1990ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
162
62
$1990
جماعت کو کثرت سے ایسے انصار میں گے جو يَنصُرُكَ رِجَالٌ
کے تحت جماعت کی مدد کے لئے متوجہ ہوں گے
(خطبہ جمعہ 12 جنوری 1990ء)
" گزشتہ ہفتے کے اندر کچھ ایسی تکلیف دہ خبریں، خصوصیت کے ساتھ دو ایسے اہم خطرات کی
نشاندہی ہوئی جن کا تعلق پاکستان سے تھا اور اگر چہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہوا ہے، ایک عاجزانہ رنگ میں
ہم دعا کے ساتھ اسباب کو ضرور اختیار کرتے ہیں، میں عموماً ایسے مواقع پر ساری جماعت کو مطلع کرتا رہا ہوں اور
بعض کوششوں کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں مگر ان دو مواقع پر خدا کی تقدیر تھی شاید کہ دل اسباب سے اتر گیا
اور اچانک دل اسباب کی پیروی سے بیزار ہو گیا۔تب میں نے خدا سے عاجزانہ دعا کی کہ اب تو مجھے معاف
فرمالیکن میں اسباب
کو اختیار نہیں کروں گا اب خالصہ تجھ سے امید ہے اور تجھ سے ہی دعا کرتا ہوں، اپنے فضل
سے دعاؤں کے ذریعے اسباب پیدا فرما دے اور ان حالات کو بدل دے۔چنانچہ حیرت انگیز طور پر خدا تعالیٰ
نے ایسا ہی کیا اور قطعی طور پر کوئی دنیاوی سب اختیار کئے بغیر ایسے حیرت انگیز رنگ میں وہ تکلیفوں کا خوف ٹل
گیا بلکہ وہ تکلیفیں جو خوف سے آگے نکل کر عملی شکل میں ظاہر ہو چکی تھیں ان کے شر سے جماعت کے احباب
محفوظ رہے اور ایسی اس کے نتیجے میں دل کو خدا تعالیٰ کی طرف سے تسکین نصیب ہوئی کہ جس کی مثال دنیا میں
شاذ ہی ملتی ہے۔کل بھی اسی قسم کی دعا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے رات رؤیا میں ایک خوشخبری دی اور وہ خوشخبری
میں چاہتا ہوں جماعت کو آج بتادوں کیونکہ وہ دراصل جماعت کی ہی خوشخبری ہے۔میں نے دیکھا کہ کثرت کے ساتھ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں دوسری جگہوں پر بھی لوگوں
میں جماعت کی نصرت کی توجہ پیدا ہو رہی ہے اور جس طرح طوفان میں موج در موج لہریں اٹھتی ہیں، اس
طرح لکھوکھہا آدمی جن کا جماعت سے تعلق نہیں ہے وہ جماعت کی امداد کے لئے دوڑے چلے آرہے ہیں۔یہ نظارہ مسلسل اسی طرح رویا میں دکھائی دیتارہا اور بعض دفعہ بعض ملکوں کی بھی نشاندہی ہوئی اور اس وقت مجھے
تعجب بھی ہوا کہ بظاہر تو ان کے ساتھ ان باتوں کا کوئی تعلق نہیں مثلاً امریکہ کے مغرب سے بھی جو سان
فرانسسکو اور لاس اینجلس وغیرہ کا علاقہ ہے۔مغربی ساحل ، کیلیفورنیا سٹیٹ ہے جو زیادہ تر مغرب میں شمالاً
جنو با چلتی ہے اس طرف سے بھی لاکھوں آدمی جماعت کی مدد کے لئے دوڑے آ رہے ہیں اور باہر کی دنیا سے
بھی۔مشرق میں بھی یہی نظر آ رہا ہے اور پاکستان میں بھی یہ لہریں اٹھ رہی ہیں۔اس نظارے کے بعد جو
163
بالعموم ایک تموج کی شکل میں تھا یعنی انسان دکھائی نہیں دے رہے تھے لیکن یوں معلوم ہوتا تھا کہ موج در موج
مخلوق خدا جماعت کی مدد کے لئے متوجہ ہو رہی ہے۔بلکہ ایک دفعہ یوں لگا کہ جیسے میں کہوں کہ بس کافی ہوگئی
بس کرو اتنی ضرورت نہیں۔لیکن لہریں پھر اٹھتی ہوئی دوبارہ ساحل سے ٹکرا کر جس طرح چھلک کر باہر آپڑتی
ہیں ، اسی طرح میں نے ان کو دیکھا۔تو بیک وقت یہ احساس ہونے کے باوجود کہ یہ انسانی مدد ہے ، نظارہ وہ
موجوں کا سارہا ، جب رویا سے آنکھ کھلی تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام تغیر کے طور
پر میری زبان پہ جاری تھا کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاءِ ( تذکره : 39) کہ تیری
نصرت خدا کے ایسے مرد میدان بندے کریں گے جن کو اللہ تعالیٰ خود وحی کے ذریعے اس بات پر آمادہ فرمائے گا۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ اس نئی صدی کے پہلے سال میں اس رویا کا دکھایا جانا محض کسی عارضی مفاد سے تعلق
نہیں رکھتا بلکہ یہ آئندہ زمانے میں جماعت کی نصرت کا خیال قوموں میں ہر در لہر، موج در موج اٹھے گا اور
مختلف ملکوں میں خدا تعالیٰ غیروں کے دل میں بھی جماعت کی تائید میں اٹھ کھڑے ہونے کے لئے ایک
حرکت پیدا کرے گا ایک توجہ پیدا فرمائے گا اور کثرت کے ساتھ انشاء اللہ جماعت کو ایسے انصار ملیں گے جو
جماعت سے نہ بھی تعلق رکھتے ہوں تو اللہ تعالیٰ کی وحی کے تابع (یعنی وحی بعض دفعہ خفی بھی ہوتی ہے ضروری
نہیں کہ الہام کی شکل میں لفظوں میں وہ ظاہر ہو۔مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے چلنے والی تحریکات کی روشنی میں)
ان کے دل جماعت کی مدد کے لئے متوجہ ہوں گے۔اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے دعاؤں پر انحصار بڑھائیں
اس رؤیا کے بعد میں خصوصیت سے جماعت کو دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور یاد دلاتا ہوں کہ
جب بھی وہ اپنے متعلق یا اپنے دوستوں کے متعلق یا جماعت کے متعلق کوئی فکر والی باتیں سنیں یا کوئی تو ہمات
ان کے دلوں
کو گھیر لیں تو اپنے نفس کا یہ پہلا محاسبہ کیا کریں کہ ان کا خیال کس طرف گیا تھا۔مدد ڈھونڈنے کے
لئے ان کو کوئی انسان یاد آیا تھا کوئی دنیاوی ذریعہ اختیار کرنے کی طرف توجہ مائل ہوئی تھی یا سب سے پہلے توجہ
خدا کی طرف گئی تھی۔موحد بندے کی شان یہ ہے کہ توجہ کا اولین مرکز خدا ہوتا ہے ورنہ یہ دنیا ایسی ہے کہ جس
میں باتیں ایسی مل جل جاتی ہیں کہ توحید اور شرک کی تفریق آسان نہیں رہتی۔خدا کے مومن بندے دعا ئیں
بھی کرتے ہیں اور اسباب کو بھی اختیار کرتے ہیں اور بعض غیر بھی جو تو حید کے اعلیٰ مقام پر فائز نہیں ہوتے وہ
اسباب کو بھی اختیار کر لیتے ہیں اور دعاؤں کی طرف بھی متوجہ ہو جاتے ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان ایک
فرق ہے اور وہ فرق اولیت کا ہے۔مومن کا اول سہارا خدا تعالیٰ کی ذات ہے اور اس تعلق کے قیام کے لئے جو
بندے اور خدا کے درمیان سہارے کی شکل میں ظاہر ہوا کرتا ہے دعا ذریعہ بنتی ہے۔یعنی سہارا تو خدا تعالیٰ ہر
ایک کا ہے ہی لیکن اس خصوصی مدد کے لئے جو انسان کسی خاص مشکل کے وقت محسوس کرتا ہے کہ مجھے اس کی
164
ضرورت ہے اور خدا سے مجھے ملنی چاہئے اس مدد کے لئے دعا ذریعہ بنا کرتی ہے۔پس جب بھی آپ مدد
چاہتے ہیں تو مدد کے لئے پیغام بھیجا کرتے ہیں۔جب بھی آپ مدد مانگتے ہیں تو مدد کے لئے آواز دیا کرتے
ہیں تو پہلی آواز خدا کی جانب اٹھنی چاہئے پہلا پیغام خدا کو بھیجا جانا چاہئے۔اگر یہ ہے تو پھر آپ موحد بندے
ہیں۔پھر آپ اسباب کو اختیار کریں تو یہ شرک نہیں ہے بلکہ یہ بھی ایک بجز کا اظہار ہے اور خدا کی اس مالکیت کی
عبادت کرنا ہے جو ہر چیز پر حاوی ہے۔پس اس پہلو سے آپ کا ایمان یقیناً خالص بن جاتا ہے۔آپ کی
توحید کے اوپر ایک گواہی ٹھہرتی ہے جو ہر ضرورت کے وقت آپ کے دل سے اٹھ رہی ہوتی ہے اور خدا کے
بعد سب سے بڑا گواہ انسان کا اپنا نفس ہی ہے۔پس اس پہلو سے اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے دعاؤں
پر انحصار بڑھا ئیں اور سب سے زیادہ تو کل دعا پر ہی رکھیں اور دعا کے ذریعے اولین رابطہ اپنے خدا سے کرنے
کی عادت ڈالیں۔اپنے بچوں کو بھی دعاؤں کی اہمیت سمجھاتے رہیں اور سلیقے بتائیں
آج کل جماعت کو تمام دنیا میں جو ضرورتیں در پیش ہیں اور نئے نئے رستے ترقیات کے کھل رہے
ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نئے خطرات بھی پیدا ہور ہے ہیں۔ایک بڑی عظیم عالمی جدوجہد کی کیفیت ہے، جس
میں جماعت اس نئی صدی میں داخل ہوئی ہے اور روز بروز نئے میدان کھلتے رہیں گے اور نئے میدانوں میں
ہمارے قدم آگے بڑھتے رہیں گے اس لئے ابھی سے دعاؤں کی عادت خود بھی ڈالیں اور اپنے بچوں کو بھی
دعاؤں کی اہمیت سمجھاتے رہیں اور دعائیں کرنے کے سلیقے سکھائیں۔اگلی نسل کو دعا پر قائم کرنا بہت ہی
ضروری ہے ورنہ ہمارا اگلی نسلوں کے ساتھ سب سے زیادہ اہم پیوند کٹ جائے گا۔سب سے زیادہ اہم پیوند جو
ہم اپنی اگلی نسلوں کے ساتھ قائم کر سکتے ہیں وہ یہی دعا کرنے کا پیوند ہے۔وہ پیوند جو دراصل تو خدا سے لگتا ہے
لیکن ہمارا آپس کا تعلق دعا کرنے والی نسل کے طور پر قائم رہنا چاہئے اور ہماری ہر اگلی نسل اسی طرح دعا گو
ہونی چاہیئے۔اسی طرح دعا پر تو کل رکھنے والی اور یقین رکھنے والی ہونی چاہئے جیسے ہمیں ہونا چاہئے یا ہماری
پہلی نسلیں تھیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو فیض ہے، اس کا خلاصہ کبھی بھی ہماری نظر
سے
اوجھل نہیں ہونا چاہئے۔آپ کے تمام فیوض کا مخص ، آپ کے سارے فیض کا منبع اور روح اور اس کا خلاصہ
یہی ہے کہ آپ نے خود بھی دعاؤں کے گر سیکھے اور دعاؤں پر انحصار کیا اور جماعت احمدیہ کو بھی دعاؤں کے
ذریعے ایک زندہ خدا کے ساتھ ایک ابدی زندہ تعلق رکھنے کا سلیقہ سکھا دیا۔پس یہ اگلی نسل کا ہم پر حق ہے جس
طرح ہم نے پچھلی نسلوں کا پھل کھایا اور ان سے یہ تربیت حاصل کی اور ان کے اس فیض کے ذریعے سے اللہ
تعالیٰ کے ساتھ ہمارا ایک حیرت انگیز اور عظیم الشان رشتہ قائم ہو گیا۔اسی طرح اگلی نسلوں کا ہم پر بھی حق
ہے۔اپنے بچوں پر رحم کریں اور ان کو آغاز ہی سے دعائیں کرنی سکھائیں اور ان سے دعائیں کروائیں اور پھر
165
دعا کا پھل ان کو ملے گا تو ان کی کیفیت کیسے بدل جائے گی۔غیر دنیا میں رہتے ہوئے معصوم بچوں کی حفاظت کا
اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں۔تربیت کی آپ ہزار ترکیبیں کریں ان کو راہ راست پر رکھنے کے ہزار پاپڑ
بیلیں مگر اس جیسا مؤثر اور کوئی ذریعہ نہیں کہ آپ ان کو دعا گو بچے بنادیں خدا تعالیٰ سے ان کا ایک ذاتی تعلق
قائم کروا دیں اور بچپن ہی سے وہ اپنی دعاؤں کا پھل کھانے لگ جائیں۔پس یہ ایک دوسری نصیحت ہے کہ
جہاں ہم جماعت کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں اور اپنے لئے بھی وہاں ہم اپنی آنے والی نسلوں
کو بھی دعا گو
نسلیں بنا ئیں۔"
(خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 24-27)
ذیلی تنظیمیں ، جماعتی لٹریچر کی تقسیم میں اپنا کردار ادا کریں
(خطبہ جمعہ 23 فروری 1990ء)
اس سلسلے میں آخری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کو اس
کام میں خصوصیت کے ساتھ دلچسپی لینی چاہئے۔میں نے اپنے ایک گزشتہ خطبے میں یہ بتایا تھا کہ ہم نے جو
لٹریچر شائع کیا ہے وہ الماریوں یا صندوقوں کی زینت بنانے کے لئے نہیں بلکہ تقسیم کے لئے کیا ہے اور ساری
دنیا کی جماعتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جائزہ لیں کہ ان کے ملکوں میں کون کون سی غیر قو میں آباد ہیں۔چنانچہ
اس ضمن میں کئی ملکوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی رپورٹیں مل رہی ہیں اور بہت سے امراء بڑی توجہ کے
ساتھ اس ہدایت کی تعمیل میں جائزے لے کر پھر مجھے رپورٹیں بھجوا رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر امراء اس
خصوصی کام کو یعنی مشرقی یورپ کی قوموں سے تعلق قائم کرنا اور ان میں احمد یہ لٹریچر تقسیم کرنا، اس کام کو اگر وہ
ذیلی تنظیموں سے لیں تو ان کو بھی سہولت ہو جائے گی اور ذیلی تنظیمیں غالباً بہتر رنگ میں یہ کام کرسکیں گی۔ایک
امیر کے لئے کام لینے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ایک تو وہ جماعت کو عمومی ہدایت دے دے اور اس شعبے کے
سیکرٹری کو مقرر کر دے کہ تم ان سے رابطے کرو۔اس طریق پر سب کام چلتے ہیں لیکن ان کاموں میں ذرا نرمی
پائی جاتی ہے۔رفتار ذرا کم ہوتی ہے اور جسے انگریزی میں Casual کہا جاتا ہے۔آرام آرام سے لوگ
بات کو لیتے ہیں اور اتنی زیادہ اہمیت بھی نہیں دیتے۔بعض دیتے بھی ہیں لیکن بالعموم کچھ لوگوں کو توفیق مل جاتی
ہے لیکن ذیلی تنظیموں کے سپر د اگر خصوصی کام کیا جائے تو نسبتاً زیادہ افراد زیادہ ذمہ داری کے ساتھ اور مہم کی
صورت میں کام کرتے ہیں۔نئی تبدیلیاں جو ذیلی تنظیموں میں کی گئی ہیں ان میں ایک یہ بھی مقصد تھا کہ اس
سے پہلے جو بعض مصلحتوں کی وجہ سے امارتوں سے ذیلی تنظیموں کو بالکل الگ کر دیا گیا تھا، ان کو دوبارہ
166
امارتوں کے ساتھ مانوس کیا جائے اور تنظیم کے لحاظ سے اگر سو فیصدی ماتحت نہ بھی کیا جائے تو ان کے روابط
ایسے ہو جائیں کہ امراء ان کو اپنا دست و باز سمجھتے ہوئے ان سے بے تکلفی کے ساتھ اور اپنائیت کے ساتھ کام
لیا کریں۔امیر، ذیلی تنظیموں پر حاوی ہے۔وہ تمام تنظیموں کو حکم دے سکتا ہے
ایک امیر کا یہ حق ہے کہ ساری جماعت کو حکم دے اور اس حکم کے مقابل پر اگر خدام، انصار یا لبنات
نے اگر کوئی حکم دیا ہو تو وہ کوئی حیثیت نہیں رکھے گا خود بخود گر جائے گا۔پس اس طریق سے امیر حاوی تو ہے ہی
لیکن میں اور رنگ میں بات کر رہا ہوں۔امیر کو اس سے پہلے یہ اجازت نہیں تھی کہ وہ تنظیموں کو بحیثیت تنظیمیں
کسی کام پر مامور کرے، لجنہ کو کہے کہ میں تمہارے سپرد یہ کام کرتا ہوں۔خدام کو کہے کہ میں تمہارے سپرد یہ
کام کرتا ہوں
علی ہذا القیاس۔لیکن خلیفہ وقت یہ کام کر سکتا ہے۔وہ تمام تنظیموں کو یہ حکم دے سکتا ہے کہ تم امیر
سے رابطہ کرو اور اپنی خدمات پیش کرو اور امیران خدمات سے استفادہ کرے صدران کو بلائے ان کے ساتھ
میٹنگ رکھے اور ان سے کہے کہ تم میرے ساتھ مل بیٹھ کر اب اس کام کو مرتب کرو اور ایک ایسا لائحہ عمل بناؤ جس
میں تینوں
تنظیمیں اس رنگ میں کام کریں کہ ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کرنے والی ہوں یا تصادم نہ
کرنے والی ہوں اور اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے اس طرح کام کریں کہ تمام وہ میدان جس میں کام
کرنا مقصود ہے ان میں کوئی خلاء باقی نہ رہیں بلکہ تمام میدان میں ہر پہلو سے کام شروع ہو جائے۔اس ہدایت
کو لوظ رکھتے ہوئے تمام دنیا میں امراء کو چاہئے کہ وہ ذیلی تنظیموں سے رابطہ کریں اور ذیلی تنظیموں کو چاہیئے کہ
پہل کرتے ہوئے اپنی خدمات فوری طور پر امراء کے سپرد کریں اور ان سے کہیں کہ جولٹریچر جماعت احمد یہ
نے گزشتہ چند سالوں میں مختلف زبانوں میں شائع کیا ہے، اس لٹریچر کی تقسیم کے سلسلے میں آپ جس قسم کا
پروگرام ہمارے لئے بناتے ہیں ہم اس پر پوری طرح بشاشت کے ساتھ اور پوری تندہی کے ساتھ عمل کریں
گے اور پھر اس کی رپورٹیں ذیلی تنظیموں کی طرف سے مجھے ملنی شروع ہوں جس کی نقل امیر کو آئے اور باقی
باتوں میں وہ اسی طرح پہلے کی طرح کام کرتے رہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے
دنیا بھر میں بہت سے باہر بسنے والے روسیوں کے ساتھ یا مشرقی جرمنوں کے ساتھ ، چیکوسلواکین کے ساتھ یا
دوسری قوموں کے ساتھ ہمارے روابط پیدا ہو جائیں گے اور اب تک جو ہوئے ہیں وہ بہت ہی امید افزاء ہیں۔"
خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 121-122)
167
ذیلی تنظیموں کو خدا سے لقاء کی دعائیں مانگنی ہیں
اپنی زبانیں صاف کریں
خطبہ جمعہ 30 مارچ 1990)
"ہمارے ایک خادم سلسلہ نے خدام الاحمدیہ کے اصلاحی دوروں کے سلسلہ میں حیدر آباد ڈویژن کا
اور بعض دوسرے علاقوں کا سفر کیا تو ان کا بڑا تکلیف دہ خط موصول ہوا۔انہوں نے لکھا کہ ماحول کو تو میں جانتا
ہی ہوں کیا حال ہو چکا ہے؟ مجھے تعجب ہوا کہ بعض دیہاتی احمدی جماعتوں میں بھی زبان کی صفائی کا خیال نہیں
ہے۔وہ عام روز مرہ گالیاں دینے لگ گئے ہیں۔محاورے کے طور پر ہل چلا رہے ہیں تو اور کچھ نہیں تو بیل کو ہی
ساتھ گالیاں دیتے جاتے ہیں۔کس قدر بے وقوفی ہے؟ کہتے ہیں کہ ایک فرق میں نے ضرور دیکھا کہ اگر باقی
معاشرے کی اصلاح کے لئے میں عمر بھی وقف کر دیتا تو کسی نے میری بات نہیں مانی تھی۔میں عمر کا چھوٹا ہوں،
ان سے نا واقف بھی تھا جن کے پاس پہنچا لیکن جب میں نے ان کو سمجھایا کہ تم ہو کون اور تم سے کیا توقعات
ہیں تو ہر ایک نے فوری طور پر مثبت رد عمل دکھایا اور پھر کہتے ہیں کہ میں نے دوروں میں دوبارہ جا کر رابطے کئے
تو مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ وہ محض ایک فرضی رد عمل نہیں تھا بلکہ واقعہ ان کے اندر تبدیلیاں پیدا ہورہی
تھیں۔پس احمدیت کی مٹی میں یہی تو مزہ ہے کہ واقعتہ وہ مٹی ہے جونم ہو تو بہت زرخیر ہے۔اس وقت احمدی
معاشرے کی اصلاح مشکل نہیں ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان نے دلوں میں ایک
ایسی نرمی پیدا کر دی ہے اور وہ ملائمت پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں جس طرح آپ موم کو جس طرح چاہیں
ڈھال لیں، یہیٹی نیکی میں ڈھلنے کے لئے موم کی طرح اثر رکھتی ہے اور بدی میں ڈھلنے کے لئے سخت ہو جاتی
ہے۔بیک وقت اس مٹی میں یہ دو خصوصیات موجود ہیں۔خدا ان خصوصیات کو ہمیشگی کی زندگی دے جس قوم میں
یہ خصوصیات پائی جائیں ان کی اصلاح آسان ہو جایا کرتی ہے اور بہت ہی ہوا کے رخ پر چلنے والی بات ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں ڈھلنے والی مٹی کی یہ تعریف فرمائی:
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحْمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح:30) یہاں
أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّار میں جو سختی بتائی گئی ہے، در اصل کفار کی عادات کے خلاف سختی مراد ہے، کفر کے خلاف
سختی ہے۔جہاں تک بدی کا تعلق ہے وہ بدی ان کے اوپر اثر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے اور نا مراد رہتی ہے۔وہ
ان کو اپنے رنگ میں ڈھال نہیں سکتی لیکن جہاں مومنوں کے اثر قبول کرنے کا معاملہ ہے۔فرمایا
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ وہ نہایت ہی نرم اور بہت ہی تعاون کرنے والے اور جھکنے والے اور ان کے سامنے مٹ
جانے والے لوگ ہیں۔پس جو کوشش بھی آپ آج جماعت احمدیہ میں اصلاح کی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے
168
فضل سے جماعت احمدیہ کارد عمل عام دنیا کے ردعمل کے مقابل پر ایک بالکل جدا گانہ ردعمل ہے۔محض باشعور
طور پر محنت کی ضرورت ہے۔ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو خدا سے لقاء کی دعائیں مانگنی ہیں
پس ہمارے نظام سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی عہدیداران ہیں خواہ وہ خدام الاحمدیہ سے تعلق
رکھتے ہوں، لجنہ سے تعلق رکھتے ہوں ، انصار سے تعلق رکھتے ہوں اور نظام جماعت کے دوسرے عہد یداران
وہ ان باتوں کا خیال کریں اور اس رمضان میں خصوصیت سے ہر جگہ یہ شعور بیدار کریں کہ ہم نے خدا سے لقاء
کی دعائیں مانگنی ہیں اور لقاء کی تیاریاں کرنی ہیں اور اس کی لقاء کی خاطر اپنے گھروں کو سنوارنا ہے۔اپنے
صحنوں کو جھاڑو دینے ہیں اور اپنی دیواروں کو دھونا اور صاف کرنا اور اپنے فرشوں کو مانجھنا ہے۔جس طرح ایک
اچھے مہمان اور پیارے مہمان کی تیاری ہر گھر کرتا ہے خواہ وہ غریب ہو، خواہ امیر ہو۔ہم نے اپنی توفیق کے
مطابق اپنے گھر کو خدا کے لئے سنوارنا ہے تا کہ وہ ایک معزز مہمان کی طرح یہاں نازل ہو۔حضور کے تجربات
کئی دفعہ اگر وقت نہ بھی ہو اور پتا چلے کہ کوئی شخص بیچارہ تیاری کر کے بیٹھا ہوا ہے تو انسان مجبوراً بھی
وہاں چلا جاتا ہے۔میں نے سفروں کے دوران دیکھا ہے وقف جدید ، انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ کے دوران
میں نے پنجاب میں بڑے سفر کئے ہیں۔بعض دفعہ ہمارے دور میں ایک گاؤں نہیں ہوا کرتا تھا اور ان کو پتا ہوتا
تھا کہ یہ دورے میں شامل نہیں ہے۔گاؤں والے پہنچ جاتے تھے۔کہتے تھے کہ جی ہم تو تیاری کر کے بیٹھے ہیں
کیا کریں؟ اس میں محبت کا ایک ایسا جذبہ پایا جاتا ہے کہ دوسرے کو بے اختیار کر دیتا ہے جب وہ یہ کہتے ہیں
کہ ہم تو جی تیار بیٹھے ہیں تو پھر انسان کیسے کہہ دے اچھا تیار بیٹھے رہو ہم نہیں آسکتے۔مجبوراً وقت نکالنا ہی پڑتا
ہے کچھ وہاں سے پھر وقت کھینچا، کچھ کہیں سے کھینچ کر لمبا کیا۔بہر حال وقت دینا پڑتا ہے تو اگر انسان میں ایسا
جذبہ ہے احسان مندی کا ، تو خدا تعالیٰ نے تو ہمیں احسان سکھایا ہے۔وہ ہمارے احسان کا بھی خالق ہے۔کیسے ممکن ہے کہ آپ خدا کے لئے کچھ تیاری کریں اور خدا کی طرف سے کورا سا جواب مل جائے کہ میرے
پاس تمہارے لئے وقت نہیں ہے کہ تم پوری طرح صاف نہیں ہوئے۔پس صاف ہونے کی کوشش شروع
کر دیں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح آپ پر اپنی رحمت کا جلوہ دکھاتا ہے وہ جھکا کرتا ہے۔آپ میں اٹھنے
کی طاقت نہیں ہے اور حقیقت میں معراج بھی خدا کے جھکنے کا ہی نام ہے اور معراج کا جو عرش ہے وہ حقیقت
میں انسان کے دل کا عرش ہے۔پس آپ لقاء باری تعالیٰ کی تیاری اس طرح تفصیل سے اس مضمون کو سمجھنے
کے بعد کچھ نہ کچھ ضرور شروع کر دیں اور آج کے بعد جب رمضان ختم ہو تو دیکھیں کہ آپ نے کتنا خدا کی ذات
میں سفر کیا ہے۔169
( خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 171-174)
ذیلی تنظیمیں قرآن کی تعلیم دیں۔وقف عارضی کریں اور اپنے دائرے میں
کلاسز کا اہتمام کریں
خطبہ جمعہ 11 مئی 1990ء)
" دیکھیں قرآن کریم نے بڑے خوبصورت انداز میں سارے امکانات کو کھلا رکھا ہے۔یہ نہیں فرمایا
کہ مرکز میں پہنچیں وہ لوگ کیونکہ یہ ناممکن ہے۔اسلام جو ساری دنیا میں پھیل رہا ہو کیسے ممکن ہے کہ ہر جگہ سے
لوگ آکر ایک مرکز اسلام میں پہنچ کر وہاں سے دین سیکھیں۔فرمایا :
فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمُ طَابِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ - نَفَرَ کا مطلب دو
طریق پر سمجھا جاسکتا ہے۔ایک تو یہ کہ ان میں سے نظر کر الگ ہو جائیں۔کچھ ایسے لوگ ہوں جو جہاں بھی ہیں
یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم یہ امتیاز حاصل کریں گے کہ ہم نے دین میں تفقہ حاصل کرنا ہے۔پس ظاہری طور پر وہ
اپنے مقام
کو نہ بھی چھوڑیں تو وہیں جہاں وہ موجود ہیں ان کے لئے تفقہ فی الدین کا انتظام ہونا ضروری
ہے۔دوسرا ہے نَفَرَ مِنْ كُلِ فِرْقَةٍ کا ظاہری نفر یعنی وفود بن کر با قاعدہ ان میں سے ایک طبقہ سفر
اختیار کرے اور وہ سفر خالصۂ دین حاصل کرنے کی غرض سے اختیار کیا جائے تو پیشتر اس کے کہ یہ دین
پہنچانے کے لئے لوٹیں ، دین حاصل کرنے کے لئے سفر اختیار کریں۔ظاہر بات ہے یہ مسلمان ہیں ورنہ
انہوں نے کہیں دین حاصل کرنے کے لئے کیوں پہنچنا ہے اور پھر ذکر ہی وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا
كافة مومنوں سے شروع کیا گیا ہے۔پس اس پہلو سے اس نظام کو وقف عارضی کا نظام بنانا ضروری ہے۔ورنہ وقف عارضی سے پوری
طرح استفادہ نہیں کیا جاسکے گا اور جو پاکستان کے علاوہ ممالک ہیں۔انگلستان ہے یا جرمنی ہے یا ناروے
ہے۔اس طرح افریقن ممالک ہیں، ہندوستان میں آج کل خدا کے فضل سے کثرت سے تبلیغ ہو رہی ہے اور
جوق در جوق بعض جگہ لوگ اسلام یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ان سب جگہوں میں وقف عارضی
کے نظام کو دوبارہ زندہ کرنا بے حد ضروری ہے اور جن ذیلی تنظیموں کے سپر د بھی میں نے یہ کام کیا ہے کہ وہ
قرآن کریم کی تعلیم دیں وہ وقف عارضی کے نظام کے علاوہ اپنے دائرے میں مختصرا یسی کلاسز کا انتظام کر سکتے
170
ہیں۔ایسے تربیتی انتظامات جاری کر سکتے ہیں۔جن کے نتیجے میں جن لوگوں کو انہوں نے قرآن کریم سکھانا ہے
ان میں سے کچھ لوگ پہلے چن لئے جائیں اور ایک جگہ نہیں کہ ضرور لندن ہی بلایا جائے یا ضرور کسی بڑی
مرکزی جماعت میں ہی بلایا جائے۔جہاں جہاں ممکن ہے وہاں مختصر پیمانے پر تفقہ فی الدین
سکھانے کا
انتظام کر دینا چاہئے۔اس کے لئے آج کل جو ماڈرن Devices ہیں، میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی ،
کیسٹس ہیں، ویڈیوز ہیں، چھوٹا چھوٹا تر بیتی لٹریچر ہے اس کو بھی شائع کریں لیکن یہ یاد رکھیں کہ جو ذاتی تربیت
فائدہ پہنچا سکتی ہے۔وہ محض لٹریچر یا ویڈیوز وغیرہ کے ذریعہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔یہ متبادل چیزیں ہیں۔تیم کا رنگ رکھتی ہیں۔قرآن کریم نے جو زور دیا ہے وہ اس بات پر ہے کہ ذاتی تربیت کی جائے اور ذاتی
تربیت اسی طرح ممکن ہے کہ کچھ لوگ آئیں۔آپ ان کو سکھائیں۔ان کو سکھانے کے لئے ان آلات سے
مدد بے شک لیں مگر مربی ہونا ضروری ہے کوئی تربیت دینے والا آپ کے لئے ضروری ہے کہ ان کو مہیا کیا
جائے اور پھر اس کے تابع آپ ان کو سمجھا کر خواہ تھوڑ اسمجھائیں لیکن کچھ سمجھا کر واپس بھیجیں اور ان کو کہیں کہ یہ
تم آگے جاری کر دو۔پس قرآن کریم نے جو نظام جاری کیا ہے وہ اس وقف عارضی کے موجودہ نظام سے بھی
کچھ مختلف ہے اور بعض اہم پہلوؤں سے مختلف ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اور قرآن کریم کی جو کلاسز کا
ہمارے ہاں رواج ہے اس سے بھی مختلف ہے۔قرآن کریم کے جو درس جاری کئے جاتے ہیں یا سالانہ کلاسز کا انتظام کیا جاتا ہے اس میں آپ
طالب علموں کو بحیثیت طالب علم کچھ سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔قرآن کریم کی اس آیت سے پتہ چلتا ہے
کہ آپ نے استاد بنانا ہے۔طالب علم نہیں بنانا۔اب ان دو باتوں میں بڑا فرق ہے۔ایک بچے کو اس غرض
سے پڑھایا جائے کہ وہ خود بات سمجھ لے اور اس کی ذات تک اس کو علم حاصل ہو جائے۔یہ ایک اور بات ہے
لیکن اس نیت سے پڑھایا جائے کہ وہ جا کر دوسروں کو پڑھا جاسکے۔یہ ایک بالکل اور بات ہے۔ہٹلر کی ایک تجویز اور اس پر تبصرہ
چنانچہ میں نے
کئی دفعہ ذکر کیا ہے ہٹلر کے ایک جرنیل کی تجویز کا کہ جب جرمنی میں یہ پابندی تھی کہ
ایک لاکھ سے زیادہ جرمن فوج نہیں ہو سکتی یعنی جرمن قوم ایک لاکھ سے زیادہ فوج رکھ نہیں سکتی تو اس قابل
جرنیل نے یہ تجویز ہٹلر کے سامنے پیش کی کہ بجائے اس کے کہ ہم ایک لاکھ سپاہی پیدا کریں۔کیوں نہ ہم ایک
لاکھ سپاہی بنانے والے افسر بنادیں تعداد کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک لاکھ ہی رہے گا لیکن
بجائے اس کے کہ ہم شاگرد بنا ئیں۔استاد پیدا کرتے ہیں۔یہ ترکیب بڑی مشہور ہوئی اور دنیا میں بعد میں بھی
بڑے بڑے اس پر تبصرے کئے گئے۔چرچل نے اپنی مشہور کتاب میں بھی اس کے متعلق لکھا ہے کہ یہ اس کے
دماغ کی ایک حیرت انگیز Brain Wave تھی جس نے ساری جرمن قوم کی کایا پلٹ دی اور ہماری
171
آنکھوں کے نیچے حیرت انگیز طور پر اس قوم میں یہ صلاحیت پیدا ہوگئی کہ وہ آخری شکل میں لکھوکھہا بلکہ قریباً
ایک کروڑ تک سپاہی پیدا کر سکے ہیں۔تو یہ ترکیب جو اس کے دماغ کی Wave بتائی جاتی ہے آج سے چودہ
سو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود سکھائی تھی۔اور اسی آیت میں اس کا
بیان ہے۔فرمایا: دیکھو ایسے طالب علم نہ تیار کرو جو علم کو اپنی ذات تک رکھیں اور خود علم حاصل کریں بلکہ ایسے
اساتذہ تیار کرو جو تفقه فی الدین حاصل کرنے کے بعد بطور استاد اپنی قوموں کی طرف واپس لوٹ سکیں۔اس پہلو سے افریقہ میں ہمیں بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔کئی ایسے ممالک ہیں جہاں خدا تعالیٰ
کے فضل سے کثرت کے ساتھ احمدیت پھیلنی شروع ہو چکی ہے اور عیسائیوں میں سے بھی لوگ بڑی کثرت
سے اسلام میں داخل ہورہے ہیں اور غیر احمدی مسلمانوں میں سے بھی ، وہاں کے امراء کے لئے ضروری ہے
کہ ان میں تحریک کر کے صرف وہاں جا کر تربیت کے لئے اپنے مربیوں کو نہ بھجوائیں۔جیسا کہ رپورٹوں سے
پتہ چلتا ہے کہ وہ بھجوا رہے ہیں بلکہ ان میں سے واقفین عارضی لیں اور ان
کو یہ کہیں کہ جہاں ہم تمہارے لئے
جگہ مقرر کرتے ہیں وہاں آکر دین کو اتنا ضرور سیکھنا ہے کہ تم دوسروں کو سکھا سکو اور پھر اس نظام کو سارا سال
جاری رکھیں تا کہ یہ ٹولیاں اولتی بدلتی رہیں آج ایک ٹولی ایک جگہ سے آئی ہے اور جاکے کام میں مصروف
ہو گئی۔کل ایک دوسری ٹولی آگئی، پرسوں ایک اور ٹولی آگئی ، گویا کہ اس طرح ایک جاری کلاس کا انتظام ہو۔اس کے لئے ان کو چاہئے کہ پورا نظام مقرر کریں اس کا بجٹ بنائیں اور مجھے مطلع کریں کہ اس قسم کا نظام ہم
نے جاری کیا ہے اور ضروری نہیں ہے کہ ایک جگہ ہو جیسا کہ میں نے قرآن کریم کی آیت سے آپ کو سمجھایا
ہے۔قرآن کریم نے کسی خاص جگہ کا ذکر نہیں فرمایا اور یہ انسانی سہولتوں اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیان
فرمایا گیا ہے۔اس لئے جہاں ممکن ہے۔جہاں آپ
کو اساتذہ مہیا ہو سکتے ہیں اور کم سے کم محنت سے زیادہ سے
زیادہ بہترین انتظام جاری کیا جاسکتا ہے وہاں آپ یہ نظام جاری کریں۔ذیلی تنظیمیں ایسا تعلیمی نظام جاری کریں جو سارا سال کام کرتا رہے
خدام اور انصار اور لجنات قرآن کریم سکھانے اور نمازیں سکھانے کے اپنے پروگرام میں مضمون کو
پیش نظر رکھیں اور وہ بھی ایک تربیتی اور تعلیمی نظام جاری کر دیں جو سارا سال کام کرتا رہے۔اس طریق پر جب
ہم کام کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ جس کثرت کے ساتھ دنیا میں اسلام پھیلے گا اسی رفتار کے ساتھ ساتھ اسلام کا
روحانی نظام متحکم ہوتا چلا جائے گا اور جو شخص بھی اسلام میں داخل ہوگا وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے کامل طور پر
ایک ایسے نظام کا حصہ بن جائے گا جو اس کو سنبھالنے والا ہوگا اور نئے آنے والوں کو سنبھالنے والا ہوگا۔ان کی
ذہنی اور علمی ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہوگا۔ان کی اخلاقی ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہوگا اور وہ ایک ٹھوس
مستقل نظام کا جزو بن کر ایک عظیم قافلے کے طور پر شاہراہ اسلام پر آگے بڑھنے والے ہوں گے۔یہ نہیں ہوگا
172
کہ کچھ لوگ داخل ہوئے۔رپورٹوں میں ذکر آ گیا۔نعرہ ہائے تکبیر بلند ہو گئے اور پھر دوسال چار سال کے بعد
نظر ڈال کے دیکھی تو پتا چلا کہ وہ سارے علاقے آہستہ آہستہ عدم تربیت کا شکار ہو کر واپس اپنے اپنے مقام پر
چلے گئے ہیں۔یہ وہ خطرات ہیں جن کے پیش نظر قرآن کریم نے حیرت انگیز طور پر ایسی خوبصورت نصیحت
ہمارے سامنے رکھی ہے کہ مضمون کے ہر پہلو پر نظر ڈالتے ہوئے نہایت ہی عمدہ الفاظ میں کامل احتیاطوں کے
ساتھ ایک ایسا مضمون ہمارے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے کہ جس کے اندر ہماری ساری تربیتی ضرورتیں پوری
ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان نصیحتوں پر عمل
کرے گی اور بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ استحکام کا پروگرام بھی جاری ہو جائے گا۔"
خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 262-266)
دعوت الی اللہ جرمنی میں انصار کی کوششوں سے نتائج حوصلہ افزاء ہیں
خطبہ جمعہ 15 جون 1990)
اس دفعہ جرمنی کے سالانہ جلسے میں شرکت کی جو توفیق ملی تو جہاں جماعت کی ترقی سے متعلق بہت
سی خوشکن باتیں دیکھنے میں آئیں وہاں سب سے بڑی خوشی کی بات یہ معلوم ہوئی کہ جن احمد یوں نے بھی
مشرقی یورپ سے آکر مغربی جرمنی میں بسنے والوں سے رابطے کئے ہیں یا روسیوں سے رابطے کئے ہیں ان کے
رابطوں کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت جلدی ان لوگوں میں اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی اور اگر چہ وہ
سارے دوست تو جلسے پر آکر ملاقات نہیں کر سکے لیکن جتنوں نے بھی کی ان
کو دیکھ کر دل خوشی اور اطمینان سے
بھر گیا کہ بہت تیزی کے ساتھ ان میں احمدیت میں دلچسپی پیدا ہور ہی تھی اور جہاں تک جماعت احمدیہ کے دیگر
فرقوں سے اختلافی عقائد کا تعلق ہے ان لوگوں کے لئے جماعت احمدیہ کوحق پر سمجھناز را بھی مشکل نہیں۔اس کی
بڑی وجہ یہ ہے کہ اشتراکیت نے ایک لمبے عرصے سے ان کے دلوں کی پٹی صاف کی ہوئی ہے اور اگر چہ وہ خدا
سے بھی دور چلے گئے مگر ساتھ ہی لغو اور کہانیوں والے عقائد سے بھی دور چلے گئے اور اب انہیں صرف وہی
مذہب مطمئن کر سکتا ہے جو محض دل ہی کو مطمئن نہ کرے بلکہ دماغ کو مطمئن کرے اور جب تک ان کا دماغ
مطمئن نہ ہو ان کا دل مطمئن نہیں ہو سکتا۔اس لئے جب بھی ان کو سمجھانے کی خاطر کہ جو اسلام تمہیں پیش کیا
جارہا ہے یہ تنہا تصور نہیں ہے اور بھی اسلام کے تصورات ہیں اور ہمارے مخالفین ہمیں اس اس وجہ سے یہ یہ سمجھتے
ہیں اور جو اختلافی عقائد ہیں ان میں سے چند یہ ہیں۔جب بھی یہ بات ان سے کی گئی بے ساختہ انہوں نے کہا
کہ اس میں تو کسی دلیل کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ہم بغیر تر ڈو کے آپ کی بات سنتے سنتے یہی سمجھ رہے تھے کہ
173
یہی معقول اسلام ہے اس کے سوا اسلام کی کوئی صورت نہیں ہے۔تو اتنے عظیم الشان تغیرات خدا تعالیٰ نے
احمدیت کے ذریعے اسلام کے نفوذ کے پیدا فرمائے ہیں کہ اگر ہم اس پر عملاً خدا تعالیٰ کا شکر ادا نہ کریں تو بڑی
سخت بدنصیبی ہوگی۔جرمنی میں کچھ نوجوان اور کچھ انصار خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور بعض لجنہ اماءاللہ کی مبرات بھی
اس بارہ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان سب کی کوششوں کے نتائج جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت ہی
امید افزا ہیں۔"
خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 327-328)
جماعتی ادارے اور تنظیمیں جھوٹ کو ختم کرنے میں اپنی کوششیں تیز کر دیں
(خطبہ جمعہ 7 ستمبر 1990ء)
ایک لمبے عرصے سے میں جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں کہ جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں۔دنیا کا کوئی
ملک بھی جھوٹ کی عادت کے ساتھ نہ اپنا دفاع کر سکتا ہے نہ کسی پہلو سے بھی دُنیا میں ترقی کر سکتا ہے اور کوئی
قوم دُنیا میں ترقی نہیں کر سکتی اگر اس کے اندر جھوٹ کی بیماری موجود ہو اور جہاں تک مذہبی جماعتوں کا تعلق
ہے مذہبی جماعتوں کے لئے تو جھوٹ ایک زہر قاتل کا حکم رکھتا ہے اور ایسی جماعتیں جو جھوٹ میں مبتلا ہوں
اور مذہبی جماعتیں ہوں وہ خود بھی ڈوبتی ہیں اور دوسروں کو بھی لے ڈوبتی ہیں کیونکہ اُن پر انحصار کیا جاتا ہے۔ان کو خدا تعالیٰ نے راہنمائی کے لئے پیدا کیا ہوتا ہے اس لئے اگر وہ خود جھوٹ کی بیماری میں مبتلا ہو جائیں تو
راہنمائی کی تمام صلاحیتوں سے عاری ہو جاتی ہیں۔تمام خوبیوں سے رفتہ رفتہ تعلق توڑنا شروع کر دیتی ہیں جو
اُن کو نبوت کے نتیجے میں عطا ہوتی ہیں اور تمام بدیوں سے اُن کے روابط بڑھتے چلے جاتے ہیں۔پس اس پہلو
سے باوجود اس کے کہ اس سے پہلے بھی میں نے بار ہا خطبات میں جھوٹ کے خلاف جہاد کرنے کی تلقین کی تھی
مگر اس کی اہمیت کے پیش نظر ایک یا دو یا چار خطبوں کی بات نہیں میں سمجھتا ہوں کہ بار بار جماعت کو اس طرف
متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔جرمنی میں چونکہ پاکستان سے آنے والوں کی تعداد جماعتی لحاظ سے بہت زیادہ
ہے اس لئے ایک بُرائی جو اُن کے آنے کے ساتھ جرمنی کے ملک میں سمگل ہوتی ہے وہ جھوٹ ہے۔اس میں
ہرگز کوئی شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پاکستان کا معیار اپنے گرد و پیش کے معیار کی
نسبت بہت بہتر ہے۔ہر اخلاقی نقطۂ نگاہ سے، ہر اخلاقی پہلو کے لحاظ سے جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے
امتیازی طور پر بہتر ہے لیکن اس کے باوجود یہ کہنا درست نہیں ہے اور یقیناً جھوٹ ہے کہ پاکستان میں بسنے