مجلس انصار اللّٰہ مرکزیہ کی تنظیم نو کے متعلق ہدایات

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۱۸۹
کہ وہ
مجلس انصاراللہ مرکزیہ کی تنظیم نو
کے متعلق ہدایات
(اقتباس از خطبه جمعه )
میں نے بتایا ہے کہ ناصر احمد اب انصار اللہ میں چلے گئے ہیں۔ان کے متعلق میں نے فیصلہ کیا ہے
آئندہ انصار اللہ کے صدر
ہوں گے۔اگر چہ میرا یہ حکم ” ڈکٹیٹر شپ کی طرز کا ہے لیکن اس ڈکٹیٹر شپ“ کی وجہ سے ہی تمہارا کام
اس حد تک پہنچا ہے۔ورنہ تمہارا حال بھی صدر انجمن احمدیہ کی طرح ہی ہوتا۔ایک دفعہ ایک جماعت کی
طرف سے ایک چٹھی آئی جو سیکرٹری مال کی طرف سے تھی۔انہوں نے تحریر کیا کہ ہمارے بزرگ ایسے نیک
اور دین کے خدمت گزار تھے کہ انہوں نے دین کی خاطر ہر ممکن قربانی کی لیکن اب ہم جو ان کی اولاد ہیں
ایسے نالائق نکلے ہیں کہ جماعت پر مالی بوجھ روز بروز زیادہ ہو رہا ہے لیکن ہم نے اپنا چندہ اتنے سالوں
سے ادا نہیں کیا۔آپ مہربانی کر کے اپنا آدمی یہاں بھجوائیں، دوستوں کو ندامت محسوس ہو رہی ہے۔چنانچہ یہاں سے نمائندہ بھیجا گیا اور چند دن کے بعد اس کی طرف ایک چٹھی آئی کہ ساری جماعت یہاں
جمع ہوئی اور سب افراد اپنی سستی اور غفلت پر روئے اور انہوں نے درخواست کی کہ پچھلا چندہ ہمیں معاف
کر دیا جائے، آئندہ ہم باقاعدہ چندہ ادا کریں گے اور اس کام میں غفلت نہیں کریں گے۔کچھ عرصہ کے
بعد پھر بقایا ہو گیا تو ایک اور چٹھی آگئی کہ مرکز کی طرف سے کوئی آدمی بھیجا جائے ، احباب میں ندامت پیدا
ہوئی ہے۔چنانچہ ایک آدمی گیا ، تمام لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے گریہ وزاری کی اور یہ درخواست کی
کہ پہلا چندہ معاف کیا جائے آئندہ ہم باقاعدہ چندہ ادا کریں گے۔غرض ہر تیسرے سال یہ چکر چلتا۔دو
تین آدمی ایسے تھے جو باقاعدہ طور پر چندہ ادا کرتے تھے۔باقی کا یہی حال تھا۔اگر میں مجلس خدام الاحمدیہ

190
کے بارہ میں ڈکٹیٹر شپ استعمال نہ کرتا تو تمہارا بھی یہی حال ہوتا۔نوجوانوں کو میں نے پکڑ لیا اور انصار
اللہ کو یہ سمجھ کر کہ وہ بزرگ ہیں، ان میں سے بعض میرے اساتذہ بھی ہیں، چھوڑ دیا لیکن اب تم دیکھتے ہو کہ
خورد بین سے بھی کوئی انصار اللہ کا ممبر نظر نہیں آتا۔پس ناصر احمد کو میں انصار اللہ کا صدر مقرر کرتا ہوں۔وہ فوراً انصار اللہ کا اجلاس طلب کریں اور عہدہ
داروں کا انتخاب کر کے میرے سامنے پیش کریں ( تین ماہ کے عرصہ میں خدام سے انصار اللہ میں جاکر
ناصر احمد نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔معلوم ہوتا ہے وہاں کی ہوا لگ گئی ہے ) اور پھر میر امشورہ لے کر
انہیں از سر نو منظم کریں۔پھر خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کی طرح انصار اللہ کا بھی سالانہ جلسہ کیا کریں لیکن ان کا انتظام اور قسم کا
ہوگا۔اس جتماع میں کھیلوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔کبڈی اور دوسری کھیلیں ہوتی ہیں۔انصار اللہ کے
اجتماع میں درس القرآن کی طرف زیادہ توجہ دی جائے اور زیادہ وقت تعلیم و تدریس پر صرف کیا جائے۔(اقتباس از خطبه جمعه مورخہ ۷ نومبر ۱۹۵۴ء۔بحواله الفضل ۹رفروری ۱۹۵۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی