1978ء

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

57
$ 1978
جلسہ سالانہ کے لئے وقار عمل میں انصار بھی شامل ہوں
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 3 نومبر 1978ء میں فرمایا۔اس سلسلہ میں کچھ کام وقار عمل کے ذریعے کرنے کے ہیں اور کچھ کام سمجھانے کے ہیں۔چھوٹے
بچوں کے دماغ میں بار بار یہ بات آنی چاہئے کہ یہ جماعت ہے اور یہ جماعت کا مقام ہے۔ایک بہت بڑا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور جلسہ سالانہ اس کے مطابق ایک چھوٹا سا
مظاہرہ ہے اس کے اندر وہ خوبیاں اور وہ صفات پائی جانی چاہئیں جن کی طرف قرآن کریم نے ایک آئیڈیل
ہمارے سامنے رکھ کر ہمیں توجہ دلائی ہے کہ اپنے اندر یہ صفات پیدا کرو۔جلسہ کے لئے رضا کارانہ کاموں میں
سے ایک تو وقار عمل ہے۔اس کا انتظام زیادہ تر خدام الاحمدیہ کے سپرد ہے اور کام میں انصار بھی اور اطفال بھی
شامل ہوتے ہیں۔اس کے لئے ابھی سے دیکھیں اور مختلف قسم کی ظاہری صفائی جو ہونی چاہئے ابھی سے اس
کی طرف توجہ دیں۔جس وقت جلسہ شروع ہو تو ہمارا یہ شہر ربوہ جو ہمارا مرکز ہے یہ ایک غریب اور مسکین دلہن کی
طرح صاف و شفاف ہو۔نمائش کی ہمیں ضرورت نہیں لیکن جس طرح ایک دیہاتی دلہن ہوتی ہے نہائی دھوئی
صاف کپڑوں میں ملبوس اور اپنے حال پر راضی اور جو کچھ خدا نے اسے دیا ہے اس پر خوش اسی طرح ربوہ کو
صاف کر دیں۔شو تو نہ ہم کر سکتے ہیں اور نہ ہمیں کرنے کی خواہش ہے لیکن ایک چمکتا ہوا چہرہ اور منور دل اور
صاف گلیاں اور پاک اور مطہر فضا باہر سے آنے والے، اپنے بھی اور دوسرے بھی محسوس کریں"۔( خطبات ناصر جلد 7 صفحہ 458-459)
جلسہ سالانہ پر مزدوروں اور نانہائیوں سے رابطہ کرنے کے لئے امراء
انصار جیسے قابل اعتما دکو بھجوائیں
حضور نے اپنے خطبہ جمعہ 3 نومبر 1978ء میں فرمایا۔" جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ جو کام کرنے والے باہر سے آئیں وہ موزوں آدمی ہوں۔باہر والوں کو اس قسم کی تربیت نہیں ہوتی جیسی ربوہ میں رہنے والوں کو ہے۔باہر سے جو آئیں گے ان میں سے

58
کچھ تو وہ ہوں گے جو پچھلے سال بھی رضا کار بن کر آئے تھے وہ تو تربیت یافتہ ہیں ان کی فکر نہیں اور جو پہلی دفعہ
آئیں گے ان میں کمزور بھی ہوں گے، نا سمجھ بھی ہوں گے، نا تجربہ کار بھی ہوں گے اس واسطے امراء صاحبان
اور خدام الاحمدیہ کے قائدین ہر دول کر ہر لحاظ سے اپنی تسلی کریں۔صرف ان کی مستعدی کو اور ان کے اخلاص کو
نہیں دیکھنا بلکہ جلسے کی ضرورت کے لحاظ سے جس قسم کے آدمی وہ سمجھتے ہیں کہ ضروری ہیں اس قسم کے آدمی
یجیں۔عام طور پر ہمارے امرا تو بہت سے جلسے دیکھ چکے ہیں اور ان کو پتا ہے ان کے دل میں
کبھی شکایتیں
بھی پیدا ہوئی ہوں گی جن کو وہ خدا کے لئے بھول گئے۔بہر حال
وہ تسلی کر کے بھیجیں کہ مسیح نو جوان ہو صحیح سے
میری مراد یہ ہے کہ جو جلسہ سالانہ کے کام کے لئے موزوں اور مناسب ہوا اور یہ ضروری نہیں ہے کہ نو جوان ہی
ہو بلکہ بہت سے ایسے کام ہیں جن میں بڑی عمر کے آدمی شاید زیادہ اچھا کام کر سکیں۔کچھ نہ کچھ حصہ تو ثواب
میں ان
کو بھی ملنا چاہئے جن کو میں جوانوں کے جوان کہا کرتا ہوں یعنی جن کا انصار اللہ کے ساتھ تعلق ہے۔پس
قابل اعتماد اور اپنے نفسوں پر قابورکھنے والے غصہ میں نہ آنے والے، پیار سے خدمت کرنے والے، حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عشق رکھنے والے اور آپ نے جو جماعت پیدا کی ہے اس کے نظام کے
لئے ہر قسم کی تکلیف برداشت کر کے جماعت کے کام کو حض عمل کے ذریعہ نہیں بلکہ حسن عمل کے ذریعہ سرانجام
دینے والے رضا کار ہمیں چاہئیں۔باہر کی جماعتیں مہیا کریں گی۔میں آج خطبہ میں ان کو اس طرف توجہ
دلا رہا ہوں"۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ 460)
ربوہ سے باہر کی جماعتیں انصار کو بطور رضا کا رجلسہ پر ربوہ بھجوائیں
حضور نے اپنے خطبہ جمعہ 8 دسمبر 1978 ء میں فرمایا۔دوسری بات جو میں آج کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ منتظمین جلسہ کا خیال ہے کہ اہل ربوہ ان کو
مناسب اور پوری تعداد میں رضا کار نہیں دیں گے اور میرا یہ خیال ہے کہ اہل ربوہ منتظمین جلسہ کو پوری تعداد
میں رضا کار دے دیں گے۔یہ ہمارا اختلاف رائے ہو گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آپ کا عمل مجھے جھوٹا بناتا
ہے یا ان کو غلط قرار دیتا ہے اس لئے آج میں اطفال اور خدام کو خصوصاًاور انصار کو عموماً مخاطب کرتا ہوں۔پچھلی
دفعہ جب میں نے کہا تھا کہ رضا کار دو تو ربوہ میرا مخاطب تھا یعنی ربوہ کے سارے مکین لیکن آج میں علیحدہ
علیحدہ تنظیموں کو مخاطب کرتا ہوں کہ جتنے رضا کار ہمیں چاہئیں اتنے مل جانے چاہئیں"۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ 493)

59
احباب مجلس انصار اللہ کی شائع کردہ کتب کا مطالعہ کیا کریں
حضور نے جلسہ سالانہ 1978 ء کے دوسرے روز کے خطاب 27 دسمبر 1978 ء میں فرمایا۔حضرت مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی تین کتب شائع ہوئی ہیں یہاں اردو، احمدیت
یعنی حقیقی اسلام، سیر روحانی جلد اول اور ہمارا رسول، اور انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے اسلامی معاشرہ اور
یہ صدر صاحب انصار اللہ کی مختلف تقریریں ہیں ان کی یا انہوں نے کتاب یہ کھی ہے اور انصار اللہ کی
تاریخ۔یہ تھا تو انصار اللہ کے ساتھ تعلق آپ پڑھیں اور ان کو ان اپنے بچوں نو جوانوں کو بھی پڑھا ئیں جو
آج نہیں تو کل انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ان کی عمریں لمبی کرے، انصار میں شامل ہونے والے ہیں۔"
خطابات ناصر جلد دوم صفحہ 326-327)
بعض انصار کو بھی بنیادی مسائل کا علم نہیں۔ان کو اس طرف توجہ دینی چاہئے
حضور نے جلسہ سالانہ 1978 ء کے اختتامی خطاب مورخہ 28 دسمبر 1978ء کو فرمایا۔اگر Census صحیح ہو ہمارے اندازہ کے مطابق قریباً کم و بیش چالیس لاکھ احمدی اللہ کے
فضل سے پاکستان میں ہیں۔ان میں چھوٹے شیر خوار بچے بھی ہیں ان میں بوڑھے بھی ہیں۔ان میں وہ
بھی ہیں جن کو ان مسائل کا علم ہے۔( رفقاء ) میں سے بھی بہت سے زندہ ہیں ان سے سننے والے بھی ہیں
لیکن جو میرے مخاطب ہیں اطفال اور نو جوان، خدام الاحمدیہ کی عمر کے یا بچے جن کو میں کہوں گا یا نوجوان
ہیں جنہیں کہوں
گاوہ دو قسم کے ہیں اور ایک تو وہ ہے جو احمدی گھر میں بچہ پیدا ہوا پھر وہ اپنی عمر سے گزرتا ہوا
ایک طفل جو ہمارا نظام ہے اطفال کا اس کی عمر کو پہنچا۔پھر اس سے نکلا۔پھر وہ خدام الاحمدیہ کی عمر کو پہنچا۔پھر
اس سے نکلا۔پھر وہ انصار اللہ کی عمر کو پہنچا۔انصار میں سے بھی ہیں بہت سے جن کو ان باتوں
کا علم نہیں۔ایک دوسرے بچے بھی ہیں میرے، اور نو جوان اور وہ وہ ہیں جو بیعت کر کے بعد میں جماعت احمدیہ میں
داخل ہوئے ہیں۔ان میں سے بعض کی عمر پانچ سال ، سات سال ، آٹھ سال ، دس سال کی ہے اور بعض کی
عمر پندرہ بیس سال کی ہے اور شاذ و نادر ہی ہیں جو اس گروہ میں آئیں گے جو بڑی عمر کے ہیں مثلاً جب
افریقہ میں ہمارے مبلغ گئے تو 1944 ء تک بہت تھوڑے احمدی ان ممالک میں تھے۔سینکڑوں ہوں گے۔میرے خیال میں ہزاروں کی تعداد اس وقت شاید ہی کسی ملک میں بنی ہو لیکن اب غانا جو چھوٹا سا ملک ہے

60
وہ اندازہ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں دس لاکھ احمدی ہو چکا۔یہ دس لاکھ احمدی اللہ کے فضل سے ہوالیکن
ان دس لاکھ احمدیوں کے کانوں میں اس قسم کی صدائیں اس رنگ میں جو ہمارے کانوں میں پڑی تھیں نہیں
پڑیں۔تو ایک تو وہ طفل ہے جو احمدی کے گھر میں پیدا ہوا اور طفل کی عمر کو پہنچا اور ایک وہ طفل ہے جو
جماعت احمدیہ میں داخل ہوا اور پھر ایک وقت گزرنے کے بعد کچھ اس کو واقفیت ہوئی۔زیادہ واقفیت
ہوئی۔ویسے تو بنیادی چیزیں سمجھ کے ہی جماعت میں داخل ہوتے ہیں لوگ لیکن پوری تفصیل کے ساتھ جو
میں تفصیل بتاؤں گا آپ کو، کتنی زبردست ہے، وہ واقفیت ان کو ہوئی۔ان میں سے کوئی طفل کی عمر کے سمجھے
جانے چاہئیں کوئی خدام
الاحمدیہ کی عمر کے سمجھے جانے چاہئیں۔مجھے خیال آیا کہ ہم بڑے خوش قسمت تھے کہ ہمارے چاروں طرف ( رفقاء ) حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بطور ہمارے معلم کے موجود تھے اور ہمارے کانوں میں وہ یہ باتیں دن رات ڈالتے
تھے۔قادیان میں وہاں ایک۔آپ میں سے بہتوں نے شاید قادیان دیکھی بھی نہ ہو اور جو بچے وہاں سے
ہم گودوں میں اٹھا کے لائے تھے 1947ء میں ان
کو بھی کیا یا د پتہ ہو ہی نہیں سکتا کہ قادیان کا نقشہ کیا ہے۔وہاں ( بیت ) مبارک جو ہے اس کے سامنے چوک میں ایک دفعہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ( اللہ آپ
سے راضی ہو ) نے ایک بڑا سا بورڈ لگا دیا کالا اور اس کے اوپر کوئی فقرے آپ لکھ دیتے تھے۔اسی طرح ان
کے چھوٹے بھائی ہمارے چھوٹے ماموں یعنی حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو) کے چھوٹے
ماموں ہم بھی ان کو ماموں ہی کہتے رہے ہیں۔وہ کوئی حدیث۔ارشاد نبوی کوئی قرآن کریم کی چھوٹی آیت
لے کے۔آداب، کھانے کے آداب مجلس کے آداب، سڑکوں کے آداب یہ بتاتے تھے اور مہدی کے
متعلق ہر وقت ذکر تھا ذ کر تازہ تھا۔تو بڑے خوش قسمت تھے ہم لوگ جن کے گرد اس قسم کے سکھانے والے تھے لیکن آپ بد قسمتی
سے ایسے ماحول میں طفل
کی عمر کو اور نو جوانی کی عمر کو اور اس سے نکل کے کچھ آپ میں سے انصار اللہ کی عمر کو
پہنچے ہیں جنہوں نے اصولی طور پر تو ان مسائل کو سمجھا لیکن جس رنگ میں اور جس کثرت کے ساتھ اور جس
پھیلاؤ میں اور تیرہ سوسال میں پھیلے ہوئے لٹریچر میں جس طرح مہدی کا ذکر آیا جس رنگ میں آیا جن
الفاظ میں بیان کیا جس طرح ان چیزوں کو دنیائے اسلام نے محفوظ رکھا وہ آپ کے کان میں باتیں نہیں پڑیں۔"
( خطابات ناصر جلد دوم صفحہ 356-357)

آج 10 میں سے 10 باقی