1995ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
428
$1995
ذیلی تنظیموں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ وہ جماعت کے بدن
کا ایک جزو بن کرر ہیں
(خطبہ جمعہ 26 مئی 1995ء)
اللہ تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے کہ جماعت جرمنی ہر پہلو سے ہر شعبہ کے لحاظ سے ترقی کی طرف
تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے اور ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے مقام اور مرتبہ کو سمجھتے ہوئے عمومی طور پر جماعت کا
ایک صحت مند جز بنی ہوئی ہیں اور ان کی اپنی صحت کے لئے ضروری ہے کہ وہ جماعت کے بدن کا ایک جز بن
کر رہیں اس سے الگ اپنی کوئی شخصیت نہ بنا بیٹھیں جیسے ایک بدن کے اندر کوئی بیرونی شخصیت پیدا ہو جاتی
ہے۔یہ اس لئے ضروری ہے کہ اگر ایک بدن کا کوئی عضو یا کسی عضو کا کوئی حصہ اپنا الگ تشخص بنا بیٹھے تو اسی کا
نام کینسر ہوا کرتا ہے اور یہ کینسر پھر باقی بدن کو بھی کھا جاتا ہے۔اسی لیے نظام جماعت کے متعلق حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مسلمان کی تعریف فرمائی ہے وہی صادق آئے تو یہ نظام زندہ رہے گا ورنہ ختم
ہو جائے گا۔آپ نے فرمایا مومن ایسے بھائی بھائی ہیں کہ گویا ایک بدن کے عضاء ہیں اور بدن میں اگر پاؤں
کی انگلی کے کنارے پر بھی کوئی تکلیف پہنچے تو سارا بدن بے چین ہو جاتا ہے۔اس لئے مجلس خدام الاحمدیہ ہو یا مجلس انصار الله یا مجلس لجنہ اماءاللہ یا ذیلی تنظیمیں یا اور کئی قسم کے ذیلی
گر وہ ہوں جو خدمت دین کے لئے بنائے جاتے ہیں وہ ہمیشہ یادرکھیں کہ وہ ایک بدن کا حصہ رہ کر ہی زندہ رہ
سکتے ہیں اور ایک بدن کا حصہ رہ کر ہی دوسرے بدن کے لئے خوشخبری کا پیغام بنتے ہیں ورنہ اگر انہوں نے اپنا
الگ تشخص قائم کرنے کی کوشش کی تو باقی سب بدن کے لئے نحوست اور لعنت کا پیغام بن جائیں گے۔جرمنی کی ذیلی تنظیمیں الحمد للہ بدن کا حصہ ہیں
اس پہلو سے مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور دلی اطمینان کے ساتھ میں کہہ سکتا ہوں
کہ اللہ کے فضل سے اگر شروع میں کبھی کچھ ذیلی گروہوں کی طرف سے سر اٹھانے کے رجحانات پیدا بھی
ہوئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یکسر مٹادیا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں وہ رجحانات بھی لاعلمی یا غلط فہمی کی
وجہ سے ہوئے تھے عدم تربیت کا نتیجہ تھے ، دلوں میں کوئی ایسی بھی نہیں تھی کہ وہ ایک مستقل خطرہ بن جاتے۔پس الحمد اللہ اس وقت جماعت جرمنی ایک ہاتھ کے نیچے اس طرح اکٹھی ہے جس طرح اسلام کا تصور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش فرمایا ہے۔سب ایک ہی بدن کا حصہ ہیں، ایک دوسرے کی خوشی کو محسوس
429
کرنے والے، ایک دوسرے کے غم سے تکلیف اٹھانے والے اور مجلس خدام الاحمدیہ اس پہلو سے مبارکباد کی
مستحق ہے کہ اگر چہ ایک بہت بڑی اور فعال جماعت ہے جو جماعت احمد یہ جرمنی کے بدن کا سب سے بڑا
حصہ ہے کیونکہ یہاں نو جوانوں کی تعداد دوسروں کے مقابل پر باقی دنیا کی جماعتوں سے زیادہ ہے، اس کے
باوجود انہوں نے اپنے بجز اور انکساری کے مقام کو خوب سمجھا ہے اور کبھی اشارہ بھی کوئی ایسی بات ظاہر نہیں
ہونے دی جس سے خودسری کی بو آتی ہو۔پس اس نہج پر آگے بڑھتے رہیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور
بو
اجتماعی برکتیں آپ کو نصیب ہوں۔برکتیں ہیں ہی وہی جو اجتماعیت سے حاصل ہوتی ہیں ورنہ انفرادیت تو
دراصل موت کا پیغام ہے۔انفرادیت نظام کے بھرنے کو کہتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ترکیب اجزاء ہی سے
زندگی بنتی ہے اور جب ترکیب اجزا منتشر ہونے لگتی ہے تو اس کا نام موت ہے۔تو اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کی
ابدی زندگی عطا فرمائے ، روحانی لحاظ سے آپ کی صحت دن بدن بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے اور جماعت کا
پہلے سے بڑھ کر ایک فعال حصہ بن سکیں۔"
الفضل انٹر نیشنل 7 جولائی 1995ء)
بعض عہدیداران سلامتی کے دائرہ میں ہیں اور خدا ان کی حفاظت کر رہا ہے
خطبہ جمعہ 2 جون 1995ء)
" جو اچھا ہے آپ کی نظر میں چاہے کمزور بھی ہوا گر تقو کی رکھتا ہے اور خدا کی سلامتی کی تعریف میں
داخل ہوتا ہے۔تمام برکتیں ایسے عہدیداران سے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو سپرد کیا ہوا ہے کیونکہ انکے گرد
خدا کی سلامتی کا دائرہ ہے جو ان کی حفاظت کر رہا ہے ، ان کے گرد دخدا کی سلامتی کی ایک فصیل ہے جو ان کو ہر
خطرے سے بچائے ہوئے ہے۔پس ایسے لوگ جب نظام جماعت میں کام کرتے ہیں تو ان کے کاموں میں
بھی وہی سلامتی کی برکتیں ملتی ہیں۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ یہ تو دنیا داری ہے جو آپ لوگ چندوں پر زور دیتے
ہیں۔چندہ نہ دیا جائے یا کمزوری دکھائی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ووٹ نہیں دے سکتے۔یہ بھی دراصل ان کا تکبر
ہے۔اور وہ یہ نہیں سمجھتے کہ جب وہ چندہ دیتے ہیں تو اللہ کو اس کی کوئی حرص نہیں ہے۔دواصول پیش نظر رکھنے
چاہیں۔اللہ اگر چاہتا تو اپنے نظام کو بھی بندے کی احتیاج سے اس طرح بھی کلیۂ پاک کر سکتا تھا۔کہ کسی سے
چندہ کی ضرورت پیش نہ آئے جو جہاں سے چاہتا ہے اور جیسے چاہتا ہے اپنے نظام کی ضرورتیں پوری فرما سکتا
ہے۔پھر چندے کا نظام کیوں ہے۔اس لئے کہ سپردگی کا امتحان ہے اور بغیر اس امتحان میں کامیاب ہوئے
کوئی شخص سلامتی میں داخل نہیں ہو سکتا۔سپردگی میں جان بھی ہے اور مال بھی۔"
الفضل انٹر نیشنل 14 جولائی 1995 ء)
430
اللہ کا فضل بھی محنتوں کے تقاضے کرتا ہے۔کچھ نہ کچھ تو خدا اپنے بندوں سے
ہاتھ ہلانے کی توقع رکھتا ہے
عہد یداران کو اپنے ساتھ ٹیم بنا کر کام کرنے کی نصیحت )
(خطبہ جمعہ 22 ستمبر 1995ء)
" ہم اس دور میں داخل ہو چکے ہیں جس دور میں مسیح موعود علیہ السلام نے کام شروع کیا تھا اور جس
دور میں مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ سے غیر معمولی نشانات پاتے ہوئے حیرت انگیز انقلابات کی بنیاد رکھی
تھی۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ہر صدی کے بعد یہ موسم آیا کریں گے اور ان معنوں میں دین کی تجدید ہوا کرے گی
لیکن خلیفہ، خلیفہ ہی ہوگا مجدد نہیں ہوگا۔خدا تجدید کیا کرے گا۔کیونکہ وہ موسم جب خدا کے بڑے بڑے عظیم
مقرب بندے پیدا ہوتے ہیں اور بڑے کام شروع کرتے ہیں ان موسموں میں بھی ایک برکت پڑتی ہے ان
میں دہرائے جانے کی طاقت ہوتی ہے۔پس جس طرح تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے یعنی برے معنوں میں
دہرائے جانے کی طاقت ہوتی ہے۔اس طرح اللہ کے فضل سے میں سمجھتا ہوں کہ اچھی تاریخ بھی اپنے آپ کو
دہراتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ دور اسی طرح برکتیں لے کے آ رہا ہے جس طرح پہلے
لے کے آیا تھا۔اس لئے ہمیں اس غلط فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ بے وقوفی ہوگی اگر ہم اس
غلط فہمی میں مبتلا ہو جائیں کہ ہمیں خدا بڑے بڑے کاموں کی توفیق بخش رہا ہے۔بخش تو رہا ہے لیکن کیوں بخش
رہا ہے اس لئے کہ موسم وہ آگیا ہے جس موسم میں خدا کے فضلوں نے پھل لگانے ہی لگانے ہیں۔جب پھلوں کے موسم آتے ہیں تو جڑی بوٹیوں کو بھی پھل لگ جاتے ہیں، گھاس بھی پھل دار ہو
جاتے ہیں کانٹے دار جھاڑیاں بھی پھل دار ہو جاتی ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے یہ جو موسموں کو دہرایا ہے اس میں
اگر چہ محض اللہ کا فضل ہے لیکن ساتھ ایک قانون یہ بھی رکھا ہے کہ تمہیں کچھ نہ کچھ تو ہاتھ ہلانا ہو گا کچھ تو کوشش
کرنی ہوگی اگر تم کچھ نہیں کرو گے تو یہ موسم آ کے گزر جائے گا اپنے پھل اپنے ساتھ لے جائے گا پھر وہ ان کو
جھاڑ دے گا یا بوسیدہ ہو جائیں گے یا مٹی میں مل جائیں گے اور تمہارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔پس یہ درست
ہے کہ ہماری محنت نہیں ہے محض
اللہ کا فضل ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ اللہ کا فضل بھی محنتوں کے تقاضے کرتا ہے
اور کچھ نہ کچھ تو ہاتھ ہلانے کی توقع خدا اپنے بندوں سے رکھتا ہے۔اگر وہ اتنا بھی نہیں کریں گے کہ اس کے
فضلوں کو سمیٹ سکیں تو ان فضلوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے اب پھل اتنے ہو چکے ہیں اور
اتنے بڑھ رہے ہیں کہ سمیٹنے والے ہاتھوں کی بڑی ضرورت ہے۔۔
431
سندھ میں ہمیں زمیندارے کا موقع ملا ہے مجھے خود ذاتی طور پر حضرت خلیفتہ اسیح ثالث نے اپنے
حصہ کا نگران بنایا ہوا تھا تو وہاں سندھ میں میں نے دیکھا ہے ہمیشہ جب پھل کا وقت آتا ہے تو مقامی زمیندار
جو پھل کاشت کرتے ہیں وہ سنبھال نہیں سکتے۔اس لئے وہ تھر سے مزدور آتے ہیں اور بہت زیادہ آدمیوں کی
ضرورت درپیش ہوتی ہے جو آ کے پھر فصلوں کو سنبھالتے ہیں اگر نہ سنبھالیں گے تو ساری فصلیں ہاتھ سے نکل
جاتی ہیں۔پس جب پھل زیادہ ہوں تو مزدوروں کی بھی ضرورت پیش آتی ہے اور زیادہ مزدور چاہئیں۔ہمیں
بھی خدا کی راہ کے مزدوروں کی ضرورت ہے اور اس طرف میں جماعت کو بلا رہا ہوں کہ اس مزدوری کے لئے
اپنے آپ کو پیش کر دو۔تم میں جو بھی استطاعت ہے انکساری کے ساتھ وہی استطاعت لے کر جماعت کی
خدمت میں حاضر ہو جاؤ اور جماعت کے عہدیداران جن شرائط کے ساتھ میں نے کام لینے کی اجازت دی
ہے ان شرائط کو لوظ رکھتے ہوئے ان مزدوروں
کو سمیٹیں ، ان کے سپر د کام کریں اور جتنا آپ ان پر کام ڈالیں
گے دیکھنا کہ ان کی استطاعت بڑھتی چلی جائے گی۔یہ جو مضمون ہے رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا یہ اس کو اگر صحیح معنوں میں سمجھ جائیں تو
گرد و پیش پر نظر ڈالیں تو پھر آپ کو گر دو پیش کے معنے بھی اور طرح دکھائی دیتے ہیں۔وہ شخص جس کو آرا چلانا
نہیں آتا جس کو تعیسی سے کام لینا نہیں آتا بسا اوقات جب لکڑی کا کام کرتا ہے یا اینٹ پتھر کا کام کرتا ہے تو اپنی
انگلیاں کاٹ لیتا ہے۔لیکن کچھ مزدور ہیں جو بے چارے کچھ نہیں سمجھ رہے ہوتے وہ صرف مستریوں کے
مددگار بن کے کام کر رہے ہیں، کوئی لکڑیاں پکڑا رہا ہے ، کوئی اینٹ پتھر اٹھا اٹھا کے لا رہا ہے۔لیکن یہ بات
بھولنی نہیں چاہئے کہ وہ لوگ جو معمار ہیں یا نجار ہیں وہ بھی پہلے مزدور ہی تھے۔وہ بھی اسی طرح پتھر ڈھو کر لایا
کرتے تھے یا لکڑیاں پکڑایا کرتے تھے یا کیل کانٹے ہاتھ میں دیا کرتے تھے۔لیکن جب تھوڑا تھوڑا ان پر کام
ڈالا گیا تو دیکھتے دیکھتے وہ بڑے بڑے ماہر مستری بن گئے۔اور بعض دفعہ انہی مزدوروں میں سے ان سے
بہت بہتر مستری بن جاتے ہیں جنہوں نے ان کو کام سکھایا ہو۔تو آئیں گے تو آپ مزدور کے طور پر ، خدا کی
راہ کے مزدور کے طور پر۔یہی بہت بڑی عزت ہے لیکن اللہ آپ ہی میں سے پھر ہر قسم کے معمار اور نجار پیدا
کرے گا، ہر قسم کے ماہرین پیدا کرے گا جو آگے کام سنبھالنے کی استطاعت حاصل کریں گے جن کی طاقت
کے مطابق کام کرنے کے نتیجے میں ان کی طاقتیں بڑھائی جائیں گی۔"
خطبہ ثانیہ میں تشہد کے بعد حضور انور نے فرمایا:
صدر صاحب انصار اللہ سوئزرلینڈ بشیر احمد صاحب طاہر کی طرف سے یہ فیکس موصول ہوئی ہے کہ
اس خطبے میں ہمارے لئے بھی دعا کی درخواست کر دیں۔آج نماز جمعہ کے بعد ہمارا چوتھا سالانہ اجتماع شروع
ہو رہا ہے۔اللہ ان کے اس اجتماع میں برکت ڈالے اور کثرت کے ساتھ ان میں کامیاب داعی الی اللہ پیدا
432
فرمائے ، یعنی سلطان نصیر عطا کرے"
الفضل انٹر نیشنل 10 نومبر 1995ء)
ساری جماعت کو تبلیغ کے میدان میں جھونکنے کا وقت آگیا ہے
( کینیڈا کے دسویں سالانہ اجتماع انصار اللہ کے موقعہ پر خطبہ جمعہ 16اکتوبر 1995ء میں زرین ہدایات)
ایک تو مجلس انصار اللہ کینیڈا کا دسواں سالانہ اجتماع کل سات اکتوبر سے شرو ہو رہا ہے جو تین دن
جاری رہے گا اور ۹ اکتوبر کو بروز سوموار یہ اجتماع ختم ہوگا۔دوسرے ناروے کا جلسہ سالا نہ ہورہا ہے اور چونکہ
ان کا اصرار تھا کہ میں خود وہاں پہنچ کر اس جلسے میں شمولیت اختیار کروں اور یہاں کی مصروفیات کے باعث
مجھے مجبوراً اس پیش کش کو رد کرنا پڑا یعنی اس کو قبول نہ کر سکا اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آج اس خطبہ میں ان کا
بھی کچھ ذکر ہو، ان سے بھی کچھ مخاطب ہوں۔جہاں تک انصار اللہ کینیڈا کا تعلق ہے یہ انصار اللہ کینیڈا کی مجلس، کینیڈا کی عمومی تصویر سے کچھ مختلف
نہیں ہے۔کینیڈا ایک قسم کے تضادات کا مجموعہ ہے۔بعض پہلوؤں سے خدا کے فضل سے نمایاں خوبیاں بھی
موجود ہیں اور بعض پہلوؤں سے کچھ ایسی کمزوریاں ہیں جو احمدیت کے آج کل کے موسم کے شایان شان نہیں
ہیں۔اگر خزاں کے موسم میں پتے زرد ہوں تو ہر درخت کے پتے زرد ہوتے ہیں ہاں اگر کچھ اجنبی بات معلوم
ہوتی ہے تو یہ کہ کوئی درخت سرسبز بھی ہوتے ہیں اور بہار میں اگر درختوں کے پتے زرد ہو جا ئیں تو یہ اجنبی بات
ہے۔جماعت کینیڈا مخلص ہے، مالی قربانی میں بھی پیش پیش ہے، عموماً ان کے اندر اصلاح کا جذبہ بھی ہے،
اجتماعی کاموں میں شوق سے حصہ لیتے ہیں مگر تبلیغ کی طرف نہیں آتے۔ایک آدھ آدمی کے سپر د کام کیا اس
سے بھی اس رنگ میں کوتاہیاں ہو گئیں کہ اس کے بنائے ہوئے آدمی جماعت کو بالعموم قبول نہ رہے کچھ بنیادی
خامیاں دکھائی دی گئیں اور اس کے بعد معاملہ ختم۔حالانکہ دنیا کی سب جماعتوں میں تبلیغ کے لحاظ سے اتنی
بیداری ہے کہ وہ زمینیں جو بالکل بنجر دکھائی دیتی تھیں ان میں بھی نشو و نما شروع ہوگئی ہے۔اس لئے میں نے کہا
کہ بہار کا موسم ہے اور اس موسم میں خزاں اجنبی دکھائی دیتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔آپ تو فرماتے ہیں:
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر آج تمام دنیا کی جماعتوں کی تصویر بنا ہوا ہے اور یہ
433
تصویر ان کی ذات میں زندہ ہوگئی ہے۔پاکستان جیسے ملک میں جہاں احمدیت کے خلاف مظالم کی حد ہوگئی اور
تبلیغ کی راہ میں ہر ممکن روک کھڑی کر دی گئی وہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی شعر صادق آ رہا ہے کہ ؎
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں
تو وہ کینیڈا کا بوستاں کیوں سب سے الگ ہے۔یہ قابل فکر بات ہے۔ان کو اس طرف سنجیدگی سے
توجہ کرنی چاہئے۔اگر ایک صحت مند وجود میں ایک چھوٹا سا بھی نقص ہو تو وہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔اس لئے
اگر دوسرے پہلوؤں سے بے چاری کمزور ، مری پٹی جماعت ہوتی تو شاید یہ بات اتنی نمایاں دکھائی نہ دیتی۔کیونکہ بعض جھاڑ ایسے ہیں، بعض درخت ایسے ہیں بہار کے موسم میں بھی جن کا رنگ زرد ہی ہوتا ہے
بے چاروں کا۔اور اس کو اردو میں اس طرح مثال کے طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی نے پوچھا میاں روتے کیوں
ہو تو اس نے کہا میری شکل ہی ایسی ہے۔بعض بے چارے پودوں کی شکل ہی خزاں رسیدہ ہوتی ہے۔اگر ایسی
بات ہوتی تو میں نمایاں طور پر محسوس نہ کرتا۔ان کی شکل تو ایسی نہیں جیسا وہ بن کے دکھا رہے ہیں۔ہاں بعض
جماعتوں میں جہاں آغاز ہے تربیت کا ابھی پوری طرح بیداری نہیں ہوئی وہاں ہر طرف زردی کے آثار ہیں مگر
یہاں سبزی کے بیج میں زردی بہت ہی بری دکھائی دیتی ہے۔ایسا داغ ہے جو اور زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے۔اس لئے میں جماعت کینیڈا کو اور مجلس انصار اللہ کو خصوصیت سے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ کچھ ہوش
کرین اگر جلدی اس بیماری کو دور نہ کیا تو یہ بیماریاں پھر پھیلنے لگتی ہیں۔اور خاص طور پر ایسے موسم میں جب
سب دنیا کے مزاج سے الگ ایک مزاج بنالیا گیا ہو تو اس وقت یہ بیماری بعض دوسری خوبیوں کو بھی کھا جاتی
ہے اس لئے فکر کرنی چاہئے۔جلد از جلد اپنی صحت کی طرف توجہ دیں۔ایک دو کی بحث نہیں ساری جماعت
کو تبلیغ
کے میدان میں جھونک دینے کا وقت آ گیا ہے۔اور اس کے پھر جو تازہ شیریں پھل ملیں گے وہ ساری جماعت
کے لئے زندگی کا موجب بنیں گے۔وہ روحانی لحاظ سے پھل ہیں یعنی ان کو ویسے تو نہیں کھا سکتے آپ۔مگر وہ
پھل ایسے ہیں جن کی شرینی کا لطف تو اٹھا سکتے ہیں۔ان کی خوشبو، ان کی لذت سے فیض یاب ہو سکتے ہیں اور
اس کے نتیجے میں جماعت میں ایک نئی تازگی پیدا ہو جاتی ہے، نیا حوصلہ آتا ہے۔جہاں جہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے دعوت الی اللہ کے کام کئے ہیں ان کے
مردے بھی جی اٹھے ہیں۔وہ لوگ جن کے متعلق جماعت کو وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ ان میں کوئی روحانی زندگی
کے آثار ہیں۔بس سانس زندہ تھے مگر کوئی ایسے آثار نہیں تھے جس سے ان میں حرکت دکھائی دے، ان سے
توقعات کی جاسکیں۔مگر جور پورٹیں آتی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں جہاں بھی کوئی داعی الی اللہ بن گیا
ہے اس کی کایا پلٹ گئی ہے۔اور یہی حال ہے جرمنی میں خدا کے فضل سے وہ بے چارے جو تربیت کے لحاظ
434
سے بہت ہی پسماندہ اور محتاج تھے ، ایسی جماعتوں سے آئے تھے جہاں لمبے عرصے سے ان کی تربیت نہیں کی
گئی یا کی گئی تو انہوں نے اس کو رد کر دیا، جب داعی الی اللہ بنے ہیں تو ان کی کایا ہی پلٹ گئی ہے خدا کے فضل
سے۔اپنے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں جن پر ان کی نظر ہے پھر ان کے لئے بھی کرتے ہیں جو ان کی جھولی
میں پھل کے طور پر گرادئے گئے۔پس بہت ہی قابل فکر بات ہے جماعت کینیڈا کو اس میں خاص توجہ دینی
چاہئے۔انصاراللہ کے بعد اگلی زندگی کا سفر ہے
اور انصار اللہ کی تو عمرایسی ہے کہ اب اس کے بعد پھر دوسری دنیا کا سفر ہی ہے نا۔اکا دکا تو اطفال
بھی اٹھ جاتے ہیں اور خدام بھی اٹھ جاتے ہیں۔مگر بطور جماعت کے انصار کے پر لی طرف کوئی اور جماعت
نہیں ہے جس میں شامل ہو جائیں گے۔اطفال کی جماعت بڑی ہوتی ہے، خدام میں داخل ہو جاتی
ہے۔ناصرات کی جماعت بڑی ہوتی ہے لجنہ میں چلی جاتی ہے۔خدام کی جماعت بڑی ہوتی ہے انصار اللہ
میں داخل ہو جاتی ہے۔انصار کی جماعت ہزار سال کی بھی ہوگی تو اگلی دنیا میں جائے گی۔تو بحیثیت جماعت
ان کا انجام دوسری دنیا کے سفر میں ہے۔تو جہاں دوسری دنیا کا سفر بالکل صاف سر پر کھڑا دکھائی دے رہا ہو، وہ
سٹیشن ہی وہی ہے جہاں آگے گاڑی ٹھہرنی ہے، تو پھر اور زیادہ فکر کی ضرورت ہے۔ایسے وقت میں تو انسان کو
اگر ساری عمر میں کچھ نہیں بھی کیا تو کوشش کرنی چاہئے کہ کچھ اتنی کمائی کرلے کہ خدا کے حضور حاضر ہو تو کچھ پیش
تو کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام فرماتے ہیں
اے بے خبر بخدمت فرقاں کمر به بند
زاں پیشتر که بانگ برآید فلاں نماند
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شعر ہے یا کسی اور کا۔مجھے اس وقت قطعی طور پر تو یاد نہیں مگر میرے
ذہن پر تو یہی تاثر تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام ہی کا شعر ہے۔مگر شعر کا مضمون تو بہر حال حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کا ہے اس میں قطعی شک کوئی نہیں کہ اے بے خبر قرآن کی خدمت پر اپنی کمرکس
لئے ” زاں پیشتر اس وقت سے پہلے کہ بانگ برآید کی آواز سنائی دے، ایک آواز بلند ہو ” فلاں نماند وہ
نہیں رہا، وہ نہیں رہا یعنی اس دنیا سے اٹھ گیا ہے۔تو انصار اللہ کی عمر تو یہ یہ بانگیں سنے کی عمر آ گئی ہے جو ان کے
جانے کے بعد دوسروں کو سنائی دے گی۔مگر اگر اچھے کام یہاں کر لیں گے، خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے
محنت کریں گے، کچھ زادراہ بنالیں گے تو آسمان سے بھی تو ایک بانگ اٹھے گی جہاں
اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گایا
أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّة اے میرے مطمئن نفس یعنی میری
435
ذات سے مطمئن ہونے والے پیارے آجا، لوٹ کے میری طرف آجا رَاضِيَةً مَرْضِيَّة “ تو مجھ سے
راضی ہے میں تجھ سے راضی ہوں۔تو دو قسم کی بانگیں ہیں جو بہر حال انجام کے وقت سنائی دیتی ہیں۔ایک
جانے والوں کے لئے پیچھے اٹھتی ہے اور ایک جانے والوں کے استقبال میں آسمان سے اترے گی۔تو اس
آواز کے لئے کیوں اپنے آپ کو تیار نہیں کرتے۔اور ایسا تیار کریں کہ جن کو آپ اپنی دعوت الی اللہ کے نتیجے
میں خدا کا قرب عطا کرنے میں ایک بہانہ بن چکے ہوں وہ آج کی یاد میں ہمیشہ آپ کو دعائیں دینے لگیں۔محض فلاں
نماند کی آواز میں نہ اٹھیں بلکہ یہ آواز میں اٹھیں کہ کاش وہ رہتا اور ہم چلے جاتے۔وہ ایسا پاک وجود
تھا کہ اس کے جانے سے خلا پیدا ہو گیا ہے۔تمام دنیا کے انصار کے لئے پیغام
پس انصار اللہ خواہ کینیڈا کے ہوں خواہ دنیا میں کسی جگہ کے ہوں ان کو خصوصیت کے ساتھ اس اپنی
حیثیت کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ بحیثیت جماعت وہ ایک مرنے والی جماعت ہے یعنی مادی طور پر مرنے والی
مگر اس طرح مریں کہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہو چکے ہوں تو تب ان پر موت آئے۔مر کے جانا یعنی ہمیشہ کی
موت کو قبول کر لینا یہ کوئی شعور کی بات نہیں، عقل کی بات ہے، یہ بہت نقصان کا گھاٹے کا سودا ہے۔پس میں
امید رکھتا ہوں کہ انصار اللہ دنیا میں ہر جگہ میرے اس پیغام کو غور سے سنیں گے، سمجھیں گے اور اپنے اندر اور
اپنے میں سے جو کمز ور تر ہیں ان کے اندر نئی زندگی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔دعوت الی اللہ کی اہمیت
اور سب سے اچھا زندگی پیدا کرنے کا ذریعہ دعوت الی اللہ ہے۔دعوت الی اللہ کام ایسا ہے کہ جو
دونوں طرف نفع بخش ہے۔جو بلاتا ہے اس کو بھی زندہ کرتا ہے، جس کو بلایا جاتا ہے وہ بھی زندہ ہو جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ سب سے زیادہ زندہ کے سپرد یہ کام کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق فرمایا
کہ یہ بلانے والا جب بلائے تا کہ تمہیں زندہ کرے تو اس کی آواز پر لبیک کہا کرو۔پس زندگی یعنی روحانی
زندگی ایک ایسی عظیم چیز ہے کہ جب یہ عطا کی جاتی ہے تو جس کو عطا کی جاتی ہے اس کی طرف سے عطا کرنے
والے کو بھی ایک فیض ملتا ہے، وہ اور بھی زیادہ زندہ ہو جاتا ہے، اور جو زندہ ہو وہی زندگی بخش سکتا ہے غیر زندہ کو
توفیق نہیں ملتی۔پس وہ لوگ جو محنت کرتے ہیں اور پھل نہیں پاتے جب وہ دعائیں کرتے ہیں،فکر کرتے ہیں
436
ان کے اندر تربیت کے لحاظ سے بھی ایک مربی بیدار ہو جاتا ہے، ایک دعائیں کرنے والا بزرگ ان کے نفس
میں سے پیدا ہوتا ہے اور ہر پہلو سے وہ پہلے سے زندہ تر ہونے لگتے ہیں۔پس میں امید رکھتا ہوں جماعت
مجموعی صرف انصار اللہ ہی نہیں آج کے اس دور کے ہم ترین تقاضے کو پورا کریں گے اور دعائیں مانگتے ہوئے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی تمام تر صلاحیتوں
کو تبلیغ کے میدان میں جھونک دیں گے۔"
الفضل انٹر نیشنل 24 نومبر 1995ء)