احمدیت کی محبت اور محنت کی عادت پیدا کرنے کے ذرائع پر غور کریں
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۱۶۸
احمدیت کی محبت اور محنت کی عادت پیدا کرنے
کے ذرائع پر غور کریں
مجالس انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ مشورہ دیں
(اقتباس از خطبه جمعه )
احمدیت کی محبت ، اخلاص اور تربیت جھگڑوں سے روکتی ہے مگر لوگ معمولی معمولی بات پر جھگڑتے ہیں۔عہدوں پر جھگڑ کر ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں۔یہ سارا نقص اس وجہ سے ہے کہ
احمدیت کی محبت دل میں نہیں۔اگر احمدیت کی محبت ہوتی تو کچھ بھی ہو جاتا وہ اس کی پروا نہ کرتے۔یہ
لوگ ہسپتالوں میں جاتے ہیں، عدالتوں میں جاتے ہیں، کہیں ان کو چپڑاسی تنگ کرتے ہیں، کہیں ان کو
کمپونڈ ر دق کرتے ہیں، یہ ان ساری ذلتوں کو برداشت کرتے ہیں۔اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ ہمارے
عزیز کی جان یا ہماری عزت خطرے میں ہے۔اگر اسلام کی جان اور اسلام کی عزت کی قدر ان کے دل
میں ہوتی تو یہ آپس میں ذرا ذراسی بات پر کیوں جھگڑتے۔تو فرق یہی ہے کہ اپنے عزیز کی جان یا اپنی
عزت ان
کو زیادہ پیاری ہے۔اس لئے کچہریوں یا ہسپتالوں میں مجسٹریٹوں یا ڈاکٹروں کی جھڑکیاں کھاتے
ہیں اور ان کو برداشت کرتے ہیں۔ان سے گالیاں سنتے ہیں اور ہنستے ہوئے کہتے چلے جاتے ہیں کہ حضور
ہمارے مائی باپ ہیں۔جو چاہیں کہہ لیں۔مگر خدا کے سلسلہ اور خدا کے نظام میں معمولی بات سننے کے لئے
بھی تیار نہیں ہوتے۔وہاں ہسپتالوں میں دایاں اور نرسیں ان کو جھڑکتی ہیں۔ڈاکٹر حقارت سے کہتا ہے چلے
جاؤ۔تو یہ دروازہ کے پاس جا کر چھپ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نے اس کو نا راض
کیا۔تو میرے عزیز کی جان خطرہ میں پر جائے گی لیکن ان کو احمدیت عزیز نہیں ہوتی۔اسلام عزیز نہیں
ہوتا۔اس لئے سلسلہ اور نظام کی خاطر ادنی سا بر اکلمہ سننے کی تاب نہیں رکھتے۔
۱۶۹
دوسری چیز محنت ہے
اگر واقعہ میں احمدیت کی محبت ہوتی تو ضرور نو جوانوں کے اندر محنت کی عادت ہوتی۔مگر ان کے
کاموں میں محنت اور باقاعدگی سے کام کرنے کی عادت بالکل نہیں اور اگر کوئی کسی کو اچھی بات بھی کہہ دے
تو وہ چڑ جاتا ہے کہ اس نے مجھے ایسی بات کیوں کہی۔پس میں پھر ایک دفعہ خدام کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
مشورہ کر کے میرے سامنے تجاویز پیش کریں۔میں نے بھی اس پر غور کیا ہے اور بعض تجاویز میرے ذہن
میں بھی ہیں لیکن پہلے میں جماعت کے سامنے اس بات کو پیش کرتا ہوں کہ وہ مشورہ دیں کہ آئندہ نسلوں
میں قربانی اور محنت اور کام کو بر وقت کرنے کی روح پیدا کرنے کے لئے ان کی کیا تجاویز ہیں۔مگر یہ شرط
ہے کہ جو شخص تجویز پیش کرے وہ اپنی اولاد کو پہلے پیش کرے۔بعض لوگ لکھنے کو تو لکھ دیتے ہیں کہ اس
طرح سلوک کیا جائے ، اس طرح نو جوانوں پر سختی کی جائے، مگر جب خودان کے بیٹوں کے ساتھ سختی کی
جائے تو شور مچانے لگ جاتے ہیں۔تو جو شخص اپنی تجاویز لکھے وہ ساتھ یہ بھی لکھے کہ میں اپنی اولاد کے متعلق
سلسلہ کو اختیار دیتا ہوں کہ وہ جو قانون بھی بنائیں میں اپنی اولاد کے ساتھ اس سلوک کو جائز سمجھوں گا۔اسی
طرح خدام الاحمدیہ آپس میں مشورہ کر کے مجھے بتائیں کہ نوجوان کام کے موقعہ پر سو فیصدی فیل ہو جاتے
ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ مشکل پیش آ گئی اس لئے کام نہیں ہو سکا۔وہ نوے فی صدی بہانہ اور دس فیصدی
کام کرتے ہیں۔یہ حالت نہایت خطرناک ہے اس کو دیر تک برداشت نہیں کیا جا سکتا۔پس خدام مجھے بتائیں کہ نوجوانوں کے اندر محنت سے کام کرنے ، اور فرائض کو ادا کرنے میں ہر قسم کے
بہانوں کے چھوڑنے کی عادت کس طرح پیدا کی جائے۔مشورہ کے بعد ان تجاویز پر غور کر کے ، پھر میں
تجاویز کروں گا اور جماعت کے نو جوانوں کو ان
کا پابند بنایا جائے گا۔پہلے اسے اختیاری رکھیں گے تا کہ یہ
دیکھا جائے کہ کون کون سے ماں باپ ہیں جو اپنے بچوں کو سلسلہ کی تعلیم دلانا اور ان کی تربیت کرانا چاہتے
ہیں اور جس وقت ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے اور ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا طریق درست ہے
تو پھر دوسرا قدم ہم یہ اٹھائیں گے کہ اسے لازمی کر دیا جائے۔بہر حال یہ کام ضروری ہے۔اگر ہم نے یہ
کام نہ کیا تو احمدیت کی مثال اس دریا کی ہوگی جو ریت کے میدان مین جا کر خشک ہو جائے اور جس طرح
بعض بڑے بڑے دریا صحراؤں میں جا کر اپنا پانی خشک کر دیتے ہیں۔پانی تو ان میں اسی طرح آتا ہے مگر
صحرا میں جا کر خشک ہو جاتا ہے۔چھوٹی چھوٹی نالیاں پہاڑوں سے گذرتی ہوئی میلوں میل تک چلی جاتی
۱۷۰
ہیں مگر بڑے بڑے دریا ریت کے میدانوں میں جا کر خشک ہو جاتے ہیں۔پس یہ مت خیال کرو کہ
تمہارے اندر معرفت کا دریا بہ رہا ہے۔اگر تم میں سنتی ہم محنتی اور غفلت کا صحرا پیدا ہو گیا تو یہ دریا اس کے
اندر خشک ہو کر رہ جائے گا۔چھوٹی چھوٹی ندیاں مبارک ہوں گی جو پہاڑوں کی وادیوں میں سے گذر کر
میلوں میل تک چلتی چلی جاتی ہیں۔مگر تمہارا دریا نہ تمہارے لئے مفید ہوگا اور نہ دنیا کے لئے مفید ہو گا۔پس یہ آفت اور مصیبت ہے جس کو ٹلانا ضروری ہے۔اس آفت کو دور کرنے کے لئے پہلے میں
جماعت کے دوستوں سے فرداً فرداً
اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ سے بحیثیت جماعت مشورہ
چاہتا ہوں۔انصار اللہ سے اس لئے کہ وہ باپ ہیں اور خدام الاحمدیہ سے بحیثیت نوجوانوں کی جماعت
ہونے کے کہ ان پر ہی اس سکیم کا اثر پڑنے والا ہے اور ہر فرد سے جس کے ذہن میں کوئی نئی یا مفید تجویز ہو،
پوچھتا ہوں کہ وہ مجھے مشورہ دے پھر میں ان سب پر غور کر کے فیصلہ کروں گا کہ آئندہ نسل کی اصلاح کے
لئے ہمیں کون سا قدم اٹھانا چاہئے۔(اقتباس از خطبه جمعه فرموده ۴ رمئی ۱۹۵۴ء بحواله الفضل ۱۱رمئی ۱۹۴۵ء صفحه۵)
انصار اللہ سے مل کر ایسی کوشش کریں
کہ ہر احمدی اپنے اوقات کو صحیح طور پر صرف کرنے کی عادت اپنے اندر پیدا کرے اور جو کام اس کے سپرد
کیا جاہے اس کے متعلق وہ کوئی بہانہ نہ بنائے۔بہانہ بنانا ایک خطرناک چیز ہے جس سے قوم تباہ ہو جاتی
ہے۔ہمیں یہ عادت اس سال ڈالنی چاہئے کہ جس شخص کو کسی کام پر مقرر کیا جائے ، اس کا فرض ہے کہ یا تو
وہ کام پوری دیانتداری سے کرے یا اس کام کے لئے جو وقت مقرر ہے اس کے ختم ہونے پر اس کی لاش
وہاں نظر آئے۔اس کی زبان چلتی ہوئی یہ عذر نہ کرے کہ میں فلاں وجہ سے یہ کام نہیں کر سکا۔جب تک یہ
روح ہماری جماعت کے نوجوانوں میں پیدا نہ ہو اس وقت تک وہ حقیقی قربانی پیش نہیں کر سکتے۔اسی طرح مردوں کو چاہئے کہ جہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کریں۔میرے پاس
بہت سی عورتوں نے شکایت کی ہے کہ مردان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔بعض تو انہیں روکتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ لجنہ کے جلسوں میں نہ جایا کرو اور بعض ایسے ہیں کہ اگر عورتیں لجنہ اماءاللہ قائم کرنا چاہیں تو وہ
121
اس میں روک بن جاتے ہیں۔یہ ایک خطر ناک بات ہے۔جب تک عورتیں بھی دین کی خدمت کے لئے
مردوں کے پہلو بہ پہلو کام نہیں کرتیں ، اس وقت تک ہم صحیح طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔اسلام کی جو عمارت ہم
باہر تیار کرتے ہیں اگر اس عمارت کی تیاری میں عورت ہمارے ساتھ شریک نہیں تو وہ گھر میں اس عمارت کو
تباہ کر دیتی ہے۔تم بچے کو مجلس میں اپنے ساتھ لاؤ، اسے وعظ ونصیحت کی باتیں سناؤ، دین کی باتیں اس کے
کان میں ڈالو لیکن گھر جانے پر اگر تمہاری عورت میں وہ روح نہیں جو اسلام عورتوں میں پیدا کرنا چاہتاہ
ہے، تو وہ بچے سے کہے گی کہ بچے تمہارے باپ کی عقل ماری ہوئی ہے وہ تمہیں یونہی مسجدوں میں لئے پھرتا
ہے۔تمہاری صحت اس سے تباہ ہو جائے گی تم ایسا نہ کیا کرو۔باپ اپنے بچے کو اقتصادی زندگی بسر کرنے کی
ترغیب دے، تو ماں کہنے لگ جائے گی کہ بیٹا تمہارا باپ محض بحل کی وجہ سے تمہیں یہ نصیحت کر رہا ہے اور نام
اس کا دین رکھ رہا ہے ورنہ اصل وجہ یہ ہے کہ اس کا دل تمہاری ضروریات کے لئے روپیہ خرچ کرنے کو نہیں
چاہتا۔تم بے شک اپنے دل کے حو صلے نکال لو، میں تمہاری مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔دیکھو اگر کسی گھر
میں ایسا ہو تو ایک ہی وقت میں دو تلوار میں چل رہی ہوں گی ، ایک سامنے سے اور ایک پیچھے سے اور یہ لازمی
بات ہے کہ جہاں دو تلواریں چل رہی ہوں وہاں امن نہیں ہوسکتا۔پس اول ہماری جماعت کو نماز
با جماعت کی پابندی کی عادت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔دوسرے جماعت کو خصوصیت سے اپنے
فرائض کی ادائیگی
کے لئے محنت کی عادت اختیار کرنی چاہئے اور جس کام کے لئے کسی کو مقرر کیا جائے اس کے متعلق وہ اس
اصول کو اپنے مدنظر رکھے کہ میں نے اب پیچھے نہیں ہٹنا چاہے میری جان چلی جائے۔جب تک اس
قسم کی روح
اپنے اندر پیدا نہیں کی جائے گی جماعت پوری طرح ترقی نہیں کرسکتی۔تیسرے ہر جگہ لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے
اور عورتوں کی تعلیم اور ان کی اصلاح
کا خیال رکھا جائے۔چوتھے جماعت کے اندر سچائی کو قائم کیا جائے۔جب تک کسی قوم میں سچائی قائم رہتی
ہے وہ ہارا نہیں کرتی۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں ابھی اس پہلو کے لحاظ سے بھی کمزوری پائی
جاتی ہے۔اقتباس تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۶ء بحواله الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۴۷ء صفحه ۲)