تحریک جدید کے سلسلے میں ذیلی تنظیموں کی ذمہ داری
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۱۹۵
تحریک جدید کے سلسلے میں ذیلی تنظیموں
کی ذمہ داری
تحریک جدید کے ذریعہ ایک نہایت
(اقتباس از خطبه جمعه )
اہم اور قابلِ تعریف کام
ہو رہا ہے اور جماعت کو اسے ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور اس میں حصہ لینا چاہئے۔تا کہ وہ تبلیغ
اسلام کو ساری دنیا میں پھیلا سکے۔اس سال سکنڈے نیویا میں ایک نیا مشن کھولا گیا ہے اور ایسے سامان پیدا
ہورہے ہیں کہ شاید ہمیں اپنے خرچ پر کچھ اور مبلغ بھی امریکہ بھیجوانے پڑیں۔کیونکہ امریکہ میں مبلغوں کی
بڑی مانگ ہے لیکن امریکن احمدی ان کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔بلکہ امریکن جماعت کا چندہ امریکہ
کے موجودہ مبلغوں کا خرچ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔اگر چہ مغربی ممالک میں سے امریکہ ہی ایک ایسا ملک
ہے، جو ایک حد تک تبلیغ کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔وہاں کے مشن کا خرچ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کے قریب ہے
لیکن وہ قریباً دو تہائی بوجھ اٹھا رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں جماعت تھوڑی ہے۔امریکہ کی جماعت
کے کل ۵۰۰ افراد ہیں اور ظاہر ہے کہ ۵۰۰ افراد کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کا بوجھ برداشت کرنا مشکل
ہے۔اس لئے لازمی طور پر ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔اگر اور مبلغ گئے تو اور خرچ ہوگا۔پھر ایک اور
علاقہ میں بھی تبلیغ کے رستے کھل رہے ہیں اور کچھ وقت کے بعد وہاں با قاعدہ مشن قائم کیا جا سکے گا۔اسی
طرح چین سے ایک بڑے عالم کا عربی اور انگریزی میں خط آیا ہے جس میں اس نے اپنے ملک میں
احمدیت کی اشاعت کی طرف توجہ دلائی ہے۔فلپائن میں بھی بعض نوجوان لٹریچر کے ذریعہ احمدی ہوئے
ہیں اور تازہ اطلاع آئی ہے کہ وہاں طلباء کی ایک انجمن ہے جس کے آٹھ ممبر لٹریچر کے ذریعہ احمدی ہو گئے
ہیں اور ان میں سے بعض نے دین کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی بھی وقف کی ہے اور وہ ربوہ آ کر تعلیم
۱۹۶
حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اب اگر وہ ربوہ آ کر تعلیم حاصل کرنا کریں گے تو ان کے یہاں قیام کے اخراجات
بھی دینے پڑیں گے اور ایک طرف کا کرایہ بھی دینا پڑے گا۔اس طرح ۲۵ ،۳۰ ہزار روپیہ کا خرچ اور بڑھ
جائے گا۔غرض ہمارا اشاعت اسلام کا کام ہر روز بڑھے گا اور اخراجات بھی بڑھیں گے جو آپ کو بہر حال
برداشت کرنے پڑیں گے۔ہمارے ملک میں ایک مثال ہے اور وہ بڑی سچی ہے کہ اونٹ شور مچاتے ہی
لا دے جاتے ہیں۔اسی طرح تم بھی چاہے کس قدر شور مچاؤ تمہیں تبلیغ کا کام بہر حال کرنا پڑے گا۔اس
سے تمہارا پیچھا نہیں چھوٹے گا۔کیونکہ جب تم احمدی ہوئے تھے تو تم نے مان لیا تھا کہ نَحْنُ خَيْرُ أُمَّةِ ہم
بہترین امت ہیں اور اگر تم بہترین امت ہو، تو تمہیں وہ کام کرنا پڑے گا جو خدا تعالیٰ نے قران کریم میں
بہترین امت کا بیان کیا ہے۔یا تو تم کہدو کہ ہم اچھے نہیں۔ہم سے عیسائی اور یہودی اچھے ہیں اور یا یہ کہو
کہ ہم اچھے ہیں اور اگرتم اچھے ہو تو تمہیں اشاعت اسلام کا کام بھی کرنا پڑے گا۔اس تمہید کے بعد میں تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کا اعلان کرتا ہوں اور تحریک کرتا ہوں کہ
دوست زیادہ سے زیادہ اس میں چندہ لکھوائیں اور پھر اسے جلد ادا کرنے کی کوشش کریں تا کہ پچھلا بوجھ
بھی اترے اور آئندہ سال تبلیغ کا کام بہتر طور پر ہو سکے اور
خدام اور انصار کے ذمہ
لگاتا ہوں کہ وہ سارے دوستوں میں تحریک کر کے زیادہ سے زیادہ وعدے جلد سے جلد بھجوائیں اور خدا
کرے کہ نومبر کے آخر تک ان کو وعدوں کی لسٹیں پورا کرنے کی توفیق مل جائے اور دسمبر کے آخر میں
تحریک جدید اعلان کر سکے کہ اس کی ضرورتیں پوری ہوگئی ہیں۔پچھلے سال میں نے تحریک جدید کا بجٹ
بڑی احتیاط سے بنوایا تھا لیکن پھر بھی پتہ لگا ہے کہ تحریک جدید پر صیغہ امانت اور بعض دوسری مدات کا دو
لاکھ چالیس ہزار روپیہ قرض ہے۔اس لئے قربانی اور ہمت کی ضرورت ہے۔مگر گھبراؤ نہیں خدا تعالیٰ سے
دعا کرو کہ وہ تمہیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور تمہاری اور تمہارے ساتھیوں کی مالی حالت بہتر بنائے اور
تمہیں مزید لاکھوں بھائی عطا فرمائے ، جن کے ساتھ مل کر تم اس بوجھ کو آسانی کے ساتھ اٹھا سکو۔میں سمجھتا
ہوں کہ اگر ہمارے زمیندار ہی یورپ کے زمینداروں کی طرح محنت کریں تو ہماری آمد میں سو گنا اضافہ ہو
سکتا ہے۔یورپ کے بعض ممالک میں فی ایکٹر تین تین ہزار روپیہ آمد ہے اور ہماری جماعت کے پاس
ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین ہے۔اگر ہمارے زمینداروں کی آمد بھی تین تین ہزار روپیہ فی ایکڑ ہو تو
۱۹۷
ان کی آمد ساڑھے پینتالیس کروڑ روپیہ سالانہ ہو جاتی ہے۔اگر وہ اس کا چھ فی صدی چندہ دیں، تو
جماعت کا چندہ دو کروڑ ستر لاکھ بن جاتا ہے اور اگر دس فیصدی دیں تو جماعت کا چندہ چار کروڑ پچاس لاکھ
روپیہ سالانہ بن جاتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت روز بروز بڑھ رہی ہے۔گو جماعت کے
دوست تبلیغ میں سستی کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے لوگوں کے کانوں میں
احمدیت کی تعلیم ڈالتے رہتے ہیں اور وہ کھنچے ہوئے احمدیت کی طرف آجاتے ہیں۔اگر ہمارے زمیندار
محنت کریں تو خود بھی انہیں فائدہ ہوگا یعنی ان کی مالی حالت بہتر ہوگی اور ان کے بچے تعلیم پائیں گے اور
ساتھ ہی تبلیغ بھی ہوگی اور وہ کنتم خیرامۃ میں داخل ہو جائیں گے اور ان کا نام خدا تعالیٰ کے حضور پہلے
نمبر پر لکھا جائے گا۔دیکھو اگر تم زیادہ نمازیں پڑھو گے تو اس کا ثواب صرف تمہارے حساب میں لکھا جائے
گا لیکن اگر تم زیادہ تبلیغ کرو گے تو ساری دنیا اس سے فائدہ اٹھائے گی اور ساری دنیا کے ثواب میں تم
شریک ہو جاؤ گے۔( اقتباس از جمعه فرموده ۲۶ را کتوبر۱۹۵۶ء۔بحوالہ الفضل ۶ - نومبر ۱۹۵۶ء صفحہ ۴ کالم۲)