1981ء
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
76
$ 1981
انصار اللہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر کے ماحول کو اسلامی بنا ئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 27 مارچ 1981 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیمیں بھی ہیں۔انصار اللہ ہے۔خدام الاحمدیہ مع اس کی شاخ اطفال
الاحمدیہ کے اور لجنہ اماءاللہ مع اس کی شاخ ناصرات الاحمدیہ کے۔ان ذیلی تنظیموں کے سپر د خلیفہ وقت نے
بعض معین کام کئے ہیں اور امید رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ عمل میں حسنِ عمل پیدا کریں گی اور حسن عمل
بہت حد تک پیدا کر بھی رہی ہیں لیکن انسانی زندگی میں ترقیات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔(خطبہ
کے دوران بعض دوست جو دوسروں کے سروں پر سے پھلانگ کر آگے آنے کی کوشش کر رہے تھے کی طرف
اشارہ کر کے حضور نے فرمایا لوگوں کے سروں پر سے پھلانگ کے نہیں آنا چاہیئے۔ناقل ) اور اس کے لئے ایک
مستقل عمل ، جد وجہد میں تسلسل قائم رکھا جاتا ہے رکھا جانا چاہیے۔بعض دفعہ بعض ممبران ان تنظیموں سے یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ چونکہ مثلاً خدام الاحمدیہ کی ایک تنظیم قائم
ہے۔اس لئے ماں باپ کی ساری ذمہ واریاں خدام الاحمدیہ کو سونپ دی گئی ہیں۔انہیں اپنے بچوں کی طرف
توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔یہ غلط ہے ان تنظیموں نے اپنے اپنے دائرہ عمل میں کام کرنا ہے اور جو جماعت
احمد یہ ہے اس نے بڑے وسیع پیمانہ پر اس مہم کے لئے تیاری کرنی ہے جو جماعت کے سپرد کی گئی یعنی اس زمانہ
میں اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنا۔خدام الاحمدیہ نگرانی کرتی ہے کہ نوجوان اور اطفال قرآن کریم کی
طرف توجہ کریں۔انہیں نماز آتی ہو۔موٹے موٹے مسائل اطفال کو معلوم ہوں۔ایک حد تک قرآن کریم
پڑھانے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔یاد دہانیاں کراتے ہیں لیکن جہاں تک گھروں کے ماحول
کا تعلق ہے خدام
الاحمدیہ کا تو اس سے کوئی تعلق نہیں کہ زید یا بکر یا عمر کے گھر میں کس قسم کا ماحول ہے اور اس گھر میں کیا کوشش
ہو رہی ہے اپنے بچوں کی تربیت کی ، ان کے دل میں خدا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنے کے
لئے ، اسلام کی عظمتیں ان کے دلوں میں ڈالی جارہی ہیں یا نہیں؟ جو ذمہ داریاں والدین پر یا بڑی عمر کے
عزیز وں اور رشتہ داروں پر اور چھوٹی عمر کے بچوں اور بچیوں پر ہیں ان کی طرف توجہ دی جارہی ہے یا نہیں۔خدام الاحمدیہ کو اس کا کیا علم ؟ خدام الاحمدیہ کا تعلق تو ایک خاص دائرہ میں ہے اور اس وقت ہے جب گھر سے
بچہ باہر نکلتا ہے۔جب گھر میں ہوتا ہے تو خدام الاحمدیہ کو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔خدام الاحمدیہ کو دین نے
بھی اجازت نہیں دی نہ جماعت احمد یہ یہ اجازت دے سکتی تھی خدام الاحمدیہ کو کہ وہ گھروں کے اندر داخل
77
ہو جائیں۔اس کی اجازت تو عزیزوں
کو بھی نہیں۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ جاؤ اور دستک دو اور سلام کرو
اور اجازت لو۔اجازت ملے تو اندر داخل ہو نہیں تو واپس آجاؤ اور واپس آجاؤ اسی میں تمہارے لئے تقویٰ کے
حصول کی راہیں رکھی گئی ہیں۔غصے سے واپس نہ آؤ کہ بڑے بداخلاق ہیں انہوں نے ملنے کی اجازت نہیں
دی۔وہ شخص بداخلاق ہے اسلامی نقطہ نگاہ سے جسے اجازت نہیں ملی اور اس نے بُرا منایا کیونکہ قرآن کریم نے
یہ
نہیں کہا کہ بُرا مناتے ہوئے واپس آ جاؤ۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ ہنسی خوشی واپس آ جاؤ تمہیں نہیں معلوم
کہ وہ کس کام میں مشغول تھا اور اس وجہ سے تمہیں وہ نہیں مل سکتا تھا۔انصار اللہ جو ہیں وہ انصار بھی ہیں۔ان کی ذمہ واریاں اپنے دائرہ کے اندر گھروں سے باہر ہیں اور
جماعت احمدیہ کے ایسے افراد ہونے کی حیثیت میں جو اپنی عمر کے لحاظ سے بڑے، تجربے کے لحاظ سے پختہ اور
اگر لمبا عرصہ ان کا گزرا ہے احمدیت کی فضا میں تو علم بھی ان کا زیادہ اور وعظ ونصیحت بھی انہوں نے زیادہ بارسنا
ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے گھر کے ماحول کو اسلامی ماحول بنا ئیں اور اس بات کی ذمہ داری ہے ان کے
کندھوں پر کہ وہ یہ دیکھیں کہ ان کے گھروں میں تلاوت قرآن کریم ہوتی ہے، قرآن کریم کا ترجمہ ان کے گھر
میں جو ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے بچے بچیاں ہیں ان کو سکھایا جارہا ہے، جو آج کی دنیا ہے اس کے متعلق
بتایا جارہا ہے۔جو نوع انسانی کی آج کی ضرورتیں ہیں ان کی طرف انہیں توجہ دلائی جارہی ہے اور ان
کو یہ بتایا
جا رہا ہے کہ آج کی دنیا کے مسائل سوائے اسلام کے کسی اور جگہ سے حل نہیں کروائے جاسکتے اور یہ ذمہ داری
جماعت احمدیہ پر ہے۔یہ ایک نسل کی ذمہ داری نہیں۔اگر یہ کام ایک نسل پر ختم ہو جاتا ہے تو ہم خوش ہوتے کہ
ایک نسل جو ہے ہماری عمر میں بڑی، اگر ان کی تربیت ہو جائے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبا ہیں تو ہم کامیاب
ہو جا ئیں گے لیکن نسلاً بعد نسل نوع انسانی کو دائرہ اسلام میں داخل کرنا تا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے ٹھنڈے
سائے تلے ان کی زندگیاں گزریں اور نوع انسانی کو قیامت تک اس قابل بنائے رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں
اور برکتوں کی وہ وارث ہوتی رہے۔یہ تو قیامت تک آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے اور ہر بڑی نسل کی یہ
ذمہ داری ہے کہ اگلی نسل کے دل میں یہ جوش پیدا کرے کہ جہاں تک ہمارے بزرگ پہنچے تھے ہم اس سے
آگے نکلیں، آگے نکلیں۔گے تو کام ہوگا کیونکہ کام میں زیادتی ہورہی ہے۔اندرونی تربیت کو ہی لے لو۔جس وقت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پہلا جلسہ
ہوا۔غالباً ( صحیح تعداد مجھے اس وقت یاد نہیں ہے ) ستر کے قریب تھے افراد۔چھوٹی سی جماعت تھی، اس چھوٹی
سی جماعت کی اندرونی تربیت مختصر تھی۔اب ہمارے جلسے میں ڈیڑھ اور دولاکھ کے درمیان کا اندازہ ہے گزشتہ
جلسے میں۔پس ذمہ واریاں بڑھ گئیں۔پہلے جس تعداد میں نئے احمدیت میں داخل ہونے والے تھے اس سے
کہیں زیادہ اب داخل ہونے والے ہیں۔بعض ایسے سال بھی گزرے ہوں گے۔بعض دفعہ بڑا جوش بھی آیا
78
طبائع میں لیکن بعض ایسے سال بھی گزرے ہوں گے کہ سارے سال میں جتنے نئے احمدیت میں داخل ہونے
والے تھے اس سے زیادہ ایک مہینے میں ، بعض دفعہ ایک ہفتے میں ہو جاتے ہیں نئے احمدی۔تو ایک احمدی کی
زندگی کے جو حالات ہیں ان میں عظیم تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔خاموشی کے ساتھ ہم اپنے راستوں پر چلتے
ہوئے اپنی زندگی نہیں گزار سکتے ، چوکس اور بیدار ہو کر ہر اس اچھی تبدیلی ( نوع انسان کے لئے جو آج پیدا ہو
رہی ہے ) اس کو دیکھنا، اس کو سوچنا، اس کے مطابق اپنے ذہنوں میں تبدیلی پیدا کرنا، جو نئے مسائل پیدا
ہو سکتے ہیں ان کو سلجھانے کے لئے تدابیر کرنا، قرآن کریم پر غور کرنا کیونکہ قیامت تک کے ہر نئے مسئلے کا حل
قرآن کریم کے اندر موجود ہے اور خدا سے دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے علوم بڑوں کو بھی سکھائے اور
نوجوان نسل میں بھی علم قرآنی کے حصول کا ایک جوش، ایک عشق ، ایک جنون پیدا کرے تا کہ وہ اپنی ذمہ
داریوں کو سمجھے لگیں۔گھر کا سولہ سال کا بچہ اپنے گھر میں یہ فضا نہیں پیدا کر سکتا۔یہ تو باپ فضا پیدا کر سکتا ہے یا
ماں فضا پیدا کر سکتی ہے یا وہ بھائی پیدا کر سکتا ہے جو اپنی عمر کے لحاظ سے بڑا ہے مثلاً گھر میں بھائی ہے تمہیں
پینتیس چالیس سال
کا قریباً انصار کی عمر کو پہنچا ہوا ہے اور کچھ بھائی ہیں ، پندرہ سولہ میں سال کی عمر کے جو ایسی
عمر میں داخل ہو رہے ہیں جس میں غلط قسم گندی قسم کی دوستی کے بداثر کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ان کو اس
وقت سنبھالنا، اس کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔اگر اسلام اپنے ماننے والوں کا رب کریم کے ساتھ زندہ تعلق
پیدا نہ کرسکتا تو اسلام کی ضرورت نہیں تھی نوع انسانی کو نوع انسانی کو آج اسلام کی ضرورت اس لئے ہے کہ یہ
ضروری ہے انسان کی اس زندگی کی خوشحالی کے لئے بھی (جو دوسری زندگی ہے اس میں تو بہر حال ہے ) لیکن
اس زندگی کی خوشحالی کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ اس دنیا کی زندگی میں انسان کا ایک زندہ اور پختہ پیار کا اور
فدائیت کا اور ایثار کا تعلق اپنے رب کریم سے پیدا ہو جائے۔الیسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی انگوٹھی کا رواج
ہے۔ہم میں کہ اللہ ہی اللہ ، یہی معنے ہیں نا اس کے۔اللہ بیلی، پنجابی میں کہتے ہیں۔”مولا بس۔یہ روح
احمدی کے بچے میں اور بڑے میں پیدا ہونی چاہئے کہ ”مولا بس خدا کے علاوہ کسی چیز کی ضرورت نہیں ہمیں
اور ہر چیز جس کی ضرورت ہے وہ اللہ تعالیٰ سے ہم لیں گے کسی اور طرف منہ پھیرنے کی ہمیں ضرورت نہیں۔اس خطبہ میں میں بڑوں کو یہ توجہ دلا رہا ہوں کہ اپنے گھروں کی صفائی کریں۔گھروں میں اخلاقی اور
روحانی حسن پیدا کریں۔اپنے گھروں کی ظلمات دور کر کے انہیں منور بنا ئیں تا کہ آپ کی آئندہ نسل جو ہے وہ
اس نیک اور پاک اور مطہر ماحول میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ پر ورش پا کر وہ بنیں جو اللہ
تعالیٰ انہیں بنانا چاہتا ہے۔انسان زور بازو سے متقی نہیں بن سکتا، پر ہیز گار نہیں بن سکتا۔قرآن کریم نے کھول کے یہ بات
بیان کی اور دھڑلے کے ساتھ اس کا اعلان کیا اور حکم دیا ہمیں۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (النجم: 33) کبھی
79
اپنے آپ کو مطہر نہ سمجھنا۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : 33) کیونکہ روحانی پاکیزگی کا تعلق اس بات پر
ہے کہ آیا اللہ تعالیٰ نے انسان کی سعی کو قبول کیا اور مشکور ہوئی وہ سعی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلہ میں اپنی
محبت اسے عطا کی۔متقی وہ نہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ میرے دل میں خدا کی خشیت ہے اور میں اس کی پناہ لینا چاہتا
ہوں۔متقی وہ ہے جس کے دل میں واقع میں خدا کی ایسی خشیت ہے جو خدا کو پسند آئی اور خدا نے اسے اپنی پناہ
میں لے لیا۔اپنے زور بازو سے تو تم خدا تعالی کی پناہ میں نہیں آسکتے۔اپنے فضل سے وہ تمہیں اپنی پناہ میں
لے سکتا ہے۔پس عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے بے انتہا دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس مقام پر کھڑا
کرے جس مقام پر ایک احمدی باپ کو اللہ تعالیٰ کھڑا کرنا چاہتا ہے اور آپ کی آئندہ نسلوں
کو تا قیامت اللہ
تعالیٰ اس بات کی توفیق عطا کرتا رہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ عظیم انقلاب، انقلاب انسانی
زندگی میں ایک ہی ہوا اور وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا انقلاب ہے ( باقی سارے ہنگامے انقلاب
نہیں بلکہ اس کے الٹ چلنے والی لہریں ہیں انسانی زندگی کی ) تا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا انقلاب
نوع انسانی کو اپنی تمام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ لپیٹ لے اور ان کا احاطہ کر لے اور یہ خوشحال زندگی اور
ایک حسین معاشرہ نوع انسانی کی زندگی میں پیدا ہو اور پھر قیامت تک وہ قائم رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق دے اور ہمیں دعا کرنے کی توفیق دے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔تا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو ادا
کرسکیں۔آمین۔( خطبات ناصر جلد نم صفحہ 63-67)
ذیلی تنظیموں کو اجتماعات کی تیاری کے لئے زرین ہدایات
حضور نے 18 ستمبر 1981ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اکتوبر کے آخر میں خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
اجتماع ہوں گے۔آج میں ان اجتماعات کی تیاری اور اہمیت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے : وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُّوالَهُ عُدَّةً (التوبة : 46) قرآن کریم کی یہ بھی ایک عظمت ہے
کہ وہ ایک واقعہ کی اصلاح جب کرتا ہے تو چونکہ یہ ابدی صداقتوں پر مشتمل ہے اس کا بیان اس طرح کرتا ہے
کہ واقعہ کی طرف اشارہ بھی ہو جائے اور ایک بنیادی اصول اور حقیقت بھی بیان کر دی جائے۔
80
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کمزوروں کے متعلق اور منافقوں کے متعلق جو جہاد میں نہیں نکلے اور بعد میں
عذر کرنے شروع کئے کہ یہ وجہ تھی اور یہ وجہ تھی ، ہمارے گھر ننگے تھے ، ڈکیتی کا خطرہ تھا وغیرہ وغیرہ، اس لئے ہم
نہیں جا سکے ورنہ دل میں بڑی تڑپ تھی ، بڑی خواہش تھی ہمارے سینوں میں بھی مومنوں کے دل دھڑک رہے
ہیں وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جھوٹ بولتے ہو، تمہارا ارادہ تمہاری نیست
کبھی بھی جہاد میں شامل ہونے
کی نہیں ہوئی اور دلیل یہاں یہ دی ہے کہ اگر ان کا ارادہ ہوتا تو اس کے لئے تیاری بھی ہوتی۔جس شخص نے
اس زمانہ کے حالات کے مطابق نہ کبھی تلوار رکھی نہ نیزہ، نہ تیر کمان نہ زرہ ، نہ خود، نہ نیزے کا فن سیکھا، نہ
تلوار چلانے کی مشق کی ، نہ تیر کمان ہاتھ میں پکڑا، وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ عارضی ضرورتوں کی وجہ سے میں اس جہاد
سے
محروم ہورہا ہوں ورنہ دل میں تڑپ تو بہت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دل میں اگر تڑپ ہوتی ، اگر تمہارا ارادہ
اور نیت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کی ہوتی تو اس کے لئے تمہیں تیاری کرنی پڑتی۔جو مسئلہ زیر بحث ہے یہاں یعنی جہاد بالسیف اس کے لئے تیاری دو طرح کی ہے۔ایک جہاد کے
لئے اسلحہ وغیرہ کی تیاری۔اس وقت رضا کار فوج تھی اپنے ساتھ کھانے کا سامان لے کے جاتے تھے، اس کی
تیاری اور دوسرے مشتق ہے، تھوڑا کھا کے بھوکا رہ کے مشقت برداشت کرنے کی تیاری تلوار اس طرح چلانے
کی تیاری کہ جب کسری کے ساتھ مقابلہ ہوا بعد میں تو کچھ عرصہ حضرت خالد بن ولید بھی اس محاذ پر سپہ سالار
کے طور پر لڑ رہے تھے۔چار پانچ لڑائیاں انہوں نے وہاں لڑیں پھر وہ قیصر کے مقابلہ پر چلے گئے۔مسلمان
فوج چار ہزار گھوڑ سوار اور چودہ ہزار پیادہ تھی اور ان کے مقابلہ میں ہمیشہ قریباً چار گنا زیادہ فوج کسری کی ہوتی
تھی۔ایک دن کی لڑائی اگر آٹھ گھنٹے کی سمجھی جائے تو ہر دو گھنٹے کے بعد کسری کی فوجوں کا کمانڈ راگلی لڑنے والی
صفوں کو پیچھے ہٹا لیتا تھا اور تازہ دم فوج آگے بھیج کے ان کی صفیں بنالیتا تھا۔طریقہ یہ ہوتا تھا کہ درمیان لڑنے
والوں کے درمیان سے وہ آگے بڑھتے تھے اور محاذ کو سنبھال لیتے تھے اور لڑنے والے پیچھے ہٹ جاتے تھے اور
مسلمان فوج کا ہر سپاہی آٹھ گھنٹے لڑتا تھا۔کسری کا سپاہی ہر دو گھنٹے کے بعد تازہ دم آگے آتا تھا لیکن باوجود اس
کے کہ کسری کے تازہ دم فوجیوں کا وہ مقابلہ کر رہے ہوتے تھے، آٹھ گھنٹے ( اپنی زندگی کی حفاظت کی تو انہیں
پرواہ نہیں تھی لیکن ) خدا کے نام پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان نثاری کا یہ مقابلہ تھا کہ آٹھ گھنٹے لڑتے
چلے جاتے تھے۔کسی کے دل میں یہ خواہش ہو کہ وہ ان حالات میں آٹھ گھنٹے دشمن کا مقابلہ کرے، اس دشمن کا
کہ ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج اس کے سامنے آرہی ہے ، وہ اس وقت تک ایسا نہیں کر سکتا جب تک تیاری نہ کی
ہو اس کے لئے یعنی آٹھ گھنٹے لگا تار تلوار چلانے کی مشق نہ کی ہو اور آٹھ گھنٹے تلوار چلانے کے بعد وہ تھکاوٹ
محسوس نہ کرے مزید لڑائی کے لئے تیار ہو۔تو ایک تیاری تو اسلحہ خریدنے کی ہے دوسری تیاری اس اسلحہ کے استعمال کی ہے۔مسلمان کے لئے
81
تیاری ایک ایسے استعمال کی تھی کہ اپنے سے کہیں زیادہ تعداد میں دشمن اور ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج کا مقابلہ،
کبھی پانچ گنا زیادہ ان کی فوج انہی اٹھارہ ہزار کے مقابلہ میں جس کا مطلب یہ تھا کہ قریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد
تازہ دم فوج سامنے آگئی۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کہتے ہو کہ تڑپ بڑی تھی، ہم بھی پکے مومن ہیں مگر مجبوریاں ایسی آگئیں
کوئی بچہ بیمار ہوگیا۔بہانہ جو طبیعت، گھر خطرے میں پڑ گیا، یہ ہوگیا وہ ہو گیا ورنہ پیچھے رہ نہ جاتے۔خدا کہتا
ہے تم جھوٹ بولتے ہو اور دلیل یہ کہ اگر تمہیں خواہش ہوتی جہاد پر نکلنے کی تو اس کے لئے ہر ممکن تیاری کی
ہوتی۔نہ تم نے اسلحہ پر مال خرچ کیا، نہ تم نے اسلحہ چلانے کی مشق کی ضرورت کے مطابق مشق مشق اتنی کہ،
مثلاً میں نے تیراندازی کا نام لیا ابھی، ایک بار جب خالد بن ولید ہی قیصر کی فوجوں کے خلاف لڑ رہے تھے تو
دمشق کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔قیصر کی فوج کا جو کمانڈر تھا اس نے جہالت سے مسلمان پر رعب ڈالنے کے لئے ، یہ
نہ سمجھتے ہوئے کہ مسلمان پر رعب نہیں ڈالا جا سکتا کیونکہ وہ تو صرف خدا سے ڈرتا ہے، یہ منصوبہ بنایا کہ نوجوان
لڑکیوں اور راہبوں ، پادریوں
کو فوجی لباس پہنا کے اور ہاتھ میں نیزے دے کر اور تلواریں لٹکا کے فصیل کے
او پر کھڑا کر دیا۔کئی ہزار مردوزن کو۔خالد بن ولید کی دور بین آنکھ مومنانہ فراست رکھنے والی تھی۔انہوں نے کہا
اچھا میرے ساتھ مذاق کر رہے ہو تم۔آپ نے اپنی پیادہ فوج کو پیچھے کیا اور تیراندازوں کو آگے بلایا اور
تیر اندازوں کو یہ حکم دیا کہ تم یہ جو سامنے تمہارے کھڑے ہیں ہم پر رعب ڈالنے کے لئے ان میں سے ایک ہزار
کی آنکھ نکال دو تیر سے۔اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں ان تیراندازوں نے ایک ہزار کی آنکھ میں نشانہ ٹھیک بٹھایا
اور آنکھ نکال دی۔اس کے مقابلہ میں مشہور ہے کہ ایک بادشاہ بیوقوف تھا وہ سمجھتا تھا میں بڑا بہادر، ماہرفن
ہوں، جنگ جو ہوں تو مشق کر رہا تھا اور کوئی نشانہ بھی اس کا بلز آئی (Bull's eye) پر نشانہ نہ بیٹھتا تھا۔کوئی
دس گز ادھر پڑتا تھا کوئی دس گزا دھر پڑتا تھا۔کوئی راہی گذر رہا تھا اس نے سوچا بادشاہ سے مذاق کر رہے ہیں
سارے۔جہاں وہ نشانہ مار رہا تھا وہ وہاں کھڑا ہو گیا جائے۔تو حواری خوشامد خورے کہنے لگے نہ نہ پرے ہٹ
پرے ہٹ مرنا چاہتا ہے؟ بادشاہ سلامت تیراندازی کر رہے ہیں۔اس نے کہا صرف یہ جگہ محفوظ ہے جہاں
تیر نہیں لگ سکتا باقی دائیں بھی لگ رہا ہے، بائیں بھی لگ رہا ہے او پر بھی نکل رہا ہے ورے بھی پڑ رہا ہے، اس
جگہ پر نہیں آ رہا۔ایک وہ تیرانداز تھا اور ایک یہ تیرانداز کہ ایک ہزار انسان کی آنکھ میں نشانہ مارا ٹھیک اور وہ جوسپہ
سالار نے رعب ڈالنا چاہا تھا مسلمانوں پر وہ ناکام ہو گیا۔وہ سب بھاگے اس طرف سے جہاں ان پر تیر پڑ
رہے تھے اور شہر کے دوسری طرف جاکے اور دروازہ کھول کے باہر نکل گئے اور سارے شہر میں شور مچادیا کہ
مسلمانوں نے ہماری آنکھیں نکال دی ہیں۔خدا کہتا ہے۔وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُّوالَهُ عُدَّةٌ اور
82
اس زمانہ کا مسلمان یہ سمجھتا ہے کہ تیاری کا یہ مطلب ہے کہ اگر یہ حکم ہو کہ ایک ہزار آنکھ نکال دو ایک ہزار آنکھ
نکال دی جائے گی۔یہ ہے تیاری!
تیاری کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سامنے آ جائے تو آٹھ گھنٹے ایک مسلمان لڑتا
رہے گا کامیابی کے ساتھ لڑے گا اور فاتح ہوگا۔ہر روز، ہر دو گھنٹے بعد تازہ دم فوج سے لڑنے کے بعد شام جو
نتیجہ نکلتا تھا وہ کسریٰ کی اسی نوے ہزار فوج کی شکست اور ان اٹھارہ ہزار مسلمان ، دعا گو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنے
والے، توحید خالص پر قائم ہونے والے مسلمان
کی فتح۔یہ نتیجہ نکلتا تھا۔تیاری اس کا نام ہے قرآن کریم کے نزدیک جو مسلمان نے سمجھا۔تاریخ میں آتا ہے کہ اتنی تیاری
کرواتے تھے اپنے بچوں کو کہ بارہ سال کا بچہ آٹھ سال کے بھائی کے سر پر سیب رکھ کے تیر سے اڑادیتا تھا۔اگر دو تین انچ بھی نشانہ سے نیچے پڑے تو ماتھے پہ لگے اور مرجائے بھائی لیکن اس کو پتا تھا کہ میرا تیر سوائے
سیب کے کسی اور چیز کو نہیں لگ سکتا اور یہ مشق اور مہارت
تھی۔یہ ان کی کھیل تھی۔زمانہ بدل گیا ہے اس واسطے
میں اپنے خدام اور انصار اور اطفال اور ناصرات سے کہتا ہوں کہ آج کی جنگ جن ہتھیاروں سے لڑنی ہے ان
ہتھیاروں کی مشق ، مہارت، اور آپ کا ہنر اور پریکٹس کمال کو پہنچی ہوئی ہو۔شکل بدلی ہوئی ہوگی۔اس زمانے
میں دفاع کے لئے اور دشمن کے منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے مادی اسلحہ کی بھی ضرورت تھی ، غیر مادی
ہتھیاروں (بصائر وغیرہ) کے استعمال میں بھی ان کو مہارت حاصل تھی۔مگر ہمارے ہتھیار صرف وہ بصائر ہیں
جن کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے۔بصائر سے مراد دلائل ہیں۔بصیرت کی جمع بصائر ہے ایک تو ہے نا آنکھ کی
نظر۔ایک ہے روحانی نظر جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي
الصدور :(الحج: 47) آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں روحانی طور پر وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں
دھڑک رہے ہوتے ہیں۔ایک تو ہماری جنگ بصائر کے ساتھ ہے اور بصائر کہتے ہیں وہ دلیل جو فکری اور عقلی طور پر برتری
رکھنے والی اور مخالفین کو مغلوب کرنے والی ہو ہمارے ہتھیار (نمبر دو نشان ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت
کا اظہار جو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو اس لئے اور اس وقت عطا کرتا ہے جب وہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی
جنگ لڑ رہے ہوں۔اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔دعاؤں کے ساتھ اسے جذب کیا جاسکتا ہے۔اس
کے لئے بصائر سیکھنے ، دعائیں کرنے کے جو مواقع ہیں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس واسطے جو آنے والے ہیں ان کو آج ہی سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ جن مقاصد کے لئے ہمیں بلایا جارہا
اللہ تعالیٰ انہیں پورا کرنے کے سامان کرے۔ہمیں بلایا جارہا ہے باتیں دین کی سننے کے لئے ، کچھ باتیں
کہلوانے کے لئے ، ہم تقریریں کرتے ہیں یہاں آکے خدا کرے اس میں بصائر ہوں، آیات کا ذکر ہو۔نور
83
ہم نے پھیلانا ہے وہ نور ہم حاصل کرنے والے ہوں، اپنی زندگیوں میں اسے قائم کرنے والے ہوں، اپنے
اعمالِ صالحہ میں اس کو ظاہر کرنے والے ہوں ، ظلمات دنیا کونور میں بدلنے والے ہوں۔جو اجتماع ہورہے ہیں اس میں دو طرح کے نظام ہیں جن کی پوری تیاری ہونی چاہیے۔ایک تو جو
شامل ہونے والے ہیں۔خدام، اطفال، ناصرات لجنہ اماءاللہ، اور انصار اللہ۔فرداً فرداً ان کو تیار ہونا چاہیے۔دہنی طور پر چوکس اور بیدار مغز لے کر یہاں آئیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کے نور اور
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور خدا تعالیٰ کے عشق سے اپنی جھولیاں بھر کر واپس جائیں۔اس کے لئے
ابھی سے تیاری کریں۔استغفار کریں۔لاحول پڑھیں۔شیطان کو اپنے سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔خدا
سے دعائیں مانگیں کہ ہماری زندگی کا جو مقصد ہے حاصل ہو۔ایک ہی بے مقصد ہماری زندگی کا اس کے علاوہ
ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں اور مقصد یہ ہے کہ اس دنیا میں آج سارے انسانوں پر اسلام اپنے دلائل ، اپنے
نور، اپنے فضل، اپنی رحمت، اپنے احسان کے نتیجہ میں غالب آئے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے نوع انسانی جمع ہو جائے۔دوسری تیاری کرنی ہے منتظمین نے۔وہ بھی بغیر تیاری کے کچھ دے نہیں سکتے۔ایک تو وہ ہیں جو
لینے والے ہیں اور معطعی ءِ حقیقی تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس لئے میں نے کہا اس کا دروازہ کھٹکھٹاؤ تا کہ
تمہاری جھولیاں بھر جائیں۔ایک ہیں دینے والے اور جو دینے والے ہیں ان کو قرآن کریم نے دو تین لفظوں
میں بیان کیا کہ هُمُ الْمُؤمِنُونَ حَقًّا (الانفال:4) مومن مومن میں فرق ہے۔ایک وہ گروہ ہے جو محض
عام مومن نہیں بلکہ هُمُ الْمُؤمِنُونَ حَقًّا جن کے متعلق میں نے پچھلے خطبے میں بتایا تھا خدا نے یہ کہا کہ اے
محمد حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الانفال: 65) کہ تیرے لئے وہ مومن کافی ہیں جو
تیری کامل اتباع کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی وحی پر پورا عمل کرنے والے اور توحید خالص پر قائم اور ان
راہوں کی تلاش میں لگے رہنے والے جن راہوں پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم ہیں اور ان نقوشِ
قدم کو دیکھ کر ان راہوں
کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے ہیں۔کامل متبعین ! خدا تعالیٰ کے
حکم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔اِن أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ (الاحقاف:10 )۔خدا تعالیٰ کی وحی کو ہی سب کچھ سمجھنے والے اور اس سے باہر کسی چیز کی احتیاج نہ رکھنے والے۔ایسا بنا چاہے منتظمین کو بھی۔دعاؤں کے ساتھ آپ اپنا پروگرام بناتے ہیں۔اس میں برکتیں بھی
پڑ سکتی ہیں اور برکتیں نہیں بھی پڑ سکتیں۔دعائیں کریں گے تو بابرکت ہو جائیں گے۔دعائیں کریں گے آپ
کے منہ سے نکلا ہوا ایک فقرہ دنیا میں انقلاب عظیم بپا کر دے گا۔مثال دیتا ہوں۔میں تو بڑا عاجز بندہ ہوں۔اللہ تعالی بڑا فضل کرنے والا ہے۔پچھلے سال ہی
84
دورے پہ میرے منہ سے یہ فقرہ نکلوایا کہ:۔Love For All Hatred For None
ہر ایک سے پیار کرو، کسی سے نفرت نہ کرو، اتنا اثر کیا اس فقرے نے کہ ابھی مہینہ ڈیڑھ مہینہ ہوا
ہالینڈ میں ہمارا سالانہ جلسہ ہوا ہیگ میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس ہے وہاں کے میر کو انہوں نے بلایا۔وہ
آئے۔میر کی ان ملکوں میں بڑی پوزیشن ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں تم احمدیوں سے یہ
درخواست کرتا ہوں کہ تمہارے امام نے جو تمہیں یہ سلوگن دیا تھا کہ Love For All Hatred For
None کہ ہر ایک سے پیار کر ونفرت کسی سے نہ کرو، میں تم سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تم ہالینڈ کے گھر گھر
میں یہ فقرہ پہنچا دو کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ایک فقرہ انقلاب پیدا کر سکتا ہے۔ایک گھنٹے کی تقریر
سوکھے گھاس کی طرح ہاتھ سے چھوڑ وزمین پر گر جائے گی۔جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو انسان
کامیاب نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگتے ہوئے منتظمین ان اجتماعات کا انتظام کریں اور خدا تعالیٰ کا
فضل اور رحمت مانگتے ہوئے شامل ہونے والے ان میں شامل ہوں تا کہ ہم اپنی زندگیوں کے مقصد کو پانے
والے ہوں۔آمین۔اس بات کی ذمہ داری کہ ہر جماعت سے چھوٹی ہو یا بڑی، نمائندہ ان اجتماعات میں آئے سوائے
اس کے کہ بعض اکا دکا استثنائی طور پر ایسی جماعتیں ہیں جس میں سارے ہی خدام ہیں بڑی عمر کا وہاں کوئی
نہیں۔نئی جماعت بن گئی نوجوانوں کی۔وہاں سے کوئی انصار اللہ کے اجتماع میں ممبر کی حیثیت سے نہیں آئے
گا بعض ایسے ہو سکتے ہیں کہ جو دو چار وہاں بڑی عمر کے ہیں اور ابھی خدام الاحمدیہ کی عمر کا کوئی نہیں۔اطفال اور
ناصرات کی عمر کے تو یقینا ہوں گے وہ کوشش کریں کہ جن کی نمائندگی ہو سکتی ہے ، وہ ہو جائے۔ہر جماعت کی نمائندگی اپنے اپنے اجتماع میں ہونی چاہیے۔اس کی ذمہ واری ایک تو خودان تنظیموں
پر ہے لیکن اس کے علاوہ تمام اضلاع کے امراء کی میں ذمہ داری لگاتا ہوتا ہوں اور تمام اضلاع میں کام کرنے
والے مربیوں اور معلموں کی یہ ذمہ داری لگاتا ہوں کہ وہ گاؤں گاؤں، قریہ قریہ جا کے ایک دفعہ نہیں ، جاتے رہ
کر ان کو تیار کریں کہ کوئی گاؤں یا قصبہ جو ہے یا شہر جو ہے وہ محروم نہ رہے نہ پنجاب میں ، نہ سرحد میں ، نہ
بلوچستان میں ، نہ سندھ میں اور اس کے متعلق مجھے پہلی رپورٹ امرائے اضلاع اور مربیان کی طرف سے
عید سے دو دن پہلے اگر مل جائے تو عید کی خوشیوں میں شامل یہ خوشی بھی میرے لئے اور آپ کے لئے
ہو جائے گی اور دوسری رپورٹ پندرہ تاریخ کو یعنی جو اجتماع ہے خدام الاحمدیہ کا غالبا ۲۳ /اکتوبر کو ہے تو اس
سے پہلے جمعہ کو سات دن پہلے وہ رپورٹ ملے کہ ہم تیار ہیں۔ہر جگہ سے، ہر ضلع سے، ہر گاؤں، ہر قریہ، ہر
قصبہ ہر شہر اس ضلع کا جو ہے اس کے نمائندے آئیں گے۔یہ انتظام جو ہے جس کے متعلق میں بات کر رہا ہوں اس کے بھی آگے دو حصے ہو گئے۔ایک کے
85
متعلق میں نے پہلے بات کی تھی جو یہاں کے رہنے والے ہیں۔ایک کے متعلق میں اب بات کر رہا ہوں جن
کا تعلق باہر سے ہے۔اور دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت نوع انسانی ایک خطرناک، ایک ہولناک ہلاکت
کی طرف حرکت کر رہی ہے۔اس قسم کی خطرناک حرکت ہے جو انسان کو تباہ کرنے والی ہے اور عقل میں نہیں
ان کے آ رہی بات کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔اس واسطے تمام احمدی یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسان
کو سمجھ اور فراست عطا کرے کہ اپنے ہی ہاتھ
سے اپنی ہلاکت کے سامان نہ کرے اور خدا تعالیٰ ان کو اس عظیم ہلاکت سے جس کے متعلق پیش گوئیاں بھی ہیں
بچالے۔ہرا نذاری پیشگوئی دعا اور صدقہ کے ساتھ ٹل جاتی ہے۔ان
کو تو سمجھ نہیں، انہوں نے اپنے لئے دعا
نہیں کرنی۔مجھے اور آپ کو تو سمجھ ہے۔ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہئے اور صدقہ دینا چاہیے۔اجتماعات پر
صدقہ دینا چاہیے نوع انسانی کو ہلاکت سے بچانے کے لئے اپنی طاقت کے مطابق ہم صدقہ دیں گے
اجتماعات کے موقع پر لجنہ اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ یہ تین انتظامات ۲۱۔۲۱ بکروں کی قربانی نوع انسان کو
ہلاکت سے بچانے کے لئے ان اجتماعات کے موقع پر دیں گے، انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ذمہ واریوں
کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔اور اللہ تعالیٰ فضل کرے انسان پر کہ وہ بہکا ہوا انسان اندھیروں میں بھٹکنے والا
انسان اس روشنی میں واپس آ جائے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسانی کی بھلائی اور ترقیات
کے لئے آسمانوں سے لے کر آئے ہیں۔آمین
خطبات ناصر جلد نهم صفحہ 253-260)
جماعت احمدیہ کا بنیادی مقام عجز وانکسار کا مقام ہے
اس لحاظ سے بڑا اہم جمعہ ہے کہ اس جمعہ ہی سے میں اس مضمون کو شروع کر دیا کرتا ہوں جو خدام
الاحمدیہ میں میں نے بیان کرنا ہوتا ہے اور جو مضمون خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعات کی تقاریر میں میں
نے بیان کرنا ہے وہ اس لئے بہت اہم ہے کہ یہ اجتماعات پندرہویں صدی ہجری کے پہلے اجتماعات ہیں
اور میں چاہتا ہوں کہ پندرھویں صدی ہجری کی اہمیت کے پیش نظر جو اہم ذمہ داریاں ہیں اُس کے مطابق
جس قسم کی ہمیں زندگی گزارنی چاہئیا اس کے متعلق میں جماعت کو کچھ کہوں۔کیونکہ ابھی جمعہ کے بعد اجتماع بھی ہے میں بیماری کی وجہ سے ضعف بھی محسوس کر رہا ہوں ، ہم
نمازیں انشاء اللہ جمع کریں گے۔اس لیے مختصر ا ایک ضروری بات کہوں گا کہ جو بنیا دبنتی ہے ساری اسلامی تعلیم
86
کی بھی اور ہماری زندگیوں کی بھی اور وہ یہ ہے کہ عاجزی کو اختیار کرو۔“
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی بہت سی آیات میں اس مضمون پر ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ایک جگہ فرمایا
وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (بنی اسرائیل: 110 ) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ قرآن
عظيم وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا انہیں عاجزی اور فروتنی میں اور بھی زیادہ کرتا چلا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہوا
کہ قرآن کریم میں جو بھی تعلیم پائی جاتی ہے وہ وحتی عظیم جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل
ہوئی اور جس نے نوع انسانی کے ہاتھ میں ایک کامل شریعت پکڑائی۔سارے احکام ، اوامر بھی اور نواہی بھی
ایسے ہیں جن کی بنیاد عاجزی اور انکساری پر ہے یا جن پر عمل کرنا عاجزی اور انکساری کی راہوں کو اختیار کئے
بغیر ممکن ہی نہیں۔میں نے مثال کے طور پر ایک آیت کو اس وقت منتخب کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وَاسْتَعِينُوا
بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُّلْقُوْا رَبِّهِمْ
وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔(البقرة: 46-47) یہ دو آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ حکم دیا ہے کہ میرے
سارے احکام، اوامر نواہی جن پر عمل کرنا ضروری ہے تم اُن پر عمل نہیں کر سکتے جب تک میری مدد ، میرافضل
اور رحمت تمہارے شامل حال نہ ہو۔اس لئے وَاسْتَعِينُوا تم خدا تعالیٰ سے مدد مانگو۔اس لئے کہو کہ ہماری مدد
کو آ اپنے فضل اور رحمت سے۔تا کہ ہم تیرے احکام بجالا کر اس طریقے پر جس طریق کو تو پسند کرتا ہے تیری
رضا کو حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم محض یہ کہہ دینے سے کہ ہماری مدد کو آمیری مددکو نہیں پاؤ گئے۔میری مدد کے حصول کے
لیے دور ہیں میں نے تمہارے لئے کھولی ہیں۔ایک صبر کی راہ ہے دوسرے دُعا کا راستہ ہے۔صبر کے معنے ہیں
مضبوطی کے ساتھ استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم پر گامزن رہنا، اس کے مطابق اپنی زندگی کو
ڈھالنا اور اَلصَّلوةُ هَيَ الدُّعَاءُ ( تفسیر کبیر رازى سورۃ الکوثر آیت 3 ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان ہے۔یہ جو ہم ایک فارمل دعا کرتے ہیں۔نماز بھی ہم پڑھیں گے جمعہ کی اور عصر کی۔یہ بھی کیا ہے؟
تسبیح ہے، تحمید ہے، استغفار ہے، درود ہے، بہت کچھ ہم مانگتے ہیں۔بہت کچھ قرآن کریم کی آیات ہیں۔خدا
سے کہتے ہیں جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں اُن کی عقل اور سمجھ ہمیں عطا کر۔دُعا ہی ہے پانچ وقتہ تا کہ کم سے کم جو
ہمارے لیے ضروری تھا وہ ہمیں مل جائے۔اور پھر کہا جتنی زیادہ نوافل کے ذریعہ مجھ سے مدد حاصل کرتے رہو
گے ملتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری مدد تمہیں مل نہیں سکتی صبر اور دعا کے بغیر اور تمام دباؤ کے باوجود جو
شیطانی اور طاغوتی طاقتیں تمہارے اوپر ڈالیں گی اور تمہیں گمراہ کرنے کی کوشش کریں گی اور دعا ان طاغوتی
طاقتوں کو ناکام بنا دیگی۔صبر کرنا اور دعا کرنا اور دعا کو اپنی شرائط کے ساتھ مانگنا بڑا مشکل کام ہے۔وَإِنَّهَا
لكبيرة یہ آسان کام نہیں۔یہ تو درست ہے لیکن جس قسم کے صبر کا، استقامت کا ہونا ضروری ہے یعنی یہ کہ ایک
87
لحظہ کے لئے بھی غیر کا خیال انسانی ذہن میں نہ آئے اور ہر وقت اُس کے آستانہ پر انسان جُھکا رہے دُعا کرتے
ہوئے ، اس کے بغیر وہ مدد نہیں مل سکتی اور یہ آسان کام نہیں لیکن آسان ہے بھی۔إِلَّا عَلَى الْخَشِعِين جو
عاجزی کو اور فروتنی کو اور انکسار کو اور تواضع کو اختیار کرتے ہیں اُن کے لئے صبر اور ہمیشہ دُعا میں مشغول رہنا
اور مضبوطی کے ساتھ اتباع وجئی قرآنی کرتے رہنا یہ مشکل نہیں ہے اور یہ جو خشوع ہے ، یہ عاجزی اور انکساری
يبالَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُّلْقُوا رَبِّهِم اس معرفت کے نتیجہ میں انسان کے دل اور اس کے سینہ میں پیدا
ہوتا ہے کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّھم کہ اُن کا واسطہ اُن کے خدا سے پڑنا ہے اور وہ یہ شدید
خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهم وصال الہی حاصل ہو، اس زندگی میں بھی۔اور اس یقین پر
قائم ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہونا ہے صبر ودعا کے قبول ہو جانے کا، صبر اور استقامت اور اتباع وحی قرآنی اور نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ، اللہ تعالیٰ انہیں قبول کرتا ہے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے یا اُن کے اندر جو بشری
کمزوریاں رہ جائیں بد قسمتی سے اللہ تعالیٰ اُن کی وجہ سے اُن کو کہیں رو تو نہیں کر دیتا وَ أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ
فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے یہ خواہش کہ خدا سے زندہ تعلق قائم ہونا چاہئیا ور قائم رہنا چاہئے اور اس حقیقت کی
معرفت کہ آخری فیصلہ اللہ نے کرنا ہے اسی کی طرف ہم نے لوٹ کے جانا ہے، اُن کو اس مقام پر لا کھڑا کرتا
ہے کہ ہم لاشئی محض ہیں ، ہم کچھ بھی نہیں، نیست ہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی لیے اُمت کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میں سے جو تواضع کرے گا ، عاجزانہ راہوں کو اختیار کرے گا اور اس رنگ میں
اختیار کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی عاجزی اور فروتنی کو قبول کرلے گا تو رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ
السَّابِعَةِ (يَا السَّابع ) ( کنز العمال اللہ تعالی ساتویں آسمان تک اُسے اُٹھا کے لے جائے گا۔تو جماعت احمدیہ کا بحیثیت جماعت اور افراد جماعت احمدیہ کا انفرادی حیثیت میں جو بنیادی مقام ہے وہ بجز
اور فروتنی اور تواضع اور انکساری کا مقام ہے اس کو نہ بھولنا۔اگر تکبر ہو، اگر ریا ہو، اگر اپنے آپ
کو کچھ سمجھنے لگ
جاؤ، اگر غرور ہو تمہیں اپنے علم پر یا اپنے مال پر یا اپنی دولت پر یا اپنے قبیلہ پر یا اپنی طاقت پر تو مارے گئے تم ایہ
جو ہے فروتنی یہ فنا کی شکل اختیار کرتی ہے یعنی اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کردینا اللہ میں فانی ہو جانایا نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں کھوئے جانا، ایک موت اپنے پر وارد کرنا ایک ایسی موت جو نئی زندگی عطا کرتی
ہے اگر قبول ہو جائے وہ موت ( اپنی جان پیش کی ہے خُدا کے حضور ) اگر خدا تعالیٰ اس قربانی کو قبول کر لے
تو ایک نئی زندگی آپ کو عطا کرتا ہے جو بڑی پاک ہوتی ہے ، جو بڑی مطہر ہوتی ہے جس پر فرشتے بھی ناز کرتے
ہیں ، جسے خدا قبول کرتا ہے اور جسے قبول کر کے اپنی تمام اُن بشارتوں کا وارث بنا دیتا ہے جو قرآن کریم نے
مُؤمِنُونَ حَقًّا سچے اور کامل مومنوں کو دی ہیں۔اللہ کرے کہ جماعت کو جماعتی حیثیت میں اور افراد جماعت کو انفرادی حیثیت میں اس عجز وانکسار