1988ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
100
$1988
اصلاح کرنے والوں کو سب سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرنی چاہئے
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 1988ء)
"حسنات سے کیا مراد ہے؟ یہ ایک بہت ہی حسین لفظ ہے اور بہت ہی وسیع معنی رکھتا ہے۔اس
مضمون میں سب سے پہلے تو یہ بات داخل ہے کہ آپ بدیوں کا مقابلہ درشتی اور سختی سے نہیں کر سکتے بلکہ حسن
کے ساتھ کر سکتے ہیں۔آپ کے اندرکشش ہوگی تو بدیوں کا مقابلہ کرسکیں گے۔آپ کے مزاج میں اگر تیزی
اور سختی ہوگی اور خشونت پائی جائے گی تو آپ در حقیقت مذکر بننے کے اہل نہیں رہتے۔اس لئے جب آپ ان
معاشرتی بدیوں کو دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کریں اور اپنی نیت میں حسن پیدا کریں اور ان
لوگوں کا درد محسوس کریں جو برائیوں کا شکار ہیں۔ان لوگوں کے خلاف اگر نفرت دل میں پیدا ہوتی ہے اس
نفرت کو دبائیں اور اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں۔اپنا ذہن اپنے دماغ کے محدود دائرے سے نکال کر
دوسرے کے دماغ کے دائرے میں داخل کرنے کی کوشش کریں اور سوچیں کہ وہ کیوں یہ کر رہا ہے کیا عوامل
ہیں جس نے ان باتوں پر اس کو مجبور کر دیا ہے، پھر حکمت کے ساتھ رفتہ رفتہ حسن دے کر اس کی بدیوں کے
ازالہ کی کوشش کریں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے اس کی مثالیں میں آگے تفصیل سے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔پہلی چیز جو میں بیان کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ جب آپ کسی چیز کو پیدا ہوتے دیکھتے ہیں تو لازم ہے کہ
اس کے عوامل پر غور کریں کہ کیوں ایسا ہو رہا ہے؟ ربوہ میں قائد خدام الاحمدیہ کے طور پر بھی رہا ہوں، مختلف
جماعتی خدمتوں پر مامور رہا ہوں اور وقف جدید سے تعلق کی وجہ سے سارے پاکستان کے دیہات سے بھی
اصلاحی رنگ میں میرا ایک تعلق رہا ہے۔اس لئے اپنے تجربہ کی روشنی میں میں بعض باتیں آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔کئی قسم کے لوگ مجھے ملیں ہیں اس کام کے دوران۔بعض لوگ ہیں وہ کہتے ہیں دیکھوجی ! یہاں آوارگی
پھیل گئی ہے، لڑکے اس طرح پھر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بڑا غصہ اور اشتعال ہوتا ہے، کیا کر رہی ہے
جماعت ، کیا حال ہو گیا ہے سب کا، یہ نسلیں تباہ ہوگئی ہیں اور انجمن میں کچھ نہیں ہورہا، وکلاء کچھ نہیں کر رہے، ان
کو بس اپنی چائے پینے سے کام ہے اور پتا ہی کچھ نہیں کہ یہاں کیا حال ہو گیا ہے۔اس قسم کے تبصرے بھی آپ
کو سنائی دیتے ہیں۔بعض اس قسم کے لوگ ہیں اس کے برعکس جو برائیوں کو دیکھتے ہیں اور خاموشی سے گھر میں
چلے جاتے ہیں اور گھر میں بیٹھ کر یہ باتیں کرتے ہیں کہ معاشرہ خراب ہو رہا ہے، کوئی حال نہیں رہا اور لوگ
گندے ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہ دونوں قسم کے لوگ نصیحت کے لحاظ سے بریکار اور بالکل بے معنی ہیں۔
101
سب سے پہلی بات اس ضمن میں سوچنے کے لائق یہ ہے کہ پہلے لوگوں کا بھی ان بیماروں سے تعلق
کٹ گیا کیونکہ وہ نفرت کا شکار ہو گئے اور دوسری قسم کے لوگوں کا بھی ان بیماروں سے تعلق کٹ گیا کیونکہ وہ
اس جد و جہد سے علیحدہ ہو گئے اور اپنے گھروں کے آرام خانوں میں وہ گویا کہ بے نیاز ہو کر بیٹھ گئے کہ وہاں
بازاروں میں کیا ہو رہا ہے۔پھر ایسے تبصرے بھی آپ کو سنائی دیں گے کہ جی یہ لوگ وہاں بیٹھتے ہیں ، وہاں
بیٹھے ہیں مجلسیں لگاتے ہیں اور ایسے تبصرے بھی سنائی دیں گے کہ ان کی مجلسیں تو ڑ دی جائیں ، ان کو ربوہ سے
نکال دیا جائے۔ان کے ساتھ یہ سلوک کیا جائے ، ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جائے حالانکہ ایسے تبصرے کرنے
والے بسا اوقات متمول لوگ ہوتے ہیں۔ان کے گھروں میں ایسی آسائشیں میسر ہوتی ہیں کہ وہ اپنے گھروں
میں مجلسیں لگاتے ہیں، راتوں کو دیر دیر تک بیٹھتے ہیں اور ان کے رشتہ دار وہاں اکٹھے ہوتے ہیں، چائے پی جاتی
ہے، گیئیں ماری جاتی ہیں، ہر قسم کے تبصرے ہوتے ہیں۔ان کو وہ اپنی حالت دکھائی نہیں دے رہی ہوتی اور
بازار میں کچھ غریب نوجوان دکھائی دے رہے ہوتے ہیں جو ان کے نزدیک نہایت آوارہ اور غیر ذمہ دار اور
بے راہرو ہیں، ان کو کوئی حق نہیں کہ اکٹھے بیٹھیں کہیں۔غور کرنا چاہئے ، سوچنا چاہئے کہ آخر کیوں ایسا ہورہا
ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کو اپنے طبعی دلچسپیوں کے لئے کوئی نکاس کی راہ نظر نہیں آتی۔ہر انسان میں
ایک جذبہ ہوتا ہے کسی طرح وہ تسکین حاصل کرے لذت حاصل کرے اپنی تھکاوٹ کو دور کرے۔اگر کسی کے
گھر میں ایک کمرہ ہے، غریب کے گھر میں اور وہیں اس کے ماں باپ اور بہن بھائی رہتے ہیں تو اپنے گھر میں
بیچارہ کیسے مجلسیں لگا سکتا ہے۔وہ اپنے جیسے غریبوں کو لے کر باہر نکلے گا بازاروں میں کہیں برف والے کے
پاس کھڑا ہو جائے گا ، کہیں کباب کی دکان پر ، کہیں کسی مٹھائی کی دکان پر ، پھر وہاں سے گزرتے دیکھے گا
عورتوں کو لڑکیوں کو، کچھ پردہ دار ہوں گی کچھ نے بے احتیاطی کی ہوگی پھر ان پر اس
کی نظریں پڑیں گی اور اس
کی جو تعلیم اور تربیت ہے جو گھروں میں عموماً شروع ہوتی ہے اس کا پس منظر بھی آپ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ
اکثر ایسے نوجوانوں کے ماں باپ خود تربیت کے محتاج ہوتے ہیں اور معاشرے کی وجہ سے یا اقتصادی
کمزوریوں کی وجہ سے یا تو انہوں نے تعلیم ہی حاصل نہیں کی ہوتی یا ایسے گھروں میں پرورش پائی ہوتی ہے
جہاں کرختگی روز مرہ کی عادت ہے۔خاوند کی بیوی سے بدسلوکی ، بیوی کی خاوند سے بدسلوکی۔یہ روز مرہ وہ دیکھ
رہے ہوتے ہیں۔تو ایسے گھروں میں پلنے والے ان بچوں کو آپ محض قصور وار قرار دے کر رد کر دیں اور یہ سمجھ
لیں کہ ناظر امور عامہ تھانے دار بن کر ہر وقت ان بچوں کے خلاف کاروائیاں کرتا رہے گا یا ان کو خدام الاحمدیہ
پکڑ کے بدنی سزائیں دے گی یا اور کئی قسم کی ان کے خلاف تعزیری کاروائیاں کی جائیں گی۔یہ درست بات
نہیں ہے۔آپ کی سوچ ہی بگڑی ہوئی ہے اس صورت میں۔اصلاح ہمدردی اور حسن سے پیدا ہوتی ہے
قرآن کریم نے یہ فرمایا ہے حسن کے بغیر برائی دور نہیں ہو سکتی اور یہ رد عمل جس کی مثال آپ کے سامنے پیش کی
102
ہے یہ حسین رد عمل نہیں ہے یہ ایک ظالم رد عمل ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس لئے سب سے
پہلے تو جو تربیت کے ذمہ دار ہیں ان کی تربیت ضروری ہے ان کو خود اپنی تربیت کرنی چاہئے ، اپنے نفس کا محاسبہ
کرنا چاہئے اپنے دل کو ٹول کر دیکھنا چاہئے کہ اس قسم کے جب وہ نظارے دیکھتے ہیں تو ان کے دل میں ان
بیچارے نو جوانوں کے لئے ہمدردی پیدا ہوتی ہے یا نفرت پیدا ہوتی ہے۔اگر نفرت پیدا ہوتی ہے تو وہ لوگ خود بیمار
ہیں ان بیچاروں کی کیا اصلاح کریں گے۔انصار اللہ کوگھروں میں ویڈیوز وغیرہ کی نگرانی کرنی چاہئے
پھر جب آپ دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ ویڈیوز لے کر جاتے ہیں ہندوستان کے گانوں کی فلمیں یا
یورپ کی بعض فلمیں اور اکٹھے ہو کر کہیں دیکھتے ہیں تو بعض لوگوں کو آگ لگ جاتی ہے کس قدر تباہی پھیل گئی
ہے، اڈے بنے ہوئے ہیں ، امور عامہ کچھ نہیں کر رہی، خدام الاحمدیہ کچھ نہیں کر رہی ، انصار اللہ کچھ نہیں کر رہی،
صدران محلہ بے پرواہ ہیں۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ ان میں سے جو متمول ہیں ان کے گھروں میں بھی ٹیلی ویژنز
ہیں ، ان کے گھروں میں بھی سہولتیں ہیں ، ان کی کمزوریوں پر ان کے حالات نے پردہ ڈالا ہوا ہے، ان کی
اقتصادی حالت نے پردہ ڈالا ہوا ہے اور وہ لوگ بھی گھر میں روزانہ ایسی باتیں کرتے ہیں اور ان سے زیادہ
کرتے ہیں جن کو کبھی مہینے میں ایک دفعہ کوئی ویڈیومل گئی بیچاروں کو۔پھر وہ جب لوگ گزررہے ہوتے ہیں
گلیوں سے کہیں سے گانے کی آواز آرہی ہوتی ہے بعض لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں کہ دیکھو جی! یہاں ربوہ میں
گانے گائے جارہے ہیں۔اور بہت سے ایسے گھر بھی ہیں جو اتنے وسیع ہیں کہ ان کے گھروں سے گانوں کی
آوازیں باہر نہیں جاتیں۔بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ایسی نئی قسم کی بجلی کی مصنوعات میسر ہیں کہ کانوں
میں اس کی ایک تار کی ٹوٹی دے دی اور کسی کو بھی آواز نہیں جائے گی اپنے آرام سے بیٹھے جو مرضی سنتے
رہیں۔تو حقیقت پر نظر ر کھے بغیر محض تنقید سے اصلاح نہیں ہوسکتی۔یہ ٹھیک ہے کہ گانوں کے اوپر کسی زمانے میں جماعت میں بہت بختی ہوا کرتی تھی اور بعض لوگ ان
میں سے ایسے ہیں جن کو قادیان کے وہ زمانے یاد آ جاتے ہیں۔وہ کہتے ہیں جی دیکھو! قادیان میں فلاں جگہ
گانے کی آواز آئی تھی تو امور عامہ نے یہ کام کیا تھا ان کو گھروں سے نکال دیا تھا، ان کی دکانیں بند کرا دی تھیں
لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ کون سا ماحول تھا اور یہ کون سا ماحول ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے تربیت یافتہ صحابہ کی نسلیں تھیں جن کے والدین نے اپنے گھروں میں سوائے تلاوت یا پا کیز نظموں کے
کچھ بھی نہیں سنا ہوا تھا ان کی نسلیں جب نرمی اختیار کر رہی تھیں تو اس سے بہت اجنبیت پیدا ہوتی تھی ماحول
میں اور جو ماحول دوسرا ہندوستان کے معاشرے کا تھا وہ بھی اتنا بد نہیں تھا۔اب صورتحال اس سے بالکل مختلف
ہے۔ان میں سے بہت سے جو نو جوان آج ہمارے شہروں میں یا محلوں میں آباد ہیں جو احمدی بھی ہیں ان میں
103۔سے بھاری اکثریت ایسی ہے جنہوں نے اعلیٰ بزرگوں کی تربیت حاصل نہیں کی۔ربوہ میں بھی اردگرد سے،
صرف اردگرد سے نہیں بلکہ سارے پاکستان سے بلکہ اس سے باہر سے بھی بہت سے ایسے لوگ آباد ہوئے ہیں
جا کر جن کا اپنا تربیتی پس منظر بہت کمزور ہے۔ایسے لوگ جو مشرقی افریقہ سے وہاں گئے یا انگلستان سے گئے
یا اور دوسرے ملکوں سے گئے انہوں نے اپنے ماحول میں اس سے بہت زیادہ گانے سنے، رقص وسرور دیکھے،
فلمیں روز مرہ چلتی دیکھیں اور ان کے نزدیک یہ کوئی برائی نہیں تھی۔وہ یہ ساری چیزیں نہ سہی ان میں سے کچھ
چیزیں لے کر ربوہ پہنچ گئے۔پھر جیسا کہ میں نے بیان کیا اقتصادی بدحالی کی وجہ سے بہت سے آراموں سے یہ لوگ محروم ہیں۔نہ ان کے گھروں میں پنکھے ہیں ، نہ ان کے گھروں میں علیحدہ بیٹھنے کی جگہیں ہیں ، نہ ان کو اچھا کھانا میسر ہے۔ان بیچاروں کی عیاشی کی انتہا یہ ہے کہ اچھا گانا سن لیں اور جب وہ سنتے ہیں تو آپ ان کو ایسی غضب کی نظر سے
دیکھتے ہیں کہ تباہ ہو گئے ہیں یہ لوگ ، ذلیل لوگ ہیں انہوں نے ساری دنیا کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور جماعت
احمدیہ کے اوپر داغ لگ گئے ہیں، ان کو زبر دستی جس طرح جلا د گندے عضو کو کاٹ کے پھینکتا ہے ان کو کاٹ کر
اپنے معاشرے سے الگ کر دو۔یہ غیر حقیقی باتیں ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم خود ایک تصنع کی زندگی بسر کر
رہے ہیں اور تصنع کی حالت میں سوچ رہے ہیں۔ان سب لوگوں کی مجبوریوں اور تکلیفوں پر نظر رکھنا ضروری
ہے۔وہ تکلیفیں اصل بیماریاں ہیں۔وہ ناداری کی حالتیں اصل بیماریاں ہیں۔ان معاملات میں آپ ان سے
ہمدردی نہ رکھیں اور بیچارے اپنے معصومانہ رنگ میں تھوڑا سا بھی اپنے دل کی تسکین کا سامان پیدا کریں تو
آپ غیظ و غضب کا شکار ہو جائیں۔یہ ہے اصل بیماری روحانی جو آپ کو لاحق ہے اس لئے سب سے پہلے تو
اصلاح کرنے والوں کو اپنے نفس کی اصلاح کرنی چاہئے۔انصار اللہ کو نو جوانوں کی آوارگی روکنے کی طرف توجہ دینی چاہئے
ایک دفعہ مجھے یاد ہے ربوہ میں میں نے اپنی مجلس عاملہ کو کہا انصار اللہ میں تھا یا خدام الاحمدیہ میں،
غالبا انصار اللہ کی بات ہے۔میں نے ان سے کہا کہ بہت سارے لڑکے ہیں بیچارے جو آوارگی کا شکار ہوتے
چلے جارہے ہیں اور ان کے متعلق روز شکایتیں کرتے ہیں تو کیوں نہ ہم یوں کریں کہ اپنے میں سے ہم اپنی
ذمہ داری یہ کر لیں کہ ہم میں سے ہر ایک ایک یا دو یا یا تین کو خصوصیت کے ساتھ اپنا دوست بنانے کی کوشش
کرے گا۔ان سے وہ تعلق رکھے گا، ان کے مسائل سنے گا، ان کے دکھوں کو اپنانے کی کوشش کرے گا ، اپنا سکھ
ان کے ساتھ بانٹنے کی کوشش کرے گا اور دیکھیں تو سہی کہ پھر کیا نظر آتا ہے۔چنانچہ ہم میں سے جس نے بھی
اس نصیحت پر
عمل کیا اس کی اپنی حالت بدل گئی۔بعض نے مجھے بتایا کہ بڑے دردناک حالات ہیں۔ہم جب
اس کے ساتھ بیٹھے چائے پر بلایا اول تو وہ حیران رہ گئے کہ ہمارے تو لوگ منہ پر تھو کا کرتے تھے کہ یہ کون
104
خبیث انسان ہے اور یہ اچھا بھلا معزز شریف آدمی یہ اپنے گھر چائے پر بلا رہا ہے۔کہتے ہیں اسی احسان کے
سلوک نے اس کی حالت بدلی ہے۔پھر جب اس کے حالات معلوم کئے تو پتا لگا یہ بہنوں کا حال ہے، یہ فلاں
بھائیوں کا حال ہے، ماں باپ کی اس طرح ناچاقی ہے، یہ گھر میں غربت کا ماحول ہے، یہ تنگیاں ہیں۔تو
بجائے اس کے کہ ایسے شخص سے وہ نفرت کرتے ان کے لئے ان کے دل میں ہمدردی پیدا ہوئی ،محبت پیدا
ہوئی ان کے لئے کئی ایسے اقدامات کا موقع ملا جو اپنے کمزور بھائی کے لئے ایک نسبتا متمول بھائی کیا کرتا ہے۔حسب توفیق انکی خدمت کی توفیق ملی ان کو اور بعض ایسے نوجوان تھے جن کے متعلق میرے رپورٹیں یہ تھیں کہ
یہ اتنے گندے ہو چکے ہیں کہ اس لائق نہیں کہ ان کو ربوہ میں ٹھہر نے دیا جائے۔ان کے اندر سے بڑے بڑے
پیارے نوجوان پیدا ہونے شروع ہو گئے۔پس اصلاح کا جو منبع ہے وہ آپ کا دل ہے۔آپ کے دل میں اگر حسن ہوگا تو آپ اصلاح کر سکیں
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے سختی کے ذریعے بدی کو روکنے کا
کہیں کوئی حکم نہیں ملتا۔ہاں حسن کے ذریعے برائی روکنے کا حکم ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
حسن کی آماجگاہ تھے۔ایک حسن کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جس کو خدا نے یہ طاقت ودیعت کی تھی کہ ہر بدی پر
اپنے حسن کی موجوں کے ذریعے غالب آجائے۔پس ہم نے اگر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ
اختیار کرنا ہے تو خیر ام بننا ہمارے مقدر میں ہے۔ہم لازماً خیر ام بنیں گے اور اس سنت کی برکت سے ہم
برائیوں پر غلبہ پا جائیں گے لیکن اگر سنت مغرب کی اختیار کریں یا دنیا داروں کی اختیار کریں اور دعوی یہ کریں
کہ ہم نے برائیوں کا قلع قمع کرنا ہے تو یہ جھوٹی بات ہے۔ایک حمقاء کی جنت ہے جس میں آپ بستے ہیں۔اس لئے ان چیزوں کی طرف حکمت سے توجہ کریں اور مزید معلوم کریں کہ وہ کون سے عوامل ہیں جو
ان نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور ان عوامل کو دور کرنے یا اچھے عوامل کے ذریعے ان کو Replace کرنے یعنی
ان
کو رفتہ رفتہ اس طرح دور کرنے کی توفیق پائیں کہ اچھی چیز دیں تب بری چیز باہر نکلے۔خالی برائیوں کو دور
کرنے کا تو کوئی تصور قرآن کریم میں نہیں ہے۔خلاؤوں کو بھرنے کا تصور ہے۔خلا پیدا کرنے کا کوئی تصور نہیں
اور نہ خلا ہوا کرتا ہے دنیا میں حقیقت میں۔بدی ہے وہ تب جگہ چھوڑے گی اگر کوئی اور طاقتور چیز اس کی جگہ
داخل ہو جائے اور اس کو دھکیل کر باہر نکال دے گی اور قرآن کریم فرماتا ہے۔إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ حسن میں یہ طاقت ہے اور حسین چیزوں میں یہ
طاقت ہے کہ وہ بدیوں کو دھکیل کر باہر نکال دیں۔اس لئے آپ کو ایسی طاقتور خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنی ہوں
گی اور ایسے طاقتور حسین ذرائع اختیار کرنے ہوں گے جن کے ذریعے بدیاں لازماً ان جگہوں کو چھوڑ جائیں
جہاں آپ کا حسن داخل ہونا شروع ہو جائے۔
105
مطالبوں کی بجائے اپنے مذاق بلند کریں
اس سلسلے میں میں نے کئی قسم کی بدیوں پر غور کیا مثلاً گانا بجانا اور اس قسم کی چیزیں ہیں آپ ساری
دنیا میں یہ بات دیکھیں گے یہ صرف مشرق کی بات نہیں، پاکستان کی بات نہیں، ربوہ کی بات نہیں کہ رفتہ رفتہ
مذاق بدل رہے ہیں اور مذاق زیادہ مادہ پرستی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ایک زمانہ تھا جبکہ ایک شاعر کا کلام
ایک انسان کے دل میں وہ جذبات انگیخت کر دیا کرتا تھا جواب عام نغمے بھی نہیں کرتے بلکہ اس کے لئے پاپ
میوزک کی ضرورت پیش آتی ہے۔مذاق بگڑے ہیں رفتہ رفتہ اور مادیت کی طرف زیادہ میلان ہوتا چلا گیا
ہے۔مذاق اگر لطیف ہوں تو ایک اچھا کلام ، ایک اچھا ادب پارہ انسان کے دل میں اور دماغ میں ایسا تموج
پیدا کر دیتا ہے کہ دنیا میں جو عام میوزک کے شیدائی ہیں، نغموں کے شیدائی ہیں وہ ان لذتوں کا تصور بھی نہیں کر
سکتے۔اس لئے مذاق کی صحت کی طرف اور درستی کی طرف توجہ بہت ضروری ہے۔اگر آپ جائزہ لیں گے
پاکستان کا مثلاً خصوصیت سے تو آپ وہاں بھی یہ محسوس کریں گے کہ پرانی نسلوں کا ادبی معیار بلند تر تھا۔جو
پہلے زمانے کے لوگ تھے یا بچے پڑھا کرتے تھے ان کے سکولوں میں بھی اور سکولوں سے باہر بھی ایک ادبی
ذوق شوق کا ماحول تھا اور شعر و شاعری کا ماحول تھا۔وہ شعر و شاعری اس زمانے میں بعض نیک لوگوں کو بہت
ہی بری لگا کرتی تھی۔وہ سمجھتے تھے پیڑ کے تباہ ہور ہے ہیں شعر و شاعری کی وجہ سے لیکن آج کے ماحول میں اگر
دیکھیں تو وہ شعر و شاعری کے ماحول میں پلنے والے لوگ یہ پاپ میوزک کے شیدائیوں کو پاگل سمجھتے ہیں اور
سمجھتے ہیں یہ تباہ ہورہے ہیں۔تو یہ نسبتی چیزیں ہیں اور ان کے عوامل پر آپ غور کریں تو آخری تان اس بات پر
ٹوٹے گی کہ معاشرے کا مذاق بعض مطالبے کرتا ہے۔اگر آپ نے مذاق کی اصلاح نہ کی اور مطالبوں کی راہ
میں کھڑے ہو گئے تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔مذاق بلند کریں اور مذاق کے مطالبہ پورے کریں۔یہ دو
چیز میں اکٹھی ہونا ضروری ہے۔"
خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 727-733)