1983ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
39
$1983
واضح اور یقینی شرعی مجبوریوں کے سوا سلسلہ کے تمام کارکنان کونمازوں میں
پیش پیش ہونا چاہئے
با جماعت نمازوں کی پابندی میں ہر مقامی جماعت کی مجلس عاملہ اور تنظیم بالکل اسی طرح ذمہ
دار ہے جس طرح مرکزی انجمنیں
( خطبہ جمعہ یکم اپریل 1983ء)
میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کی ادائیگی کی طرف بلانا چاہتا ہوں۔اگر چہ بعض پہلے
خطبات میں بھی میں نے اس کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جب تک بار بار اس کی طرف
توجہ نہ دلائی جائے اس وقت تک نہ توجہ دلانے والا اپنے رب کے سامنے اپنی ذمہ داری ادا کر سکتا ہے نہ وہ لوگ
صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جن کو توجہ دلائی گئی ہو۔ذکر کا مضمون ایک جاری وساری مضمون ہے
اس لئے ہمیں بعض امور کی طرف بار بار توجہ دلاتے رہنا پڑیگا خصوصا نماز پر تو اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف آیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ
یہ ہے کہ نماز ایسی چیز ہے جو اگر زور لگا کر اور توجہ کے ساتھ کھڑی نہ کی جائے تو گر پڑے گی۔آپ فرماتے ہیں
کہ یہ جو بار بار کہا گیا ہے کہ نماز کو کھڑا کرو، کھڑا کرو، کھڑا کرو، اور بڑی کثرت کے ساتھ مختلف طریق پر بیان
کیا گیا ، اس سے اس طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ نماز از خود کھڑی نہیں ہوا کرتی۔جب بھی تم اس کی طرف
سے غافل ہو گئے ، یہ گر پڑے گی۔جس طرح ٹینٹ یعنی خیمہ بانس کے سہارے کھڑا ہوتا ہے، اگر بانس نہیں
رہے گا تو خیمہ زمین پر آپڑے گا، کمرے کی طرح کی چیز تو نہیں کہ از خود کھڑار ہے۔اسی طرح عبادت بھی ایک ایسی چیز ہے جو از خود کھڑی نہیں ہوتی۔اس کی طرف بار بار توجہ دلانے
کی ضرورت ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ کی آیت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِین میں یہی مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ اے خدا ہم کمزور ہیں اور عبادت مشکل کام ہے۔ذرا بھی اس
سے غافل ہوئے تو اس کا حق ادا کرنے کے اہل نہیں رہیں گے، اس لئے ہر نماز کی ہر رکعت میں ہم تجھ سے
درخواست کرتے ہیں التجاء کرتے ہیں کہ ہمیں توفیق بخش کہ ہم نماز کا حق ادا کر سکیں۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ نماز کی طرف توجہ دلانا ہمارا اولین فرض ہونا چاہئے۔سارا نظام اس
40
نماز کو ہمیشہ اولیت دے۔عبادت کے بغیر حقوق العباد کی ادائیگی کا جذبہ پیدا نہیں ہو سکتا
دوسرے اس لئے بھی اس طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کہ مذہب کا مقصد ہی اللہ تعالیٰ کی
عبادت ہے۔حقوق العباد اس کا دوسرا حصہ ضرور ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ عبادت کے بغیر حقوق العباد کی
ادائیگی کا جذ بہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔دنیا کی کسی قوم نے کبھی حقوق العباد نہیں سیکھے جب تک کہ اللہ نے نہ
سکھائے ہوں صحیح معنوں میں حقوق العباد کی آخری بنیاد میں مذہب میں ہی ملتی ہیں۔اس کے سوا تو باقی سب
کچھ چھینا جھپٹی اور اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنا ہے۔حقوق العباد کے نام پر ظلم کی تعلیم تو دی گئی ہے لیکن
انسان نے کسی کو حقوق العباد نہیں سکھائے جتنی بھی دنیوی تعلیمات ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ حقوق العباد
حقیقت میں مذہب سے ہی نکلے ہیں اور وہی لوگ حقوق العباد ادا کر سکتے ہیں جو پہلے اللہ کی عبادت کا حق ادا
کریں جن کی عبادتیں کمزور پڑ جائیں وہ حقوق العباد کی ادائیگی میں بھی کمزور پڑ جاتے ہیں۔جو حقوق اللہ ادا
نہیں کرتے ، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم حقوق العباد ادا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ انسان خدا کی
عبادت تو نہ کرتا ہو لیکن خدا کے بندوں کے حقوق ادا کر سکے۔غفلت کی حالت میں نماز ادا کر نے والوں کے لئے ہلاکت ہے
چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو بہت کھول کر بیان کرتا ہے۔فرماتا ہے۔فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ۔الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : 5-6 ) کہ اگر چہ نماز انسان کے لئے زندگی اور اس کی بقا
کا موجب ہے اور اس کو فلاح کی طرف لے جاتی ہے لیکن کچھ نمازیں ایسی ہوتی ہیں جو ہلاکت کا پیغام دیتی
ہیں فَوَيْلُ لِلْمُصَلین ہلاک ہو جائیں ایسے لوگ ، ایسے نمازیوں پر لعنت ہو۔الذِينَ هُمْ عَنِ
صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ۔جو نمازیں تو پڑھتے ہیں لیکن غفلت کی حالت میں پڑھتے ہیں۔اس کا ایک مطلب یہ
ہے کہ نماز کی ذمہ داریوں سے غافل رہتے ہیں۔نماز جن تقاضوں کی طرف بلاتی ہے یا جن تقاضوں کی طرف
بلانے کے لئے نماز پڑھی جاتی ہے ان سے غافل ہو جاتے ہیں یعنی نہ اللہ کی محبت ان کے دل میں پیدا ہوتی
ہے، نہ محض اللہ کام کرنے کی عادت ان کو پڑتی ہے اور نہ وہ حقوق العباد ادا کرتے ہیں، یہ ساری چیزیں نماز کی
بنیادی صفات ہیں۔چنانچہ ہلاکت والی نماز ادا کرنے والوں کی یہ تعریف بیان فرمائی گئی الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونُ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُ وُنَ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ (الماعون : 6-8 ) یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کے
بنیادی مقاصد سے غافل ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ ریا کاری کی خاطر نماز پڑھنے لگتے ہیں۔اپنے رب کی خاطر
41
نہیں پڑھتے۔اس طرح نماز کے بنیادی مقصد یعنی اللہ تعالیٰ سے تعلق کے قیام سے محروم رہ جاتے ہیں۔اور جو
خدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ان کی قطعی علامت یہ ہے کہ وہ خدا کے بندوں سے بھی
کٹ جاتے ہیں جو خدا کے حقوق ادا نہیں کرتے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ خدا کے بندوں کے حقوق ادا کر
سکیں۔چنانچہ فرمایا۔وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُون کہ یہ لوگ اتنے خسیس ، اتنے کم ظرف ہو جاتے ہیں کہ بنی نوع
انسان کی معمولی معمولی ضرورتیں پوری کرنے سے بھی گریز کرنے لگ جاتے ہیں۔ان کی حالت یہاں تک
ہو جاتی ہے کہ اگر ان کے ہمسائے نے آگ مانگی ہے تو اس سے انکو تکلیف پہنچتی ہے یا تھوڑی دیر کے لئے مثلاً
ایک ہنڈیا طلب کی ہے تو اس سے بھی تکلیف پہنچتی ہے۔يَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ میں دونوں باتیں پائی جاتی
ہیں۔ایک یہ کہ خود بھی منع رہتے ہیں اور دوسرے یہ کہ اپنے بچوں کو اور اپنے ماحول کو بھی کہتے ہیں کہ اس نے یہ کیا
رٹ لگارکھی ہے، ہمسائی بار بار مصیبت ڈالتی رہتی ہے کہ فلاں چیز دو اور فلاں بھی دو، اس
کو یہ چیز ہرگز نہیں دینی۔نماز اور عبادت کا خلاصہ
پس نماز اور عبادت کا خلاصہ یہ بیان فرمایا کہ اس کے بغیر نہ اللہ سے تعلق قائم ہوتا ہے ، نہ اس کی
مخلوق سے اسی لئے بنی نوع انسان کے حقوق کا ذکر عبادت کے بعد کیا جو بیشتر حد تک مِمَّا رَزَقْنهُمُ
يُنفِقُونَ کی ذیل میں آجاتے ہیں بلکہ اگر اس کی وہ تعریف کی جائے جو حضر مسیح موعود علیہ السلام نے بیان
فرمائی ہے تو بیشتر کالفظ کمزور ہے۔حقیقت یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کے ہر
قسم کے حقوق مِمَّا رَزَقْنَاهُمُ
يُنفِقُونَ کے تابع ادا ہوتے ہیں۔اس کو عبادت کے بعد رکھا ہے اور یہ ترتیب بتارہی ہے کہ دراصل عبادت ہی
کے نتیجے میں بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا ہوتی ہے۔پیں جہاں تک اعمال کا تعلق ہے مذہب کا خلاصہ عبادت پر آ کر ختم ہو جاتا ہے۔غیب کا معاملہ تو
ایمانیات سے تعلق رکھتا ہے اور ایمان نہ ہو تو عبادت کی توفیق بھی نہیں مل سکتی۔یہ درست ہے لیکن جہاں تک
اعمال کا تعلق ہے انکا خلاصہ نماز ہے۔نماز قائم ہو تو حقوق اللہ بھی ادا ہوں گے اور حقوق العباد بھی ادا ہوں
گے۔لیکن اگر یہ نہ رہے تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔تقویٰ کا خلاصہ بھی نماز بیان فرمایا گیا ہے۔تقویٰ کی جو
تعریف بیان
فرمائی اس کا خلاصہ اگر نماز ہے تو متقیوں کی زندگی کا خلاصہ بھی نماز ہی بنتا ہے۔اس لئے عبادت
مومن کی زندگی اور اس کی جان ہے اور مذہب کے فلسفے کی بنیاد اس بات پر ہے کہ انسان اپنے رب سے سچا
تعلق عبادت کے ذریعے قائم کرے۔تمہیں لازماً عبادتوں کو قائم کرنا پڑے گا
اس پہلو سے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، کمزوریاں بھی آتی چلی جاتی ہیں۔ایک دفعہ آپ زور
42
لگاتے اور کوشش کرتے ہیں تو نماز میں حاضری کا معیار بڑھ جاتا ہے۔پھر کچھ عرصے کے بعد نماز گر نے لگتی
ہے۔پھر زور لگاتے ہیں تو معیار بڑھنے لگتا ہے اور بعض دنوں میں جب زیادہ توجہ دی جاتی ہے تو خدا کے فضل
سے مسجدوں کے متعلق احساس ہوتا ہے کہ چھوٹی رہ گئی ہیں۔لیکن اس کے بعد پھر خالی برتن کی طرح خلخل
کرتے ہوئے چند نمازی رہ جاتے ہیں اور مسجد میں قریباً خالی اس لئے ہمیں اپنے نظام میں لازماً یہ بات داخل
کرنی پڑے گی کہ سارا نظام بیدار ہو کر وقتا فوقتا نمازوں کی طرف توجہ دلائے ، ساری جماعت کو جھنجھوڑ دے اور
بیدار کر دے اور اسے بتائے کہ نمازوں کے بغیر تم زندہ نہیں ہو اور نہ ہی زندہ رہ سکتے ہو تمہیں لا ز ما عبادتوں کو
قائم کرنا پڑے گا ورنہ تمہاری ساری کوششیں بریکا ربے معنی اور لغو ہوں گی۔نظام جماعت نماز کی حفاظت کی ذمہ دار ہے
یہی وجہ ہے کہ میں نے آغاز خلافت ہی میں آج سے تقریباً چھ ماہ پہلے تمام انجمنوں کو جن
میں مرکزی انجمنیں بھی شامل تھیں اور ذیلی انجمنیں بھی شامل تھیں، اکٹھا کر کے جو بنیادی ہدایت دی وہ یہ تھی
کہ نماز کی حفاظت ، جس کے لئے جماعت احمد یہ قائم کی گئی ہے ہمارا اولین فرض ہے۔ہمارے سارے نظام
اس مرکزی کوشش کیلئے غلامانہ حیثیت رکھتے ہیں۔اگر یہ نظام او پر آجائیں اور یہ آقا یعنی عبادت کا مقام نیچے
ہو جائے تو معاملہ بالکل الٹ ہو جائیگا پھر تو ویسی ہی بات ہو جائے گی کہ کشتی نیچے چلی جائے اور پانی اوپر
آ جائے۔وہی چیز جو بچانے کا موجب ہوتی ہے وہ تباہی کا موجب بن جاتی ہے۔حالانکہ پانی اور کشتی کا تعلق
وہی رہتا ہے جوکشتی کے اوپر ہے وہ بھی پانی ہے اور جوکشتی کے نیچے ہے وہ بھی پانی ہے لیکن نسبت بدلنے سے
نتیجہ الٹ نکل رہا ہے۔یعنی اوپر کا پانی ہلاکت کا موجب بن جاتا ہے اور وہی پانی جب نیچے ہو تو بچانے
کا موجب بن جاتا ہے۔اس لئے نسبتوں کا درست ہونا ضروری ہے عبادت نظام جماعت کی غلام نہیں ہوگی
بلکہ نظام عبادت کا غلام ہو گا ہم بھی زندہ رہیں گے جب نظام جماعت عبادت کا غلام ہوگا۔پس میں نے ان
تمام انجمنوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کے جتنے بھی کارکن ہیں ان کی طرف توجہ
کریں ہر انجمن کے سربراہ کا فرض ہے، اسی طرح ہر شعبے کے انچارج کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ مرکزی
نمائندگان سلسلہ اپنا حق اس رنگ میں ادا کر رہے ہیں کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بنیں۔تمام دنیا کی آنکھیں
مرکز کی طرف لگی ہوئی ہیں اور مرکز میں بھی جو سلسلہ کے کارکنان ہیں وہ بڑے نمایاں طور پر لوگوں کی نظر کے
سامنے نمونہ کے طور پر ہوتے ہیں۔اگر یہ لوگ بد اعمالیاں کریں تو ہلاکت کا موجب بن سکتے ہیں اور اگر نیک
اعمال کریں تو ان کی نیکیاں عام انسانوں کی نیکیوں کے مقابل پر ان
کو کئی گنا زیادہ ثواب پہنچاسکتی ہیں۔
43
سلسلہ کے کارکنان کو نمازوں میں دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ ہونا چاہئے
چنانچہ میں نے انہیں جو ہدایت دی اس کا خلاصہ یہ تھا کہ آپ توجہ کریں میں آپ کو چھ مہینے دیتا ہوں
بار بار نصیحت کے ذریعے کوشش کریں کہ تمام کارکنان نماز کے فریضے کی ادائیگی سے پیچھے نہ رہیں سوائے اس
کے کہ کوئی بیماری کی وجہ سے مجبور ہو۔اسے گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ٹانگوں کی بیماری ہے یا کمر کی
تکلیف ہے یا اسی قسم کی اور کئی تکلیفیں ہوسکتی ہیں کہ انسان دفتر میں تو پہنچ جاتا ہے اور کرسی پر بیٹھ کر اپنے فرائض
بھی ادا کر دیتا ہے لیکن باجماعت نماز کی توفیق نہیں پاسکتا۔اس لئے جہاں تک شرعی مجبوریوں کا تعلق ہے ہم
ان میں دخل نہیں دے سکتے۔لیکن واضح اور یقینی شرعی مجبوریوں کے سوا سلسلے کے سارے کارکنان کو نمازوں
میں پیش پیش ہونا چاہئے اور دوسرے لوگوں کیلئے نمونہ بننا چاہئے بہر حال میں نے ذمہ دار احباب سے کہا کہ
چھ مہینے کے بعد آپ اپنے انتباہ میں نسبتا زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور کارکنوں کو بلا کر سمجھائیں اور کہیں کہ یہ ٹھیک
ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہم تمہیں نمازوں پر مجبور نہیں کر سکتے لیکن جبر نہ ہونے کے دو نقص ہیں۔اگر تم پر جبر
نہیں تو جماعت احمدیہ پر کیا جبر ہے کہ وہ ضرور بے نمازیوں کو ملازم رکھے اس لئے دوطرفہ معاملہ چلے گا۔صرف
تم آزاد نہیں ہو جماعتی نظام بھی آزاد ہے وہ آزاد ہے اس معاملے میں کہ جس قسم کے کارکن چاہے رکھے اور
جس
قسم کے چاہے نہ رکھے۔اس کو اختیار ہے اس لئے
ہم تمہیں موقع دیتے ہیں کہ تم اپنی نمازیں درست کرو لیکن چونکہ تم آزاد ہو ، ہوسکتا ہے تم یہ فیصلہ نہ
مانو۔ہم داروغہ نہیں ہیں داروغہ تو اصل میں خدا ہی ہے تم نے بھی اسی کے حضور پیش ہونا ہے اس لئے اگر تم یہ
فیصلہ نہیں مان سکتے تو ہم تمہیں کوئی سزا نہیں دیں گے۔جزا سزا کا معاملہ اللہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن ہم بھی اس
بات میں آزاد ہیں کہ تمہارے جیسے کارکنوں
کو نہ رکھیں ہماری بعض مجبوریاں ہیں۔ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ
کی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں اور ساری دنیا کے لئے نمونہ بنا ہے۔اگر عبادت سے غافل کارکن مرکز میں بیٹھے
ہوں تو وہ دعائیں کرسکیں گے، نہ انکے اندر تقویٰ کا اعلیٰ معیار ہوگا اور نہ ہی وہ صحیح نمونہ بن سکیں گے، بلکہ
جماعت کیلئے ہزار مصیبتیں کھڑی کرتے رہیں گے۔کجا یہ کہ سارے مرکزی کارکنان عبادتوں کا حق ادا کرنے
والے ہوں اور ان کے مجموعی تقویٰ کے نتیجے میں ایک زبر دست طاقت پیدا ہو اور کجا یہ کہ چند آدمی باقی تمام
کارکنوں کا حق ادا کر رہے ہوں اور اکثریت غافل ہو اور جماعت پر بوجھ بنی ہوئی ہو۔نمازوں میں سست کارکنان فیصلہ کر لیں
اس پہلو سے چھ مہینے کے بعد ذمہ دار افسران نے نماز سے غافل کا رکنوں کو وارننگ دینی تھی لیکن
میں خاموشی سے دیکھتا رہا میرے نزدیک اس کام میں غفلت کی گئی ہے اس لئے سال کے بعد پکڑنے کی
بجائے ابھی جو تین مہینے باقی ہیں ان میں ایسے کارکن فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے سلسلہ کی ملازمت کرنی ہے یا
44
نہیں کرنی۔یہ بات مجھے اس وقت سے یاد ہے جب میں نے انجمنوں کو اس بارے میں ہدایت دی تھی اور
مسلسل یا درہی ہے اور جب بھی میں نمازیوں پر نگاہ ڈالتا ہوں تو یاد آتی رہتی ہے۔اس لئے کوئی یہ خیال دل
میں نہ لائے کہ میں اسے بھول چکا ہوں۔یہ جو فیصلہ ہے اس پر بہر حال عملدرآمد ہوگا اللہ تعالیٰ سلسلے کو بہتر
کارکن دے دے گا۔انشاء اللہ۔مجھے قطعاً کوئی پرواہ نہیں کہ بے نمازی نکل جائیں گے تو ہمارے کام کون
کرے گا؟ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بے نمازی نکلیں گے تو کام بہتر ہوں گے اور آپ کو یقین آئے نہ آئے
مجھے اس بات پر کامل یقین ہے کیونکہ خدا کا کلام جھوٹا نہیں ہوسکتا۔خدا کا کام خدا کی عبادت کرنے والے ہی ادا
کرنے کا حق رکھتے ہیں دوسروں کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ یہ کام کریں اور اگر وہ اس کو کریں بھی تو احسن رنگ میں
نہیں کر سکتے۔جماعتی و ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ نماز کے قیام کی ذمہ دار ہیں
اس لئے میں ساری انجمنوں کو دوبارہ اس امر کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور ساری جماعت کو سنانا
چاہتا ہوں کیونکہ آج مشاورت کے لئے پاکستان کی اکثر جماعتوں کے نمائندے یہاں آئے ہوئے ہیں اسی
طرح باہر کی دنیا سے بھی نمائندے پہنچے ہوئے ہیں آپ سب کے سامنے یہ بات سنانے میں حکمت یہ ہے کہ
آپ بھی اپنی اپنی جگہ اسی طرح جواب دہ ہوں گے۔ہر جماعت کی مجلس عاملہ اور تنظیم خواہ وہ ذیلی انجمن کی ہو یا
مرکزی انجمن کی بالکل اسی طرح ذمہ دار ہے جس طرح یہ انجمنیں ذمہ دار ہیں۔بعض
دفعہ عجیب و غریب واقعات سامنے آتے ہیں کہ ایک جگہ خدام الاحمدیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس
ہور ہا ہوتا ہے اور نماز با جماعت کھڑی ہو جاتی ہے لیکن عاملہ کو پرواہ ہی نہیں ہوتی۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اتنے سنجیدہ
اور اہم کام میں مصروف ہیں کہ اب ہم نماز سے بالا ہو گئے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا جب پانی کشتی کے
او پر آئے گا تو ہلاک کر دے گا۔کیونکہ کشتی میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ پانی کو سنبھال سکے۔اس لئے آپ
نے عبادت کا غلام بنا ہے تو زندگی پانی ہے اگر آپ عبادت کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کریں گے تو لازم ہلاک
ہوں گے۔اسی طرح بعض دفعہ امراء کے متعلق پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنی میٹنگ میں بیٹھے ہوتے ہیں اور بعض
اوقات سنجیدہ باتیں نہیں، بلکہ شغل کی باتیں چل رہی ہوتی ہیں اور ادھر نماز ہورہی ہوتی ہے لیکن امراء کوئی پرواہ
نہیں کرتے۔پس جن باتوں کا مرکز پابند ہے انہی باتوں کی جماعتیں ہر جگہ پابند ہیں۔اس لئے آپ کو اس طرف توجہ دینی
پڑے گی اور جماعت کے ذمہ دار دوستوں کو بہترین نمونے قائم کرنے پڑیں گے۔
45
گھر میں نماز پڑھنے کے سلسلہ میں ایک نابینا کا واقعہ
جہاں تک نماز با جماعت کا تعلق ہے کجا یہ کہ انسان گھر میں بیٹھا ہوا ہو یا دفتر میں ہو اور مسجد تک نہ
جائے اور کجا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اور آپ کی تعلیم کہ ایک اندھا جو دور سے آذان کی آواز سنتا
ہے اس کو بھی گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے بعد اجازت واپس لے لیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ
تمہیں جماعت کے بغیر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔واقعہ یوں ہوا کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک نابینا حاضر ہوا اور عرض کی
یا رسول اللہ مدینہ کی گلیوں میں ٹھوکریں لگتی ہیں۔مختلف حدیثوں میں مختلف تفاصیل ملتی ہیں۔کہیں آتا ہے کہ
اس نے کہا رات کو جنگلی جانوروں کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور کہیں آتا ہے کہ مجھے ساتھ لے جانے والا کوئی
نہیں ہے اس لئے مجھے اجازت دی جائے کہ میں گھر پر ہی نماز پڑھ لیا کروں۔آپ نے اجازت فرما دی۔جب وہ اٹھ کر جانے لگا اور ابھی قدم باہر رکھا ہی تھا تو حضور نے اسے واپس بلایا کہ بات سن جاؤ اس نے
عرض کی یا رسول اللہ ! کیا بات ہے؟ حضور نے فرمایا هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلوة کہ کیا تمہیں نِدَاءَ
بالصلوۃ آتی ہے؟ اس سے مراد اذ ان لے لیں یا تکبیر لے لیں حضور کا مقصد یہ تھا کہ نماز کی طرف بلانے کی
آواز تمہارے کان میں پڑتی ہے یا نہیں اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں آواز سنتا ہوں۔تو فرمایا پھر جواب دیا
کرو تمہیں یہ اجازت نہیں ہے کہ تمہارے کانوں میں آواز پڑے اور اس کے باوجود تم انکار کر دو۔اے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلیم دینے کا عجیب طریق تھا اور اتنا لطیف اور پیارا کہ آپ کی
باتوں کی تہہ میں جائیں تو حسن ہی حسن نظر آتا ہے اس نابینا آدمی کو یہ تعلیم دی کہ تم آنکھوں سے تو محروم ہولیکن
کانوں کو ثواب سے کیوں محروم رکھتے ہو ؟ جن اعضاء کے ذریعے تمہیں خدا کی طرف بلایا جارہا ہے وہاں سے تو
لبیک کہ دو۔ایک بدقسمتی کے نتیجے میں دوسری بد قسمتی کیوں مول لیتے ہو؟
لے مسلم کی روایت ہے:۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ ﷺ وَ رَجُلٌ أَعْمَىٰ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ
لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَأَلَ رَسُولَ اللهِ ﷺ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ
رَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلوةِ فَقَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَجِبْ
ترجمہ:۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت کی خدمت میں ایک نابینا حاضر ہوا
اور عرض کی یا رسول
اللہ ! مجھے کوئی ایسا آدمی میسر نہیں جو مجھے مسجد تک لے کر جایا کرے۔اس لئے مجھے اجازت
مرحمت فرمائی جائے کہ میں اپنے گھر میں ہی نماز ادا کر لیا کروں۔چنانچہ حضور نے اجازت دے دی لیکن جب
وہ اٹھ کر واپس جانے لگا تو حضور نے اسے بلایا اور دریافت فرمایا:
46
یہ تھا حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا طریق۔اور کجا یہ کہ ہر طرف سے اذانوں کی آوازیں آرہی
ہوں اور نمازوں کی طرف بلایا جارہا ہو لیکن کارکنان سلسلہ یا ممبران مجلس عاملہ یا سلسلہ کے دیگر کارکنان
خاموشی سے سن رہے ہوں جیسے کسی اور کو بلایا جارہا ہے۔بہرے کی اور کیا تعریف ہے۔صُمٌّ بُكْمٌ عُمى
فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرہ : 19) کے روحانی معنی تو یہی ہیں کہ وہ سنتے ہیں اور نہیں سنتے۔دیکھتے ہیں اور
نہیں دیکھتے اور جو سننے اور دیکھنے کی طاقت سے محروم ہو جائے وہ ہر لحاظ سے بالکل بے معنی جانور کی طرح
زندگی بسر کرتا ہے۔نہ اس کو بولنے کی طاقت ہے۔نہ سمجھنے کی طاقت ہے۔اس لئے عبادت کا حق ادا کرنا نہایت
ہی اہم ہے۔کارکنان سلسلہ کو وارننگ
اب میں مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے کارکنان سلسلہ سے یہ کہتا ہوں کہ تین مہینے کے اندر
اندر یہ فیصلہ کر لیں کہ سلسلے کی ملازمت کرنی ہے یا نہیں۔جہاں تک ان کے اس فیصلے کا تعلق ہے اس میں وہ
آزاد ہیں۔وہ جو فیصلہ بھی کریں ان کی مرضی ہوگی۔لیکن اگر وہ عبادت کی خاطر عبادت کریں نہ کہ ملازمت کی
خاطر اور اللہ سے تعلق قائم کرنے کی خاطر نماز پڑھیں تو یہی سب اسے اچھا سودا ہے اور سلسلے کو ایسے ہی کارکنوں
کی ضرورت ہے۔لیکن اگر وہ کسی وجہ سے یہ فریضہ ادا نہیں کر سکتے تو ہمیں احسان کے ساتھ ان کو الگ کرنا
ہوگا۔ان کی فہرستیں بن جانی چاہئیں اور ان سے معاملہ طے ہو جانا چاہئے۔جدائی میں احسان بہر حال ضروری
ہے اس لئے ان کے حقوق ان کو ادا ہونے چاہئیں۔افہام و تفہیم کیساتھ احسن رنگ میں ان کو کہا جائے کہ ہمیں
مجبوری ہے کہ ہم تمہیں علیحدہ کر رہے ہیں۔لیکن اس علیحدگی میں تمہیں ثواب ہوگا اس وقت تم سلسلے پر بار بنے
ہوئے ہو، پھر سلسلے کا بوجھ ہلکا کر دو گے۔پس محبت اور پیار سے سمجھا ئیں۔لیکن کوشش کریں کہ ایک بھی آدمی ضائع نہ ہو۔جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے سلسلے کو تو کارکن مل ہی جائیں گے، بلکہ بہتر ملیں گے لیکن وہ کارکن جنہوں نے ایک لمبا عرصہ سلسلے
سے تعلق رکھا ہے ہم ان کو کیوں ضائع ہونے دیں۔ہمارا فرض ہے کہ پوری کوشش کریں اور ان
کو بچائیں۔ایک ایک احمدی بنانے کیلئے ہم کتنی محنت کرتے ہیں۔تو جو پہلے سے موجود ہوں اور مرکز کے بہت قریب آئے
ہوں اور جن کو سلسلہ کی خدمات کی توفیق ملی ہو ان کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔اس لئے اس معاملے
میں بے اعتنائی نہیں کرنی۔ہر افسر کا فرض ہے کہ اگر کارکن اور ذرائع سے بات نہیں سنتا تو اپنے پاس بلائیں
محبت اور پیار کے ساتھ اس کو سمجھائیں اور جہاں تک ممکن ہو سلسلے کے ہر کارکن کو ضائع ہونے سے بچانے کی
کوشش کریں۔
47
نظام جماعت نماز سے غافل بچوں
کو سمجھانے میں مدد کرے
دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایسے کارکنان کی اولادیں نماز سے غافل ہورہی ہیں۔ہرصورت میں تو نعوذ باللہ
ایسا نہیں ہے لیکن اگر سلسلے کے دس فیصدی کارکن بھی ایسے ہوں جن کی اولادیں نماز سے غافل ہیں تو یہ بڑی
خطر ناک بات ہے۔اور میرے نزدیک ایسے کارکنان کے بچوں کی تعداد جو عملاً نماز سے غافل ہو چکے ہیں اس
سے زیادہ ہے اس لئے انکی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔نظام جماعت کو ان کے بچوں کو سنبھالنے میں ایسے
کارکنوں کی مدد کرنی چاہئے لیکن اصل میں تو گھر ہی تربیت کا گہوارہ ہے اور گھر کے معاملے میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ باپ اپنی اولادکا ذمہ دار ہے۔قرآن کریم نے مختلف رنگ میں بڑے ہی گہرے اثر کرنے والے انداز میں اس مضمون کو
پھیر پھیر کر بیان فرمایا ہے۔کہیں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی مثال دی کہ وہ کس طرح صبح اٹھ کر
با قاعدہ اپنے گھر والوں کو نماز کی تعلیم دیا کرتے تھے وہ بڑے صبر کے ساتھ اس پر قائم رہے اور ساری
زندگی اس کام سے تھکے نہیں۔کہیں یہ فرمایا: لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَانسَهُمْ أَنْفُسَهُمْ ط أُولئِكَ هُمُ
الْفَاسِقُونَ (الحشر : 20) کہ دیکھو! ان بدقسمتوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے ایک دفعہ اللہ کو یا دکیا اور پھر
اسے ہمیشہ کے لئے بھلا دیا۔فَانسَهُمْ أَنْفُسَهُمُ پس اللہ نے ان کو خود اپنے آپ سے بھلوا دیا۔ان کو اپنے
نفوس کی اور اپنے اموال کی خبر نہ رہی۔ان کو اچھے برے کی تمیز نہ رہی۔انسان کے لئے سب سے بڑی ہلاکت
انسان کے لئے سب سے بڑی ہلاکت یہ ہوا کرتی ہے کہ اسے اچھے برے کی تمیز نہ رہے اس کو اپنے
حقیقی مقصد اور فائدے کا علم نہ ہو اور اسی کا نام پاگل پن ہے۔اس کے سوا پاگل پن کی کوئی اور تعریف بنتی ہی
نہیں۔ہر وہ شخص جو اپنے مفاد کے متعلق نہ جان سکے کہ میرا اصل مفاد کس بات میں ہے وہ ایسی باتیں کرتا ہے
کہ آپ کہتے ہیں کہ پاگل ہو گیا ہے۔کوئی اپنی جائیداد ضائع کردے یا کوئی ایسی بات کرے کہ لوگ
کہیں۔بیہودہ حرکت کر رہا ہے اور لوگوں کے سامنےبدنام ہورہا ہو تو وہ بھی پاگل ہے الغرض ہر بات میں
پاگل پن کا خلاصہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے مفاد سے بے خبر ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَانسَهُمْ أَنْفُسَهُم وہ ان لوگوں کو پاگل کر دے گا۔ان کو اپنی بھی ہوش
نہیں رہے گی۔ان
کو پتہ نہیں ہوگا کہ کس چیز میں ہمارا فائدہ ہے اور کس میں نہیں ! اس لئے کہ اللہ جو ہر بات کا
آخری۔Reference ہے اس کو انہوں نے بھلا دیا۔اگر خدا سے تعلق جوڑ کر راہنمائی حاصل نہ کی جائے تو
48
نہ افراد اپنی راہنمائی کے اہل ہوتے ہیں۔نہ قو میں اپنی رہنمائی کی اہل ہوتی ہیں ساری دنیا میں تباہیوں کا جو
نقشہ نظر آرہا ہے اس کی وجہ خدا سے لا تعلقی ہے حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں کبھی کوئی قوم اپنی عقل پر انحصار کر کے
زندہ نہیں رہ سکتی۔محض عقل پر انحصار کر کے لوگ ایسی خوفناک غلطیاں کرتے ہیں کہ خود بھی ڈوبتے ہیں اور
دوسروں کو بھی لے ڈوبتے ہیں۔پس فرمایا فَانسَهُمْ أَنْفُسَهُمُ جب بھی لوگ خدا سے غافل ہوئے اور
اس کی عبادت کا حق ادا کرنا چھوڑ دیا تو نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ نے ان کو پاگل کر دیا کیونکہ انہوں نے عقل اور رشد کے
رچشمے سے منہ موڑ لیا۔”پاگل کر دیا“ کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ایسا فعل کیا جس کے نتیجہ میں وہ لازماً اپنی
عقلوں کو کھو بیٹھے احمق بن گئے ، بیوقوف ہو گئے۔الغرض خدا کی عبادت سے غافل ہونے کی ایک یہ سزا بھی
بیان فرمائی۔بچوں کی تربیت پر توجہ دیں
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کی عبادت کا خیال نہیں کرتے ان کی اولاد میں لازماً ہلاک
ہو جایا کرتی ہیں اس لئے وہ اس طرف توجہ کریں اور اپنی اولاد کو اپنے ہی ہاتھوں سے قتل نہ کریں۔الغرض
اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگ میں نصیحت فرمائی ہے اور بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی ہے اس معاملے میں
اگر چہ مردوں
کو پابند کیا گیا ہے لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ جب مرد باہر ہوتا ہے تو عورت اسکی
جگہ لے لیتی ہے اور اس پر بھی تربیت کی ایک بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مرد کو اس لئے ذمہ دار قرار
دیا ہے کہ اسے عورت پر قوام بنایا گیا ہے اگر عورت کو ذمہ دار بنایا جا تا تو مرد اس ذمہ داری سے باہر رہ جاتے۔مرد کوذمہ دار بنایا تا کہ صرف بچے ہی اس کے تابع نہ رہیں بلکہ عورت بھی تابع رہے اور مرد اس کو بھی پا بند کرے
اور اس طرح سارا نظام تربیت کے دائرے کے اندر جکڑا جائے۔مائیں نمازی ہوں تو اولا د بھی نمازی ہوتی ہے
جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے۔میرا تاثر یہ ہے کہ جو مائیں بے نماز ہوتی ہیں۔اگر باپ کوشش
بھی کریں تب بھی ان کی کوشش
اتنا اثر نہیں رکھتی جتنا اس صورت میں کہ جب مائیں نمازی ہوں۔اسی لئے
قرآن کریم مردوں
کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ سب سے پہلے اپنی عورتوں کی حفاظت کرو اور انکوتر بیت دو چنانچہ حضرت
اسمعیل علیہ السلام والی مثال میں بچوں
کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہر فرد کو نماز کی تعلیم
دیتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی طریق تھا کہ آپ اپنی بیویوں
کو نماز کیلئے اٹھاتے تھے پھر بچوں
اور دامادوں کو بھی جگایا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے متعلق آتا ہے کہ حضور ان کے ہاں گئے
اور فرمایا اٹھو نماز کا اور عبادت کا وقت ہو گیا ہے۔
49
انصار کو بچوں کی تربیت میں بہت محنت کرنی پڑے گی
پس ہمیں بھی اپنے گھروں میں یہی اسوہ زندہ کرنا پڑے گا۔مرد اپنی بیو یوں کو نماز کا پابند کر یں اور
ان سے یہ توقع رکھیں کہ جب وہ خود گھر پر نہ ہوں تو عورتیں ان کے نائب کے طور پر بچوں کی نمازوں کی
حفاظت کریں گی۔اگر گھروں میں نمازوں کی فیکٹریاں نہ بنیں تو پھر جماعتی تنظیم کی کوششیں پوری طرح کارآمد
نہیں ہوسکتیں۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو ان بچوں کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے جن کے والدین نماز
سے غافل ہوتے ہیں ہزار کوشش کے بعد ان کو وہ پھل ملتا ہے جو گھر میں والدین صرف چند کلمات کے ذریعہ
حاصل کر سکتے ہیں جب دیکھیں کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے تو بچے کو بتا ئیں اور نماز کیلئے کہیں چنانچہ لجنہ اماءاللہ کی
طرف سے ماؤں کو تاکید ہونی چاہئے اور خاوندوں کی طرف سے بیویوں
کو تاکید ہونی چاہئے کہ وہ اس کام میں
مدد کریں اور اپنی اولاد کو بچانے کی کوشش کریں۔اگر ہم ساری دنیا میں یہ کام کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور احمدیوں کی بھاری اکثریت نماز پر اس
طرح قائم ہو جائے کہ جہاں باجماعت نماز پڑھی جاسکتی ہے وہاں لازماً با جماعت نماز پڑھی جارہی ہو اور
جہاں باجماعت نمازممکن نہ ہو وہاں انفرادی نماز کا انتظام ہو اس کو تمام شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے توجہ کے
ساتھ اور سوز وگداز کے ساتھ ادا کیا جائے تو اسے اتنی بڑی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل
کر بھی اس جماعت کا مقابل نہیں کر سکیں گی کجا یہ کہ چند دھاگے اللہ تعالیٰ سے ملے ہوئے ہوں اور وہ جو طاقت
حاصل کر رہے ہوں وہ ساری جماعت میں بٹ رہی ہو اور کجا یہ کہ ہر شجر کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوں اور ہر
شجر کو براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت کے پھل لگ رہے ہوں۔بڑ کے درخت جب بوڑھے ہو جاتے ہیں۔تو ان میں سے بعض کی شاخیں زمین کی طرف جھک
جاتی اور جڑیں بن جاتی ہیں اور ایک تنے کی بجائے کئی تنے پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں اسی طرح جماعت
احمدیہ کو عبادت کے معاملے میں بڑ کا وہ درخت بن جانا چاہئے جس کی ہر شاخ سے جڑیں پھوٹ رہی ہوں اور
زمین کی طرف جھک رہی ہوں اور براہ راست زمین سے طاقت لے کر آسمان کی رفعتوں میں اس طرح بلند
ہو جائیں کہ ہر ایک کو ہمیشہ ہر حال میں اللہ کی رحمتوں کے الہامات کے کشوف کے اور وحی کے پھل لگ رہے
ہوں اور ہر احمدی کو خدا کی تائید حاصل ہورہی ہو۔یہ ایک عظیم الشان طاقت ہے
دنیا اس کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہے۔یہ تو اتنی عظیم الشان طاقت ہے کہ نبی جب اکیلا ہوتا ہے تو اللہ سے
تعلق کے نتیجہ میں اس کو غالب کیا جاتا ہے اور خدا سے بے تعلق دنیا کو اس ایک کی خاطر مٹادیا جاتا ہے کجا یہ کہ
50
دنیا میں خدا سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ آدمی پیدا ہو جائیں ان میں سے ہر ایک اس بات کی ضمانت ہوگا
کہ اس جماعت نے لازماً غالب آنا ہے اور تمام مخالفانہ طاقتوں نے لازماً شکست کھانی ہے ان میں سے ایک
ایک اس قابل بن جائے گا کہ اس کی خاطر ساری دنیا کو مٹادیا جائے گا اس کو زندہ رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین"
خطبات طاہر جلد 2 صفحہ 188-201)
ذیلی تنظیمیں ، مہمان نوازی پر مضامین لکھیں جنہیں جلسہ سالانہ سے قبل
مساجد میں پڑھایا جائے
خطبہ جمعہ 4 نومبر 1983ء)
مختلف تنظیموں کی طرف سے مہمان نوازی سے متعلق ایسے واقعات جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ سے تعلق رکھتے ہوں یا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہم نے ان کو دوبارہ اجاگر ہوتے
دیکھا ہوان پر مشتمل مضامین کثرت سے پھیلائے جائیں۔مساجد میں پڑھے جائیں، بچوں کو سنائے جائیں،
چھوٹے چھوٹے مضامین گھروں میں تقسیم کئے جائیں اور یہ ایک سلسلہ چل پڑے کہ مہمان نوازی کیا ہوتی ہے
اس میں ہمارے اعلیٰ مقاصد کیا ہیں؟ جب تک ہم انہیں حاصل نہیں کریں گے ہم اس کا حق ادا نہیں کر سکیں گے۔جلسہ سالانہ پر بیرون ربوہ انصار کو بطور کارکنان شامل ہونے کی درخواست
جہاں تک بیرون ربوہ کی خدمات کا تعلق ہے وہ بھی بہت اہم ہے کیونکہ بہت سارے کاموں کے
شعبے ایسے ہیں جن میں ربوہ کے کارکنان مہیا نہیں ہو سکتے کیونکہ اللہ تعالٰی کے فضل سے کام اتنے تیزی سے
پھیل رہے ہیں اور آنے والوں کی تعداد مقامی آبادی کی نسبت سے اس تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ اب یہ مکہ
ممكن
نہیں ہے کہ ربوہ کے کارکنان ہر قسم کی خدمات خود ہی کر سکیں اس لئے ہمیشہ سے تو نہیں لیکن اب چند سالوں
سے بیرون ربوہ کارکنان بھی اپنے آپ کو خدمات کے لئے پیش کرتے ہیں انصار بھی اور خدام بھی۔تو انہیں
میں مطلع کر رہا ہوں کہ اب وقت بہت تھوڑارہ گیا ہے اس لئے یہ خطبہ سنتے ہی جلد از جلد اپنے نام بھجوانا شروع
کر دیں۔اندازہ ہے کہ سات سو بیرونی کارکنان کی ضرورت ہوگی۔لیکن یہ اس صورت میں ہے کہ اگر جلسہ پر
آنے والوں کی تعداد اسی نسبت سے بڑھے جس طرح ہر سال
کم و بیش بڑھتی ہے اور اگر اس نسبت میں اضافہ
ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اچانک اس تعداد کو بڑھائے تو پھر مزید کارکنوں کی ضرورت پیش آ سکتی