1980ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
72
$ 1980
انصار دینی کتب کی خرید کے لئے کلب بنا ئیں اور گھروں میں فیملی کلاسز
جاری کریں
حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 7 مارچ1980ء میں فرمایا۔وہ کتب جو ہماری جان ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کے اگر ہم نے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حاصل نہیں کرنا تو زندہ رہ کے کیا کرنا ہے۔میں نے کہا کلب (Club) بناؤ۔خدام اپنی
بنائیں۔انصار اپنی بنائیں، لجنہ اپنی اور پہلا مرحلہ یہ ہے ( پہلے جو میں نے بات کی تھی اور سوچا اب اس سے
کچھ زائد بات کرنے لگا ہوں) کہ ہر گھر میں دو آدمی میاں بیوی ہیں ابھی بچہ نہیں پیدا ہوا یا آٹھ دس آدمی ہیں
اور ان کے Dependents ہیں بچے بڑے ہو گئے ہیں۔پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہر گھر میں ایک نسخہ تفسیر صغیر کا
ہو یا اگر کوئی انگریزی کے شوقین ہیں تو جو انگریزی ترجمہ قرآن کے فٹ نوٹ ہیں ان میں تفسیر صغیر کو
Follow کیا ہے بلکہ اپنی شروع خلافت میں بعض مضامین پر میں نے روشنی ڈالی تو ملک غلام فرید صاحب
نے ان
کو بھی انگریزی کے فٹ نوٹس میں لے لیا۔یہ مرضی ہے گھر والے کی کہ وہ تغییر صغیر رکھتا ہے یا تفسیر صغیر کی
طرح کے ہی جو نیچے نوٹ والا ہمارا انگریزی ترجمہ اور نوٹ ہیں وہ اپنے گھر میں رکھتا ہے۔اور دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی جو پانچ جلدیں چھپ چکی
ہیں وہ اس سال کے اندراندر ہر گھر میں آجائیں۔اس کے لئے میں نے ایک تجویز سوچی۔میں نے کہا نا کہ
ایک ہماری مشکل یہ ہے کہ اتنے پیسے نہیں۔مثلاً ایک خاندان ہے وہ ڈیڑھ سوروپیہ کما رہا ہے ڈیڑھ سو سے زیادہ
ان
کی قیمتیں بن جاتی ہیں وہ کیسے یکدم خرید لے گا تو عقل سے ہم نے کام لینا ہے۔میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی بد دیانت نہ ثابت ہو اور آپ کو یہ غیرت ہونی چاہئیکہ
آپ میں سے کوئی بددیانت نہ ثابت ہو۔اگر آپ دیانت دار ہیں تو ہمیں ایک لحظہ کے لئے بھی آپ کو کتاب
پکڑانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں محسوس ہوتی۔یہ کلب جو میں نے بتائی ہے آپ سوچ کے بنالیں گے سارے کے سارے اس کلب کے ممبر ہونے
چاہئیں۔بے شک اپنے چندے اپنی آمد کے لحاظ سے تھوڑے یا بہت کریں مثلاً دوروپے مہینہ کریں، تین
روپے مہینہ کریں ، پانچ روپے مہینہ کریں، دس روپے مہینہ کریں۔باقاعدگی سے
ہر شخص پہنچائے ، جگہ پہنچانے
کی وہ ہو جہاں اسے زیادہ تکلیف نہ ہو۔دس میل دور وپے خرچ کر کے دوروپے نہ پہنچائے بلکہ ایک پیسہ خرچ
73
کئے بغیر پیدل چل کے اس جگہ پر پہنچے جہاں اس نے اپنا چندہ Deposit کرانا ہے۔خدام الاحمدیہ اور ان
ساری تنظیموں کو اتناOfficiant اتنا اہل تو ہونا چاہئیکہ وہ ایسا نظام قائم کر سکیں۔آپ کی تعداد کے مطابق میں
ربوہ سے یہاں
کتابیں بھجوا دوں گا اور آپ ہر گھر میں دے دیں۔اس کی قیمت کی ادائیگی کی دو شکلیں بنتی ہیں۔یا تو میں ربوہ کو کہوں گا کہ آپ سے بالاقساط رقم وصول کریں مثلاً سارا بل اگر دس ہزار کا بنتا ہے اور آپ نے یہ
رقم دس
مہینے میں دینی ہے تو ایک ہزار روپ دے دیں۔اگر آپ نے بیس مہینے میں وہ رقم ادا کرنی ہے (اور یہ
پہلے ہی فیصلہ ہو جائے گا ) تو آپ وہاں پانچ سوروپیہ مہینہ ادا کریں با قاعدگی کے ساتھ بغیر اس کے کہ ایک خط
بھی یاد دہانی کا آپ کو آئے۔اسی طرح لجنہ کرے اور انصار کریں لیکن جماعت ایک کمیٹی بنائے جو یہ دیکھے کہ
میں جو کہہ رہا ہوں کہ تین تنظیمیں کریں تو میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ ابھی پہلے مرحلے میں ہی ایک گھر میں تین
جلدیں اکٹھی ہو جائیں۔میرا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا گھر ہے جہاں خدام الاحمدیہ کی عمر کا بچہ ہی کوئی نہیں تو
اس کے نئے انصار منتظم ہوں۔ایک گھر ایسا ہے جہاں مرد ہی کوئی نہیں مثلاً کئی نادان ہماری بوڑھی نوجوان
کنواری لڑکیاں جو نوکری کرنے لگ گئی ہیں تھیں اٹھائیس سال کی اکیلی ہیں یعنی ابھی شادی نہیں ہوئی خاوند
ہی کوئی نہیں ان کے۔تو وہ لجنہ اماءاللہ کی ممبر بنیں گی اور ان سے لے لیں گی۔جماعت احمد یہ ایک کمیٹی بنائے
جو یہ دیکھے کہ یہ آپس میں Co-ordination ہو کہ یہ ایک کاپی جو آنی ہے یہ خدام الاحمدیہ کے ذریعہ اس
گھر میں داخل ہوگی یا انصار اللہ کے ذریعہ لجنہ اماءاللہ کے ذریعہ اور اس سال کے اندر اندر یہ مرحلہ آپ کو
کتا ہیں ملنے کا پورا ہو جانا چاہیے۔اس کی ادائیگی کی تو دیکھیں گے کیا شکل بنتی ہے کچھ جلدیں ادا ئیگی کر دیں
گے کچھ یکمشت ادا ئیگی کر دیں گے۔کوئی دس مہینے میں کرے گا۔کوئی بیس مہینے میں کرے گا اس کے مطابق
ہوگا۔ایسا مالی بوجھ ڈالے بغیر جسے اٹھانے کی اس شخص کو طاقت نہیں۔یہ علوم کے خزانے ان کے گھروں میں
پہنچنے چاہئیں۔ہم ان کے گھروں کو ور اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی برکات سے بھرنا چاہتے ہیں یہ کتب وہاں ہونی
چاہئیں یعنی یہ مرحلے دو ہیں کتب کے لحاظ سے لیکن یہ ایک وقت میں چالو ہوں گے اور علیحدہ علیحدہ اس کی
رپورٹیں ہوں گی اور میرے پاس آئیں گی اور ایک سال کے اندر اندر ہر گھر میں تفسیر صغیر کا ایک نسخہ اور پانچ
جلدیں تفسیر کی ہو جانی چاہئیں۔جو طاقت رکھتے ہیں وہ تو اگلے جمعہ سے پہلے پہلے خرید لیں۔مجھے یہ بھی دیکھنا
پڑے گا کہ آپ کی ضرورت کے مطابق ربوہ میں جلدیں موجود بھی ہیں یا نہیں یا چھپوانی پڑیں گی۔اس واسطے
میں نے ایک سال لگایا ہے کیونکہ پھر میں ذمہ دار ہوں انشاء اللہ کہ وہ آپ کو ایک سال کے اندریل جائیں۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 573-575)
74
انسانوں کی خدمت بھی جہاد فی سبیل اللہ ہے
حضور نے 7 نومبر 1980ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔نفس کو درست کرنا پالش کرنا تا کہ خدا اور زیادہ پیار کرے۔خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے یہ
نہیں ڈرنا کہ ہم بھو کے مرنے لگ جائیں گے۔اپنے اوقات دینا خدا کی راہ میں اب یہاں آگئے ہیں یہ بھی
ایک جہاد انْفُسَهُمُ ہے۔انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور جلسہ سالانہ میں اور وقف زندگی کا باہر جا کے انسانوں
کی خدمت کرنا یہ سارا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه 689)
جلسہ سالانہ پر ربوہ کی صفائی کے لئے انصار، خدام، اور لجنہ خصوصی توجہ دیں
حضور نے 21 نومبر 1980ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔دوسرے صفائی اور ایک سادگی سے سجاوٹ جو ہے وہ ہر سال ہوتی ہے اور ہر سال یاددہانی بھی میں
کراتا ہوں ثواب حاصل کرنے کے لئے۔خدام وانصار اور لجنہ سب کو میں کہتا ہوں کہ آج کے بعد سے ربوہ
کی صفائی کا خیال کرنا شروع کر دو۔لجنہ کو میں اس لئے کہتا ہو کہ میرے پاس یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ بہت سی
صاف رہنے والی احمدی مستورات اپنے گھروں کی صفائی کر کے مانج کوچ کے سارا گند دروازہ کھول کے گلی
میں پھینک دیتی ہیں۔تو گھر صاف ہو جاتے ہیں اور ر بوہ جو ہے گندا ہو جاتا ہے۔اس واسطے آپ ایسا انتظام
کریں ، ڈیوٹی لگائے ہرممبر لجنہ کہ اس کے گھر کا جو مرد ہے وہ جو یہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کریں، آج کل تو یہ پلاسٹک
کے بیگ بڑے ستے مل جاتے ہیں، مفت بہت سارے مل جائیں گے۔کسی میں کھا د آ رہی ہے کسی میں کچھ دو
دو پیسے کے شاید مل جائیں یا مفت مل جائیں۔بہر حال وہ لیں اور ان کو کہیں جو جگہ ہے پھینکنے کی گند کی وہاں
جاکے پھینکو۔سارا جسم صاف کر کے ایسی بات ہے کہ اپنے ماتھے کے اوپر مل لینا گند یہ تو ٹھیک نہیں نا۔تو دروازہ
تو آپ کا ماتھا ہے اس کو صاف رکھنا یہ لجنہ کا کام ہے اور گلیوں کا کوڑا کرکٹ ہٹانا، گڑھے جو میں چھوٹے
چھوٹے ہو جاتے ہیں بارشوں کی وجہ سے اور کئی وجوہات ہیں تو ان کو پر کرنا، جھاڑیاں اُگ آتی ہیں غلط جگہوں
پر ان کو کاٹنا۔بعض دفعہ کانٹے والی جھاڑیاں ہوتی ہیں، میں کہتا ہوں ایک مہمان کو بھی اگر کانٹا چھے جلسے کے ایام
پر تو ہمارے لئے بڑے دکھ کا وہ باعث بنے گا اور بڑی شرم کی بات ہوگی۔تو یہ صفائی کریں خوب۔غریب جماعت ہیں ہم لیکن ہم سمجھتے ہیں اور خدا کرے کہ ہماری سمجھ درست ہو کہ اللہ تعالیٰ سے پیار
75
کرنے والی ہم جماعت ہیں اور خدا کا ہر حکم خواہ وہ ثِيَابَكَ فَطَبَرُ (المدثر: 5) کا ہو خواہ وہ اپنے ماحول کو
صاف کرنے کے لئے ہو اس پر عمل کرنے والی جماعت ہے۔میں دعا کرتا ہوں اور دیکھوں گا یہ کام میرا ہے۔یہ بھی ایک کام ہی ہے کہ دیکھوں، آپ کی رپورٹیں پڑھوں کہ کتنے محلوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ہفتے کو
کل ہفتہ ہے نا، اگلا ہفتہ جو ہے اس کو یا ایک دو دن بعد اگر میں باہر ہوں تو میرے پاس پہلی رپورٹ آ جائے
صفائی کے متعلق خدام وانصار کی طرف سے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 709-710)