1984ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
52
$1984
انصار خطبہ کے دوران بغیر بولے صفیں پھلانگنے والوں کو روک دیں
(خطبہ جمعہ 27 جنوری 1984ء)
"خطبہ سے پہلے یہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی ایک صاحب صفوں کو پھلانگتے ہوئے آگے تک پہنچے
جو ممنوع ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نا پسند فرمایا ہے۔سوائے اس کے کہ آگے جگہ خالی ہو اور بیچ
میں سے بھی جگہیں خالی ہوں اور ان خالی جگہوں سے گزر کر انسان اگلی صف کو پورا کرے۔جو پیچھے آنے
والوں کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ آگے آنے والوں کو تکلیف دیں اور ان کے کندھوں پر سے گزرتے ہوئے اور
ٹھوکریں مارتے ہوئے آگے آئیں لیکن جو دوسرا پہلو ہے وہ اور بھی زیادہ قابل فکر ہے کہ منتظمین نے کوئی ایسا
انتظام نہیں کیا ہوا کہ اگر کوئی ایسی حرکت کرے تو بیچ میں بیٹھے ہوئے خدام جن کو معلوم ہو کہ ہمارا یہ کام ہے یا
انصار بغیر آواز کے بغیر بولے ان کو روک دیں اور یہ بہت اہم بات ہے۔ایک منظم جماعت کے لئے ہمیشہ
مستعد رہنا چاہئے اور اس قسم کی چھوٹی چھوٹی خامیوں کی طرف توجہ رکھنی چاہئے۔"
خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 49-50)
مجلس انصار اللہ کے اجتماع پر حکومت کی طرف سے پابندی پر تبصرہ
(خطبہ جمعہ 26اکتوبر 1984ء)
یہ جمعہ اس سال کے اکتوبر کا آخری جمعہ ہے اور حسب روایت اس جمعہ میں جوا کتوبر کا آخری جمعہ
ہوتا ہے عموماً تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے اور اگر کسی وجہ سے اس جمعہ میں نہ ہو سکے تو پھر
نومبر کے پہلے جمعہ میں یہ اعلان کیا جاتا ہے۔قبل ازیں تو اس جمعہ کے ساتھ مجلس انصار اللہ کے اجتماع کا افتتاح بھی اکٹھا ہو جایا کرتا تھا لیکن
امسال حکومت نے مجلس انصار اللہ کو تو اجتماع کی اجازت نہیں دی لیکن علما کو جو غیر احمدی علما ہیں ان کو ربوہ میں
اکٹھے ہو کر تین دن ، دن رات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام اور بزرگان سلسلہ اور علما سلسلہ کو
نہایت گندی گالیاں دینے کی اجازت دی کیونکہ ان کا یہ ایمان ہے حکومت کا کہ اس ملک میں انصاف ہونا
چاہئے اور ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انصاف کیا جا رہا ہے اور جس طرح ایک احمدی کی حیثیت ہے اس ملک
53
میں اسی طرح صدر پاکستان کی حیثیت ہے تو اس لئے اس بات کو سو فیصدی ثابت کرنے کے لئے وہ یہ رویہ
اختیار کرتے ہیں تا کہ کسی قسم کے اشتباہ کا کوئی سوال نہ رہے کہ کس قسم کا انصاف اس ملک میں قائم ہے؟
بہر حال اللہ تعالیٰ سے ہی ہماری ساری امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اور خیر الحاکمین تو وہی
ہے۔جب اس کے انصاف کا وقت آیا کرتا ہے تو مالکیت کی کنجیاں چونکہ اس کے ہاتھ میں ہیں اس لئے ہر
دوسرا انسان انصاف کے مقام سے معزول کیا جاتا ہے اور خدا کی تقدیر جب اپنے ہاتھ میں انصاف لیتی ہے تو
پھر کسی کا بس نہیں چلتا کہ اس انصاف کے مقابل پر کوئی بات کہہ سکے۔تو ہمیں تو خیر الحاکمین سے ہی توقع ہے
کہ وہ انصاف فرمائے گا لیکن دعا ہماری یہی ہے کہ اللہ تعالی اس قوم پر رحم فرمائے۔"
خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 599-600)
مجلس انصار اللہ کے اجتماع پر پا بندی کی خوشی میں مولویوں کی گندہ دہنی کا ذکر
خطبہ جمعہ 2 نومبر 1984ء)
" ایک دفعہ سندھ میں جہاں ہم ہندؤوں میں تبلیغ کرتے ہیں وہاں کا ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا ایک
علاقے میں جہاں خدا کے فضل سے بکثرت ہندو مسلمان ہونے شروع ہوئے، کلمہ پڑھنے لگے، شرک چھوڑا۔علما کو پتہ چلا تو انہیں بہت غصہ آیا انہوں نے کہا یہ احمدی ہوتے کون ہیں کہ ہندؤوں میں تبلیغ شروع کر دی ہے
اور ہندووں
کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔چنانچہ ایک جماعت اسلامی کے مولوی صاحب ایک گاؤں میں جا پہنچے جس
کا نام پھول پورہ ہے اور وہاں کی آدھے سے زیادہ آبادی احمدی ہو چکی تھی اللہ کے فضل سے اور نمازیں پڑھنے
لگ گئے تھے اور درود بھیجتے تھے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر اور بچے بھی کلمہ پڑھتے تھے نہایت ہی پیاری آواز
میں۔تو مولوی صاحب وہاں پہنچے اور احمدیوں کے خلاف گندہ دینی شروع کر دی۔سٹیج لگایا اور اتنی گالیاں دیں
کہ وہ حیران ہو کر تعجب سے دیکھتے رہے کہ ہوا کیا ہے مولوی صاحب کو ہم تو سمجھے تھے کہ اسلام کی باتیں بتا ئیں
گے کچھ اپنے مذہب میں آنے کی دعوت دیں گے۔یہ تو ان کو گالیاں دے رہے ہے۔چنانچہ گاؤں کا نمبر دار
تھا وہ بھی ہندو ہی تھا وہ اُٹھ کر کھڑا ہو گیا۔اس نے کہا مولوی صاحب! پہلے میری ایک بات سُن لیں اسکے بعد
باقی باتیں۔بات میں یہ کہنا چاہتا ہو کہ جب یہ لوگ یہاں آئے تھے ہمیں مسلمان بنانے کے لئے تو انہوں نے
ہمیں بہت پیاری پیاری باتیں بتائی تھیں، اللہ کا ذکر کرتے تھے محبت سے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے
تھے، خدا کے پیار کی باتیں کرتے تھے، اپنے نبی کی پیار کی باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے خدا کا کوئی شریک نہیں
اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس کا بندہ اور رسول ہے اور سب نبیوں سے افضل ہے اور پھر اسلام کے اخلاق کی باتیں
54
کرتے تھے کہتے تھے سب بھائی بھائی ہیں، کوئی دشمنی نہیں، کوئی نفرت نہیں تو ان باتوں نے ہمارے دل جیتنے
شروع کئے۔اگر چہ میں ابھی تک مسلمان نہیں ہوالیکن میرا گاؤں میری آنکھوں کے سامنے مسلمان ہورہا ہے
اور میں نے کبھی نہیں روکا کسی کو کیونکہ کوئی ایک بھی ایسی بات نہیں جس پر مجھے اعتراض ہو اس لئے میں نے کوئی
دخل نہیں دیا لیکن آج آپ ایک اسلام کا تصور لے کر آئے ہیں اور اس میں آپ گندی گالیاں دے رہے ہیں تو
اگر سچائی کی یہی دلیل ہے تو اس نے کہا کر میرالڑ کا میرے پاس ہے میں اس کا دوسری طرف سٹیج لگوا دیتا ہوں
اور گالیوں میں اس سے مقابلہ آپ کر لیں لیکن شرط یہ ہے کہ اگر میرا بیٹا جیت گیا تو آپ پھر ہندو ہو جا ئیں اور
اگر آپ جیت گئے تو میں اور میرا بیٹا مسلمان ہو جائیں گئے کیونکہ گالیوں کے سوا دلیل ہی کوئی نہیں دے رہے
آپ یہ بھی اس کی خوش قسمتی تھی کہ مولوی صاحب نہیں مانے یہ بات ورنہ جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں
بیٹے نے ہار جانا تھا۔اگر کسی کو یقین نہیں آتا تو وہ ربوہ میں انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے اجتماع بند کر کے جس
جلسے کی مولویوں کو اجازت دی ہے حکومت نے۔اسکی Tape سن لے کوئی۔اس قدر گندہ دہنی ہے، اس قدر
جھوٹے الزامات اور اتہامات کو آپ ایک طرف چھوڑیں ، حضرت اقدس مسیح مود علیہ الصلوۃ والسلام اور دیگر
خلفائے سلسلہ کے متعلق ایسی ناپاک اور ایسی گندی زبان استعمال کی ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ پھول پورہ کا کوئی
ہندو بھی اس مقابلہ میں جیت سکے۔یہ حالات ہو چکے ہیں! یہاں تک قوم پہنچ رہی ہے اس کو کو نظر نہیں آرہا کہ
ہم کہاں چلے گئے ہیں اور کیا ہمارا حال ہو چکا ہے؟"
خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 630-631
جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے قوم کی پکڑ کی وعید
خطبہ جمعہ 28 دسمبر 1984ء)
" اس کے بعد دوسرے درجہ پر ان کا ہاتھ ابھی تک مرکزی تنظیموں پر اٹھ رہا ہے۔ربوہ کی مرکزیت
کے خلاف وہ سازشیں کر رہے ہیں اور ان سازشوں کے نتیجہ میں ایک ایک کر کے وہ اپنی طرف سے ربوہ کے
مرکزی خدو خال کو ملیا میٹ کرتے چلے جارہے ہیں۔چنانچہ شروع میں بظاہر معمولی بات تھی لیکن اُسی وقت
مجھے نظر آگیا تھا کہ آگے ان کے کیا ارداے ہیں۔چنانچہ میں نے وہ لوگ جو خوش فہمی میں کوششیں کر رہے تھے
اُن کو بلا کر سمجھایا کہ تم کیوں وقت ضائع کر رہے ہو یہ کام نہیں ہوگا۔شروع میں انہوں نے کھیلوں پر ہاتھ ڈالا
کہ ربوہ میں کبڈی ہوگی تو عالم اسلام کو خطرہ پیدا ہو جائے گا یعنی ربوہ میں اگر کبڈی ہوئی تو اس سے
تمام دنیا
میں عالم اسلام کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ربوہ میں اگر باسکٹ بال کا میچ ہوا تو اس سے مسلمانوں کے جذبات
55
مجروح ہوں گے اور پھر پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔پھر کھیلوں سے یہ آگے بڑھے اور اجتماعات پر ہاتھ ڈالنے
شروع کئے کہ لجنہ اماءاللہ کا اجتماع ہوا تو عالم اسلام پر تباہی آجائے گی ، خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہوا تو پتہ نہیں کیا
خوفناک حالات دُنیا میں پیدا ہو جائیں گے جس کے نتیجہ میں اسلام نعوذ باللہ من ذلک تباہ ہو جائے گا۔بوڑھوں
کا اجتماع ہوا تو اس سے ان کو خطرات وابستہ نظر آنے لگے کہ اس اجتماع سے بھی یا وطن ہلاک ہو جائے گا تباہ
ہو جائے گا یا عالم اسلام کو نقصان پہنچے گا۔یہ فرضی قصے پہلے حکومت کے منشاء کے مطابق حکومت سے سمجھوتے کے مطابق علما ء ایک دم جس
طرح برسات میں مینڈک بولنے لگ جاتے ہیں سارے پاکستان میں وہ علماء کا ٹولہ جو حکومت کے ہاتھ میں
اس وقت کھیل رہا ہے آلہ کار بنا ہوا ہے وہ ایک دم یہی راگ الاپنے لگ جاتا تھا اور کسی کو شرم نہیں آتی تھی کسی
کو حیاء نہیں تھا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں کہ اطفال کے اجتماع سے دنیا تباہ ہو جائے گی۔مستورات کے لجنہ کے
اجتماع سے عالم اسلام ہلاک ہو جائے گا یہ کیا با تیں کر رہیں ہیں۔لیکن جب شرم اور حیاء اور تمام اعلیٰ اقدار ختم
ہو چکی ہوں، جب ذہنی قو تیں مفلوج ہو جائیں، جب حیاء ہی باقی نہ رہے تو پھر انسان ہر قسم کی حرکت کر سکتا
ہے۔چنانچہ آپ پاکستان کے اخبارات کا مطالعہ کر کے دیکھیں آپ کو ہر موقع پر اچانک اسی قسم کی خبر میں نظر
آئی لگ جائیں گی یعنی ایک صبح کو اُٹھیں گے آپ تو آپ کو معلوم ہوگا کہ تمام پاکستان میں ایک خاص طبقہ علماء
ایک دم یہ شور مچانے لگ گیا ہے کہ انصار اللہ کا اجتماع نہیں ہوسکتا اور نہ عالم اسلام کو خطرہ ہے۔پھر اچانک علماء کو
خیال آتا ہے کہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع نہیں ہو سکتا ور نہ عالم اسلام کو خطرہ ہے، کبڈی نہیں ہوسکتی ورنہ عالم اسلام
کو خطرہ ہے، باسکٹ بال نہیں ہو سکتا ورنہ عالم اسلام کو خطرہ ہے۔تو یہ جو سر والا پتے تھے سارے آخر اس کی
مرکزی جڑیں تھیں وہاں سے آواز نکلتی تھی تو یہ سب تک پہنچتی تھی اور پھر حکومت کے اخبار تھے۔حکومت کے
ٹیلی ویثرن اور حکومت کے ریڈیو یہ ساری باتیں اُچھالتے تھے کہ علماء یہ کہہ رہے ہیں تا کہ نفسیاتی طور پر قوم پر یہ
اثر پیدا ہو کہ ہاں ایک بہت ہی خطرناک بات ہونے لگی ہے اور حکومت مجبور ہورہی ہے گویا کہ ان لوگوں کی
آواز کے سامنے سر جھکانے پر حالانکہ حکومت کی طرف سے یہ باتیں پیدا کی جاتی تھیں اور ہمارے علم میں تھا یہ
سب کچھ تو بعض
لاعلم بیچارے جب کھیلوں پر پابندی شروع ہوئی تو بعض ہمارے کھلاڑی شوقین بڑے زور
کے ساتھ حرکت میں آگئے کہ ہم ڈی سی کے پاس جائیں گے۔ہم کمشنر سے ملیں گے۔ایک صاحب تو جوش
میں آکر اسلام
آباد پہنچ گئے مرکزی حکومت کو جھنجھوڑنے کیلئے اور سیکریڑی تعلیم سے ملے بھی۔مجھے علم ہوا تو میں
ناراض ہوا ان پر۔میں نے ان بلایا، میں نے کہا تم کر کیا رہے ہو؟ تمہیں پتہ ہی نہیں کہ کیا واقعات گزرر ہے
ہیں کیوں گزر رہے ہیں۔ان افسروں کے بیچاروں کے قبضہ میں ہے ہی کچھ نہیں یہ تو His Masters
Voice ہیں گوش بر آواز آقا ہیں اور جوان کا آتا ہے وہ خود غلام ہے غیر طاقتوں کا ، وہ ان کی آواز پر کان
56
لگائے بیٹھا ہے اور جس طرف ان کے لب ہلتے ہے اسی طرف اس کے لب ملنے لگ جاتے ہیں تو ایک بہت
بڑی عالمی سازش کا شکار ہے جماعت احمد یہ تم لوگ کیا حرکتیں کر رہے ہو نہیں کرنے دیتے نہ کرنے دیں کوئی
پرواہ نہ کرو دیکھو آگے کیا کرتے ہیں اور کس طرح آگے بڑھتے ہیں؟ پھر اجتماعات پر انہوں نے پابندی لگادی
وہی نظر آ رہا تھا کہ یہاں سے شروع کریں گے۔سیڑھیاں جس طرح انسان چڑھتا ہے ایک دو تین چاراس
طرح اوپر تک پہنچنے لگیں گے۔پھر جلسہ سالانہ ان کے لئے خطرہ بن گیا اور اس قدر شور مچایا گیا سارے ملک
میں کہ گویا اگر یہ بات حکومت نے نہ مانی تو حکومت تباہ ہو جائے گی۔جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کی اہمیت
جلسہ سالانہ اتنا بڑا واقعہ جماعت احمدیہ کا کیا حق ہے کہ جلسہ سالانہ کرے؟ چنانچہ جلسہ سالانہ ختم کر
دیا گیا اور آج یہ ہمارا اختتامی خطاب ہونا تھا جلسہ سالانہ پر۔آج اٹھائیس ہے اور 26-27-28 کو اختتامی
تقریب ہوا کرتی تھی جس میں قرآن کے معارف بیان ہوتے تھے،اسلام کی خوبیاں بیان ہوتی تھیں، غیر
مذاہب پر اسلام کی فوقیت بیان ہوتی تھی۔یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ایسی باتیں ہوں ،جلسہ سالانہ پر اس کے
مقابل پر کیا برداشت کر سکتے ہیں ربوہ کی مساجد جن میں لاؤڈ سپیکر کھلے ہیں یعنی مولویوں کی مساجد اس میں
ایسی فحش کلامی ہوتی ہے جمعہ کے دن کہ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ اس سے ربوہ کے رہنے والوں کا حال کیا
ہوتا ہے؟ شدید گندی زبان استعمال کی جاتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف، جماعت
احمدیہ کے سربراہوں کے خلاف، خلفاء کے خلاف بزرگوں کے خلاف اور اتنا جھوٹ بولا جاتا ہے کہ تعجب ہوتا
ہے کہ اسلام کا نام لینے والے ، اسلام کی طرف منسوب ہونے والے جھوٹ اتنا بول کیسے سکتے ہیں؟ گھر بیٹھے
کہانیاں گھڑتے رہتے ہیں اور فخر سے بتاتے ہیں بعد میں مولوی اپنے ساتھیوں کو کہ دیکھا کس شان کا میں نے
جھوٹ گھڑا ہے! یہ میں نے گھڑا تھا، کسی اور نے مجھے نہیں بتایا، یہ میرا دماغ چلا
ہے اس طرف سارے جانتے
ہیں اور اُن کے ماننے والے بھی جانتے ہیں اور سارا ماحول جانتا ہے ، حکومت جانتی ہے کہ محض گند یہ منہ مار
رہے ہیں۔لیکن جب حکومت خود جھوٹی ہو ، بد کردار ہو چکی ہو، خود مذہب کے نام سے کھیل رہی ہو تو پھر ان
لوگوں سے ان کا دل بڑا لگتا ہے۔اس قسم کے لوگ قصر شاہی تک دسترس رکھتے ہیں ، وہاں تک رسائی ہو جاتی
ہے ان کی ان کے ساتھ باقاعدہ مل کر منصوبے بنائے جاتے ہیں۔یہ حال ہو چکا ہے اس ملک کا اور اس حال میں صرف احمدی نہیں پیسا جارہا آپ یہ بات بھول
جاتے ہیں کہ سارا ملک پیسا جا رہا ہے۔جن حقوق سے انہوں نے آپ کو محروم کیا ہے باقی قوم کو کب وہ حقوق
دیتے ہیں ؟ امر واقعہ یہ ہے کہ جس دن سے جماعت احمدیہ کو ووٹ کے حق سے محروم کیا ہے سارا ملک ووٹ
کے حق سے
محروم ہے۔جب جماعت احمدیہ پر پابندی لگائی جاتی ہے کہ تم نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا ہم
57
جو مرضی یک طرفہ تمہارے خلاف کہتے چلے جائیں گے تو باقی ملک پر بھی یہی پابندی لگانی پڑتی ہے۔پھر کیوں
کہ خدا کی تقدیر اسی طرح کام کر رہی ہے کوئی ایسا حق نہیں ہے جو جماعت سے چھینا گیا ہو اور خدا تعالیٰ نے
باقی قوم کے پاس وہ حق رہنے دیا ہو۔یہی لوگ پھر باقی قوم سے بھی حق چھینے پر مجبور کر دیئے جاتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے پر لیس اور مطبوعات پر پابندی
ابھی کچھ عرصہ پہلے جماعت کے پریس پر پابندی تھی ، جماعت کی کتا ہیں ضبط ہو رہی تھیں
قانون بن گیا تھا کہ جماعت احمد یہ اگر اپنے دفاع میں کچھ کہے گی تو اُن کو قید کیا جائے گا ان کو سزا دی جائے
گی ، تین سال تک قید بھی ہوسکتی ہے اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور کچھ دن کے بعد ہی حکومت اس بات پر مجبور
کر دی گئی خدا کی تقدیر کی طرف سے کہ سارے ملک کے خلاف بالکل یہی پابندی لگائے کہ الیکشن کے معاملہ
میں ریفرنڈم کے معاملہ میں اگر کوئی بولا تو اس کی جائیدادیں ضبط اسکی عزتیں ضبط، اس کی آزادی ضبط بلکہ اس
سے زیادہ سخت زبان میں جماعت احمدیہ کے خلاف استعمال کی گئی تھی پاکستان کے ہر شہری کے حقوق ضبط
کر لئے گئے۔کوئی چیز اُن کے پاس نہیں رہنے دی گئی۔تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اللہ کی تقدیر بھی
ساتھ ساتھ ایک خاموشی کام کرتی چلی جارہی ہے۔جن باتوں سے آپ کو محروم کیا جارہا ہے ان باتوں سے
ساری قوم بھی ساتھ محروم ہوتی چلی جارہی ہے، ایک ہی کشتی میں اکٹھے ہو رہے ہیں سارے لیکن فرق صرف یہ
ہے کہ کچھ صرف اس لئے ظلم و ستم کے نیچے پیسے جارہے ہیں کہ وہ خدا کا نام لے رہے ہیں اس زمانہ میں، وہ اللہ
کی محبت اور اللہ کے رسول کی محبت کی باتیں کرتے ہیں اور باقی قوم کو اس جرم میں سزا دی جارہی ہے کہ وہ
خاموشی سے کیوں ان باتوں کو برداشت کرتے ہیں؟ میں تو اس طرح دیکھ رہا ہوں ان حالات کو کہ جماعت
احمدیہ کے خلاف ایک ظلم کیا جاتا ہے اور ساری قوم اس وقت خاموش رہتی ہے اور برداشت کر جاتی ہے اور کہتی
ہے کہ کوئی حرج نہیں ان کے ساتھ ہی ہو رہا ہے نا اور چند دن کے بعد بعینہ ان کے ساتھ وہ سلوک بلکہ اس سے
زیادہ شدت کے ساتھ وہ سلوک ہونے لگتا ہے۔کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے جماعت احمدیہ کو محروم کیا گیا
ہو اور قوم کو وہ پھر عطا ہوگئی ہو۔آپ دیکھ لیں ایک دو سال کی جو تاریخ ہے اس کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں عملاً یہی
سلسلہ چلا ہوا ہے اور اس کے نتیجے پھر بڑے بھیانک ہوں گے اس سے تو کوئی انکار نہیں۔جماعت کے متعلق حکومت کا ارادہ اور اللہ تعالیٰ کی منشاء
لیکن بہر حال اس وقت دشمن کا ارادہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کوکلیۂ نہتا کردے، جماعت احمدیہ
کے ہاتھ بھی جکڑ دے، جماعت احمدیہ کے پاؤں بھی جکڑ دے اور پاکستان سے جماعت احمدیہ کی مرکزیت کی
ساری علامتیں مٹادے۔چنانچہ ہر گز بعید نہیں کہ اس سمت میں یہ آگے قدم بڑھائیں مرکزی انجمنوں کے
58
خلاف بھی سازش کریں ہر قسم کی اور جماعت کے وجود جماعت کی تنظیم کے خلاف سازش کریں۔جہاں تک
ان کا بس چلے گا انہوں نے کسی انصاف کے تقاضے کوملحوظ رکھتے ہوئے آپ کے ساتھ کوئی رحم کا سلوک نہیں
کرنا۔جہاں تک ان کا بس چلے گا انہوں نے ہر انسانی حقوق سے جماعت احمدیہ کو سے محروم کرنے کی مزید
کوششیں
کرنی ہیں اور یہ سلسلہ آگے تک بڑھانے کا ان کا ارادہ ہے، کہاں تک بات پہنچے گی یہ بھی تفصیل میں
بیان نہیں کرتا لیکن مجھے علم ہے کہ ان کے ارادے کیا ہیں اس لئے میں جماعت کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ نہ
سمجھ لیا کریں ہر دفعہ کہ ایک ظلم کے بعد ان کے دل ٹھنڈے پڑ چکے ہوں گے۔وہ یہ نہ سمجھ لیا کریں کہ ہر دفعہ
ایک ستم کے بعد یہ راضی ہو جائیں گے کہ بس اب کافی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ جتنا ظلم کرتے چلے جائیں
گے اتنا زیادہ یہ آپ سے خوف محسوس کریں گے۔جتنا یہ ظلم کرتے چلے جائیں گے اتنی بیقراری بھی ان کی
بڑھتی چلی جائے گی ، بے چینی بھی بڑھتی چلی جائے گی کہ یہ ایک منظم جماعت ہے ہم اس سے بے خوف اب
نہیں رہ سکتے اس لئے مزید آگے بڑھیں گے اور چونکہ جماعت صبر اور شکر کے مقام پر فائز ہے اور ان کے
سامنے سر جھکانے پر کسی قیمت پر بھی آمادہ نہیں ہے اس لئے اور بھی زیادہ ان کا غیظ و غضب بڑھتا چلا جائے
گا۔یہ مزید تکلیف محسوس کریں گے کہ ہم نے تو ان کو اتنا دکھ پہنچایا ہے لیکن آگے سے ان لوگوں کا سر ہی نہیں
جھک رہا، یہ اسی طرح سر بلند کر کے پھر رہے ہیں گلیوں میں اسی طرح ان کو کامل یقین ہے اپنے خدا پر اسی طرح
یہ آسمان کی طرف سے نصرت آنے کے انتظار میں آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں۔کیوں ان کے ایمان پر حملہ نہیں کر
سکے؟ کیوں ان کے عزم کو ہم تباہ نہیں کر سکے؟ کیوں ان کے ولولے ہم نہیں مٹا سکے؟ کیوں آج بھی یہ زندہ
ہیں انسانی قدروں کے ساتھ بلکہ ہم سے بہتر انسانی قدروں کے ساتھ یہ زندہ ہیں؟ یہ بات جوں جوں وقت
گزرتا چلا جارہا ہے ان کو تکلیف دیتی چلی جارہی ہے اور اسی بد بخت بہو کی طرح جس نے اپنے خاوند سے یہ
مطالبہ کیا تھا کہ اپنی ماں کا سر کاٹ کر جب تک نہ دکھاؤ اس وقت تک میں راضی نہیں ہوں گی یہ بھی سمجھتے ہیں کہ
جب تک انتہا نہ کر گزریں گے اس وقت تک جماعت احمد یہ ذلیل و رسوا نہیں ہوسکتی۔اس وقت تک ہمارے
دل کو چین نصیب نہیں ہو سکتا اس لئے اپنے شیاطین کی طرف یہ جاتے ہیں اور مزید بڑے سے بڑے مطالبے
اور سے اور مطالبے کرنے شروع کر دیتے ہیں۔کہ نہیں ابھی ہمارا دل راضی نہیں ہوا۔اب یہ کام اور کرگز روتو
ہم راضی ہوں گے، اب یہ کام اور کر دو پھر ہم راضی ہوں گے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے ہاتھ
باندھ بھی دیں ، جماعت احمدیہ کو کلیتہ نہتا بھی کردیں تب بھی خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ ہی جیتے گی کیونکہ
خدا کے شیروں کے ہاتھ کبھی کوئی دنیا میں باندھ نہیں سکا۔یہ زنجیریں لاز ماٹوٹیں گی اور لا ز ما ی زنجیریں باندھنے
والے خود گرفتار کیے جائیں گے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے جسے دنیا میں کوئی بدل نہیں سکتا، کبھی خدا کے ہاتھ بھی
کسی نے باندھے ہیں؟ اس لئے خدا والوں کے جب ہاتھ باندھے جاتے ہیں تو عملاً یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم
59
خدا کے ہاتھ باندھ سکتے ہیں۔اس لئے خدا کے ہاتھ تو کھلے ہیں قرآن کریم اعلان فرمایا رہا ہے کی
مَبْسُوطَتَن اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں اس کا دایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور اس کا بایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور
کوئی دنیا کی طاقت خدا کے ہاتھوں کو نہیں باندھ سکتی۔اس لئے آگے بڑھیں گے پہ ظلموں میں اس میں کوئی
شک نہیں لیکن یہ بھی میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے شیر خدا کے فضل سے بندھے ہوئے
ہاتھوں کے ساتھ بھی ان پر غالب آکر رہیں گے۔کوئی دنیا میں ان کے ایمان کا سر جھکا نہیں سکتا، کوئی دنیا میں
جماعت احمدیہ کے عزم کا سر جھکا نہیں سکتا، کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے صبر کا حوصلہ تو ڑ نہیں سکتا۔بڑھتے
رہیں جس حد تک یہ آگے بڑھتے ہیں ہم بھی انتظار میں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ خدا کی تقدیر بھی حرکت میں
ہے خدا کی تقدیر بھی حرکت میں ہے اور اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں جیسا کہ فرماتا ہے:
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَّاكِيْدُ كَيْدًا) ( الطارق : 18-17 ) یہ بھی کچھ تدبیریں کر رہے
ہیں اور میں غافل نہیں ہوں میں بھی تدبیر کر رہا ہوں اور بالآخر یقینا خدا ہی کی تدبیر غالب آئے گی۔کب آئے
گی کتنی دیر میں آئے گی؟ یہ میں ابھی آپ کو کچھ نہیں کہ سکتا لیکن اتنا میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ جب زیادہ
تشویش کے دن آتے ہیں اللہ تعالیٰ مسلسل مجھے خوشخبریاں عطا فرماتا ہے اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ساری
جماعت کو تمام دنیا میں کثرت کے ساتھ خوشخبریاں ملنی شروع ہو جاتی ہیں۔جتنے بھیانک دن آتے ہیں اتنا ہی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے روشنی کے وعدے زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آنے لگتے ہیں۔یہ عجیب قسم کے واقعات
ہیں جو عام دنیا کے حالات سے بالکل مختلف ہیں۔اگر یہ خواہیں نفسیاتی ہوں، اگر یہ خواہیں نفس کے دھوکے
ہوں ، یہ کشوف نفس کے دھو کے ہوں تو نفس کی کیفیت تو یہ ہے دنیا کے سارے ماہرین نفسیات جانتے ہیں کہ
جتنا زیادہ مایوسی بڑھتی چلی جائے اتنا ہی ڈرانے والی خوا میں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔جتنا زیادہ انسان
تاریکیوں میں گھر جاتا ہے اتنا ہی زیادہ ھولناک مناظر وہ دیکھنے لگتا ہے، غموں کے مارے ہوئے مصائب کے
ستائے ہوئے خوفوں میں مبتلا لوگوں کو Hallucination ( فریب خیال ) شروع ہو جاتی ہیں امن کی
حالت میں بیٹھے ہوئے بھی ان کو خطرات دکھائی دینے لگتے ہیں۔یہ صرف بچوں کی علامت ہوتی ہے کہ انتہائی
تاریکی کے وقت میں خدا ان سے روشنی کے وعدے کرتا ہے اور ان کو روشنی کے نمونے دکھاتا ہے۔انتہائی
تکلیف کے وقت میں بھی خدا تعالیٰ ان کے ساتھ دل آرام باتیں کرتا ہے، ان کے دلوں کو راحت اور اطمینان
اور سکون سے بھر دیتا ہے۔۔Friday the 10th
بھی چند دن پہلے دو تین دن پہلے کی بات ہے کہ شدید بے چینی اور بے قراری تھی بعض
اطلاعات کے نتیجہ میں اور ظہر کے بعد میں ستانے کے لئے لیٹا ہوں تو میرے منہ سے جمعہ جمعہ کے الفاظ
60
نکلے اور ساتھ ہی ایک گھڑی کے ڈائل کے اوپر جہاں دس کا ہندسہ ہے وہاں نہایت ہی روشن حروف میں دس
چمکنے لگا۔اور خواب نہیں تھی بلکہ جاگتے ہوئے ایک کشفی نظارہ تھا اور وہ جو دس دکھائی دے رہا تھا با وجود اس کے
کہ وہ اس کے کہ وہ دس کے ہند سے پر دس تھا جو گھڑی کے دس ہوتے ہیں لیکن میرے ذہن میں وہ دس تاریخ
آ رہی تھی کہ Friday the 10th اور یہ انگریزی میں میں یہ کہہ رہا تھا۔Friday the 10th اور
ویسے وہ گھڑی تھی اور گھڑی کے اوپر دس کا ہندسہ تھا۔تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون سا جمعہ ہے جس میں
خدا تعالیٰ نے یہ روشن نشان عطا فرمانا ہے؟ مگر ایک دفعہ یہ واقعہ نہیں ہوا ہر دفعہ یہ ہوا کہ جب بھی شدت کی
پریشانی ہوئی ہے جماعت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مسلسل خوشخبریاں عطا فرمائیں۔اس سے چند دن پہلے رویا میں اللہ تعالیٰ نے بار بار خوشخبریاں دکھا ئیں اور چار خوشخبریاں اکٹھی
دکھا ئیں۔جب میں اُٹھا تو اس وقت زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کا یہ شعر تھا۔غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبحان الذى اخرى عادى
یعنی چار خوشخبریوں کی حکمت یہ ہے، چار دکھانے کی کہ ایک غم پہنچے گا تو خدا تعالیٰ چارخوشخبریاں
دکھائے گا اور دشمنوں کو ذلیل کرے گا بہر حال۔کیونکہ اس وقت جماعت کی حالت سب سے زیادہ دنیا کی نظر
میں گری ہوئی ہے کلیتہ بیچارگی کا عالم ہے، اور کامل بے اختیاری ہے۔یہ وقت ہے خدا کی طرف سے
خوشخبریاں دکھانے کا اور یہ وقت ہے اُن خوشخبریوں پر یقین کرنے کا۔آج جو اپنے خدا کے دیئے ہوئے
وعدوں پر یقین رکھتا ہے، آج جس کے ایمان میں کوئی تزلزل نہیں ہے وہی ہے جو خدا کے نزدیک معزز ہے،
وہی ہے جس کو دنیا میں غالب کیا جائے گا اور اسے خدا کبھی نہیں چھوڑے گا کیونکہ جو تنزل کے وقت اپنے خدا
کی باتوں پر ایمان اور یقین رکھتا ہے اس کے ایمان میں کوئی تزلزل نہیں آتا۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر اس کے لئے
ایسے کام دکھاتی ہے کہ دنیا ان کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔پس آج وقت ہے اپنے رب کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے کا ، اپنے رب کے ساتھ پیار کرنے،
محبت کا رشتہ مضبوط کرنے کا۔آج آپ یقین رکھیں کہ ہمارا خدا ہم سے سچے وعدے کرتا رہا ہے، آج بھی سچا
وعدہ کر رہا ہے کل بھی سچے وعدے کرتا رہے گا اور بظاہر دنیا کے نزدیک ہم ذلت کی کسی بھی انتہا تک پہنچ چکے
ہوں لیکن تمام عزتوں کا مالک خدا ہمارے ساتھ ہے اور ہمارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔اس یقین پر حرف نہ
آنے دیں اس کی حفاظت کریں کیونکہ آج کا وقت ہی دراصل آپ کے کل کا فیصلہ کرنے والا ہے۔اگر آج
آپ نے خدا پر اپنے ایمان کو کمزور کر دیا ، اگر آج خدا کے وعدوں پر آپ کو شک پیدا ہونے شروع ہو گئے تو کل
اگر تقدیر بگڑی تو آپ اس تقدیر کو بگاڑنے والے ہوں گے اس لئے اپنے یقین کی حفاظت کریں اور جہاں تک۔
61
آپ کا بس چلتا ہے تدبیر کا بھی ہر طریق اختیار کریں۔ایک مومن کے لئے جو خدا تعالیٰ نے منصوبہ پیش فرمایا
ہے وہ یہ ہے کہ ایمان کامل رہے اور خدا کی تقدیر کے اوپر ایک دن بھی بے یقینی پیدا نہ ہوا اور اسکے ساتھ اپنی
تدبیر کو بھی انتہاء تک پہنچا دے اس لئے جتنا دشمن جماعت احمدیہ کی مرکزیت پر حملہ کرنے کے لئے کوشش کر رہا
ہے یا حملے کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اسی حد تک اس کا جماعت کی طرف سے برعکس رد عمل پیدا ہونا
چاہئے۔چنانچہ میں نے جماعت کو بار ہا یہ توجہ دلائی کہ جب یہ آپ کی زندگی پر حملہ کر رہے ہیں یہ آپ کو
نیست و نابود کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور یہی منصوبے بنا رہے ہیں تو اس کا رد عمل یہ ہونا چاہئے کہ اس
قوت کے ساتھ آپ ابھریں اور بڑھیں اور پھیلیں کہ دشمن کلیتہ خائب و خاسر اور نامراد ہو جائے۔حسرتوں کے
سوا اس کے ہاتھ کچھ نہ آئے۔ایک جگہ جماعت کو دباتے ہیں تو دس جگہ آپ پھیل جائیں۔ایک احمدی کو شہید
کرتے ہیں تو ہزاروں لوگوں کو احمدی بنا ئیں۔ایک ملک میں جماعت احمدیہ کی مسجدوں کو ویران کیا جاتا ہے تو
ہزاروں ملکوں میں جماعت احمد یہ مسجدیں بنائے۔یہ جواب ہے ایک زندہ قوم کا۔یہ جواب ہے ایک صاحب
ایمان قوم کا۔اس لئے میں بار بار جماعت کو تبلیغ کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور خدا کے فضل سے بعض ممالک
میں بہت ہی اچھے نتائج پیدا ہورہے ہیں۔"
( خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 769-779)