مالی قرنانیوں میں اور روحانی اعتبار سے انصار اللّٰہ ترقی کریں

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۱۳۵
مالی قربانیوں میں اور روحانی اعتبار سے
انصار اللہ ترقی کریں
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے چوتھے سالانہ اجتماع سے خطاب
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کی تقریب ہے۔میں اس موقعہ پر آپ سے
دو باتیں
کہنی چاہتا ہوں۔ایک تو میں اس بارہ میں آپ سے خطاب کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے فرائض کی طرف
توجہ کریں۔آپ کا نام انصار اللہ سوچ سمجھ کر رکھا گیا ہے۔پندرہ سے چالیس سال تک کی عمر کا زمانہ جوانی
اور امنگ کا زمانہ ہوتا ہے۔اس لئے اس عمر کے افراد کا نام خدام الاحمد یہ رکھا گیا ہے تا کہ وہ خدمت خلق
کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کریں اور چالیس سال سے اوپر عمر والوں کو نام انصار اللہ رکھا گیا
ہے۔اس عمر میں انسان اپنے کاموں میں استحکام پیدا کر لیتا ہے اور اگر وہ کہیں ملازم ہو تو اپنی ملازمت میں
ترقی حاصل کر لیتا ہے اور وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے
سرمایہ سے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے
پس آپ کا نام انصار اللہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے آپ دین کی خدمت کی طرف توجہ کریں
اور یہ توجہ مالی لحاظ سے بھی ہوتی ہے اور دینی لحاظ سے بھی ہوتی ہے۔دینی لحاظ سے بھی آپ لوگوں کا فرض
ہے کہ عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کریں اور دین کا چر چا زیادہ سے زیادہ کریں۔تا کہ آپ کو
دیکھ کر آپ کی اولادوں میں بھی نیکی پیدا ہو جائے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قرآن کریم میں یہی خوبی بیان کی گئی ہے کہ آپ اپنے اہل وعیال کو ہمیشہ
نماز وغیرہ کی تلقین کرتے رہتے تھے۔یہی اصل خدمت آپ لوگوں کی ہے۔آپ خود بھی نماز اور ذکر الہی
کی طرف توجہ کریں اور اپنی اولادوں کو بھی نماز اور ذکر الہی کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔جب تک جماعت
میں یہ روح پیدار ہے اور لوگوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فرشتوں
کا تعلق قائم رہے اور اپنے اپنے درجہ کے
مطابق کلام الہی ان پر نازل ہوتا رہا ہے۔اسی وقت تک جماعت زندہ رہتی ہے کیونکہ اس میں ایسے لوگ
پائے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی آواز سُن کر اُسے لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور جب یہ چیز مٹ جاتی ہے اور
لوگ خدا تعالیٰ سے بے تعلق ہو جاتے ہیں، تو اس وقت قو میں بھی مرنے لگ جاتی ہیں۔پس آپ لوگوں کو
ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اپنی اولادوں کو بھی
ذکر الہی کی تلقین
کرتے رہنا چاہئے اور اگر کوئی بشارت آپ پر نازل ہو تو ڈرنا نہیں چاہئے ، اسے اخبار میں اشاعت
کے لئے بھیج دینا چاہئے۔اصل میں تو یہ انبیاء کا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ اپنی رویاء وکشوف کو شائع کریں لیکن
انبیاء اور غیر انبیاء میں یہ فرق ہوتا ہے کہ انبیاء میں تحدی پائی جاتی ہے اور غیر انبیاء میں تحدی نہیں پائی
جاتی۔غیر انبیاء کے لئے یہی حکم ہے کہ وہ انکسار کے مقام کو قائم رکھیں اور بے شک خدا تعالیٰ کی تازہ وحی کی
جو بارش ان پر نازل ہو اس کا لوگوں کے سامنے ذکر کریں۔لوگوں کو یہ نہ کہیں کہ تم ہماری بات ضرور مانو۔ہاں نبی کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں سے کہے کہ تم میری باتیں مانو نہیں تو تمہیں سزا ملے گی لیکن غیر نبی کا یہ
کام ہوتا ہے کہ وہ ایمان کی زیادتی کے لئے خواب بیان کر دیتا ہے لیکن وہ کسی سے یہ نہیں کہتا کہ تم میری
بات ضرور مانو۔وہ سمجھتا ہے کہ جب میں غیر نبی ہوں تو اگر خدا تعالیٰ نے میری بات کسی سے منوانی ہے تو
وہ خود اس کے لئے کوئی صورت پیدا کر دے گا۔مجھے اس پر زور دینے کی ضرورت نہیں۔لیکن نبی اپنا حق
سمجھتا ہے کہ وہ وحی پر زور دے۔کیونکہ وہ یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے ایسے رنگ میں کلام کرتا ہے،
جس رنگ میں وہ کسی اور سے نہیں کرتا۔اس لئے اگر کوئی شخص میری بات نہیں مانے گا تو اس کو سزا ملے گی
اور اسی وجہ سے وہ تحدی کرتا ہے لیکن دوسرا شخص ایسا نہیں کر سکتا۔پس جس شخص کو کوئی رویاء یا کشف ہو،
اسے وہ کشف یا رویاء اخبار میں چھپوانے کے لئے بھیج دینا چاہئے۔آگے الفضل والوں کا کام ہے کہ وہ
اسے شائع کریں یا نہ کریں۔یہ بھی غلط طریق ہے کہ بعض لوگ مجھے کہہ دیتے ہیں کہ الفضل ہمارا مضمون

۱۳۷
شائع نہیں کرتا۔وہ بے شک نہ چھاپے تم چپ کر رہو۔کیونکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں کہ
وہ چھپے، لیکن اس میں خود الفضل والوں کا اپنا فائدہ بھی ہے، کیونکہ اس سے جماعت کے اندر ایک بیداری
پید ہوتی ہے۔اگر کسی شخص کو کوئی رویاء یا کشف یا الہام ہوتا ہے اور وہ شائع ہو جائے تو دوسروں کے اندر
بھی یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہم توجہ کریں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں بھی کوئی رویاء یا کشف یا الہام
ہو جائے گا۔اس طرح الفضل سلسلہ کی ایک خدمت کرے گا۔وہ جماعت کے اندر بیداری پیدا کرنے کا
موجب ہوگا لیکن اگر وہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ خود گرفت کرے گا۔آپ لوگوں کا صرف
اتنا کام ہے کہ آپ اسے اس طرف توجہ دلائیں۔لیکن اگر الفضل نہ چھاپے تو پھر اسے خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیں
اور اصرار نہ کریں کہ الفضل ہماری خواب شائع کرے۔ایڈیٹر آزاد ہوتا ہے، اس کی مرضی ہے کہ کوئی چیز
شائع کرے یا نہ کرے اگر وہ اپنے فرائض کو ادا نہیں کرتا، تو خدا تعالیٰ خود اس سے سمجھ لے گا۔آپ اس پر
داروغہ نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ تو قرآن کریم میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی فرماتا ہے کہ تم ان
لوگوں پر داروغہ نہیں ہو۔پھر تم داروغہ کہلانے والے کہاں سے آگئے؟ بہر حال آپ انصار اللہ کے مقام کو
قائم رکھنے کی کوشش کریں اور
انصار اللہ کے معنے
یہی ہیں کہ وہ روپیہ سے بھی دین کی خدمت کریں اور روحانی طور پر بھی دین کی خدمت کریں۔میں نے
بتایا ہے کہ روحانی طور پر دین کی خدمت یہی ہے کہ آپ لوگ
اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کریں اور اگر اس کی
طرف سے بارش کا کوئی چھینٹا آپ پر بھی پڑ جائے، تو ان چھینٹوں کو لوگوں تک بھی پہنچا ئیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ، وحی تو الگ رہی ، خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی ہر چیز کی قدر کرتے تھے۔ایک دفعہ بارش ہوئی تو آپ باہر نکل آئے اور اپنی زبان باہر نکال لی۔اس پر بارش کا ایک قطرہ پڑا تو آپ
نے فرمایا۔یہ خدا کی رحمت کا تازہ نشان ہے۔تو قرآن کریم تو الگ رہا۔آپ نے بارش کے ایک قطرہ کو
بھی خدا تعالیٰ کا تازہ نشان قرار دیا۔اب اگر کسی شخص پر خدا تعالیٰ کا اتنا افضل ہو جاتا ہے کہ اسے کوئی کشف
ہو جاتا ہے یا کوئی الہام ہو جاتا ہے۔تو وہ تو یقینی طور پر خدا تعالیٰ کا تازہ نشان ہے۔پھر وہ تحدیث نعمت
کیوں نہ کرے۔تحدیث نعمت بھی خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کا ایک طریق ہے۔دوسری بات میں یہ کہنی
چاہتا ہوں کہ اب

۱۳۸
تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان
کا وقت آ گیا ہے۔ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے اور ہم نے تمام غیر ممالک میں مساجد بنانی ہیں۔اس
وقت ہمارے ملک کی ایکھینچ کی حالت پوری طرح مضبوط نہیں۔مگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل کرتا رہا ہے اور
ہمارے کام چلتے رہے ہیں۔کیونکہ ہماری باہر کی بعض جماعتیں اب مضبوط ہوگئی ہیں۔مثلاً افریقہ کی
جماعتیں وغیرہ اور وہ پاکستان کے قوانین کے ماتحت نہیں۔اس لئے ان لوگوں نے مساجد کی خاطر جو
جماعت کو پونڈ اور ڈالر دیئے ہیں، ان سے کسی حد تک کام چلتا رہا ہے۔مگر وہ جماعتیں ابھی کم ہیں۔وہ
زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتیں۔ان کا بوجھ بٹانے کا طریق یہی ہے کہ یہاں کا بوجھ یہاں کی جماعتیں اٹھالیں
اور ان کو اس بوجھ سے فارغ کر دیا جائے۔تا کہ وہ غیر ملکوں میں مسجد میں بنائیں۔امریکہ میں عام طور پر
حبشی لوگ مسلمان ہیں اور حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی سمجھ کم ہوتی ہے لیکن امریکہ میں ایک مسجد
بنی ہے جس کے لئے ایک حبشی مرد اور اس کی بیوی نے اپنا مکان اور جائیداد وقف کر دی تھی اور پھر انہوں
نے کچھ اور روپیہ بھی دیا۔اسی طرح کچھ چندہ دوسرے لوگوں نے بھی دیا۔بہر حال وہ مسجد بن گئی ہے۔اگر
امریکہ کے حبشی لوگ جو اسلام سے بہت دور رہے ہیں اور اب قریب عرصہ میں اسلام میں داخل ہوئے
ہیں، انہیں اتنی توفیق مل گئی ہے کہ وہ مساجد کے لئے اپنی جائیدادیں وقف کر دیں۔تو کیا وجہ ہے کہ جو
پرانے مسلمان چلے آتے ہیں وہ یہ کام نہ کریں۔مغربی افریقہ میں بھی روپیہ بہت ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل
سے وہاں ہمارے کچھ چیفس ایسے ہیں جن کی زمینوں میں ہیروں اور سونے کی کانیں نکل آئی ہیں اور
ہزاروں ہزار پونڈ انہیں بطور نفع مل جاتا ہے۔اگر ہمارے مبلغ ان میں تحریک جاری رکھیں اور وہ مساجد
بنانے کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لیں یا کم سے کم دو دو تین تین مسجد میں مشرقی اور مغربی افریقہ والے بنا
دیں تو پاکستان کی پونڈ جمع کرنے کی دقت دور ہو جاتی ہے۔کیونکہ ان ملکوں میں پونڈ کثرت سے پایا جاتا
ہے لیکن ہمارے ملک میں پونڈ کثرت سے نہیں پایا جاتا۔ہمارے ملک کی جو چیزیں ہیں ان کے بیچنے کے
لئے انہیں دوسری قوموں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔مگر بعض غیر ملکوں میں جن میں پونڈ پایا جاتا ہے، ایسی
چیزیں ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں مثلاً مغربی افریقہ میں سارا پونڈ ہیروں اورسونے کے ذریعہ سے آتا ہے
اور ہیروں اور سونے میں کوئی اور قوم ان کا مقابلہ نہیں کرتی۔اس لئے لازما ان کے پاس بہت سا پونڈ بیچ
جاتا ہے اور اس سے ہمیں مددمل سکتی ہے۔پھر ہماری جماعت فلپائن میں بھی پیدا ہوگئی ہے اور ترقی کر رہی

۱۳۹
ہے۔اگر چہ وہ ترقی آہستہ آہستہ ہو رہی ہے لیکن بہر حال ہو رہی ہے۔پچھلے سال وہاں سے بیعت کا ایک
خط آیا۔مجھے افسوس ہے کہ وہ گھر میں پڑا رہا۔میں تو بیماری کی وجہ سے خطا نہیں پڑھ سکتا۔اس لئے وہ کہیں
پڑا رہا۔اب کے وہ خط نکلا تو معلوم ہوا کہ وہ بیعت ایک گورنر کی تھی۔مگر ادھر خط ملا اور ادھر معلوم ہوا کہ وہ
بے چارہ قتل بھی ہو گیا ہے۔اب اس کے خط کے ملنے کا یہی فائدہ ہوا کہ وکیل التبشیر نے کہا ہے کہ ہم اس
کے بیوی بچوں کو ہمدردی کا خط لکھ دیتے ہیں۔پہلے ہم سمجھتے تھے کہ گورنر کہاں سے آگیا، کوئی ڈپٹی کمشنر ہو
گا۔مگر اب وہاں سے جو طالب علم آیا ہوا ہے اس نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بڑے بڑے جزیرے ہیں۔ان جزیروں پر گورنر مقرر ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر نہیں ہوتا۔اس نے بتایا کہ بیعت کا خط لکھنے والا گورنر ہی تھا۔مگر
وہ تو اب شہید ہو گیا ہے۔اب اس کی جگہ ایک نائب گورنر نے بیعت کر لی ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس علاقہ میں بھی ترقی ہوئی اگر خدا تعالیٰ چاہے تو امریکہ اور فلپائن وغیرہ علاقوں مین جماعت کو اور بھی
ترقی ہو جائے گی اور اس طرح ڈالر کی آسانی ہو جائے گی۔امریکہ میں تبلیغ کا یہ اثر بھی ہے کہ دوسرے کئی
ملکوں میں بھی ہماری
تبلیغ کا اچھا اثر پڑ رہا ہے۔چنانچہ مولوی نور الحق صاحب انور جو حال ہی میں امریکہ
سے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مصر کا جو وائس قونصل تھا اس کے جبڑے میں درد تھی اس نے آپ کو دعا
کے لئے خط لکھا تھا لیکن اس کو آپ کا جواب نہیں پہنچا۔میں نے دفتر والوں سے خط نکالنے کے لئے کہا تو
انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ خطا نہیں ملا۔لیکن اب پرسوں یا اتر سوں اس کا دوسرا خط آیا ہے۔اس نے لکھا ہے
کہ غالباً میرا پہلا خط نہیں پہنچا۔اب میں دوسرا خط لکھ رہا ہوں۔میرے جبڑے میں درد ہے آپ دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ صحت دے۔(انصار اللہ کے جلسہ کے بعد مولوی نور الحق صاحب انور ملے تو انہوں نے بتایا
کہ اب اس کے جبڑے کو آرام آچکا ہے۔بلکہ میرے یہاں آنے سے بھی پہلے اسے آرام آچکا تھا۔اس
لئے یہ خط پہلے کا لکھا ہوا معلوم ہوتا ہے ) انور صاحب نے یہ بھی بتایا کہ وہ کرنل نا صر کا بچپن کا دوست ہے
اور اس پر بہت اثر رکھتا ہے۔یہ امریکہ میں تبلیغ کا ہی اثر ہے۔ہم امریکہ میں تبلیغ کرتے ہیں تو مصری اور
شامی بھی متاثر ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہی جماعت ہے جو اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور اس طرح
قدرتی طور پر انہیں ہماری جماعت کے ساتھ ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے پہلی شامی حکومت کی سختیوں کی وجہ
سے ہمارے مبلغ منیر الحصنی صاحب کا خط آیا تھا کہ اس نے ہماری جماعت کے بعض اوقاف میں دخل
اندازی کی تھی لیکن اب انہوں نے لکھا ہے کہ جو نئے قوانین بنائے گئے ہیں ان میں کچھ گنجائش معلوم ہوتی
ہے۔ان کے مطابق میں دوبارہ نالش کرنے لگا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام

الده
ہے کہ يَدْعُونَ لَكَ اَبْدَالُ الشَّامِ ابدال شام تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں۔جس کے معنے یہ ہیں
کہ شام میں جماعت پھیلے گی۔پس دوستوں کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ وہاں جماعت کے لئے سہولت
پیدا کرے اور وہاں جماعت کو کثرت کے ساتھ پھیلائے تا ابدال شام پیدا ہوں۔اب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تو ہیں نہیں ، يَدْعُونَ لَگ کے یہی معنی ہیں کہ وہ جماعت کے لئے دعائیں کریں گے
اور ابدال نام بتاتا ہے کہ ان کی دعائیں سنی جائیں گی۔ابدال کے معنی ہیں کہ ان کے اندر بڑی عظیم الشان
تبدیلی پیدا ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کے مقرب ہو جائیں گے۔پس اس کے لئے بھی دعاؤں میں لگے رہنا
چاہئے کہ شام میں جو مشکلات ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں دور کرے۔وہاں مضبوط جماعت پیدا ہو اور ایسے ابدال
پیدا ہوں، جو رات دن اسلام اور احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ہمیں پونڈ مہیا کرنے میں شام کا
بھی بڑا دخل ہے۔شام میں بھی ڈالر اور پونڈ کا زیادہ رواج ہے اور وہاں سے ہمیں کچھ مددل جاتی ہے۔بہر حال اگر سعودی عرب میں جماعت پھیلے، اسی طرح امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور فلپائن میں
ہماری جماعت پھیلے، تو ڈالرمل سکتا ہے۔اسی طرح اگر مشرقی اور مغربی افریقہ اور انگلینڈ میں جماعت پھیلے،
تو پونڈ جمع ہو جاتا ہے۔یہ پونڈ اور ڈالر ہمیں اپنے لئے نہیں چاہئیں۔خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کے گھر کی
تعمیر کے لئے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔پس دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ان ممالک میں جماعتیں قائم کرے اور ان سے ایسا اخلاص پیدا
کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے گھر سارے ممالک میں بنائیں۔یہاں تک کہ دنیا کے چپہ چپہ سے اللہ اکبر کی
آواز آنے لگ جائے اور جو ملک اب تک تثلیث کے پھیلانے کی وجہ سے بد نام تھا، وہ اب اپنے گوشہ
گوشہ سے یہ آواز بلند کرے کہ مسیح تو کچھ بھی نہیں تھا اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا ہے۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ
دین اسلام کی بڑی بھاری فتح ہے اور ہمارے لئے بھی یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کا بڑا ذریعہ بن سکتا
ہے۔ہم میں سے ہر شخص تو وہاں تبلیغ کے لئے جانہیں سکتا۔چند مبلغ گئے ہوئے ہیں۔باقی لوگ یہ کر سکتے
ہیں کہ ان کی روپیہ سے مدد کریں اور دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا فضل چاہیں تا کہ وہ ان پر اپنے فرشتے
اتارے اور ان کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔ہمارا ایک طالب علم جرمن گیا ہوا تھا۔اس کا کل ہی ایک خط
آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر تبلیغ تھی جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہوگئی ہے۔لیکن اسے
باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ کرے کیونکہ وہ پادری ہے۔میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت
مسلمان ہو چکے ہیں۔اس لڑکی کو سمجھاؤ کہ وہ ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کو بھی سمجھائے۔وہ بھی

۱۴۱
انشاء اللہ مسلمان ہو جائے گا۔اس وقت تک یورپ میں دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں۔اب اگر یہ احمدی ہو
گیا تو تین ہو جائیں گے۔ایک شخص جو با قاعدہ پادری تو نہیں لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی
ہے وہ انگلینڈ میں احمدیت میں داخل ہوا ہے۔اس کا باپ یہودی مذہب کا عالم تھا جب اس نے اپنے باپ
سے ذکر کیا تو اس نے جواب
دیا کہ مجھے تو اسلام سچا نظر نہیں آتا لیکن اگر تمہیں سچا نظر آئے تو میں تمہیں روکتا
نہیں ،تم بے شک اسلام قبول کر لو۔جن لوگوں کے دلوں میں سچائی کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے، اگر وہ
خود اسلام قبول نہ کریں تو اپنی اولادوں کو اس کے قبول کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں اور اس طرح
اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ رستہ کھول دیتا ہے۔پس آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یورپ اور
امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے رستہ کھولے اور ہماری جو سکیم ہے کہ یورپ میں ہماری
کئی مساجد ہوں ، امریکہ کی ہر ریاست میں کئی مساجد ہوں۔اس کو خدا تعالیٰ جلد سے جلد پورا کرے۔اسی طرح پین کے لئے بھی دعا کریں کہ وہ اسلام کی ابتدائی فتوحات میں شامل تھا۔مگر اب وہاں جبری طور
پر عیسائیت کو پھیلا دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس علاقہ میں اسلام کی نصرت کے سامان پیدا کرے تا بنوامیہ کے
زمانہ میں جو اسلام وہاں داخل ہوا تھا اور پھر وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔خدا تعالیٰ اسے احمدیت کے ذریعہ
پھر وہاں دوبارہ قائم کر دے (اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی ) دعا کے بعد فرمایا:
آئندہ کے لئے یا درکھو کہ بیماری کی وجہ سے میرے پاؤں کا نپتے ہیں۔اس لئے تقریر کے وقت کوئی
چھوٹی سی میز ہونی چاہئے ، جس پر میں سہارا لے سکوں۔خالی سوٹی پر سہارا لینے سے بعض اوقات کام نہیں
بنتا۔میز کے ساتھ میں زیادہ دیر کھڑا ہوسکتا ہوں اور بول بھی زیادہ سکتا ہوں۔اس سال مجھے کمزوری زیادہ
ہے گو عقلاً ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہم ہے۔اس لئے کہ میں پہلے سمجھتا تھا کہ شاید یہ کمزوری بڑھاپے کی وجہ سے
ہے، لیکن یہ تو چند ماہ سے فرق پڑا ہے اور چند مہینوں میں عمر میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔اس لئے
ڈاکٹروں کی رائے مجھے صحیح معلوم ہوتی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اصل میں کمزوری نہیں ہے صرف وہم ہے۔ملنے والے بھی کہتے ہیں کہ آپ کی صحت اچھی معلوم ہوتی ہے۔مگر مجھے کمزوری نظر آتی ہے۔اس لئے میں
سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹروں کی رائے صحیح ہے کہ مجھے بیماری نہیں۔مگر بہر حال جو خرابیاں ہیں وہ تو ہیں ہی۔اس
لئے ضروری ہے کہ تقریر کے وقت کوئی چھوٹی میز ہو، جس پر سہارا لے سکوں۔کیونکہ خالی سوٹی سے دل پر
دہشت رہتی ہے اور خیال ہوتا ہے کہ میں کہیں گر نہ جاؤں۔باقی دعائیں تو میں نے آپ لوگوں کے لئے
بھی کر دی ہیں اور سلسلہ کے لئے بھی کر دی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں قبول فرمائے اور آپ لوگ خیر و عافیت

۱۴۲
سے گھر جائیں اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے دلیرانہ کوشش کریں تا کہ خدا تعالیٰ آپ کی کوششوں
میں برکت دے اور سلسلہ کی مالی حالت اور تحریک جدید جو غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے ہے،
اس کی مالی حالتوں میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہو۔پھر اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں کو پہلے سے زیادہ
قربانی کرنے کی توفیق دے اور پچھلے سال ہمارے ملک میں فصل ربیع کو جو تبا ہی آئی تھی آئندہ اس سے
خدا تعالیٰ محفوظ رکھے۔پھر نئی فصلوں میں بھی برکت دے تاکہ زمینداروں کے پچھلے نقصان دور ہو جائیں
اور آئندہ کے لئے وہ اور قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ہماری جماعت میں زمیندار ہی زیادہ ہیں
اور ان کی مالی کمزوری کا بجٹ پر اثر پڑتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پر اپنے فضلوں کی
بارش نازل کرے اور اپنی تازہ بشارتوں یعنی الہاموں اور کشوف اور خوابوں کے ذریعہ سے ان کے
ایمانوں کو تقویت دے تا کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کو زیادہ مضبوط بناسکیں۔میں نے دیکھا ہے کہ
جن لوگوں کو سچی خوا ہیں آتی ہیں، ان کی اولادیں کہتی ہیں کہ ہمارے دادا کو ایسی خواب آئی تھی۔پھر ان کی
اولاد کہتی ہے کہ ہمارے پڑدادا کو ایسی خواب آئی تھی۔غرض تین تین پشت تک اس کا اثر جاتا ہے۔اگر
ہمارے دوست اس طرف توجہ کریں اور پھر اپنی اولاد کو بھی اس طرف توجہ دلاتے رہیں، تو ان کی کم سے کم
تین چار پشتیں محفوظ ہو جاتی ہیں اور پھر اگلی نسل بھی ایسی ہو جائے تو چھ پشتیں محفوظ ہو جاتی ہیں اور پھر اگلی نسل
بھی ایسی ہو جائے تو چھ پشتیں محفوظ ہو گئیں۔پھر ایک اور اگلی نسل بھی ایسی ہو جائے تو تو پشتیں محفوظ ہو گئیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کی رحمت ۱۳۰۰ سال تک تو محفوظ رہی اور تیرہ سو
سال میں بڑے بھاری تغیر آجاتے ہیں۔ہم تو چاہتے ہیں کہ قیامت تک ہی ہماری نسل محفوظ ہو جائے۔کیونکہ احمدیت خدا تعالیٰ کا آخری جلال ہے اس آخری جلال کو کم سے کم قیامت تک قائم رہنا چاہئے ، تا کہ
ہمیشہ لوگوں میں روحانیت اور ہدایت کی طرف توجہ کے سامان پیدا ہوتے رہیں۔اگر یہ سامان مٹ گئے تو
اور کوئی ذریعہ ہدایت کا دنیا میں نہیں رہے گا۔غرض میں نے یہ دعائیں کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت پر
بشارتیں نازل کرتا رہے۔تا اس پر نئے سے نئے فضل نازل ہوتے رہیں اور ان کا ایمان روز بروز تازہ ہوتا
چلا جائے۔( خطاب فرموده یکم نومبر ۱۹۵۸ء بحواله الفضل ۶ نومبر ۱۹۵۸ء ص ۱تا۳)

آج 10 میں سے 10 باقی