قرآن کریم میں احمدی خواتین کا ذکر۔ انصار اللّٰہ کی ذمہ داری
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۱۲۴
قرآن کریم میں احمدی خواتین کا ذکر
اس اعتبار سے انصار اللہ کی ذمہ داری
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے تیسرے سالانہ اجتماع سے خطاب
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔وَالنَّازِعَاتِ غَرْقاً وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطاً - وَالسَّابِحَاتِ سَبْحاً - فَالسَّابِقَاتِ سَبْقاً -
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْراً - يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاحِفَةُ -تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ -
أَبْصَارُهَا خَاشِعَة - (سورة النزعت آیات ۲ تا ۱۰)
اس کے بعد فرمایا۔یہ آیات جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ، ہم اب تک ان کے صرف ایک ہی
مفہوم پر زور دیتے رہے ہیں۔حالانکہ ان کے اندر بعض اور مضامین بھی پائے جاتے ہیں
گذشته مفسرین
تو ان آیات کے یہ معنے کرتے رہے ہیں کہ اس جگہ فرشتوں کا ذکر ہے۔کیونکہ فرشتہ کے لئے مونث کا صیغہ
استعمال کرتے ہیں اور یہاں چونکہ سارے صیغے مونث کے استعمال کئے گئے ہیں۔اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ
یہاں فرشتوں کا ذکر ہے۔لیکن ہم یہ کہتے ہیں یہ آیات فرشتوں پر چسپاں ہی نہیں ہوسکتیں۔اس لئے کہ
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا ان میں ہے ہی نہیں۔غرقا کے معنے اگر جسمانی غرق کے سمجھیں تو فرشتے کون سے
تالاب میں غوطہ مارا کرتے ہیں اور اگر اس کے معنے روحانی سمجھیں، تو غَرُقًا کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ علوم
میں محو ہو کر نئے نئے نکتے نکالتے ہیں اور فرشتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہیں جن باتوں کا علم دیا
جانا ضروری تھا، ان کا انہیں شروع سے علم دے دیا گیا ہے اور جنہیں شروع سے علم دے دیا گیا ہو، انہوں
نے محو کیا ہونا ہے۔انہیں تو محو ہونے کے بغیر ہی علم مل چکا ہے۔چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے واقعہ میں
۱۲۵
خود فرشتے کہتے ہیں کہ ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا آپ نے ہمیں سکھایا ہے اور جو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا
انہیں خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے۔انہیں فقہ اور دوسرے مسائل اور علوم میں غرق ہو کر نئے نئے نکتے نکالنے کی
کیا ضرورت ہے۔انہیں تو خود خدا تعالیٰ نے سب کچھ سکھا دیا ہے۔پس یہ آیات فرشتوں پر صادق آہی
نہیں سکتیں۔ہمارے نزدیک اس جگہ
صحابہ کی جماعت کا ذکر
ہے اور چونکہ جماعت کے لئے بھی مونث کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے اس لئے وَالنَّازِعَاتِ غَرْقاً کے معنے
یہ ہوئے کہ ہم شہادت کے طور پر صحابہ کی ان جماعتوں کو پیش کرتے ہیں۔جو اسلام کی تعلیم میں محو ہو کر وہ وہ
مسائل نکالتی ہیں، جو اسلام کی سچائی کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔مگر چند دن ہوئے مجھے اللہ
تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ
ان آیات کے تیسرے معنی
یہ ہیں کہ ہم ان عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو والنَّـا زِعَاتِ غَرْقاً کی مصداق ہیں اور
اسلام کی تعلیم پر غور کر کے ان سے نئے نئے نکلتے نکالتی ہیں اور اسلام کی تعلیم میں انتہاک پیدا کرتی
ہیں۔اس لئے کہ اسلام نے ان پر رحم کیا ہے اور اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم
کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے ماں ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں، بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا
حقوق ہیں، بیوی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں ، ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں، اور اس طرح تمدنی
زندگی میں اس کے کیا حقوق ہیں۔اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں جس قدر قربانی اور ایثار سے
کام لے رہی ہیں اس کی مثال اور کسی قوم میں نہیں ملتی۔چنانچہ دیکھ لومسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف عورتوں نے
بنائی ہے۔اگر چہ ہیمبرگ (جرمنی) کی مسجد مردوں نے اپنے روپیہ سے بنائی ہے۔مگر اس کا پورا چندہ ابھی
تک وہ ادا نہیں کر سکے۔لیکن بیگ کی مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا کر چکی ہیں۔صرف اس کا تھوڑا سا حصہ
باقی ہے۔یہ
۱۲۶
قربانی صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے
مسلمانوں کا اور کوئی فرقہ نہیں جس کی عورتیں اس طرح اشاعت اسلام کا کام کر رہی ہوں۔اہلحدیث کو لے
لو، حنفیوں کو لے لو، جنبلیوں کے لے لو، مالکیوں کو لے لو، ان میں کہیں ایسی عورتیں نظر نہیں آتیں۔جو اپنے
آپ کو تکلیف میں ڈال کر اور اسلام کی محبت میں غرق ہو کر اس کی اشاعت کے لئے کوشش کر رہی
ہوں۔صرف احمدیوں میں ہی یہ بات نظر آتی ہے کہ ان کی عورتیں غیر ملکوں میں تبلیغ کے لئے چندے دیتی
ہیں اور بعض دفعہ تو اتنی غریب عورتیں چندہ دیتی ہیں کہ ہمیں لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔مجھے یاد ہے پچھلے سال میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سنارلڑ کا جو چنیوٹ میں رہتا ہے آیا اور اس نے
سونے کے کڑے میرے ہاتھ پر لا کر رکھ دیئے اور کہا کہ میری ماں کہتی ہے۔کہ یہ کڑے میں نے کسی خاص
مقصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔اب میں چاہتی ہوں کہ آپ انہیں بیچ کر کسی دینی کام لگالیں۔چنانچہ
میں نے انہیں بیچ کر رقم مسجد ہیگ میں دے دی۔میرا خیال ہے کہ وہ ۴۔۵سو کے ہوں گے۔یہ چیز ہے جو
صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے، اس کی مثال نہ حنفیوں میں پائی جاتی ہے، نہ مالکیوں میں پائی جاتی
ہے، نہ حنبلیوں میں پائی جاتی ہے، نہ شافعیوں میں پائی جاتی ہے۔اسی طرح روحانی فرقوں کو لے لو، تو نہ
چشتیوں میں پائی جاتی ہے، نہ سہر وردیوں میں پائی جاتی ہے، اور نہ قادریوں میں پائی جاتی ہے۔صرف
احمدیوں میں پائی جاتی ہے غرض روحانی فرقوں کے لحاظ سے بھی احمدی عورتیں تمام روحانی فرقوں کی عورتوں
پر فضیلت رکھتی ہیں اور دوسرے فرقوں کے لحاظ سے بھی جو فقہی اختلاف کی وجہ سے قائم ہوئے ہیں احمدی
عورتیں سب سے مقدم ہیں۔ہاں اگر غیروں کو لیا جائے ، تو ہم ان کے مقابلے میں ابھی کمزور ہیں۔یعنی
عیسائیوں کی عورتوں نے عیسائیت کی خاطر بہت زیادہ قربانی کی ہے۔بے شک ہماری عورتوں نے بھی
قربانی کی ہے اور وہ تبلیغ کا کام کرتی ہیں۔مگر قربانی کے لحاظ سے ابھی وہ ان سے کم ہیں مثلاً چین میں ایک
دفعہ عیسائیوں کے خلاف بغاوت ہوئی۔وہاں ان دنوں ایک عورت تبلیغ کا کام کر رہی تھی۔چینوں نے حملہ
کر کے اس عورت کو مارڈالا اور اس کے گوشت کے کباب کھائے۔جب یہ خبر انگلستان میں پہنچی تو انگلستان
میں اعلان کیا گیا کہ چین میں ہماری ایک عورت مبلغ تھی۔چینیوں نے اسے مار دیا ہے اور اس کے گوشت
کے کباب بنا کر کھائے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کی جگہ کام کرنے کے لئے کوئی اور عورت اپنا نام پیش
کرے۔شام تک ۲۰ ہزار عورتوں کی طرف سے تار آگئے کہ ہم وہاں جانے کے لئے تیار ہیں، ہمیں وہاں
۱۲۷
بھجوا دیا جائے۔یہ نمونہ تو ہم میں ابھی نظر نہیں آتا بلکہ ہمیں شرم آتی ہے کہ اس کام میں عیسائی ہم پر فوقیت
رکھتے ہیں۔شاید اس لئے کہ ان کو انیس سو سال ہو گئے ہیں اور ہمیں ابھی اتنے سال نہیں ہوئے۔مگر
بہر حال جوانی میں زیادہ جوش ہونا چاہئے۔ہم امید کرتے ہیں کہ عنقریب ہماری عورتیں ان سے بھی زیادہ
جوش دکھلائیں گی۔بعض مثالیں بے شک ہماری جماعت میں اچھی ملتی ہیں۔مثلاً ایک دفعہ ایک غیر ملکی
طالب علم یہاں آیا۔اس نے کہا کہ میری شادی یہاں کرا دیں۔میں نے کسی خطبہ یا مجلس میں ذکر کیا کہ اس
طرح ایک غیر ملکی کی خواہش ہے۔تو ایک لڑکی آئی اور اُس نے کہا کہ میں تیار ہوں آپ میرا نکاح اس غیر
ملکی سے کر دیں۔اس کے بعد اس کی بہن آئی اور میری بیوی سے کہنے لگی کہ میری بہن تو منہ پھٹ ہے۔وہ
خود آکر کہہ گئی ہے لیکن میں نے ابھی تک اس کا اظہار نہیں کیا تھا۔حالانکہ میں تین چار سال سے اس بات
کے لئے تیار ہوں کہ میری کسی غیر ملکی سے شادی کر کے مجھے باہر بھیج دیا جائے۔آخر ان میں سے ایک بہن
کی اس سے شادی ہوگئی اور اب وہ دلی میں ہے۔ابھی کل ہی اس کے ہاں لڑکی پیدا ہونے کی خبر چھپی
ہے۔صالح الشسیمی ہمارے ایک غیر ملکی احمدی نوجوان ہیں۔پچھلے سال ان سے اس کی شادی ہوئی اور اب
ان کے ہاں دلی میں لڑکی پیدا ہوئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو احمد یوں میں پائی جاتی ہیں۔لیکن یہ زیادہ
شاندار مثال ہے کہ ایک عورت ماری گئی اور اس کے کباب کھائے گئے اور جب اخباروں میں اعلان کیا گیا
کہ اس کی جگہ لینے کے لئے اور عورتیں اپنے آپ کو پیش کریں تو شام تک ۲۰ ہزار عورتوں کی تاریں آگئیں
کہ ہم وہاں جانے کے لئے تیار ہیں۔بہر حال اس سے ملتی جلتی بعض کمزور مثالیں تو ہم میں پائی جاتی
ہیں، لیکن زیادہ شاندار اور اچھی مثالیں ان میں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح ہمارا ایک مبلغ افریقہ گیا
تھا۔واپس آکر ایک لڑکی سے اس نے شادی کرنی چاہی۔اس کی پہلے ایک شادی ویسٹ افریقہ میں ہو چکی
تھی۔اب ایک غیر ملکی مبلغ سے شادی کرنا ، جب کہ اس کی ایک بیوی پہلے موجود ہو اور جب کہ اس ملک میں
اتنا رواج ہو کہ لوگ ڈیڑھ ڈیڑھ سو بیویاں کرتے ہوں، بڑی قربانی چاہتا ہے مگر وہ لڑکی راضی
ہوگئی۔چنانچہ اب وہ افریقہ پہنچ چکی ہے۔اس نے بڑی محبت سے اپنی سوکن کے بچوں کو یہاں پالا۔وہ مبلغ
افریقہ سے یہاں آیا تھا اور اپنی ایک پہلی بیوی کو بھی یہاں لایا تھا اور دو بچے بھی ساتھ تھے۔وہ لڑکی اپنے
خاوند کی پہلی بیوی کا بھی خیال رکھتی رہی اور اس کے بچوں کا بھی خیال رکھتی رہی۔گوان میں سے ایک بچہ
بعد میں بھاگ گیا۔اب وہ میرے ایک بھتیجے کی بیوی کے ساتھ مل کر انگلستان کے رستہ سے اپنے خاوند کے
پاس پہنچ گئی ہے۔تو اس قسم کی مثالیں تو ہم میں موجود ہیں مگر اس شان کی نہیں جس شان کی عیسائیوں
۱۲۸
میں پائی جاتی ہیں۔مجھے چاہئے تھا کہ میں عورتوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتا مگر اتفاقاً مردوں کا جلسہ
آگیا۔اس لئے میں مردوں کے جلسہ میں یہ تقریر کرتے ہوئے انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ
اپنی عورتوں کو سمجھاؤ
اور انہیں کہو کہ تم کو بھی عیسائی عورتوں کی طرح قربانی پیش کرنی چاہئے۔جیسا کہ میں نے مثال دی ہے کہ
عورت کو مار دیا گیا اور اس کے گوشت کے کباب بنا کر کھائے گئے۔مگر اس کے قائمقام کے لئے اعلان کیا
گیا، تو شام تک ہیں ہزار عورتوں نے اپنا نام پیش کر دیا۔کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو سمجھائیں کہ تم بھی
اپنے اندر اسی قسم کا اخلاص اور ایمان پیدا کرو۔کل بیماری کی وجہ سے مجھ سے ایک غلطی ہو گئی اور وہ یہ کہ مجھے کل کے خطبہ جمعہ میں
تحریک جدید کے نئے سال کی مالی قربانیوں کا اعلان
کرنا چاہئے تھا۔مگر اس کا اعلان کرنا بھول گیا۔سو آج میں نئے سال کے چندہ تحریک جدید کا اعلان
کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ غیر ممالک میں اسلام کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہمارے پاس
تحریک جدید ہی ہے۔میں نوجوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت
کے لئے وقف کریں اور اپنے آپ کو دینی تعلیم حاصل کر کے اس قابل بنائیں کہ انہیں غیر ملکوں میں بھیجا
جاسکے اور جماعت کو میں تحریک کرتا ہوں کہ اگر ہمارے مبلغ بڑھتے گئے اور مسجد میں بڑھتی گئیں تو ہمارا خرچ
بھی بڑھتا چلا جائے گا۔ایک مسجد پر دولاکھ روپیہ خرچ آتا ہے اور میری سیکم ۵۰ ہزار مسجد بنانے کی ہے
تم یہ نہ مجھو کہ ہماری جماعت غریب ہے۔میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے جس سے خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی
دلائی ہے کہ یہ غربت عارضی ہے اور ایسے سامان پیدا ہونے والے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں جماعت کو
خدا تعالیٰ بہت کچھ مال دے گا۔میں نے خواب میں دیکھا
کہ زمینداروں کا ایک بہت بڑا گر وہ ہے۔وہ زمیندار ایسے ہیں جو مر بعوں کے مالک ہیں۔وہ راجہ علی محمد
صاحب کے پاس آئے اور ان سے انہوں نے مصافحہ کیا۔اور پھر ایک طرف چلے گئے۔میں ان کو دیکھ کر
۱۲۹
کہتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ چاہے گا تو یہ ۶۰ ہزار ہو جائیں گے اور ان میں سے ہر شخص سال میں ایک ایک
سور روپیہ بھی مساجد کے لئے دے تو ۶۰ لاکھ روپیہ ہو جائے گا اور ۶ لاکھ سے ہیں مساجد بن سکتی ہیں۔اس
رویاء سے میں نے سمجھ لیا کہ اب خدا تعالیٰ اپنے فضل سے زمینداروں میں ہماری جماعت پھیلانا چاہتا ہے
اور وہ بھی ایسے زمینداروں میں جو کم سے کم ایک سو روپیہ سالانہ مساجد کے لئے دے سکیں۔مثلاً ہمارے
ہاں مربعوں کے ٹھیکوں کی آمد تین تین چار چار ہزار روپیہ ہے اور زمینداروں کا خرچ بہت کم ہوتا ہے۔اگر
وہ خود کام کریں تو تین چار ہزار کی بجائے وہ چھ سات ہزار روپیہ کما سکتے ہیں اور اس میں سے ایک سو روپیہ
مساجد کے لئے دینا کوئی بڑی بات نہیں چنانچہ میں خواب میں کہتا ہوں کہ اب یہ لوگ ساٹھ ہزار ہو جائیں
گے اور اگر ایک ایک سو روپیہ بھی یہ لوگ مساجد کے لئے دیں تو ۶۰ لاکھ ہو جائے گا۔اس کے بعد یکدم وہ
آدمی تو میری نظروں سے غائب ہو گئے۔لیکن جانوروں کا ایک ٹھنڈ اُڑتا ہوا میرے سر پر سے گذرا۔وہ
جانور موسمی معلوم ہوتے ہیں۔جیسے مرغابیاں ہوتیں ہیں۔یہ جانور ایک خاص ترتیب کے ساتھ چلتے
ہیں۔میری نظر ان جانوروں پر پڑی اور میں نے کہا اللہ تعالیٰ بھی کیسی قدرتوں والا ہے۔اس نے ایسے
جانور پیدا کئے ہیں کہ وہ ہیں تو انسانوں سے ادنی مگر ان کی تنظیم انسانوں سے اعلیٰ ہے۔اگر کوئی ایسا ذریعہ
نکلے کہ ہم انسانوں میں بھی ان مرغابیوں والی تنظیم پیدا کر سکیں تو دنیا کو فتح کرنا ہمارے لئے کتنا آسان
ہو جائے۔گویا اس خواب کے دو حصے تھے۔پہلا حصہ زمینداروں والا تھا اور دوسرا حصہ جانوروں والا ہے وہ
مرغابیاں ہیں یا کوئی اور جانور ہیں میں نہیں جانتا، مگر ہیں فصلی جانور۔وہ اس ترتیب سے اڑتے جار ہے
ہیں کہ ایک آگے ہے اور دوسرے پیچھے ہیں۔یہ بات عام طور پر مگھوں ، سرخابوں، کونجوں اور مرغابیوں
میں پائی جاتی ہے۔میں نے انہیں دیکھ کر کہا کہ کیسا قادر خدا ہے کہ ہم تو آج پیدا ہوئے ہیں لیکن یہ خصلت
اور صفت ان میں آدم علیہ السلام کے زمانے سے پائی جاتی ہے اور ابتداء سے اس نے جانوروں کے دماغ
میں ایسا علم بھر دیا ہے کہ جس کے ماتحت وہ ہمیشہ ایک تنظیم کے ساتھ اڑتے ہیں۔اگر انسانوں کے اندر بھی
ہم یہ تنظیم پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو جماعت احمد یہ با وجود تھوڑے ہونے کے ساری دنیا پر غالب
آسکتی ہے۔اس وقت بھی
ہماری تنظیم
ہی ہے، جس کی وجہ سے گو ہماری جماعت بالکل غریب ہے، مگر پھر بھی اس کا سالانہ چندہ تحریک جدید اور
صدرانجمن احمد یہ کوملا کر پچھلے سال پچاس لاکھ کے قریب تھا، اور ہمیں امید ہے کہ یہ چندہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بڑھتا چلا جائے گا۔تھوڑے عرصہ میں ہی تحریک جدید اور صدر انجمن احمدیہ کا سالانہ چندہ ۶۵ لاکھ
روپیہ ہو جائے گا۔میں تو اپنے ذہن میں یہ سوچا کرتا ہوں کہ اگر ہماری جماعت کا سالانہ چندہ تین کروڑ
ہو جائے تو ہم پاکستان کے گوشہ گوشہ میں اپنے مبلغ پھیلا سکتے ہیں۔کیونکہ ۳ کروڑ سے ۲۵ لاکھ روپیہ ماہوار
بنتا ہے اور ۲۵ لاکھ ماہوار روپیہ کے معنی یہ ہیں کہ اگر ہر مبلغ کی ماہوار تنخواہ ایک سور و پیہ بھی ہو تو ہم ۲۵ ہزار
مبلغ رکھ سکتے ہیں اور ۲۵ ہزار مبلغ پاکستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلایا جا سکتا ہے۔غرض آج میں تحریک جدید
کے نئے سال کے لئے جماعت سے مالی قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہوں۔اب الفضل اور تحریک جد یک کے
کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس اعلان کو بار بار پھیلائیں اور اس کی اشاعت کریں۔ہر دوست کو چاہئے کہ وہ
کوشش کرے کہ پچھلے سال اس نے جو کچھ چندہ دیا تھا، اس سال اس سے کچھ نہ کچھ بڑھا کر دے۔پچھلے
سالوں میں چونکہ چندے تھوڑے تھے۔میں نے زیادہ بختی کی تھی اور کہا تھا کہ ہر شخص اپنے گذشتہ
سالوں کے چندہ سے ڈیوڑھا دے۔مگر اب میں اس قید کو ہٹاتا ہوں کیونکہ لوگوں نے خود اپنی مرضی سے
چندوں کو زیادہ کر دیا ہے۔اب میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی شخص اپنے پچھلے سال کے چندہ سے کم نہ دے اور اگر
زیادہ دے سکے مثلاً دس فیصدی زیادہ دے سکے یا پندرہ فیصدی زیادہ دے سکے یا بیس فیصدی زیادہ دے
سکے تو یہ اس کی مرضی ہے اور اس کا یہ فعل اسے مزید ثواب کا مستحق بنا دے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان نوافل کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔کیونکہ نفل انسان اپنی
مرضی سے ادا کرتا ہے اور فرض حکم کے ماتحت ادا کرتا ہے۔ابھی ہماری شورٹی کے آنے میں، جب نئے
سال کا بجٹ تیار ہوتا ہے، پانچ ماہ باقی ہیں۔پانچ ماہ تک یہ چندہ جمع کرتے چلے جائیں اور اس کی تحریک
دوستوں
کو بار بار کریں۔تا کہ پانچ ماہ کے بعد اس سال کا چندہ پچھلے سال کے چندہ سے بھی زیادہ ہو جائے
اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے یورپ میں مساجد بنا سکیں اور افریقہ اور انڈو نیشیا وغیرہ میں بھی اپنے
مبلغ بڑھا سکیں۔یہی ذریعہ ہماری کامیابی کا ہے۔اس وقت غیر فرقوں پر اگر ہمیں کوئی فضیلت حاصل ہے تو
یہی ہے کہ ہمارے مبلغ غیر ملکوں میں پائے جاتے ہیں اور ان کے نہیں پائے جاتے۔اس کا اتنا اثر ہے کہ
پرسوں مجھے کو یت سے ایک جرمن کا خط ملا۔اس نے لکھا ہے کہ میں دیر سے اسلام کی طرف مائل ہوں لیکن
میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ میں اسلام کی تعلیم کہاں سے حاصل کروں۔یہاں ایک موسیٰ نامی شخص
ہیں۔(موسیٰ کوئی غیر احمدی ہیں غالباً بمبئی کی طرف کے ہیں کیونکہ اس علاقہ میں ایسے نام رکھے جاتے
۱۳۱
ہیں ) ان کو پتہ لگا کہ مجھے اسلام کی طرف رغبت ہے۔تو انہوں نے کہ کہ اگر تو اسلام سیکھنا چاہتا ہے تو ربوہ
چلا جا اور تو کہیں نہیں سیکھ سکتا۔پس میں چاہتا ہوں کی آپ میرے لئے کوئی انتظام کریں۔مجھ سے موسیٰ
نے وعدہ کیا ہے کہ خرچ میں دوں گا۔میں نے اسے لکھا ہے کہ خرچ کا سوال نہیں۔ہمیں صرف یہ ضرورت
ہے تم اپنی طبیعت کو کم خرچ کرنے کی عادت ڈالو کیونکہ وہی مبلغ کامیاب ہوسکتا ہے جسے کم خرچ کرنے
کی عادت ہو۔مسٹر کنزے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے گئے ہیں اور اب وہ شکاگو (امریکہ ) میں ہمارے
مبلغ ہیں۔ان کو ہم جو گزارہ دیتے تھے تم بھی اگر آؤ تو وہی وظیفہ ہم تمہیں دے دیں گے۔اپنے لڑکوں
کو ہم چالیس روپے دیتے ہیں اور دوسروں کو ساٹھ۔اسی طریق کے مطابق اگر تم گزارہ کر سکوتو یہاں
آ جاؤ۔تعلیم حاصل کر کے چلے جانا اور اپنے ملک میں تبلیغ کرنا۔ہمیں موسیٰ کے روپیہ کی ضرورت نہیں۔ہم خود تم کو وظیفہ دینے کے لئے تیار ہیں۔لیکن اگر تم یہ کہو کہ میرا چھ ہزار روپیہ میں گزارہ ہوتا ہے تو اس کی
ہمیں توفیق نہیں کیونکہ ہم نے تو باہر سے کئی لوگوں کو بلوا کر انہیں تعلیم دلانی ہے۔اگر ہم پچاس آدمی بھی
منگوائیں اور چھ ہزار ماہوار روپیہ ماہوار ہر ایک کا خرچ دیں۔تو تین لاکھ روپیہ بن جاتا ہے اور اس کی ہمیں
توفیق نہیں۔ابھی اس کا جواب تو نہیں آیا، لیکن اگر وہ یہاں آگیا اور پھر جرمن سے بھی ایک پادری آرہا
ہے، تو یہ دو ہو جائیں گے۔پھر ایک اور نوجوان آسٹریلیا کا ہے۔اسے کچھ عربی بھی آتی ہے۔وہ بچپن میں
ٹیونس چلا گیا تھا اور مدت تک وہیں رہا۔کوئی پندرہ ہیں سال وہاں رہ کر آسٹریلیا واپس آیا ہے۔اس نے
بھی لکھا ہے کہ میں اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔اگر وہ بھی آگیا تو تین بن جائیں گے۔پھر ایک شخص
فلپائن سے آرہا ہے۔وہاں کی گورنمنٹ اس کے رستہ میں روکیں ڈال رہی ہے۔اس لئے وہ ابھی تک نہیں
آسکا لیکن اگر وہ آگیا، تو چار ہو جائیں گے۔نیو یارک سے اطلاع آئی ہے کہ ایک حبشی جو پہلے پادری تھا،
وہ بھی آنا چاہتا ہے۔اگر وہ آ گیا تو پانچ ہو جائیں گے۔غرض اس وقت تک ہمارے پاس قریباً دس ممالک
کے لوگوں کی درخواستیں پڑی ہوئی ہیں۔کہ ہم یہاں آنا چاہتے ہیں بلکہ اب تو بھارت بھی غیر ملک ہی
ہے۔بھارت سے بھی درخواستیں آتی رہتی ہیں۔تھوڑے دن ہوئے ایک سکھ کی چٹھی آئی تھی کہ میں دین
سیکھنا چاہتا ہوں۔اس کا انتظام کر دیں۔غرض اللہ تعالیٰ دنیا میں چاروں طرف
١٣٢
اسلام کی اشاعت
کے لئے رستے کھول رہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری جماعت قربانیوں کے میدان میں ہمیشہ
آگے ہی آگے اپنا قدم بڑھاتی چلی جائے۔تا کہ ہر جگہ اسلام کو کامیابی کے ساتھ پھیلایا جاسکے۔بے شک
دنیا ہماری مخالف ہے مگر کامیابی الہی سلسلہ کے لئے ہی مقدر ہوتی ہے۔مخالفانہ تدبیریں سب خاک میں مل
جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تدبیر دنیا میں غالب آکر رہتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ۔( سورة آل عمران آیت ۵۵)
کہ انسانوں نے بھی اسلام کو شکست دینے کی بڑی تدبیریں کیں اور ان کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے بھی
اسلام کی فتح دینے کی تدبیریں کیں۔لیکن وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ۔اللہ تعالیٰ کو بڑی تدبیریں کرنی آتی ہیں
اور آخر اللہ تعالیٰ تدبیریں ہی جیتی ہیں۔دیکھ لورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دشمن نے کتنی تدابیر
کیں لیکن بالآخر اسلام فاتح ہوا۔مکہ فتح ہو گیا ، سارا عرب فتح ہو گیا اور کفار کی تدابیر کسی کام نہ آئیں۔کیونکہ وہ انسانی تدبیریں تھیں۔بے شک کفار نے مسلمانوں پر بیسیوں حملے کئے۔مدینہ کے دائیں بھی اور
اس کے بائیں بھی۔خود مدینہ پر بھی اور ان مسلمانوں پر بھی جو مدینہ کے رستہ میں آباد ہو گئے تھے۔مگر کفار
کی ساری کوششیں بیکار ہو گئیں اور آخر حضرت عثمان کے زمانہ میں کسرئی اور قیصر دونوں کی حکومتیں ٹوٹ کر
چُور چُور ہو گئیں۔پھر ولید بن عبد المالک کے زمانہ میں اسلامی جرنیل طارق نے سپین کو فتح کیا اور یہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے زیادہ دور کی بات نہیں، بلکہ اس وقت ابھی بعض صحابہ زندہ موجود
تھے۔پھر معاویہ بن یزید کے ایک لڑکے عبدالرحمن نے دمشق سے جا کر اندلس میں اموی سلطنت کی بنیاد
ڈالی اور اس کے بعد گیارہ سو سال تک مسلمان اندلس پر حکمران رہے۔تو جس خدا نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں نشان دکھائے تھے وہ خدا ہمارے زمانے میں بھی موجود ہے۔وہ بڈھا نہیں ہو گیا ، وہ
ویسا ہی جوان اور طاقت ور ہے جیسے پہلے تھا۔صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے اندر ایمان
ہو۔ہم نے بھی سپین کو نظر انداز نہیں کیا۔چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے معا بعد ہم نے اپنے مبلغ کرم الہی ظفر
کو سپین بھجوا دیا تھا۔میرے بچے طاہر اور محمود جو ولائت گئے ہوئے تھے واپس آتے ہوئے سپین بھی گئے
تھے۔انہوں نے مجھے بتایا کہ
۱۳۳
چین کے نو مسلم
بہت زیادہ مخلص ہیں۔وہ خوب سوچ سمجھ کر اسلام قبول کرتے ہیں اور پھر اس پر اپنی جانیں فدا کرتے
ہیں۔مجھے بھی اس کا ایک نمونہ لنڈن میں نظر آیا تھا۔سن ۵۴ ء سے قبل کا ایک سپنش نو مسلم ڈاکٹر، لنڈن کے
قیام کے دوران مجھے ملا۔وہ اس وقت لنڈن سے سو میل کے فاصلہ پر کسی جگہ پریکٹس کرتا ہے۔اس نے
جب سنا کہ میں لنڈن میں آیا ہوں تو وہ مجھے وہاں ملنے کے لئے آیا۔اس نے مجھے بتایا کہ کرم الہی ظفر نے
ہم پر بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے ہمیں اسلام جیسی نعمت دی۔پھر میں نے وہاں چھوٹے درجہ کی ڈاکٹری
پاس کی تھی۔اس نے مجھے تحریک کی کہ میں لنڈن چلا جاؤں اور وہاں
اپنی تعلیم مکمل کروں۔چنانچہ میں اس
کی تحریک کے مطابق لنڈن آ گیا۔یہاں آکر میں نے اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور اس وقت میری پریکٹس بڑی
اچھی ہے۔میں لنڈن سے سو میل کے فاصلہ پر کام کرتا ہوں۔اس لئے میں روزانہ لنڈن نہیں آسکتا۔اس
سے بھی پتہ لگتا ہے کہ ان لوگوں میں اخلاص پایا جاتا ہے اور وہ قربانی کرنے والے ہیں۔میرا پہلے تو یہ ارادہ
تھا کہ کرم الہی ظفر کو روم بھجوا دیا جائے۔اب بچوں کی شہادت کی وجہ سے خیال پیدا ہوا کرم الہی ظفر کو سپین
میں ہی رہنے دیں اور روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوا دیں۔پہلے چوہدری ظفر اللہ خانصاحب کی یہ تجویز تھی کہ
میڈرڈ والے روم کی زبان کو خوب سمجھتے ہیں۔اگر کرم الہی ظفر مرکز پر بوجھ ہوں تو انہیں روم بھیجوا دیا
جائے۔یہ وہاں جا کر بھی سپین والوں کو تبلیغ کر سکیں گے۔لیکن اب چونکہ پتہ لگا ہے کہ سپین والے نومسلم
بڑے مخلص اور ترقی کرنے والے ہیں۔اس لئے اب یہی ارادہ ہے کہ کرم الہی ظفر کو وہیں رہنے دیں اور
روم میں کسی اور مبلغ کو بھجوا دیا جائے۔صرف اخراجات کی تخفیف کر دی جائے۔لیکن ہم پہلے بھی اپنے
مبلغوں کو بہت کم خرچ دیتے ہیں۔چنانچہ ملایا سے مجھے ایک غیر احمدی دوست نے ایک دفعہ خط لکھا کہ آپ
اپنے مبلغوں کو اتنا خرج تو دیں کہ جس سے وہ شریفانہ طور پر کھانا کھا سکیں اور اچھا لباس پہن سکیں۔بعد میں
وہ مجھے کوئٹہ میں ملا تو اس نے کہا کیا آپ کو میرا خط مل گیا تھا؟ میں نے کہا مل گیا تھا۔پھر اُس نے دریافت
کیا آپ نے میرے اس خط پر عمل بھی کیا ؟ میں نے کہا ہم غریب لوگ ہیں، ہم اس پر کیا عمل کریں۔اس
نے کہا میں نے ملایا سے خط تو لکھ دیا تھا۔لیکن میں نے نیت کر لی تھی کہ میں واپس جاؤں گا تو ذاتی طور پر
بھی آپ سے ملوں گا اور زبانی عرض کروں گا کہ آپ کے
۱۳۴
مبلغ بدی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔لیکن آپ انہیں کھانے پینے اور رہائش کے لئے اتنے اخراجات تو دیں جن سے وہ شریفانہ طور پر گزارہ
کرسکیں۔میں نے دیکھا ہے کہ وہ فقیروں کی طرح رہتے ہیں۔ان کے کپڑے پھٹے ہوئے ہوتے ہیں اور
معمولی تنوروں سے روٹی لے کر کھاتے ہیں جس کا دیکھنے والوں پر اچھا اثر نہیں ہوتا۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ
اس کے باوجود ہمیں روم اور سپین میں اخراجات پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔لیکن اگر اس سال تحریک جدید کا
چندہ بڑھ جائے تو ہو سکتا ہے کہ بعد میں ہم مبلغوں کے اخراجات کو بڑھا دیں۔تا وہ زیادہ عمدگی کے ساتھ
کام کر سکیں۔اب میں تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دعا کر دیتا ہوں اور دعا کے بعد میں چلا جاؤں گا تا کہ دوسرا
پروگرام شروع کیا جاسکے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ دوست اپنے بچوں کا بھی
چندہ لکھوایا کریں اور ساتھ ہی انہیں بتا دیا کریں کہ یہ تحریک جدید کا چندہ ہے۔تا کہ انہیں ساری عمر یا در ہے
اور وہ اپنی اولادوں
کو بھی نصیحت کرتے رہیں۔چاہے وہ چندہ دو آنے ہی کیوں نہ ہو یا ایک آنہ ہی کیوں نہ
ہو۔مگر بہر حال انہیں بتا دیا کریں کہ ہم نے تمہاری طرف سے بھی تحریک جدید کا چندہ لکھوا دیا ہے اب تم بھی
اس تحریک کے ایک مجاہد ہو۔اس موقع پر ایک دوست کے سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:
پانچ روپیہ چندہ کی شرط تو اس شخص کے لئے ہے جو منفرد ہو۔جس کا کوئی بچہ نہیں وہ اگر پانچ روپے
سے کم دے تو ہم نہیں لیں گے۔لیکن اگر اپنے چندہ کے ساتھ بچوں کی طرف سے بھی کچھ چندہ لکھوا دیا
جائے تو چاہے وہ کتنا ہی تھوڑا ہو ہم اسے منظور کر لیں گے۔(خطاب فرموده ۲۶ اکتوبر ۱۹۵۷ء۔بحوالہ الفضل ۷۔نومبر ۱۹۵۷ء ص ۱تا۴)