انصار اللّٰہ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللّٰہ کے قیام کے چھ مقاصد
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
انصار اللہ۔خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے قیام
کے چھا ہم مقاصد
ایمان بالغیب۔اقامت صلوۃ۔خدمت خلق۔ایمان بالقرآن۔بزرگان دین کا احترام اور یقین بالاخرة
(اقتباس از تقریر جلسه سالانه فرمودہ 27 دسمبر 1941)
اب میں احباب کو مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جماعت کے
احباب یا چالیس سال سے کم عمر کے ہیں، یا چالیس سال سے زیادہ۔چالیس سال سے کم عمر والوں کے
لئے مجلس خدام الاحمدیہ اور زیادہ عمر والوں کے لئے مجلس انصاراللہ قائم کی ہے۔یا پھر عورتیں ہیں ، ان کے
لئے لجنہ اماءاللہ قائم ہے۔میری غرض ان تحریکات سے یہ ہے کہ جو قوم بھی اصلاح وارشاد کے کام میں پڑتی
ہے، اس کے اندر ایک جوش پیدا ہو جاتا ہے کہ اور لوگ ان کے ساتھ شامل ہوں اور یہ خواہش کہ اور لوگ
جماعت میں شامل ہو جائیں ، جہاں جماعت کو عزت اور طاقت بخشتی ہے، وہاں بعض اوقات جماعت میں
ایسا رخنہ پیدا کرنے کا موجب بھی ہو جایا کرتی ہے جو تباہی کا باعث ہوتا ہے۔جماعت اگر کر وڑ دو کروڑ بھی
ہو جائے اور اس میں دس لاکھ منافق ہوں، تو بھی اس میں اتنی طاقت نہیں ہو سکتی جتنی کہ اگر دس ہزار مخلص
ہوں تو ہوسکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چند صحابہ نے جو کام کئے وہ آج چالیس کروڑ مسلمان بھی نہیں کر سکتے۔ایک
دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی مردم شماری کرائی ، تو ان کی تعداد سات سو تھی۔صحابہؓ نے
خیال کیا کہ شاید آپ نے اس واسطے مردم شماری کرائی ہے کہ آپ کو خیال ہے کہ دشمن ہمیں تباہ نہ کر دے اور
انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں کیا اب بھی یہ خیال کیا جاسکتا ہے کہ کوئی ہمیں تباہ
کر سکے گا۔یہ کیا شاندار ایمان تھا کہ وہ سات سو ہوتے ہوئے یہ خیال تک بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دشمن
انہیں تباہ کر سکے گا۔مگر آج صرف ہندوستان میں سات کروڑ مسلمان ہیں مگر حالت یہ ہے کہ جس سے بھی
۵۱
بات کرو، اندر سے کھوکھلا معلوم ہوتا ہے اور سب ڈر رہے ہیں کہ معلوم نہیں کیا ہو جائے گا۔کجا تو سات سو
میں اتنی جرات تھی اور کجا آج سات کروڑ بلکہ دنیا میں چالیس کروڑ مسلمان ہیں مگر سب ڈر رہے ہیں اور یہ
ایمان کی کمی کی وجہ سے ہے۔جس کے اندر ایمان ہوتا ہے، وہ کسی سے ڈر نہیں سکتا۔ایمان کی طاقت بہت
بڑی ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ ہے۔ایک دفعہ آپ گورداسپور میں تھے۔میں وہاں تو
تھا مگر اس مجلس میں نہ تھا جس میں یہ واقعہ ہوا۔مجھے ایک دوست نے جو اس مجلس میں تھے بتایا کہ خواجہ کمال
الدین صاحب اور بعض دوسرے احمدی بہت گھبرائے ہوئے آئے اور کہا کہ فلاں مجسٹریٹ جس کے پاس
مقدمہ ہے لاہور گیا تھا۔آریوں نے اس پر بہت زور دیا کہ مرزا صاحب ہمارے مذہب کے سخت مخالف
ہیں۔ان کو ضرور سزا دے دو۔خواہ ایک ہی دن کی کیوں نہ ہو۔یہ تمہاری قومی خدمت ہوگی اور وہ ان سے
وعدہ کر کے آیا ہے کہ میں ضرور سزا دوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات سنی تو آپ لیٹے ہوئے
تھے یہ سن کر آپ کہنی کے بل ایک پہلو پر ہو گئے اور فرمایا خواجہ صاحب آپ
کیسی باتیں کرتے ہیں۔کیا کوئی
خدا تعالیٰ کے شیر پر بھی ہاتھ ڈال سکتا ہے؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس مجسٹریٹ کو یہ سزا دی کہ پہلے تو اس کا
گورداسپور سے تبادلہ ہو گیا اور پھر اس کا تنزل ہو گیا یعنی وہ ای۔اے سی سے منصف بنادیا گیا اور فیصلہ
دوسرے مجسٹریٹ نے آکر کیا۔تو ایمان کی طاقت بڑی زبردست ہوتی ہے اور کوئی اس کا مقابلہ
نہیں کر سکتا۔پس جماعت میں نئے لوگوں کے شامل ہونے کا اس صورت میں فائدہ ہوسکتا ہے کہ شامل ہونے
والوں کے اندر ایمان اور اخلاص ہو۔صرف تعداد میں اضافہ کوئی خوشی کی بات نہیں۔اگر کسی کے گھر میں
دس سیر دودھ ہو تو اس میں دس سیر پانی ملا کر وہ خوش نہیں ہو سکتا کہ اب اس کا دودھ نہیں سیر ہو گیا ہے۔خوشی
کی بات یہی ہے کہ دودھ ہی بڑھایا جائے اور دودھ بڑھانے میں ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔جو قو میں تبلیغ میں
زیادہ کوشش کرتی ہیں ان کی تربیت کا پہلو کمزور ہو جایا کرتا ہے اور
ان مجالس کا قیام میں نے تربیت کی غرض سے کیا ہے۔چالیس سال سے کم عمر والوں کے لئے خدام الاحمدیہ اور چالیس سال سے اوپر عمر والوں کے لئے انصار اللہ
اور عورتوں کے لئے لجنہ اماء اللہ ہے۔ان مجالس پر دراصل تربیتی ذمہ داری ہے۔یا درکھو کہ اسلام کی بنیاد
تقویٰ پر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک شعر لکھ رہے تھے۔ایک مصرعہ آپ نے لکھا کہ
۵۲
ہر ایک نیکی کی جڑ
اسی وقت آپ کو دوسرا مصرعہ الہام ہوا جو یہ ہے کہ
اگر
اتقاء ہے
جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
اس الہام میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اگر جماعت تقویٰ پر قائم ہو جائے تو پھر وہ خود ہر چیز کی
حفاظت کرے گا۔نہ وہ دشمن سے ذلیل ہوگی ، اور نہ اسے کوئی آسمانی یا زمینی بلائیں تباہ کر سکیں گی۔اگر کوئی
قوم تقویٰ پر قائم ہو جائے تو کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔قرآن کریم کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
الم ذَالِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدىً لِلْمُتَّقِين - ( سورة البقره آیت ۲-۳)
لا رَيْبَ فِيهِ تو قرآن کریم کی ذاتی خوبی بتائی اور دوسرں سے تعلق رکھنے والی خوبی یہ بتائی کہ شدی
لِلْمُتَّقِينَ۔یعنی یہ کلام متقی پر اثر کرتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص تو روٹی کھاتا اور اس سے
طاقت حاصل کر کے کھڑا ہوتا ہے اور دوسرے کو دو آدمی پکڑ کر کھڑا کرتے ہیں۔غیر متقی کو جو ہدایت ہوتی
ہے وہ تو ایسی ہوتی ہے، جیسے دو آدمی کسی کو کندھوں سے پکڑ کر کھڑا کر دیں۔مگر جو تقی ہے وہ اس سے غذا لیتا
اور طاقت حاصل کرتا ہے۔ہم اگر ترقی کر سکتے ہیں تو قرآن کریم کی مدد سے ہی اور قرآن کریم کہتا ہے کہ
اس کی غذا متقی کے لئے ہی طاقت اور قوت کا موجب ہوسکتی ہے۔اگر کسی شخص کے معدہ میں کوئی خرابی ہوتو
اسے گھی، دودھ ، مرغ ، بادام، پھل اور کتنی اعلیٰ غذا ئیں کیوں نہ کھلائی جائیں اسے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا
بلکہ الٹا اسے ہیضہ ہو جائے گا۔غذا اسی صورت میں فائدہ دے سکتی ہے، جب وہ ہضم ہو۔اگر ہضم نہ ہوتو الٹا
نقصان کرتی ہے اور قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ غذا ایسی ہے جو مومن کے معدہ میں ہی ٹھہر سکتی ہے۔پس اگر
یہ سچ ہے کہ ہم نے قرآن کریم سے فائدہ اٹھانا ہے اور اس سے فائدہ اٹھائے بغیر ہم کوئی ترقی نہیں
کر سکتے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ
كُلَّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ( تذکرہ صفحہ 35 جدید ایڈیشن)
یعنی تمام برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہے۔پس بڑا ہی مبارک ہے وہ جس نے سکھایا اور بڑا ہی
مبارک ہے وہ جس نے سیکھا۔اس میں محمد سے مراد در اصل قرآن کریم ہی ہے۔کیونکہ آپ ہی قرآن کریم
کے الفاظ لائے ہیں۔پس
۵۳
جماعت کا تقویٰ پر قائم ہونا
بے حد ضروری ہے۔اس زمانہ میں مومن اگر ترقی کر سکتے ہیں تو قرآن کریم پر چل کر ہی اور اگر یہ غذا ہضم
نہ ہو سکے تو پھر کیا فائدہ اور اگر اسے ہضم کرنا چاہتے ہو تو متقی بنو۔ابتدائی تقویٰ جس سے قرآن کریم کی غذا
ہضم ہوسکتی ہے وہ کیا ہے وہ
ایمان کی درستی
ہے۔تقویٰ کے لئے پہلی ضروری چیز ایمان کی درستی ہی ہے۔قرآن کریم نے مومن کی علامت یہ بتائی ہے
که يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ۔ہر شخص کے دل میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ میں متقی کیسے بنوں۔پس اس کی پہلی
علامت ایمان بالغیب ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ ملائکہ، قیامت اور رسولوں پر ایمان لانا۔پھر اس ایمان کے نیک
نتائج پر ایمان لانا بھی ایمان بالغیب ہی ہے۔اللہ تعالے ملائکہ، قیامت اور رسالت نظر نہیں آتی۔اس لئے
اس کے دلائل قرآن کریم نے مہیا کئے ہیں اور وہ دلائل ایسے ہیں کہ انسان کے لئے ماننے کے سوا کوئی چارہ
نہیں رہتا مگر کئی لوگ ہیں جو غور نہیں کرتے۔آج کل ایمان بالغیب پر لوگ تمسخر اڑاتے ہیں۔جو لوگ
خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں بعض لوگ ان کا تمسخر اڑاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ تم تعلیم یافتہ ہو کر خدا کو مانتے ہو۔پھر
قیامت اور مرنے کے بعد اعمال کی جزا سزا پر بھی لوگ تمسخر اڑاتے ہیں۔ملائکہ بھی اللہ تعالیٰ کا پیغام اور
دین لانے والے ہیں اور یہ سب ابتدائی صداقتیں ہیں مگر لوگ ان سب باتوں کا تمسخر اڑاتے ہیں۔یہ سارا
ایک ہی سلسلہ ہے اور جس نے اس کی ایک کڑی کو بھی چھوڑ دیا۔وہ ایمان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔نیک نتائج پر ایمان لانا بھی ایمان بالغیب میں شامل ہے اور یہی تو کل کا مقام ہے۔ایک شخص اگر دس سیر آٹا
کسی غریب کو دیتا ہے اور یہ امید رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا اجر اسے ملے گا۔تو وہ گویا غیب پر
ایمان لاتا ہے۔وہ کسی حاضر نتیجہ کے لئے یہ کام نہیں کرتا بلکہ غیب پر ایمان لانے کی وجہ سے ہی ایسا کر سکتا
ہے بلکہ جو شخص خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا۔وہ بھی اگر ایسی کوئی نیکی کرتا ہے۔تو غیب پر ایمان کی وجہ سے
ہی کر سکتا ہے۔فرض کرو کوئی شخص قومی نقطہ نگاہ سے کسی غریب کی مدد کرتا ہے۔تو بھی یہی سمجھ کر کرتا ہے کہ
اگر کسی وقت مجھ پر یا میرے خاندان پر زوال آیا۔تو اسی طرح دوسرے لوگ میری یا میرے خاندان کی مدد
کریں گے۔تو تمام ترقیات غیب پر مبنی ہیں کیونکہ بڑے کاموں کے نتائج فور انہیں نکلتے اور ایسے کام جن
۵۴
کے نتائج نظر نہ آئیں ، حوصلہ والے ہی لوگ کرتے ہیں۔قربانی کا مادہ بھی ایمان بالغیب ہی انسان کے
اندر پیدا کر سکتا ہے۔گویا قرآن کریم نے ابتداء میں ہی ایک بڑی بات اپنے ماننے والوں میں پیدا
کر دی۔چنانچہ وہ صحابہ جو بدر اور احد کی لڑائیوں میں لڑے، کیا وہ کسی ایسے نتیجہ کے لئے لڑے تھے جو
سامنے نظر آرہا تھا ؟ نہیں بلکہ ان کے دلوں میں ایمان بالغیب تھا۔بدر کی لڑائی کے موقعہ پر ملکہ کے بعض
امراء نے صلح کی کوشش کی مگر بعض ایسے لوگوں نے جنہیں نقصان پہنچا ہوا تھا۔شور مچایا دیا کہ ہرگز صلح
نہیں ہونی چاہئے۔آخر ایک شخص نے کہا کہ کسی آدمی کو بھیجا جائے جو مسلمانوں کی طاقت کا اندازہ کر کے
آئے۔چنانچہ ایک آدمی بھیجا گیا اور اس نے آکر کہا کہ اے میری قوم میرا مشورہ یہی ہے کہ ان لوگوں سے
لڑائی نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ تم بتاؤ تو سہی کہ ان کی تعداد کتنی ہے، اور سامان وغیرہ کیسا ہے۔اس نے کہا
کہ میرا اندازہ ہے کہ مسلمانوں کی تعدادہ ۳۱ اور ۳۳۰ کے درمیان ہے اور کوئی خاص سامان بھی
نہیں۔لوگوں نے پوچھا کہ پھر جب یہ حالت ہے تو تم یہ مشورہ کیوں دیتے ہو کہ ان سے لڑائی نہ کی
جائے۔جب ان کی تعداد بھی ہم سے بہت کم ہے اور سامان بھی ان کے پاس بہت کم ہے۔اس نے کہا کہ
بات یہ ہے کہ میں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار دیکھیں ہیں۔میں نے جو چہرہ بھی
دیکھا، میں نے معلوم کیا کہ وہ تہیہ کئے ہوئے ہے کہ وہ خود بھی مرجائے گا اور تم کو بھی مار دیگا۔چنانچہ اس کا
ثبوت اس سے ملتا ہے کہ ابو جہل میدان میں کھڑا تھا اور عکرمہ اور خالد بن ولید جیسے بہادر نوجواں اس کے
گرد پہرہ دے رہے تھے۔کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں میں نے اپنے دائیں اور بائیں
دیکھا تو دونوں طرف پندرہ پندرہ سال کے بچے کھڑے تھے۔میں نے خیال کیا کہ میں آج کیا جنگ کر
سکوں گا۔جب کہ میرے دونوں طرف چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔لیکن ابھی میں سوچ ہی رہا تھا کہ ایک
لڑکے نے آہستہ سے مجھے کہنی ماری اور پوچھا چا، وہ ابو جہل کون ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ دیا
کرتا ہے۔میں نے خدا سے عہد کیا ہے کہ آج اسے ماروں گا۔ابھی وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دوسرے لڑکے
نے بھی اسی طرح آہستہ سے کہنی ماری اور مجھ سے یہی سوال کیا۔میں اس بات سے حیران
تو ہوا مگر انگلی کے
اشارہ سے بتایا کہ ابو جہل وہ ہے جو خود پہنے کھڑا ہے اور ابھی میں نے انگلی کا اشارہ کر کے ہاتھ نیچے ہی کیا
تھا کہ وہ دونوں بچے اس طرح پر جا گرے جس طرح چیل اپنے شکار پر جھپٹتی ہے، اور تلوار میں سونت کرایسی
بے جگری سے اس پر حملہ آور ہوئے کہ اس کے محافظ سپا ہی ابھی تلوار میں سنبھال بھی نہ سکے تھے کہ انہوں نے
ابو جہل کو نیچے گرادیا۔ان میں سے ایک کا بازو کٹ گیا مگر قبل اس کے با قاعدہ جنگ شروع ہو، ابوجہل
۵۵
مہلک طور پر زخمی ہو چکا تھا۔یہ کیا چیز تھی جس نے ان لوگوں میں اتنی جرات پیدا کر دی تھی۔یہ ایمان
بالغیب ہی تھا۔جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو ہر وقت قربانیوں کی آگ میں جھونکنے کے لئے تیار رہتے
تھے اور یہ ایمان بالغیب ہی تھا کہ جس کی وجہ سے ان کے دلوں میں یہ یقین پیدا ہو چکا تھا کہ دنیا کی نجات
اسلام میں ہی ہے اور خواہ کچھ ہو ہم اسلام کو دنیا میں غالب کر کے رہیں گے۔پس
مجلس انصاراللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا کام
یہ ہے کہ جماعت میں تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے پہلی ضروری چیز ایمان بالغیب
ہے۔انہیں اللہ تعالیٰ، ملائکہ، قیامت رسولوں اور ان شاندار عظیم الشان
نتائج پر جو آئندہ نکلنے والے ہیں،
ایمان پیدا کرنا چاہئے۔انسان کے اندر بزدلی اور نفاق وغیرہ اسی وقت پیدا ہوتے ہیں جب دل میں
ایمان بالغیب نہ ہو۔اس صورت میں انسان سمجھتا ہے کہ میرے پاس جو کچھ ہے یہ بھی اگر چلا گیا تو پھر کچھ نہ
رہے گا اور اس لئے وہ قربانی کرنے سے ڈرتا ہے۔يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کے ایک معنے امن دینا بھی ہے۔یعنی جب قوم کا کوئی فرد باہر جاتا ہے تو اس کے
دل میں یہ اطمینان ہونا ضروری ہے کہ اس کے بھائی اس کے بیوی بچوں کو امن دیں گے۔کوئی قوم جہاد
نہیں کر سکتی ، جب تک اسے یہ یقین نہ ہو کہ اس کے پیچھے رہنے والے بھائی دیانت دار ہیں۔پس ان تینوں
مجلسوں کا ایک یہ بھی کام ہے کہ جماعت کے اندر ایسی امن کی روح پیدا کریں۔ان تینوں مجالس کو کوشش
کرنی چاہئے کہ ایمان بالغیب ایک میخ کی طرح ہر احمدی کے دل میں اس طرح گڑ جائے کہ اس کا ہر
خیال، ہر قول اور ہر عمل اس کے تابع ہو اور یہ ایمان قرآن کریم کے علم کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا۔جولوگ
فلسفیوں کی جھوٹی اور پُر فریب باتوں سے متاثر ہوں اور قرآن کریم کا علم حاصل کرنے سے غافل رہیں، وہ
ہرگز کوئی کام نہیں کر سکتے۔پس مجالس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ کا یہ فرض ہے اور ان کی یہ پالیسی
ہونی چاہئے کہ وہ یہ باتیں قوم کے اندر پیدا کریں اور ہر ممکن ذریعہ سے اس کے لئے کوشش کرتے
رہیں۔لیکچروں کے ذریعہ، اسباق کے ذریعہ، اور بار بار امتحان لیکر ان باتوں کو دلوں میں راسخ کیا
جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو بار بار پڑھایا جائے ، یہاں تک ہر مرد عورت اور ہر چھوٹے
بڑے کے دل میں ایمان بالغیب پیدا ہو جائے۔دوسری ضروری چیز
۵۶
نماز پوری شرائط کے ساتھ ادا کرنا
ہے۔قرآن کریم نے يُؤَدُّونَ الصَّلوةَ کہیں نہیں فرمایا یا تصلون نہیں کہا۔بلکہ جب بھی نماز کا حکم دیا ہے
يُقِيمُونَ الصَّلوةَ فرمایا ہے اور اقامت کے معنے باجماعت نماز ادا کرنے کے ہیں اور پھر اخلاص کے
ساتھ نماز ادا کرنا بھی اس میں شامل ہے۔گویا صرف نماز کا ادا کرنا کافی نہیں، بلکہ نماز باجماعت ادا
کرنا ضروری ہے۔اور اس طرح ادا کرنا ضروری ہے کہ اس کے اندر کوئی نقص نہ رہے۔اسلام میں نماز
پڑھنے کا حکم نہیں بلکہ قائم کرنے کا حکم ہے۔اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ نماز پڑھنے پر خوش نہ ہو بلکہ نماز
قائم کرنے پر خوش ہو۔پھر خود ہی نماز قائم کر لیتا کافی نہیں بلکہ دوسروں کو اس پر قائم کرنا چاہئے۔اپنے
بیوی بچوں کو بھی اقامت نماز کا عادی بنانا چاہیے۔بعض لوگ خود تو نماز کے پابند ہوتے ہیں مگر بیوی بچوں
کے متعلق کوئی پرواہ نہیں کرتے۔حالانکہ اگر دل میں اخلاص ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ کسی بچے کا یا بیوی کا یا بہن
بھائی کا نماز چھوڑنا انسان گوارا کر سکے۔ہماری جماعت میں ایک مخلص دوست تھے جواب فوت ہو چکے
ہیں۔ان کے لڑکے نے مجھے لکھا کہ میرے والد میرے نام الفضل جاری نہیں کراتے۔میں نے انہیں لکھا
کہ آپ کیوں اس کے نام الفضل جاری نہیں کراتے۔تو انہوں نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں کہ مذہب
کے معاملہ میں اسے آزادی حاصل ہو اور وہ آزادانہ طور پر اس پر غور کر سکے۔میں نے انہیں لکھا کہ الفضل
پڑھنے سے تو آپ سمجھتے ہیں اس پر اثر پڑے گا اور مذہبی آزادی نہ رہے گی لیکن کیا اس کا بھی آپ نے کوئی
انتظام کر لیا ہے کہ اس کے پروفیسر اس پر اثر نہ ڈالیں۔کتابیں جو وہ پڑھتا ہے وہ اثر نہ ڈالیں۔دوست اثر
نہ ڈالیں اور جب یہ سارے کے سارے اثر ڈال رہے ہیں تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسے زہر تو کھانے دیا
جائے اور تریاق سے بچایا جائے۔تو میں بتا رہا تھا کہ اقامت نماز ضروری ہے اور اس میں خود نماز
پڑھنا۔دوسروں کو پڑھوانا۔اخلاص اور جوش کے ساتھ پڑھنا۔باوضو ہو کر ٹھہر ٹھہر کر با جماعت اور پوری
شرائط کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے۔اس کی طرف ہمارے دوستوں کو خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔مجھے
افسوس ہے کہ کئی لوگوں کے متعلق مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ خود تو نماز پڑھتے ہیں مگر ان کی اولاد نہیں
پڑھتی۔اولاد کونماز کا پابند بنانا بھی اشد ضروری ہے اور نہ پڑھنے پر ان کو سزا دینی چاہئے۔ایسی صورت میں
بچوں کا خرچ بند کرنے کا حق تو نہیں ، ہاں یہ کہا جاسکتا ہے کہ میں خرچ تو دیتار ہوں گا مگر تم میرے سامنے نہ
آؤ، جب تک نماز کے پابند نہ ہو۔ہاں اگر کوئی بچہ کہہ دے کہ میں مسلمان نہیں ہوں تو پھر البتہ حق نہیں کہ
۵۷
اس پر زور دیا جائے لیکن اگر وہ احمدی اور مسلمان ہے تو پھر اسے سزا دینی چاہئے اور کہہ دینا چاہئے کہ آج
سے تم ہمارے گھر میں نہیں رہ سکتے جب تک کہ نماز کے پابند نہ ہو جاؤ۔تیسری چیز
وَمِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ (سوره بقره آیت ۴)
یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کیا جائے۔خدا تعالیٰ کی دی ہوئی پہلی چیز جذبات
ہیں۔بچہ جب ذرا ہوش سنبھالتا ہے تو محبت اور پیار اور غصہ کو محسوس کرتا ہے۔خوش ہوتا اور ناراض
ہوتا ہے۔پھر پیدائش سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ نے انسان کو آنکھیں، ناک، کان اور ہاتھ پاؤں دیئے
ہیں۔پھر بڑا ہونے پر علم ملتا ہے، طاقت ملتی ہے۔ان سب میں سے تھوڑا تھوڑا خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کرنے کا مطالبہ ہے۔علم، روپیہ، عقل، جذبات اور اپنی طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم
ہے۔یہ مطالبہ ایسا وسیع ہے کہ اس کی تفصیل کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں اور اس پر ہزار صفحہ کی کتاب لکھی
جاسکتی ہے۔مگر کتنے لوگ ہیں جو اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔بہت سے ہیں جو تھوڑا بہت صدقہ دے کر سمجھ
لیتے ہیں کہ اس مطالبہ کو پورا کر دیا۔حالانکہ یہ بہت وسیع ہے۔جہاد کا حکم بھی اس کا ایک جزو ہے۔بعض
امراء صدقہ دے دیتے ہیں۔کچھ پیسے خرچ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس حکم کی تعمیل
کر دی۔حالانکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی بہت سی چیزوں میں سے
ایک کو خرچ کر دیا۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب کچھ جو تمہیں دیا گیا ہے ان سب میں سے کچھ کچھ خرچ
کرو۔ہماری تائی صاحبہ تھیں اسی پچاسی سال کی عمر میں سارا سال روٹی کو کٹوانا۔پھر اٹیاں بنانا۔پھر جلا ہوں
کو دیکر اس کا کپڑا بنوانا اور پھر رضائیاں اور تو شکیں بنوا کر غریبوں میں تقسیم کرنا ان کا دستور تھا اور ان میں
سے بہت سا کام وہ اپنے ہاتھ سے کرتیں۔جب کہا جاتا کہ دوسروں سے کرالیا کریں تو کہتیں اس طرح مزا
نہیں آتا۔تو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر چیز کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم ہے۔مگر کتنے لوگ ہیں جو
ایسا کرتے ہیں۔بعض لوگ چند پیسے کسی غریب کو دے کر سمجھ لیتے ہیں کہ اس پر عمل ہو گیا۔حالانکہ یہ درست
نہیں جو شخص پیسے تو خرچ کرتا ہے مگر اصلاح وارشاد کے کام میں حصہ نہیں لیتا، وہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے
اس حکم پر عمل کیا ہے یا جو یہ کام بھی کرتا ہے مگر ہاتھ پاؤں اور اپنی طاقت کو خرچ نہیں کرتا اور بیواؤں اور
یتیموں کی خدمت نہیں کرتا۔وہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس نے اس پر عمل کیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ساری
قوتوں کو صرف کرنے کا حکم ہے۔جذبات کو بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں صرف کرنا ضروری ہے مثلاً غصہ چڑھا
تو معاف کر دیا۔اسی کے ماتحت ہاتھ سے کام کرنا اور محنت کرنا بھی ہے اور میں خدام الاحمدیہ کو خصوصیت
۵۸
سے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خدمت خلق کی روح نوجوانوں میں پیدا کریں۔شادیوں، بیا ہوں اور دیگر
تقریبات میں کام کرو، خواہ وہ کسی مذہب کے لوگوں کی ہوں۔اس کے بعد فرمایا
وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ (سورۃ البقرۃ آیت ۵)
اس میں ایمان بالقرآن کا حکم ہے۔مگر اس کو صرف ماننا ہی کافی نہیں بلکہ اس کے ہر حکم کو اپنے اوپر حاکم بنانا
ضروری ہے۔اس سلسلہ میں ، میں نے احباب کو یہ نصیحت کی تھی کہ قرآن کریم نے عورتوں کو حصہ دینے کا جو
حکم دیا ہے اس پر عمل کریں اور چند سال ہوئے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر میں نے احباب سے کہا تھا کہ
کھڑے ہو کر اس کا اقرار کریں اور اکثر نے کیا بھی تھا۔مگر میرے پاس شکائتیں پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض
احمدی نہ صرف یہ کہ خود حصہ نہیں دیتے بلکہ دوسروں سے لڑتے ہیں کہ تم بھی کیوں دیتے ہو۔مسلمانوں نے
جب عورتوں سے یہ سلوک شروع کیا تو خدا تعالیٰ نے ان کو عورتیں بنا دیا۔انہیں ماتحت کر دیا اور دوسروں کو
ان پر حاکم کر دیا۔انہوں نے عورتوں کو ان کے حق سے محروم کیا تو خدا تعالیٰ نے ان سے حکومت چھین کر
انگریزوں کو دے دی۔انہوں نے عورتوں کو نیچے گرایا اور خدا تعالیٰ نے ان کو گرا دیا۔لیکن اگر تم آج عورتوں
کو ان کے حقوق دینے لگ جاؤ اور مظلوموں کے حق قائم کرو تو خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اتریں گے
اور تمہیں اٹھا کر اوپر لے جائیں گے۔پس عورتوں کے حقوق ان کو ادا کرو اور ان کے حصے ان کو دو۔مگر اس
طرح نہیں جس طرح ایک واقعہ میں نے پہلے بھی کئی بار سنایا ہے۔ایک احمدی تھے ان کی دو بیویاں
تھیں۔قادیان سے ایک دوست ان کے پاس گئے تو ان کو معلوم ہوا کہ وہ اپنی بیویوں کو مارتے ہیں۔انہوں نے نصیحت کی کہ یہ ٹھیک نہیں۔اس نے کہا کہ میں نے تو اپنا یہ اصول بنا رکھا ہے کہ جب ایک غلطی
کرے، تو اسے تو اس کی غلطی کیوجہ سے مارتا ہوں اور دوسری کو ساتھ اس لئے مارتا ہوں کہ وہ اس پر ہنسے
نہیں۔جو دوست قادیان سے گئے تھے انہوں نے بہت سمجھایا کہ یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف بات
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسے سخت نا پسند فرماتے ہیں۔اس نے سن کر کہا اچھا پھر تو بہت بڑی
غلطی ہوئی اب کیا کروں۔کیا معافی مانگوں ؟ انہوں نے کہا ہاں معافی مانگ لو۔وہ گھر پہنچے اور بیویوں کو بلا
کر کہا کہ مجھ سے تو بڑی غلطی ہوتی رہی ہے جو میں تم کو مارتا رہا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ تو گناہ ہے اور
حضرت صاحب اس پر بہت ناراض ہوتے ہیں۔اس لئے مجھے معافی دے دو۔وہ دل میں خوش ہوئیں کہ
آج ہمارے حقوق قائم ہونے لگے ہیں۔بگڑ کر کہنے لگیں کہ تم مارا ہی کیوں کرتے ہو۔اس نے کہا کہ بس
غلطی ہو گئی اب معاف کر دو۔وہ کہنے لگیں کہ نہیں ہم تو معاف نہیں کریں گی۔اس پر اس نے کہا کہ سیدھی
۵۹
طرح معافی دیتی ہو یا ملا ہواں چھل، یعنی کھال ادھیڑوں۔وہ سمجھ گئیں کہ بس اب یہ بگڑ گئے ہیں۔جھٹ
سے کہنے لگیں کہ نہیں ہم تو یونہی کہ رہی تھیں۔آپ کی مار تو ہمارے لئے پھولوں کی طرح ہے۔ہندوستان
میں عورتوں کو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا ہے۔کتے کو اس طرح نہیں مارا جاتا ، بیلوں اور جانوروں کو
بھی اس طرح نہیں مارا جاتا ، جس طرح عورتوں کو مارا جاتا ہے اور عورتوں کے ساتھ ان کے اس سلوک کا یہ
نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عورتوں کی پوزیشن دے دی ہے۔جب عورت کی عزت نہ کی جائے تو اولاد
کے دل میں بھی خساست پیدا ہوتی ہے۔باپ خواہ سید ہو۔لیکن اگر اس کی ماں کی عزت نہ ہو تو وہ اپنے
آپ کو انسان کا بچہ نہیں بلکہ ایک انسان اور حیوان کا بچہ سمجھتا ہے اور اس طرح وہ بزدل بھی ہو جاتا
ہے۔پس عورتوں کی عزت قائم کرو۔اس کا نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ تمہارے بچے اگر گیدڑ ہیں تو وہ شیر
ہو جائیں گے۔يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے بعد ایمان
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ (سورة البقرة آیت ۵)
کا حکم ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ دوسروں کے بزرگوں
کا جائز ادب اور احترام کرو۔گویا اس میں
صلح کی تعلیم
دی گئی ہے پھر اس میں یہ بھی تعلیم ہے کہ تبلیغ میں نرمی اور سچائی کا طریق اختیار کرو۔آخری چیز یقین
بالاخرت ہے اس کے معنے دو ہیں۔ایک تو مرنے کے بعد زندگی کا یقین ہے۔بعض دفعہ انسان کو قربانیاں
کرنی پڑتی ہیں مگر ایمان بالغیب کی طرف اس کا ذہن نہیں جاتا۔اس وقت اس بات سے ہی اس کی ہمت
بندھتی ہے کہ میری اس قربانی کا نتیجہ اگلے جہان میں نکلے گا۔پھر اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ انسان ایمان
رکھے کہ خدا تعالیٰ مجھے پر بھی اسی طرح کلام نازل کر سکتا ہے جس طرح اس نے پہلوں پر کیا۔اس کے بغیر
اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت پیدا نہیں ہو سکتی۔خدا تعالیٰ سے محبت وہی کر سکتا ہے جو یہ سمجھے کہ خدا تعالیٰ میری
محبت کا صلہ مجھے ضرور دے سکتا ہے۔جس کے دل میں یہ ایمان نہ ہو وہ خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا۔یہ
چھ کام ہیں جو انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ہیں۔ان کو چاہئے کہ پوری کوشش کر کے
جماعت کے اندران امور کو رائج کریں تا کہ ان کا ایمان صرف رسمی ایمان نہ رہے۔بلکہ حقیقی ایمان ہو جو
انہیں اللہ تعالیٰ کا مقرب بنادے اور وہ غرض پوری ہو جس کے لئے میں نے اس تنظیم کی بنیا درکھی ہے۔اقتباس از تقریر جلسہ سالانہ ۲۷۔دسمبر ۱۹۴۱ء۔بحوالہ الفضل ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۰ء ص ۲ تا ۵)