کیفیت اور کیمیت دونوں لحاظ سے جماعت کی ترقی ذیلی تنظیموں کی تحریکات کا مقصد

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۶۶
کیفیت اور کمیت دونوں لحاظ سے جماعت کی ترقی
ذیلی تنظیموں کی تحریکات کا مقصد
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
کسی جماعت کی ترقی کے لئے دو قسم کی ترقیات ضروری ہوتی ہیں۔ایک تو اس کی کمیت کی ترقی یعنی
ایک سوال اس کی تعداد بڑھانے کا ہوتا ہے۔کیونکہ اگر کسی اچھی سے اچھی قوم کی تعداد نہ بڑھے تو اس کی
برکات اور فوائد سے دنیا فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔دوسری ترقی کیفیت کی ترقی ہوتی ہے۔تعداد خواہ کتنی زیادہ
ہوا گر اس قوم کی حالت اچھی نہ ہو تو اس کا بڑھنا بھی خرابی ہی کا موجب ہوتا ہے دنیا کے لئے آرام اور
فائدہ کا موجب نہیں ہو سکتا۔خالی پڑی ہوئی زمینوں میں بعض اوقات آک اگ آتے ہیں اور ان کے بیج
پھیلتے چلے جاتے ہیں۔بظاہر وہ ایک کھیتی ہے جو بڑھتی ہے۔مگر اس کا اتنا بھاری نقصان ہوتا ہے کہ وہ ملک
جس میں آگ پیدا ہو جائیں بعض اوقات صدیوں تک قحط کا شکار ہو جاتے ہیں۔کیونکہ آگ کو مار دینا اور
اس کی جڑوں کو زمین سے نکال دینا آسان کام نہیں ہوتا۔پس بظاہر گو یہ ایک زیادتی ہوتی ہے۔مگر فائدہ کو
مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک کمی ہے۔انسانی جسم کتنا قیمتی سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کسی کے جسم میں پانچ کی بجائے
چھ انگلیاں پیدا ہو جائیں تو وہ خوش نہیں ہوتا کہ میری چھ انگلیاں ہیں بلکہ اسے ایک عیب سمجھتا اور اسے
چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔جب کسی کے ماتھے پر یا سینے پر یا پیٹ پر یا رانوں پر یا ہاتھ پر رسولی نکل آئے تو
وہ اس پر خوش نہیں ہوتا کہ میرے گوشت میں زیادتی ہوگئی۔بلکہ اسے نکلوانے پر سینکڑوں ہزاروں روپیہ
خرچ کر دیتا ہے۔کیونکہ یہ زائد گوشت مفید نہیں بلکہ مضر تھا۔اسی طرح جب کسی کی ہڈیوں میں خم پیدا
ہو جائے ، وہ بڑھ جائیں اور انسان کبڑا ہو جائے، تو وہ اس پر خوش نہیں ہوتا کہ میرا حجم بڑھ گیا۔بلکہ ہڈیوں
کے خم اور ان کی زیادتی کو دور کرنا چاہتا ہے۔تو بڑھنا ہر حالت میں اچھا نہیں ہوتا۔اسی وقت بڑھنا اچھا ہوتا
ہے جب بڑھوتی انسان کے اپنے لئے اور دوسروں کے لئے مفید ہورہی ہو۔اگر وہ بڑھوتی اس کے لئے اور اس
کے ہم جنسوں کے لئے مفید نہیں تو وہ خود بھی اور اس کے ہم جنس بھی یہی کوشش کریں گے کہ اسے روک دیں۔

۶۷
جن جماعتوں کی زیادتی دنیا کے لئے مفید ہو اللہ تعالیٰ بھی ان کی بڑھوتی پر خوش ہوتا ہے اور بنی نوع
انسان بھی ان کے بڑھنے کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔صحابہ نے جس وقت رومی حکومت کے ساتھ مقابلہ
کیا اور بڑھتے بڑھتے یروشلم پر ، جو عیسائیوں کی مذہبی جگہ ہے، قابض ہو گئے اور پھر اس سے بھی آگے بڑھنا
شروع ہوئے تو عیسائیوں نے یہ دیکھ کر کہ ان کا مذہبی مرکز مسلمانوں کے ہاتھ آگیا ہے، ان کو وہاں سے
نکالنے کے لئے آخری جد و جہد کا ارادہ کیا اور چاروں طرف مذہبی جہاد کا اعلان کر کے عیسائیوں میں ایک
جوش پیدا کر دیا گیا اور بڑی بھاری فوجیں جمع کر کے اسلامی لشکر پر حملہ کی تیاری کی۔ان کے اس شدید حملہ
کو دیکھ کر مسلمانوں نے جو ان کے مقابلہ میں نہایت قلیل تعداد میں تھے۔عارضی طور پر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا
اور اسلامی سپہ سالار نے حضرت عمرؓ کولکھا کہ دشمن اتنی کثیر تعداد میں ہے اور ہماری تعداد اتنی تھوڑی ہے کہ
اس کا مقابلہ کرنا اسلامی لشکر کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔اس لئے آپ اگر اجازت دیں تو جنگی صف
بندی کوسیدھا کرنے اور محاذ جنگ کو چھوٹا کرنے کے لئے اسلامی لشکر پیچھے ہٹ جائے تا تمام جمعیت کو یکجا
کر کے مقابلہ کیا جاسکے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہم ان علاقوں سے جو فتح کر رکھے ہیں لوگوں سے ٹیکس بھی
وصول کیا ہوا ہے۔اگر آپ ان علاقوں کو چھوڑنے کی اجازت دیں تو یہ بتائیں کہ اس ٹیکس کے متعلق کیا حکم
ہے۔حضرت عمرؓ نے جواب دیا کہ محاذ کو چھوٹا کرنے اور اسلامی طاقت کو یکجا کرنے کے لئے پیچھے ہٹنا
اسلامی تعلیم کے خلاف نہیں۔لیکن یہ یا درکھو کہ ان علاقوں کے لوگوں سے ٹیکس اس شرط پر وصول کیا گیا تھا
کہ اسلامی لشکر ان کی حفاظت کرے گا اور جب اسلامی لشکر پیچھے ہٹے گا تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ ان
علاقوں کی حفاظت نہیں کر سکے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ جس سے جو کچھ وصول کیا گیا ہے وہ اسے واپس
کر دیا جائے۔جب حضرت عمرؓ کا یہ حکم پہنچا اسلامی سپہ سالار نے ان علاقوں کے زمینداروں اور تاجروں
اور دوسرے لوگوں کو بلا بلا کر ان سے وصول کردہ رقوم واپس کر دیں اور ان سے کہا کہ آپ لوگوں سے یہ
رقوم اس شرط پر وصول کی گئی تھیں کہ اسلامی لشکر آپ لوگوں کی حفاظت کرے گا۔مگر اب کہ ہم دشمن کے
مقابلہ میں اپنے آپ کو کمزور پاتے ہیں اور کچھ دیر کے لئے عارضی طور پر پیچھے ہٹ رہے ہیں اور اس وجہ
سے آپ لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ان رقوم کو اپنے پاس رکھنا درست نہیں۔یہ ایسا نمونہ تھا کہ جو دنیا
کی تاریخ میں اور کسی بادشاہت نے نہیں دکھایا۔بادشاہ جب کسی علاقہ سے ہٹتے ہیں تو بجائے وصول کردہ
ٹیکس وغیرہ واپس کرنے کے، ان علاقوں کو اور بھی لوٹتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ اب تو یہ علاقے دوسرے
کے ہاتھ میں جانے والے ہیں، ہم یہاں سے جتنا زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیں۔پھر چونکہ انہوں نے

۶۸
وہاں رہنا نہیں ہوتا اس لے بدنامی کا بھی کوئی خوف ان
کو نہیں ہوتا اور اگر کوئی اعلیٰ درجہ کی منتظم حکومت ہو تو
وہ زیادہ سے زیادہ یہ کرتی ہے کہ خاموشی سے فوجوں کو پیچھے ہٹا لیتی ہے اور زیادہ لوٹ مار نہیں کرنے
دیتی۔لیکن اس اسلامی لشکر نے جو نمونہ دکھایا، جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صرف حضرت عمر کے زمانہ میں ہی
نظر آتا ہے۔بلکہ افسوس ہے کہ بعد کے زمانہ کو بھی اگر شامل کر لیا جائے تو اس کی کوئی اور مثال دنیا میں نہیں
ملتی کہ کسی فاتح نے کوئی علاقہ چھوڑا ہو تو اس علاقہ کے لوگوں سے وصول کردہ ٹیکس اور جزیے اور مالیے
واپس کر دیئے ہوں۔اس کا عیسائیوں پر اتنا اثر ہوا کہ باوجود یہ کہ ان کی ہم مذہب فوجیں آگے بڑھ رہی
تھیں۔حملہ آور ان کی اپنی قوم کے جرنیلوں ، کرنیلوں اور افسروں پر مشتمل تھے اور سپاہی ان کے بھائی
بند تھے اور باوجود اس کے کہ اس جنگ کو عیسائیوں کے لئے مذہبی جنگ بنا دیا گیا تھا، اور باوجود اس کے کہ
عیسائیوں کا مذہبی مرکز جوان کے قبضہ سے نکل کر مسلمانوں کے ہاتھ میں جاچکا تھا، اب اس کی آزادی کے
خواب دیکھے جارہے تھے۔عیسائی مرد اور عورتیں گھروں سے باہر نکل نکل کر روتے اور دعائیں کرتے تھے
کہ مسلمان پھر واپس آئیں۔یہ وہ حکومت تھی جس کے لئے لوگوں کے دلوں سے دعائیں نکلتی تھیں اور
آسمان کے فرشتوں نے بھی کہا کہ ان لوگوں کو لمبی حکومت کرنے کا موقعہ دیا جائے۔یہ حکومت تو صرف تمہیں
سال تک ہی رہی جو اسلامی اصول کے مطابق قائم تھی مگر اس کی جڑیں اتنی مضبوط تھیں کہ بڑے بڑے ظالم
بادشاہوں نے بھی اس کی جڑیں اکھیڑنے کا کام ایک ہزار سال میں کیا اور اتنے طویل عرصہ کے بعد اس کا
خاتمہ کر سکے۔دنیا میں بہت کم کسی قوم نے اتنی لمبی حکومت کی ہے جتنی مسلمانوں نے کی۔عیسائی حکومتوں کا
زور اٹھارھویں صدی کے آخر میں شروع ہوا ہے۔مگر ابھی ان پر ڈیڑھ ، پونے دوسو سال کا عرصہ ہی گذرا
ہے کہ وہ لڑ کھڑا رہی ہیں۔مگر مسلمانوں نے قریباً ایک ہزار سال تک نہایت شان و شوکت کے ساتھ حکومت
کی ہے اور یہ اثر اسی تمیں سالہ اسلامی حکومت کا تھا۔بعد میں گو مسلمانوں میں بھی بعض ظالم اور جابر بادشاہ
ہوئے مگر نیکی کی جڑیں قائم رہیں اور ان سے نیک پودے بھی پیدا ہوتے رہے۔جس طرح بعض درخت گو
کٹ جاتے ہیں مگر ان کی جڑوں سے نئی روئیدگی پیدا ہوتی رہتی ہے۔اس روئیدگی میں سے صدیوں بعد
ایک بادشاہ پیدا ہوا جس کا ذکر عیسائی مورخ گین نے کیا ہے۔وہ عیسائی مورخوں میں سے نسبتا کم متعصب
مورخ ہے اور عیسائیت کا بڑا مورخ مانا جاتا ہے اس نے رومی حکومت کی ترقی اور تنزل پر ایک کتاب لکھی
ہے جس میں وہ ایک اسلامی بادشاہ ملک ارسلان کا ایک واقعہ بیان کرتا ہے۔وہ لکھتا ہے کہ وہ ۱۸، ۱۹ سال
عمر کا ایک نوجوان شہزادہ تھا، جب اس کا باپ فوت ہوا۔وہ ولی عہد تھا مگر چھوٹی عمر کا تھا۔اس لئے کئی

۶۹
لوگون نے بغاوت کر کے ملک کو تقسیم کرنا چاہا۔اس کا چھا بھی صاحب اثر ورسوخ تھا۔اس نے الگ
بادشاہی کا دعویٰ کر دیا اور بہت سے لوگ اس کے ساتھ شامل ہو گئے۔ایک اس کا سوتیلا بھائی تھا جس کے
ماموں بہت طاقتور تھے۔وہ اسے بادشاہ بنانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنے اس
بھانجے کے نام پر بغاوت کر دی۔ادھر سے اس نے بھی کچھ فوجیں جمع کیں۔گویا تین فوجیں ایک
دوسرے کے مقابلہ پر تھیں۔جس دن جنگ ہونے والی تھی اس نوجوان کے وزیر نے جو شیعہ تھا اور جن کا
نام نظام الدین طوسی تھا اس سے کہا کہ آپ کے چچا کی طاقت بہت بڑی ہے اور آپ کے بھائی کے ماموں
بھی بہت طاقتور ہیں اور انہوں نے بھی بڑی فوج جمع کر لی ہے اور وقت ایسا نا زک ہے کہ ظاہری تدابیر
سب پیچ نظر آتی ہیں۔اس وقت علاوہ فوجی طاقت کے آسمان کی مدد بھی آپ کے لئے بہت ضروری
ہے۔اس لئے آپ میرے ساتھ حضرت موسیٰ رضا کی قبر پر چل کر دعا کریں کہ ان کے طفیل اللہ تعالیٰ آپ
کی مدد کرے۔اس کی غرض اس سے یہ تھی کہ اس کے دل پر شیعیت کا اثر ڈالوں۔گبن کہتا ہے کہ مسلمان
بے شک کا فر ہیں اور بڑی وحشی قوم ہے۔مگر اس واقعہ کو دیکھ کر شرم کے مارے میرا سر ندامت کے ساتھ
جھک جاتا ہے کہ جو عدل وانصاف کا نمونہ اس قوم سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے دکھایا۔ہماری
قوم کے کسی بوڑھے بادشاہ کی زندگی میں بھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اس کا وزیر اسے موسیٰ رضا کی قبر
پر لے گیا اور وہ دونوں وہاں جا کر خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر گئے اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگنی شروع
کی۔دونوں نے اپنے اپنے رنگ میں دعا کی اور دعا کے بعد جب کھڑے ہوئے اور آنسو پونچھے تو اس
نوجوان شہزادہ نے وزیر سے سوال کیا کہ تم نے کیا دعا مانگی۔اس نے کہا کہ میں نے یہ دعا مانگی ہے کہ
اے خدا تو جانتا ہے کہ یہ شہزادہ تاج وتخت کا حقدار ہے۔ولی عہد ہے۔اس کا باپ مر گیا ہے اور لوگوں نے
اس کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔تو اس بزرگ کے طفیل اس پر رحم کر۔یہ سن کر اس نو جوان شہزادہ نے کہا
کہ میں نے تو یہ دعانہیں مانگی۔وزیر نے عرض کیا کہ پھر آپ نے کیا دعا مانگی ہے۔اس نے کہا میں نے تو یہ
دعا مانگی ہے کہ اے خدا مجھے معلوم نہیں کل کو میں ملک و وطن کے لئے کیسا ثابت ہوں ممکن ہے ظالم ثابت
ہوں اور ممکن ہے میری ذات سے ملک کو اور اسلام کو کوئی صدمہ پہنچے اور ممکن ہے میرے چھایا بھائی کے
ہاتھوں سے ملک کو اور اسلام کو کوئی فائدہ پہنچے۔اس لئے کل کی جنگ میں تو اسے فتح پیجئیو جس کے ہاتھ
سے ملک اور اسلام کو فائدہ پہنچنے والا ہو۔یہ وہ لوگ تھے جن کو اس تمیں سالہ دور عدل وانصاف کی جڑوں
سے پھوٹنے والی نئی کونپلیں کہا جاسکتا ہے اور جن کی وجہ سے مسلمانوں کو اتنی لمبی حکومت کا موقعہ ملا۔

آج اسلام کی ترقی کے لئے ہم جتنی
کیفیت میں ترقی
کریں گے۔تقویٰ، نیکی ، دیانتداری، راستبازی اور عدل و انصاف میں ترقی کریں گے۔اتنی ہی دنیا کی
دعائیں ہمارے حق میں بڑھتی جائیں گی اور خدا تعالیٰ کے عرش سے فضل کو ہمارے لئے کھینچیں گی لیکن اگر
یہ دعا ئیں ہمارے لئے نہ ہونگی۔تو نہ زمین سے ہماری ترقی کے سامان ہوں گے نہ آسمان سے۔دوسری طرف
کمیت میں ترقی
بھی ضروری ہے۔اگر ہم تعداد میں ترقی نہ کریں تو بھی دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کتنے عظیم الشان انسان تھے۔لیکن اگر آپ غار حرا میں ہی ساری عمر دعائیں کرتے کرتے فوت
ہو جاتے تو آپ کی جڑوں سے ابو بکر، عمر، عثمان علی اور طلحہ زبیر جیسے لوگ کبھی نہ پیدا ہو سکتے اور اس
صورت میں دنیا آپ کی برکات سے کس طرح حصہ لے سکتی۔آپ کی ذات میں بے شمار خوبیاں تھیں۔مگر
آپ کی مثال ایک جڑ تھی اور اس جڑ کے خوشبو دار پھول ابو بکر، عمر، عثمان، اور علی وغیرہ تھے۔اگر اس جڑ سے
یہ خوشبودار پھول پیدا نہ ہوتے تو دنیا اس سے زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکتی۔آم
کتنا اچھا پھل ہے لیکن اگر دنیا میں
ایک ہی پھل ہوتا تو دنیا اس سے کیا فائدہ اٹھا سکتی۔مشک اور عبر وغیرہ کتنی مفید چیزیں ہیں لیکن اگر دنیا میں
ایک دو ہرن ہی ایسے ہوتے جن سے مشک حاصل ہو سکتا۔یا ایک دو مچھلیاں ہوتیں جن سے عنبر حاصل ہوتا تو
سوائے ایک دو بڑے بڑے بادشاہوں کے کوئی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتا۔جب تک کوئی مفید اور اچھی چیز
عام لوگوں
کو میسر نہ آسکے اس کی اچھائی کسی کام کی نہیں۔گندم، چاول اور گوشت
کتنی اچھی چیزیں ہیں لیکن
اگر دنیا میں صرف دو چار بکرے ہوتے ، اگر دو چار من ہی گندم یا چاول دنیا میں ہوتے تو لوگ ان سے فائدہ
اٹھا سکتے۔ان کی کثرت ہی ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتی ہے۔اگر کثرت نہ ہوتی تو خوبی اندر ہی اندر
مرجاتی۔اسی طرح
جب تک کسی جماعت کی تعداد نہیں بڑھتی۔وہ دنیا کو نفع نہیں پہنچا سکتی۔دنیا کو نفع پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ تعداد بڑھے۔قرآن کریم نے کلمہ کی مثال اس درخت سے دی

اے
ہے جس کی جڑیں زمین میں ہوں اور شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں اور لوگ اس کے سایہ میں آرام
کر سکیں۔کیفیت کی مضبوطی جڑ پر دلالت کرتی ہے اور صرف جڑ کی مضبوطی کافی نہیں۔عمدہ سے عمدہ درخت
کا اوپر کا جھاڑ اگر کاٹ دیا جائے تو دنیا اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔اسی طرح کسی عمدہ سے عمدہ درخت کی
جڑا اگر مضبوط نہ ہوتو وہ بھی دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔یہ دونوں چیزیں نہایت ضروری ہیں۔پس ایک
طرف ہماری جماعت کو
نیکی تقوی، عبادت گذاری، دیانت ، راستی اور عدل و انصاف میں ایسی
ترقی کرنی چاہئے
کہ نہ صرف اپنے بلکہ غیر بھی اس کا اعتراف کریں۔اسی غرض کو پورا کرنے کے لئے میں نے خدام
الاحمدیہ، انصار اللہ، اور لجنہ اماء اللہ کی تحریکات جاری کی ہیں۔گو میں نہیں کہہ سکتا کہ ان میں کہاں تک
کامیابی ہوگی۔بہر حال یہی ایک ذریعہ مجھے نظر آیا جو میں نے اختیار کیا اور ان سب کا یہ کام ہے کہ نہ صرف
اپنی ذات میں نیکی قائم کریں بلکہ دوسروں میں بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور جب تک حتمی طور
پر جبر و ظلم ، تعدی، بددیانتی ، جھوٹ وغیرہ کو نہ مٹا دیا جائے اور جب تک ہر امیر غریب اور چھوٹا بڑا اس
ذمہ داری کو محسوس نہ کرے کہ اس کا کام صرف یہی نہیں کہ خود عدل وانصاف قائم کرے بلکہ یہ بھی کہ
دوسروں سے بھی کرائے ، خواہ وہ افسر ہی کیوں نہ ہو، ہماری جماعت اپنوں اور دوسروں کے سامنے کوئی اچھا
نمونہ قائم نہیں کر سکتی۔اسی طرح اگر جماعت تعداد کے لحاظ سے بھی ترقی نہ کرے تو دنیا فوائد حاصل نہیں
کر سکتی۔وہ بادل جو صرف ایک گاؤں پر برس جائے اتنا مفید نہیں ہوسکتا۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
بادل قادیان یا زیادہ سے زیادہ چند بستیوں پر برس جائے اور چند کھیت ہی اس سے فائدہ اٹھا ئیں تو یہ امر
یا در کھے جانے کے قابل نہیں ہوگا۔لیکن اگر وہ دنیا کے ہر کھیت کو سیراب کرے اور ہر فرد کو تازگی بخشے تو یہ
ایک تاریخ میں یا در کھے جانے کے قابل بات ہوگی اور دنیا ہمارے نام کو عزت اور احترام سے یادر کھے
گی۔پس ہمارا سب سے اہم فرض یہ ہے کہ اس پیغام کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ نازل ہوا
دنیا کے کناروں تک پہنچائیں۔مجھے افسوس ہے کہ ہمارا محکمہ تبلیغ بھی اس کام کی اہمیت کو پوری طرح نہیں سمجھتا۔اس کا زور اتنا ہی ہے

۷۲
جتنا تین چار گاؤں کی پنچائیت کا ہوتا ہے۔نہ محکمہ تبلیغ میں وہ جوش ہے نہ مبلغوں میں اور نہ جماعتوں
میں۔ابھی چند لوگوں کو جماعت میں داخل کر کے ہم خوش ہو جاتے ہیں۔میں نے الفضل میں پڑھا کہ
پیغامیوں کے ساتھ سارے سال میں صرف دوسو اشخاص شامل ہوئے ہیں اور ہماری جماعت میں
دو ہزار۔مگر کیا کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ سال میں دو ہزار کے معنی ہیں ایک صدی میں دولاکھ، ایک سوصدی
میں یعنی دس ہزار سال میں دو کروڑ ، اور یہ بھی کوئی تعداد ہے۔ہمارے لئے سال میں دو تین بلکہ چار ہزار
احمدی بنانا تو افسوس کی بات ہونی چاہئے۔جب تک جماعت کے ہر فرد کے اندر یہ آگ نہ ہو کہ اس نے ہر
ایک اپنے قریب بلکہ بعید کے شخص کو بھی جماعت میں داخل کرنا ہے اور جب تک لوگ افواج در افواج
احمدیت میں داخل نہ ہوں، ہماری حیثیت محفوظ نہیں ہوسکتی اور ذمہ داری ختم نہیں ہوسکتی۔پس میں ان
دونوں امور کی طرف پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔ہر ضلع میں ہمارے جلسے ہونے چائیں۔متواتر انفرادی
تبلیغ بھی نہایت ضروری ہے مگر تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جلسوں کے بغیر وہ جوش جماعت میں پیدا نہیں ہوتا
جو انفرادی تبلیغ کے لئے ضروری ہے۔پس کوشش کی جائے کہ کم سے کم ہر سال ہر تحصیل میں ہمارا جلسہ ضرور
ہو۔پھر اس کے ساتھ انفرادی تبلیغ کو بھی منظم کیا جائے۔خصوصیت سے اضلاع گورداسپور،سیالکوٹ اور
گجرات میں۔ان تینوں اضلاع کی طرف خصوصیت سے توجہ کی جائے۔گورداسپور کے ضلع میں احمدیت کا
مرکز ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قادیان میں پیدا کیا۔گجرات کا ضلع سب سے پہلے
احمدیت میں آگے بڑھا۔ایک وقت تھا جب گجرات کے احمدی سب سے زیادہ تھے اور سیالکوٹ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا دوسرا وطن ہے۔ان اضلاع کی آبادی کثرت سے اضلاع سرگودھا، منٹگمری، لائل پور اور
ملتان کے اضلاع میں جا کر آباد ہوئی ہے۔اس لئے ان اضلاع کی طرف بھی زیادہ توجہ کرنی چاہئے۔مگر
میں دیکھتا ہوں کہ سالوں پر سال گذرتے چلے جاتے ہیں اور ان میں نہ کوئی جلسہ ہوتا ہے اور نہ تبلیغ ، جو
نہایت افسوسناک بات ہے۔پس چاہئے کہ دوست سستی اور غفلت کو دور کریں۔تین چار ماہ کے اندر اندر ہر تحصیل یا اپنے علاقہ
کے مرکز احمدیت میں جلسہ کر کے غور کیا جائے کہ کس طرح اور کن ذرائع سے اس علاقہ میں تبلیغ کو وسیع کیا
جاسکتا ہے۔اگر دوست اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں۔تو ایک ہی سال میں ہر جگہ ہیں ہمیں، چالیس لوگ
آسانی سے جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں اور صرف پنجاب میں ہی چند ماہ میں ہیں، ہمیں ہزار احمدی
ہو جاتے ہیں۔گو یہ بھی بہت تھوڑی تعداد ہے۔لیکن اگر یہ سلسلہ شروع ہو جائے تو جوں جوں جماعت

۷۳
بڑھتی جائے گی ، ترقی کی یہ رفتار بھی بڑھتی جائے گی اور اگلی طاقت پچھلی سے زیادہ ہوگی۔پس دوست اپنی
ذمہ واری کو سمجھیں اور کوشش کریں کہ کم سے کم جن اضلاع میں زیادہ جماعتیں ہیں، (ایسے اضلاع پنجاب
میں ۱۶۔۷ اہوں گے ) ان کی ہر تحصیل یا اس علاقہ کے مرکز احمدیت میں جلسہ کیا جائے اور ایسی سکیم بنائی
جائے کہ ہر جماعت تبلیغ میں حصہ لے سکے اور ایسی تدابیر لوگوں کو بتائی جائیں کہ وہ کس طرح اپنے رشتہ
داروں اور دوستوں کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔میں تحریک جدید کے نوجوانوں کو بھی اس کی طرف توجہ دلاتا
ہوں۔وہ اگر چہ خود تو فارغ نہیں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مگر اس خیال کو دوسروں میں زندہ رکھنے
میں مدد دے سکتے ہیں۔وہ اپنے اپنے وطن میں خط و کتابت کے ذریعہ دوستوں اور رشتہ داروں کو تحریک
کر سکتے ہیں کہ جلسے منعقد کریں اور تبلیغ میں پورے جوش سے حصہ لیں۔خدام الاحمدیہ، مبلغوں پر اور تبلیغ
کے دفتر پر اس کام کے لئے زور دے سکتے ہیں اور نوجوانوں کے اندر یہ روح پیدا کر سکتے ہیں کہ وہ بیداری
کی زندگی اختیار کریں اور اگر وہ ایسا کریں تو اس کام کے لئے رستہ تیار کرنے والے ہوں گے جس پر آئندہ
زندگی میں چلنے والے ہیں۔( خطبہ جمعہ فرموده ۵۔جنوری ۱۹۴۳ء۔بحوالہ الفضل ۲۱۔فروری ۱۹۴۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی