظیموں
کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے
زیرانتظام تین تین کمروں پر مشتمل ایک ایک گیسٹ ہاؤس بنوائیں۔اس طرح موجودہ گیسٹ ہاؤس کو ملا کر 33
کمرے تو میسر آجائیں گے۔پھر انشاء اللہ اور بنتے رہیں گے۔" خطابات ناصر جلد اول صفحه 674)