وقف جائداد کی تحریک
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
وقف جائیداد کی تحریک
مرکزی مجلس انصار اللہ سے خطاب کا ملخص
کل مرکزی مجلس انصار اللہ کی طرف سے مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس اور محترم السید منیر
الحصنی صاحب کے اعزاز میں جو دعوت چائے دی گئی اس میں جناب شمس صاحب نے مجلس انصار کے خیر
مقدم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ ذکر کیا کہ مختلف ممالک میں کام کرنے والے مبلغین کو سامان تبلیغ کی
بے حد قلت ہے ورنہ تبلیغ کے لئے بہت وسیع میدان موجود ہے۔اس سلسلہ میں آپ نے اُس تحریک کا ذکر
کیا جو حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے وقف جائیداد کے متعلق جاری فرمائی ہے اور
بتایا اسے کامیاب بنانے کی صورت میں دنیا میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔اس کی طرف
انصار کو توجہ کرنی چاہئے۔اس موقعہ پر حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے تقریر کرتے
ہوئے فرمایا۔مبلغ بیرونی ممالک سے آتے بھی ہیں اور جاتے بھی۔جانے والوں کے لئے جماعت کے دل
افسردہ بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی۔اسی طرح آنے والوں کے لئے خوشی بھی ہوتی ہے اور افسردگی بھی۔اس لئے کہ جہاں ان کا آنا خوشی کا موجب ہوتا ہے کہ وہ عزیزوں کے پاس آگئے وہاں یہ امر بھی نظر انداز
نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی زندگی کا وہ دور جو انہیں بہت بڑے ثواب کا مستحق بنا رہا تھا وہ ختم ہو گیا یا اس کو
تبدیل کر لیا گیا۔ہماری جماعت جس مقصد
کے لئے قائم کی گئی ہے وہ اتنا بلند ، اتنا اعلیٰ اور اس قدر عظیم الشان ہے کہ اس کے حصول کے لئے جتنی
کوشش کرنی چاہئے اور جس قدر سامان مہیا ہونا چاہئے اس کا ہزارواں چھوڑ لا کھواں حصہ بھی ابھی تک میسر
نہیں آیا۔بے شک ہم تھوڑے ہیں اور کمزور لیکن اگر جماعت اپنی قوت کے مطابق کوشش کر دیتی تو یہ سنت
اللہ ہے کہ جب ایک مامور کی جماعت اپنی ساری طاقت صرف کر دیتی ہے تو کامیابی کے لئے باقی جس
122
قدر کوشش ضروری ہوتی ہے اسے خدا تعالیٰ پورا کر دیتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔جو مقروض ہماری قوم کا مرجائے اس کے قرض کے ہم ذمہ دار ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ مقروض اپنے
گھر میں مال چھوڑ کر مر جائے تو اس کی ذمہ داری قوم پر پڑتی ہے بلکہ یہ ہے کہ اس نے جو کچھ کہ اس کے
پاس تھا دے دیا مگر پھر بھی قرض باقی رہا، اس کی ذمہ داری رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لی ہے۔یعنی باقی جو قرض رہ گیا ، اس کی ادائیگی کے ہم ذمہ دار ہیں۔یہی حال دین کے معاملہ میں خدا تعالیٰ کا اپنے
بندوں کے متعلق ہوتا ہے۔جو جماعت اپنی ساری طاقت خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت اور خدمت کے
لئے صرف کر دیتی ہے، اسے باقی مددخود خدا تعالیٰ دیتا ہے۔پس اگر امت مسلمہ مسلمان مقروض کے قرض
کی ذمہ دار ہو سکتی ہے تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی کمی پورا کرنے کا بہت زیادہ ذمہ دار ہے۔وہ اپنے ان
بندوں کی کامیابی کے جو اپنی ساری طاقت اس کی راہ میں خرچ کر دیتے ہیں خود سامان پیدا کر دیتا ہے۔پس خطرہ کی بات یہ نہیں کہ ہم تھوڑے اور کمزور ہیں۔بلکہ یہ ہے کہ جتنی کوشش اور سعی ہم کر سکتے ہیں وہ کر
رہے ہیں یا نہیں۔پھر یہ بھی سوال نہیں کہ ہمیں فتح حاصل ہوگی یا نہیں کیونکہ اس کا فیصلہ خود خدا تعالیٰ نے کر
دیا ہے۔دنیا میں بڑے بڑے راجے، مہاراجے ، نواب اور بادشاہ موجود ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے دین کی
خدمت اور اشاعت کے لئے ان کے دل میں جوش پیدا کر سکتا اور انہیں اس کام کے لئے کھڑا کر سکتا تھا۔مگر اس نے ان کی بجائے تم کو کھڑا کیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ اس کام کی قوت
تم میں موجود ہے۔تم میں اتنی طاقت ہے کہ اس کے ذریعہ اسلام کو فتح حاصل ہوسکتی ہے۔پس جو شخص بھی احمدیت میں داخل ہوتا ہے وہ اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ اس میں طاقت ہے
اسلام کی کامیابی اور فتح
میں حصہ لے سکے۔کیا یہ ممکن ہے کہ ہمارے وہم وگمان میں بھی یہ بات آسکے کہ خدا تعالیٰ ایک عظیم الشان
کام ایک جماعت کے سپرد کرے، مگر اس جماعت میں وہ کام کرنے کی طاقت اور قابلیت موجود نہ ہوا اور وہ
اس کی اہل ہی نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے، اگر مجھے چالیس مومن مل جائیں تو
میں دنیا کو فتح کر سکتا ہوں۔مگر ہماری جماعت تو اس وقت لاکھوں کی ہے۔معلوم ہوا کہ اس وقت تک
طاقت کے لحاظ سے نہیں بلکہ قربانی کے لحاظ سے کمی ہے، ورنہ تعداد کے لحاظ سے تو پہلے دن جب بیعت
KZA
ہوئی ، چالیس سے زیادہ بیعت کرنے والے تھے۔پس اس وقت تک ہماری
کامیابی میں جو کمی ہے وہ قربانی کی ہے
نہ کہ طاقت کی۔دوسری وجہ یہ ہے کہ ابتدا میں لوگوں کی تعلیم و تربیت کے لئے استادوں کی ضرورت ہوتی
ہے اور جوں جوں استاد تیار ہوتے جاتے ہیں ، لوگوں کو اس جماعت میں لایا جاتا ہے۔ہمارے پاس بھی
جب تمام دنیا کو تعلیم دینے اور اس کی تربیت کرنے کے لئے استاد پیدا ہو جائیں گے تو تلامذہ کثرت سے
آنے لگیں گے۔یہ بھی ایک وجہ اس وقت تک عظیم الشان کامیابی نہ ہونے کی ہے۔مگر اس وجہ سے، اس وجہ
کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ابھی تک پوری اور مکمل قربانی نہیں کی جارہی۔اس وقت شمس صاحب نے میری ایک تحریک کا ذکر کیا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کا وقت وہی ہوسکتا
ہے جب کہ
جماعت کی اکثریت اپنی جائیدادیں وقف کر دے گی۔مگر افسوس کہ یہ تحریک ایک حد تک جا کر رکی ہوئی ہے اور کارکنوں نے اسے جاری رکھنا ضروری نہیں سمجھا۔اب تک ایک کروڑ ۳۵ لاکھ روپے کی جائیدادیں وقف ہو چکی ہیں اور اگر ساری جماعت اس تحریک میں
حصہ لے تو میرا اندازہ ہے کہ دس کروڑ سے بیس کروڑ تک کی جائیدادیں وقف ہو سکتی ہیں اور اگر کم از کم
اندازہ دس کروڑ بھی ہو اور ۱/۲ فیصدی ہم خرچ کریں تو اس سے دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کیا جاسکتا ہے
اور تبلیغ کے کام کو اتنا بڑھایا جاسکتا ہے کہ لاکھوں لاکھ انسانوں تک آواز پہنچ جائے۔اسی طرح موجودہ
مبلغین کے لئے بے حد اخراجات کی ضرورت ہے اور خرچ کی تنگی کی وجہ سے کام وسیع نہیں کیا جاسکتا۔وقف جائیداد کی ایک ایسی تحریک ہے کہ کسی کا کچھ خرچ نہیں ہوتا مگر کام بہت بڑا ہو سکتا ہے۔میں نے بتا دیا
ہے کہ ہم جائیدادیں نہ لیں گے بلکہ مالکوں کے پاس ہی رہنے دیں گے اور ایسے طور پر کام چلا ئیں گے کہ
عظیم الشان نتائج
نکلنے شروع ہو جائیں گے۔مگر افسوس کہ جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔قادیان میں شاید
پانچ فیصدی نے اپنی جائیدادیں وقف کی ہیں۔میرا اندازہ ہے کہ قادیان میں احمدیوں کی جائیداد میں ایک
۱۷۹
کروڑ روپیہ سے کم کی نہ ہوں گی بلکہ زیادہ ہی ہوں گی۔اگر سب کے سب احمدی اپنی جائیدادیں وقف
کر دیں تو ان پر کوئی بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور تبلیغ اسلام کے بہت سے رستے کھل جائیں گے۔مگر اس
وقت ہماری حالت وہی ہے جو احد کے شہیدوں کی تھی کہ کپڑے کی کمی کی وجہ سے ان کے سر ڈھانپتے تو
پاؤں ننگے ہوتے اور پاؤں ڈھانپتے تو سر ننگے ہو جاتے۔ہمارے پاس
کبھی روپیہ ہوتا ہے تو موزوں آدمی
نہیں ملتے اور کبھی آدمی ملتے ہیں تو روپیہ نہیں ہوتا۔پس ضرورت ہے کام کرنے والے احمدیوں کی اور
روپے کی۔اس میں
سب سے زیادہ امدا د انصار دے سکتے ہیں۔اور انہیں ضرور اسے اپنا فرض سمجھنا چاہئے ، ایسے انصار ہیں جو لکھتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو خدمت دین کے
لئے زندگی وقف کرنے کی تحریک کر رہے ہیں جب وہ تیار ہوں گے تو پیش کر دیں گے۔مگر ایسے بھی ہیں
جن کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی وقف کرنے سے روکتے ہیں۔ایسے لوگوں کو دین کی
ضرورت کو دیکھنا چاہئے اور دین کے متعلق اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔خاکسار غلام نبی۔(ایڈیٹر الفضل)
(خلاصہ خطاب فرموده ۲۲ را کتوبر ۱۹۴۶ء۔بحوالہ الفضل ۲۶/اکتوبر ۱۹۴۶ء)