سلسلہ کی روحانی بقاء۔ ذیلی تنظیموں کے قیام کا مقصد

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۶۳
سلسلہ کی روحانی بقاء
ذیلی تنظیموں کے قیام کا ایک مقصد
(اقتباس از تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1942ء)
اس کے بعد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سلسلہ کے روحانی بقاء کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ
اور لجنہ اماءاللہ کی تحریکات جاری کی ہوئی ہیں اور یہ تینوں نہایت ضروری ہیں۔عورتوں میں کل جو تقریر میں
نے کی ہے، اس میں ان
کو نصیحت کی ہے کہ وہ بجنات کی ممبر بنانے میں مستعدی سے کام لیں اور آج آپ
لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان
تحریکات کو معمولی نہ سمجھیں۔نہ
اس زمانہ میں ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ یہ بہت ضروری ہیں۔پرانے زمانہ میں اور بات تھی۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں آپ کی ٹرینینگ سے ہزاروں استاد پیدا ہو گئے تھے۔جو خود بخود
دوسروں کو دین سیکھاتے تھے اور دوسرے شوق سے پیتھے۔مگر اب حالات ایسے ہیں کہ جب تک دودو
تین تین آدمیوں کی علیحدہ علیحدہ نگرانی کا انتظام نہ کیا جائے کام نہیں ہو سکتا۔ہمیں اپنے اندر ایسی خوبیاں
پیدا کرنی چاہیں کہ دوسرے ان کا اقرار کرنے پر مجبور ہوں اور پھر تعداد بھی بڑھانی چاہئے۔اگر گلاب کا
ایک ہی پھول ہو اور وہ دوسرا پیدا نہ کر سکے تو اس کی خوبصورتی سے دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔فتح تو
آئندہ زمانہ میں ہونی ہے اور معلوم نہیں کب ہو۔لیکن ہمیں کم سے کم اتنا تو اطمینان ہو جانا چاہئے کہ ہم نے
اپنے آپ کو ایسی خوبصورتی کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے کہ دنیا احمدیت کی تعریف کئے بغیر نہیں
رہ سکتی۔احمدیت کو دنیا میں پھیلا دینا ہمارے اختیار کی بات نہیں لیکن ہم اپنی زندگیوں کا نقشہ ایسا
خوبصورت بناسکتے ہیں کہ دنیا کے لوگ بظاہر اس کا اقرار کریں یا نہ کریں ،مگر ان کے دل احمدیت کی خوبی
کے معترف ہو جائیں اور اس کے لئے جماعت کے سب طبقات کی تنظیم نہایت ضروری ہے۔مجھے افسوس

۶۴
ہے کہ احباب جماعت نے تا حال
انصار اللہ کی تنظیم میں وہ کوشش نہیں کی جو کرنی چاہئے تھی۔اس کی ایک
وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا ابھی کوئی دفتر وغیرہ بھی نہیں۔مگر دفتر قائم کرنا کس کا کام تھا۔بے شک اس کے
لئے سرمایہ کی ضرورت
تھی مگر سرمایہ مہیا کرنے سے انہیں کس نے روکا تھا۔شاید وہ کہیں کہ خدام الاحمدیہ
کو تحریک جدید سے مدد دی گئی ہے۔مگر ان کی مدد سے ہم نے کب انکار کیا۔ان کو بھی چاہئے تھا کہ دفتر
بناتے اور چندہ جمع کرتے۔اب بھی انہیں چاہئے کہ دفتر بنائیں ،کلرک وغیرہ رکھیں،خط وکتابت
کریں، ساری جماعتوں میں تحریک کر کے انصار اللہ کی مجالس قائم کریں اور چالیس سال سے زیادہ عمر کے
سب دوستوں کی تنظیم کریں۔ملاقات کے وقت عہدیدار آگے بیٹھا کریں۔میں ہمیشہ یہ کہتا رہا ہوں کہ
ملاقات کے وقت پریذیڈنٹ اور سیکرٹری آگے بیٹھا کریں، اور بتائیں کہ یہ فلاں صاحب ہیں اور یہ
فلاں۔تا مجھے جماعت کے لوگوں سے واقفیت ہو اور یہ بھی معلوم ہو سکے کہ سیکرٹری اور دوسرے عہد یدار
ٹھیک طور پر کام کر رہے ہیں یا نہیں۔پہلے اس پر عمل ہوتا رہا ہے اور یہ بھی میں دیکھتا رہا ہوں کہ عہد یداروں
کا کام تسلی بخش رہا ہے۔مگر اب کچھ عرصہ سے اس میں نقص واقع ہونے لگا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نئی
پود کو کام کے لئے تیار نہیں کیا جاسکا۔پریذیڈنٹ کا پوچھو تو کہا جاتا ہے کہ وہ بیمار ہے گھر پر ہے۔سیکرٹری
کہاں ہے، وہ بھی نہیں آیا۔حالانکہ چاہئے یہ کہ اگر پریذیڈنٹ بیمار ہے، اور اسے علیحدہ بھی کرنا مناسب
نہیں سمجھتے تو بے شک علیحدہ نہ کرو مگر ایک نائب بنادو۔سیکرٹری کو بے شک نہ ہٹاؤ مگر ایک نائب سیکرٹری
بنا دو۔تا اس کی وفات تک دوسرا آدمی تیار ہو سکے اور پرانوں کی جگہ لینے والے نئے آدمی تیار ہوتے
رہیں۔ور نہ کام کو سخت نقصان پہنچے گا۔پرانے آدمیوں کے فوت ہو جانے پر اگر کوئی کام سنبھالنے والے نہ
ہوں تو سخت نقصان کی بات ہے۔ایک جماعت کے دوست مجھ سے ملنے آئے اور مصافحہ کرنے کے بعد
چینیں مار کر رونے لگے کہ ہمارے ہاں پہلے جماعت کے تئیں چالیس افراد تھے مگر اب صرف تین چار رہ گئے
ہیں۔ان تحریکوں سے میرا مقصد یہ بھی ہے کہ ہر جماعت میں ذمہ داری کو سنبھالنے والے تین تین ، چار چار
کارکن موجود ہیں۔خدام الاحمدیہ کے سیکرٹری کو کام کی ٹریننگ علیحدہ ملتی رہے، اور انصار اللہ کے سیکرٹری کو
علیحدہ اور جہاں کہیں کوئی پرانا کارکن فوت ہو جائے اس کی جگہ لینے والا موجود ہو۔رقابت بھی بعض اوقات
بڑا کام کراتی ہے۔پچھلے دنوں یہاں خدام الاحمدیہ کا جلسہ ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ انصار نے کہا کہ ہمیں بھی
اپنا جلسہ کرنا چاہئے۔بے شک اگر وہ بھی کرنے لگیں تو یہ بہت فائدہ کی بات ہے۔ہم نے جو مدد خدام

کی ، کی ہے ان کی بھی کر سکتے ہیں۔پھر وہ خود بھی چندہ لے سکتے ہیں۔بہر حال انہیں بھی تنظیم کے ساتھ کام
کرنا چاہئے۔میرا مقصد یہ ہے کہ جماعت کے اطفال، خدام اور انصار سب کی تربیت کا انتظام ہو سکے۔۱۴ار سال سے کم عمر کے بچے اطفال کی مجالس میں شامل ہوں۔۱۴ سال تک کے خدام میں اور اس سے اوپر
عمر کے انصار اللہ میں۔تا کہ سب
کی صحیح تربیت ہو سکے۔(اقتباس از تقریر جلسه سالانه ۱۲۷ دسمبر ۱۹۴۲ء۔بحواله الفضل یکم مارچ ۱۹۴۵ ص۲)

آج 10 میں سے 10 باقی