جماعت میں مشقت طلب کاموں کی عادت پیدا کرنا
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۱۷۲
جماعت میں مشقت طلب کاموں کی
عادت پیدا کرنا
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے قیام کا اصل مقصد
سورة إنشقاق کی آیت
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيهِ (سورۃ الاشتقاق آیت)
کے لغوی معنے بیان فرمانے کے بعد اس آیت کی تفسیر (بحوالہ تفسیر کبیر جلد ششم جز و جهارم نصف اول ص
۳۳۷۳۳۶) کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے انسان تو پوری جدو جہد کرے گا۔پوری محنت کرے گا اپنے رب کی طرف
جانے کی فَمُلَاقِيهِ اور آخر تو اس سے جا کر مل ہی جائے گا۔یہاں يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ میں یا تو عام قاعدہ بیان کیا گیا ہے اور یا اس سے مراد صرف وقت کا امام ہے
یعنی یا تو اس سے یہ مراد ہے کہ اے انسان تیرے لئے
اپنے رب سے ملنے کا رستہ کھلا
ہے۔شرط یہ ہے کہ تیری طرف سے گذح ہونا چاہئے ان معنوں کے لحاظ سے ہر انسان اس میں شامل ہے
اور یا پھر ہر انسان براہ راست اس میں شامل نہیں بلکہ کامل انسان کے تابع ہو کر شامل ہے اور معنی یہ ہیں کہ
اے کامل انسان تو اپنے رب کو پانے کے لئے بڑی قربانیاں کرے گا اور آخر ایک دن اس کو پاہی لے گا اور
جب کوئی کامل انسان اس کو پالیتا ہے تو پھر سب کو حکم ہو جاتا ہے کہ تم بھی اسی راستہ پر چلو اور خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل کرلو۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے رستے کا ملنا معمولی بات نہیں ہوتی۔اس غرض کے لئے
۱۷۳
انسان کو اتنی محنت کرنی پڑتی ہے
کہ اس کی ہڈیوں تک اثر پہنچ جاتا ہے۔یہی وہ نکتہ ہے جس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگ لقاء الہی سے محروم رہ
جاتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ جب انہیں ایمان نصیب ہو گیا تو کچھ دیر بیٹھ کر ایمان کی باتوں کا مزہ لے لینے
اور نماز روزہ وغیرہ ادا کر لینے سے ہی ان کی روحانیت کامل ہو جائے گی۔حالانکہ روحانیت کامل ہوتی ہے
اس غم کی وجہ سے جو عشق سے پیدا ہوتا ہے جس کے اثر سے انسان کی ہڈیاں تک گھل جاتی ہیں۔جب تک
انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کے متعلق یہ رغبت پیدا نہ ہو۔یہ غم پیدا نہ ہو۔یہ عشق اور محبت پیدا نہ ہو۔اس
وقت تک ملاقیہ کا مقام اسے میسر نہیں آ سکتا۔باقی نماز پڑھ لینا یا روزے رکھ کر یہ سمجھ لینا کہ میں نے
بڑی مشقت برداشت کر لی ہے۔ایسی باتیں نہیں ہیں جو کدح میں شامل ہوں۔اس سے بہت زیادہ
مشقت طلب کام لوگ کرتے ہیں۔چوڑھوں کو دیکھ لو وہ کتنی محنت کرتے ہیں۔دھوبیوں کو دیکھ لو وہ کس قدر
مشقت کا کام کرتے ہیں۔سقوں کو دیکھ لو وہ کس قدر تکلیف برداشت کرتے ہیں۔مگر یہ نہیں ہوتا کہ اس کام
سے ان کی ہڈیاں گھلنی شروع ہو جائیں۔کام کا جتنا اثر ہوتا ہے صرف جسم پر ہوتا ہے۔جو کچھ دیر کے
بعد زائل ہو جاتا ہے۔لیکن یہاں
اللہ تعالیٰ کادح کا لفظ استعمال فرماتا ہے اور کدح اس بات کو کہتے ہیں
کہ انسان ایسا عمل کرے کہ یوں معلوم ہو جائے گا۔جب انسان اس رنگ میں کام کرتا ہے تب اسے
کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اس کے بغیر اس کا اپنی کامیابی کے متعلق امید رکھنا غلطی ہوتی ہے۔میں نے
اپنی جماعت میں
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو اسی غرض
کے لئے قائم کیا ہے کہ وہ محنت کریں اور مشقت طلب کاموں کی اپنے اندر عادت پیدا کریں۔جب تک
انسان اپنے اوقات کو ضائع ہونے سے نہیں بچاتا اسے خدا نہیں مل سکتا۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
قیام کا اصل مقصد یہ ہے کہ جماعت میں
مشقت طلب کاموں کی عادت
پیدا ہو اور ہر فرد کسی نہ کسی کام میں مشغول رہے۔پس
۱۷۴
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيهِ
میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب تک ہر انسان اپنے آپ کو کام کرتے کرتے فتانہیں کر دیتا، اس وقت تک قومی
طور پر خدانظر نہیں آ سکتا۔انفرادی طور پر بے شک کدح کے بعد انسان
کو لقاء الہی حاصل ہو جاتا ہے مگر
قومی طور پر اسی وقت لقاء الہی کی نعمت حاصل ہوتی ہے، جب قوم کا ہر فرد اپنے آپ کو فنا کر دیتا ہے۔دنیا میں لقاء الہی دو طرح حاصل ہوتا ہے۔ایک فردی طور پر اور ایک قومی طور پر۔اگر قوم تباہ بھی ہو
چکی ہوتب بھی فردی طور پر انسان خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی بعثت سے قبل با وجود اس کے کہ مسلمان قومی طور پر تباہ و برباد ہو چکے تھے، ان میں بعض بزرگ
پائے جاتے تھے۔مثلاً حضرت عبداللہ غزنوی کے متعلق خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا
ہے کہ وہ بزرگ انسان تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مجدد صاحب بریلوی
یا حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب شہید اور اسی طرح بعض اور بزرگ گذرے ہیں۔مگر یہ چالیس کروڑ
مسلمانوں میں سے چند نفوس تھے جو خدا تعالیٰ سے ملے۔ان لوگوں کو خدا تعالیٰ نے یہ دکھانے کے لئے
بھیجا تھا کہ اسلام اب بھی اپنے اندر طاقت رکھتا ہے اور اب بھی وہ لوگوں کو زندہ کر سکتا ہے، اب بھی وہ
انہیں خدا تعالیٰ کے دربار تک پہنچا سکتا ہے۔مگر قومی طور پر ان کے وجود سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔پس
حضرت سید احمد صاحب بریلوی کیا تھے۔وہ در حقیقت حجت تھے ستوں پر۔وہ حجت تھے غافلوں پر اور وہ
یہ بتانے کے لئے بھیجے گئے تھے کہ اسلام اب بھی اپنے اندر زندگی بخش اثرات رکھتا ہے۔اسی طرح حضرت
سید اسمعیل صاحب شہید کیا تھے۔وہ حجت تھے ستوں پر۔وہ حجت تھے غافلوں پر اور وہ یہ بتانے کے لئے
بھیجے گئے تھے کہ اسلام اب بھی اپنے اندر زندگی بخش اثرات رکھتا ہے۔مگر بحیثیت قوم اسلام کو ان کے وجود
سے کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔کیونکہ اسلام نام تھا چالیس کروڑ افراد کا، جن میں سے کوئی چین میں رہتے
تھے اور یہ وہ ممالک ہیں جہاں ان لوگوں کی کوئی آواز نہیں پہنچی۔یوں ہماری جماعت بھی ابھی چھوٹی سی ہے
مگر ہماری جماعت وہ ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہے۔پس وہ لوگ صرف
غافلوں پر حجت تھے اور اس بات کی دلیل تھے کہ خدا اب بھی لوگوں کو زندہ کر سکتا ہے ورنہ ان کے زمانہ میں
قومی طور پر مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کے چہرہ کو نہیں دیکھا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيهِ
۱۷۵
اے جماعت مومنین کے ہر فرد تم میں سے
ہر شخص کو اس راستہ میں اپنے آپ کو فنا کر دینا پڑے گا
تب تمہیں قومی طور پر خدا تعالیٰ کا چہرہ نظر آئے گا اور اس کے لقاء کی نعمت تمہیں میسر آئے گی اور یہی نعمت
حقیقی نعمت ہوتی ہے۔ورنہ انفرادی طور پر تو ہر زمانہ میں لوگ خدا تعالیٰ کو پاتے رہتے ہیں لیکن انفرادی طور
پر خدا تعالیٰ کو پالینے سے قوم کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔قومی طور پر اسی وقت خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہوتا
ہے اور قوم کا ہر فردخدا تعالیٰ کا چہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے جب ہر فرد اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے قرب
کے راستوں میں فنا کر دیتا ہے اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹتا جب تک اس نعمت عظیمہ کو حاصل نہیں کر لیتا۔( بحوالہ الفضل ۱۶؍ مارچ ۱۹۴۶ء)