1976ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
53
$ 1976
ربوہ میں درخت لگانے کا کام آج میں انصار اللہ کے سپر د کرتا ہوں
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ
ربوہ میں کئی سال سے درخت لگانے کی تحریک کر رہا ہوں اس کا کچھ تو فائدہ ہوا ہے۔ایسی بہت سی
جگہوں پر اب درخت نظر آتے ہیں جہاں
پہلے کوئی درخت نہیں تھا لیکن جو میں چاہتا ہوں کہ ہر طرف درخت
ہوں اور بڑی صحت مند ہوا ہو جس میں ہم سانس لے رہے ہوں وہ کیفیت ابھی تک پیدا نہیں ہوسکی۔درخت تو
ہر قسم کے لگانے چاہئیں پھلدار بھی اور لکڑی کے لئے سایہ دار بھی۔ہر قسم کا درخت ہماری خدمت پر مامور ہے۔ہوا کو صاف کرنے کے لئے بھی اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے اور بہت سی خدمتیں ہیں جواللہ تعالیٰ کی طرف سے
درخت کے سپرد کی گئی ہیں۔ربوہ میں درخت لگانے کا کام خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا گیا تھا اور غالبا انصار اللہ کے بھی ، اگر پہلے
نہیں کیا تھا تو آج میں انصار اللہ کے سپر دبھی کر دیتا ہوں۔علاوہ ازیں ہماری مقامی تنظیم ہے وہ بھی ذمہ دار
ہے۔سب مل کر کوشش کریں کہ محلوں میں کوئی جگہ جہاں درخت لگ سکتا ہے اس کو بہر حال خالی نہ چھوڑیں اور
اگر درختوں کو ٹھیک طرح پالیں تو کوئی وجہ نہیں کہ درخت بڑھنے نہ لگ جائیں۔تاہم بعض ایسے درخت ہیں جو
بڑے صبر آزما ہوتے ہیں مثلاً بڑ کا درخت ہے جو پندرہ بیس سال کے بعد بھی ایسا نہیں ہوتا جس کا سایہ ٹھیک
طرح انسان کے کام آسکے گو یہ ایک بڑی عمر پانے والا درخت ہے لیکن بہت آہستہ آہستہ بلوغت کو پہنچتا ہے
اس کے مقابلے میں بعض ایسے درخت بھی ہیں جن کی بہت جلدی نشو ونما ہوتی ہے وہ بہت جلد قد نکالتے اور
پھیل جاتے ہیں ان میں سے ایک شہتوت ہے جو بڑا پھل دیتا ہے اور اس کا پھل بھی بڑا اچھا ہوتا ہے اگر کوئی
شخص شہتوت کا ایک درخت لگا دے تو موسم میں اس کا پھل بھی مل جائے گا بلکہ ہمسائے اور محلے کے بچے بھی
کھائیں گے اور بڑا مزا آئے گا"۔خطبات ناصر جلد 6 صفحہ 310)
54
انصار اللہ سمیت تمام انجمنیں اور تنظیمیں خلیفہ وقت کے ماتحت ہیں
حضور نے جلسہ سالانہ 1976ء کے دوسرے روز کےخطاب مورخہ 11 دسمبر 1976ء کوفر مایا۔"جماعت احمدیہ کے مختلف شعبے ہیں لیکن جو بڑا شعبہ ہے اس کو ہم صدرانجمن احمد یہ کہتے ہیں۔جماعت احمد یہ جو ہے وہ کسی انجمن میں محصور اور محدود نہیں ہے۔یہ مسئلہ آپ یادرکھیں۔اب اس وقت میں
اسے حل کر دوں۔صدر انجمن احمد یہ جماعت احمدیہ کا نام نہیں ہے۔خلیفہ وقت اور جماعت مل کر جماعت
احمدیہ ہے۔جس طرح کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اس کو قائم کیا ہے۔باقی جماعت کا انتظام ہے اس
کے لئے صدر انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے وقف جدید
انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے ہماری باہر کی جماعتیں بھی ہیں۔قریباً ہر ملک میں جماعتیں یا تو رجسٹر ہو
چکی ہیں یا ہو رہی ہیں کچھ وقت قانونی طور پر لگتا ہے بہر حال رجسٹر ہو جائیں گی۔لیکن خلیفہ وقت،
جماعت میہ ایک ہستی ، ایک وجود، ایک چیز کا نام ہے اور ساری انجمنیں ماتحت ہیں۔اس لئے خلیفہ وقت
اور جماعت احمدیہ کے ماتحت ہیں۔صدر انجمن احمد یہ بھی تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی اور دوسری انجمنیں
بھی اور جماعتیں بھی خواہ رجسٹرڈ ہوں یا unregistered۔جماعت کو میں الْخَلَافَةُ بِالْمَشْوَرَةِ كيم
سکتا ہوں۔جماعت کو دوسرا نام یہ دیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ ساری
دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی تدبیریں بنائے۔اس وقت تین نئی تدبیریں چالو ہیں یعنی فضل عمر
فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں آگے بڑھو اور صد سالہ جوبلی منصوبہ اور عام نوعیت کی صدر انجمن احمد یہ تحریک
جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ اور بعض دوسری سکیمیں انصار اللہ وغیرہ ہیں یا باہر کی جماعتیں
ہیں جو میں نے بتایا ہے کہ کچھ رجسٹر ڈ ہیں اور کچھ ہو رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔"
( خطابات ناصر جلد دوم صفحه 187)