ذیلی نظیموں کے قائم کرنے کی حکمت

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۹۶
ذیلی تنظیموں کے قائم کرنے کی حکمت
دنیا میں یہ قاعدہ ہے کہ
(اقتباس از خطبه جمعه )
ایک قسم کی چیزیں ایک دوسرے کی طرف زیادہ جھکتی ہیں۔نوجوان قدرتی طور پر یہ خیال کرتے ہیں کہ بوڑھوں کا کیا ہے وہ اپنی عمریں گزار چکے ہیں اور ہم وہ ہیں جو
ابھی جوانی کی عمر میں سے گذررہے ہیں۔اس وجہ سے اگر کوئی بوڑھا انہیں نصیحت کرے کہ اپنا وقت ضائع
نہیں کرنا چاہئے ، اپنے اشغال اور افعال میں نیکی اور تقویٰ مدنظر رکھنا چاہئے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا
چاہئے جو اخلاق اور مذہب کے خلاف ہو تو وہ اس کی بات کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں۔اس کی طرف کوئی
توجہ نہیں کرتے اور خیال کرتے ہیں بوڑھوں کا کیا ہے یہ اپنے وقت میں تو مزے اٹھا چکے ہیں اور اب ہمیں
نصیحت کرنے لگ گئے ہیں کہ ہم ہر قسم کے کاموں سے اجتناب کریں۔لیکن اگر ویسی ہی نصیحت انہیں کوئی
نوجوان کرے تو وہ اس کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم اپنی عمر عیش و عشرت میں گزار کر اب ہمیں نصیحت کرنے لگ
گئے ہو بلکہ وہ مجبور ہوتے ہیں کہ اس کی نصیحت پر کان دھر میں اور اس کی بات کو تسلیم کریں۔کیونکہ وہ دیکھتے
ہیں کہ یہ نصیحت کرنے والا بالکل ہمارے جیسا ہے یہ بھی اسی عمر کا ہے جو ہماری عمر ہے۔اس کا بھی ویسا ہی
دل ہے جیسا ہمارا دل ہے۔اس کے اندر بھی ویسے ہی جذبات اور احساسات ہیں، جیسے جذبات اور
احساسات ہمارے اندر ہیں۔لیکن جب یہ بھی ہمیں نصیحت کر رہا ہے تو ہمیں ضرور اس کی بات پر غور
کرنا چاہئے اور اگر کچھ نو جو ان ایسے بھی ہوں جو اس کی نصیحت پر عمل کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو کم سے کم
وہ اعتراض کا کوئی اور طریق اختیار کریں گے، یہ نہیں کہیں گے کہ خود جوانی کی عمر میں مزے اٹھا کر اب ہمیں
روکا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم نیکی کی طرف توجہ کریں۔اسی طرح بچے بچوں کے ذریعہ بہت جلد سمجھ سکتے
ہیں اور

۹۷
بوڑھے بوڑھوں کے ذریعہ باتیں سمجھنے کے عادی
ہوتے ہیں۔اگر کسی بوڑھے کے پاس کوئی نوجوان جا کر کہے کہ جناب فلاں بات اس طرح ہے اور آپ
اس طرح کر رہے ہیں۔تو وہ فوراً اس کی بات سنتے ہی کہہ دیگا کہ میاں کوئی عقل کی بات کرو تم ابھی کل
کے بچے ہو اور میں بوڑھا تجربہ کار ہوں۔تم ان باتوں کی حقیقت کو کیا سمجھو، ہمیں خوب جانتا ہوں کہ بات
کس طرح ہے اور نیکی اور تقویٰ کا کونسا پہلو ہے۔اسی طرح اگر کوئی بچہ بوڑھے کونصیحت کرے تو وہ نصیحت
کی بات اس بچہ کے مونہہ سے سن کر ہنس پڑے گا اور کہے گا یہ پاگل ہوگیا ہے ابھی تو خود نا تجربہ
کار ہے، بچپن کے زمانہ میں ہے اور نصیحت مجھے کر رہا ہے۔لیکن اگر بوڑھا بوڑھے کو نصیحت کرے تو وہ ضرور
اس نصیحت پر کان دھر یگا۔کیونکہ وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ تم تجربہ میں مجھ سے کم ہو۔میں تمہاری بات کس طرح
مان سکتا ہوں۔غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم عمر ہی اپنے ہم عمروں کو اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں۔بلکہ میں نے تو یہاں
تک دیکھا ہے اگر عمر میں پانچ دس سال کا فرق ہو تب بھی دوسرا شخص سمجھتا ہو کہ میں تو اوروں کو نصیحت
کرنے کا حق رکھتا ہوں مگر کوئی دوسرا شخص جو عمر میں مجھ سے کم ہے، چاہیئے چند سال ہی کم ہو، یہ حق نہیں رکھتا
کہ مجھے نصیحت کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں صدر انجمن احمدیہ کے اجلاس میں جب مختلف
معاملات پر بحث ہوتی تو بسا اوقات خواجہ کمال الدین صاحب ، مولوی محمدعلی صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب
ایک طرف ہوتے اور بعض دوسرے دوست دوسری طرف۔ان میں سے شیخ رحمت اللہ صاحب، مولوی محمد
احسن صاحب امروہی سے عمر میں صرف چار پانچ سال چھوٹے تھے۔مگر میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ جب
آپس میں کسی بات پر بحث شروع ہو جاتی تو مولوی محمد احسن صاحب امروہی، شیخ رحمت اللہ صاحب کو
مخاطب کر کے کہتے کہ تم تو ابھی کل کے بچے ہو تمہیں کیا پتہ کہ معاملات کو کس طرح طے کیا جاتا ہے۔میرا
تجربہ تم سے زیادہ ہے اور جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی درست ہے۔حالانکہ مولوی محمد احسن صاحب اور شیخ
رحمت اللہ صاحب کی عمر میں صرف چار پانچ سال کا فرق تھا۔مگر چار پانچ سال کے تفاوت سے ہی انسان
یہ خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ دوسروں پر حکومت کروں۔مجھے حق حاصل
ہے کہ میں دوسروں
کو نصیحت کا سبق دوں اور ان کا فرض ہے کہ وہ میری اطاعت کریں اور جو کچھ میں کہوں

۹۸
اس کے مطابق عمل بجالائیں۔پس ایسی صورت میں اگر کوئی نو جوان کسی بوڑھے کو نصیحت کرے گا تو یہ
صاف بات ہے کہ بجائے نصیحت پر غور کرنے کے اس کے دل میں غصہ پیدا ہوگا کہ یہ نوجوان مجھے نصیحت
کرنے کا کیا حق رکھتا ہے۔اس طرح بجائے بات کو ماننے کے وہ اور بھی بگڑ جائے گا۔اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ بعض دفعہ انسان ایک بچہ کے مونہہ سے بھی نصیحت کی بات سن کر سبق حاصل کر لیتا ہے۔مگر ایسا
شاذ و نادر کے طور پر ہوتا ہے۔اسی طرح بعض دفعہ ایک نوجوان کے مونہہ سے کوئی سن کر ایک بوڑھا انسان
بھی سبق حاصل کر سکتا ہے مگر ایسا بہت کم اتفاق ہوتا ہے۔عام طور پر عمر کے تفاوت کے ماتحت چاہے ایک
بڑی عمر والا بیوقوف ہی کیوں نہ ہو وہ یہی سمجھتا ہے کہ میرا حق ہے کہ میری بات کو مانا جائے کیونکہ میں
بڑی عمر کا ہوں دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجھے نصیحت کرے یا مجھے کسی نقص کے اصلاح کی طرف توجہ
دلائے۔یہی حکمت ہے
جس کے ماتحت میں نے انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ تین الگ الگ جماعتیں قائم کی
ہیں۔تا کہ نیک کاموں میں ایک دوسرے کی نقل کا مادہ جماعت میں زیادہ سے زیادہ پیدا ہو۔بچے بچوں کی
نقل کریں۔نوجوان نوجوانوں کی نقل کریں اور بوڑھے بوڑھوں کی نقل کریں۔جب بچے اور نوجوان اور
بوڑھے سب اپنی اپنی جگہ یہ دیکھیں گے کہ ہمارے ہم عمر دین کے متعلق رغبت رکھتے ہیں، وہ اسلام کی
اشاعت کی کوشش کرتے ہیں ، وہ اسلامی مسائل کو سیکھنے اور ان کو دنیا میں پھیلانے میں مشغول ہیں، وہ نیک
کاموں کی بجا آوری میں ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، تو ان کے دلوں میں بھی یہ شوق پیدا
ہوگا کہ ہم بھی ان نیک کاموں میں حصہ لیں اور اپنے ہم عمروں سے نیکی کے کاموں میں آگے نکلنے کی کوشش
کریں۔دوسرے وہ جو رقابت کیوجہ سے عام طور پر دلوں میں غصہ پیدا ہوتا ہے ، وہ بھی پیدا نہیں
ہوگا۔جب بوڑھا بوڑھے کو نصیحت کرے گا، نوجوان نوجوان کو نصیحت کرے گا اور بچہ بچے کو نصیحت کرے
گا، تو کسی دل میں خیال پیدا نہیں ہو گا کہ مجھے کوئی ایسا مشخص نصیحت کر رہا ہے جو عمر میں مجھ سے چھوٹا یا عمر میں
مجھ سے بہت بڑا ہے۔وہ سمجھے گا کہ میرا ایک ہم عمر جو میرے جیسے خیالات اور میرے جیسے جذبات اپنے
اندر رکھتا ہے مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس وجہ سے اس کے دل پر نصیحت کا خاص طور پر اثر ہوگا
اور وہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائیگا۔مگر یہ تغیر اسی صورت میں پیدا ہو سکتا ہے جب جماعت میں یہ

۹۹
نظام پورے طور رائج ہو جائے اور کوئی بچہ کوئی نو جوان اور کوئی بوڑھا ایسا نہ رہے جو اس نظام میں شامل نہ
ہو۔اگر جماعت کے چند بوڑھے اس مقصد کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں، اگر جماعت کے چند نوجوان اس
نظام کو جاری کرنے کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اگر جماعت کے چند بچے اس امر کی اہمیت کو سمجھ کر ا کٹھے
ہو جاتے ہیں، تو ان چند نو جوانوں، چند بوڑھوں اور چند بچوں کیوجہ سے اس نظام کے وسیع اثرات ظاہر
نہیں ہو سکتے اور نہ اس کے نتیجہ میں ساری دنیا میں بیداری پیدا ہو سکتی ہے۔ساری دنیا میں اس تحریک کو قائم
کرنے ، ساری دنیا کو بیدار کرنے اور ساری دنیا کو اس نظام کے اندر لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری
جماعت کے نوجوان اپنے آپ کو اس قدر منظم کر لیں کہ وہ یقینی اور حتمی طور پر کہہ سکیں کہ ہم نے اپنی اندرونی
تنظیم کا کام اس کے تمام پہلوؤں کے لحاظ سے پوری خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کر لیا ہے۔اس طرح بچے
اپنے آپ کو خدام الاحمدیہ کی مدد سے اس قدر منظم کرلیں کہ تنظیم کا کوئی پہلو نا قص نہ رہے اور ان کا اندرونی
نظام ہر جہت سے مکمل ہو جائے۔یہی حال انصار اللہ کا ہو کہ وہ اپنے آپ کو اس طرح منتظم کر لیں۔اس
طرح ایک نظام میں اپنے آپ کو منسلک کر لیں کہ وہ مسرت کے ساتھ یہ اعلان کر سکیں کہ ہم نے اپنی
اندرونی تنظیم پورے طور مکمل
کر لی ہے۔اب ہم میں تنظیم کے لحاظ سے کسی قسم کی خامی اور نقص باقی نہیں رہا۔جب خدام
الاحمدیہ اور
انصار اللہ اور اطفال الاحد یہ تینوں اپنے آپ کو اس رنگ میں منظم کرلیں گے اور اپنی اندرونی خامیوں کو کلیتہ
دور کر دیں گے تب وہ اس قابل ہوسکیں گے کہ دوسروں کی اصلاح کریں اور تب دنیا مجبور ہوگی کہ ان کی
باتوں کو سنے اور ان پر غور کرے۔میں نے دیکھا ہے بعض بچے چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ ذہین
ہوتے ہیں اور دین کی باتوں کو سمجھتے ہیں، اس لئے ان کا طبعی طور پر دوسرے بچوں پر نمایاں اثر ہوتا ہے اور
وہ بھی اس رنگ کو اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ رنگ ان کو خوبصورت دکھائی دیتا ہے اور وہ
باتیں ان کو جاذبیت رکھنے والی معلوم ہوتی ہیں۔ہمارا ایک عزیز بچہ ہے، تین چار سال اس کی عمر ہے۔مگر
ذہین اور ہوشیار ہے۔وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ باہر گیا ہوا ہے، جس گھر میں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں
اس گھر کے بچوں پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ انہی میں سے ایک لڑکے نے مجھے خط لکھا کہ آپ اپنے فلاں بچہ کو
اجازت دیں کہ ہمارے ساتھ مل کر ایک دفعہ میوزیکل کانسرٹ دیکھ لے۔اس نے لکھا کہ میں نے اسے
بہت کہا ہے کہ ایک دفعہ ہمارے ساتھ میوزیکل کا نسرٹ دیکھ لومگر وہ مانا نہیں۔اس نے کہا ہے کہ ہم ایسی

100
چیزیں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہمیں ان چیزوں کے دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔اس نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس
کی باتیں سن کر احمدیت کے متعلق رغبت پیدا ہو گئی ہے۔وہ بھی ایک چھوٹا بچہ ہے مگر معلوم ہوتا ہے ہمارے
عزیز کی طرح وہ بھی ذہین ہے اور بات کو بہت جلدی سمجھ جاتا ہے۔پس ایک چھوٹی عمر کے بچے کا دوسرے
سے یہ کہنا کہ ہم میوزیکل کانسرٹ میں شامل نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں ان چیزوں کے دیکھنے سے منع کیا گیا
ہے اور پھر دوسرے لڑکے کا میری طرف خط لکھنا کہ اسے ایک دفعہ اجازت دیجئے کہ وہ میوزیکل کانسرٹ
دیکھ لے، بتا تا ہے کہ بچوں میں یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں اور نو جوانوں میں
بھی یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں اور بوڑھوں میں بھی قابلیت پائی جاتی ہے کہ
وہ اپنے تجربہ اور اپنے علم اور اپنی عقل سے دوسروں کی راہنمائی کر سکیں۔مگر یہ فرض اپنی پوری خوش اسلوبی
سے اس وقت تک ادا نہیں ہو سکتا جب تک ہماری جماعت کے تمام نو جوان ، تمام بوڑھے اور تمام بچے اپنی
اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے۔ہماری جماعت کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ
ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔تمام دنیا کو اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر جھکانا ہے۔تمام دنیا کو اسلام اور احمدیت میں داخل کرنا ہے۔تمام دنیا
میں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم کرنا ہے۔مگر یہ عظیم الشان کام اس وقت تک سرانجام نہیں دیا جا سکتا جب
تک ہماری جماعت کے تمام افراد خواہ بچے ہوں یا نوجوان ہوں یا بوڑھے ہوں، اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل
نہیں کر لیتے اور اس لائحہ عمل کے مطابق دن اور رات عمل نہیں کرتے جوان کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔دنیا
میں ہمیشہ یہی طریق ہوتا ہے کہ پہلے اندرونی کمروں کی صفائی کی جاتی ہے، پھر بیرونی کمروں کی صفائی کی
جاتی ہے، پھر صحن کی صفائی کی جاتی ہے، پھر ڈیوڑھی کی صفائی کی جاتی ہے اور پھر گلی کی صفائی کی جاتی
ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ کوئی شخص ڈیوڑھی یا باہر کی گلی کو تو صاف کرنے لگ جائے اور اس کے اندرونی
کمروں میں گند بھرا ہوا ہو۔ہمیشہ بیرونی صفائی سے پہلے اندرونی صفائی کی جاتی ہے۔باہر کی سڑکوں اور
گلیوں اور محن وغیرہ کو صاف کرنے سے پہلے اندرونی کمروں کی غلاظت اور گند کو دور کیا جاتا ہے۔اس کے
بعد بیرونی کمروں کی صفائی کا وقت آتا ہے۔پھر صحن کی صفائی کی طرف توجہ کی جاتی ہے۔پھر گلی کی صفائی کا
اہتمام کیا جاتا ہے اور جب ان تمام مراحل کو طے کر لیا جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو تو فیق عطا
فرما دیتا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کی شکل میں سارے شہر کی صفائی کا اہتمام کریں۔پھر اس سے ترقی کر کے اللہ

1+1
تعالیٰ بعض اور لوگوں کو یہ توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ وہ ایک حکومت کی شکل میں سارے ملک کی صفائی کا
انتظام کریں۔بہر حال یہ تدریج ضروری ہے اور بغیر
جماعتی تنظیم اور اصلاح
کو مکمل کرنے کے ہم ساری دنیا کی تنظیم اور اس کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کر سکتے۔ہم اسی وقت باہر کی
طرف توجہ کر سکتے ہیں جب ہم اپنے داخلی نظام کو مکمل کر لیں گے۔جب ہم تمام جماعت کے افراد کو ایک
نظام میں منسلک کرلیں گے تو اس کے بعد ہم بیرونی دنیا کی اصلاح کی طرف کامل طور پر توجہ کر سکیں
گے۔اس اندرونی اصلاح اور تنظیم کو مکمل کرنے کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، اطفال الاحمدیہ
تین جماعتیں قائم کی ہیں اور یہ تینوں اپنے اس مقصد میں جو ان کے قیام کا اصلی باعث ہے اسی وقت
کامیاب ہو سکتی ہیں۔جب انصار اللہ، خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمد یہ اس اصل کو اپنے مدنظر رکھیں جو
حَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ (سورة البقرة: ۱۴۵)
میں بیان کیا گیا ہے۔کہ
ہر شخص اپنے فرض کو سمجھے
اور پھر رات اور دن اس فرض کی ادائیگی میں اس طرح مصروف ہو جائے جس طرح ایک پاگل اور مجنوں
تمام اطراف سے اپنی توجہ کو ہٹا کر صرف ایک بات کے لئے اپنے تمام اوقات کو صرف کر دیتا ہے۔جب
تک رات اور دن انصار اللہ اپنے کام میں نہیں لگے رہتے۔جب تک رات اور دن خدام الاحمدیہ اپنے کام
میں نہیں لگے رہتے۔جب تک رات اور دن اطفال الاحمدیہ اپنے کام میں نہیں لگے رہتے اور اپنے مقصد کو
پورا کرنے کے لئے تمام اوقات کو صرف نہیں کر دیتے اس وقت تک ہم اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر سکتے
اور جب تک ہم اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے ، اس وقت تک ہم بیرونی دنیا کی اصلاح اور اس کی
خرابیوں کے ازالہ کی طرف بھی پوری توجہ نہیں کر سکتے۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده ۲۹۔ستمبر ۱۹۴۴ء بحوالہ الفضل ۱۱۔اکتوبر ۱۹۴۴ء - صفحه ۴ اور ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی