نماز باجماعت اور محنت کی عادت ڈالنے کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ اور انصار اللّٰہ کی ذمہ داری

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۱۸۰
نماز با جماعت اور محنت کی عادت ڈالنے کے لئے
مجالس خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی ذمہ داری
جلسہ سالانہ ۱۹۴۶ء کی تقریر سے اقتباس)
سب سے پہلا اور مقدم فرض
جو ایک مسلمان کا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی عبادت ہے، قرآن کریم نے عبادت کے لئے ہر جگہ اقامت صلوٰۃ
کے الفاظ رکھے ہیں۔جن میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ا قامت صلوۃ کے بغیر درحقیقت کوئی عبادت
عبادت نہیں کہلا سکتی۔جب تک
نماز با جماعت
ادانہ کی جائے ،سوائے اس کے کہ انسان بیمار یا معذور ہو ، اس وقت تک اس
کی نماز اللہ تعالیٰ کے حضور قبول
نہیں ہوسکتی۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی اس طرف پوری توجہ نہیں۔پس دوستوں کا فرض ہے کہ
وہ اپنا پورا زور اس بات کے لئے صرف کر دیں کہ ہم میں سے ہر شخص نماز با جماعت کا پابند ہو۔میں نے
پہلے بھی چند سال ہوئے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی اور اس پر کچھ عرصہ عمل بھی ہوا۔مگر پھر ستی
واقعہ ہوگئی۔میں نے کہا تھا کہ جہاں مسجد میں قریب ہوں۔وہاں مسجدوں میں نماز با جماعت ادا کی جائے
اور جہاں مسجد میں نہ ہوں وہاں جماعت کے دوست محلہ میں کسی کے گھر پر جمع ہو کر نماز با جماعت پڑھ لیا
کریں اور جہاں اس قسم کا انتظام بھی نہ ہو سکے وہاں گھروں میں نماز با جماعت ادا کی جائے اور مرد اپنے
بیوی بچوں
کو پیچھے کھڑا کر کے جماعت کرالیا کریں۔آج میں پھر جماعت کو
اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں۔خصوصاً عہدیداروں کو۔انہیں چاہئے کہ وہ ہر ماہ مجھے لکھتے رہا کریں کہ انہوں نے اس بارہ میں

کیا کارروائی کی ہے۔۱۸۱
دوسری چیز
جس کی طرف میں اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ محنت کی عادت ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت
کے بہت سے نوجوانوں میں
محنت کی عادت
نہیں پائی جاتی۔ذرا بھی محنت کا کام ان کے سامنے آجائے تو وہ گھبرا جاتے اور اپنے فرض کے ادا کرنے
میں کوتاہی سے کام لینے لگ جاتے ہیں۔یہ ایک خطر ناک نقص ہے جو ان میں پایا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ
یہ نظر آتا ہے کہ اگر وہ موقعہ آ گیا، جس میں دین کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرنی پڑیں۔تو اس قسم کے
لوگ خواہ اس وقت قربانی بھی کریں۔ان کی قربانی چنداں مفید نہیں ہو گی۔کیونکہ محنت سے گھبرانے
والے اپنے فرائض منصبی کو ادا کرنے کی نسبت، آرام زیادہ پسند کرتے ہیں۔پس ہر جگہ کی جماعت کو،
خصوصاً خدام الاحمدیہ کو میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
انصار اللہ سے مل کر ایسی کوشش کریں
کہ ہر احمدی اپنے اوقات کو صحیح طور پر صرف کرنے کی عادت اپنے اندر پیدا کرے اور جو کام اس کے سپرد
کیا جائے اس کے متعلق وہ کوئی بہانہ نہ بنائے۔بہانہ بنانا ایک خطر ناک چیز ہے جس سے قوم تباہ ہو جاتی
ہے۔ہمیں یہ عادت اس سال ڈالنی چاہئے کہ جس شخص کو کسی کام پر مقرر کیا جائے ،اس کا فرض ہے کہ یا تو
وہ کام پوری دیانتداری سے کرے۔یا اس کام کے لئے جو وقت مقرر ہے اس کے ختم ہونے پر اس کی
لاش وہاں نظر آئے۔اس کی زبان چلتی ہوئی یہ عذر نہ کرے کہ میں فلاں وجہ سے یہ کام نہیں کرسکا۔جب
تک یہ روح ہماری جماعت کے نوجوانوں میں پیدا نہ ہو اس وقت تک وہ حقیقی قربانی پیش نہیں کر سکتے۔اسی طرح مردوں کو چاہئے کہ جہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کریں۔میرے پاس
بہت سی عورتوں نے شکایت کی ہے کہ مردان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔بعض تو انہیں روکتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ لجنہ کے جلسوں میں نہ جایا کرو اور بعض ایسے ہیں کہ اگر عورتیں لجنہ اماءاللہ قائم کرنا چاہیں تو وہ

۱۸۲
اس میں روک بن جاتے ہیں۔یہ ایک خطر ناک بات ہے۔جب تک عورتیں بھی دین کی خدمت کے لئے
مردوں کے پہلو بہ پہلو کام نہیں کرتیں، اس وقت تک ہم صحیح طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔اسلام کی جو عمارت ہم
باہر تیار کرتے ہیں۔اگر اس عمارت کی تیاری میں عورت ہمارے ساتھ شریک نہیں تو وہ گھر میں اس عمارت
کو تباہ کر دیتی ہے۔تم بچے کو مجلس میں اپنے ساتھ لاؤ، اس وعظ ونصیحت کی باتیں سناؤ، دین کی باتیں اس
کے کان میں ڈالو لیکن گھر جانے پر اگر تمہاری عورت میں وہ روح نہیں جو اسلام عورتوں میں پیدا کرنا چاہتا
ہے، تو وہ بچے سے کہے گی کہ بچے تمہارے باپ کی عقل ماری ہوئی ہے وہ تمہیں یونہی مسجدوں میں لئے پھرتا
ہے۔تمہاری صحت اس سے تباہ ہو جائے گی تم ایسا نہ کیا کرو۔باپ اپنے بچے کو اقتصادی زندگی بسر کرنے کی
ترغیب دے، تو ماں کہنے لگ جائے گی کہ بیٹا تمہارا باپ محض بحل کی وجہ سے تمہیں یہ نصیحت کر رہا ہے اور نام
اس کا دین رکھ رہا ہے ورنہ اصل وجہ یہ ہے کہ اس کا دل تمہاری ضروریات کے لئے روپیہ خرچ کرنے کو نہیں
چاہتا۔تم بے شک اپنے دل کے حوصلے نکال لو، میں تمہاری مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔دیکھو اگر کسی گھر
میں ایسا ہو تو ایک ہی وقت میں دو تلوار میں چل رہی ہوں گی، ایک سامنے سے اور ایک پیچھے سے اور یہ لازمی
بات ہے کہ جہاں دو تلوار میں چل رہی ہوں وہاں امن نہیں ہوسکتا۔پس اول ہماری جماعت کو نماز
با جماعت کی پابندی کی عادت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔دوسرے جماعت کو خصوصیت سے اپنے
فرائض کی ادائیگی
کے لئے محنت کی عادت اختیار کرنی چاہئے اور جس کام کے لئے کسی کو مقرر کیا جائے اس کے متعلق وہ اس
اصول
کو اپنے مد نظر رکھے کہ میں نے اب پیچھے نہیں ہٹنا چاہے میری جان چلی جائے۔جب تک اس قسم کی
روح اپنے اندر پیدا نہیں کی جائے گی جماعت پوری طرح ترقی نہیں کر سکتی۔تیسرے ہر جگہ لجنہ اماءاللہ قائم
کی جائے
اور عورتوں
کی تعلیم اور ان کی اصلاح
کا خیال رکھا جائے۔چوتھے جماعت کے اندر سچائی کو قائم کیا جائے۔جب تک کسی قوم میں سچائی قائم رہتی ہے
وہ ہارا نہیں کرتی۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں ابھی اس پہلو کے لحاظ سے بھی کمزوری پائی جاتی ہے۔(اقتباس تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۶ء بحواله الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۴۷ء صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی