1989ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 5

154
قوموں کی تعمیر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑے بڑے واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔وسعت حوصلہ
-
تیسری چیز وسعت حوصلہ ہے۔بچپن ہی سے اپنی اولاد کو یہ سکھانا چاہئے کہ اگر تھوڑی سی تمہیں کسی
نے کوئی بات کہی ہے یا کچھ تمہارا نقصان ہو گیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اپنا حوصلہ بلند رکھو اور یہ حوصلہ کی
تعلیم بھی زبان سے نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اپنے عمل سے دی جاتی ہے۔بعض بچوں سے نقصان ہو جاتے
ہیں، کوئی گھر کا برتن ٹوٹ گیا کوئی سیاہی کی دوات گر گئی ، کھانا کھاتے ہوئے پانی کا گلاس الٹ گیا اور ان چھوٹی
چھوٹی باتوں پر میں نے دیکھا ہے کہ بعض ماں باپ برافروختہ ہو کر بچوں کے اوپر برس پڑتے ہیں، ان کو
گالیاں دینے لگ جاتے ہیں، چیر میں مارتے ہیں اور کئی طرح کی سزائیں دیتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ
جن قوموں میں یا جن ملکوں میں ابھی تک ان کا ایک طبقہ یہ توفیق رکھتا ہے کہ وہ نوکر رکھے وہاں نوکروں کے
ساتھ تو اس سے بھی بہت بڑھ کر بد سلوکیاں ہوتی ہیں۔تو ان جگہوں میں جہاں نوکروں سے بدسلوکیاں ہو رہی
ہوں ، ان گھروں میں جہاں بچوں سے بدسلوکیاں ہو رہی ہوں وہاں آئندہ قوم میں بڑا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اپنے بچوں کی تربیت کی وہ محض کلام کے ذریعے نہیں کی
بلکہ اعلیٰ اخلاق کے اظہار کے ذریعے کی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ جب بچے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا ایک بہت ہی قیمتی مقالہ جو آپ نے تحریر فرمایا تھا اور اس کو طباعت کے لئے تیار فرمایا تھا وہ آپ نے
کھیل کھیل میں جلا دیا اور سارا گھر ڈرا بیٹھا تھا کہ اب پتا نہیں کیا ہو گا اور کیسی سزا ملے گی۔جب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا کوئی بات نہیں خدا اور توفیق دے دے گا۔حوصلہ اپنے عمل سے پیدا کیا جاتا ہے اور وہ ماں باپ جن کے دل میں حوصلے نہ ہوں وہ اپنے بچوں
میں حوصلے پیدا نہیں کر سکتے اور نرم گفتاری کا بھی حو صلے سے بڑا گہرا تعلق ہے۔چھوٹے حوصلے ہمیشہ بدتمیز
زبان پیدا کرتے ہیں۔بڑے حوصلوں سے زبان میں بھی تحمل پیدا ہوتا ہے اور زبان کا معیار بھی بلند ہوتا ہے۔پس محض زبان میں نرمی پیدا کرنا کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ حوصلہ بلند نہ کیا جائے اور وسیع
حوصلگی جماعت کے لئے آئندہ بہت ہی کام آنے والی چیز ہے۔اس کے غیر معمولی فوائد ہمیں اندرونی طور پر
بھی اور بیرونی طور پر بھی نصیب ہو سکتے ہیں لیکن وسیع حوصلگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہر نقصان کو برداشت کیا
جائے اور نقصان کی پرواہ نہ کی جائے۔یہ ایک فرق ہے جو میں کھول کر آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اس
کے دائرے کے اندر اس کو سمجھ کر ان دونوں باتوں کے درمیان توازن کرنا پڑے گا۔نقصان ایک بری چیز ہے۔اگر نقصان کا رجحان بچوں میں پیدا ہو تو ان
کو سمجھانا اور عقل دینا اور یہ بات ان کے ذہن نشین کرنا بہت ضروری
ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو چیز میں پیدا فرمائی ہیں وہ ہمارے فائدے کے لئے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ چھوٹی سی

155
چھوٹی چیز کا بھی نقصان نہ ہو۔وضو کرتے وقت پانی کا بھی نقصان نہیں ہونا چاہئے۔منہ ہاتھ دھوتے وقت پانی
کا نقصان نہیں ہونا چاہئے۔برتن دھوتے وقت پانی کا نقصان نہیں ہونا چاہئے۔کپڑے دھوتے وقت پانی کا
نقصان نہیں ہونا چاہئے۔صرف ایک پانی ہی کو لے لیں تو آپ دیکھیں گے کہ ہماری قوم میں اور بعض
ترقی یافتہ قوموں میں بھی نقصان کا کتنا رجحان ہے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ ٹوٹیاں کھول کر کھڑے ہو
جاتے ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ گرم پانی یا ٹھنڈا پانی جیسا بھی ہے وہ اکثر ضائع ہورہا ہے اور بہت تھوڑا
ان کے کام آ رہا ہے۔حالانکہ پانی خدا تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ضروری ہے اور قطع نظر اس
سے کہ اس سے آپ کا مالی نقصان کیا ہوتا ہے یا قوم کا مجموعی نقصان کیا ہوتا ہے یہ بات ناشکری میں داخل ہے
کہ کسی نعمت کی بے قدری کی جائے۔تو حو صلے سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ نقصان کی پرواہ نہ کرنے کی عادت ڈالی جائے۔یہ دو باتیں پہلو بہ
پہلو چلنی چاہئیں۔حوصلہ سے مراد یہ ہے کہ اگر اتفاقا کسی سے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس پر برداشت کیا جائے
اور اس سے کہا جائے کہ اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور جن کے حوصلے بلند ہوں وہ پھر بڑے ہو کر بڑے
نقصان برداشت کرنے کے بھی زیادہ اہل ہو جاتے ہیں۔بعض دفعہ آفات سماوی پڑتی ہیں اور دیکھتے دیکھتے
انسان کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔جن کو چھوٹی چھوٹی باتوں کا حوصلہ نہ ہو وہ ایسے موقعوں کے اوپر پھر خدا سے
بھی بد تمیز ہو جاتے ہیں اور بے حوصلگی کے ساتھ ایک خود غرضی کا رشتہ ایسا گہرا ہے کہ اس خود غرضی کے نتیجے میں
ہر دوسری چیز اپنی تابع دکھائی دینے لگتی ہے۔اگر وہ فائدہ پہنچارہی ہے تو ٹھیک ہے ذرا سا بھی نقصان کسی سے
پہنچے تو انسان حوصلہ چھوڑ بیٹھتا ہے اور جب بندوں سے بے حوصلگی شروع ہو تو بالآخر خدا سے بھی انسان
بے حوصلہ ہو جاتا ہے۔اسی لئے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ گر سمجھایا کہ : مَنْ لَمْ
يَشْكُرُ النَّاسَ لَا يَشْكُرُ الله ( کنز العمال حدیث نمبر : 6440) کہ جو بندے کا شکر ادا نہ کرنا سیکھے وہ خدا
کا کہاں کرسکتا ہے۔جو بندے کا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا۔یہ جو گہر ا فلسفہ ہے یہ ہم روز مرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں۔حوصلہ پر بھی اسی بات کا اطلاق ہوتا ہے
اسی لئے میں نے کہا تھا کہ یہ معمولی بات نہیں بڑے ہو کر اس کے بہت برے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔وہ نقصان
جس میں انسان بے اختیار ہو اس پر صبر کا نام حوصلہ ہے۔نقصان کی طرف طبیعت کا میلان ہونا یہ حوصلہ نہیں
ہے یہ بے وقوفی ہے، جہالت ہے اور بعض صورتوں میں یہ خود ناشکری بن جاتا ہے۔اس لئے بچوں کو جب
حوصلہ سکھاتے ہیں تو چیزوں کی قدر کرنا بھی سکھائیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اب یہاں بھی انگلستان میں میں نے دیکھا ہے پانی کا نقصان اور
گرمی کا نقصان یہ دو ایسی چیزیں ہیں جو عام قوم میں پائی جاتی ہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ہمارے خود پاکستان

156
سے یہاں آ کے جو بسنے والے ہیں بے ضرورت ہیٹر جلاتے ہیں۔بے ضرورت آگ جلتی رہتی ہے اس کے
او پر پھیلی ہو یا نہ ہو عورتیں پرواہ نہیں کرتیں، بے ضرورت پانی بہتے رہتے ہیں۔اس سے بہت کم میں انسان اپنی
ضرورت کو پوری کر سکتا ہے اور قومی طور پر جو فائدہ ہے وہ تو ہے لیکن بنیادی طور پر ہر انسان کو ان باتوں کی
طرف توجہ دینے کے نتیجے میں اپنی اخلاقی تعمیر میں مددملتی ہے اور بچوں کی تربیت میں اس سے بہت فائدہ پہنچ
سکتا ہے۔بجلیوں
کو دیکھ لیجئے۔میں نے دیکھا ہے کہ گھروں میں بے وجہ بجلیاں جلتی چھوڑ جاتے ہیں لوگ۔ریڈیو آن کیا ہے یا ٹیلی ویژن آن کیا ہے تو کمرے سے چلے گئے اور خالی کمروں میں بجلیاں بھی جل رہی ہیں،
ریڈیو آن ہیں یا ٹیلی ویژن آن ہیں۔کئی دفعہ میں اپنے گھر میں اپنے بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ ہمارے گھر جن
ہیں کیونکہ میں کمرے میں گیا وہاں بجلی جل رہی تھی اور ٹیلی ویژن چلا ہوا تھا۔معلوم ہوتا ہے کوئی ایسی غیر مرئی
مخلوق ہے جو آ کے یہ کام کر جاتی ہے۔انسانوں کو تو زیب نہیں دیتا کہ اس طرح بے وجہ خدا کی نعمتوں کو ضائع کریں۔تو بارہا یہ دیکھا ہے تربیت کرنی پڑتی ہے لیکن صبر کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ نہیں اور یہ جو دو
باتیں ہیں یہ اکٹھی چلیں گی یعنی حو صلے کی تعلیم اور نقصان سے بچنے کا رجحان۔کسی قسم کا قومی نقصان نہ ہواس
کے نتیجے میں اندرونی طور پر بھی آپ کی ذات کو ، آپ کے خاندان کو فوائد پہنچیں گے اور بڑے ہو کر تو اس کے
بہت ہی عظیم الشان نتائج نکلتے ہیں۔وہ لوگ جن کو چھوٹے چھوٹے نقصانوں کی پرواہ نہیں ہوتی جب وہ
تجارتیں کرتے ہیں تو اپنی طرف سے وہ حوصلہ دکھا رہے ہوتے ہیں کہ اچھا یہ ہو گیا کوئی فرق نہیں پڑتا ، اچھا وہ
نقصان ہوگیا کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اور آگے کمالیں گے۔یہ جہالت کی باتیں ہیں اچھے تاجر وہی ہوتے ہیں جو
چھوٹے سے چھوٹا نقصان بھی برداشت نہ کریں اور حوصلہ کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اپنے نقصان کو آنکھوں کے
سامنے ہوتا دیکھیں اور روکنے کی کوشش نہ کریں۔غریب کی ہمدردی اور دکھ درد میں شامل ہونے کی عادت
چوتھی بات غریب کی ہمدردری اور دکھ دور کرنے کی عادت ہے۔یہ بھی بچپن ہی سے پیدا کرنی
چاہئے۔جن بچوں کو نرم مزاج مائیں غریب کی ہمدردی کی باتیں سناتی ہیں اور غریب کی ہمدردی کا رجحان ان
کی طبیعتوں میں پیدا کرتی ہیں وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مستقبل میں ایک عظیم الشان قوم پیدا کر رہی ہوتی
ہیں۔جو خَيْرَ اُمَّةِ بننے کی اہل ہو جاتی ہیں لیکن وہ مائیں جو خود غرضانہ رویہ رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کو
ان کے اپنے دکھوں کا احساس تو دلاتی رہتی ہیں غیر کے دکھ کا احساس نہیں دلاتی وہ ایک خود غرض قوم پیدا کرتی
ہیں جو لوگوں کے لئے مصیبت بن جاتی ہیں۔اس لئے انسانی ہمدردی پیدا کرنا نہ صرف نہایت ضروری ہے بلکہ
اس کے بغیر آپ اپنے اس اعلیٰ مقصد کو پانہیں سکتے جس کے لئے آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے

157
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران :111) تم دنیا کی بہترین امت ہو
جس کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے فوائد کے لئے پیدا فرمایا ہے اس لئے ہم اپنی زندگی کا قومی مقصد کھو
دیں گے اگر ہم بچپن ہی سے اپنی اولاد کو لوگوں کی ہمدردی کی طرف متوجہ نہ کریں اور عملاً ان سے ایسے کام نہ
لیں یا ان کو ایسے کام نہ سکھائیں جس کے نتیجے میں غریب کی ہمدردی ان کے دل میں پیدا ہو اور اس کی
لذت یابی بچپن ہی سے شروع ہو جائے۔لذت یابی سے مراد میری یہ ہے کہ اگر کسی بچے سے کوئی ایسا کام کروایا
جائے جس سے کسی کا دکھ دور ہو تو اس کو ایک لذت محسوس ہوگی۔اگر محض زبانی بتایا جائے تو وہ لذت محسوس
نہیں ہوگی اور جب تک نیکی کی لذت محسوس نہ ہو اس وقت تک نیکی دوام نہیں پکڑا کرتی اس وقت تک یہ محض
نصیحت کی باتیں ہیں۔سبق آموز واقعات سنا کر دوستوں کو غریبوں کی ہمدردی کی طرف مائل کریں
اس لئے اس کے دو پہلو ہیں ایک تو آپ اپنے بچوں
کو اچھی کہانیاں سنا کر سبق آموز نصیحت کر کے یا
سبق آموز واقعات سنا کر غریبوں کی ہمدردی کی طرف مائل کریں دکھ والوں کے دکھ دور کرنے کی طرف مائل
کریں۔ہر وہ شخص جو مصیبت زدہ ہے کسی تکلیف میں مبتلا ہے یہ احساس پیدا کریں کہ اس کی مصیبت دور ہونی
چاہئے اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔خدمت کا جذبہ ان کے اندر پیدا کریں بلکہ اس کے
ساتھ مواقع بھی مہیا کریں۔یہاں عام طور پر ایسے مواقع میسر نہیں آتے یعنی روز مرہ کی زندگی میں کیونکہ یہ
ایک ایسا ملک ہے جہاں امیروں اور غریبوں کے درمیان فاصلے بہت ہیں۔یا درمیانے طبقے کے لوگوں کے
درمیان اور غریبوں کے درمیان بہت فاصلے ہیں لیکن ہمارے ملکوں میں یعنی غریب ملکوں میں تیسری دنیا کے
ملکوں میں تو غریب اور امیر ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ہر روز ان کی گلیوں، ان کے بازاروں میں غربت تکلیف
اٹھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور محسوس ہوتی ہے۔وہاں تو نہ صرف یہ کہ یہ کام بہت آسان ہے کہ عملاً بچوں کو
بچپن ہی سے لوگوں کی تکلیفیں دور کرنے کی عادت ڈالی جائے بلکہ مشکل بھی ہے کہ تکلیفیں اتنی ہیں کہ انسان
کے حد استطاعت سے بہت بڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ایسے ہی ملکوں کے متعلق غالباً ایسے ہی ماحول میں
غالب نے یہ کہا تھا کہ :
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند
کس کی حاجت روا کرے کوئی
(دیوان غالب صفحه : 330)
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ چونکہ حاجتیں پوری کرنا ہمارے بس سے بڑھ گیا ہے اس لئے ہم

158
حاجت پوری کرنا چھوڑ دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کس کس کی کریں دل یہ چاہتا ہے کہ ہر ایک کی کریں۔پس جس کسی کی بھی جتنی حاجت بھی آپ دور کر سکتے ہیں خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں
اور بچپن میں اگر اس کی عادت پڑ جائے تو اس کے نتیجے میں بچہ جو لذت محسوس کرتا ہے وہ اس کی نیکی کو دوام
بخش دیتی ہے اور پھر بڑے ہو کر خدام الاحمدیہ میں جا کر یا لجنہ کی بڑی عمر کو پہنچ کر پھر ان تنظیموں کو ان میں محنت
نہیں کرنی پڑے گی اور بنے بنائے با اخلاق افراد قوم کو میسر آئیں گے جو پھر بڑے بڑے کام کرنے کے لئے
اپنے آپ کو مستعد اور تیار پائیں گے۔مضبوط عزم اور ہمت
آخر پر پانچویں بات آج کے خطاب کے لئے جو میں نے چھنی ہے وہ مضبوط عزم اور ہمت ہے۔مضبوط عزم اور ہمت اور نرم دلی اکٹھے رہ سکتے ہیں۔اگر یہ ا کٹھے نہ ہوں تو ایسا انسان کمزور تو ہوگا با اخلاق نہیں
ہو گا۔نرم دلی جب آپ پیدا کرتے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایسا نرم دل انسان اور ایسا نرم خو انسان
مشکلات کے وقت گھبرا جائے اور مصائب کا سامنا کرنے کی طاقت نہ پائے۔حضرت ابوبکر صدیق اکبر ہمیشہ ہمیش کے لئے تاریخ میں ایک کامل نمونہ کے طور پر پیش کئے جاسکتے
ہیں۔یہ نمونہ اگر چہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے حاصل کیا مگر آپ کی زندگی میں ایک ایسا
مقام آیا جہاں اس خلق نے نمایاں ہو کر ایک ایسا عظیم الشان کردار ادا کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں ہمیشہ کے لئے
ہم آپ
کی مثال دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔بے حد نرم خو اور نرم دل ہونے کے باوجود جب اسلام پر آپ کی
خلافت کے پہلے دن ہی عظیم مصیبت واقع ہوئی ہے اور مشکلات کا دور شروع ہوا ہے تو وہ شخص جو دنیا کی نظر
میں اتنا نرم دل تھا، اتنا نرم خو تھا کہ معمولی سی تکلیف سے ہی اس کے آنسو رواں ہو جایا کرتے تھے۔کسی کی
چھوٹی سی تکلیف بھی وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔اتنے حیرت انگیز عزم کے ساتھ ان مشکلات کے مقابل پر
کھڑا ہو گیا ہے کہ جیسے سیلاب کے سامنے کوئی عظیم الشان چٹان کھڑی ہو جاتی ہے۔ایک ذرہ بھی اس کے
سرکنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔اس طرح حضرت ابو بکر صدیق نے اس وقت اپنے نرم دل سے عظمت کا ایک
پہاڑ نکلتا ہوا دکھا یا دنیا کو۔شکست نہ کھانے کے عزم کے خلق کی بچپن سے نشو ونما ہو
پس نرم دلی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان مشکلات کے وقت کمزور ہو یا بڑھتی ہوئی مشکلات کے
سامنے ہمت ہار جائے۔پچپن سے یہ خلق پیدا کرنا چاہئے کہ ہم نے شکست نہیں کھانی۔حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ جو فقرہ ہے ایک عظیم الشان فقرہ ہے جو آپ کے اس عظیم خلق پر روشنی ڈالتا ہے کہ:

159
”میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں“
بہت ہی بلند تعلیم ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم خلق پر روشنی ڈالنے والا یہ
ایک بہت ہی پیارافقرہ ہے کہ:۔”میری سرشت میں نا کامی کا خمیر نہیں
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہونے والوں کی سرشت میں بھی ہرگز ناکامی کا
خمیر نہیں ہونا چاہئے اور یہ عزم اور ہمت بچپن ہی سے پیدا کئے جائیں تو پیدا ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو چھوٹی
چھوٹی باتوں
پر ہمتیں ہار جاتے ہیں۔امتحان میں فیل ہو جائیں تو زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں۔کوئی زندگی کی
مراد پوری نہ ہو تو ان کا سارا فلسفہ حیات ایک زلزلے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔وہ سوچتے ہیں پتا نہیں خدا بھی ہے
کہ نہیں۔ان کی چھوٹی سی کائنات تنکوں کی بنی ہوئی ہوتی ہے اور معمولی سازلزلہ بھی اس کی خاک اڑادیتا ہے۔اس لئے وہ قو میں جنہوں نے بہت بڑے بڑے دنیا میں کام کرنے ہیں ، عظیم الشان مقاصد کو حاصل کرنا ہے
اور عظیم الشان ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے۔جن کا مشکلات کا دور چند سالوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ صدیوں تک
پھیلا ہوا ہے۔ہر مشکل کو انہوں نے سر کرنا ہے، ہر مصیبت کا مردانگی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ہر زور آور دشمن
سے ٹکر لینی ہے اور اس کو نا کام اور نا مراد کر کے دکھانا ہے۔ایسی قوموں کی اولادیں اگر بچپن ہی سے عزم کی
تعلیم نہ پائیں تو آئندہ نسلیں پھر اس عظیم الشان کام کو سرانجام نہیں دے سکیں گی۔اس لئے بہت ہی ضروری ہے کہ جہاں نرم کلام بچے پیدا کریں، جہاں نرم دل بچے پیدا کریں ،
جہاں نرم خو اولاد پیدا کریں جو دوسروں کی ادنی سی تکلیف سے بھی بے چین اور بے قرار ہو جائیں اور ان کے
دل کسی دوسرے کے دل کے غم سے پگھلنا شروع ہو جائیں اس کے باوجود اس اولا د کوعزم کا پہاڑ بنادیں اور
بلند ہمتوں کا ایک ایسا عظیم الشان نمونہ بنادیں کہ جس کے نتیجے میں تو میں ان سے سبق حاصل کریں۔یہ وہ پانچ بنیادی اخلاق ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تنظیموں کو خصوصیت کے ساتھ اپنے تربیتی
پروگرام میں پیش نظر رکھنے چاہئیں۔ان پر اگر وہ اپنے سارے منصوبوں کی بناء ڈال دیں اور سب سے زیادہ
توجہ ان اخلاق کی طرف کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کا فائدہ آئندہ سو سال ہی نہیں بلکہ سینکڑوں سال تک
بنی نوع انسان
کو پہنچتا رہے گا کیونکہ آج کی جماعت احمد یہ اگر ان پانچ اخلاق پر قائم ہو جائے اور مضبوطی کے
ساتھ قائم ہو جائے اور ان کی اولادوں کے متعلق بھی یہ یقین ہو جائے کہ یہ بھی آئندہ انہی اخلاق کی نگران اور
محافظ بنی رہیں گی اور ان اخلاق کی روشنی دوسروں تک پھیلاتی رہیں گی اور پہنچاتی رہیں گی تو پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ
ہم امن کی حالت میں اپنی جان دے سکتے ہیں سکون کے ساتھ اپنی جان جان آفریں کے سپر د کر سکتے ہیں اور یقین رکھ
سکتے ہیں کہ جو عظیم الشان کام ہمارے سپرد کئے گئے تھے ہم نے جہاں تک ہمیں توفیق ملی ان کو سرانجام دیا۔

160
نمازوں کی طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے
دوسرا پہلو مختصر عبادات کا پہلو ہے۔اس سلسلے میں میں بار ہا جماعت کو پہلے بھی متوجہ کر چکا ہوں کہ
ابتدائی چیزوں کی طرف بہت ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان میں سب سے ابتدائی اور سب سے اہم نماز
ہے۔ہماری نمازوں میں ابھی کئی قسم کے خلا ہیں جو بلند تر منازل سے تعلق رکھنے والے خلا ہیں ان کا میں تفصیل
سے ذکر کر چکا ہوں لیکن اب میں آپ کو اس بنیادی کمزوری کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ ہمارے اندر آج کی
نسلوں میں بھی بہت سے بچے ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔بہت سے نوجوان
ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔بہت سے بوڑھے ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز
پڑھنے کی عادت نہیں ہے اور یہ بات ہمیں روز مرہ نظر آنی چاہئے اور ہمیں اس سے بے چین ہو جانا چاہئے۔تنظیمیں کیوں اس سے بے چین نہیں ہوتیں تنظیمیں کیوں یہ کمزوری نہیں دیکھتیں اور کیوں خصوصیت کے ساتھ
ان باتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں۔نماز پڑھنا صرف کافی نہیں نماز ترجمہ کے ساتھ پڑھنا بہت ضروری ہے
اور نماز کا ترجمہ ہر احمدی کو آنا چاہئے خواہ وہ بچہ ہو ، جوان ہو یا بوڑھا ، مرد ہو یا عورت ہر شخص کے لئے ضروری
ہے کہ وہ نماز کا ترجمہ جانتا ہو اور اس حد تک یہ ترجمہ رواں ہو کہ جب وہ نماز پڑھے تو سمجھ کر نماز پڑھے۔عبادت کے مضمون میں تو بہت ہی وسیع باتیں ہیں۔بہت سی باتیں ہیں جو اپنے اندر پھر اور بہت سی منازل
رکھتی ہیں لیکن سب سے بنیادی بات یہی ہے کہ ہم اپنی جماعت کو مکمل طور پر نماز پر قائم کردیں۔کسی اور نیکی کی
اتنی تلقین قرآن کریم میں آپ
کو نہیں ملے گی جتنی قیام عبادت کی تلقین ہے، قیام صلوۃ کی تلقین ہے اور بنی نوع
انسان کی ہمدردی کی تلقین بھی ہمیشہ اس کے ساتھ وابستہ کی گئی ہے۔پس قرآن کریم کی تعلیم کی رویہی ہے کہ ہم اپنی عبادات کو کھڑا کر دیں اور اپنے پاؤں پر مضبوطی کے
ساتھ ان کو اس طرح مستحکم کر دیں کہ کوئی ابتلا، کوئی زلزلہ، کوئی مشکل ہماری نمازوں کو گرا نہ سکے۔اس کے لئے
پہلا بنیادی قدم یہی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص نماز باترجمہ جانتا ہواور نماز پانچ وقت پڑھنے کا عادی ہو اور
ساتھ ہی دوسری چیز اس کے ساتھ ملانے والی ضروری ہے کہ صبح تلاوت کی عادت ڈالیں۔ہر شخص جو نماز پڑھتا
ہے اس کو یہ عادت پڑ جائے کہ کچھ نہ کچھ تلاوت ضرور کرے۔یہ بنیاد اگر قائم ہو جائے تو اس کے اوپر پھر
عظیم الشان عبادات کی عمارتیں قائم ہوسکتی ہیں۔منازل نئی سے نئی بن سکتی ہیں۔نئی رفعتیں عبادتوں کو حاصل
ہو سکتی ہیں۔مگر یہ بنیاد نہ ہوں تو اوپر کی منزلیں بن ہی نہیں سکتیں۔ذیلی مجالس کے لئے لائحہ عمل، کوئی فرد بے نمازی نہ رہے
اس لئے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنات کو اپنے آئندہ کے پروگراموں میں سب سے زیادہ

161
اہمیت اس بات کو دینی چاہئے کہ ان کی مجالس کے اندر ایک بھی فرد نہ رہے جو نماز کا ترجمہ نہ جانتا ہو اور پنجوقتہ
نماز پر قائم نہ ہو۔باقی ساری باتیں انشاء اللہ رفتہ رفتہ سکھائی جائیں گی۔میر اپروگرام یہ ہے کہ تمام مجالس پر اس
پہلو سے نظر رکھوں اور ان کی رپورٹوں کو سر دست مختصر بنا دوں۔ان سے یہ توقع رکھوں کہ آپ لمبی تفصیلی
رپورٹیں مجھے نہ کریں جن سے میں خود براہ راست گزر نہ سکوں بلکہ مجھ تک جو آپ
کام پہنچانا چاہتے ہیں وہ مختصر
کر دیں اور بجائے اس کے کہ یہ بتائیں کہ آپ نے کتنے پیڑ لگائے اور کتنی محنتیں کیں اور کس طرح ان پودوں
کو تناور درختوں میں تبدیل کیا مجھے صرف یہ بتا دیا کریں کہ پھل کتنے لگے۔پیڑوں سے مجھے غرض نہیں ہے۔تو پھلوں کے لحاظ سے ان پانچ عادات کے متعلق رپورٹ مل جائے کہ آپ نے کتنے احمدیوں میں یہ عادات
راسخ کرنے میں کام کیا ہے، کتنے بچوں نے ، بڑوں نے مردوں اور عورتوں نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ جھوٹ
نہیں بولیں گے اور اس سلسلے میں آپ نے کیا کارروائیاں کی ہیں۔سر دست یہ بتائیں صرف یعنی نظر رکھنے کے
لئے کیا کارروائیاں کی ہیں۔عادتوں کو مزید راسخ کرنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں۔اتنا حصہ بے شک
مزید بھی بتا دیں جو پھلوں کی حفاظت سے تعلق رکھنے والا حصہ ہے۔پھل پیدا کریں ، ان کی حفاظت کا انتظام
کریں اور وہ حفاظت کی جو کارروائیاں ہیں مختصر وہ اپنی رپورٹ میں بے شک لکھ دیا کریں۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ پتا لگ جایا کرے کہ عرصہ زیر رپورٹ میں کتنے ایسے احمدی بچے ، بڑے تھے
جونماز پنجوقتہ نہیں پڑھتے تھے جن کو آپ نے نماز پنجوقتہ کی عادت ڈالی ہے۔کیا کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے اور
آپ نے ایک یا دو نمازوں کی عادت ڈالی ہے۔صرف یہ تعداد کافی ہے۔اگلی رپورٹ میں ان کا ذکر نہ ہو بلکہ
مزید جو آپ نے اس میں شامل کئے ہوئے ہیں ان کا ذکر ہو۔یا اگر دو پڑھتے تھے اور تین پڑھنے لگ گئے تو ان
کا ذکر ہو سکتا ہے اور اسی طرح یہ ذکر ہو کہ کتنے ایسے احمدی تھے جن کو نماز کا ترجمہ نہیں آتا تھا اور ان کو آپ نے
کسی حد تک ترجمہ پڑھایا ہے۔اس کے بھی مختلف مراحل ہیں۔کسی کو تر جمہ شروع کر وا دیا گیا ہے،کسی کا ترجمہ
مکمل ہو گیا ہے۔تو دوحصوں میں بیان کیا جا سکتا ہے کہ اتنے ترجمہ پڑھ رہے ہیں اور اتنے ایسے خوش نصیب
ہیں جو اگر چہ پہلے ترجمہ نہیں جانتے تھے اور اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کو تر جمعہ آ گیا ہے۔تو یہ چھوٹے چھوٹے کام ہیں ان کی طرف ساری مجالس اپنی ساری توجہ مبذول کر دیں۔ان کے
علاوہ جو دوسرے کام ہیں سر دست وہ جاری تو رہیں گے مگر ان کو مقابلہ ثانوی حیثیت دیں۔اس سے میں امید
رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی عظیم الشان تعمیر کی ایسی بنیاد یں قائم ہو جائیں گی جو اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ تمام دنیا میں اسلام کی عمارت کو مستحکم اور بلند تر کرنے میں عظیم الشان کارنامے سرانجام دے گی۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔"
خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 754-770)

آج 10 میں سے 10 باقی