1997ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
454
$1997
اس سال یہ فیصلہ کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بُرائیوں کے شہر
کو چھوڑ کر نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کریں گے
(خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء)
" پس رمضان مبارک نے آپ کو عبادت کے گر سکھا دیئے ہیں۔اگر آپ نے خود نہیں سیکھے تو سیکھنے
والوں کو دیکھا ضرور ہے۔کوئی مسلمان گھر شاذ ہی ایسا ہو جہاں کوئی بھی عبادت نہ کی جارہی ہو رمضان میں
جہاں کوئی بھی روزہ رکھنے والا نہ ہو۔اگر ایسا ہے تو وہ بعید نہیں کہ آج اس جمعہ الوداع میں بھی حاضر نہ ہوئے
ہوں اس لئے ان تک تو نہ میری آواز پہنچے گی نہ وہ میرے مخاطب ہیں۔میں ان سے بات کر رہا ہوں جن کے
سینے میں کچھ ایمان کی اس رمق کو ہمیشہ پیار کی نظر سے دیکھا ہے ایک چنگاری تو روشن ہے ایک امید تو ہے پس
میں ان سے مخاطب ہوں جن کے سینے میں یہ امید کی چنگاری روشن ہے۔ابھی تک اگر راکھ تلے دب بھی گئی
ہے تو اندر یہ کوئلہ ابھی جل رہا ہے اور زندہ ہے۔پس اس پہلو سے آپ کو میں متوجہ کرتا ہوں کہ رمضان کی یہ برکتیں جولوگوں نے جو دن کو عبادت
کرتے تھے راتوں
کو نہیں اٹھا کرتے تھے ان برکتوں نے انہیں راتوں کو اٹھنا بھی سکھا دیا انہیں خدا کے حضور وہ
اطاعت اور فرمانبرداری کی توفیق بخشی جو عام دنوں میں نصیب نہیں تھی۔رمضان میں گنا ہوں سے بچنے
کی ایک بہت بڑی توفیق عطا فرمائی جو وقت کے لحاظ سے مشروط ہی سہی مگر توفیق ضرور ملی۔وہ لوگ جو
اپنی بدعاتوں کو چھوڑنے پر کسی طرح آمادہ نہیں ہوتے یا چھوڑنے کی طاقت نہیں رکھتے ایک محدود وقت
کے لئے جو سحری سے لے کر افطار تک چلتا ہے مجبور ہوتے ہیں ان باتوں سے رکے رہتے ہیں تو رمضان
نے سہارا دیا ہے رمضان نے آپ کو نیکی کے کاموں پر چلنے کے لئے وہ سوٹا مہیا کر دیا جس کی ٹیک لگا کر
آپ رفتہ رفتہ آگے بڑھ سکتے ہیں اسے چھوڑ نہ دیں بالکل ، لوھوں لنگڑوں کی طرح پھر وہیں نہ بیٹھ رہیں
جہاں بیٹھے ہوئے اپنی عمر ضائع کی۔بغیر نماز کے انسان مردہ ہے
اس لئے آج پر وگرام بنا ئیں اور فیصلہ کریں۔اس پانی کو اکٹھا کرنا ہے اس سے فیض حاصل کرنا
ہے۔اس لئے میں معین طور پر آج نئے آنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ وہ نماز کے
455
متعلق ایک فیصلہ کریں۔ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ بغیر نماز کے انسان مردہ ہے اس میں کوئی بھی جان نہیں۔یہ
وہم ہے کہ ایک نماز یا ایک جمعہ کی نماز یا ایک رات کا قیام ان کی تمام عمر کے خلاء کو پر کرسکتا ہے۔آئندہ آنے
والے خلاء پر کیا کرتا ہے پچھلے نہیں کیا کرتا۔پچھلوں سے بخشش ہوتی ہے لیکن جو زندگی کی روح اترتی ہے وہ
آئندہ آنے والے دنوں پر اترا کرتی ہے۔پس اگر آئندہ نہیں اتری تو پچھلی بخشش بھی نہیں ہوگی یہ وہم ہے
صرف۔اگر بخشش ہے تو لاز م رمضان کے بعد زندگی میں ایک نمایاں پاک تبدیلی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر
بخشش کا تصور ہی محض ایک بچگانہ تصور یا ایک احمق کی خواب ہے۔انصار اللہ ہر ناصر کونماز پڑھنی سکھلائے
پس اپنے لئے ایک لائحہ عمل بنا ئیں نمازیں پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں۔اگر آپ
کو نماز پڑھنی آتی
نہیں تو اپنے کسی بھائی ، اتھی سے پتہ کریں۔انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، بجنات اس طرف توجہ کریں ان سب
لوگوں تک جہاں تک ممکن ہے پہنچنے کی کوشش کریں اور ان سے کہیں کہ اگر تم نے کچھ سبق سیکھنے ہیں طریقے
معلوم کرنے ہیں ہم حاضر ہیں مگر کچھ نہ کچھ نما ز ضرور شروع کرو۔اگر چہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے مجھے کوئی حق نہیں کہ میں کہوں کچھ نہ کچھ مگر میں جانتا ہوں کہ
انسان کمزور ہے اور اللہ تعالیٰ بھی جانتا ہے کہ انسان کمزور ہے اسی لئے اس نے کچھ اس قسم کی رعایتیں دے
رکھی ہیں کہ حسب توفیق آگے بڑھو تھوڑا تھوڑا نیکی کی طرف آگے بڑھنا شروع کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ خود تمہاری طرف زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔تو یہ مراد نہیں کہ نعوذ باللہ میں آپ
کو بتا رہا ہوں کہ پانچ نمازیں فرض ہیں مگر آپ ایک ہی پڑھا کریں۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پانچ کسی
صورت نہیں پڑھ سکتے تو خدا کے لئے ایک تو پڑھیں۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے پانچ وقت کا کھانا میسر نہیں تو
چوبیس گھنٹے میں ایک وقت کی روٹی تو مل جائے ، یہ مراد نہیں کہ پانچ وقت کی ضرورت نہیں ہے۔پس آپ اور
کچھ نہیں اول تو پانچ کے لئے کوشش کریں یہ عہد کر لیں کہ ہم نے نماز ضرور پڑھنی ہے۔نماز میں شروع میں خالی
رہیں گی رفتہ رفتہ بڑھیں گی۔یہ خیال غلط ہے کہ نماز پڑھتے ہی آپ عرش معلی کی سیر میں کرنے لگ جائیں
گے۔یہ عمر بھر کی محنت ہے ایک دم تو گندم کے بیج بھی نہیں بھرا کرتے۔سارا سال چھ مہینے کم سے کم محنت ہوتی
ہے تو آخر پر جا کر ان کے اندروہ دودھ بنتا ہے جو پھر گندم میں تبدیل ہو جاتا ہے۔تو آپ کو محنت کرنی ہوگی اور
رفتہ رفتہ عبادت کے وہ خوشے نکلیں گے آپ کے دل سے، خدا جن کو دودھ سے بھر دے گا اور وہ دودھ ہے وہ
آپ کے لئے روحانی رزق پیدا کرے گا۔پس یقین رکھیں کہ لازماً ایک خدا ہے جس نے آپ
کو پیدا کیا ہے آپ کو بے فکر کی حالت میں مزید
زندگی نہیں گزارنی چاہئے۔یہ جہالت ہے لاعلمی ہے اور یاد رکھیں مرنا ضرور ہے اب کون کہہ سکتا ہے کہ اگلے
456
رمضان سے پہلے ہم سب لوگ زندہ رہیں گے۔لازماً ہم میں سے وہ معین لوگ موجود ہیں جو اس وقت اس
خطبے میں حاضر ہیں مگر بعید نہیں کہ ان کو اگلا خطبہ بھی نصیب نہ ہو ، بعید نہیں کہ اگلے مہینے کے خطبے نصیب نہ ہوں
یا نماز میں نصیب نہ ہوں اگلے سال کی بات تو بہت دور کی بات ہے۔پس اس پہلو سے خدا تعالیٰ نے جو یہ توجہ
دلائی شروع میں کہ تم نے مرنا ہے، پیش ہونا ہے یہ خیال آپ کو تقویت بخشے گا نیکی کے ارادے کرنے میں آپ
کی مدد کرے گا۔جب موت کا وقت آجائے گا پھر کچھ نہیں ہو سکے گا اور سب پر آنا ہے۔عبادت سے دوسری نیکیاں نصیب ہوتی ہیں
اس لئے وہ لوگ جو دنیا کی زندگی سے خوش ہیں وہ سوچ کرتو دیکھیں کہ جب موت کا وقت آئے گا تو
ایسی بے قراری ہوگی کہ کچھ پیش نہیں جائے گی۔وہ چاہیں گے کہ ہم واپس ہوں
تو پھر کچھ کریں لیکن اللہ اس
خیال کو رد فرما دے گا ار یہ ساری زندگی ہاتھ سے نکل جائے گی اور دار الجزاء آگے لامتناہی سامنے کھڑا ہوگا تو
مرنے سے پہلے کچھ کرو۔اور موت کا نہ دن معین ہے نہ وقت معین ہے اس لئے اپنی زندگی کو عبادت کے ساتھ
ساتھ دوسری نیکیاں ضرور نصیب ہوتی ہیں۔اس لئے جب آپ نمازیں پڑھتے ہیں تو نمازوں کے ساتھ بنی
نوع انسان کی ہمدردی میں خرچ کرنے کی بھی توفیق ملتی ہے دوسری نیکیوں
کی بھی توفیق ملتی ہے۔یہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان ایک قدم خدا کی طرف جاتا ہے تو خدا دس قدم
آتا ہے۔چل کر جاتا ہے تو اللہ دوڑ کر اس کی طرف آتا ہے اس سے یہ مراد ہے کہ ہر طرف سے پھر خدا آنے لگتا
ہے۔آپ نے نماز پڑھی تو اللہ تعالیٰ آپ کو دس اور نیکیوں کی توفیق بخش دیتا ہے جن کے ذریعہ خدا کا قرب
حاصل ہوتا ہے اور ہر نیکی پھر آگے نیکیوں کے بچے دیتی چلی جاتی ہے۔تو انسانی زندگی میں ایک انقلاب آنا
شروع ہو جاتا ہے۔ایسا شاذ کے طور پر ہوتا ہے کہ یہ انقلاب اچانک آئے اور کسی کی کایا پلٹ جائے کہ گویا
اچا نک نیا وجود پیدا ہو گیا ہے۔ایسا بھی ہوتا ہے مگر بہت شاذ کے طور پر۔قاعدہ کلیہ یہی ہے کہ آپ نیکی کا ایک فیصلہ کر لیں اور پورے عزم کے ساتھ اس پر قائم ہو جائیں اور
خدا سے اقرار کریں کہ اے میرے خدا میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں تیرے حضور آگے بڑھنے کی کوشش کروں
گا۔تیرے حضور سر جھکانے کی کوشش کروں گا۔اپنی رضا کو تیری رضا کے تابع کرنے کی کوشش کروں گا۔میں
نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مرنے سے پہلے اس حال میں تجھ تک پہنچوں کہ پھر آگ میرا انتظار نہ کر رہی ہو بلکہ تیری
رضا میرا انتظار کر رہی ہو۔نیکیوں کی طرف آنے کا فیصلہ لیلۃ القدر سے کم نہیں
یہ فیصلہ ہے جو آج آپ کی تقدیر بدل دے گا۔یہ فیصلہ ہے جسے نصیب ہو جائے اسے لیلۃ القدر بھی
457
مل گئی۔اس کی ساری زندگی کے خلاء پر ہو جائیں گے اور آئندہ اگر چند دن بھی زندہ رہیں گے تو پچھلی زندگی کی
ساری بدیوں کو وہ دن دھو دیں گے۔خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو ہمیں یہ خوشخبری
دی ہے کہ اگر ایسے وقت میں بھی تمہیں توفیق مل جائے تو بہ کی کہ موت کا وقت قریب پہنچا ہو اور نیکی کی طرف
بڑھتے ہوئے تم نیکیوں کے شہروں میں ابھی پہنچے نہیں ابھی گھسٹ گھسٹ کے جار ہے ہو تو خدا تعالیٰ تم سے یہ
سلوک فرمائے گا کہ تمہاری پچھلی زندگی کی ساری سڑک جو بہت لمبی ہے اسے چھوٹا کر دے گا۔اور نیکی کی سڑک
جس کی طرف تم بڑھ رہے تھے وہ یوں لگے گا جیسے تم اس منزل کے قریب پہنچ گئے ہو اور جس طرف سے آرہے
تھے بدیوں کی زندگی بہت دور دکھائی دے گی جسے بہت پیچھے چھوڑ آئے ہو۔یہ مضمون ہے۔اس وقت وقت
نہیں ہے پوری تفصیل حدیث پڑھ کر اس کا بیان کرنے کا لیکن خلاصہ کلام یہی ہے کہ جو خلاء میں اللہ انہیں نظر
انداز فرما دیتا ہے اور تبدیلی کے بعد کے چند دن کو اس کے پچھلے تمام خلاؤں کو بھرنے کے لئے فیصلہ کر دیا ہے۔اس حال میں جان دیتا ہے گویا اس نے ساری عمر نیکیاں کرتے ہوئے ہی جان دی ہے۔آج مستقبل تبدیل کرنے کے فیصلہ کا دن ہے
پس ماضی سے جہاں تک تعلق ہے اتنا ہی تعلق ہے لیکن ماضی سے یہ تعلق تب قائم ہو گا اگر مستقبل
تبدیل ہوگا اس کے بغیر نہیں۔پس آج مستقبل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر کے اٹھیں اور لازم کر لیں اپنے لئے خدا
کے حضور حاضر ہونا ہے اور اس کے لئے وضو کرنا ہوگا اور بعضوں کو غسل کرنا ہوگا۔وضو میں انسان کے کچھ اعضاء
دھوئے جاتے ہیں اور انسان پاک ہو کر اللہ کے حضور حاضر ہوتا ہے اور عبادت کے لئے لازم ہے کہ وضو کرے
اور وہ جن کا سارا بدن کسی ایسے جذبے سے ملوث ہو گیا ہو جس کا دھونا ضروری ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فسل
کرو۔تو عبادت کا فیصلہ محض اکیلا کافی نہیں ، آپ یہ بھی غور کریں کہ آپ کو غسل بھی کرنے ہیں آپ کو وضو بھی
کرنے ہیں۔پس یہ سوچیں کہ پیچھے کون سی بدیاں ہیں جنہوں نے آپ کو خدا سے ہٹا رکھا ہے، دنیا کی طرف توجہ
مبذول کرو رکھی ہے۔ان بدیوں پر نظر ڈالیں اور ایک غسل تو بہ کریں۔فیصلہ کریں کہ ہم نے اب ان بدیوں
سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کر لینا ہے یہ فیصلہ ہے جو زندگی بدلا کرتا ہے۔اور عبادت کے فیصلے سے پہلے
یہ فیصلہ ضروری ہے کیونکہ کوئی عبادت بھی اگر فسل ضروری ہو تو غسل کے بغیر قبول نہیں ہوتی۔اگر وضوضروری
ہو تو وضو کے بغیر نہیں ہوتی اور اس نکتہ کو سمجھنا بہت لازم ہے۔غسل سے ظاہری غسل بھی مراد ہے مگر فی الحقیقت
بغیر
اندرونی غسل مراد ہے۔وضو سے ظاہری وضو بھی مراد ہے مگر فی الحقیقت ایک اندرونی وضو مراد ہے۔تم اپنے
روز مرہ کے اعضاء جو دکھائی دے رہے ہیں کم سے کم ان کو پاک صاف رکھو۔یہ مضمون ہے وضو کا مضمون اس کو
بھی سمجھ لیجئے۔آپ جب باہر نکلتے ہیں تو لازم تو نہیں کہ آپ اندرونی حسوں کو جو دکھائی نہیں دے رہے جن پر
458
کپڑے پڑے ہوئے ہیں ان کو بھی رگڑ کر صاف کر کے پھر باہر نکلیں۔جو زیادہ پاک لوگ ہیں ، جو فطرتا صفائی
پسند ہیں وہ قطع نظر اس کے کہ کچھ دکھائی دیتا ہے کہ نہیں اندرونی صفائی ضرور کرتے ہیں۔لیکن جو یہ نہیں کر سکتے
کم سے کم جاتے جاتے اپنا مونہہ تو صاف کر لیتے ہیں اور بازو، ہاتھ یہ جو داغ نظر آنے والی چیزیں ہیں ان کو
ستھرا کر کے باہر نکلتے ہیں۔تو پہلا جو فیصلہ ہے وہ یہ ہے کہ کم سے کم اتنا تو کرو کہ دنیا تمہارے اندر وہ داغ نہ
دیکھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کے غلاموں کی شان کے منافی داغ ہیں۔وہ حرکتیں تو نہ کرو جن کے
نتیجے میں تمہارے چہروں کے داغ ، اسلام کے داغ بنتے ہوئے دکھائی دیں۔دنیا یہ سمجھے کہ پتا نہیں کہاں سے
یہ لوگ آئے ہیں ایسی گندی عادتیں، ایسی بے ہودہ حرکات اپنے ہاتھوں کو دھوؤ۔یعنی ان سے حرام کمائی کھانے
کے تصور بھی قریب نہ پھٹکنے دو، اپنے ہاتھوں کو ظلموں سے بچاؤ یہ یہ ہاتھوں کا وضو ہے۔اپنے چہرے کو جو
تو جہات کا چہرہ ہے اسے پاک وصاف کرو۔غلط تو جہات نہ کرو۔پاک چیزوں کی طرف توجہ رکھو۔یہ وضو ہے
جو اس پاک تبدیلی کے لئے ضروری ہے اور پھر غسل کی تو فیق اگر ملے اور وہ لازما ملنی چاہئے تو کم سے کم اسلام
میں داخل ہوتے وقت ایک غسل تو بہر حال ضروری ہوا کرتا ہے اور وہ نسل ہر انسان کو کرنا ہوگا اور آج کا دن
ڈوبے نہ جب تک آپ یہ غسل نہ کر لیں۔یہ فیصلہ کریں کہ ہم نے اپنے بدن کو پاک صاف کر کے خدا کے حضور
پیش کرنا ہے۔گند لے کر حاضر نہیں ہونا۔بُرائیوں کے شہر سے نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کر دیں
اگر اچھی مجلس ہو تو وہاں صاف ستھرا ہونا ضروری ہے تبھی قرآن کریم نے فرمایا خُذُوا زِينَتَكُمْ
عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ كم مسجدوں میں جاتے تو ہو مگر زینت لے کر جایا کرو، پاک لوگوں کی مجلس ہے وہ ، خدا
والوں کی صحبت میں جا رہے ہو اس لئے نہ صرف صاف ستھرے ہو کے بلکہ سچ کر جایا کرو تو تفصیلی مضامین ہیں
جو تبدیلی یعنی روحانی تبدیلی کو پیدا کرنے کے لئے سمجھنے ضروری ہیں۔کہ چٹکیوں میں تبدیلیاں نہیں ہوا کرتیں
اور محض نمازیں پڑھ جانے سے بھی تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔یہ سارے مضامین سمجھیں اور اس سال یہ فیصلہ
کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ برائیوں کے شہر کو چھوڑ کر نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کر
دیں گے۔پھر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جس حال میں تم جان دو گے
خدا کے حضور مقبول انجام ہوگا اور خدا کی رضا پر جان دو گے مگر لازما نیکیوں کی طرف حرکت کرنا ہے چاہے گھسٹتے
ہوئے کرتے چلے جاؤ۔ایسا شخص جس کی مثال آپ نے دی وہ ہے جس کی جان نکل رہی ہے، جسم میں طاقت
نہیں ،موت کے نرغے میں مبتلا ہے اور پھر بھی گھٹنوں کے بل اور کہنیوں کے بل کوشش کر رہا ہے کہ دم نکلے تو
خدا کے پاک لوگوں میں نکلے یہ وہ نظارہ ہے جس کے بعد یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالی اسے معاف نہ
فرمائے۔پس یہ کیفیت اپنے اوپر طاری کریں تو یہ جمعتہ الوداع آپ کے لئے ایک اور معنے میں جمعۃ الوداع
459
بنے گا۔یہ بدیوں کے لئے وداع کا جمعہ بن جائے گا۔نیکیوں کے لئے نہیں۔ان معنوں میں وداع نہیں رہے گا
کہ آپ نے آج پڑھا اور چیٹھی ہوئی اور پھر اگلے سال تک آپ کو کسی جمعہ یا نیکی کی توفیق نہ ملی۔یہ جمعۃ الوداع آپ کی بدیوں
کو وداع کرنے کا جمعہ بن جائے گا۔ہر اس چیز کو وداع کرنے کا جمعہ
بن جائے گا جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے۔ہر اس چیز کے استقبال کا جمعہ بن جائے گا جو خدا کو پسند ہے۔اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔"
الفضل انٹرنیشنل 28 مارچ 1997 ء )
دعوت الی اللہ کے کام میں اخلاص سے آگے بڑھیں اور جماعت کی تعداد بڑھائیں
نو مبائعین کو مجلس انصار اللہ کا حصہ بنائیں)
خطبہ عیدالفطر 9 فروری 1997ء)
"عبادت کے بعد اپنی ذات میں انسان نہیں ٹھہرا کرتا۔ہر خدا کا عابد بندہ دوسروں کو اس خدا کی
طرف بلانے لگتا ہے جس نے اس کو ایک بقا عطا فرمائی ہے، ایک آب بقا پلا دیا ہے اپنے وصل کا۔پس یہ وہ
مضمون ہے جس میں جرمنی کا ذکر دو پہلوؤں سے کرنا ہے۔اول یہ کہ مسلسل سالہا سال سے یورپ ہی کے
لئے نہیں بلکہ دنیا کی باقی جماعتوں کے لئے بھی جرمنی کی جماعت تبلیغ میں ایک اعلیٰ نمونہ بن چکی ہے۔بکثرت
اس میں داعی الی اللہ پیدا ہوئے ہیں اور ایسے جو کم علم ہونے کے باوجود، زیادہ شعور نہ رکھنے کے باوجود پھر بھی
تبلیغ کے میدانوں میں اللہ کے ذکر کے ساتھ اس پر توکل کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ
ان کو پھل بھی ایسے عطا کرتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔بڑے بڑے علماء بھی ان سے متاثر ہو جاتے
ہیں۔جن کی زبانیں وہ نہیں جانتے ان کو اشاروں میں تبلیغیں کرتے ہیں اور ان کے اشارے ہی ان کی سمجھ
میں آنے لگتے ہیں۔ان کو اس دفعہ ٹارگٹ بہت بڑا ملا ہے۔جرمنی کی جماعت نے جو اپنے تبلیغ کے جوہر
دکھائے تو اس کے نتیجہ میں لازماً پھر ان سے توقعات بھی بڑھنی شروع ہوئیں۔گذشتہ سال تمہیں ہزار ، سال کی
بیعتوں کا ان کو ٹارگٹ ملا تھا اور اس دفعہ دگنے سے بھی زیادہ کر دیا گیا اور ان سے کہا کہ ہم آپ سے اب ستر
ہزار کی توقع رکھتے ہیں تو شروع میں تو تھوڑ اسا کا نپے تھے وہ اور خط مجھے ایسے ہی آئے تھے کہ ڈر گئے ہیں۔میں
نے کہا پہلے کونسا آپ نے اپنی کوششوں سے کیا تھا ؟ آگے بڑھیں ، اللہ سے توقع رکھیں اور محنت کریں۔آگے
اس کی مرضی ہے۔کوئی ایسا حساب تو نہیں کہ زبردستی گردن پر ہاتھ ڈال کے وصول کیا جائے گا۔ہاں اگر آپ
460
اخلاص سے یہ کام کریں گے اور زیادہ لوگوں کو شامل کر دیں گے تو اللہ چاہے تو اس سے بھی زیادہ مل سکتے ہیں۔بالکل کوئی فکر کی بات نہیں۔دعا کریں، اخلاص سے آگے بڑھیں اتنا ہی کام ہے آپ کا اور چونکہ پہلے آپ کا
اخلاص قبول ہو چکا ہے اس لئے میں توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی خدا کی درگاہ میں یہ اخلاص مقبول ہوگا۔چنانچہ ان کی رپورٹ کے مطابق اب تک ستر ہزار وہ انہوں نے ٹارگٹ جس حساب سے میں نے
انکو کہا تھا عین اس کو اس طرح انہوں نے بنایا ہے کہ ستر ہزار نہیں بلکہ ستر ہزار چھ سوٹارگٹ بنایا ہوا ہے ان کو میں
نے فارمولا دیا تھا کہ اس فارمولے پر کام کریں اس کا جواب ستر ہزار پورانہیں اتر استر ہزار چھ سو آ گیا ہے۔تو
انہوں نے چھ سو کی بیخ بھی ساتھ لگائی ہوئی ہے مگر اب تک ان کو دس ہزار بیعتوں کی توفیق مل چکی ہے خدا کے
فضل سے اب اس عرصہ میں جس میں گزشتہ جلسہ سالانہ کے بعد بہت سی اور بھی تو جہات ہمارا وقت مانگ رہی
تھیں جماعتوں کو میں نے کہا تھا کہ شروع کے تین مہینے تو آپ تربیت پر زور دیں اور تربیتی جلسے کریں ، یہ
انتظام کریں کہ سب نئے آنے والے نظام جماعت کا حصہ بن جائیں ان میں خدام لاحمد یہ قائم ہو، انصاراللہ
قائم ہو، لجنہ قائم ہو اور وہ پختہ ہو جائیں ان کے اندر ہی نائب عہد یدار بننے شروع ہو جا ئیں۔تو تین ماہ سے
بلکہ کچھ زیادہ عرصہ ان کا انہیں کاموں پر صرف ہوا ہے۔پس باقی عرصہ کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے جو تین
ماہ سے کچھ زائد بنتا ہے ان کو خدا تعالیٰ نے دس ہزار انعامات آسمان سے عطا فرمائے ہیں۔تو دعا میں یا درکھیں
کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو برکت دے، ان کو تھکنے نہ دے اور ہمیشہ وہ اس راہ میں آگے سے آگے قدم
بڑھاتے رہیں۔لیکن باقی جماعتوں کو بھی میں اس کے ساتھ ہی نصیحت کرتا ہوں کہ یہ عید بھی ضرور منا ئیں کیونکہ
دشمن یہ دعوے کر بیٹھا ہے کہ جماعت کی تعداد کم ہوگی۔وہ تو بڑھنی ہی بڑھتی ہے اور ہمیشہ بڑھتی ہے مگر اس سال
کو خاص طور پر ان دعاؤں کے ساتھ معمور کر دیں اس سال کو اپنی دعاؤں سے یہ رونق بخشیں کہ ہر پہلے سال
سے بڑھکر خدا تعالیٰ تبلیغ کے پھل ہمیں عطا فرمائے اور اس کثرت سے پھل نازل ہوں کہ دشمن کے دل بیٹھنے
لگیں۔ان کے پتے پانی ہو جائیں دیکھ کر کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ یہ وہ عظیم نشان ہے جو جب سورج کی طرح روشن
ہو کر چھکے گا تو میں امید رکھتا ہوں کہ بہت سے مظلوم لا علم لوگ جو ان ظالموں کے پیچھے لگ کر اپنی زندگیاں
برباد کر رہے تھے وہ بڑی تیزی کیساتھ احمدیت کی طرف متوجہ ہوں گے اور انشاء اللہ احمدیت کی تبلیغ کا سلسلہ
پہلے سے ہمیشہ زیادہ تر تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(آمین )
( خطبات طاہر عیدین صفحہ 291 تا 293 )
461
ہے
خدا تعالی سے تعلق کے نتیجے میں انسان دائمی بقا حاصل کر سکتا۔(خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله یو کے 22 مارچ 1997ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ)
" حضور انور نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور تعلق باللہ پر زور دیا کہ خدا تعالی
سے تعلق کے نتیجہ میں انسان دائمی بقا حاصل کر سکتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ دنیا بڑی تیزی سے ہلاکتوں کی
طرف بڑھ رہی ہے۔آج صرف جماعت احمدیہ ہی خدا کی وہ آخری جماعت ہے جس کے ساتھ اس دنیا کی بقا
وابستہ ہے اور جماعت کی بقا اس کے افراد کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر فر د جماعت
اللہ تعالی کے ساتھ سچا اور حقیقی تعلق قائم کرے کیونکہ وہی ایک ذات ہے جو ابدی اور باقی رہنے والی ہے اور جسے
کبھی فنا نہیں۔اس سے تعلق کے نتیجہ میں آپ ہمیشہ کی زندگی پا جائیں گے اور اس بات کے اہل ہوں گے
دوسروں کو زندگی بخش سکیں۔(الفضل انٹر نیشنل 14اپریل 1997 ء)