1975ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

47
$1975
انصار اللہ اپنے ہاں تربیتی ماحول پیدا کریں اور اپنے گھروں میں اسلامی
صداقتوں کا ذکر کرتے رہیں
حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 17 جنوری 1975ء میں فرمایا۔اگر ہم خود اپنے نفوس کی اصلاح کر لیں اور اگر ہم یہ کوشش کریں کہ ہمارا ماحول تربیت یافتہ اور
اصلاح یافتہ ہو جائے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر وقت اُن صداقتوں کو جو اسلامی عقائد میں پائی جاتی
ہیں اور اُن حقیقتوں کو جنہیں قرآنی شریعت نے ہمارے سامنے رکھا ہے اُن کو خود سمجھیں اور اُن کے مطابق اپنی
زندگی گزار دیں اور اپنی چھوٹی نسلوں کو، نو جوانوں کو اور نئے آنے والوں کو بھی اسلامی تعلیمات کی صداقتوں
اور قرآنی حقائق سے آگاہ کریں بلکہ ان صداقتوں کو حفظ کر دیں اور اُن کی زندگی کا جزو بنا دیں۔تب ہم خود کو
جماعتی اجتماعی لحاظ سے اس قابل بنا سکیں گے کہ جو ذمہ داری اگلے تیرہ چودہ سال میں ہم پر پڑنے والی ہے ہم
اُسے نباہ سکیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکیں اور اس کی خوشنودی کو پاسکیں۔جو صداقت مثلاً اللہ تعالیٰ اور اس کی صفات کے متعلق اسلام نے ہمیں بتائی ہے، وہ تو ایک عجیب اور
حسین تعلیم ہے۔بہت سی حقیقتیں ہیں جو ہم کو بتائی گئی ہیں۔اُن کے عرفان اور معرفت کو قرآن کے ذریعہ ہم
نے حاصل کیا مگر انسان یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ کس طرح مسلمانوں کی ایک نسل کے بعد دوسری نسل نے
یہ صداقتیں بھلا دیں اور اُن کی طرف توجہ نہیں دی۔یہ کیسے ممکن ہوا؟ لیکن جب ہم اپنی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں
تو ہم دیکھتے ہیں کہ عملاً یہ ممکن ہو گیا۔اللہ تعالیٰ کو ماننے والے عملاً بہت سی بدعات کا شکار ہو گئے اور یہ آج کی
بات نہیں۔پچھلے چودہ سو سال میں ہزاروں لاکھوں مصلحین نے یہی اعلان کیا کہ صداقتیں تمہیں دی گئیں۔آسمان سے نور تمہارے اوپر نازل ہوا پھر بھی تم اندھیروں میں جا چھپے اور وہ صداقتیں تم سے اوجھل ہوگئیں اور
وہ معرفت اور عرفان جاتا رہا۔وہ محبت اور وہ عشق کا ماحول قائم نہ رہا۔ایک طرف اتنی عظیم صداقتیں ہیں۔اتنا
عظیم محسن ہے اور دوسری طرف اُن کا نظر سے اوجھل ہو جانا بھی ایک ایسا واقعہ ہے کہ انسانی عقل اس کو تسلیم
کرنے کے لئے تیار تو نہیں لیکن انسان کا مشاہدہ بتا تا ہے کہ ایسا واقعہ ہوگیا۔اس لئے یہ بڑے خطرے کی بات
ہے کہ ہم جو بڑے ہیں ہم جو انصار اللہ کہلاتے ہیں۔ہم اگر اپنے کام سے غافل ہو گئے اور اگر ہم نے اپنی ذمہ
داریاں نہ نبا ہیں تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ جو بعد میں آنے والی نسل ہے یا جو ان کے بعد آنے والی نسل ہے وہ
کمزوری دکھائے اور اللہ تعالیٰ کے قہر کا مورد بن جائے حالانکہ اُن کو اس لئے پیدا کیا گیا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے

48
پیار کو پائیں۔خدا تعالیٰ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ تو پورا ہو گا۔ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی اور اپنی نسلوں کی فکر کرنی
چاہئے۔اس لئے میں انصار اللہ کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ جہاں ایک یا ایک سے زائد انصار
پائے جاتے ہیں تربیتی ماحول پیدا کریں اور اپنے گھروں میں، اپنی مساجد میں، اپنے ڈیروں میں اور اپنی
بیٹھکوں میں ان باتوں کو دُہرائیں۔اس شکل میں اور اس تفصیل کے ساتھ جو مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ہمارے سامنے رکھی ہیں اور یہ کوشش کریں کہ اس معرفت کے حصول کے بعد دوسروں کو بھی معرفت
سکھائیں۔معرفت ایک تو خود اپنے لئے اُنس اور لگاؤ اور پیار پیدا کرتی ہے یعنی اعلی تعلیم خود اپنے حسن کی
طرف کھینچتی ہے لیکن وہ تو ایک ذریعہ ہے، منزل تو نہیں وہ تو ایک راہ ہے خدا تعالیٰ کا پیار دلوں میں پیدا کرنے
کے لئے۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو صداقتیں پیش کی ہیں قرآن کریم نے جو ہدایتیں دی
ہیں ، وہ ہر ایک کے سامنے حاضر رہنی چاہئیں۔قرآن عظیم میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق ہمیں جو
کچھ بتایا گیا ہے، وہ ہمیں بھول نہیں جانا چاہئے۔اسلام کی شرک سے متر اتعلیم کے ہوتے ہوئے بعض لوگ
قبروں پر سجدہ کرتے ہیں۔اسی قسم کی اور بھی بہت سی بدعات ہیں جو مسلمانوں کے اندر گھس آئی ہیں۔انسان
اپنے مالک اور اپنے خالق اور اپنے رب کریم اور اپنے خدائے رحمان، رحیم اور مالک یوم الدین کو بھول جاتا
ہے اور راہ ہدایت سے بھٹک جاتا ہے۔یہ بڑے فکر کی بات ہے۔پہلوں نے جو غلطی کی، جماعت احمدیہ کو اس
غلطی سے محفوظ رہنا چاہئے اسے محفوظ رکھنا چاہئے۔آنے والی نسلوں کے سامنے ایک تربیتی پروگرام کے
ماتحت اسلام کی ابدی صداقتوں کو دہراتے چلے جانا چاہئے تا کہ وہ غلطی سے محفوظ رہیں۔انصار اللہ اسلامی صداقتوں کو اجاگر کرنے کے لئے لٹریچر تیار کریں
بڑی دیر ہوگئی انصار اللہ سے میں نے باتیں نہیں کیں۔بدلے ہوئے حالات کے تقاضے بھی بڑے
اہم ہو گئے ہیں۔ہم ایک نازک دور میں داخل ہو گئے ہیں اس لئے انصار اللہ کو چاہئے کہ وہ با قاعدہ ایک
منصوبہ بنائیں۔اس منصوبہ کی تکمیل پر بے شک مہینہ دو مہینے لگائیں لیکن ایک جامع منصوبہ تیار ہو۔اگر ایک
خاندان احمدی ہے تو اس ایک خاندان تک بھی قرآن عظیم کی عظیم صداقتیں پہنچ جائیں۔آپس میں تبادلہ
خیالات کریں۔باتیں کریں اور سوچیں پہلوں نے اسلامی صداقتوں سے جو کچھ حاصل کیا اس کے متعلق غور
کریں اور ان باتوں
کو اتنا دُہرائیں، اتناؤ ہرائیں کہ وہ ذہن کا ایک حصہ بن جائیں، انسانی دماغ کا ایک جزو
بن جائیں اور کوئی رخنہ باقی نہ رہے کہ جس کے ذریعہ شیطانی وساوس انسان کے دماغ میں داخل ہوسکیں۔امید ہے انصار اللہ اس اہم امر کی طرف توجہ کریں گے اور کوئی ٹھوس پروگرام بنانے سے پہلے مجھ
سے مشورہ بھی کر لیں گے۔میں نے ہدایت دی تھی کہ کچھ کتابوں پر مشتمل لٹریچر شائع ہونا چاہئے۔کتابوں میں

49
لٹریچر پڑا رہے تو یہ تو کوئی چیز نہیں، اسے سامنے آنا چاہئے۔اس کے متعلق تبادلہ خیالات کرنا چاہئے۔باتیں
کرنا اور ایک دوسرے سے پوچھنا ضروری ہے کیونکہ اگر ہم ایسا نہ کریں تو بعض پہلو جہالت کی وجہ یا نا سمجھی کی
وجہ سے یا شرم کی وجہ سے بعض دفعہ چھپے رہتے ہیں اور وہ بچوں اور نئے آنے والوں کے سامنے واضح ہو کر نہیں
آتے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ کتابوں کو پڑھنے کی ایک رو پیدا کر دینی چاہئے۔ایسی
کتا ہیں ہوں جنہیں احباب ہر وقت اُٹھتے بیٹھتے مطالعہ میں رکھیں۔آپس میں باتیں کریں۔کسی مسئلہ کو لے کر
سوچیں کہ اس کی کیا برکتیں ہیں۔پہلوں نے اس سے کیا حاصل کیا۔ہم اس سے کیوں محروم ہیں؟ اس کے
لئے ہمیں کس طرح کوشش کرنی چاہئے۔کس قسم کا پیار ہمیں اپنے دلوں میں پیدا کرنا چاہئے ؟ ہمیں کس قسم کا
تعلق اپنے رب سے اور اپنے محبوب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیدا کرنا چاہئے۔کس رنگ میں آپ
ہمارے لئے اُسوہ ہیں ؟ کس طرح ہمیں اس اُسوہ کو اختیار کرنا چاہئے۔کون سی راہ ہے جس پر چل کر اور کون سا
طریق ہے جس پر گامزن ہو کر اُس نور سے حصہ لے سکتے ہیں اور اس سے اپنے سینوں کو اور اپنے ماحول کو اور
اپنے خاندانوں کو منور کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔پس ان باتوں کو یا درکھنا چاہئے ، بھول نہیں جانا چاہئے۔انسان اپنی آنکھوں سے بھی علم حاصل کرتا
ہے۔کانوں سے بھی علم حاصل کرتا ہے اور ناک سے بھی علم حاصل کرتا ہے۔بعض اور حستیں ہیں ، اُن سے بھی
علم حاصل کرتا ہے مثلاً وہ اپنی زبان سے بھی علم حاصل کرتا ہے۔زبان سے صرف کھانے والی چیزوں کا ذائقہ
ہی نہیں حاصل کیا جاتا۔کیا انسان خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے زبان سے لذت نہیں حاصل کرتا ؟ یقیناً حاصل
کرتا ہے اس لئے محض کھانے کی لذت نہیں جو زبان سے حاصل ہوتی ہے بلکہ روحانی لذتیں بھی ہیں جو زبان
سے ہمیں حاصل ہوتی ہیں۔مثلاً دعا ہے دعا زبان سے کی جاتی ہے ہم خدا سے دعا کرتے ہیں اور اس سے ہمیں
ایک قسم کی لذت حاصل ہوتی ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا ایک دفعہ میرے دماغ میں عجیب خیال پیدا ہوا۔میں نے خدا سے یہ دعا کی کہ اے خدا! کھانا پینا یا اس قسم کی اور ہزاروں چیزیں ہیں جن کے ذریعہ ہم لذت
حاصل کرتے ہیں لیکن ان مادی ذرائع کے علاوہ خود اپنی رحمت سے ایسا سامان پیدا کر کہ میں ایک لذت
حاصل کروں۔عجیب دُعا تھی جو میرے دل سے نکلی لیکن اللہ تعالیٰ نے اُسی وقت اس دُعا کو قبول کیا اور 24
گھنٹے تک سر سے پاؤں تک میرا جسم سرور حاصل کرتا رہا۔یہ روحانی طور پر زبان کی لذت نہیں تو اور کیا ہے۔ہم
دعائیں کرتے ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ ہم پر اپنے
فضلوں کو نازل کرتا ہے۔آخر دعا ہم زبان سے کرتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں کہ زبان کا کام صرف چسکے“ کا ہے
کہ کھایا اور مزہ اُٹھا لیا۔مادی چیزوں سے حظ اُٹھانے کے لئے ہی زبان پیدا نہیں کی گئی۔وہ بھی ضروری ہے
کیونکہ زندگی اور اس کے قیام کے لئے کھانا پینا بھی ضروری ہے لیکن زبان کی لذت صرف یہی نہیں یہ بھی ایک

50
چھوٹا سا حصہ ہے اس لذت کا جو زبان کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے اصل لذت وہ ہے جو انسان ذکر الہی سے
حاصل کرتا ہے۔اسی طرح کان ہے۔دُنیا بہک گئی۔سماع ایک محاورہ بن گیا۔عجیب لوگ ہیں کہ صرف گانے
سُن کر لذت حاصل کرتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کی آواز جب کان میں پڑتی ہے تو جو لذت کان کے ذریعہ
انسان حاصل کرتا ہے اس کا کروڑواں حصہ بھی انسان گانے سُن کر حاصل نہیں کرسکتا۔ایک وہ لذت ہے جو
وقتی اور چند منٹ کے بعد ختم ہو جاتی ہے اور ایک وہ لذت ہے جو انسان کی زندگی کو بدل دیتی ہے یعنی پیار کی
آواز۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔آپ نے جس
رنگ میں اور جس طور پر خدا تعالیٰ کی آواز کوسنا اور جو لذت آپ نے محسوس کی اُس کا آپ نے کئی جگہوں پر
ذکر کیا ہے اس کو بچوں کے سامنے آنا چاہئے۔شاعر کی جو آواز گانے کے ذریعہ آتی ہے یہ قابل التفات اس
لئے بھی نہیں کہ شاعر تو بہک جاتا ہے ایک مصرع میں ایک مضمون ہوتا ہے تو اگلے مصرع میں اس سے الٹ
مضمون ہوتا ہے۔ایک شعر میں شمال کا مضمون تھا تو دوسرے میں جنوب کا شروع ہو گیا۔گویا شاعرانہ تخیل کے
اندر ہمیں بالکل متضاد اور ایک دوسرے سے بعد رکھنے والے مضامین نظر آتے ہیں لیکن ایک وہ آواز ہے جو
کان کے ذریعہ ہمیں لذت دیتی ہے اور اس آواز میں نہ کوئی تضاد ہے اور نہ یہ عارضی ہوتی ہے بلکہ مستقل
طور پر ہمیشہ کے لئے ہے جب تک انسان اپنے مقام پر قائم رہے یہ آواز لذت پیدا کرتی رہتی ہے۔اسی طرح
مثلاً ناک ہے وہ صرف خوشبو سونگھنے والا یا بد بو محسوس کرنے والا آلہ تو نہیں ہے انسان ناک سے بہت سی
روحانی چیزیں سونگھتا ہے۔میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ناک کہتا ہے کہ یہ چیز ہے یا یہ چیز نہیں ہے تو جیسا کہ یہ محاورہ
بھی ہے کہ میں یہ Smell کرتا ہوں مثلاً دوسروں کی روحانی خوبیاں ہیں سوائے روحانی انسان کے دوسرے
نے ابھی تک اس کو سمجھا ہی نہیں لیکن صرف خوشبو سونگھنے یا بد بو سونگھ کر اس سے بچنے کے لئے تو انسان کو ناک
نہیں دیا گیا بلکہ اس کے بہت سے روحانی فوائد ہیں۔ہماری جتنی حسیں ہیں ان کی افادیت صرف مادی
پہلوؤں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان کا اصل فائدہ یہ ہے کہ وہ ہمارے لئے روحانی طور پر لذت اور سرور کے
سامان پیدا کرتی رہیں۔غرض خدا تعالیٰ کا جو پیار ہے وہ ایک راستہ سے تو ہم تک نہیں پہنچا وہ تو ہر راستہ سے ہم تک پہنچتا
ہے۔بد بخت ہے وہ انسان جس کو ہر راہ سے پیار نہیں ملا اور اس سے بھی بد بخت ہے وہ نو جوان جواحمدیت میں
پیدا ہوا اور خدا کے پیار سے محروم رہا۔اس کی ذمہ داری انصار اللہ پر ہے۔انصار اللہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور تربیت کا پروگرام بنائیں
پس انصار اللہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور تربیت کا پروگرام بنا ئیں اور ہر ایک کو معرفت کے مقام پر
کھڑا کرنے کی کوشش کریں۔ٹھیک ہے ہر ایک نے اپنی استعداد اور اپنی قوتوں کے مطابق اس معرفت کو

51
حاصل کرنا ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ ہمارا ہر بچہ جو اپنے دائرہ استعداد کے اندر اپنے کمال کو نہیں پہنچتا وہ
مظلوم ہے اور ہمارے اوپر اس کی ذمہ داری آتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی ذمہ
داریوں کو سمجھیں اور ان کو ادا کریں۔اللہ تعالیٰ ہماری نوجوان نسل کو اور نئے آنے والوں کو یہ توفیق دے کہ وہ
اپنے مقام
کو سمجھیں جس طرح ایک اُبلنے والی دیگ جس کے اُبلنے میں کچھ وقت لگتا ہے ایک دیگ جو اُبل رہی
ہے وہ بعض دفعہ آدھے گھنٹہ میں یا گھنٹے میں اس درجہ حرارت کو پہنچتی ہے لیکن اُس اُبلتی ہوئی دیگ میں دو
قطرے ٹھنڈے پانی کے ڈالو تو ایک سیکنڈ میں اُبلنے لگتی ہے۔اسی طرح ہمارے اندر بھی خدا تعالیٰ کی محبت اور
پیار کی اتنی گرمی ہونی چاہئے کہ اس کے مقابلے میں اُبلتے ہوئے پانی کی کوئی گرمی نہ ہو۔باہر سے آنے والے
ہمارے
اندر شامل ہوتے ہیں یا ہماری جو نو جوان نسل ہے جب وہ بڑی ہوکر اپنی ذہنی اور روحانی بلوغت کو پہنچتی
ہے تو جس طرح ایک سیکنڈ یا اس کے ہزارویں حصے میں ٹھنڈے پانی کا قطرہ ابلنے لگتا ہے (جو اُبلتی دیگ
میں ڈالا جائے ) اور حرارت کے بلند درجے کو پہنچ جاتا ہے اسی طرح یہ بھی خدا کی محبت اور پیار میں انتہائی طور
پر گداز ہوجائیں۔پس ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر دو کو تو فیق دے انصار اللہ ک بھی کہ وہ تربیت کی ذمہ داری کو نباہ سکیں
اور نو جوانوں کو بھی کہ وہ اس تربیت کو قبول کر لیں اور سارے کے سارے بلا استثناء اس مقام تک پہنچ جائیں کہ
وہ ہر پہلو سے معرفت الہی اور عرفانِ باری کو حاصل کر چکے ہوں اور وہ اس بات کے قابل ہو گئے ہوں کہ جب
غلبہ اسلام کی اس عالمگیر اور ہمہ گیر جدوجہد میں وسعتیں پیدا ہوں اور اس وقت ہزاروں مربیوں کی ضرورت ہو
تو ہزاروں لاکھوں مربی موجود ہوں تا کہ دنیا کو سنبھالا جا سکے اور نوع انسانی کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع کیا جا سکے"۔( خطبات ناصر جلد 6 صفحہ 21 تا 26)
جلسہ سالانہ کے لئے انصار، خدام ربوہ کوصاف ستھرا کر دیں
حضور نے اپنے خطبہ جمعہ 5 دسمبر 1975ء میں فرمایا۔" ہمیں سارا سال یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ربوہ میں گندگی نہ ہو اور پاکیزگی اور طہارت کے خلاف
کوئی چیز نہ ہو لیکن میں نے بتایا ہے کہ اجتماعات میں گند پڑ جانے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں اس لئے جلسہ
سے پہلے صفائی کرو اور جلسہ سالانہ میں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھو۔جلسہ سالانہ کا نظام اور ہماری
جماعت کے جو دوسرے نظام ہیں اور حکومت کا جو یہاں نظام ہے یہ ان کا کام ہے۔امید ہے کہ وہ اس کا خیال

52
رکھیں گے لیکن جو ہمارے نظام ہیں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ خیال رکھیں۔ان دنوں میں بھی خیال رکھیں
لیکن جلسہ سے پہلے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ ربوہ کو بالکل صاف ستھرا کر دیں۔انصار اللہ کا صرف نام ہی
مختلف ہے ویسے تو ہم سارے ہی خادم ہیں، میں بھی اور آپ بھی دنیا کے خادم بن گئے ہیں اور اس خدمت
میں اور پھر اس خدمت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے میں بڑا لطف ہے"
خطبات ناصر جلد 6 صفحہ 234-235)

آج 10 میں سے 10 باقی