1979ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
61
$ 1979
انصار اللہ سمیت تمام تنظیموں نے احمدی بچوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہے
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 2 فروری 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔جماعت کو چوکس رہ کر خدام الاحمدیہ کو خصوصاً اور اس سے بھی زیادہ انہی کا حصہ ہے وہ لوگ خدام
الاحمدیہ کے جن کا تعلق اطفال الاحمدیہ سے ہے اور ہر خاندان کو۔یہ بڑا ضروری ہو گیا ہے ہمیشہ ہی یہ ضروری
ہے کہ بچے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے لیکن اس زمانہ میں کہ وہ جو آج سات سال کا بچہ ہے جس وقت وہ تھیں
سال کا ہوگا۔آج سے تئیس سال کے بعد تو دنیا میں اسلام کے حق میں اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان کے لحاظ سے ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہوگا۔اس وقت کے حالات جو ذمہ
داریاں ہمارے بچوں کے کندھوں پر ، وہ بچے جو آج سات سال کے ہیں ڈالیں گے ان ذمہ داریوں کو نباہنے
کی اہلیت اور طاقت اور استعداد اور صلاحیت تو ان کے اندر ہونی چاہیے۔جماعت ، خاندان، انصار، خدام
الاحمدیہ، اطفال کے نظام کے عہدیدار، مائیں، بڑی بہنیں ، ہر وہ شخص جس کا کسی نہ کسی پہلو سے ایک بچے سے
تعلق ہے اور وہ احمدی ہے اس کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر وقت اس بات کو ذہن میں رکھے کہ اس بچے کو ہم نے خدا
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کرنا ہے اور ضائع نہیں ہونے دینا۔حضور نے 24 اگست 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 52)
انصار کو میں جو دو باتیں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں کہ عاجزانہ دعاؤں سے اپنے رب کو راضی کرو اور
تمہارا اصل کام تربیت کا ہے اس کی طرف پوری توجہ دو تا کہ آنے والی نسلیں آنے والی ذمہ داریوں
کو سمجھنے اور
نباہنے والی ہوں۔یہ تربیت گھر سے شروع ہوتی ہے۔اپنے بچوں اور لواحقین (Dependents) سے اور پھر
ماحول کی وسعتوں میں پھیل جاتی ہے۔گھر سے گاؤں ، گاؤں سے علاقہ ، علاقہ سے ملک، ملک سے نکل کے
جب بنی نوع انسان کو اپنے احاطہ میں لے لیتی ہے۔آپ پر پہلی ذمہ داری ہے دعائیں کرنا۔وہ دعائیں ہر
ایک کے کام کے لحاظ سے اور ہر ایک کے ماحول کے لحاظ سے اور عمر کے لحاظ سے مختلف ہو جاتی ہیں ایک خادم
کی دعا کا بڑا حصہ یہ ہے۔(طه: 115) ابھی وہ سیکھ رہا ہے۔علم دین بھی سیکھ رہا
ہے، علم اخلاقیات بھی سیکھ رہا ہے، علم روحانیات بھی سیکھ رہا ہے، وہ خدا سے کہے کہ اے خدا! تو نے مجھ پر
62
خدمت کی ذمہ داری ڈالی لیکن اس کے لئے جن علوم کی مجھے ضرورت ہے کہ مجھے اخلاق کے سارے پہلو معلوم
ہوں روحانیت میرے اندر پیدا ہو، مجھے یہ معلوم ہو کہ میں اپنے جسموں کی اور دوسروں کے جسموں کی صحیح
نشو ونما اور تربیت کیسے کر سکتا ہوں ، کس رنگ میں ان کی خدمت بجالا سکتا ہوں۔یہ دعائیں ہیں خدام کی جو
بڑے ہیں ان کی یہ دعا ہے کہ اے خدا ہماری ذریت کو اور ہمارے ساتھ تعلق رکھنے والوں کو اپنا بندہ بنا۔ان کے
دلوں میں اپنا پیار پیدا کر۔ہمارے لئے قرۃ العین ہوں وہ ہماری بدنامی کا باعث نہ بنیں۔لوگ یہ نہ کہیں کہ خود
تو انہوں نے دینی میدان میں ظاہری رنگ میں (باقی دلوں کا حال تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ) بہت بلند مقام
حاصل کئے لیکن ان کے بچے خراب ہو گئے۔آنے والی نسلیں آباء کے مقام سے گر گئیں۔یہ دعائیں ہیں ان
کی اور تربیت کی ذمہ داری دعاؤں کے پہلو بہ پہلو آگے بڑھتی ہے۔جس طرح خدام کیلئے خدمت کی ذمہ
داری دعاؤں کے ساتھ۔وو
دعا اور خدمت پہلو بہ پہلو آگے بڑھتے ہیں۔انصار کے لئے تربیت کی ذمہ داری دعاؤں کے
ساتھ دعا اور تربیت“ پہلو بہ پہلو آگے بڑھتے ہیں۔اور جماعت کو جو دو باتیں میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں۔ایک تو یہ کہ عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ اپنے رب کریم کی رضا اور اس کی نعماء کو حاصل کرنے کی
کوشش کرو۔دعاؤں کے ساتھ اس ذمہ داری کو نباہنے کے قابل بنے کی کوشش کرو کہ ساری دنیا میں اسلام کو
پھیلانے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اور نور کو متعارف کروانے کی ذمہ داری تم پر ہے اور دعاؤں
کے ساتھ خدا تعالیٰ سے یہ نعمت حاصل کرو کہ تم واقع میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو سکتے ہو
خدا کی نگاہ میں یعنی اس طور سے نقشِ قدم پر چلنے والے ہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ آپ کا صحیح معنی میں
اور حقیقی رنگ میں دوسروں کے لئے اسوہ بن جاؤ اور تمہاری زندگیوں
کو دیکھ کر اور تمہارے اعمال کو دیکھ کر
تمہارے اسوہ کے حسن کے گرویدہ ہو کر وہ جو ابھی تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سایہ کے نیچے
نہیں آئے وہ اس طرف کھیچے آئیں۔جذب ہو تمہارے اندر۔اپنے لئے نہیں چونکہ تمہارا مقام تو نیستی کا مقام
ہے ہر دو پہلو سے (۱) اس لئے بھی کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں تمہارا مقام نیستی کا ہے اور
(۲) اللہ تعالیٰ کے مقابل تمہارا مقام نیستی ہے۔وہ عظیم ہستی جس کے سامنے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
عاجزانہ راہوں کو اختیار کر کے اور فنافی اللہ ہو کر نیستی کا مقام حاصل کیا۔جس مقام پر دنیا فخر کرتی آئی ہے اور فخر
کرتی چلی جائے گی۔تو کبر اور غرور نہیں بلکہ ” خدمت عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ تربیت کی توفیق پانا خدام وانصار کا
اور اتنی بڑی ذمہ داری ! اتنی بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے تم پر کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جب آدمی سوچتا
ہے کہ ذمہ داری
کتنی بڑی ہے اور طاقت کس قدر تھوڑی۔یہی سمجھ آتا ہے کہ خدا سے دعا مانگ کر جتنا زیادہ سے
9966
63
زیادہ انسان کر سکتا ہو کر دے اور باقی (جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ اگر تم اپنی سی کر لو گے تو کمی کو میں پورا
کر دوں گا)۔انسان دعا کرے کہ اے خدا! میری کوشش کو خواہ وہ حقیر ہی کیوں نہ ہو ایسا بنادے کہ قبول ہونے
کے لائق ہو تیرے حضور اور جب خدا قبول کر لیتا ہے انسان کی کوشش کو تو خامیاں دور کر دیتا ہے اور نتائج
پورے نکال دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے خدام کو اپنی ذمہ داریاں ، انصار کو اپنی ذمہ داریاں اور جماعت کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے
کی توفیق عطا کرے اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے نتیجے میں اس نے جو نعماء کے وعدے اور
بشارتیں دی ہیں وہ ہماری نسلوں میں ہماری زندگیوں میں اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں میں پوری
ہوں۔آمین
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 335-337)
انصار اللہ کے اجتماع میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو۔ہمارے سی اجتماع
ذہنی اور اخلاقی تربیت کے لئے منعقد ہوتے ہیں
حضور نے 14 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔پہلے بھی میں نے توجہ دلائی ہے ذکر کے ماتحت اس وقت بھی میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں خدام الاحمدیہ کی عمر کی نمائندگی ہر جماعت سے ہونی چاہیئے۔خدام الاحمدیہ کے
اجتماع سوائے چند تنزل کے سالوں کے ہمیشہ ہی پہلے سے بڑھ چڑھ کر تعداد کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں لیکن
میرے دل میں یہ خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جماعتی تربیت کے لئے یہ ضروری ہے کہ خدام وانصار کے
اجتماع میں جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کی تمام جماعتیں شمولیت اختیار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسی جماعت نہ رہے جس کا کوئی نمائندہ اس اجتماع میں شامل نہ
ہو۔اس لئے میں امرائے اضلاع کو اور مربی صاحبان کو اور ان کو جو ان لوگوں کی نگرانی کرنے والے ہیں یہ توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ ذمہ دار ہیں اس بات کے کہ ہر جماعت سے خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں نمائندہ آئے۔اگر
چھوٹی جماعت ہے ایک نمائندہ آئے مگر آئے ضرور۔ہر جماعت سے انصار اللہ کے اجتماع میں نمائندہ شامل
ہو خواہ ایک ہی ہوا گر وہ چھوٹی جماعت ہے لیکن آئے ضرور۔ہمارے یہ اجتماع دنیوی میلے نہیں۔یہ اجتماع ذہنی اور اخلاقی تربیت کے لئے منعقد کئے جاتے
64
ہیں۔ذہنی تربیت کے لئے اس معنی میں کہ بہت سی نیکی کی باتیں شامل ہونے والوں کے کانوں میں پڑتی ہیں
اور ذہنوں میں جلا پیدا ہوتا ہے اور اخلاقی لحاظ سے اس معنی میں کہ اس طرف توجہ دلائی جاتی ہے خدام وانصار کو
کہ حقیقی مسلمان بنے کی کوشش کرو۔(خُلُقُهُ الْقُرْآنُ)۔( خطبات ناصر جلد هشتم صفحه 347-349)
جلسہ میں زیادہ سے زیادہ انصار، خدام اطفال کو آنے کی تلقین
حضور نے 21 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔جہاں تک یہاں کی جماعت کا تعلق، پاکستان کی جماعت کا، ان کا تو کام ایک ہے اور وہ اسے
کرتے ہیں اور پیار سے اور عشق سے کرتے ہیں ان کا کام یہ ہے کہ جتنے زیادہ سے زیادہ جلسے پر دوست
آسکیں آئیں ہمیں معلوم ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک گاؤں جو قریباً سارا احمدی ہو چکا ہے وہ سارے کا سارا
آ جائے۔انہوں نے اپنے جانور بھی سنبھالنے ہیں، اپنے گھروں
کو بھی سنبھالنا ہے، اپنے بیماروں
کو بھی سنبھالنا
ہے اپنے بوڑھوں کو بھی سنبھالنا ہے، وہاں اپنی مقامی ایسی ذمہ داریاں ہیں جنہیں چھوڑ کے وہ نہیں آسکتے۔ایک حصہ ایسا بھی ہے صرف ایک حصہ آتا ہے۔ہر سال آنے والوں
کی تعداد پچھلے سال سے بڑھی ہوتی ہے ہر
سال
دنیا کی جماعت احمدیہ کی تعداد بڑھ جاتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔یہ اس کا ایک منصو بہ اور تدبیر ہے جو
پوری ہورہی ہے ہزاروں کی تعداد میں دوران سال نئے احمدی ہو چکے ہوتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں
بچے جو مثلاً اکیلے یہاں نہیں آسکتے تھے اور ماں باپ کے ساتھ ہی آسکتے تھے وہ اکیلے آنے والے بن گئے۔ہزاروں کی تعداد میں طفل خادم بن گیا۔خادم انصار اللہ میں شامل ہو گیا۔چھوٹا بچہ جو ہے اس کو شوق پیدا ہو گیا
کہ میں نے ضرور جانا ہے۔بعض دفعہ چھ چھ سات سات سال کا بچہ پیچھے پڑ جاتا ہے کہ میں نے ضرور جلسے میں
شامل ہونا ہے، میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔ہر سال ایسے نئے آتے ہیں۔بعض ان میں سے میرے سامنے بھی
آتے ہیں مجھے بتاتے ہیں کہ یہ کچھ عذر بھی تھے لیکن بچوں نے کہا نہیں ہم تو نہیں چھوڑ سکتے جلسہ۔ایک تو یہ ہر
سال زیادتی ہوتی ہے جلسے کی تعداد میں زیادتی ہوتی ہے کئی وجوہات کی بنا پر۔ایک یہ ہے کہ تعداد بڑھ گئی
جماعت کی ، شوق پیدا ہو گیا بعض لوگوں میں جو پہلے نہیں تھا اور جو ابھی احمدی نہیں ہوئے ان کو بھی شوق پیدا
ہوتا ہے کہ جلسہ دیکھ آئیں ، ان کی تعداد بھی ہر سال بڑھ جاتی ہے۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 358-359)
65
انصار، خدام اور اطفال جلسہ سالانہ پر رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کوشش کہ
حضور نے 21 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اہل ربوہ کا دوسرا کام یہ ہے کہ اتنے رضا کار دے دیں کہ جلسہ کے نظام میں دقت محسوس نہ ہو۔میں
یہ نہیں کہتا سارے کے سارے آجاؤ کیونکہ سارے کے ساروں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ
جتنے کی ضرورت ہے اتنے دے دو۔میں یہ کہتا ہوں کہ اگر کسی گھر میں چار بچے ہیں طفل یا خدام یا انصار ہیں ان
کے کرنے کے بھی بعض کام ہیں ، وہ گھر ضرور اس خدمت میں شامل ہو کے اس کی برکات لے اور کلی طور پر
اپنے آپ کو محروم نہ کرے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 363)
انصار، خدام مل کر ربوہ کو غریب دلہن کی طرح سجادیں
حضور نے 21 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔صفائی میں آپ نے شامل ہونا ہے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی طرف سے جو اجتماعی صفائیاں
ہوں گی ان میں جس طرح غریب دلہن ہوتی ہے ( غریب دلہن میں جان کے کہہ رہا ہوں) ایک غریب
گھرانے کی بچی جس کو زیور بھی نہیں میسر جب دلہن بنتی ہے تو صاف ستھری ہوتی ہے نا۔اس وقت تو اس طرح
صاف ستھرار بوہ کو بنا دو۔ہمیں سنگھار کی ضرورت نہیں لیکن صفائی کی ضرورت ہے ایسا بنا دور بوہ کو جلسہ سالانہ پر
آنے والے دیکھیں کہ اہلِ ربوہ نے صاف ستھرا ماحول پیدا کر کے ان کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 364-365)
انصار اللہ کے اجتماع پر خطبہ جمعہ اجتماع کا ہی حصہ ہوتا ہے
ایمان باللہ ، یوم آخرت پر ایمان اور عمل صالح کی لطیف تشریح
حضور نے 26 اکتوبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج انصار اللہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے اور اجتماع جس دن شروع ہو خدام کا
یا انصار کا خطبہ جمعہ بھی اسی کا ایک حصہ بن جاتا ہے۔
66
انصار اللہ کے اجتماع کے جمعہ کے خطبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس دن میں تحریک جدید کے سالِ نو کا
اعلان کیا کرتا ہوں۔تحریک جدید کو شروع ہوئے پینتالیس سال ہو چکے ہیں اور دفتر دوم کو شروع ہوئے پینتیس سال
ہو چکے ہیں اور دفتر سوم کو شروع ہو نچودہ سال ہو چکے ہیں۔پچھیالیسویں سال کا اعلان ہے جو میں اس وقت کر
رہا ہوں اور دفتر دوم کے چھتیسویں اور دفتر سوم کے پندرھویں سال کا اعلان۔پینتالیس سال پہلے تحریک جدید جب شروع ہوئی تو پینتیس سال پہلے یعنی اس کے دس سال کے
بعد دفتر دوم کا اعلان ہو گیا لیکن اس کے بعد پچیسویں سال جب دس سال پھر گزر گئے تو دفتر سوم کا اعلان ہونا
چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔وقت گزر گیا۔بہت ساری وجوہات تھیں ان میں جانے کی ضرورت نہیں۔بہر حال آج
سیچودہ سال پہلے میں نے اس کا اعلان کیا۔اعلان اس لئے کیا کہ دفتر اول میں جو دوست شامل ہوئے ان کا
اس لمبے عرصہ کے گزر جانے کی وجہ سے چندہ، ان کی مالی قربانی اتنی نہیں رہی تھی کہ تحریک کے بوجھ کو وہ اٹھا
سکیں اور ایک وقت ایسا آیا کہ جب تحریک جدید کا سارا چندہ قریباً ایک جگہ ٹھہر گیا اور ضروریات تو ہر سال بڑھتی
ہی ہیں اور جماعت کا قدم تو ہر سال آگے ہی بڑھنا چاہیئے اس وقت یہ بات ذہن میں آئی کہ دفتر سوم کا اعلان
ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔وہ اعلان کیا گیا۔1966 - 1967 میں پہلی دفعہ دفتر سوم کا چندہ تحریک جدید کے چندہ میں شامل ہوا۔1967-1966 میں دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تھا اور دفتر سوم کا پہلے سال کا چندہ پانچ ہزار دوسو
ستاون ہوا۔کام شروع ہو گیا اور اس نے ترقی کرنی تھی۔آہستہ آہستہ پہلے سال اس طرف توجہ نہیں دی گئی
دوستوں کو توجہ نہیں ہوئی۔کچھ لوگ دفتر دوم میں شامل ہوتے رہے جن کو توجہ ہوئی اس طرف اور سال رواں یا
پچھلے سال کہنا چاہئے یعنی 1977-1978 میں دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار دوسو اٹھائیس سے گر
کے ایک لاکھ اکیس ہزار تین سو اٹھہتر رہ گیا۔یعنی یہ نیچے جارہے تھے۔دوست فوت ہو رہے تھے دوست پینشن
پر جا رہے تھے بڑی عمر کی وجہ سے۔آمدنی میں کمی ہو رہی تھی وہ اس قدر مالی قربانی نہیں دے سکتے تھے۔حصہ
لینے پر بھی جو پہلے دیا کرتے تھے یا فوت ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے اللہ تعالیٰ انہیں اس کی احسن جزا
دے۔دفتر دوم 1966-1967 کو پانچ ہزار دوسوستاون روپے سے شروع ہوا اور 1967-1977 میں
ایک لاکھ ستر ہزار ایک سو چورانوے تک پہنچ گیا یعنی جس وقت یہ شروع ہوا اس وقت دفتر اول کا چندہ تھا ایک
لاکھ تریسٹھ ہزار اس سے دس ہزار سے بھی زیادہ رقم 1977-1978 سے آنی شروع ہوگئی۔اس سال تو نہیں
کیونکہ میں مشورہ نہیں کر سکا اور حالات کا جائزہ نہیں لے سکا۔سوچ اور غور اور فکر نہیں کر سکا اور دعائیں نہیں
کر سکا اس لئے دفتر چہارم کا اعلان نہیں کروں گا لیکن یہ جو کھڑا ہو گیا تھا چندہ۔اس کے نتیجہ میں تحریک جدید کو
67
اپنے کام میں دقتیں پیدا ہونی شروع ہو گئیں جس کو ایک حد تک دفتر سوم نے سنبھالا لیکن بعض ایسے ذرائع آمد
تھے جو یک دم بند ہو گئے اور ان کی وجہ سے بہت وقت کا سامنا ہوا۔پھر میں نے جماعت کو ایک ٹارگٹ دیا
پندرہ لاکھ روپے کا۔آٹھ اور دس لاکھ کے درمیان کہیں کھڑی ہوگئی تھی تحریک مالی قربانیوں کے میدان میں۔اور ٹارگٹ
کے لئے جماعت کوشش کرتی رہی لیکن ٹارگٹ تک پہنچی نہیں۔یہ کئی سال کی بات ہے۔اس واسطے میں نے
ٹارگٹ بڑھایا نہیں۔ہر سال میں کہتا رہا میرا پندرہ لاکھ کا ٹارگٹ ہے یہاں تک پہنچو۔پچھلے سال کی وصولی
تیرہ لاکھ نانوے ہزار ہے۔سال رواں میں 22 اکتوبر تک آٹھ لاکھ کی وصولی ہو جانی چاہئے تھی اس میں سے
سات لاکھ اسی ہزار وصول ہو چکا ہے۔اس لئے امید ہے کہ سال رواں میں کم و بیش پندرہ لاکھ کا ٹارگٹ پورا
ہو جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ پاکستان کی جماعتوں کی مالی قربانی ہے۔تحریک جدید کو جہاں یہ دقت پیش آئی کہ ساری دنیا کے اقتصادی حالات کے نتیجہ میں پاکستان سے
باہر دین اسلام کی خدمت کے لئے جماعت کوئی رقم قا نو نا بھو نہیں سکتی تھی اور نہیں بھجوائی گئی لیکن اللہ تعالیٰ نے
اس کے مقابلے میں یہ سامان پیدا کر دیا کہ باہر اس قدر ترقی جماعت کو خدا کے فضل اور اس کی رحمت سے ہو گئی
کہ باہر کی جماعتوں نے ، بیرون پاکستان کی جماعتوں نے۔بیرون پاکستان کے بہت بڑے بوجھ خود اٹھا لئے
اور خود کفیل ہو گئے۔یہاں جو اخراجات ہیں وہ اب کم ہو گئے ہیں لیکن جو ہیں وہ بہت ضروری ہیں مثلاً مبلغین کا تیار
کرنا۔جامعہ احمدیہ کا خرچ ہے۔مبلغین کا تیار کرنا جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں بھی ہے کہ تیاری کا خرچ
جماعت مہیا کرے اور جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں بھی ہے کہ خرچ کروانے کے لئے اپنے بچے وقف
کرے اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق مخلص نوجوان آگے آئیں۔اس سلسلہ میں جو چیز نمایاں ہو کر
میرے سامنے آئی وہ یہ ہے کہ جو ہماری نوجوان واقفین کی نسل ہے ان میں بڑی بھاری اکثریت محض اللہ تعالیٰ
کے فضل سے نہایت مخلص اور قربانی دینے والی اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگی کو صحیح معنی میں وقف کرنے
والی ہے اور صرف نو جوان واقفین ہی نہیں جماعت احمدیہ کی نوجوان نسل احمدیوں کے گھروں میں پیدا ہوئی
ہے یا احمدی ہوئی ہے اور اسی طرح وہ احمدی نوجوان نسل بن گئی۔خدام احمد یہ بن گئے ان کے اندر بڑا جذ بہ پایا
جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے بڑا پیار پایا جاتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بڑی محبت پائی جاتی
ہے۔یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو
انسانی دل میں پیدا کرنا ہے تو انہیں بہت سی قربانیاں دینی ہوں گی جس کے لئے وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ تیار
68
ہیں ذہنی طور پر بھی اور قلبی طور پر بھی اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ علمی طور پر بھی اس کے لئے تیار ہوں۔یہ بڑی
خوشی کی بات ہے لیکن دوسری طرف جو کمزور تھا وہ زیادہ کمزور ہو گیا۔مقابلے میں آگیا نا بہت زیادہ مخلصین
کے۔تو ہزار میں سے ایک شاید بیس ہزار میں سے ایک شاید ایک لاکھ میں سے ایک ہو لیکن ان کی جو شرارتیں
اور ان کی نالائقیاں تھیں اللہ تعالیٰ سے ان کی جو بے وفائیاں اور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے ان کی جو بے
پر واہی تھی وہ نمایاں طور پر ہمارے سامنے آنے لگ گئی۔اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے بھی سامان پیدا کرے اور
مخلصین کی اس نسل
کو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کی حفاظت میں رکھے اور شیطان کے ہر حملہ سے انہیں محفوظ
رکھے۔تو آج میں پندرہ لاکھ کے ٹارگٹ کے ساتھ ہی تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرتا ہوں تین
شکلوں میں دفتر اول کے چھیالیسویں سال کا۔دفتر دوم کے چھتیسویں سال کا اور دفتر سوم کے پندرھویں سال
کا، جو نئے کمانے والے ہیں، جو نئے بلوغت کو پہنچنے والے ہیں۔جو پہلی دفعہ اپنے دلوں میں یہ احساس محسوس
کر رہے ہیں کہ انہیں خواہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، خواہ روپیہ دوروپے ہی کیوں نہ ہو، خدا تعالیٰ کے دین کی راہ میں
اللہ تعالیٰ کے حضور مالی قربانیاں بھی پیش کرنی چاہئیں۔وہ اس کو مضبوط کریں۔مالی جو پہلو ہے اس کو بھی اور جو
اس سے اہم دوسرے پہلو ہیں انہیں بھی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور اللہ پر توکل اور اس سے امید ہے
کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں گی اور ان کو ادا کرنے کی اپنے رب
کریم سے توفیق پائیں گی۔انصار اللہ کا اجتماع آج شروع ہے۔جو انصار سے تعلق رکھنے والی تفاصیل ہیں ان کے متعلق تو انشاء
اللہ ان کے اجتماع میں بیٹھ کے ان سے گفتگو ہوگی لیکن بعض بنیادی حقیقتیں ہیں انسانی زندگی کی اور چونکہ انصار
اللہ کی زندگی بھی انسانی زندگی ہی ہے ایک پہلو اس کا۔اس لئے بعض بنیادی باتیں اس وقت میں بیان کرنا
چاہتا ہوں۔سورہ مائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (المائده : 70) خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے ، اس کی معرفت پانے ، اس
کی رضا حاصل کرنے ، اس کا پیارا بننے کے لئے اللہ تعالیٰ نے جہاں منطقی ترتیب کے ساتھ تین باتوں کا ذکر کیا
ہے ایک ایمان باللہ ہے، خدا تعالیٰ پر ایمان لانا یعنی خدا تعالیٰ کو وہ ماننا جو وہ ہے۔وہ سمجھنا، وہ شناخت کرنا جو
حقیقت ہے اس کی ہستی اور وجود کی جس کو ہم عام طور پر عرفان باری، اللہ تعالیٰ کی معرفت کا نام دیتے ہیں اللہ
تعالیٰ اپنی ذات میں ایک بے مثل ہستی ہے اور اس کی صفات میں بھی اس کا کوئی مثیل نہیں۔جہاں تک اللہ
تعالیٰ کا انسان سے تعلق ہے خدا تعالیٰ کی ساری صفات کی حقیقت یہ ہے کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً
69
(ال عمران : 192 ) کہ ہر چیز جو اللہ تعالیٰ کے دست قدرت سے نکلی وہ باطل نہیں ہے۔کسی مقصد کے بغیر
نہیں۔ایک مقصد ہے ہر پیدائش کا اور جیسا کہ دوسری آیات سے اور قرآن کریم کے دوسرے مقامات سے
ہمیں پتا لگتا ہے۔انسان کی پیدائش اس لئے ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا بندہ بنے اور خدا تعالیٰ کا بندہ بننے کے لئے
اسے جس چیز کی بھی ضرورت اپنی انفرادی زندگی سے باہر تھی وہ سب ضرورت اللہ تعالیٰ نے مادی چیزوں کی
پیدائش اور غیر مادی چیزوں کی پیدائش کے ساتھ پوری کر دی تو ربَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا كاجب
انسان اعلان کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ہم اس اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں جس نے ہمیں اپنا
عبد بننے کے لئے پیدا کیا۔اس لئے پیدا کیا کہ ہماری زندگی میں اس کے رنگ کی، اس کے نور کی جھلک ہو اور
ہماری صفات پر بھی اس کی صفات کا رنگ چڑھے اور اس عظیم مجاہدہ کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت تھی انسان
کو وہ اس نے پیدا کر دی اور اس نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی زندگی کے اس
مقصد کے حصول میں کام نہ لیں۔تو ایمان باللہ جو ہے یہ انسان اور خدا کے تعلق میں ایک بنیادی حقیقت ہے۔خدا تعالیٰ کی معرفت کا
حاصل کرنا اور یہ جاننا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے لئے ہمیں پیدا کیا اور یہ نہیں کہ اس نے ہمیں یہ تو کہہ
دیا کہ میرے عبد بنو میری صفات کا رنگ اپنی خصلتوں پر، اپنے اخلاق پر چڑھاؤ لیکن ایسا کرنے کے سامان
پیدا نہیں کئے۔یہ نہیں بلکہ جب اس نے یہ کہا اے انسان! میرا بندہ بن تو ساتھ ہی اس نے اپنا بندہ بننے کے
سارے ہی سامان جو ہیں وہ اس کے لئے پیدا کر دیئے۔یہ اصولی طور پر ہر چیز نوع انسانی کی خدمت پر لگی
ہوئی ہے اور انفرادی طور پر فرد فرد میں جو فرق ہے ہر فرد نے اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے زبانِ حال
سے جس چیز کا بھی مطالبہ کیا کہ اے خدا! تیری طرف بڑھنے کے لئے مجھے یہ چاہئے اس نے اس کائنات میں
اس چیز کو پایا جو پہلے سے موجود تھی اور وہ خدا پر یہ گلہ نہیں کر سکتا کہ مجھے بندہ بننے کے لئے تو کہا گیا ہے لیکن بندہ
بننے کے سامان پیدا نہیں کئے گئے۔یہ ایمان باللہ ہے پہلی چیز جو ضروری ہے انسان کے لئے اگر وہ اللہ تعالیٰ کا بندہ بنا چاہتا ہے۔ایمان
باللہ سے اور مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاًے ہمارا دوسرا قدم یہ اٹھتا ہے۔ہماری فطرت کی آواز ہماری عقل کا
نتیجہ کہ جب کوئی چیز بھی باطل نہیں۔بے فائدہ اور بے مقصد نہیں تو انسانی زندگی کیسے بے مقصد ہو سکتی ہے جس
کے لئے ہر چیز کو پیدا کیا گیا ہے۔اس واسطے ہماری زندگی اس دنیا میں ختم نہیں ہوتی۔وَاليَومِ الْآخِر ایمان
بالآ خرت ضروری ہو جاتا ہے یعنی حقیقی معرفت باری، ایمان بالآخرت پر منتج ہوتی ہے یعنی دوسرا ایمان اس کے
پیچھے آتا ہے اور اس سے انسانی عقل انکار نہیں کر سکتی جیسا کہ اس کی فطرت اس سے انکار نہیں کر سکتی۔یہ جو دوسرا پہلو ہے وَاليَومِ الآخر حشر کا دن زندہ ہونا اور اس دن خدا سے اس کی بے شمار نعماء کو
70
حاصل کرنا یا اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں اور دوری کی راہوں کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں اس کے قہر کے جلووں کا
دیکھنا اس کا تعلق ہے وَاليَومِ الْآخِر کے ساتھ۔پھر انسان کے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے کہ معرفت باری کے بعد یہ یقین ہو گیا۔یہ یقین جس کے
او پر بڑا زور دیا ہے اسلام نے۔اس کے بغیر ایمان باللہ بھی نہیں رہتا کیونکہ کامل ایمان جیسا کہ میں نے بتایا
ہے کامل ایمان باللہ اس ایمان کو چاہتا ہے کہ مرنے کے بعد ایک اور زندگی ہے اور یومِ آخرت ہے اور
الساعة ہے اور قیامت ہے مختلف الفاظ میں اور مختلف پیرایوں میں اسے بیان کیا گیا ہے۔تو جب جزا
وسزا ہے۔یومِ آخرت وَاليَومِ الآخِر میں قیامت کے دن تو اس کے لئے ہمیں عمل کرنا چاہیے۔وَعَمِلَ صَالِحاً تیسر منطقی نتیجہ اگلا یہ نکلتا ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔اس
معرفت سے ہمیں پتا لگا کہ ہم بندگی کے لئے، عبد بننے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور خدا تعالیٰ کا کوئی فعل اور
کوئی خلق ، پیدائش اور کوئی چیز جو اس نے پیدا کی ہے وہ باطل نہیں ہے۔ہماری زندگی بھی باطل نہیں ، وَاليَومِ
الأخر قیامت کا دن ہے ہم زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔یہ اپنا ایک لمبا مضمون ہے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتب میں تفصیل سے آیا ہے۔دوستوں کو ان کتب کو بھی پڑھنا چاہئیتا کہ قیامت اور وَالْيَومِ الْآخِر کی
جو حقیقت ہے وہ بھی بہر حال ہمارے دماغ میں حاضر رہے۔تو پھر سوال انسان کے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ کیسے
قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کروں تو فرمایا وَ عَمِلَ صَالِحاً عمل صالحہ کرے۔قرآن کریم میں اعمال صالحہ کی تعریف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کے مطابق ، خدا تعالیٰ کی نواہی
اور خدا تعالیٰ نے جو اوامر بتائے ہیں ان کے مطابق موقع اور محل پر عمل صالحہ کرے یعنی موقع اور محل کے مطابق
عمل کرے۔یہ عمل صالحہ ہے لیکن انسانی کوشش جب انسان اپنے متعلق غور کرتا ہے۔بڑی حقیر ہے اور کوئی
شخص اپنے ہوش و حواس میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں اپنے عمل سے اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کے پیارکو
حاصل کر سکتا ہوں العیاذ باللہ اس لئے دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
قُلْ مَا يَعْبُوْا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: 78) تو عمل صالح اچھا نتیجہ کسی شخص
کے لئے صرف اس حالت میں پیدا کر سکتا ہے جب وہ عمل مقبول ہو۔خدا تعالیٰ اسے قبول کرے تب اس کو
جزا دے گا نا۔اس لئے جہاں تک انسانی کوشش کا سوال ہے عملِ صالحہ کا۔اس کی بنیادی حقیقت دعا ہے یعنی
خدا سے اس کے فضل کو مانگنا تا کہ انسان اس کے قرب کی راہوں میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے اور دعا
ہے اس کی مغفرت کے لئے التجا کرنا اور چیخ و پکار کرنا تا کہ جو باتیں، جو اعمال اس کو نا پسندیدہ ہیں اور جو اس
سے دور لے جانے والے ہیں۔وہ اول سرزد ہی نہ ہوں اور اگر سر زد ہو جائیں تو ان کے بدنتائج سے ہمارا رب
ہمیں بچالے۔اس مغفرت کے لئے دعا کرنا۔سو یہ دعا کے دو حصے ہیں۔نیکیوں کی تو فیق پانے کے لئے اعمال
71
صالحہ مقبولہ کی توفیق پانے کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو طلب کر نا اور اپنی کوتاہیوں اور غفلتوں
اور بدیوں اور بداعمالیوں اور بھول چوک سے بچنے کے لئے یا ان کے بدنتائج سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ کی
مغفرت کا طالب ہونا اس کے بغیر وہ عمل صالح جو روکھا پھیکا انسان کا اپنا عمل صالح ہے۔جس میں خدا تعالیٰ کا
فضل شامل نہیں اور خدا تعالیٰ نے جسے قبول نہیں کیا ایک کوڑی قیمت نہیں رکھتا نہ خدا کے نزدیک نہ انسانی
فطرت کے نزدیک کیونکہ جس نے جزا دینی ہے اس کو اگر وہ عمل پسند آئے گا تبھی وہ اس کا بدلہ احسن رنگ میں
مقبول اعمال کے متعلق جو وعدے دیئے گئے ہیں اس طور پر اپنے بندوں کو دے گا اور جو خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر لیتا ہے یوم آخرت پر پختہ ایمان رکھتا ہے جیسا کہ اسلام نے تعلیم دی اور
اس کے مقبول اعمال صالحہ ہیں اس کے متعلق خدا نے کہا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ كه الله
تعالیٰ کے ایمان کو قبول کر لینے کی علامت یہ ہے یعنی خدا تعالیٰ نے جو اس کے ایمان کو اور اس کے دلی عقیدہ کو
اور اس کے اعمال صالحہ کو قبول کر لیا اس کی علامت یہ ہے کہ سچے مومنوں
کو نہ تو آئندہ کوئی خوف ہوتا ہے اور نہ
وہ سابق کوتاہیوں کے بدنتائج کا شکار ہوتے ہیں تو جب ان کی اسی زندگی کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں جب یہ
حالت ہو تو اس سے پتا لگتا ہے کہ ایمان سچا ہے۔دلی عقیدہ صادق اور اعمال صالحہ خدا کو مقبول ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور ہم سب کو جو انصار اللہ سےتعلق رکھنے والے ہیں اپنی
عمر کے لحاظ سے انصار کی تنظیم میں ہیں۔ہم سب کو ان تین حقیقوں پر قائم ہوکر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی
توفیق عطا کرے تاکہ ہم ان کے لئے جو عمر میں ہم سے چھوٹے یا علم میں اتنے پختہ نہیں یا جو تجربہ میں کم ہیں یا
بعد میں آنے والی نسلیں ہیں ان کے لئے نیک نمونہ بنیں۔بدنمونہ نہ بنیں تا کہ ہر نسل اپنے دور میں سے گزر
کے جب انصار اللہ میں شامل ہو تو آنے والی نوجوان نسلوں کے لئے وہ نمونہ بنتی چلی جائے تا کہ وہ کام جو اللہ
تعالیٰ نے اس زمانہ کے مسلمان کے سپرد کیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے وہ جلد پورا ہو اور یہ
مقصد ہمارا اس زندگی میں بھی ہمیں حاصل ہو اور دنیا جہان کی خوشیاں مل جاتی ہیں اگر یہ مقصد حاصل ہو جائے
که نوع انسانی ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی توحید کے جھنڈے تلے جمع ہو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
پیار اور محبت میں مست اور سرشار آگے ہی آگے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر چلتی جائے۔یہ نظارہ ہم
دیکھیں۔جو دوری کی راہیں آج دنیا اختیار کئے ہوئے ہے خدا کرے وہ دوری کی راہیں قرب کی راہوں میں
بدل جائیں اور اس میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو اس رنگ میں کہ خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور ہمیں بھی اس
کی محبت اور پیار حاصل ہو۔آمین۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 409-417)