1985ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم)

62
$1985
ذیلی تنظیمیں ماہانہ ایک اجلاس قیام نماز کے حوالہ سے کریں
خطبہ جمعہ 8 نومبر 1985ء)
" نظام جماعت کے مختلف حصوں سے، مختلف تنظیموں سے میرا بڑا گہرا تعلق رہا ہے۔بچپن میں
اطفال الاحمدیہ میں ، پھر خدام الاحمدیہ میں، پھر انصار اللہ میں اور خصوصاً نماز کے معاملہ میں خدا تعالیٰ مجھے توفیق
عطا فرما تارہا ہے کہ ہر جگہ کچھ نہ کچھ کوشش کروں اور میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہمارے اچھے سے اچھے کارکن بھی
صبر کے لحاظ سے ابھی بہت زیادہ محروم تو نہیں کہنا چاہئے مگر ان میں گنجائش بہت موجود ہے کہ وہ اس حالت کو
بہتر کریں۔صبران معنوں میں کہ مستقل مزاجی بھی صبر کا ایک حصہ ہے صبر کا مضمون بہت وسیع ہے۔تو استقلال
کے لحاظ سے بھی بہت کمی واقعہ ہے۔ہمارے اچھے اچھے کارکن بھی اچھا کام جوش کے ساتھ چند دن کر لیتے ہیں
اور اس کے بعد پھر آہستہ آہستہ تھک کر چھوڑ دیتے ہیں اور نماز وہ آخری چیز ہے جس سے آپ کو تھکنا چاہئے۔مطلب یہ ہے کہ اس میں آپ کو تھکنے کی کوئی گنجائش نہیں۔تمام قرآن میں سب سے زیادہ زور نماز پر ہے۔قرآن کریم میں زکوۃ سے پہلے صلوٰۃ ہے اور زکوۃ
کا مضمون بھی پھر آگے بہت وسعت اختیار کر جاتا ہے، اس کی طرف انشاء اللہ آئندہ توجہ دلاؤں گا لیکن ہر
ایمان کے بعد سب سے پہلے صلوٰۃ کا ذکر ہے اور تمام دنیا کے مذاہب میں جہاں کہیں بھی کوئی مذہب آیا
ہے۔تمام قرآن کریم کے بیان کے مطابق نماز پر ہر نبی زور دیتا رہا ہے۔نماز حفاظت کرتی ہے۔نماز ایک
ساتھ رہنے والا مربی ہے۔جس شکل میں بھی کسی قوم نے کبھی خدا کی عبادت کی تھی ہر نبی نے سب سے زیادہ
اس عبادت پر زور دیا تھا اور ہے ہی مقصود وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ )
(الذاریات: 57) میں نے تو جنوں اور انسانوں کو پیدا ہی نہیں کیا سوائے اس کے کہ وہ میری عبادت کریں۔اور عبادت کا معراج نماز ہے یعنی عبادت کی جو رسمی شکل ہے ظاہری نماز ہے اور اس کو پھر قائم کر کے پھر اس کو
بھرنا ہے ہم نے کئی طریق سے اس پر غور کرنا ہے کہ کس طرح انمیں زیادہ حسن پیدا کرنا ہے، سمجھانا ہے۔خود بھی نماز باترجمہ سیکھیں اور بچوں کو بھی سکھلائیں
ابھی تو آپ میں سے یعنی شاید آپ کو کبھی خیال نہ آیا ہو لیکن اکثریت ایسی ہے جن کو یہ نہیں پتہ کہ

63
میرے بچوں کو نماز ترجمہ کے ساتھ آتی بھی ہے کہ نہیں اور نہ پتہ ہے نہ خیال آیا ہے اور بعض لوگ دوسروں کو
ڈھونڈتے ہیں۔جن کو خیال آتا ہے وہ کہتے ہیں جی ہمارے پاس کوئی نماز سکھانے کا انتظام نہیں ہے اس لئے
ایک مربی بھیجا جائے۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ مربیوں کا کام ہے نماز سکھانا اور پڑھانا حالانکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ
یہ والدین کا کام ہے۔گھر سے شروع کرو اور پھر مستقل مزاجی کے ساتھ نماز کو قائم کر کے دکھاؤ وہاں۔یہ عجیب
سوال ہوتا ہے میں حیرت سے دیکھتا ہوں اگر تمہیں خود نماز نہیں آتی تو پہلے اپنی فکر کرو، بچوں کی کیا بات شروع
کی ہے پہلے خود تو نماز سیکھو اور اگر خود نماز آتی ہے تو مربی کا کیا انتظار کرتے ہو۔جو اولین مقصد ہے انسانی
تخلیق کا اس مقصد سے محروم ہو رہے ہو محروم رہ رہے ہو اور انتظار کر رہے ہو کوئی آئے گا تو وہ ہمیں سکھا دے گا۔اتنے مربی نہ جماعت کے پاس ہیں نہ یہ ممکن ہے کہ مربی دوسرے سارے کام چھوڑ دیں۔جتنے ہیں اگر وہ
سارے کام دوسرے چھوڑ دیں اور یہی کام شروع کریں تو تب بھی وہ پورے نہیں ہوں گے۔اس لئے قرآن
کریم بڑا حکیمانہ کلام ہے۔وہ واقعاتی بات کرتا ہے خیالی اور فرضی بات نہیں کرتا۔یہ ذمہ داری مربی پر
نہیں ڈالی بلکہ ہر خاندان کے سربراہ پر ڈال دی ہے کہ تم کوشش کرو تمہاری ذمہ داری ہے۔حضرت اسماعیل
علیہ السلام کے متعلق بھی یہی بتایا کہ بڑی خوبیوں کا مالک تھا ، وہ اپنی اولاد کو اپنے اہل وعیال کو مستقل مزاجی
کے ساتھ نماز کی طرف توجہ دلاتا رہتا تھا۔جماعت احمدیہ کا اہم کام عبادت کو قائم کرنا ہے
پس جماعت احمدیہ میں سب سے اہم کام اس وقت عبادت کو قائم کرنا ہے نماز کو نہ صرف قائم کرنا
ان معنوں میں کہ ظاہراً کوئی شروع کر دے بلکہ اس کے اندر مغز کو اور روح کو بھرنا ہے اور جب تک بچپن سے
نماز کا ترجمہ ساتھ نہ سکھایا جائے اس وقت تک نماز کے معنی انسان نماز پڑھتے وقت اپنے اندر جذب نہیں
کر سکتا۔ایک غیر زبان ہے ہم سوچتے اپنی زبان میں ہیں اور غیر زبان اگر سیکھ بھی لیں تب بھی عملاً ساتھ ساتھ
اس کا ترجمہ کر رہے ہوتے ہیں۔سوائے اس کے کہ بعد میں بہت مہارت پیدا ہو جائے ورنہ شروع میں
ہر انسان جو غیر زبان سیکھتا ہے وہ بولتے ہوئے بھی سنتے ہوئے بھی ساتھ ساتھ تیزی سے اس کا ترجمہ کر رہا ہوتا
ہے۔انسانی کمپیوٹر خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ بعض دفعہ محسوس نہیں ہوتا مگر عملاً یہ ہورہا ہوتا ہے۔اس زبان
میں پہلی دفعہ خود سوچنا یہ بہت مہارت کے بعد آتا ہے۔اسی لئے نماز پڑھنے والوں کی بھی کئی قسمیں اس پہلو
سے بن جاتی ہیں کچھ وہ ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کو آتا ہی نہیں نماز کا ترجمہ۔اب ان کو تر جمہ ہی
نہیں آتا تو بیچارے سوچیں گے کیا پھر وہ ہیں جن کو تر جمہ آتا ہے لیکن جب تک پہلے عربی پڑھ کر پھر ساتھ اس کا
ظاہر اترجمہ نہ کریں دماغ میں، دھرائیں نہ پوری بات کو۔اس وقت تک ان کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ میں کیا کہ رہا
ہوں اور جن کو نماز آتی ہے ان میں سے ایک بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو اتنا وقت نہیں دیتی۔نماز پڑھتے ہیں

64
اور بغیر محسوس کئے کہ جو میں نے نماز پڑھی ہے اس کا ترجمہ میں نے محسوس کیا ہے کہ نہیں ، اس میں سے گزر
جاتے ہیں اور پھر کچھ اور ہیں جن کو مہارت ہو جاتی ہے ساتھ ساتھ ترجمہ خود بخود جذب ہونے لگ جاتا ہے
لیکن ان
کی توجہ بکھر جاتی ہے۔نماز کے بعد بہت حصے خلا کے رہ جاتے ہیں جہاں توجہ اکھڑ گئی تھی۔تو یہ ساری
باتیں جو کسل کی حالت ہے اور بہت سی باتیں ہیں، یہ نماز کی کوالٹی پر ، اس کی قسم پر اثر انداز ہوتی رہتی ہے۔اس
لئے اگر سو فیصدی بھی ایک جماعت نمازی ہو جائے اور پانچ وقت کی نمازی ہو جائے بلکہ تہجد بھی پڑھنا شروع
کر دے تب بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے ظاہری نظر سے کہ نماز قائم ہوگئی ہے یا نہیں ہوئی کیونکہ اور بہت سے مراحل
ہیں لیکن آغاز بہر حال ترجمہ سے ہوگا یعنی اس کے اندر مغز پیدا کرنے کے لئے ترجمہ پہلے سکھائیں گے تو پھر
دیگر امور کی طرف متوجہ کر سکیں گے۔نماز بچوں کو سکھانے کے لئے ماں باپ کا ذاتی تعلق ضروری ہے
ترجمہ سکھانے کے لئے باہر کی دنیاؤں میں اور بھی بہت سے ذرائع موجود ہیں مثلاً ویڈیو کیسٹس عام
ہے آڈیو کیسٹس ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بچوں کو ترجمہ سکھانے کے لئے ماں باپ کا ذاتی تعلق ضروری ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ویڈیوز کے اوپر آپ بنادیں اور ہم اپنے بچوں کو پکڑا دیں گے اور بے فکر ہو جائیں گے
کہ ان کو نماز آنی شروع ہوگئی ہے۔یہ درست نہیں۔عبادت کا تعلق محبت سے ہے اور محض رسمی طور پر ترجمہ
سکھانے کے نتیجہ میں عبادت آئے گی کسی کو نہیں۔وہ ماں باپ جن کا دل عبادت میں ہو جن کو نماز سے پیار ہو
جب وہ ترجمہ سکھاتے ہیں بچے سے ذاتی تعلق رکھتے ہوئے بچہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال
کے دیکھ رہا ہوتا ہے، ان کے دل کی گرمی کو محسوس کر رہا ہوتا ہے ، ان کے جذبات سے اس کے اندر بھی ایک
ہیجان پیدا ہورہا ہوتا ہے۔وہ اگر نماز سکھا ئیں تو ان کا نماز سکھانے کا انداز اور ہوگا۔چنانچہ بہت سے قادیان کے زمانے میں مجھے یاد ہے بہت سے نیک لوگ اس طرح ماؤں کی گود میں نیک
بنے۔ان کو ماؤں نے بڑے پیار اور محبت سے نمازیں سکھائی ہیں اور ہمیشہ کے لئے ان کی یادیں ان کے دلوں
میں ڈوب گئی ہیں اور جم گئی ہیں وہاں ان کے خون میں بہنے لگی ہیں، ایک فطرت ثانیہ بن چکی ہیں۔کجاوہ
نمازیں جو اس طرح سیکھی گئی ہوں کجا وہ جو ویڈیو پر آرام سے بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور خیال شاید یہ
آرہا تھا کہ یہ ختم ہو اور ہم اپنی دلچسپی کا فلاں پروگرام دیکھیں، فلاں ڈرامہ شروع کر دیں، فلاں کھیل دیکھنے لگ
جائیں ، دونوں چیزوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔اس لئے محض فرضی باتوں کے اوپر اپنے آپ کو خوش نہ
کریں۔ہر احمدی کو خود نماز کے معاملے میں کام کرنا پڑے گا محنت کرنی پڑے گی ، اپنے نفس کو شامل کرنا پڑے
گا، اپنے سارے وجود کو اس میں داخل کرنا پڑے گا ، تب وہ نسلیں پیدا ہوں گی جو نمازی نسلیں ہوں گی خدا کی
نظر میں۔

65
ذیلی تنظیمیں خصوصیت کے ساتھ میری مخاطب ہیں۔۔۔۔پس میرا آج کا خطبہ صرف اسی موضوع سے تعلق رکھتا ہے اور جب میں نے کہا جماعت کی
تنظیمیں تو خصوصیت سے انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ یہ تینوں میرے سامنے تھیں۔جماعت احمدیہ کا اصل بنیادی نظام کا ڈھانچہ تو صدارت یا امارت کا نظام ہے لیکن اس قسم کے
کاموں میں جہاں ایک War_footing پر کام کرنے ہوتے ہیں یعنی جیسے ایک عظیم جنگ میں مصروف ہو
جائے کوئی قوم ، وہاں تنظیموں کے اندر اگر بانٹ دیا جائے اس کام
کو تو زیادہ عمدگی کے ساتھ زیادہ تفصیل کے
ساتھ نظر رکھتے ہوئے یہ کام آگے بڑھتے ہیں۔اس لئے یہ تین جو نظام ہیں جماعت کی ذیلی تنظیمیں ان سے
میں خصوصیت کے ساتھ مخاطب ہوں کہ یہ اپنے اپنے دائرے میں بہت محنت اور بہت کوشش کریں۔ماؤں پر
بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، بہنوں پر بھائیوں پر یعنی خاندان کے اندر والدہ پر اس لئے کہ وہ جوابدہ
ہے آخری صورت میں خدا کے سامنے۔یہ خاندانی یونٹ جو ہے یہ کسی نہ کسی تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اس لئے
اگر چہ جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے آخری کارخانہ نماز کے قیام کا خاندان ہی ہو گا لیکن اس کارخانے تک
پہنچنے کے لئے اسے بیدار کرنے کے لئے ، اسے حرکت دینے کے لئے جماعت کی مختلف تنظیمیں قائم ہیں۔پس
لجنہ عورتوں کو تو متوجہ کرے اور آخری نظر اس بات پر رکھے کہ اہل خانہ کے اندر نماز کو قائم کرنے کی ذمہ داری
اہل خانہ کی ہے اور عورتوں سے کہیں کہ آپ ہم سے سیکھیں اور پھر اپنے بچوں کو سکھائیں۔اپنے خاوندوں کو
اپنے بیٹوں کو اپنی بیٹیوں
کو بار بار پانچ وقت نماز کی طرف متوجہ کرتی رہیں۔جو گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں نماز کے
وقت اور مسجد قریب ہے یا عبادت کرنے کی جگہ جو بھی ہو وہ قریب ہوعور تیں اٹھا ئیں ان کو کہ ٹھیک ہے کھانا تیار
ہوگا لیکن تم نماز پڑھنے جاؤ واپس آؤ پھر آرام سے بیٹھیں گے۔بچوں کو تیار کریں اور جو گھر کی بیٹیاں ہیں ان
پر نظر رکھیں۔والدین میں سے باپ کی اول ذمہ داری ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مگر بیٹیوں کے معاملہ میں
باپ کے لئے کچھ مشکلات بھی ہوتی ہیں اس کو یہ نہیں پتہ لگتا کہ کب اس نے پڑھنی ہے کب نہیں پڑھنی اس
لئے وہاں جب تک ماں مدد نہ کرے اس وقت تک باپ پوری طرح اپنے فرائض کو ادا نہیں کر سکتا اور بھی بہت
سے مسائل ہیں نماز سے تعلق رکھنے والے جو ماں سکھا سکتی ہے۔اس لئے لجنہ کا جہاں تک تعلق ہے وہ عورتوں کو سنبھالے اور بچیوں کو سنبھالے اور گھر کے اندران کو
طریقے بتائے کہ کس طرح تم نے اپنے گھروں میں نماز کو قائم کرنا ہے یہ بالکل الگ بات ہے۔ایک اور بات
آپ کے ذہن میں آسکتی ہے وہ یہ کہ لجنہ نماز کی تلقین کرنا شروع کر دے کہ نماز پڑھا کرو میں یہ نہیں کہ رہا

66
میں یہ کہہ رہا ہوں کہ لجنہ گھروں میں نماز کو قائم کرنے کے طریقے سمجھائے اور مستورات کو یہ بتائے کہ تم نے کیا
مدد کرنی ہے سوسائٹی کی نماز کے قیام کے سلسلہ میں اور پھر یہ رپورٹیں لے کہ وہ کس حد تک نماز کو اپنے گھروں
میں قائم کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں یہ ذمہ داری ڈال رہا ہوں۔خدام
کو نصیحت
اور اسی طرح خدام نو جوانوں کو یہ تلقین نہ کریں کہ تم نماز میں آؤ بلکہ یہ تلقین کریں کہ تم خود بھی آؤ اور
اپنے بھائیوں
کو بھی نماز پر قائم کرو اور اپنے والدین کو بھی نماز پر قائم کرنے کی کوشش کرو کیونکہ بعض جگہ ایسا بھی
ہورہا ہے کہ بظاہر الٹ ہو جاتا ہے لیکن ہو رہا ہے بعض بچے مجھے خط لکھتے ہیں نو جوان کہ ہمیں بہت تکلیف ہے،
ہمارے والد صاحب نماز نہیں پڑھتے اور ہم بہت سمجھاتے ہیں لیکن وہ باز نہیں آرہے نماز کی ان کو عادت ہی
نہیں ہے اس لئے آپ ان کو خط لکھیں۔چنانچہ ایک بچے نے بڑے درد سے مجھے خط لکھا اور میں نے پھر واقعہ
اس کو خط لکھا اور پھر مجھے بڑی خوشی ہوئی یہ سن کر یعنی وہاں کی امارت کی طرف سے اطلاع ملی کہ اس خط نے اثر
دکھایا ہے اور اس نے نماز شروع کر دی ہے خدا کے فضل سے۔تو اگر ایسے نو جوان اگر بے قرار ہوں اپنے ماں
باپ کو نماز پڑھانے کے لئے تو وہ بھی بڑا کام کر سکتے ہیں اور دعا کے ساتھ مانگیں گے تو اس سے بہت
غیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔دعاؤں کی تحریک کریں گے دوسروں کو تو اس طرح بھی خدا کے فضل سے فائدہ پہنچے گا۔انصار سے خطاب
انصار کو یہ توجہ دلانی چاہئے اپنے ممبران کو کہ تم اس عمر میں داخل ہو گئے ہو جہاں جواب دہی کے
قریب تر جا رہے ہو تم ویسے تو ہر شخص جواب دہی کے قریب تر رہتا ہے ایک لحاظ سے لیکن انصار بحیثیت
جماعت کے قریب تر ہیں اپنی جواب دہی کے اور جو وقت پہلے گزر چکا اس کے خلا جو رہ گئے ان کو پر کرنا بھی
شروع کریں تو پھر تو اُن کے اوپر دوہرا کام آجاتا ہے۔وقت کی ذمہ داریاں پوری کریں اور گزشتہ گزرے
ہوئے وقت کے خلا بھی پورے کریں۔ان کو اس طرح بیدار کیا جائے بتا کر کہ ان کو فکر پیدا ہوا اپنی۔وَلْتَنْظُرُ
نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ کہو کہ تم پر سب سے زیادہ اطلاق پاتی ہے یہ آیت۔تمہیں فکر کرنی چاہئے کل کے
لئے تم نے کیا آگے بھیجا ہے اور وہاں غد کے معنی روز قیامت بن جائے گا وہاں غد کے معنی سوال و جواب
اور محشر کا وقت بن جائے گا اس لئے ان کو بیدار کریں ہلائیں جگائیں کہیں تم اگر اپنے گھروں میں نماز قائم کئے

67
بغیر آنکھیں بند کر گئے تو کتنا حسرتناک انجام ہوگا تمہارا۔بے نمازی نسلیں جو اپنے مقصد سے عاری ہیں جن کو
خدا نے پیدا کسی اور غرض سے کیا تھا کسی اور طرف رخ اختیار کر چکی ہیں ، وہ پیچھے چھوڑ کر جارہے ہو۔کیا رہا
تمہارے ہاتھ میں اور خود خالی ہاتھ جارہے ہو وہاں کوئی بھی تمہارے پاس پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں رہا
باقی۔کیا جواب دو گے خدا کو کہ جو امانت تو نے میرے سپرد کی تھی میں نے ان کو یہ بنایا ہے یہ پیچھے چھوڑ کر آیا
ہوں۔تو اس رنگ میں بیدار کریں اور پھر یہ عہد کریں اپنا پروگرام ایسا بنا ئیں کہ ان کو سونے پھر اب نہیں دینا۔تنظیمیں ہر ماہ ایک اجلاس میں نماز با جماعت کا جائزہ لے کر اپنا محاسبہ کریں
تنظیمیں نسبتاً زیادہ بیدار رہ سکتی ہیں اگر وہ ایک معین پروگرام بنالیں کہ ہر ہفتے یا ہر مہینے میں ایک
دفعہ اسی موضوع پر بیٹھا کریں ایک مجلس عاملہ کا اجلاس مقرر ہو جائے ہمیشہ کے لئے آج سے جس کا موضوع
سوائے نماز کے کچھ نہ ہو۔اس دن لجنہ بھی نماز کے اوپر غور کر رہی ہو۔خدام بھی نماز پر غور کر رہے ہوں، انصار
بھی نماز پر غور کر رہے ہو اور یہ فیصلہ کر لیں ہمیشہ کے لئے کہ اب ہم نے ہر مہینہ کم از کم ایک مرتبہ اس موضوع پر
بیٹھنا ہے، غور کرنا ہے اور جہاں حالات ایسے ہیں کہ ہر مہینے نہیں بیٹھ سکتے وہاں دو مہینے مقرر کر لیں ، تین مہینے
مقرر کر لیں مگر جہاں مقرر کریں پھر اس پہ قائم رہیں ، اس پر صبر دکھا ئیں اور وہ ہر دفعہ جائزہ لیا کریں کہ کتنے
ہمارے Gains ہیں یعنی کتنا ہمیں فائدہ پہنچا ہے اس عرصے میں کتنے نمازی بنائے ، کتنوں کی نمازوں کی
حالت ہم نے درست کی ، کتنوں کو نماز میں لطف حاصل کرنے کے ذرائع بتائے اور ان کی مدد کی اور بہت سے
پہلو ہیں وہ ان سب پہلوؤں پر غور کیا کریں اور ہر دفعہ اپنا محاسبہ کریں کہ ہم کچھ مزید حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں
کر سکے۔اگر اس جہت سے اس طریق پر وہ کام شروع کریں گے تو امید ہے کہ انشاء اللہ بہت تیزی کے ساتھ
ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہوں گے۔جس کی خاطر ہمیں پیدا کیا گیا ہے اور جب ہم مقصد کی طرف
بڑھ جائیں گے اور جب مقصد کو حاصل کر رہے ہوں گے تو پھر فتح ایک ثانوی چیز بن جاتی ہے۔عددی
اکثریت اور نصرت اور ظفر کے خواب جو آپ دیکھ رہے ہیں اس سے بڑھ کر یہ خواب آپ کے حق میں آپ کی
ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے، پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ
اس دن کو قریب تر لائے جو ظاہری فتح کا بھی دن ہوا کرتا ہے۔جنگ بدر کے موقع پر یہی تو واسطہ دیا تھا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو کہ اے خدا! یہ تھوڑی سی جماعت میں نے تیار کی تھی تیری عبادت
کرنے والوں کی۔میری ساری محنتوں کا پھل ہے یہ اور تو کہتا ہے کہ کائنات کا پھل ہے یہ ، اگر آج یہ لوگ

68
مارے گئے تو پھر تیری عبادت کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی پیدا نہیں ہوگا۔اس قسم کے عبادت کرنے والے آپ
بن جائیں تو اللہ کے اس پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آپ
کو بھی پہنچ رہی ہوں گی۔وہ خدا کا رسول
صلی اللہ علیہ وسلم آج بھی اس لحاظ سے زندہ ہے آج بھی وہ دعا آپ کے حق میں خدا کو یہ واسطہ دے گی کہ اے
خدا اگر یہ عبادت گزار بندے تیرے ہلاک ہوگئے یا نا کام مر گئ تو پھر کبھی تیری دنیا میں عبادت نہیں کی جائے
گی۔کیسے ممکن ہے پھر کہ آپ
کو وہ فتح اور ظفر کا دن نصیب نہ ہو۔"
خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 890-898)

آج 10 میں سے 10 باقی